جنوبی افریقہ کے خلاف 381 رنز کا ہدف، پاکستان کی نصف ٹیم پویلین میں

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 381 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 219 کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ مہمان ٹیم

Read more

روم کے تریوی فوارے میں پھینکی گئے سکوں کا مالک کون؟

تریوی فوارے 300 سال پرانے ہیں اور ہر سال لاکھوں سیاح یہاں آتے ہیں۔ اگر آپ روم گئے ہوں تو یقیناً تریوی فوارے میں سکہ اچھالنے بھی گئے ہوں گے کیونکہ کون ہے جو اس شہر میں بار بار نہیں آنا چاہتا لیکن اب اس فوارے میں جمع ہونے والے ان سکوں کی ملکیت کے معاملے پر شہر کے میئر اور کیتھولک چرچ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ اٹلی کے شہر روم میں واقع اس مقبول سیاحتی مقام سے ہر

Read more

بریگزٹ میں کیا ہو رہا ہے، کچھ تو سمجھاؤ!

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے منگل کو ایک مرتبہ پھر برطانوی پارلیمان کو اپنی بریگزٹ ڈیل یعنی یورپ سے علیحدگی کے مجوزہ معاہدے کی حمایت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس بات کا عندیہ دے سکتی ہیں کہ اگر وہ اُن کی مجوزہ ڈیل کی حمایت نہیں کریں گے، تو اس بات کا امکان کہیں زیادہ ہے کہ پارلیمنٹ بغیر کسی معاہدے کے یورپ سے علیحدگی کے بجائے بریگزٹ ہی

Read more

انڈیا کے ماڈرن کباڑیے: جو کچرے سے پیسے کمانے کا ہنر جانتے ہیں

حال ہی میں ایک اتوار کی شام کچرے کے انبار سے گِھرے گووند کہتے ہیں کہ ان کے لیے ‘چھٹیوں کا دن مصروف ترین دن ہوتا ہے۔’ 34 سالہ گووند اور ان کے بھائی دہلی سے ملحق گُڑگاؤں میں دھول سے اٹی شیشے اور کنکریٹ کی عمارتوں کے پاس واقع ایک کباڑ خانے کے مالک ہیں۔ ان کی بائیں طرف کاغذ سے بھری بوری پڑی ہے۔ وزیرِاعظم نریندر مودی کا چہرہ اخباروں کے ڈھیر میں سے جھانک رہا ہے جبکہ

Read more

میں نے سعودی عرب میں اپنے خاندان کو کیوں چھوڑا؟

سعودی خاتون رہف محمد القنون کی ڈرامائی کہانی نے سعودی عرب میں خواتین کو درپیش پابندیوں کو ایک بار پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ 18 سالہ رہف محمد القنون نے گذشتہ ہفتے اپنے آپ کو ہوٹل کے ایک کمرے میں بند کرنے اور اپنے آبائی وطن واپس جانے سے بین الاقوامی توجہ حاصل کی تھی۔ انھوں نے سعودی عرب میں اپنے خاندان سے راہ فرار اختیار کی تھی، اور ٹوئٹر پر شروع کی جانے والی مہم کے بعد

Read more

شام سے فوجیں واپس بلانے کے خلاف سعودی شہزادے کی امریکہ کو تنبیہ

شہزادہ ترکی الفیصل سعودی حکومت میں شامل نہیں ہیں تاہم وہ کئی دہائیوں تک اس میں شامل رہے ہیں سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک سینیئر رکن نے امریکہ کو شام سے فوجیں واپس بلانے کے خلاف تنبیہ کیا ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے بی بی سی کو بتایا کہ اس اقدام سے منفی اثر مرتب ہوگا، اور ایران، روس اور صدر بشار الاسد کے اقتدار کو مزید تقویت ملے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں اعلان

Read more

کارگل کی جنگ، انٹیلیجنس کی ناکامی

کارگل کی لڑائی میں دونوں طرف بھاری جانی نقصان ہوا تھا انڈین فوج کے ایک سابق اعلی ترین کمانڈر نے کہا ہے کہ سنہ 1999 میں پاکستان فوج کی طرف سے کارگل کے علاقے میں در اندازی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی ایک بہت بڑی ناکامی تھی۔ انڈین خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے اتوار کو بھوپال میں ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کہی۔ متعلقہ خبریں کارگل میں لڑنے

Read more

مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے ہندو سادھوؤں سے خوف بھی، عقیدت بھی

انڈیا کی ریاست اتر پردیس کے شہر آلہ آباد میں، جس کا حال ہی میں نام تبدیل کر کے پریاگ راج رکھ دیا گیا ہے، جب بھی کمبھ کا میلا منعقد ہوتا ہے ہندو سادھوں کا ایک گروہ ‘اگھوری’ خبروں کی زینت ضرور بناتا ہے۔

اس گروہ میں شامل ہندو سادھو مذہبی روایت کے طور پر شمشان گھاٹوں میں جنسی فعل کرتے ہیں، مرے ہوئے انسانوں کے جسموں کا گوشت کھاتے ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود عام لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان کی عقیدت مند بھی ہے۔

Read more

پامپیو: قطر اور سعودی عرب کا تنازع طول پکڑ گیا ہے

امریکی وزیر خارجہ قطر میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ تنازع بہت طول پکڑ گیا ہے۔’ مائیک پومیو ان دنوں مشرق وسطی کے دورے پر ہیں اور اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچیں ہیں جہاں ان کی ملاقات قطر کے ولی عہد شہزاد محمد بن زید سے بھی متوقع ہے۔ خطے کے اپنے دورے کے دوران مائیک

Read more

جسٹس صاحب کا عدالتی ترکہ

پاکستان کے 25ویں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار دو برس اور 17 دن پورے کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔اگلے 11 برس میں جنوری 2030تک آٹھ معزز چیف ججوں میں سے صرف دو ایسے ہوں گے جن کی مدتِ عہدہ دو برس سے کچھ زائد رہے گی۔

اس ملک میں جسٹس محمد منیر چھ برس، اے آر کارنیلیئس آٹھ برس، حمود الرحمان سات برس اور جسٹس محمد حلیم ساڑھے آٹھ برس تک چیف جسٹس رہے۔مگر ان کے نام عام آدمی سے زیادہ قانون دانوں اور محققوں کو یاد ہیں۔کیونکہ افتخار محمد چوہدری سے پہلے تک عدالتِ عظمی کی جانب سے مفادِ عامہ کے نام پر ازخود نوٹس لینے کی روایت خال خال ہی تھی۔عدالت کا ڈیکورم اورجج کا رکھ رکھاؤ لگ بھگ وہی کلاسیکی انداز کا تھا جو نوآبادیاتی دور سے چلا آ رہا تھا یعنی جج نہیں ان کے فیصلے بولتے ہیں۔

Read more

کیا صدر ٹرمپ روس کے لیے کام کرتے رہے ہیں؟

وائٹ ہاؤس نے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے خفیہ طور پر روس کے لیے کام کرنے کے متعلق تفتیش شروع کی تھی۔ اخبار نے کہا کہ جب انھوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام مئی سنہ 2017 میں ٹرمپ کے برتاؤ پر تشویش ہونے لگی

Read more

جوہانسبرگ: آملہ اور ڈی کاک کی نصف سنچریاں، کلیئن سوئپ کا خطرہ منڈلانے لگا

آملہ اور ڈی کاک دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کر لی ہیں۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں پاکستان پر 250 رنز سے زیادہ رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ شب پاکستانی ٹیم کے 185 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد میزبان ٹیم نے 135 رنز بنا لیے تھے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی

Read more

آئندہ میں ڈراموں میں صرف اچھی عورتوں کے قصے لکھوں گی

پیمرا نے آٹھ جنوری کو ایک پریس ریلیز جاری کیا۔ پریس ریلیز کے پہلے پیرا گراف میں یہ بیان کیا گیا کہ پیمرا کو لاتعداد ناظرین کی شکایات موصول ہوئیں اور ذاتی مشاہدے نے بھی اس نتیجے پہ پہنچایا ہے کہ موجودہ ڈراموں کے موضوعات، عکس بندی اور لباس معیار سے گرے ہوئے ہیں۔ ناضرین کی کثیر تعداد نے ساس بہو کے جھگڑوں، سماجی اور روایتی طرزِ زندگی کے خلاف نشر کیے جانے والے مواد اور ڈراموں میں عورت کے

