ایک قاری کا مکالمہ

مکرمی و محترمی ڈاکٹر خالد سہیل صاحب! آپ کی مختلف موضوعات پر تحاریر قارئین کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں۔ آپ کا منفرد طرزِ انداز قارئین کو اپنے خطوط کے ذریعے مکالمے پر ابھارنا ہے۔ آپ اپنے خیالات کو واضح کرتے ہوئے اپنے سے مختلف خیالات کے مالک لوگوں سے بھی مکالمے پر آمادہ رہتے ہیں۔ بطور قاری میں آج آپ سے ایک مختصر مکالمے کی جسارت کر رہا ہوں۔ عمومی طور پر کچھ مضامین اور بالخصوص استاد

Read more

انتخابات اور مذہبی اقلیتیں

گزشتہ سال سے بے یقینی کا شکار قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بالآخر 8 فروری کو منعقد ہوں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور موسم کی شدت کے باوجود الیکشن کمیشن عزم پختہ کیے ہوئے ہے کہ انتخابات 8 ء فروری کو ہی منعقد ہوں گے۔ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اس مرتبہ انتخابات میں روایتی گہماگہمی کم اور خوف کا عنصر زیادہ ہے۔ 8 فروری 4202ء کو منعقد ہونے والے انتخابات

Read more

امتحان

بہار کا موسم پھولوں، خوشبوؤں، کلیوں اور شاخوں پر چڑھتے سبزے کا مو سم ہے۔ چار سو بہار کا جادو ہی نظر آتا ہے، جیسے کہ پوری فضا اک خوش سمع گیت گنگنا رہی ہو۔ لیکن اتنے پیارے موسم میں ایک اور نظارہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ صبح سکول جاتے ہوئے بچوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑ رہی ہوتی ہیں۔ کار، رکشہ، موٹرسائیکل غرض ہر جگہ کوئی نہ کوئی بچہ کتاب کھولے زور زور سے سر ہلا رہا

Read more

وطن عزیز میں گزشتہ دنوں ہونے والے دو واقعات

پہلے واقعے میں اسلام آباد میں معروف سیاستدان اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کی گاڑی سے ٹکرانے والی ایک گاڑی میں سوار مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق محترمہ کشمالہ کی گاڑی میں سوار لوگ محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی ایک اور گاڑی اور موٹر سائیکل سے بھی ٹکرائی۔ وفاقی محتسب کی ریلیز کردہ ویڈیو بیان کے مطابق ان کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا اور دونوں گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

Read more

عدم تشدد کا پرچارک باچا خان

ہماری دنیا میں ہر سو تشدد نظر آتا ہے اور اس سارے تناظر میں ہمارے سامنے صرف دو ہی راستے ہیں کہ بدسلوکی اور نا انصافی کے سامنے ہتھیار ڈال دیں یا تشدد پر اتر آئیں لیکن ایک تیسرا راستہ ہے جو امن، ہم آہنگی اور انسانی وقار کی بحالی کا ہے۔ یہ راستہ عدم تشدد کا ہے کیونکہ عدم تشدد ایک تخلیقی، منظم، مثبت و متحرک قوت ہے جو سماجی یا سیاسی تبدیلی کے متلاشی لوگوں کے لئے ایک حقیقی انقلابی طریق ہے۔

عدم تشدد کا یہی سبق ہمیں باچا خان کے ہاں ملتا ہے۔ باچا خان کی زندگی کا ایک اہم پہلو پختون معاشرے میں عدم تشدد کے پیغام کو فروغ دینا ہے جس میں تعلیم کا پھیلاؤ، سماجی برائیوں کی نشاندہی اور تنازعات کا پرامن حل ہے، جو کہ بیش تر اوقات نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ دیو قامت جثے لیکن نرم دل کے مالک عبدالغفار خان 1890 ء میں ضلع پشاور کے گاؤں اتمن زئی میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں پیش آنے والے دو تجربات نے ان کو اپنا راستہ چننے میں مدد فراہم کی۔

Read more

اقلیت میں اقلیت: اقلیتی خواتین

دنیا بھر میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف سالانہ سولہ روز مہم کا انعقاد کیا جا تا ہے جس میں خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے اور اس کے حوالے سے موثر قانون سازی پر زور دیا جاتا ہے۔ جب تشدد کی اصطلاح کا استعمال کیا جا تا ہے تو عام طور پر جسمانی تشدد جیسے مارنا پیٹنا، قتل کر دینا یا زیادتی ہی تشدد کا حصہ سمجھے جاتے ہیں، بعض

Read more

کوئی غمگسار ہوتا

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہو تا کوئی غمگسار ہو تا دو صدیاں پیشتر کہا گیا غالب کا یہ شعر اکیسویں صدی میں بھی اتنا ہی متعلقہ نظر آتا ہے۔ آج کا انسان سائنسی و سماجی میدان میں ترقی کر نے کے باوجود اپنے ہی جیسے انسانوں کو سمجھنے میں کامیاب نہیں رہا، مزید براں انسان بذات خود ایک ایسا گنجلک جاندار ہے جس کا ردعمل ہر مقام اور حالت میں مختلف

Read more

صفائی کے عملہ کی تکریم

کسی پیشے کی تکریم کے لئے اٹھنے والی تحریک اس پیشے سے جڑے لوگوں کی تکریم کا سوال اٹھاتی ہے اور اس کے ساتھ یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ کیا عالمی طور پر بھی اس پیشے سے منسلک لوگوں کو حقارت و تذلیل کا سامنا کر نا پڑتا ہے یا پھر یہ کسی مخصوص خطے کا خاصہ ہے۔ بدقسمتی سے برصغیر میں قائم چھوت چھات کے نظام کی وجہ سے صفائی کا پیشہ ایک مخصوص گروہ/کمیونٹی سے وابستہ ہو گیا جس سے اس گروہ/کمیونٹی کی تذلیل کا سامان ہوا۔

تقسیم پاکستان کے بعد صفائی کے کام کو زیادہ تر مسیحی کمیونٹی کے ساتھ جوڑا گیا۔ یقینا پاکستانی مقامی مسیحی کمیونٹی کے بیشتر لوگوں نے مختلف شعبہ ہائے جات جیسے کہ فوج، عدلیہ، صحت اور تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں تاہم صفائی کے کام اور اس کے لئے سماجی احترام کے حوالے سے مسیحی کمیونٹی کا ذکر موضوع تحریر ہے۔

Read more