ساہیوال واقعے میں ہلاک ہونے والا مبینہ دہشت گرد ذیشان کون ہے؟

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دعویٰ کے مطابق مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والا لاہور کا رہائشی تیس سالہ ذیشان جاوید مذہبی تنظیم مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا حامی تھا۔ محلہ داروں اور پڑوسیوں کے مطابق محمد ذیشان نے غریب خاندان مین آنکھ کھولی تھی۔ بعد میں اس نے کمپیوٹر کا کاروبارشروع کیا لیکن نقصان اٹھانے کے بعد کریم آن لائن ٹیکسی سروس سے منسلک ہوگیا تھا۔ اتوار کی رات ذیشان جاوید

Read more

آئرلینڈ میں درد سے چھٹکارا پانے کے لیے اس شخص کو مادہ منویہ کے انجکشن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

اسے گھر پر دہرانے کی کوشش نہ کریں! انٹرنیٹ کے کچھ حصوں پر مادہ منویہ کے افزائش نسل کے علاوہ مختلف فوائد پر بات ہو رہی ہوتی ہے اور لوگ اکثر بغیر کسی ماہر سے رائے لیے انہیں استعمال کر ڈالتے ہیں۔ آئرلینڈ کے ڈاکٹروں کے پاس ایک ایسا معاملہ آیا جیسا انھوں نے پہلے نہ کبھی سنا نہ دیکھا ۔ آئرش میڈیکل جرنل نامی رسالے میں شائع ایک رپورٹ میں آئرلینڈ کے ایڈیلیڈ اینڈ میتھ ہسپتال کی ڈاکٹر لیزا ڈیون

Read more

عاصمہ شیرازی کا کالم: ساہیوال کے ’نامعلوم‘ قاتل اور ’معلوم‘ لاشیں

لفظ گنگ ہیں اور سسکیاں بے آواز، ساہیوال میں مارے جانے والے بے گناہوں کا خون کس کے سر ہے؟ کون ذمہ دار ہے؟ ایف آئی آر ’نا معلوم‘ افراد کے نام کاٹی گئی ہے، معلوم ہیں تو صرف لاشیں۔ بے جان، خون میں لت پت لاشیں، ’دہشت گردوں‘ کی لاشیں، تیرہ سالہ بچی، ماں، باپ اور دہشت گرد ٹیکسی ڈرائیور کی لاشیں۔ انسانوں سے لاشیں بننے میں انھیں محض درجن بھر گولیاں ہی تو استعمال ہوئی ہیں۔ اور ہاں

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ڈربن میں ڈوپلیسی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

امام الحق پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے تھے ڈربن میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ون ڈے سیریز سے قبل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔

Read more

شمالی وزیرستان: حکومت کی خیسور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیر کی شام جہاں سانحہ ساہیوال کی گونج اُٹھی، وہیں شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور کا بھی ذکر ہوا اور اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے خیسور واقعے میں مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دن سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں

Read more

ویراٹ کوہلی آئی سی سی کے تینوں بڑے ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

کوہلی آئی سی سی کی جانب سے بہترین کرکٹر، بہترین ٹیسٹ کرکٹر اور بہترین ون ڈے کرکٹر کے ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دورِ حاضر کے بہترین بلے باز ویراٹ کوہلی نے اپنی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں اپنے ہم عصروں کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال آئی سی سی کے تینوں بڑے ایوارڈز انہی کے نام ہوئے ہیں۔ آئی سی سی نے سالانہ کارکردگی

Read more

فارن پالیسی میگزین کی عالمی مفکرین کی فہرست میں عمران خان کے چرچے

پاکستانی ٹوئیٹر صارفین کا عمران خان کی عالمی مفکرین کی فہرست میں شامل ہونے پر ردعمل فارن پالیسی میگزین نے سال 2019 کے عالمی مفکرین کی فہرست شائع کر دی ہے۔ جریدہ یہ فہرست گزشتہ 10 سال سے شائع کر رہا ہے اور اس فہرست میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ لوگوں کو شمار کیا جاتا ہے جنھوں نے دنیا پر گہرا اثر چھوڑا۔ پاکستان کے لیے یہ فہرست اس لیے بھی اہم ہے کیوںکہ

Read more

رحیم یار خان کے ہندو بچوں کو اسلامیات پڑھنے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟

’انھیں لگتا ہے کہ ان کے بچے اگر اسلامیات پڑھیں گے تو جوان ہونے پر ان سے ان کا مذہب تبدیل کروانا آسان ہو جاتا ہے۔ ان کی برادری کو یہ بھی خوف ہے کہ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے گاؤں کے مقامی "سرکاری سکول میں ہندو بچوں کو مجبوراً اسلامیات پڑھنا پڑ رہی ہے۔‘ اقلیتی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان دیالو رام اور ان کی بستی والوں نے اس کا حل یہ ڈھونڈھا کہ علیحدہ

Read more

مغل اعظم کے اصل ہیرو دلیپ کمار نہیں، اس کے ہدایتکار کے آصف تھے

اگر فلم ‘مغل اعظم’ انڈین سینیما کے سر کا تاج ہے تو سنہ 1950 کی دہائی میں اس تاج کو بنانے کے لیے جس جنون، تخلیقی صلاحیت اور ضد کی ضرورت تھی وہ کے آصف میں بدرجۂ اتم موجود تھی۔ ہمیشہ چٹکی سے سگریٹ یا سگار کی راکھ جھاڑنے والے کریم الدین آصف اداکار نذیر کے بھتیجے تھے۔ ابتدائی طور پر نذیر نے انھیں فلموں سے وابستہ کرنے کی کوشش کی لیکن آصف وہاں دل نہیں لگا۔ پھر نذیر نے

Read more

کیا پولیس نے ساہیوال فائرنگ کے واقعے میں اپنے ضابطۂ کار کے مطابق کارروائی کی؟

ساہیوال میں پنجاب پولیس کے دہشتگردی کے خلاف بنائے گئے ادارے کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے بارے میں بہت سے سوالات کیے جار ہے ہیں۔ ہفتے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک بچی اور عورت سمیت چار لوگ ہلاک ہوئے جبکہ گاڑی میں موجود تین بچے محفوظ رہے۔ سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کا ’تعلق دہشتگرد تنظیم داعش‘ سے بتایا جا رہا ہے جس میں وہ مبینہ طور

Read more

اکیلی عورت کو جسم فروش کیوں سجھا جاتا ہے؟

ہیش ٹیگ می ٹو کے دور میں کسی عورت کے اکیلے ریسٹورانٹ میں بیٹھنے سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے اور وہ بھی کرہ ارض پر سب سے زیادہ روشن خیال شہر تصور کیے جانے والے نیویارک میں۔ کلیمینٹین کرافرد مینہیٹن کے ایک ریسٹورانٹ کے شراب خانہ میں اکیلی بیٹھی تھیں جب ان سے کہا گیا کہ وہ وہاں نہیں بیٹھ سکتی ہیں۔ وہ اس پر حیران و پریشان تھیں۔ لیکن ان کی پریشانی اس وقت اور زیادہ

Read more

جب چاند لہو رنگ ہوا

ستاروں کا مشاہدہ کرنے والوں نے آسمان پر اس غیر معمولی چاند گرہن کو دیکھا ہے جو اتوار کی رات شروع ہوا۔ اس نظارے کے دوران سپر بلڈ وولف مون سرخ رنگ کا زیادہ روشن اور زمین کے قریب دکھائی دیا۔ یہ منظر پہلے شمالی اور جنوبی امریکہ اور ساتھ ہی ساتھ مغربی یورپ کے علاقوں میں دیکھا گیا۔ برطانیہ کے کچھ حصوں میں بادلوں کی وجہ سے واضح طور پر نہیں دیکھا جا سکا۔ اگلا مکمل چاند گرہن دو

Read more

واٹس ایپ ایک حد سے زیادہ میسیجز فارورڈ نہیں کرنے دے گا

واٹسیپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کے صارفین کسی بھی ایک پیغام کو پانچ سے زیادہ بار فارورڈ نہیں کر سکیں گے۔ ایسا جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی منشا سے کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے یہ پالیسی انڈیا میں چھ مہینے قبل ہی لاگو کر دی تھی۔ گزشتہ برس واٹس ایپ کے ذریعہ پھیلنے والی جعلی خبروں کے باعث انڈیا میں بھیڑ میں ہلاکت کے متعدد معاملے سامنے آئے۔ جس کے بعد واٹس

Read more

ساہیوال واقعے میں ذیشان کا کردار کیا تھا؟

دو روز قبل قومی شاہراہ پر ساہیوال کے قریب پنجاب پولیس کی انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کیے گئے مبینہ پولیس مقابلے میں دو خواتین سمیت چار افراد کی ہلاکت سے جہاں پولیس کی مبینہ محکمانہ غفلت پر عوام اور سیاسی جماعتیں تنقید کر رہیں ہیں وہیں چند پولیس حکام اور حکومت کی جانب سے اس مبینہ پولیس مقابلے کے حوالے سے جاری کی گئی تفصیلات نے بہت سے سوالات اور مفروضوں کو جنم دیا