Read more

عورتوں کے متعلق ‘نازیبا’ باتیں کرنے پر دو انڈین کھلاڑی معطل

ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو نہ صرف ٹیم سے معطل کیا گیا ہے بلکہ آسٹریلیا سے انڈیا جانے کے لیے کہہ دیا گیا ہے انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے انڈین ٹیم میں شامل کرکٹ کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو ایک ٹی وی شو میں خواتین کے بارے میں بیان دینے پر ٹیم سے معطل کر دیا ہے۔ ان پر فوری طور سے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور انھیں آسٹریلیا کے

Read more

کیا اگلے 10 برس میں لوگ گاڑیاں خریدنا بند کر دیں گے؟

برطانیہ میں 2018 میں 2017 کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی تھی چند ماہ قبل میں نے ایک کالم میں لکھا تھا کہ شاید ہم میں سے جنھوں نے نئی گاڑی خریدی ہے وہ شاید ہماری آخری ذاتی گاڑی ہو۔ میرا ایسے کہنے کی بنیاد یہ تجزیہ تھا کہ الیکٹرک اور خودکار گاڑیوں اور اووبر کی طرز کی ٹیکسی سروسز سمیت خودکار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی گاڑیوں کی مارکیٹ کو بدل کے رکھ سکتی ہے۔ یہ ’روبو

Read more

کیا پاکستانی ٹی وی ڈرامہ فحش اور غیراخلاقی ہو گیا ہے؟

کیا پاکستانی ڈرامے اس قابل نہیں رہے کہ انھیں اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکے؟ یہ سوال پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے حال ہی میں تمام ٹی وی چینلز کو متنازع اور غیراخلاقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی نشریات کو فوراً روکنے کے لیے جاری کی گئی تنبیہ کے بعد پیدا ہوا۔ پیمرا نوٹس میں ہے کیا؟ پیمرا کی جانب سے مقامی انٹرٹینمنٹ ٹیلی وژن چینلز کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا

Read more

کوہستان ویڈیو سکینڈل:’انصاف کے تقاضے ابھی بھی پورے نہیں ہوئے‘

2012 میں ضلع کوہستان کے علاقے پالس میں شادی کی ایک تقریب کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں چار لڑکیوں کی تالیوں کی تھاپ پر دو لڑکے روایتی رقص کررہے تھے سنہ 2012 میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، بظاہر اس ویڈیو میں کسی شادی کی ایک تقریب میں چار لڑکیوں کی تالیوں کی تھاپ پر دو لڑکے روایتی رقص کر رہے تھے۔ یہ عام سی ویڈیو

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ’یہ پاکستانی بیٹنگ ہے یا ایرانی سینیما؟‘

ایرانی سینیما دیکھیے تو عموماً ایسے کرداروں سے پالا پڑتا ہے جو وقت کی تلخیوں اور حالات کی مصلحتوں میں ایسے الجھے پائے جاتے ہیں کہ جائے رفتن نہ پائے ماندن۔ ان کرداروں کی بوالعجبیاں صرف کہانی کو ہی نہیں، ناظر کو بھی اکثر بند گلی میں لا کھڑا کرتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی مسئلہ اس وقت پاکستانی بیٹنگ لائن پہ بھی طاری ہے۔ کبھی کوئی ایک کردار ناکام ہوتا ہے تو ساتھ ہی دوسرا اس اعتماد سے اٹھ کھڑا

Read more

دولت مند لوگوں کے لیے اپنی نیندیں حرام کرنے والے لوگ

یہ چوکیدار رات بھر گشت کرتے ہیں نیم اندھیری گلیوں میں کسی نا معلوم خطرے کے خلاف ڈٹے ہوئے یہ تنہا سپاہی لگتے ہیں، انڈین دارالحکومت دہلی کے نواحی علاقے نوائیڈہ میں رات بھر ان چوکیدراوں کی پرچھائیاں نظر آتی رہتی ہیں۔ اس شہر کی گلیوں میں چھایا سناٹا اچانک ان کی سیٹیوں سے ٹوٹتا ہے۔ یہ چوکیدار عالیشان گھروں کی رکھوالی کرتے ہیں ’تمھارے گھروں کی تعمیر کے لیے ہم اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں‘ ’مزدوروں کو معلوم

Read more

سعودی خاتون رہف القنون پناہ ملنے کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں

اپنے خاندان کو چھوڑنے اور بنکاک ایئرپورٹ پر پھنس جانے والی سعودی شہری رہف القنون کو پناہ ملنے کے بعد اور وہ کینیڈا پہنچ گئی ہیں۔ 18 سالہ رہف محمد القنون براستہ بنکاک آسٹریلیا جانا چاہتی تھی ‌لیکن انھیں پہلے کویت واپس جانے کے لیے کہا گیا جہاں ان کا خاندان ان کا انتظار کر رہا تھا۔ انھوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا اور ایئرپورٹ کے ہوٹل کے ایک کمرے میں خود کو بند کر لیا، جس سے انھیں بین

Read more

امریکہ میں شدت پسندی کے الزام میں 24 برس کی سزا پانے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری حمید حیات کی سزا ختم کرنے کی سفارش

امریکی ریاست سیکرومینٹو کے قصبے لوڈی کی وہ مسجد جہاں سے حمید حیات نماز پڑھنے جایا کرتا تھا۔ کیلیفورنیا کی ایک فیڈرل مجسٹریٹ نے سفارش کی ہے کہ شدت پسندی کے الزام میں تقریباً چودہ برس سے جیل میں قید پاکستانی نژاد امریکی شہری حمید حیات کی سزا ختم کردی جائے۔ انھیں شدت پسندی کے الزام میں 24 برس قید کی سزا دی گئی تھی۔ حمید حیات کو پاکستان جا کر شدت پسندی کی تربیت حاصل کرنے اور امریکہ میں

Read more

’چین کو گوادر میں سعودی عرب کی آمد پر کوئی خدشہ نہیں ہے‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی حکام کی بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد اب تک اعلیٰ سعودی حکام نے گوادر کے دو دورے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب نے کب کب پاکستان کی مدد کی؟ سعودی عرب کو ’سی پیک‘ میں شمولیت کی دعوت مزید پاکستانی فوجی

Read more

جب عمران خان کا مداح راہل گاندھی کے جلسے میں پہنچ گیا

لگتا ہے ہندوستان میں بھی تبدیلی آنے والی ہے، یہ خیالات تھے، پشاور سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور نور محمد کے، جو شارجہ سے ایک سواریاں لے کر جمعے کی سہ پہر دبئی کرکٹ سٹیدیم آئے تھے۔ ’شارجہ سے ایک انڈین خاندان کو لے کر میں دبئی کرکٹ سٹیڈیم آیا۔ راستے میں سواری نے مجھے یہاں کے جلسے کا بتایا۔ مجھے بڑی حیرانی ہوئی۔ میں تو سمجھ رہا تھا کہ یہ لوگ، کرکٹ کا میچ دیکھنے جا رہے ہیں۔

Read more

کیا پاکستان میں #MeToo مہم خطرے کا شکار ہے؟

اگر آپ سوشل میڈیا پر ذرا بھی سرگرم ہیں تو آپ نے می ٹو تحریک کے بارے میں ضرور سنا ہو گا۔ میشا شفیع کے علی ظفر پر انھیں ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد پاکستان میں یہ مہم زور پکڑتی گئی۔ حال ہی میں نجی خبر رساں ادارے کی طرف سے نئے ٹیلینٹ کے استحصال اور فلم انڈسٹری کو خواتین کے لیے محفوظ بنانے پر کیے گئے سوال کے جواب میں اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا ’می

Read more

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز جاری

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 229 رنز درکار ہیں اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ مہمان ٹیم کی

Read more

امریکہ میں طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا ریکارڈ قائم، آٹھ لاکھ سرکاری ملازمین بےتنخواہ

