صحت بہتر بنانے کے چند آسان طریقے

اگر آپ نئے سال میں اپنی صحت کے حوالے سے کوئی نئی ترکیب آزمانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور اس کے بارے میں پریشان ہیں تو آپ کی پریشانی کو معاف کیا جا سکتا ہے۔ یوگا کریں، وزن اٹھائیں، کاربز یا چربی کم کریں، شراب کو ترک کریں، تناؤ میں کمی لائیں۔ یہ سوچنا آسان ہے کہ آپ کو صحت مند، خوشحال انسان بننے کے لیے اپنے زندگی میں کچھ چیزوں کو درست کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی کی لت

Read more

ابھیشیک نے ایشوریہ کو کس طرح شادی کے لیے پروپوز کیا تھا؟

PA نئے سال میں لوگوں نے نئے نئے عزم اور ارادے کیے ہوں گے لیکن بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنے ماضی کی اس خوبصورت یادوں کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جسے سوچ کر وہ آج بھی خوشی سے جھوم اٹھتی ہیں۔ ایک میگزین کے ساتھ انٹرویو میں ایشوریہ رائے نے بتایا کہ سنہ 2007 میں ابھشیک بچن نے کس طرح اقرار محبت کے ساتھ ان سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ ایشوریہ نے بتایا کہ ابھشیک

Read more

15 سال کی پانچ لڑکیاں کھیل کھیل میں جل کر ہلاک

حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملک کے تمام سکیپ رومز میں آگ کے نظام کی جانچ کریں پولینڈ میں پانچ نوجوان لڑکیاں اس وقت جل کر ہلاک ہو گئیں جب ایک تفریحی عمارت میں آگ لگ گئی۔ وہ لڑکیاں اس وقت قید سے فرار والا ‘سکیپ گیم’ کھیل رہی تھیں۔ یہ آگ پولینڈ کے شہر کوسزالن میں جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے لگی جس میں ایک 25 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔

Read more

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فراڈ: اگر چور بینک کے اندر ہی موجود ہو تو؟

کسی بھی بینک کے صارف کی خفیہ معلومات یا ڈیٹا چوری ہو سکتے ہیں۔ بینک اکاؤنٹس سے پیسہ چوری کرنے کی غرض سے ہیکرز یعنی انٹرنیٹ کی دنیا میں موجود چور ان صارفین یا پھر بینکوں سے ڈیٹا چوری کرنے کے لیے حملے کرتے رہتے ہیں۔ تاہم ان سے بچنے کے طریقے موجود ہیں۔ مثال کے طور پر سائبر سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صارف کو اپنا پاسورڈ یا خفیہ کوڈ باقاعدگی سے بدلتے رہنا چاہیے۔ بلا ضرورت

Read more

انڈیا کی عورتیں جنھوں نے شراب پر پابندی لگوائی

عورت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا مستقبل دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اب سیاستدانوں کو عورتوں کی باتوں پر غور کرنا پڑ رہا ہے اگر وہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔ شمالی انڈیا میں اب کچھ عورتیں کہہ رہی ہیں کہ وہ اپنے اپنے شرابی شوہروں کے ساتھ گزارا نہیں کرسکتی ہیں۔ عورتوں کے دباؤ کی وجہ سے شراب پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس سے ریاست بہار کے کم از کم دس کروڑ

Read more

سری لنکا: پوسٹر کو ’رشوت‘ دینے پر دو نوجوان گرفتار

سری لنکا میں پولیس نے دو شہریوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب انھوں نے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی جس میں وہ ٹریفک پولیس افسر کے ایک کٹ آؤٹ کو ’رشوت‘ دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے رک کر ٹریفک پولیس افسر کے ایک حقیقی سائز کے پوسٹر کو مذاق کے طور پر پیسے دینے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ملک کے شمالی قصبے واونیہ میں پیش آیا۔

Read more

’والدین بچوں کے سکرین ٹائم کی وجہ سے زیادہ پریشان نہ ہوں‘

برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ والدین کو اس بات سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ بچے سکرین پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں، کیونکہ اس کے نقصاندہ اثرات کے شواہد نہیں ملے۔ بچوں کے امراض کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ان تازہ ترین ہدایات میں بچوں کے سکرین پر وقت گزارنے کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، البتہ یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ سونے سے ایک گھنٹہ قبل بچے سکرین سے دور رہیں تو

Read more

چین، ایپل، ٹرمپ اور چار ایسے عناصر جو عالمی معیشت کو بدل کر رکھ دیں گے

جیف دیجاردنز کے خیال میں گزشتہ صدی کے آخری عشرے میں انٹرنیٹ کی آمد وہ اہم موڑ تھا جس نے عالمی معیشت اور لوگوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ دیجاردنز نے اس کتاب کی ادارت کی ہے جس میں دنیا میں وسیع پیمانے پر آنے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دیجاردنز نے انٹرنیٹ کی وجہ سے دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کا موازنہ نوکولس کاپرنیکس کی طرف سے پندرہویں صدی میں پیش کیے جانے والے اس

Read more

’اب اور نہیں‘ کے نام سے ٹوئٹر پر نئی مہم

خوف و خطر سے پاک ماحول سب کو میسر ہونا چاہیے #AbAurNahin (اب اور نہیں)۔ ٹوئٹر پر ایک نئی مہم کا آغاز ہوا ہے اور جیساکہ نام سے ظاہر ہے اس کا مقصد معاشرے میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کا سدباب کرنا یا ان کے بارے میں معاشرے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ اسی مسئلہ پر بحث میں بہت سے خواتین اور کچھ مرد حضرات بھی اپنے خیالات، تجربات، مشاہدات اور سوچ کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read more

پاکستان اور ترکی ایک دوسرے سے کیا چاہتے ہیں، پاک ترک تعلقات پر ایک نظر

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان انقرہ میں ترک جمہوریہ کے بانی کمال اتا ترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑہاتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے ہیں جہاں وہ ترکی کے صدر طیب رجب اردگان سے مل رہے ہیں۔ یہ عمران خان کا ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب اور متحدہ امارات کے دورے کر چکے ہیں جہاں ان کا اہم

Read more

کریڈٹ سوئس بینک کے تین سابق بینکاروں کو دو ارب ڈالرز کی ’فراڈ سکیم‘ میں گرفتار کرلیا گیا

امریکی حکام نے کہا ہے کہ کریڈٹ سوئس کے تین سابقہ بینکاروں کو موزمبیق میں ایک فراڈ سکیم میں دو ارب ڈالرز کے گھپلے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوئس بینک کے ان بینکاروں کو لندن میں گرفتار کیا گیا تھا اور لندن ہی کی ایک عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ امریکہ نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ ان بینکاروں کو امریکہ کے حوالے کرے۔ مزید پڑھیے: فراڈ کی تحقیقات

Read more

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی برتری

کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ہیں۔ کھانے کے وقفے سے پہلے فاف ڈی پلیسس 33 اور باووما 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اس طرح

Read more

پاسپورٹ کے بارے میں تیرہ دلچسپ حقائق

پاسپورٹ ہی دنیا دیکھنے کی کنجی ہے آپ نے یہ کتنی مرتبہ دیکھا ہو گا کہ آپ کے پاسپورٹ کی مدت ختم تو نہیں ہوئی؟ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ سال کے اس حصے میں یہی کر رہے ہوتے ہیں۔ پاسپورٹ اس وقت ایک گرما گرم سیاسی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے کہ آیا یہ ایک قیمتی دستاویز ہے جس سے دنیا کے دروازے کھل جاتے ہیں یا یہ دنیا بھر کے لوگوں کے آزادی سے سفر کرنے کے

