پشتون اور جاگ پنجابی جاگ تحریک!

مشہور نون لیگی ناصر بٹ سمیت چند پنجابیوں نے سوشل میڈیا پر ایک تحریک سی چلانی شروع کی ہے اور ان کے بقول پنجاب اور پنجابیوں کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں ہو گا کیونکہ بلا وجہ پنجاب اور پنجابیوں پر تنقید ہوتی ہے اور تنقید کرنے والے گیس اور بجلی چور ہے۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ پہلے پنجاب نے ریاستی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے پشتونوں کو چوکیدار، ڈرائیور اور جاہل دکھایا اور اب ماشاءاللہ سے

Read more

اچکزئی اپنی تقاریر میں طالبانی اور اسلامی ٹچ کیوں دینے لگے؟

کابل پر طالبان کا قبضہ یا پچھلی حکومت میں حکومتی عہدوں کے ثمرات ہیں کہ انقلابی اشعار سے شروع ہونے والی تقاریر اب دعاؤں سے شروع ہونے لگی یعنی وہ شخصیات جو سامعین سے مخاطب ہونے سے پہلے اشعار سی ماحول کو گرم کیا کرتے تھے لیکن اب وہ شخصیات اپنی تقاریر مذہبی تقاریر کی طری دعاؤں سے شروع کرنے لگے ہیں۔ اس کی واضح مثال محمود خان اچکزئی کی دو دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی

Read more

افغانستان میں جاری فساد اور اے این پی

افغانستان میں جاری فساد کو اس وقت کئی اطراف سے ہوا دینے کی کوششیں جاری ہیں اور ان کوششوں میں ہمیشہ کی طرح فساد اور فسادیوں کے حمایت یافتہ مولانا فضل الرحمان بھی پیش پیش ہے کیونکہ مولانا کی پوری جماعت طالبان کو نہ صرف عوام کے نمائندے بلکہ افغانستان میں برسوں سے جاری فساد کو اسلام اور کفر کی جنگ سمجھتی ہے۔ مولانا کی جماعت کے دو چار پڑھے لکھے کارکنان مولانا سے سوال کر سکتے ہیں کہ اگر

Read more

بھیڑ بکریاں چرانے والا انقلابی

کہانی کچھ اس انداز سے شروع ہوئی کہ کچھ دن پہلے قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے ایم فل اسکالر محب شیراز نے اپنے تحقیقاتی مقالہ/ ریسرچ پیپر کو کتابی شکل دینے کے بعد مجھے بھی کتاب کی کاپی دی کتاب کا موضوع اتنا جاندار تھا کہ پڑھنے والوں کو اس موضوع کے متعلق اور بھی پڑھنے کی تلقین کرتا تھا۔

Read more

اے این پی 34 سال کی ہو گئی

نیشنل عوامی پارٹی کی نئی شکل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی بنیاد 1986 میں ولی خان نے رکھی جمہوریت، امن اور ترقی جیسے نعرے لگاتی اے این پی نے ہزاروں شہدا کا خون اپنے وطن اور مٹی پر قربان کرتے ہوئے آج پختونخوا، بلوچستان کے پشتون بیلٹ، سندھ خصوصاً کراچی اور پنجاب کے کئی اضلاع میں اپنا اثر و رسوخ اور ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

ملک میں لگے تمام مارشل لاؤں سے لے کر کیپٹلزم بلاک کے فساد سے بھر پور جہاد تک ہر دور میں عوامی نیشنل پارٹی کا موقف صاف اور ہر گزرتے دن کے ساتھ حق اور سچ ثابت ہو رہا ہے۔ شہدا کی ایک بہت لمبی فہرست ہے گزشتہ کئی سالوں میں بشیر بلور، ہارون بلور، میاں افتخار کا اکلوتا بیٹا میاں راشد حسین، ملک قاسم خان جیسے ہزاروں شہدا شاہد ہی کسی دوسری سیاسی جماعت نے قربان کیے ہو۔