یہ جزوی شٹ ڈاؤن سنیچر کو اپنے 22ویں دن میں پہنچ کر صدر بل کلنٹن کے دور صدارت میں سنہ 1995-96 کے 21 دن کے ریکارڈ شٹ ڈاؤن سے آگے نکل گيا ہے امریکی حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن اب تک کا سب سے طویل شٹ ڈاؤن ہو گیا ہے اور مستقبل قریب میں اس سیاسی تعطل کے خاتمے کے آثار نظر نہیں آتے ہیں۔ دوسری طرف اس کے نتیجے میں آٹھ لاکھ وفاقی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ہے

Read more

مائیکل جانسن: کیسے فالج نے ایک ’سپرمین‘ کی زندگی تبدیل کر دی

جانسن 2015 کی تصویر،اپنے کیرئر میں 13 اولمپک اور عالمی سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔ مائیکل جانسن کا پیشہ یہ ہے کہ وہ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ انھوں نے کہاں غلطی کی۔ بی بی سی سپورٹس ہو یا اپنے پرفارمنس سینٹر پر ایتھلیٹوں کے ہر لمحے پر بطور کمنٹیٹر تجزیہ ان کا ذریعۂ معاش ہے جس سے ان کے گھر کا چولھا جلتا ہے۔ اسی وجہ سے خاص طور پر افسوس ناک ہے کہ مائیکل جانسن اپنی صحت

Read more

بلوچستان: کشیدگی کا براہ راست اثر مہاجرین کے بچوں اور خواتین پڑ رہا ہے

25 دسمبر 2018 کو افغانستان کے شہر قندہار میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سرکردہ کمانڈر اسلم بلوچ اور ان کے چھ ساتھیوں کی ہلاکت بلوچ علیحدگی پسندوں کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے جس نے پہلی مرتبہ حکومت پاکستان کے ان دعووں کی تصدیق کی ہے کہ بلوچ تنظیمیں افغانستان سے پاکستان میں پرتشدد کارروائیاں کررہی ہیں۔ تاہم بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کی طرف سے ٹوئٹر

Read more

مردہ مرغیاں دریا میں ڈالنا ‘نیکی کر دریا میں ڈالنے’ کے مترادف

’اس قسم کی مردہ مرغیوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ہمارے پاس اور کوئی طریقہ کار وضع نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے گندے نالے میں پھینک دیتے ہیں۔‘ یہ کہنا تھا مردان فوڈ کنٹرولر اتھارٹی کے انسپیکڑ صابر علی کا جن کے ادارے نے جمعرات کو مردہ پولٹری کی ایک گاڑی پکڑی تھی اور ان مردہ مرغیوں کو تلف کرنے کے لیے قریبی کلپانی نالے میں ڈال دیا گیا تھا۔ مردہ مرغیوں کو پانی میں پھینکنے کی

Read more

‘اگر پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے تو انڈیا میں ہونے والے حملوں میں ملوث تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی‘

انڈیا نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود پاکستان بات چیت کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘اگر پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے تو پٹھان کوٹ اور ممبئی حملے کے جو دہشت گرد ہیں ان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔’ رویش کمار نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال

Read more

یہ کون ہیں جو چاند پر ایک دوسرے کی تصاویر اتار رہے ہیں؟

ایک چینی روور اور لینڈر نے چاند کی سطح پر ایک دوسرے کی تصاویر اتاری ہیں۔ چین کے خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو چاند کے اوجھل حصے پر اترنے کے بعد دونوں خلائی گاڑیاں اچھی حالت میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لینڈِنگ کے مقام کے وسیع مناظر کی تصاویر اور دونوں گاڑیوں کی لینڈنگ کی ویڈیوز بھی جاری گئی ہیں۔ روور اور لینڈر اس طرح کے آلات سے لیس ہیں جو چاند کے اس اب

Read more

اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، آسٹریلین اوپن شاید آخری مقابلہ ہو

برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اور تین گرینڈ سلیم جیتنے والے اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ اُن کا اس سال کے وِمبلڈن ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہونے کا ارادہ ہے، لیکن شاید اگلے ہفتے ہونے والا آسٹریلین اوپن اُن کے کیریر کا آخری مقابلہ ہوگا۔ مرے جو کہ کولھے کی ہڈّی کا آپریشن کروا چکے ہیں، جمعے کو میلبرن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے۔ سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مرے نے کہا کہ وہ ’اگلے

Read more

پاکستان: سابقہ قبائلی علاقوں کا نئے دور کی طرف سفر

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات رواں سال جولائی سے پہلے ہوں گے جبکہ اختیارات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عبوری وقت کے لیے انھیں کچھ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ قبائلی علاقوں کے صوبائی حلقوں کے حوالے سے حد بندی کر دی گئی ہے اور قبائلی علاقوں کی کل صوبائی نشستیں جن پر انتخابات ہوں گے ان کی تعداد 16 ہے جبکہ پانچ مخصوص

Read more

فوجی عدالتیں: ’عدلیہ کا کام فوج کے حوالے کیا ہی نہیں جانا چاہیے‘

’ناقص کارکردگی کی وجہ سے مجرم کیفرِ کردار تک نہیں پہنچ پاتے‘ پاکستان میں فوجی عدالتوں کو عام شہریوں کے خلاف مقدمات سننے کے اختیار کی مدت میں توسیع کا معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے۔ فوجی عدالتوں کو یہ اختیار دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بننے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو سال کے لیے دیا گیا تھا۔ اپنی آئینی مدت اور اس میں ایک بار کی

Read more

مودی کی بالی وُڈ سیلفی، سوشل میڈیا پر ہلچل

اگر آپ بھی ہم جیسے ہیں تو دن میں اپنی ایک آدھ سیلفی تو ضرور بناتے ہوں گے۔ آخر سمارٹ فونز کا اور مقصد ہی کیا ہے! اور ہم آپ ہی نہیں آج کل تو سیاسی رہنماؤں سے لے کر بڑے بڑے کھلاڑیوں اور فلم سٹار تک، سب ہی سیلفی کے دیوانے ہیں۔ سب سیلفی لیتے ہیں، پوسٹ کرتے ہیں اور لائک اور ریٹویٹ کا لطف اٹھاتے ہیں۔ تو پھر اس ایک سیلفی میں آخر ایسا کیا تھا کہ بحث

Read more

کیا پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ سے بچ پائے گا؟

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ فاف ڈو پلیسی کی عدم موجودگی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض نبھانے والے ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرام نے اننگز کا

Read more

’یورپ میں مسلمان اور یہودی ذبیحہ کے معاملے پر اکٹھے‘

یورپ میں مسلمانوں اور یہودیوں میں زیادہ اتفاق نہیں پایا جاتا لیکن حال ہی میں وہ ایسے قوانین کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ قوانین ان کے مذہبی آزادی پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

حالیہ تنازع رواں برس کے آغاز میں کو بیلجیئم میں اس قانون کے نفاذ کے بعد سامنے آیا جس نے جانوروں کو روایتی طریقے سے ذبح کرنے پر اثر ڈالا جو کہ کوشر اور حلال گوشت کے لیے ضروری ہے۔

جانورں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بہت عرصے سے اس قانون کے لیے آواز اٹھا رہے تھے لیکن یہودی اور مسلمان رہنماؤں نے اس قانون کو لبرل ایجنڈے کے بھیس میں یہودیوں اور مسلمانوں کے خلاف کوشش قرار دیا تھا۔

Read more

رہف القنون: جب ٹوئٹر نے ایک سعودی خاتون کی جان بچائی

پانچ جنوری کی شام ٹوئٹر پر بنائے گئے ایک نئے اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس نے ایک پیچیدہ صورتحال کو دنیا پر واضح کرنا شروع کیا۔

یہ ٹویٹس 18 سالہ سعودی لڑکی رہف محمد القنون کی تھیں جو کویت میں مقیم اپنا سعودی خاندان چھوڑ کر بھاگ نکلی تھیں اور اس وقت بینکاک کے ہوائی اڈے پر ایک ہوٹل کے کمرے میں موجود تھیں۔

جب انھوں نے سلسلہ وار ٹویٹس کے ذریعے مدد کی درخواست کی تو ان کے فالوورز کی تعداد 24 تھی۔

عربی زبان میں لکھی ہوئی ان کی پہلی ٹویٹ کا متن تھا ’میں وہ لڑکی ہوں جو تھائی لینڈ بھاگ آئی ہے۔ اب میں شدید خطرے میں ہوں کیونکہ سعودی قونصل خانہ مجھے واپسی پر مجبور کر رہا ہے۔‘