Read more

لندن کے چڑیا گھر میں ’جانور شماری‘ کی تصویری جھلکیاں

لندن کے چڑیا گھر میں ہیمبولٹ پینگوئن کے 12 چوڑے ان جانوروں میں شامل ہیں جو ’جانور شماری‘ کے عمل سے پہلی بار گزر رہے ہیں۔ ہر سال چڑیا گھر کے رکھوالے تمام جانوروں کا ریکارڈ مرتب کرتے ہیں۔ عام طور پر تمام ممالیہ جانوروں، پرندوں، رینگنے والے جانوروں، مچھلیوں اور غیر فقاریہ جانوروں (بغیر ریڑھ کی ہڈی کے جانور یعنی invertebrates) کی گنتی ایک ہفتے میں مکمل ہوتی ہے۔ جانوروں کی پڑتال کا عمل چڑیا گھر میں آگ لگنے

Read more

افغانستان میں بی بی سی کے رپورٹر احمد شاہ کے قتل پر تین افراد کو سزا

احمد شاہ کو گذشتہ برس اپریل میں گولی مار دی گئی افغانستان میں ایک ٹریبیونل نے بی بی بی سی کے صحافی احمد شاہ کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت جبکہ دو کو قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ بات اٹارنی جنرل کے دفر کے ترجمان نے بی بی سی کو بتائی۔ بی بی سی کی پشتو سروس کے لیے کام کرنے والے احمد شاہ کو گذشتہ برس اپریل میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر

Read more

بلوچستان میں ڈاکٹروں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

نوٹ: اغوا کیے گئے ڈاکٹروں نے اس شرط پر بی بی سی سے بات کی ہے کہ اُن کے نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔ بلوچستان میں ڈاکٹر تنظیموں کے مطابق اب تک 33 ڈاکٹر اغوا، 18 ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تین لاپتہ ہوئے ہیں اور لگ بھگ 90 ڈاکٹر اور اُن کے خاندان بدامنی کی وجہ سے صوبہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ دو ہفتے قبل کوئٹہ کے جناح ٹاون سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم خلیل صوبے کے

Read more

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کو دینا متنازع کیوں بن گیا؟

پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈویلمپنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر مجوزہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے وزیراعظم پاکستان کے ایک مشیر کے بیٹے کی کمپنی کو ملنے والا ٹھیکہ سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے جس میں میڈیا اور حزب اختلاف حکومت پر قانون اور اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں۔ اس تعمیراتی ٹھیکے پر تنازع کی بنیادی وجہ اسے ٹھیکے کا ایسے کنسورشیم کو ملنا

Read more

اظہر علی اور اسد شفیق، مصباح اور یونس خان کا سکھایا سب بھول گئے

اگر یہاں پاکستان صرف ڈھائی سو رنز ہی جوڑ لیتا تو سکور بورڈ کا پریشر اپنی جگہ، سپنر کی عدم موجودی اور یاسر شاہ کے سامنے چوتھی اننگز کی بیٹنگ کا خوف ہی ڈو پلیسی کے سبھی منصوبوں کو لے ڈوبتا۔ پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیت سکتا تھا۔ اول تو فاف ڈو پلیسی نے پہلی بیٹنگ کی دعوت پاکستان کو دے ڈالی۔ اس پہ طرہ یہ کہ ورنون فیلینڈر کو شامل کرنے کے لیے اپنے سپنر کیشو مہاراج کو بھی

Read more

شمالی کوریا کے اٹلی میں سفیر ’لاپتہ‘ ہوگئے

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اٹلی میں تعینات شمالی کوریا کے سفیر جو سونگ اِل لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ اعلان اٹلی میں پیانگ یانگ کے سفیر کی ایک نامعلوم مغربی ملک سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی غیرمصدقہ اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں تعینات شمالی کوریا کے قائم مقام سفیر جو سونگ اِل کے والد اور سسر دونوں ہی شمالی کوریا کے اعلیٰ ترین اہلکاروں میں سے ہیں۔ شمالی کوریا کے آخری

Read more

تہران شہر پراسرار بدبو کی لپیٹ میں

بدبو کے بارے میں معلوم نہیں کہ کہاں سے آ رہی ہے ایران کے دارالحکومت تہران کو ایک پراسرار بو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں۔ حکام نے بدھ کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جب کہ ہزاروں شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے شہر میں سلفر یا سڑی ہوئی مچھلی کی پھیلی ہوئی بو کی شکایت کی۔ اس پراسرار بو

Read more

پاکستان میں قید انڈین شہریوں کے لواحقین کی تلاش

شائع ہونے والا اشتہار سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیڈریل رویو بورڈ کی جانب سے پاکستان کی جیلوں میں موجود پانچ ملزمان سے متعلق ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق یہ قیدی غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے پر عدالتوں سے سزا کی مدت گزار چکے ہیں اور ’یہ افراد ذہنی طور پر بیمار ہیں اور اپنے نام اور شہر کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔ یہ قانونی طور پر اپنی سزا پوری

Read more

انڈیا: فلم ’دی ایکسی ڈنٹل پرائم منسٹر‘ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار کی ایک ذیلی عدالت نے ملک کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کے دورِ اقتدار پر بننے والی فلم ’دی ایکسی ڈنٹل پرائم منسٹر‘ کے خلاف ایک پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ یہ پٹیشن سدھیر کمار اوجھا نے دائر کی ہے جو خود وکیل ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ فلم میں کئی سرکردہ سیاسی شخصیات اور ملک کی ساخ کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے، اس لیے فلم

Read more

پاکستان: پیشگی اطلاع کے بغیرشمالی وزیرستان جانے کی اجازت

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کو عام پاکستانیوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب علاقے میں سکیورٹی اداروں کی طرف سے آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں شدت پسندوں کے خاتمے کے بعد مکمل امن کی بحالی کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان میں عوامی نقل و حرکت

Read more

جیفری لینگ لینڈز: ’اور سونے سے پہلے مجھے بہت دور تک جانا ہے‘

میجر (ر) جیفری لینگ لینڈز کی وفات کے بعد پاکستان کے سینکڑوں شہریوں نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے استاد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ میجر (ر) جیفری لینگ لینڈز نے 50 کی دہائی میں صدر ایوب خان کی درخواست پر ایچیسن میں استاد کی حیثیت سے اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا۔ وہ

Read more

کیا صدر ٹرمپ اور عمران خان کی جلد ملاقات ہو سکتی ہے؟

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ پاکستان کی نئی قیادت سے جلد ملاقات کرنے کے منتظر ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو دی جانے والی امداد سے متعلق کہا کہ ‘میں نے 1.3 ارب ڈالر کی امداد بند کی مگر ان کا ہمارے ساتھ رویہ منصفانہ نہیں تھا ۔۔۔

Read more

اوکاڑہ ملٹری فارمز تنازع: ’پاک فوج نے تسلیم کر لیا کہ زمین پنجاب حکومت کی ملکیت ہے‘

اب تک اس تنازعے کے نتیجے میں 1900 لوگوں کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہو چکے ہیں نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) نواز علی چوہان نے دعوی کیا ہے کہ کئی سالوں سے جاری اوکاڑہ ملٹری فارمز کی ملکیت کے تنازع میں پہلی دفعہ پاک فوج نے تسلیم کیا ہے کہ اوکاڑہ ملٹری فارم ان کی ملکیت ہے اور نہ ہی وہ اس کی ملکیت کی دعوے دار ہے، بلکہ اس کی اصل مالک

Read more

دوسرا ٹیسٹ: بولنگ پچ پر ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو امتحان میں ڈال دیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میدان میں ہونے والا ہے جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر امام کر رہے ہیں جبجکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین پہلا اوور پھینکیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بارے میں مزید پڑھیے جنوبی افریقہ نے