Read more

بزدار صاحب، بچہ سو رہا ہے

کسی رپورٹر نے، کسی وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ آخر بچہ سویا کیسے۔ رو رو کر ہلکان ہو کر سویا یا کیمروں کے سامنے اپنے ماں باپ کی ہلاکت کا واقعہ دہرا کر تھک گیا اور آنکھ لگ گئی۔

ہو سکتا ہے کہ ساہیوال کے کسی مہربان ڈاکٹر نے نیند کی ہلکی سی گولی یا انجکشن دیا ہو کہ بچہ کچھ دیر کے لیے بھول جائے کہ اُس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ بچوں والے جانتے ہیں کہ سویا ہوا بچہ، تھک کے سویا ہوا بچہ سب سے اچھا بچہ ہوتا ہے۔

Read more

بار بار مت پوچھیں کہ بیٹا بتاؤ کیا ہوا تھا؟

قانون میں کسی بھی جرم اور واقعے کی شہادت بہت اہم ہوتی ہے چاہے وہ ایک ننھے بچے کی ہی کیوں نہ ہو۔ دنیا بھر میں بہت سے ایسے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں معصوم بچوں نے گواہی دی لیکن بچوں کے سامنے قتل اور مجرم کا ان کے سامنے تھانے میں پیش کیا جانا بھی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ اس صورتحال کے بچوں کی ذہنی صحت پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔ یہ خصوصی تحریر نفسیاتی

Read more

نیب کو تین ہفتوں میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

تین دفعہ کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو احتساب عدالت سے کرپشن کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں احتساب عدالت کی طرف سے ملنے والی سزا کے خلاف اپیل پر قومی احتساب بیورو سے جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کے حکام کو تین ہفتوں میں العزیزیہ سٹیل ملز

Read more

پاکستان سمیت دنیا بھر میں برف باری کے دلکش مناظر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10214069684839789&set=pb.1342075260.-2207520000.1548055995.&type=3&theater برف باری ایک ایسا قدرتی امر ہے جس سے دنیا بھر کے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں اور اسے براہ راست دیکھنے کے لیے لوگ جوق در جوق میدانی علاقوں سے پہاڑوں تک کا سفر کرتے ہیں۔ پاکستان میں بہت سارے ایسے جنت نظیر مقامات موجود ہیں جہاں سے برف باری کا مزہ لیا جاسکتا ہے اور حال ہی میں ملک کے شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اور سیاح ان خوبصورت مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ

Read more

ترکی کا نیا #10YearChallenge چیلنج: ‘حجاب نہ پہننا آزادی ہے تو حجاب پہننا بھی آزادی ہے‘

سوشل میڈیا پر نئے سال کے ساتھ کھیل کھیل میں شروع ہونے والا دہ سالہ چیلنج جہاں نئے نئے پہلو پر لوگوں کے نظریات کو پیش کر رہا ہے وہیں بعض سنجیدہ موضوعات پر بھی بات ہو رہی ہے۔ ساری دنیا میں اپنی اپنی طرح کے چیلنجز سامنے آئے ہیں کہیں حکومت کو نشانہ بنایا گيا تو کہیں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر بات کی گئی ہے۔ کسی نے دس کی جگہ پانچ سالہ چیلنج کی مہم چلائی ہے جیسا

Read more

اسرائیل شام میں ’ایرانی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے‘

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ اس کا آپریشن قدس فورس کے خلاف ہے جو کہ ایرانی پاسدران انقلاب کا ایک یونٹ ہے۔ اسرائیل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں تاہم شام کے دارالحکومت دمشق کے ارد گرد پیر کی صبح حملوں کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب شام کی سرکاری نیوز ایجنسی

Read more

چاند پر ملکیت کا حق کس کا؟

کچھ کاروباری کمپنیاں آج کل نادر معدنیات کی تلاش میں چاند پر کان کنی کے بارے میں سوچ رہی ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چاند کے ان قدرتی وسائل پر حق کس کا ہے اور کیسے؟ چاند پر پہلے انسانی قدم کو تقریباً 50 برس گزر چکے ہیں، نیل آرمسٹرانگ کا وہ ’پہلا چھوٹا سا قدم‘ جسے انھوں نے ’انسانیت کے لیے ایک بہت بڑی چھلانگ‘ کہا تھا۔ اس تاریخی قدم کے تھوڑی دیر بعد ہی نیل