Read more

انڈین دیہات کے انوکھے نام جن پر دیہاتی شرمندہ ہیں

انڈیا کی شمالی ریاستوں ہریانہ اور راجستھان میں متعدد دیہات برسوں سے اپنے وہ نام تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جنھیں وہ اپنے لیے ‘باعث شرمندگی’ سمجھتے ہیں۔ بی بی سی پنجابی سروس کے اروند چھابرا نے کچھ ایسے افراد سے بات کی جو یہ مہم چلا رہے ہیں۔

‘میرے گاوں کا نام گندا (غلیظ) ہے’۔ اس گاؤں سے تعلق رکھنے والی ہرپیت کور نے سنہ 2016 میں وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے گاؤں کا نام تبدیل کرنے کی درخواست لکھی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملنے والے کے لیے گاؤں کا نام ہی تمسخر اڑانے والے طنزیہ جملوں کے لیے کافی تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ’صورتحال اتنی بری تھی کہ ہمارے رشتہ دار بھی مسلسل ہمارا مذاق اڑاتے تھے‘۔

Read more

برطانیہ میں ایک خاتون کو دو نئے ہاتھ مل گئے

پانچ برس سے ہاتھوں کی پیوندکاری کی منتظر برطانوی خاتون کا انتظار ایک کامیاب آپریشن کے بعد ختم ہو گیا ہے۔ لیڈز جنرل انفرمری میں کیے جانے والے اس پیچیدہ آپریشن میں 12 گھنٹے لگے۔ اس کامیاب آپریشن کا اعلان ’فائنڈِنگ یوئیر فیِٹ‘ نامی اس خیراتی ادارے نے کیا جس کی بنیاد خود 47 سالہ کورین نے ڈالی تھی۔ کورین ہٹن 2013 میں شدید نمونیا اور سیپسِس کا شکار ہوئیں جس کے بعد ان کی جان تو بچ گئی لیکن

Read more

شوبز ڈائری: ایکون پاکستان آئیں گے اور مودی بالی وڈ سے کیا چاہتے ہیں

ایکون اپریل کے مہینے میں کراچی اور لاہور میں دو کانسرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے ہیں امریکی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار ایکون کا گانا ’چھمک چھلو‘ کسے یاد نہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ’را ون‘ کا یہ گانا بہت مقبول ہوا تھا۔ اب ایکون اپنے مداحوں کا دل جیتنے کے لیے ایک بار پھر برصغیر کا رخ کر رہے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کی منزل انڈیا نہیں پاکستان ہے۔ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار اپریل

Read more

ٹرمپ

US President Donald Trump has threatened again to declare a national emergency to fund a border wall without Congress’s approval. "I have the absolute right to declare a national emergency,” he told reporters as he headed to an event at the border He also said Mexico would "indirectly” pay for the wall – contradicting an earlier campaign memo The government has been in partial shutdown for 20 days, leaving about 800,000 federal employees without pay President Trump refuses to sign

Read more

نقطے کی تاریخ کیا ہے؟

نقطے کا کیا مقصد ہے؟ ہم اسے پہنتے ہیں، سنتے ہیں، پڑھتے ہیں اور گھورتے ہیں۔ یہاں تک کے ہم اسے ہواؤں کے دوش پر اور لہروں کی طے میں بھیجتے ہیں۔ آپ نے شاید غور نہ کیا ہو لیکن اس چھوٹے سے نشان کے بہت سے پہلو ہیں۔ یہاں اس چھوٹے لیکن ناگزیر نشان کے چند دلچسپ حقائق پیش کیے جا رہے ہیں۔ کونمارا پبلک لائبریری، انڈیا کا قدیم کتب خانہ کتب خانوں اور کتب بینی میں کمی پاکستان

Read more

امریکہ کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو: ’شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا‘

امریکہ کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے یہ باتیں قاہرہ میں ایک بیان میں کہیں امریکہ کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ’ہر ایک ایرانی جنگجو کو شام سے نکال باہر کریں گے‘۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ جب تک شامی صدر بشار الاسد کے زیر کنٹرول علاقوں سے ایرانی اور اس کے لیے بر سرپیکار قوتیں نکل نہیں جاتیں اس وقت تک امریکہ ان علاقوں کے لیے از

Read more

برف میں ڈھکے ’انڈین‘ فوجیوں کی تصویریں جعلی نکلیں

سوشل میڈیا پر حال ہی میں تیزی سے پھیلنے والی کچھ تصاویر کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصاویر انڈین فوجیوں کی ہیں جو انتہائی نامساعد حالات میں کام کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر،انسٹاگرام اور فیس بک پر موجود متعدد صفحات نے ان تصاویر کو شیئر کیا ہے۔ اداکارہ شردھا کپور اور رکن پارلیمان کرن کھیر نے بھی ان تصاویر کو سچ سمجھتے ہوئے شیئر کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈین فوج کے ارکان نامساعد حالات میں

Read more

کافی وِد کرن میں متنازع بیان، انڈین کرکٹرز پانڈیا اور راہُل مشکل میں

ٹی وی ٹاک شو کافی وِد کرن میں خواتین کے بارے میں دیے گئے متنازع بیانات کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردِک پانڈیا اور لوکیش راہُل پر شدید تنقید ہوئی، یہاں تک کہ دونوں پر دو ون ڈے میچز کی پابندی بھی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ سفارس بی سی سی آئی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ونود رائے نے کی ہے۔ ساتھ ہی اس کمیٹی کی رکن اور انڈیا کی خواتین کی کرکٹ ٹیم

Read more

قطر اقتصادی پابندیوں سے کیسے نمٹ رہا ہے؟

جب قطر پر اس کے چار ہمسایہ ممالک نے جون سنہ 2017 میں اقتصادی اور سفارتی پابندیاں لگائیں تو ایک ماہر کے مطابق اسے دو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن کی رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ میں مشرقِ وسطیٰ کے محقق مائیکل سٹیونز کے مطابق ’قطریوں کو دو محاذوں پر جنگ لڑنا پڑی۔‘ ان کے مطابق ان میں سے پہلا محاذ ’دنیا کو یہ یقین دلانا تھا کہ ہم اسامہ بن لادن جیسے خوفناک دہشت گردوں کی حمایت نہیں

Read more

چین کم جونگ اور ٹرمپ کی ایک اور ملاقات کا حامی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور چینی صدر شی جن پنگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے ملک کے امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات ’ڈیڈ لاک‘ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انھوں نے یہ بات چین کے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کہی۔ بیجنگ میں ہونے والی اس سربراہ ملاقات کے بعد چینی صدر نے دونوں ممالک پر کسی سمجھوتے پر پہنچنے پر زور

Read more

سی ای ایس 2019: کیا سانس سونگھنے والے آلات آپ کی غذا بہتر بنا سکتے ہیں؟

اسرائیلی کمپنی لومن پرامید ہے کہ آئندہ گرمیوں میں یہ آلہ فروخت کے لیے دستیاب ہو گا امریکی ریاست لاس ویگس میں منعقدہ سی ای ایس ٹیکنالوجی میلے میں دو ایسے آلات نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جو انسانی سانس میں موجود گیسوں کے تجزیے کی روشنی میں یہ بتا سکتے ہیں کہ آپ اپنی غذا کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ لومن اور فوڈ ماربل نامی آلات باآسانی جیب میں سما سکتے ہیں اور صارف ان میں پھونک

Read more

کیلاش: ’تاریخ سے زیادہ بڑا مسئلہ اس وقت بقا ہے‘

عمران کبیر کا کہنا تھا کہ ان کا مذہب زبانی قصے اور کہانیوں کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے ‘وادئِ کیلاش کے بارے میں دنیا کی رائے یہ ہے کہ ان کا خدا نہیں ہے، مذہب نہیں ہے، تو ہر کوئی آ کر ہمارا خدا بننے کی کوشش کرتا ہے۔’ یہ کہنا ہے ضلع کونسل چترال کے رکن عمران کبیر کا جو کالاش کی رُمبر وادی میں بچوں کو کالاشا زبان سکھاتے اور پڑھاتے ہیں اور ساتھ ہی کالاشا مذہب