Read more

بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں مسلسل ہلاکتیں کیوں ہو رہی ہیں؟

2018 پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 90 سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لیے تلخ یادوں کے ساتھ رخصت ہوا۔ لیکن 2019 کا آغاز بھی ان کے لیے اچھا نہیں تھا کیونکہ سال کے دوسرے روز ہی ایک حادثے میں چار کانکن ہلاک ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: کوئلے کی ایک اور کان میں مہلک حادثہ بلوچستان: ہرنائی میں کوئلے کے کان میں حادثہ، دو کان کن ہلاک خطرات میں

Read more

طالبان کے مسلسل حملے کیا افغانستان میں امن مذاکرات کو روک دیں گے؟

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں طالبان نے بدھ کو ایک غیر معمولی حملے میں چھ سکیورٹی اہکاروں کو ہلاک کر دیا۔ اس سے ایک روز پہلے بھی طالبان نے ایک حملے میں ایک درجن سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں ہلاک کیے تھے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت ہوئے جب افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز ہونے والا حملہ طالبان نے ایک فوجی اڈے کے نیچے پانچ

Read more

چینگ 4 مشن: چین کی چاند کے ’تاریک حصے‘ پر خلائی جہاز اتارنے کی تیاری

چین چاند کے ’تاریک حصے‘ میں پہلی بار روبوٹک خلائی جہاز اتارنے کی تیاری کر رہا ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک جامد لینڈر اور روور عنقریب اتارے جانے کی توقع ہے۔ یہ خلائی گاڑیاں مخلتف قسم کے آلات سے لیس ہوں گی جو علاقے کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے علاوہ حیاتیاتی تجربہ بھی کریں گے۔ حالیہ دنوں میں چینگ 4 خلائی جہاز نے چاند کے مدار کے قریب پہنچتے ہوئے اترنے کی تیاری کی ہے۔ گذشتہ

Read more

امریکہ: لاس اینجلس کا ایسا دفتر جہاں تمام افراد آٹسٹک ہیں

برطانیہ کی نیشنل آٹسٹک سوسائٹی کے مطابق 100 میں سے ایک سے زائد فرد آٹزم کا شکار ہوتا ہے امریکہ کے شہر سانتا مونیکا میں ساحل سمندر کے قریب پیٹر، ایون اور برائن ایک چھوٹی سی ٹیکنالوجی کمپنی میں کام کرتے ہیں، جس کا کام سافٹ ویئر ٹیسٹ کرنا اور ان کی خرابیوں کو دور کرنا ہے۔ پہلی نظر میں یہ ریاست لاس اینجلس کی کسی بھی کمپنی جیسا دفتر ہی دکھائی دیتا ہے۔ پیٹر بتاتے ہیں کہ کام کرنے

Read more

پاکستان: جعلی اکاؤنٹس کیس، 172 نام ای سی ایل میں ڈالنے پر نظر ثانی

وفاقی حکومت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے مقدمے میں 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں بدھ کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامے پر غور کیا گیا۔ داخلہ امور کے وزیر مملکت شہر یار حان آفریدی اور دیگر قانونی ماہر ین نے اس بارے میں وزیر اعظم

Read more

امریکہ: صدر ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت کے رہنما مٹ رومنی سے تنقید کا سامنا

رپبلکن پارٹی کے دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات بہت پیچیدہ رہے ہیں امریکہ میں حزب اقتدار رپبلکن پارٹی کے سابق صدراتی امیدوار اور یوٹا ریاست سے سینیٹر مٹی رومنی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ دنیا بھر میں مایوسی پھیلانے کا باعث بنے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ میں اپنے ایک مضمون میں مٹ رومنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ صدارت کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے اہلیت ثابت نہیں کر پائے ہیں۔

Read more

انڈیا: عورتوں کے داخلے کے بعد سبری مالا مندر کو ’پاک ‘ کیا گیا

مندر میں عورتوں کے داخلے پر پابندی تھی بھارتی ریاست کیرالہ کے سبری مالا مندر میں بچاس سال سے کم عمر کی دو خواتین کے داخلے کے بعد مندر کو پاک کرنے کے لیے کم سے کم دو گھنٹے تک بند رکھا گیا۔ ان خواتین کے مندر میں داخل ہونے کے ساتھ ہی مندر میں کم عمر کی عورتوں کے داخلے پر پابندی کی صدیوں پرانی روایت ٹوٹ گئی ہے۔مندر میں دس سے پچاس سال تک کی عورتوں کا داخلہ

Read more

یہ ’سنتھیا‘ کون ہیں اور پاکستانی ٹوئٹر پر ’سنتھیا‘ کا نام کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے منگل کی صبح جب ٹوئٹر کھولا تو شاید انھیں اندازہ نہیں تھا کہ نئے سال کی آمد پر پہلے ہی دن انھیں محظوظ کرنے کے لیے کس طرح کا مواد ملے گا؟ بات شروع ہوئی سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی امریکی شہری سِنتھیا رِچی کی غصے سے بھرپور ایک ٹویٹ سے جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ پاکستان میں شائع ہونے والے انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز کے کالم نویس

Read more

سعودی عرب کی درخواست پر نیٹ فلکس نے حسن منہاج کا طنزیہ پروگرام ہٹا دیا

میڈیا سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے سعودی عرب میں اپنی سٹریمنگ سروس سے طنز و مزاح پر مبنی پروگرام کی ایک قسط کو سعودی عرب کی درخواست پر ہٹا لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس طنزیہ پروگرام میں سعودی حکمرانوں پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔ انڈین نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج کے ’پیٹریئٹ ایکٹ‘ نامی پروگرام کی دوسری قسط کو سعودی عرب کی جانب سے دی گئی سرکاری درخواست کے بعد ہٹا دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا

Read more

کیا آپ اپنے موبائل فون سے دوری برداشت کر سکتے ہیں؟

سمارٹ فونز پر گزارے جانے والے وقت کے بارے میں کئی صارفین میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ گوگل کے حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً 70 فیصد اینڈڈرائیڈ صارفین اپنے ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہتر توازن ڈھونڈ رہے ہیں۔ لیکن یہ بات ٹیکنالوجی سیکٹر کو عجیب کشمکش میں ڈال رہی ہے۔ ٹیکنالوجی صارفین کو ان کے موبائل فون سے دور کیسے لے کر جا سکتی ہے جب کہ بہت سی کمپنیوں کے بزنس ماڈل کا انحصار اس کے برعکس

Read more

چینی صدر شی جن پنگ: تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا

چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ وہ چین کا حصہ ہیں اور ’تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا۔‘ چین اور تائیوان کے درمیان تعلقات کی بحالی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر کی گئی ایک تقریر میں چینی صدر نے تائیوان کو ’ایک ملک، دو نظام‘ کے نظریے کی بنیاد پر ضم ہونے کی پیشکش دوہرائی۔ لیکن انھوں نے کہا کہ

Read more

2018: فضائی حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا

PA اعداد و شمار کے مطابق سال 2017 کے مقابلے میں گذشتہ سال جان لیوا فضائی حادثات میں اضافہ دیکھا گیا، لیکن اس کے باوجود سال 2018 تاریخ میں اب بھی نواں محفوظ ترین سال رہا۔ ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک (اے ایس این) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال فضائی حادثات میں کل 556 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2017 میں یہ تعداد 44 تھی۔ گذشتہ سال سب سے بدترین حادثہ اکتوبر میں پیش آیا جب انڈونیشیا میں لائن ایئر