Read more

بچی نے خواب میں کیا دیکھا تھا؟

حالانکہ کچھ ہفتے پہلے کی بات ہے ہمارے منبر مالکان یہ بات کرتے ہوئے نہیں تھکتے تھے کہ دیکھو چائنہ میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا تھا اللہ نے عذاب میں مبتلا کردیا لیکن اب سوال ہوا کہ مسلمانوں (مفتی نعیم) تک کیوں؟ بائیو لوجیکل وارفیئر کو ذہن میں رکھتے ہوئے بجٹ میں صحت اور تعلیم سے آج کے جدید دور میں بھی دفاعی بجٹ کیوں کئی گناہ زیادہ ہے؟ علاج کے لئے باہر جانے والوں نے غریب عوام کے لئے وینٹی لیٹرز کی ضرورت پہلے کیوں محسوس نہیں کی؟

Read more

شکست کے باوجود امریکہ سپر طاقت کیسے؟

مجھے نہیں پتا امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ کامیاب رہے گا یا نہیں، مجھے نہیں پتا اس معاہدے سے امریکہ کو شکست ہوئی ہے یا طالبان کو لیکن مجھے یہ ضرور پتا ہے کہ اس جنگ سے امریکہ نیٹو سمیت کے محض چند ہزار سپاہی مرے ہیں اور افغانستان میں ہزاروں شہید، ہزاروں معذور (ڈس ایبل) اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ مجھے یہ بھی پتا ہے کہ نائن الیون کے بعد کسی امریکی نے دہشت

Read more

باچا خان کی زندگی امریکن سکولوں میں پڑھائی جاتی ہے۔

اگر آپ نے دنیا میں کہی بھی کسی بھی قوم کے مہذب ہونے کا اندازہ لگانا ہے تو سب سے پہلے یہ دیکھئے کہ اس قوم کا خواتین کے ساتھ رویہ اور سلوک کیسا ہے؟ جن لوگوں کا اپنی خواتین کے ساتھ رویہ توہین آمیز ہو وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں، یہ الفاظ باچا خان بابا کے ہیں۔ سرحدی گاندی، فخر افغان اور خان عبدالغفار خان کے نام سے مشہور باچا خان بابا کی 32 ویں برسی آج منائی

Read more

مسئلہ کشمیر پر وینا ملک کی ٹوئٹری ٹوں ٹاں

جب سے کشمیر انڈیا کا حصہ بنا ہے ٹوئٹر پر روزانہ ”کشمیر بنے گا پاکستان،“ ”سٹینڈ ود کشمیر،“ ”الجہاد الجہاد“ وغیرہ کے نام سے ٹرینڈز چل رہے ہوتے ہیں۔ ٹرینڈز ماشاءاللہ سے نامی گرامی مجاہدین فرحان ورک عرف جعلی اکاؤنٹس، زید حامد عرف غرطانیہ، وینا ملک عرف میگزین کی تصویر والی سرکار، وقار زکا عرف ٹریمر جیسی معروف شخصیات چلاتے ہیں۔ وہ قصہ تو آپ سب نے سنا ہوگا جب سرگودھا کے ملک کی ماں نے بادشاہ کو پیغام میں

Read more

ارمان لونی چوک سے ختم نبوت چوک تک

زیادہ تاریخ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے پہلے ضیائی اور مشرفی فارمولے ہوا کرتے تھے اب خیر سے نیا پاکستان میں نیا عمرانی پلس فارمولہ ہے اور اس فارمولے کے تحت پرانے انجینئرز کی ہدایات پر کام زور وشور سے جاری ہے۔ ضیائی اور عمرانی فارمولاز کی مختصر تعریف ہے مارنا، بدنام کرنا، فتوی لگانا، ہر امن پسند، جمہوریت پسند انسان دوست کو غداری کے لقب سے نواز نا اور مذہب کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے جذبات سے

Read more

ہمارے ہاں سیکولرزم میں بھی گلوکلائزیشن ہے

دنیا میں اب اتنے زیادہ اصطلاحات/ ٹرمز ہیں کہ کسی کو کوئی بھی لفظ پسند آجائے تو ساتھ میں لفظ ”اِزم“ کا اضافہ کر کے استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے جس طرح لوکل یا نیشنل سطح پر بھٹو اِزم، مولانا اِزم، عمرانزم اور بین الاقوامی سطح پر کمیونزم، فاشزم، فیمنزم، گلوبل ازم وغیرہ عام ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں کچھ انٹر نیشنل اصطلاحات میں گلوکلائزیشن والا تڑکا موجود ہے ہر اِزم پر ہر ایک اپنی، گروپ یا علاقائی بنیادوں پر

Read more