Read more

قصور کی زینب کے قتل کا ایک سال: بچوں کو آخر کیسے بچایا جائے؟

جب محمد امین انصاری نے پھولوں کا لفافہ اٹھائے قصور کے قبرستان میں قدم رکھا تو ان کی آنکھیں نم تھیں۔ ان کی بیٹی زینب امین کی موت کو ایک برس بیت چکا تھا۔ وہ اپنی اس بیٹی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے آئے تھے جو اگر زندہ ہوتیں تو آج سات برس کی ہوتیں۔ قصور میں گذشتہ چند برسوں میں زینب سمیت انھی کی ہم عمر آٹھ کم سن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل

Read more

نپولین کے گمشدہ روسی خزانے کی کھوج

روس میں یہ قصہ مشہور ہے کہ فرانسیسی شہنشاہ 1812 میں ماسکو سے پسپا ہوتے ہوئے اپنے ساتھ ایک خزانہ بھی لے گیا تھا۔ اس خزانے کی تلاش میں بہت سے لوگ سرگرداں رہے ہیں تاہم اب ایک روسی تاریخ دان نے اس کے بارے میں ایک نئی تھیوری پیش کی ہے اور وہ یہ کہ نپولین نے مبینہ طور پر جو سونے سے بھری بوگیاں چرائی تھیں وہ اس مقام پر موجود نہیں جہاں انھیں تلاش کیا جاتا رہا

Read more

اسرائیلی وزیر نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف جرم کر لیا

گونن سیگیو (مرکز میں) نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اُس نے ایران کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیل کے وزیرِ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر گونن سیگیو کو ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم کو قبول کیے جانے کے بعد، گیارہ برس قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ گونن سیگیو، جو نوے کی دہائی میں اسرائیل کے وزیر برائے توانائی تھے، کو ایران نے جاسوسی کیلئے اُس وقت بھرتی کیا تھا

Read more

خلا میں انتہائی فاصلے پر واقع کہکشاں سے آنے والی پراسرار لہروں کا سراغ، نیوٹرون ستارہ یا خلائی مخلوق؟

سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ اس نوعیت کے سگنل طاقتور مقناطیسی سطح والے نیوٹرون ستاروں سے آ سکتے ہیں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ خلا میں انتہائی فاصلے پر واقع کہکشاں سے بھیجے جانے والے سگنل کینیڈا کی ایک ٹیلی سکوپ کو موصول ہوئے ہیں لیکن ان ریڈیائی لہروں کے بارے میں تفصیل اور ان کے اصل مقام کے بارے میں ابھی کوئی وضاحت نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق ان ریڈیو لہروں سے ملنے والے سگنلز ڈیڑھ ارب نوری

Read more

کہتے ہیں جس کو عشق، کیا وہ محض ایک ذہنی بیماری ہے؟

’تو ہاں کر، یا ناں کر، تو ہے میری ک۔۔ ک۔۔ کرن۔۔‘ ’ٹھکرا کے میرا پیار، میری محبت کا انتقام دیکھے گی۔۔‘ ’تم نے مجھے ٹھکرایا تو میں اپنی جان دے دوں گی۔۔‘ اس سے پہلے کہ آپ سوچیں کہ ہم بالی وڈ فلموں کی ڈائیلاگ بازی اور ڈرامہ کر رہے ہیں، ذرا ٹھہر جائیے۔ یہ پہلی نظر میں بھلے ہی بالی وڈ کا ڈرامہ لگے، لیکن حقیقت سے زیادہ دور نہیں ہے، جہاں لوگ پیار میں ٹھکرایا جانا قبول

Read more

ہڑپہ کی تہذیب کی ایک قدیم قبر سے ملنے والے جوڑے کا راز افشا

آج سے تقریباً چار ہزار پانچ سو برس پہلے ایک مرد اور خاتون کو دنیا کی ایک قدیم ترین شہری آبادی کے نواحی علاقے کے ایک بہت بڑے قبرستان میں ایک ہی قبر میں دفن کر دیا گیا تھا۔ سنہ 2016 میں انڈیا اور کوریا کے ماہرین آثار قدیمہ کو ایسی قبریں ہڑپہ کی تہذیب سے تعلق رکھنے والے گاؤں راکھی گڑھی میں ملیں جو اب شمالی انڈین ریاست ہریانہ میں واقع ہے۔ محققین نے تین سال تک اس مشترکہ

Read more

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ‘باغی’ افسر شاہ فیصل کون ہیں؟

’میں نے طے بھی کیا تھا کہ میں گیلانی صاحب کی قیادت والی حریت کانفرنس میں شامل ہو جاؤں گا، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں وہاں کروں گا کیا؟‘ شاہ فیصل نے آٹھ سال قبل بھارت کے سول سروسز امتحانات میں ملکی سطح پر اول پوزیشن حاصل کر کے تو تہلکہ مچایا ہی تھا لیکن منگل کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر ہند نواز سیاست میں جانے کا اعلان کر کے انہوں نے اُس سے بھی بڑا تہلکہ

Read more

اینڈروئڈ یا آئی فون: آپ کا فون آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

یہ شخصیات اور سمارٹ فونز کے انتخاب سے تعلق کے بارے میں پہلی ریسرچ ہے ہمارا سمارٹ فون اب ہماری شخصیت کا حصہ بن چکا ہے۔ ہم میں سے کئی ایک دن میں پانچ سے زیادہ گھنٹے اس پر مصروف رہتے ہیں۔ لیکن یہ سمارٹ فونز ہمارے بارے میں کیا بتاتے ہیں کہ ہم کون ہیں؟ لینکاسٹر اور لنکن یونیورسٹیز نے تقریباً پانچ سو اینڈروئڈ اور آئی فونز استعمال کرنے والوں کی شخصیت کا مطالعہ کیا اور جاننے کی کوشش

Read more

افغان صدر کے خصوصی ایلچی عمر داودزئی: ’پاکستان افغان مذاکرات میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے‘

عمرداودزئی کے مطابق امریکہ نے طالبان سے براہِ راست مذاکرات شروع کرنے سے پہلے افغان حکومت سے اجازت لی تھی اور تمام ملاقاتوں میں نہ صرف افغان حکومت بلکہ افغان سیاستدانوں کو بھی اس حوالے سے مطلع کیا تھا۔ اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی ایلچی عمر داودزئی نے بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر وہ حال کے پاکستان کو دیکھیں تو کہا جا سکتا

Read more

#آئس بوائے نے ایک سال میں چینی بچے وانگ کی زندگی کیسے بدل دی؟

چین میں جنوری سنہ 2018 میں ایک استاد کی جانب سے اپنے شاگرد کے سر پر جمی ہوئی برف اور سوجے ہوئے ہاتھوں کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد ملک میں بچوں کی غربت کے حوالے سے ایک نئی بحث شروع ہوئی تھی۔ چینی سوشل میڈیا صارفین نے وانگ نامی اس آٹھ سالہ بچے کو ’آئس بوائے‘ کا نام دیا تھا جو چین کے جنوبی صوبے میں منجمند ہوتے موسم میں ساڑھے چار کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنے کے

Read more

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ڈرون دیکھے جانے کی تحقیقات کا آغاز

PA برطانوی دارالحکومت لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب منگل کو ایک ڈرون دیکھے جانے کے نتیجے میں پروازوں کی عارضی معطلی کے بعد اس واقعے کی تحقیقات میں اب فوج پولیس کی مدد کر رہی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے اس واقعے کی ’مکمل مجرمانہ تحقیقات‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے افسران نے بھی وہ ڈرون دیکھا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ سے پروازوں کو بھی ایک گھنٹے کے لیے معطل

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ-میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ڈالر کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائم ٹائم پر اپنے ٹی وی خطاب میں ڈیموکریٹس پر زور دیا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ پر راضی ہو جائيں۔ دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کے مطالبے سے جو تنازع پیدا ہوا ہے اس کے نتیجے میں حکومت کے مختلف شعبوں کو گذشتہ 18 دنوں سے جزوی ‘شٹ ڈاؤن’ کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے یہ مسئلہ 45 منٹ