Read more

فیشن 2019: اس سال بہار کے سب سے بڑے ٹرینڈز کیا ہوں گے؟

اگر آپ ہر لباس کو ٹائیٹس یا رنگین سکارف کے ساتھ پہن کر تنگ آ چکی ہیں تو پریشان مت ہوں کیونکہ ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔ فیشن انڈسٹری کے کام کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ دکانوں میں آنے سے مہینوں پہلے ڈیزائنزز رن وے پر اپنی کلیکشنز دکھا دیتے ہیں، لحاظہ ہمیں ابھی سے پتہ ہے کہ آپ 2019 کی بہار میں کیا تن زیب کرنا پسند کریں گے۔ حال ہی میں ہوئے لندن،

Read more

نریندر مودی: ’پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا‘

نریندر مودی نے کہا کہ سرجیکل سٹرائکس کا فیصلہ ایک ‘بڑا خطرہ’ تھا انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا۔‘ دہلی میں بی بی سی کے نامہ نگار سہیل حلیم کے مطابق نریندر مودی نے یہ بات خبر رساں ادارے اے این آئی سے ایک انٹرویو کے دوران کہی جب نریندر مودی سے پوچھا گیا

Read more

افغانستان: طالبان کا تیل کے ’چھوٹے کنویں‘ پر حملہ

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ایک حملے میں کم از کم 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگل کی صبح سرِپل صوبے میں ہونے والے اس حملے میں 20 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرِپل کے صوبائی دارالحکومت اسی نام کے شہر سپِپل کے سایاد ضلع میں یہ حملہ ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیے طالبان کے پاس کتنی

Read more

2018 کشمیر میں خوں ریز ترین سال

جموں اینڈ کشمیر کولیشن سول سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2018میں 586 افراد ہلاک ہوئے ان میں 267 شدت پسند، 160 شہری جن میں 31 بچے بھی شامل تھے ہلاک ہوئے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 2018 گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ خون ریز سال رہا اور ماہرین کو 2019 میں اس خون ریزی میں شدت آتی نظر آ رہی ہے۔ ماہرین کے خیال میں نئے سال میں بھی اس متنازعہ علاقے میں حالات

Read more

کرکٹ: ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے سیلیکشن کے مسائل

متعدد کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کے بعد جنوبی افریقہ کے پاس ایسی کوئی حقیقی صورتحال نہیں بن رہی جس میں وہ نوجوان ڈوئن اولیور کو کھلا سکیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیمیں اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے اور کسے نکالا جائے۔ جنوبی افریقہ نے سینچیورین میں ہونے والا پہلے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی اس

Read more

امریکی فوج نے نئے سال کے موقعے پر بمباری کے حوالے سے ٹوئٹر پر معافی مانگ لینیا سال 2019:

امریکہ کے جوہری ہتھیاروں کے نگران ادارے یو ایس سٹریٹجک کمانڈ نے نئے سال کے موقعے پر اپنی ٹوئٹ کے حوالے سے معذرت کی ہے۔ اس سے پہلے ایک ٹوئٹر پیغام میں ادارے نے مذاق کے انداز میں کہا تھا کہ وہ نیویارک کے ٹائمز سکوئر بال کے مقابلے میں کچھ بہت بڑا گرانے کے لیے تیار ہیں۔ 31 دسمبر کی شام کو اس پیغام کے ساتھ ایک ویڈئو بھی شائع کی گئی تھی جس میں ایک بی ٹو بمبار

Read more

لورالائی چھاؤنی پر حملہ، چار اہلکار ہلاک، چار زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں چھاؤنی پر ہونے والے حملے میں اب تک ملنے والی اطلاع کے مطابق کم از کم چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چارزخمی ہوئے ہیں۔ لورالائی میں انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق یہ حملہ گذشتہ شب لورالائی شہر میں واقع فوجی چھاؤنی پر کیا گیا۔ حملے کے باعث سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔ متعدد کوششوں کے باوجود پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ

Read more

قادر خان: کابل سے شروع ہونے والا سفر کینیڈا میں اختتام پذیر ہوا

ہندی سینیما کے مشہور اداکار قادر خان کا کینیڈا کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے بیٹے سرفراز خان نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ سرفراز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘ہمارے والد اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔’ قادر خان ایک عظیم اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ 81 فلموں کے مکالموں اور سکرپٹ کے مصنف بھی تھے۔ ان کی صحت پچھلے کچھ دنوں سے خراب تھی اور سوشل میڈیا پر ان کی

Read more

کِم جونگ اُن کے بدلتے تیور: جوہری اسلحے کی تخفیف کے معاملے پر شمالی کوریا کی سمت تبدیل کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے کہا ہے کہ وہ جوہری اسلحے کی تخفیف کے اپنے عزم پر قائم ہیں تاہم انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ نے اس پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ اپنی سمت تبدیل کر لیں گے۔ کِم جونگ ان نے یہ بات نئے سال کے موقع پر اپنے سالانہ خطاب میں کہی۔ خیال رہے کہ کِم جونگ ان نے گذشتہ برس 13 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Read more

2019، پرانی تان اور نیا پاکستان

پانی پر تصویریں بنانے سے شاہکار تخلیق نہیں ہوتے۔ ریت پر قدموں کے نشان چھوڑنے کے لیے پانی کا سہارا ضروری ہے اور بُلبلوں کو دوام دینے کے خواب تنفس کو امتحان میں ڈال سکتے ہیں۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ انصاف کے نام پر انتقام کی فصل بوئی جائے، احتساب من پسند کیا جائے اور ’چیخیں‘ نہ نکلیں۔ کیا یہ فیصلہ اب نہیں ہونا چاہیے کہ یا تو واقعی بلا تفریق احتساب کیا جائے اور انصاف کیا جائے

Read more

’جہیز خوری بند کرو‘: سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ایک مہم سے عام پاکستانی خواتین کو کیا فائدہ ہوگا؟

پاکستان میں اس وقت شادیوں کا سیزن عروج پر ہے لیکن ملک بھر میں بہت سے ایسے والدین ہوں گے جن کو یہ پریشانی لاحق ہو گی کہ برصغیر میں صدیوں سے چلتی آ رہی جہیز دینے کی روایت میں کمی ہونے کی صورت میں کہیں ان کی بیٹی کا گھر بسنے سے پہلے اجڑ نہ جائے۔ چند روز قبل، 19 دسمبر 2018 کو پاکستان میں خواتین کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کی طرف سے

Read more

لائن کنگ یا سٹار وارز: 2019 میں آپ کو کونسی فلمیں دیکھنی چاہییں؟

ہماری رائے میں سنہ 2019 میں یہ وہ فلمیں ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گی! کیپٹن مارول خلائی مخلوقیں! ایکشن! پہیلیاں! مارول کے تازہ ترین سپر ہیور کردار کیرل ڈنورز جو خود میں کپیٹن مارول کی خصوصیات دریافت کریں گی، اداکارہ بری لارسنز پیش کرنے والی ہیں۔ 1990 کی دہائی میں سیٹ کی گئی ڈنورز کی کہانی ان کی اپنی شناخت کی کھوج کی داستان ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ زمین پر خلائی مخلوقوں کے حملے

Read more

سال 2019 کی آمد پر دنیا بھر میں جشن: تصاویر

نئے سال یعنی 2019 کو دنیا بھر میں کرڑوں افراد نے جشن منا کر خوش آمدید کہا ہے۔ نے سال کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آتش بازی اور لائٹ شوز کا انعقاد کیا گیا۔ آسٹریلیا میں سڈدنی کی ہاربر بریج پر آتش بازی کا سلسلہ 12 منٹ تک جاری رہا سنگاپور میں مرینا بے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے آتش بازی کا سبردست نظارہ دیکھا چین میں 2019 کی آمد پر جشن کو ہانگ کانگ