Read more

عمران خان اور صدر ٹرمپ ایک جیسی شخصیات کے مالک ہیں اس لیے ان دونوں میں خوب نبھے گی: امریکی سینیٹر لنزی گریم

سینیٹر لنزی گریم نے کہا کہ وہ عمران خان سے سخت متاثر ہوئے ہیں صدر ٹرمپ سے قریب سمجھے جانے والے امریکی سینیٹر لنزی گریم نے کہا ہے کہ عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ضروری ہے کیوں کہ دونوں ایک جیسی شخصیات کے مالک ہیں اس لیے ان دونوں میں خوب نبھے گی۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹر نے اتوار کو اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اور عمران

Read more

سیارہ زحل کے گرد خوشنما حلقے کچھ زیادہ زیادہ پرانے نہیں ہیں

سائنس دان کہتے ہیں کہ ہم سیارہ زحل کا مطالعہ نظام شمسی کی تاریخ کے ایک انتہائی اہم دور میں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ زحل کے کے گرد نظر آنے والے حلقے کچھ زیادہ نہیں بلکہ صرف دس کروڑ سال پرانے ہیں۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب زمین پر ڈائنوسار گھوم رہے تھے۔ زحل کے حلقوں کے بارے میں یہ معلومات خلائی گاڑی کیسینی سے حاصل

Read more

‘2014 سے لے کر اب تک دس سکھوں کی ٹارکٹ کلنگ ہو چکی ہے’

رادیش سنگھ کو بشپ ارنسٹ پشاور میں اعلیٰ سماجی کارگردگی پر ایوارڈ دے رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پشاور سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سکھ امیدوار دھمکیوں اور قاتلانہ حملوں کے بعد پشاور سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ گذشتہ سال کے دوران پشاور سے دوسرے علاقوں اور شہروں میں منتقل ہونے والے رادیش سنگھ کا واحد خاندان نہیں بلکہ ان کے علاوہ کئی خاندان اپنی جان و

Read more

سچ کا انکاؤنٹر تو بہت پہلے ہو چکا

ساہیوال ٹول پلازہ پر والد، والدہ، بچی اور گاڑی ڈرائیو کرنے والے والد کے دوست کو تو پنجاب کے انسدادِ دہشت گردی کے ماہرین نے دہشت گرد قرار دے کر مار دیا سو مار دیا۔ اس کے ذمہ داروں کو مثالی سزا ملے نہ ملے یہ سب اب اس خاندان کے لیے بےمعنی ہے جو پلک جھپکتے میں آدھا رہ گیا۔

اگر حکومتِ پنجاب اور وفاقی حکومت میں واقعی اس سانحے کے تعلق سے رمق برابر بھی سنجیدگی باقی ہے تو اس دس سالہ بچے اور اس کی دو بہنوں کی پولیس اور میڈیا سے ہی حفاظت کر لے جو زندہ بچ جانے والے سب سے اہم عینی شاہد ہیں۔

ان جعلی مقابلوں سے بھی کہیں المناک یہ پہلو ہے کہ پشیمانی تو گئی بھاڑ میں، قاتل خود کو بچانے کے لیے جھوٹ کی ہر حد پھلانگ جاتے ہیں۔ تب اندازہ ہوتا ہے کہ پیشہ ورانہ تربیت اور وردی کی حرمت ایک خوبصورت لفظی فریب کے سوا کیا ہے؟

Read more

طبی طور پر بچے پیدا کرنے کے ناقابل شخص تین بچوں کا باپ کیسے بنا؟

یہ کہانی برطانیہ میں رہنے والے ایک ایسے شخص کی ہے جو ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ تین بچوں کے والد ہیں۔ ان کے تین بچوں میں جڑواں بیٹوں کی عمر 19 سال ہے جبکہ بڑے بیٹے کی عمر 23 ہے۔

لیکن سنہ 2016 میں ہونے والی ایک طبی جانچ کے دوران انھیں پتہ چلا کہ انھیں ایک ایسا مرض لاحق ہے جس کے سبب وہ کبھی باپ نہیں بن سکتے۔

یہ بات اپنے آپ میں عجیب لگ سکتی ہے۔

Read more

اڑیں گے پرزے: غیر تربیت یافتہ پولیس!