Read more

سیر و سیاحت آپ کی جان بچا سکتی ہے

سیر و سیاحت سے آپ کو جسمانی اور ذہنی فوائد حاصل ہوتے ہیں تفریح کے لیے سفر کرنے میں نہ صرف مزا آتا ہے بلکہ ایسا کرنے سے جسمانی اور ذہنی صحت کو فائدہ بھی پہنچتا ہے خواہ آپ کسی شہر میں گھوم پھر رہے ہوں، دلکش نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہوں یا کسی گاؤں کی صاف فضا میں سانس لے رہے ہوں۔ آپ کافی خوش قسمت ہیں اگر آپ سفر کرنے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ذیل میں سیر

Read more

شیر علی آفریدی: معذور کھلاڑیوں کے ‘شعیب اختر’

‘کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ اگر میری یہ ٹانگ ٹھیک ہوتی تو شاید میں اتنا سیلبرٹی نہ ہوتا لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ معذور ہوتے ہوئے بھی مجھے کرکٹ کے کھیل میں بڑی عزت ملی۔’ یہ کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے تیز بولر شیر علی آفریدی کا جنھیں ملک بھر میں معذورکھلاڑیوں کا ‘شعیب اختر’ بھی کہا جاتا ہے۔ بائیں ٹانگ سے معذور شیرعلی آفریدی کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے

Read more

امریکہ میں تعلیم کے میدان میں ہندو برادری سب سے آگے

امریکہ میں چار سالہ کالج کی ڈگری کو اقتصادی ترقی کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے ایسے میں آپ کے خیال میں کس مذہب کے پیروکار سب سے آگے ہو سکتے ہیں؟ امریکہ میں حال ہی میں مذہب کی بنیاد پر شائع ہونے والے اعداد و شمار سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مختلف تعداد سامنے آئی ہے جس میں حیران کن انداز میں بعض مذاہب کی پیروی کرنے والے دوسرے مذاہب سے بہت آگے ہیں۔ تحقیق کرنے

Read more

انڈیا میں دوسرے ممالک کی اقلیتوں کو پناہ دینے کے بل میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے

انڈیا میں میانمار کی ریاست رخائن سے جان بچا کر بھاگ کر آنے والے روہنگیا مسلمان بھی پناہ کے متلاشی ہیں انڈیا کی حکومت نے پڑوسی ملکوں میں مذہبی تفریق اور مظالم کا شکار ہونے والے ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادریوں کو ملک میں پناہ اور شہریت دینے کا ایک ترمیمی بل پیش کیا ہے لیکن اس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ لوک سبھا یعنی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں شہریت کا ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے

Read more

اویغور مسلمانوں کے پاکستانی رشتے داروں کا وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر افسوس

دنیا کے مختلف ممالک میں چینی سفارتخانوں کے باہر ان چینی کیمپوں کے خلاف احتجاج ہوئے ہیں پاکستان کے بعض مرد شہریوں نے چین کے صوبہ سنکیانگ میں شادیاں کی ہوئی ہیں اور انھیں شکایت ہے کہ ان کی بیویوں اور بچوں کو چین کے حکام نے ایسے کیمپوں میں بند کر رکھا ہے جنھیں اصلاحی مراکز یا ری ایجوکیشن سینٹر کہا جا رہا ہے۔ ایسے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک نیوز چینل

Read more

والد کی بات نہ ماننے پر سعودی خاتون کیوں گرفتار ہو سکتی ہے

سنہ 2018 میں سماجی کارکن ثمر بداوی اپنا آبائی گھر چھوڑ کر ایک پناہ گاہ منتقل ہو گئی تھیں سعودی عرب کو گذشتہ برس خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد دیرینہ پابندی اٹھانے پر عالمی سطح پر سراہا گیا تاہم وہاں خواتین پر پابندیاں اب بھی موجود ہیں جن میں خاص کر مرد کی سرپرستی کا نظام شامل ہے جس کے تحت عورت سے متعلق اہم فیصلے لینے کا اختیار اس کے والد، بھائی، خاوند یا بیٹے کے پاس ہے۔ ان

Read more

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وراٹ کوہلی اور انڈین کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں سیریز جیتنے اور یہ کارنامہ انجام دینے والی برصغیر کی پہلی ٹیم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ’برصغیر کی کسی بھی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے پر وراٹ کوہلی اور انڈین کرکٹ ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں‘۔ انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان

Read more

’کدھر ہے نیا پاکستان: بل زیادہ اور بجلی کم، ہر طرف ہے گیس بند‘

سردی کے موسم میں قدرتی گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کا شکوہ بہت سے شہریوں کی زباں پر ہے پاکستان میں سردی کی شدت اپنے عروج پر ہے لیکن سوشل میڈیا پر عوامی جذبات خاصے گرم دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتخابات سے قبل کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی عزم کا اظہار تو کر رہی لیکن عوام کی جانب سے بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کا شکوہ بھی زوروں پر ہے۔ ایک جانب سردی

Read more

انڈیا: سی بی آئی چیف کو ہٹانے کا حکومتی فیصلہ مسترد

عدالت عظمیٰ نے آلوک ورما کو فوری طورپر سی بی آئی کے سربراہ کے طو پر بحال کر دیا ہے انڈیا کی سپریم کورٹ نے ملک کے سب سے اہم مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی کے سربراہ آلوک ورما کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ سی بی آئی کے اعلی اہلکاروں کے ذریعے ایک دوسرے کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے بعد مرکزی حکومت نے چند ہفتے قبل انھیں تعطیل پر

Read more

سیاست کی سانپ سیڑھی کا دلچسپ کھیل

پیر کی صبح سپریم کورٹ سے آنے والے فیصلے نے ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ کئی دنوں سے ہونے والے تجزیے غلط ثابت ہو گئے۔ کہاں جے آئی ٹی کی تشکیل اور تحقیقات کے دوران یہ خبریں زینت بنتی رہیں کہ آصف علی زرداری جلد جیل میں ہوں گے اور یہ کہ بلاول پر بھی نا اہلیت کی تلوار لٹک رہی ہے۔۔۔

اور کہاں جے آئی ٹی کی ساکھ کو ہی یہ کہہ کر چیلنج کر دیا گیا کہ نیب دو ماہ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں از سر نو تفتیش کرے، اور یہ بھی کہ بلاول معصوم ہے۔

Read more

میسی سے بھی زیادہ گول کرنے والے انڈین فٹبالر سنیل چھیتری کون ہیں؟

تھائی لینڈ کے خلاف پہلا گول چھیتری نے پنلٹی سے حاصل کیا انڈیا کے سنیل چھیتری نے سنہ 2019 کے ایشیا کپ میں گول کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور انٹرنیشنل مقابلوں میں گول کرنے کے معاملے میں ارجنٹائن کے سرگرم معروف کھلاڑی لیونل میسی سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ لیکن سنیل چھیتری آخر کون ہیں؟ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے اپنے پہلے مقابلے میں جب انڈیا نے تھائی لینڈ کو شکست دی تو یہ

Read more

مناپولی مین: امریکہ میں گوگل اور فیس بُک کے ایگزیکٹوز کو ٹرول کرنے والا سماجی کارکن

فوٹوبومب کرنے والے ایئن میڈریگال دراصل ایک وکیل اور سماجی کارکن ہیں 11 دسمبر کو گوگل کے سی ای او سندر پچائی واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے سے لے کر چین میں سنسرشپ جیسے موضوعات پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ لیکن پچائی کے بیان دینے کی تصاویر ’مناپولی مین‘ کے ’فوٹو بومب‘ کرنے کی وجہ سے وائرل ہوئیں۔ فوٹوبومب کرنے والے ایئن میڈریگال دراصل ایک وکیل اور سماجی کارکن ہیں جو

Read more

انڈیا: تعمیراتی ادارے قوانین کی پاسداری نہ کرتے ہوئے مزدوروں کے تحفظ کو نظر انداز کرتے ہیں

نومبر کا مہینہ تھا اور ہر روز کی طرح صبح سویرے میر حسن نئی دہلی کے مضافات میں نوئیڈا کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کرنے پہنچے۔ انھوں نے پانی کی بوتل پی کر کام شروع کر دیا جوکہ ان کا روز کا معمول تھا۔ مگر کچھ گھنٹوں بعد وہ ایک اس اونچی عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئے۔ ان کے پاس ذرہ بکتر، ایسے حفاظتی جوتے جن کی مضبوط پکڑ ہو اور انشورنس ہونی چاہیے