Read more

ٹماٹر لاہور میں تین سو روپے امرتسر میں بیس روپے فی کلو

پاکستان اور انڈیا کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 2591 ارب روپے سالانہ تک بڑھائے جانے کی گنجائش ہے لیکن کشیدہ تعلقات کے باعث اس وقت یہ تجارت صرف 140 ارب روپے سالانہ پر کھڑی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا کے ان دو اہم ہماسیہ ملکوں کے درمیان تجارت کے بارے میں عالمی بینک نے یہ اعداد و شمار اپنی حالیہ رپورٹ ‘گلاس ہاف فل، دی پرامس آف ریجنل ٹریڈ ان ساوتھ ایشیا، میں دیے ہیں۔ عالمی بینک کی اس رپورٹ

Read more

’ابو نہیں کر سکے تو آپ کیسے کریں گے‘: فواد چوہدری

پی پی پی کے سربراہ بلاول بھٹو لیاری میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کے وفاقی حکومت گرانے سے متعلق بیان کے جواب میں کہا ہے کہ اگر ابو نہیں گرا سکے تو آپ کیا گرائیں گے! اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں حکومت گرانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ’ایک تاثر پیدا

Read more

2018: ٹرمپ کی پالیسیاں پھر سے قلابازی کھا گئیں

2018 کا پہلا سورج چڑھتے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغانستان پاکستان پالیسی دی تھی جس نے کم از کم اس خطے میں کافی ہلچل مچا دی تھی۔ مگر اس سال ان کی داخلی پالیسیوں کے لیے کیسا رہا؟ کیا وہ اپنی کانگریس سے وہ سب کرواسکے جس کے بلند و بالا وعدے انھوں نے گذشتہ دو سالوں میں کیے ہیں؟ ایسا کچھ زیادہ 2018 میں تو نہیں ہو سکا اور نومبر ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابات میں قدرے بہتر

Read more

ماسکو میں امریکی جاسوس گرفتار

روس کے سکیورٹی کے ادارے ایف ایس بی نے ایک امریکی شہری کو ماسکو میں جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ امریکی شہری کی شناخت پال ویہلن کے نام سے کی گئی ہے اور انھیں دسمبر کی اٹھائیس تاریخ کو جاسوس کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ روس میں ایف ایس بی جو ملک کے خلاف جاسوسی کو روکنے کا مجاز ادارہ ہے اس نے پال ویہلن کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

Read more

انیلہ شاہین: پشاور پریس کلب کی پہلی خاتون نائب صدر کون ہیں؟

اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبوو کے لیے کام کرنا انیلہ شاہین کا شوق ہے ’پریس کلب کی سیاست ہمیشہ سے مشکل کام ہے لیکن میں نے ڈٹ کر اس میں حصہ لیا اور ہمیشہ اسی سوچ کے ساتھ میدان میں اتری کہ اگر نیت صاف ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔‘ یہ کہنا ہے پشاور پریس کی نو منتخب نائب صدر انیلہ شاہین کا، جو پشاور پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عہدے کے لیے منتخب

Read more

جعلی اکاؤنٹس کیس میں 172 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے پر سپریم کورٹ کی برہمی، نظر ثانی کا حکم

پاکستان کی عدالت عظمی نے وفاقی حکومت کو جعلی بینک اکاونٹس کے مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلی سندھ سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے داخلہ امور کے وزیر مملکت شہر یار آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جاؤ اپنے بڑوں کو بتاو کہ ملک ان کی مرضی سے نہیں بلکہ قانون کے مطابق چلے گا۔‘ چیف

Read more

جانوروں کے حقوق: آوارہ کتوں کی نسل کشی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کیوں داخل کروائی گئی؟

’ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے ایک بار انسانی حقوق پر کام کرنے والے ایک وکیل کے بارے میں طنزیہ کہا تھا ’یہ ہر دفعہ غیر سنجیدہ کیسز لے آتے ہیں جن کی عدالتوں میں کوئی جگہ نہیں۔‘ اب آپ خود ہی سوچیں، جب ہم جانوروں کے حقوق کے بارے میں بات کریں تو ہمیں کیا کیا نہیں سننے کو ملتا ہوگا؟‘ سارہ سیرت ایک وکیل ہیں جنھوں نے حال ہی میں دارالحکومت کے میونسپل ادارے کی طرف سے آوارہ

Read more

ناسا کا خلائی جہاز پراسرار سیارچے کے قریب پہنچ گیا

منگل کو اس وقت نئی تاریخ رقم ہو جائے گی جب امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز ‘نئے افق’ پلوٹو کے مدار سے باہر ایک سیارچے ‘الٹیما ٹُولی’ کے قریب سے گزرے گا۔ یہ سیارہ زمین سے ساڑھے چھ ارب کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اگر نئے افق اس کے پاس سے گزرا تو یہ نظامِ شمسی کا سب سے دور سیارہ یا سیارچہ ہو گا جس تک انسان کا بنایا ہوا کوئی خلائی جہاز پہنچنے میں

Read more

امریکہ میں سائبر حملے سے اخبارات متاثر

امریکہ میں شائع ہونے والے متعدد مقتدر ترین اخبارت کی ہفتے کو اشاعت ‘سائبر حملے’ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔ ٹربیون پبلشنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے کئی بڑے بڑے اخبارات کی تقسیم جن میں دی لاس اینجلس ٹائمز، شکاگو ٹربیون اور بالٹی مور سن شامل ہیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے ’سائبر حملے کا توڑ صرف ایک فائل‘ ’شمالی کوریا عالمی سائبر حملے کا ذمہ دار ہے‘ کمپنی کے مطابق انھیں اس مسئلہ کا

Read more

تازہ ترین تحقیق سے دائیں بازو کے ہندوؤں کے دعووں کی نفی

انڈیا کی قدیم تاریخ پر گرما گرم بحث ہوتی رہی ہے انڈین کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ گزشتہ چند برسوں سے ان سوالوں پر بحث بہت گرم رہی ہے۔ دائیں بازو کے ہندو سمجھتے ہیں کہ انڈین تہذیب کا ماخد وہ لوگ تھے جو خود کو آریائی نسل کہتے تھے۔ یہ جنگجو خانہ بدوش قبیلہ تھا جو گھوڑوں پر سفر کرتا اور مال مویشی پالتا تھا اور جنہوں نے ہندو مذہب کی قدیم ترین کتابیں وید لکھیں تھیں۔

Read more

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر باڑ اور قلعے

باڑ پاکستان کی جانب سے گیارہ فٹ اور افغانستان کی طرف سے تیرہ فٹ بلند ہے پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ڈھائی ہزار کلو میٹر طویل سرحد کے ساتھ ساتھ 233 قلعے یا سرحدی چوکیوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 144 مزید قلعوں کی تعمیر پر کام ہو رہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ان قعلوں کی تعمیر کے علاوہ پاکستان افغانستان کی سرحد کے

Read more

صرف محکمہ زراعت ہی سموگ ختم کر سکتا ہے

اس وقت پنجاب کو سموگ نے گھیر رکھا ہے۔ یہ سموگ بھارت اور پاکستان کی سرحد کے دونوں طرف چاول کی زیرِ کاشت زمین کو گندم کی بوائی کے لیے تیار کرنے کی خاطر دھان کے ڈنٹھلوں اور بھوسے کو آگ لگانے سے پیدا ہوتا ہے۔ ہر سال چیخ و پکار ہوتی ہے ۔ تدارک کے لیے متبادل طریقے اپنانے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے ۔ اگلے موسمِ سرما میں پھر کھیتوں میں وہی آگ، دھواں، پروازوں اور ٹرینوں

