سائنس دان بھی، فن کار بھی : ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی جہتیں

سائنس، فلسفہ، ادب اور فنونِ لطیفہ میں بیک وقت مہارت رکھنا صرف غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کا امتیازی وصف ہوتا ہے۔ یہ انسانی فطرت، ذہنی ساخت، رجحانات اور مزاج کی وہ ہم آہنگی ہے جو کسی فرد کو بیک وقت مختلف علوم و فنون پر عبور عطا کرتی ہے۔ اگر اس پر مختلف زبانوں کا ادراک بھی شامل ہو جائے تو وہ شخص نہ صرف ایک انفرادی شناخت قائم کرتا ہے بلکہ علمی افق پر اپنے ان مٹ

Read more

جذبات اور احساسات: سائنس کے آئینے میں

فطری طور پر انسان جذبات و احساسات کا مجموعہ ہے۔ یہ جذبات اور احساسات انسانوں کے رویے اور رد عمل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انسان کے خوش گوار مزاج اور اداس و غمگین کیفیات کا تعین انھی پر منحصر ہے۔ جذبات در اصل احساس کی ایسی صورتیں ہیں جو جسمانی رد عمل کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ان رد عمل کے محرکات خارجی حالات اور سماجی تعلقات ہوتے ہیں۔ جیسے کہ کسی راستے پر جاتے

Read more

ادریس بابر کی شاعری میں سائنسی شعور (شعری مجموعہ ’یونہی‘ کے تناظر میں)

معاصر اردو شاعری کے افق پر ادریس بابر کی شاعری اپنے منفرد انداز میں جگمگا رہی ہے۔ ادریس بابر کی شاعری جدید لب و لہجہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ وہ معاصر اردو شاعری میں معیاری اور اہم مقام رکھتے ہیں۔ شعری تصانیف میں غزلوں کا مجموعہ ”یونہی“ 2012 میں شایع ہوا جسے فیض احمد فیض ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ 2022 میں ان کی نظموں کا مجموعہ ”عشرے“ شایع ہوا۔ بابر کی شاعری جدید انسان کے معاملات و مسائل

Read more

سائنس کی روشنی میں تخلیقِ کائنات

اس بسیط اور لامحدود کائنات میں ان دیکھے اور چھپے مقامات کی دریافت اور ان میں نہاں اسرار و رموز کی کھوج کے لیے انسان بہت متجسس واقع ہوا ہے۔ اس نے جب شش جہت نگاہ ڈالی تو کائنات کی رنگا رنگیوں سے بے حد متاثر ہوا اور ساتھ ہی اس کے ذہن میں کائنات اور اس سے متعلق اشیا کے بارے میں آگہی کی خاطر کئی سوالوں نے جنم لیا اور سب سے بڑا سوال کائنات کا وجود تھا

Read more

سوشل میڈیا اور نفسیاتی بحران

روز ازل سے تا امروز انسان ہر دور میں کسی نہ کسی طور پر طرح طرح کے بحران کا شکار رہا ہے۔ اٹھارہویں اور انیسویں صدی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جہاں صنعتی انقلاب انسان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا وہیں مشینوں کی حکومت میں انسان وجودی بحران کا ہدف بھی بنا۔ اس کا تشخص اور تدبر اشیاء کے پرزوں کی نذر ہو گیا۔ جس کے رد عمل میں وجودیت کے باقاعدہ فلسفے نے جنم لیا اور

Read more

کتابوں کی مہک اور سائنس

کتابیں ہماری زندگی کا جزو اعظم اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ دنیا میں جتنے عظیم لوگ گزرے ہیں وہ سب کتب کی معطر نگری میں پناہ گزیں رہے اور ان کے متحیر افکار بھی کتاب کی ورق گردانی کا نتیجہ تھے۔ ایسے وہ تمام افراد جو کتابیں جمع کرنے کا شوق رکھتے ہیں، کتابوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، کتابوں کے ایسے رسیا لوگ اصطلاحاً (Bibliophile) کہلاتے ہیں اور بہت سے ان کی خوشبو کشید کرنے کے نشے میں محو

Read more

شاہد ماکلی :سائنسی جمالیات کا رجحان ساز ہم عصر شاعر

معاصرین جدید اردو ادباء و شعراء نے آسمان علم و ادب پر جمالیات، شعریات، گرمئی جذبات، نفسیاتی کیفیات اور ہیئتی ساخت کے تجربات کی روشنی میں جو قوس قزح تنی ہے وہ اپنے رنگ ہائے مختلفہ کی دل کش نمایش ہے۔ ان میں موضوعات روایت کے ساتھ ساتھ ایک منفرد معنویت اور عصری حسیت کی خصوصیات سے تغیر پذیری کے عمل سے دوچار ہوتے رہتے ہیں۔ ان ہی معاصر جدید اردو شعراء میں ایک منفرد اور معتبر حوالہ جناب شاہد