Read more

سُوری جاگیک: سورج، چاند اور ستاروں کا مشاہدہ کرنے کی برسوں پرانی کالاشا روایت

پاکستان کے شمالی علاقے کالاش میں ایک تاریخی قصہ اکثر سنایا جاتا ہے جس کے مطابق ایک خیر اللہ نامی بادشاہ نے جب کالاش کے کٹُور قبیلے پر حملہ کرنے کی حامی بھری تو اس کو ستاروں کا علم رکھنے والوں نے منع کیا اور کہا کہ ایسا کرنے سے آپ بری طرح سے ہارجاؤگے۔ اس بادشاہ نے کسی کی نہ سنی اور جنگ کی تیاری مکمل کرلی۔ لیکن حملہ کرنے پر وہ پیشن گوئیاں درست ثابت ہوئیں اور نہ

Read more

عمران خان: اویغور مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں تفصیل سے علم نہیں ہے

اپنے دورے ترکی کے دوران مقامی خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے پروگرام ‘دا نیوز میکرز’ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے پروگرام کے میزبان عمران گردا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انھیں چین میں اویغور مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں تفصیل سے علم نہیں ہے لیکن وہ یہ ضرور کہیں گے کہ چین نے پاکستان کا مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔

‘انھوں نے ہمارے لیے کئی مختلف شعبوں میں مدد کی ہے لیکن ان کے کام کرنے کا طریقہ ایسا ہے کہ میں آپ کو ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ ان کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔’

تقریباً 22 منٹ پر محیط یہ انٹرویو پیر کو نشر ہوا جہاں وزیر اعظم عمران خان نے مختلف موضوعات جیسے علاقائی سیاست، پڑوسی ممالک جیسے چین اور انڈیا، آسیہ بی بی کیس، پاکستان میں بدعنوانی اور امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے سوالات کے جواب دیے۔

Read more

انڈیا کے سائنس دانوں نے آئن سٹائن اور نیوٹن کے نظریات مسترد کر دیے

کانفرنس کے ایک مندوب نے کہا کہ آئزک نیوٹن اور آئن سٹائن دونوں غلط تھے اور کششِ ثقل کی لہروں کا نام ‘نریندر مودی لہریں’ رکھنا چاہیے انڈیا کے سائنس دانوں نے ایک سائنسی کانفرنس پر تنقید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قدیم ہندوؤں نے سٹیم سیل کی تحقیق ایجاد کی تھی۔ سالانہ انڈین سائنس کانگریس کے دوران آئن سٹائن اور آئزک نیوٹن کے نظریات کو بھی مسترد کیا گیا اور اس کے ایجنڈے میں ہندو

Read more

’موج مستی سے فرصت ہو تو تھوڑا کام ہو جائے؟‘

Harley Davidson bike club visited Governor House, president of Pakistan and Minister for Aviation also graced the occasion. It was some ride. Thinking to buy one for myself. pic.twitter.com/giBZG7UtyF — Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) January 6, 2019 ’نئے پاکستان‘ میں بہت کچھ نیا ہے اور ہر روز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت، اس کے وزراء اور رہنماؤں کی جانب سے ایسا کچھ کیا جاتا ہے جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جاتا ہے۔ آج ہم بات کر

Read more

ری ٹویٹ کا عالمی ریکارڈ اب جاپانی ارب پتی کے پاس

جاپانی ارب پتی یوساکو مئیزاوا نے کہا ہے کہ وہ 100 ری ٹویٹ کرنے والوں کے درمیان دس کروڑ ین تقسیم کریں گے ایک جاپانی ارب پتی چکن نگٹس متوالے امریکی نوجوان کے ری ٹویٹ کے ریکارڈ کو توڑ کر اب دنیا کے سب سے زیادہ ری ٹویٹ ہونے والے ٹویٹ کے خالق بن گئے ہیں۔ جاپانی شہری یوساکو مایزاوا کے پانچ جنوری کے ٹویٹ کو اب تک 40 لاکھ مرتبہ سے زیادہ شیئر کیا جا چکا ہے۔ یہ امریکی

Read more

بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کی نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کو جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کا تعلق اس مقدمے سے نہیں بنتا تو ان کا

Read more

اونٹ کی پشت سے امریکہ کی یونیورسٹی تک کا سفر

ان کی عمر محض پانچ برس تھی جب پہلی بار روزگار کا بوجھ ان کے کندھوں پر پڑا۔ انھیں متحدہ عرب امارات لے جایا گیا جہاں وہ اونٹوں کی دوڑ میں شُتر سوار کا کام کرتے تھے۔ سرپٹ دوڑتے اونٹ کی پیٹھ پر سوار اس پانچ سالہ بچے کو اس کے عوض ماہانہ دس ہزار روپے ملتے تھے۔ وہ یہ پیسہ گھر والوں کو بھیج دیتا تھا۔ سنہ 1990 میں شاید یہ کافی رقم ہو گی، تاہم اسے کمانے میں

Read more

نو حیران کن چیزیں جو چاندی سے بھی مہنگی ہیں

ونیلا جو آئس کریم کے ذائقے کو دوبالا کر دیتا ہے اگلی بار جب آپ چمچ بھر بھر کے مزیدار دہی یا آئس کریم کھا رہے ہوں تو لمحے بھر کے لیے رک کر کھانے میں پڑے چھوٹے کالے ذرات پر دھیان دیجیے گا۔ دنیا کے گرم نشیبی علاقوں میں اگنے والے یہ چھوٹے دانے دراصل ونیلا کی تین قسم کی سوکھی ہوئی پھلیوں کے بیج ہیں۔ یہ بیج کیک، کسٹرڈ، چاکلیٹ اور دیگر میٹھے پکوانوں میں شیرینی گھولتے ہیں۔

Read more

ایک دہائی سے ہسپتال میں کوما کی حالت میں پڑی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

کوما میں رہنے والے مریض کو 24 گھنٹے نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس تقریبا ایک دہائی سے کوما کی حالت میں رہنے والی ایک خاتون کے بطن سے بچے کی پیدائش پر جنسی تشدد کی جانچ کر رہی ہے۔ وہ خاتون فینکس کے پاس ہیسیئنڈا ہیلتھ کيئر کے ذریعے چلائے جانے والے ایک کلینک میں زیر علاج تھی۔ ہیسیئنڈا ہیلتھ کيئر نے اس بابت کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے تاہم اس نے کہا ہے

Read more

جنوری کے پہلے پیر کی پہچان ’طلاق کے دن‘ کے طور پر کیوں؟

کرسمس اور نئے سال کی آمد والی تاریخوں کے دوران نہ صرف لوگوں پر ذہنی دباؤ ہوتا ہے بلکہ رشتے بھی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں برطانیہ میں وکلا ماہ جنوری کے پہلے پیر کو ‘طلاق کے دن’ کا نام دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ وکلا برادری کو موصول ہونے والی طلاق کے بارے میں معلومات کی درخواستیں ہیں۔ جو کہ ہر سال جنوری کے پہلے ہفتے میں غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہیں۔ تو ایسا کیا ہوسکتا

Read more

‘میں نے وزیرستان میں کیا دیکھا’

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائیوں کے بعد معاملات زندگی کافی حد تک بحال ہوچکی ہے لیکن علاقے میں حالیہ دنوں میں ہدف بناکر قتل کے واقعات میں اضافے نے پھر سے وزیرستانیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ گذشتہ روز بی بی سی کی ایک ٹیم کے ہمراہ جب بنوں سے وزیرستان کے لیے روانہ ہوئے تو سب سے پہلے ہم سیدگئی چیک پوسٹ پہنچے جہاں سے شمالی وزیرستان کی حدود

Read more

صاحبانِ اقتدار کی گالمانہ گفتگو

رومی شہنشاہیت کے پاس کم از کم کولوسئیم کے ایرینا میں خونخوار جانوروں سے لڑنے والے غلام اور گلیڈی ایٹرز تھے تاکہ عوام کی توجہ فوری مسائل سے ہٹ کر ہفتوں تک جاری کھیل تماشوں میں لگی رہے، مگر ہمارے ہاں نہ تو کولوسئیم ہے، نہ گلیڈی ایٹرز۔ لے دے کے پارلیمانی ایرینا میں از قسم فواد چوہدری، شیخ رشید، فیصل واؤڈا، فیاض الحسن چوہان، مراد سعید، نعیم الحق وغیرہ ہیں۔ مسائل زدہ عوام آخر اور کے روز ان کی