Read more

دنیا میں لڑکے زیادہ کیوں پیدا ہوتے ہیں؟

انگلینڈ میں سنہ 2017 میں 348071 لڑکے اور 331035 لڑکیاں پیدا ہوئیں، یعنی تقریباً 17000 کا فرق رہا انگلینڈ اور ویلز میں ہر سال لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ لڑکے پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن آخر کیوں؟ سنہ 1838 سے جب بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ رکھے جانے لگے تب سے لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کی پیدائش کا تناسب زیادہ رہا ہے۔ ملکہ وکٹوریہ کے دورِ اقتدار سے لے کر اب تک کوئی ایک بھی ایسا سال نہیں گزرا جب

Read more

بنگلہ دیش انتخابات: کیا شیخ حسینہ لگاتار تیسری بار وزیر اعظم بنیں گی؟

بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات کے لیے اتوار کی صبح سے ووٹنگ جاری ہے جبکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ لگاتار تیسری بار وزارت عظمی کے عہدے کی دعویدار ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر ملک گیر پیمانے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تقریبا چھ لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کو ملک کے طول و عرض میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان انتخابات میں تقریبا دس کروڑ لوگ ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران مختلف پارٹیوں کے

Read more

میلبرن ٹیسٹ: 137 رنز کی جیت کے ساتھ انڈیا نے آسٹریلیا پر ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی

میلبرن میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں ایک کے مقابلے میں دو میچوں کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے اور اس کے ساتھ وہ بورڈر-گاوسکر ٹرافی کو اپنے پاس رکھنے کی اہل ہو گئی ہے۔ اس جیت کے ساتھ انڈیا نے 150 ٹیسٹ میچ جیتنے کی تاریخ رقم کی ہے جبکہ 1981 کے بعد وہ پہلی بار میلبرن کے گراؤنڈ پر میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ انڈیا

Read more

ہمارے بچے کب تک غیر محفوظ؟

پچھلے دنوں، حویلیاں اور پھر نو شہرہ میں دو کم سن بچیوں کے ریپ اور قتل کے واقعات نے ایک بار پھر سب کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا۔ اسی سال جنوری کے مہینے میں قصور میں ایک بچی کے ریپ اور پھر قتل کے واقعے نے عوامی احتجاج کی شکل اختیار کی تو معلوم ہوا کہ اس شہر میں یہ سلسلہ مدت سے جاری ہے اور کئی بچیاں اس حادثے کا شکار ہو چکی ہیں۔ شدید عوامی احتجاج، انتخابات کی

Read more

انڈیا میں ریپ ویڈیوز کے وائرل ہونے کا خطرناک رجحان

انڈیا میں فحش فلمیں یا پورن ویڈیوز بنانا یا ایک دوسرے کو بھیجنا غیر قانونی ہے انڈیا میں ریپ کی ویڈیوز وائرل ہونے کا پریشان کن رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس ٹرینڈ کے بعد بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ سمارٹ فون کے ذریعے فحش فلمیں یا پورن ویڈیوز تک آسان رسائی اور جنسی تعلیم کی کمی کا نتیجہ ہے۔ 2018 کے اوائل میں انڈیا میں وٹس ایپ پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو گئی جس میں

Read more

ممبئی کا ’زہریلا دوزخ‘ جہاں غریب رہنے پر مجبور

مہول 38 برس کی انیتا ڈھولے کو ممبئی میں اپنی بستی میں کچے مکان سے نکالا گیا، بلدیہ کے حکام نے ان کی بستی کو ‘غیر قانونی کچی آبادی’ کہہ کر مسمار کر دیا۔ انھیں ایک عارضی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انیتا ممبئی کے وسط میں مہول نامی ایک صنعتی علاقے میں رہتی ہیں، یہاں بسنے والے دسیوں ہزار لوگ اس علاقے سے زہریلی آب و ہوا کی وجہ سے یہاں سے نکلنا چاہتے ہیں۔ بی بی

Read more

ماں کے امریکہ آنے کے چند روز بعد ہی وہاں زیرِ علاج عبدُاللہ انتقال کر گیا

عبدُاللہ حسن کے والد علی حسن اپنے بیٹے کے ساتھ امریکی اسلامی تعلقات کی کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ میں زیر علاج یمنی بچے عبدُاللہ حسن انتقال کر گیا ہے۔ اس کی ماں کو اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے ایک طویل مدت کے بعد اجازت ملی تھی لیکن وہ اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکیں۔ دو سالہ عبدُاللہ دماغی مرض کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ اس کی والدہ شائما سویلہ مصر میں رہتی ہیں۔ امریکی

Read more

بچوں کی فلاح کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر عطیہ

کوئی نہیں جانتا تھا کہ ایلن نائمن کو اندازہ ہے کہ وہ کسی کو مستقبل کی خوشی فراہم کرنے کا باعث بنیں گے۔ ایلن جو کہ ایک کفایت شعار سوشل ورکر تھے اپنے کپڑے کوسٹکو سٹور سے خریدتے تھے اورچھٹیاں گزارنے کے لیے ’بائے روڈ‘ سفر کیا کرتے تھے۔ لیکن جب انھوں نے 11 ملین ڈالر مقامی سطح پر چلنے والے رفاہی کاموں کے لیے چھوڑے تو ان کے دوستوں کو ان کی فیاضی پر کوئی حیرت نہیں تھی۔ نائمن

Read more

انڈین فلم انڈسٹری کے پہلے سپر سٹار کی کہانی: ’راجیش کھنہ کی گاڑی کی دھول سے لڑکیاں مانگ بھر لیا کرتی تھیں‘

راجیش کھنا راجیش کھنہ اصل معنی میں انڈین فلم انڈسٹری کے پہلے سپر سٹار تھے۔ اپنے بالوں کے سٹائل، بڑے کالر والی شرٹ اور پلکوں کو جھکا کر نگاہوں سے تیر چھوڑنے کی ادا سے انھوں نے فلموں کے مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔ راجیش کھنہ کی زندگی کے بارے میں ’دی انٹولڈ سٹوری آف انڈیاز فرسٹ سپر سٹار‘ کتاب لکھنے والے یاسر عثمان نے ایک بار ایک بنگالی خاتون سے پوچھا کہ راجیش کھنہ ان کے لیے کیا

Read more

نیل پرکاش یا ابو خالد الکمبوڈی کون ہیں اور ان سے کیوں آسٹریلیا کی شہریت چھین لی گئی

آسٹریلیا کے سب سے زیادہ مطلوب جہادی نیل پرکاش کو آسٹریلیا کی حکومت نے اپنی شہریت محروم کر دیا ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پرکاش ’بہت ہی خطرناک شخص ہے۔‘ انٹیلیجنس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میلبورن میں پیدا ہونے والے پرکاش دولتِ اسلامیہ کے لیے لوگوں کو بھرتی اور آسٹریلیا میں شدت پسند حملوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیئے آسٹریلیوی شدت پسند پرکاش ’اب بھی زندہ ہے‘ آسٹریلیا:

Read more

مصر میں سیاحوں پر حملے کے بعد 40 جنگجو ہلاک

مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نےخفیہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں عزہ اور شمالی سینائی میں سنیچر کی صبح ہونے والے حملے میں ’40 جنگجوؤں‘ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگجو سیاحتی علاقوں، چرچ اور فوجی اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ شروع کرنا چاہتے تھے۔ مزید پڑھیے مصر کے صوفی مسلمان کون ہیں؟ ’قطر

Read more

بندر کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے پر خاتون کو 3 سال کی سزا

مصر کی ایک عدالت نے ایک پچیس سالہ خاتون کو ایک بندر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مصر کے سرکاری اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی مصر میں پیش آنے والے واقعہ پر منصورہ شہر کی عدالت نے بسمہ احمد نامی اس خاتون پربندر کو جنسی طور پرہراساں کرنے پر مبنی جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے تین سال قید کی سزا سنائی۔