Read more

عشق و محبت اور امرد پرستی کی کتھا : اردو ادب اور سائنس کے تناظر میں

عشق و محبت ایک پر کشش اور کثیر الجہت موضوع ہے۔ یہ عالمگیر جذبہ ہے۔ ادبیات عالم کی بنیاد ہی عشق و محبت پر مبنی ہے۔ انسان چوں کہ جذبات کا مجموعہ ہے اس لیے ادب متنوع رنگ میں ان جذبات و احساسات کی ترجمانی کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اردو ادب کی تاریخ میں بھی ہمیں موضوع کے اعتبار سے عشقیہ و متصوفانہ جیسے ابتدائی نقوش ملتے ہیں۔ اردو شاعری میں عشق کرنے کی تلقین ہے چاہے مجازی ہو یا

Read more

غالب اور عشقِ علی علیہ السلام

ادبیات سخن میں ”مناقب امام علی“ ایک خوش عقیدت اور والہانہ موضوع ہے۔ اس موضوع پر عربی، فارسی اور اردو ادب کے بلند پایہ اور عظیم المرتبت شعرا و ادبا نے نظم و نثر کی صورت اپنے اپنے ولولہ نیک اور پاکیزہ طبع کے تحت خامہ فرسائی کی ہے۔ جس سے امام علی ع کی مدح کے تناظر میں شعرا و ادبا کے جوش ایمانی اور ارادت مندی کا ثبوت ملتا ہے۔ اس ضمن میں قصیدہ نگاری، منقبت نگاری، مرثیہ

Read more

ڈاکٹر عبد السلام :عالم سائنس میں پاکستان کی شناخت

دنیائے سائنس میں بے شمار ایسے سائنس دان گزرے ہیں جن کے محیر العقول نظریات، ایجادات اور دریافتوں سے اہل عالم انگشت بہ دنداں ہے۔ انھوں نے اپنی زیرک اور دقیق النظر صلاحیتوں کو ایسے روپ اور عمل میں ڈھالا کہ تیسری دنیا کے لیے رفاہ عام ثابت ہوئیں۔ انیسویں صدی سے تا حال سائنس کا زمانہ ہے۔ روز بہ روز سائنس بڑھ چڑھ کر ترقی کر رہی ہے۔ آج ہم اپنے جوانب و اطراف میں جدید سائنسی اشیا اور

Read more

جہیز اور سماجی نفسیات

ہندوستان ٫بڑے ٹکڑوں میں منقسم تو ہو گیا مگر اس کے زمینی رسم و رواج اپنی نشوونما پاتے رہے۔ تقسیم سے قبل ہندؤں اور مسلمانوں کا اکٹھا رہن سہن تھا اسی وجہ سے بہت سی روایات آپس میں گھل مل گئیں۔ اسی طرح جو ہندو، سکھ یا دیگر مذاہب کے لوگ مسلمان ہوئے تھے وہ مذہبی طور پر تو نو مسلم ہو گئے مگر اپنے قبائل میں طے شدہ رسم و رواج جو اسلام کے منافی تھیں، انھیں بدلنا نہ

Read more

غالب اور موج شراب (نیورو سائنس کی روشنی میں)

غالب، شعر و ادب کا ایسا جہاں ہے جو اپنے اندر عظیم شخصیت کی تابانی و توانی، شان بے نیازی، انداز بیاں کی لطافت، آفاقیت، محشر خیال کی فیض یابی، ظرافت کی چاشنی، شوخی تحریر، عالم تقریر، گنجینہ معنی کی طلسمات آرائی، لفظیات کی تہہ داری، معنویت کی گہرائی، تشکیک پسندی، کلاسکیت کی چمک، جدیدیت کی رمک، فلسفیانہ و سائنسی شعور، مسائل تصوف، موج شراب کا لطف، ابہام کی کیفیات، رفعت تخیل، پر کشش تراکیب، دل کش تشبیہات و استعارے،

Read more

شہزاد احمد کا ایک شعر، علم حیاتیات کی روشنی میں

شعر/بیت ترا کرم ہے کہ تو نے مجھے عطا کر دی وہ زندگی جو کسی اور کو نہ چاہی تھی شعر ایک ایسا آئینہ ہے جس میں انسان نور فراست سے اپنی علمی و ادبی بصیرت اور تفہیم کا چہرہ دیکھتا ہے۔ شعر اپنے باطن میں کئی مفاہیم و مطالب مخفی رکھتا ہے۔ شعر شناس، شعر سے اپنے علم و عرفان کی بنا پر معنی و مفہوم کشید کرتا ہے۔ جدیدیت و مابعد جدیدیت کی یہ اہم خاصیت ہے کہ

Read more