Read more

امریکہ کی شام سے واپسی ’مشروط‘ ہے

کہا جاتا ہے کہ شام میں 2000 امریکی فوجی ہیں لیکن یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا دارومدار چند شرائط کے پورا ہونے پر ہے۔ ان کا یہ بیان اس خیال کو تقویت دینا ہے کہ امریکہ شام سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کا عمل سست کر رہا ہے۔ جان بولٹن نے، جو آجکل ترکی اور اسرائیل کے

Read more

ایک لڑکی کی سعودی عرب سے فرار کی ’ناکام‘ کوشش

اس سے پہلے 2017 میں بھی ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا جب ایک سعودی خاتون نے فلپائن کے راستے آسٹریلیا جانے کی کوشش کی تھی۔ ایک نوجوان سعودی خاتون نے کہا ہے کہ ہے وہ اپنے خاندان سے الگ ہو کر آسٹریلیا جانا چاہتی تھیں لیکن تھائی لینڈ کے ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے اس کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے۔ اٹھارہ سالہ رهف محمد القنون نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ کویت گئی تھیں جہاں

Read more

دلچسپ لمحات: قارئين کی ارسال کردہ تصاویر

بی بی سی کے قارئین نے اپنے کیمروں میں حیرت انگیز لمحات کی عکس بندی کی اور اپنی بہترین تصاویر ہمارے ساتھ شیئر کیں۔ نئے سال کی مناسبت سے ہم اپنے چند قارئین کی تصاویر پیش کر رہے ہیں۔ تصویر کے کاپی رائٹDIMITRA STASINOPOULOU دیمترا سٹیسنوپولو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں چین کے صوبہ یُنان میں جیڈ ڈریگن سنو پہاڑ پر 10 ہزار فیٹ کی بلندی پر منعقدہ تھیٹر پرفارمنس کی منظر کشی ہے۔ تصویر کے کاپی رائٹSABA MUSHTAQ صبا

Read more

نیا سال، ترکی اور مزید ترکی !

ہر برس کی طرح دسمبر جاتے جاتے بہت سے پیاروں کو ساتھ لے گیا۔ کئی بھیانک یادیں جو دسمبر سے پیوست ہیں، ہر برس کی طرح اس برس بھی بھوت بن کے ذہن کی غلام گردشوں میں گھومتی رہیں۔ نئے سال کے لیے نئی امیدیں اس سال بھی باندھی گئیں۔ نیا سال آیا، پچھلے سال سے بھی زیادہ سرد۔ بنیادی شہری سہولیات سے محروم شہری، اپنی بتیسیاں کٹکٹاتے، ٹھنڈ سے ٹھٹھرتے، بغلوں میں ہاتھ دیے، ناک کی پھننگی لال کیے،

Read more

دہشتگردی: بلوچستان میں اضافہ، باقی ملک میں کمی

دہشتگردی کے ان حملوں میں سے 171 حملے تحریک طالبان یا اس سے علیحدہ ہونے والے گروہوں جماعت الاحرار اور اس جیسے اور گروہوں مقامی طالبان اور نام نہاد دولت اسلامیہ وغیرہ نے کیے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشت گری کے واقعات میں سال 2018 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کے مجموعی واقعات میں 29 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان اور اس سے وابستہ گروہ نام نہاد دولت

Read more

انضمام صاحب! آپ کا "اینگری ینگ پاکستان” فلاپ ہو گیا

ستمبر 2016 میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو لاہور کے دورے پہ تھے۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپئین بنا تھا۔ مصباح الحق چیمئین شپ کا میس وصول کر رہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اب پاکستان ٹیسٹ ٹیم کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھے گی۔ مزید پڑھیے: پاکستان کو شکست، ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کے نام مکی آرتھر کو چونکہ اس ڈریسنگ روم کا حصہ بنے ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا تھا سو

Read more

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں فتح کے لیے 41 رنز درکار

دوسری اننگز میں ڈیل سٹین اور ربادا سب سے کامیاب بولر رہے اور دونوں کے حصے میں چار چار وکٹیں آئیں کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن میزبان ٹیم کو فتح کے لیے صرف 41 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی دس وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز کے 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنائے تھے

Read more

چینی صدر شی جن پنگ: پیپلز لبریشن آرمی کو جنگ کی صورت حال کے لیے تیار رہنا ہوگا

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور پیپلز لبریشن آرمی یعنی پی ایل اے کو جنگ کی صورت حال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ جمعہ کو سینٹرل ملیٹری کمیشن کے بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں کمیشن کے چیئرمین شی جنپنگ نے اعلیٰ اہلکاروں کو متنبہ کیا کہ ملک میں کئی طرح کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ’دا گلوبل ٹائمز‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں

Read more

سعودی عرب: اب سعودی خواتین اپنی ہی طلاق سے لاعلم نہیں رہیں گی

سعودی عرب میں ایک نیا قانون متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت اب سعودی خواتین اپنی ہی طلاق سے لاعلم نہیں رہیں گے۔ یہ قانون اتوار سے نافذ کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت عدالتیں خواتین کو ان کی طلاق سے متعلق فیصلے کے بارے میں انھیں موبائل پر پیغام بھیج کر آگاہ کریں گی۔ مقامی خاتون وکلا کے مطابق اس اقدام سے خفیہ طلاقوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس سے قبل مرد اپنی بیویوں کو آگاہ کیے

Read more

چین کے ہاربن آئس فیسٹیول کا آغاز، تصاویر میں

دنیا کے بڑے آئس فیسٹیولز میں سے ایک کا آغاز شمال مشرقی چین میں ہو گیا ہے جہاں جمے ہوئے قلعے، جگمگاتے برفیلے مجسمے اور بہت سے سنو مین رکھے گئے ہیں۔ سنیچر کو دی ہاربن انٹرنیشنل آئس اینڈ سنو سکلپچر فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس فیسٹیول کا آغاز آتش بازی اور لائٹ شو سے ہوا دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں افراد اس فیسٹیول کو دیکھنے آتے ہیں تقریباً 120000 کیوبک میٹر برف اور 111000 کیوبک

Read more

انڈیا افغانستان پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کیوں کر رہا ہے؟

PIBنریندر مودی اور اشرف غنی ’آپ کا دکھ ہمارے لیے تکلیف کا باعث ہے، آپ کے خواب پورے کرنا ہماری زمہ داری ہیں، آپ کی مضبوطی ہی ہمارے لیے بھروسہ ہے۔ آپ کی ہمت سے ہمیں تحریک ملتی ہے اور آپ کی دوستی ہمارے لیے عزت کی بات ہے۔‘ یہ وہ الفاظ ہیں جو دسمبر 2015 میں افغانستان کی پارلیمان کے افتتاح کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے انڈیا افغان تجارت کے

Read more

میڈاگاسکر پوچارڈ: دنیا کے نایاب ترین پرندے کے لیے نیا گھر

دنیا کے نایاب ترین پرندے ’میڈاگاسکر پوچارڈ’ کو نئے سال پر نئے گھر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ پرندے بطخ کی ایک قسم ہیں۔ بین الاقوامی ریسرچرزکی ایک ٹیم نے میڈاگاسکر کے شمال میں واقع تالاب میں 21 پرندوں کوچھوڑ دیا ہے۔ دس سال پہلے معدومی قرار دیے جانے والے پرندوں کے بچاؤ کے لیے لیا جانے والا یہ ایک اہم قدم ہے۔ پرندے کی یہ نسل خطرے سے دوچار کیوں ہے؟ جب میڈاگاسکر پوچارڈ 15 سال تک

Read more

ٹرمپ: ’کانگریس کی منظوری کے بغیر امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کر سکتا ہوں‘

‘میں ایسا کر سکتا ہوں۔ ہم قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے اسے بہت تیزی سے تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ اس کی تعمیر کا دوسرا طریقہ ہے’ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر وہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کر سکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بات سینیئر ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی جنھوں نے میکسیکو

Read more