Read more

انڈیا کے لیے سونا، پاکستانی کسان کے لیے خاک کیوں؟

دھان کے کھیت کو صاف کرنے کا یہ صدیوں پرانا طریقہ ہے جو آج بھی رائج ہے لیکن اب اس کی وجہ سے سموگ کی پریشانی پیدا ہو گئی ہے مبشر احمد نے چاول کی فصل اٹھائی، تو گندم بیجنے کا وقت سر پہ تھا۔ مگر ان کے کھیتوں میں اب تک چاول کی مڈھی جوں کی توں کھڑی تھی۔ اس پر پیال یا بھوسہ بکھرا پڑا تھا۔ کیا کرتے، انھوں نے کھیتوں میں آگ لگا دی۔ بی بی سی

Read more

اپالو 8 کے خلاباز کہتے ہیں ’انسان کو مریخ پر جانے کی کوئی ضرورت نہیں‘

چاند کے گرد چکر لگانے والے پہلے خلابازوں میں سے ایک نے بی بی سی کو بتایا کہ انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا منصوبہ’بیوقوفی‘ ہے۔ زمین کے مدار سے باہر جانے والے پہلے خلائی جہاز اپولو 8 کے لونر ماڈیول یعنی چاند کا مشاہدہ کرنے والی یونٹ کے پائلٹ بِل اینڈرز کا کہنا ہے کہ مریخ پر لوگوں کو بھیجنا ایک نامعقول بات ہے۔ فی الحال امریکہ کا خلائی تحقیقی ادارہ ’ناسا‘ انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا

Read more

کیا اینجلینا جولی اب سیاست کے میدان میں قدم رکھنے پر غور کر رہی ہیں؟

اینجلینا جولی بی بی سی کے بچوں کے لیے ایک نئے ہفتہ وار پروگرام پر بھی کام کر رہی ہیں ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں غور کر رہی ہیں۔ بی بی سی کے ٹوڈے پروگرام میں ایک انٹرویو میں انھوں نے کہ اگر 20 سال قبل وہ ایسا نہ کرتیں لیکن اب جہاں ان کی ضرورت ہو گی وہ وہاں جائیں گی۔ اینجلینا جولی اقوام

Read more

دولت اسلامیہ کی جرمن خاتون نے پانچ سالہ بچی کو ’پیاس سے مرنے کے لیے چھوڑ دیا‘

دولت اسلامیہ نے شنہ 2014 میں موصل پر قبضہ کیا تھا جرمنی میں جنگی جرائم کا سامنا کرنے والی ایک جرمن خاتون پر الزام ہے کہ اس نے ایک پانچ سال کی بچی کو سخت گرمی میں پیاس سے مرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ 27 سالہ جرمن خاتون شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی رکن تھیں اور ان کی شناخت جینفر ڈبلیو کی نام کی گئی ہے، سنہ 2015 میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے میں جانے

Read more

’امریکی آئیون اور ٹیکساس کے لیجنڈ‘ رچرڈ اوورٹن چل بسے

دوسری جنگ عظیم کے تجربہ کار فوجی رچرڈ اوورٹن جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ شخص ہیں ٹیکسس میں 112 عمر کی برس میں انتقال کر گئے ہیں۔ رچرڈ اوورٹن نے تین سال تک تمام سیاہ فوجی یونٹ میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔ وہ فوجی آپریشنز میں ملوث ہونے کے علاوہ جنگ کے دوران بحرالکاہل میں ہونے والی بیچ لینڈنگز میں بھی ملوث رہے۔ امریکہ کے سابق صدر براک اوباما

Read more

’مکی آرتھر صاحب! یہ پاکستان کا ڈریسنگ روم ہے‘

مصباح کے سات سالہ دورِ کپتانی کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ ان سات سال میں ٹیسٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم سے کوئی ایک متنازع خبر نہیں آئی۔ ٹیموں میں ہار جیت تو چلتی رہتی ہے، زیادہ اہم بات یہ ہوتی ہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول کیسا ہے۔ مکی آرتھر بھی اس بات سے بخوبی آشنا ہیں۔ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان انڈیا گروپ میچ سے پہلے انھوں نے ہی یہ نشاندہی بھی کی تھی کہ کسی بھی

Read more

ایبٹ آباد کے بعد نوشہرہ میں بھی بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نو سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کرنے کے بعد انھیں قتل کر کے اس کی لاش قریبی قبرستان میں پھینگ دی گئی۔ ضلع نوشرہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے بی بی سی کو بتایا کہ بچی بدھ کو لاپتہ ہوگئی تھی اور آج اس کی لاش خیشگی قبرستان سے برآمد کی گئی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس

Read more

’ہم پہلے شہباز شریف کی ایسی حرکتوں کا مذاق اڑاتے تھے لیکن اب بزدار بھی ویسا کر رہے ہیں’

Twitter وزیر اعظم عمران خان کو سردار عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے بعد سے وقتاً فوقتاً تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے اور اس حوالے سے انھوں نے کئی بار سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں عثمان بزدار کی وزارت کا دفاع کیا ہے۔ کہیں پر انھوں نے عثمان بزدار کو ‘وسیم اکرم پلس’ قرار دیا تو کہیں انھوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ پنجاب کے عوام کی اچھی نمائندگی کریں گے۔ وزیر اعلی

Read more

امریکی فوج کا شام سے انخلا: کیا ترکی اکیلا شام سے دولت اسلامیہ کو ختم کر سکتا ہے؟

ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شام سے دولتِ اسلامیہ کی شکست کے بعد اس کی باقی ماندہ طاقت کو ختم کر سکتا ہے، تاہم ماہرین نے ترکی کے اس دعوے پر شک کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاویش اوغلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک جلد سے جلد دریائے فرات کا مشرقی حصہ عبور کر کے شام کے شمال تک پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام

Read more

شو بز ڈائری: می ٹو مہم نے بالی وڈ کو ہلا کر رکھ دیا

گذرنے والا ہر سال جہاں اپنے اچھے، برے یا پھر کھٹے میٹھے تجربات کے نشان چھوڑ جاتا ہے وہیں نیا سال نئی امیدوں، خواہشات اور نئے جوش کو بھی جنم دیتا ہے تاہم بالی وڈ کا یہ سال کافی ہلچل مچا کر جا رہا ہے۔ اس سال جہاں کئی بڑی بڑی ہیروئنز شادی کے بندھن میں بندھیں وہیں بڑے بڑے سٹارز کی بڑے بڑے بجٹ والی فلموں کو باکس آفس نے باہر کا راستہ دکھایا جبکہ چھوٹے بجٹ اور ایسے

Read more

ہالی وڈ 2019 میں کون کون سے فلمیں ریلیز کر رہا ہے؟

2018 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور 2019 کی آمد آمد ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ہم سب یہ سوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ اگلے سال کی خاص خاص فلمیں کون سی ہیں جنھیں دیکھنے کے لیے ہمیں پہلے سے منصوبہ بندی کرنی ہوگی کہ کہیں اس کی ٹکٹ نہ نکل جائے۔ کچھ فلمیں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوں گی اور کچھ فلمیں موسیقی پر مبنی ہوںگی اور کچھ سپر ہیروز کی کہانیوں پر مبنی ہوں

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 149 رنز درکار

سنچورین کے میدان پر کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اگر بارش کی آمد نہیں ہوتی تو بہت ممکن ہے کہ اس میچ کا نتیجہ آج شام تک آجائے گا جہاں میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت کے لیے صرف 149 رنز کا ہدف ملا ہے۔ اپنا چھٹا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر ڈؤآن اولیوئر کی 11 وکٹوں کی بدولت گذشتہ روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسری اننگز میں صرف 190 رنز پر ڈھیر

Read more

نیو یارک میں خلائی مخلوق کی آمد کا ڈراپ سین

امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیو یارک کے رہنے والوں کے بارے میں مشہور ہے کہ انھیں کوئی بھی حیران نہیں کر سکتی۔ لیکن جمعرات کی شب نیو یارکرز نے ایک ایسا نظارہ دیکھا جس سے پورا شہر دنگ رہ گیا۔

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے ان الفاظ میں وہ منظر بیان کیا: ’ایک دھماکے کی آواز سنائی دی، پھر ایک دھیمی آواز سنائی دی۔ بتیاں جھلملانے لگیں، دھوئیں کے بادل آسمان پر چھا گئے اور پھر آسمان کا رنگ فیروزی پڑ گیا۔‘

Read more

عاطف مشعل: کیا افغانستان کے نئے سفیر پاکستان کی ’ٹف پچ‘ پر بازی کھیل پائیں گے؟

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین شکراللہ عاطف مشعل کو حال ہی میں اسلام آباد میں سفیر کے طور پر تعینات کیا گیا کرکٹ کے کھلاڑی، کرکٹ کے شوقین اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین شکراللہ عاطف مشعل نے ایک ایسے وقت میں اسلام آباد میں افغانستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے سفارتکاری کا آغاز کیا ہے جب پاکستان میں کرکٹ سٹار سے سیاستدان بننے والے عمران خان وزیراعظم ہیں۔ لیکن نئے افغان سفیر کو مخدوش پاک افغان

Read more

’میں ہوں رضاکار‘: نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے سرگرم عمل نوجوان

اگر کوئی آپ کو یہ کہے کہ پشاور میں کچھ ایسے نوجوان اور اساتذہ بھی موجود ہیں جو نشہ کرنے والے عادی افراد کی بحالی کے لیے خود اپنا جیب خرچ کاٹ کر یہ کام کررہے ہیں تو شاید آپ کو یقین نہ آئے؟ لیکن یہ حقیقت ہے اور جس تنظیم کے بینر کے نیچے یہ نوجوان کام کررہے ہیں وہ رجسٹرڈ ہے نہ کسی سے امداد لیتی ہے۔ ’آئی ایم ولنٹیئر‘ یا ’میں ہوں رضاکار‘ کے نام سے موسوم

Read more

ٹرمپ کا خفیہ دورۂ عراق: نیوی سیلز، راز، سیلفیاں اور شور شرابا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرسمس کے موقعے پر امریکی فوجیوں سے ملنے کے لیے عراق کا دورہ ان فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے کامیاب رہا، وہاں جس قسم کی پذیرائی صدر کو ملی اس سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن دوسری جانب اس دورے میں کئی متنازع لمحات بھی تھے، اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا سے وابستگی کا اس میں بھی کچھ عمل دخل رہا ہے۔ توثیق: ’ہم اب جلد دھوکہ کھانے والے

Read more

چین کے سابق انٹیلی جنس چیف کو رشوت کے الزام میں عمر قید کی سزا

کورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ما جیان نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے نیویارک میں مقیم گئو وینگئی کو کاروباری فائدہ پہنچانے میں مدد کی چین میں ایک عدالت نے سابق انٹیلی جنس چیگ ما جیان کو رشوت سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ما جیان کے خلاف سنہ 2015 میں تفتیش کا آغاز ہوا تھا اور ایک سال بعد انھیں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا

Read more

نواز شریف کوٹ لکھپت کیوں منتقل ہوئے؟

              رہیں گے تو وہ قید ہی میں، اڈیالہ میں ہوں یا کوٹ لکھپت میں۔ یہاں وہ اپنے گھر والوں کے ذرا زیادہ قریب ہوں گے اور ان سے ملنے کے لیے آنے میں اہلخانہ کو زیادہ تکلیف نہیں اٹھانا پڑے گی: مصدق ملک پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے آج دوپہر کا کھانا اپنے اہلخانہ کے ساتھ کھایا۔ جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ان کا تمام اہلخانہ

Read more

بے نظیر زندہ ہوتیں تو ۔۔۔۔

آج کے دور میں معجزے اور کرامتیں کم کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں لیکن پھر بھی تصور کر لیتے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو کیا کیا ہوتا اور کیا کیا نہ ہوتا؟ محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان آمد سے پہلے لندن کے ہائیڈ پارک میں واک کے دوران میرا ان سے تفصیلی مکالمہ ہوا تھا۔ محترمہ کے ہمراہ رحمٰن ملک اور ناہید خان دونوں موجود تھے۔ محترمہ نے واک شروع ہوتے ہی مجھ سے

Read more

زرداری سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

اس فہرست میں آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی شامل ہے وفاقی حکومت نے ملک کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت ان 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اکاؤنٹس سے الزام کے مطابق اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائے گئے ہیں۔ اس بات کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں جمعرات کو ہونے

Read more

ایبٹ آباد میں تین سالہ بچی ریپ کے بعد قتل

فریال کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں گذشتہ روز ایک تین سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ حویلیاں پولیس سٹیشن کے ڈی ایس پی اعجاز احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’بچی فریال منگل 25 دسمبر کو دوپہر 2 بجے کے قریب گھر سے لاپتہ ہوئی، جس کے بعد اس کے گھر والے اس کی تلاش میں مصروف رہے، مگر کوئی سراغ نہیں

Read more

پاکستان میں خواتین مانع حمل کے کون سے طریقے استعمال کرتی ہیں؟

پاکستان میں مانع حمل کے طریقۂ کار میں سب سے زیادہ مقبول طریقہ مردانہ کونڈوم اور مستقل روک تھام کے لیے خواتین کی نس بندی ہے۔

یہ معلومات پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے 2017-18 میں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ سروے پاکستان میں شادی شدہ خواتین کے انٹرویوز کی بنیاد پر مرکب کیا جاتا ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ صرف 34 فیصد خواتین خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقۂ کار استعمال کرتی ہیں جن میں عارضی طریقۂ کار میں کونڈوم کے علاوہ ٹیکے اور مانع حمل گولیوں کا استعمال شامل ہے۔ مستقل حل کے لیے عام طور پر سرجری کے ذریعے خواتین کی نس بندی کی جاتی ہے۔

Read more

سنہ 2018 کی سب سے زیادہ ششدر کرنے والی نمایاں تصاویر

ہنڈورس میں متنازع صدارتی انتخاب کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت میں ایک ہڑتالی خاتون جو اس انداز میں پولیس کے سامنے لیٹی تھی کہ جب اُس کی تصویر بنی تو ایک فن پارہ تشکیل پایا آرام کا فن ایک فوٹوگرافر نے ہنڈورس کے شہر ٹیگو سیگالپا کی ایک سڑک پر صدارتی انتخابات کے خلاف ایک خاتون کی تصویر کھینچی جو وہاں ایک مظاہرے میں حصہ لے رہی تھیں۔ یہ خاتون اوندھے منہ سڑک پر پولیس کے سامنے لیٹ

Read more

برطانوی سیکریٹری داخلہ: بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں زیادہ تر پاکستانی نژاد ملوث ہیں

برطانیہ کے پاکستانی نژاد سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید نے بعض گرومنگ گینگز کی قومیت ظاہر کرنے کا دفاع کیا ہے۔

رواں سال کے آغاز پر سیکریٹری داخلہ کو ایک ٹویٹ میں ’بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ذہنی بیمار ایشیئنز‘ کا ذکر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لیکن بی بی سی ریڈیو 4 میں بات کرتے ہوئے ساجد جاوید نے کہا: ’جنسی زیادتی کرنے والوں کے قومیت کو نظرانداز کرنے سے شدت پسندوں کو بڑھاوا ملتا ہے۔‘

Read more