پنجاب پولیس کے کارناموں پہ سالہا سال سے سر دھنتے آ رہے ہیں لیکن سنیچر کے سانحے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔

یہ ہی ملتان روڈ ، یہ ہی یوسف والا ٹول پلازہ، جہاں سے میں ہفتے میں دو سے تین بار گزرتی ہوں اور سوچتی ہوں ‘گر جنت برروئے زمین است۔۔’ اسی ٹول پلازہ پر چچا زاد بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے جانے والے ‘مبینہ’ دہشت گرد، مہر خلیل، ان کی بیگم، 13 سالہ بچی اور ٹیکسی ڈرائیور ذیشان کو ‘مبینہ’ مقابلے میں گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔

یہ سانحہ کسی غلط رپورٹ، کسی غلط فہمی، کسی بھتہ خوری، کسی وقتی اشتعال یا کسی لمحاتی غلط فیصلے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ چار انسانوں کی زندگیاں، تین معصوم بچوں کا مستقبل، پنجاب پولیس جیسے بڑے ادارے کے لیے جو ملک کے سب سے بڑے صوبے میں نہایت جاں فشانی سے قانون کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہو گا۔

Read more

’محمد حفیظ جیت گئے، ہاشم آملہ ہار گئے‘

پہلی اننگز مکمل ہوئی تو مائیک ہیزمین نے ہاشم آملہ سے سوال کیا کہ یہ وکٹ اور یہ ٹارگٹ کہیں کم تو نہیں پڑ جائے گا؟ جس پر ہاشم آملہ نے جواب دیا کہ نہیں، جس طرح کی سستی اس وکٹ میں ہے، یہاں کسی بلے باز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کافی ساری ڈاٹ بالز کھیلنا پڑتی ہیں۔ اس تناظر میں ہاشم آملہ کا خیال درست تھا کہ تعاقب کا دباؤ اور وکٹ کی چال بازی اس ہدف کو

Read more

ایک دن میں دو عذاب: پہلے پولیس اور پھر میڈیا کی شوٹنگ

پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے ہاتھوں پاکستان کے شہر ساہیوال میں چار افراد کی ہلاکت اور بچوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر جہاں سوشل میڈیا پر پولیس شدید تنقید کا نشانہ بنی وہیں مقامی میڈیا کو بھی لوگوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کے بعد بچ جانے والے بچوں کو بجائے حفاظت میں لینے کے میڈیا سے بات کرنے دی گئی جس پر ڈان لاہور کے ایڈیٹر اشعر رحمٰن نے ٹویٹر

Read more

ساہیوال:محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے ’انکاؤنٹر` پر جے آئی ٹی

پاکستان کے شہر ساہیوال میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے مبینہ انکاؤنٹر کے بعد جس میں دو عورتوں سمیت چار افراد ہلاک اور تین بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ لوگ اس انکاؤنٹر میں پولیس کےدعوے پر سوال اٹھا رہے ہیں اور پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے

Read more

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ شاداب کے نام

پاکستان کے شاداب خان نے پہلی وکٹ خاصل کی پاکستان آج جنوبی افریقہ کے دورہ کا پہلا ون ڈے میچ پورٹ الیزبتھ میں کھیل رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر جنوبی افریقہ 106 رنز بنا چکا ہے۔ اوپنر آر آر ہینڈرکس 45 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تفصیلی سکور کارڈ کیا سرفراز کی ٹیم

Read more

بوٹاکس، فِلر لگوانے سے پہلے ذہنی معائنے کی ہدایت

بوٹاکس انجیکشن کی باآسان دستیابی سے ذہنی بیماریوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔ برطانیہ میں صحت عامہ کے ادارے این ایچ ایس نے مقامی کمپنی سوپرڈرگ سے کہا ہے کہ وہ اپنے ایسے صارفین کی ذہنی امراض کے حوالے سے فلاح وبہبود کا خیال رکھیں جو اپنی جلد اور ہنٹوں کو بہتر بنانے کی خواہش میں کوسمیٹک انجیکشن لگواتے ہیں۔ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں قائم سوپر ڈرگ کی دکانوں نے پچھلے سال سے بوٹاکس اور ڈرمل فلرز لگانا شروع

Read more

ایمسٹرڈیم کے سیکس کے کاروبار کے لیے مشکل وقت

چار نوجوان ایک دوسرے کے ہاتھوں پر ہاتھ مارتے، ہنستے کھیلتے، مختصر کپڑوں میں ملبوس عورتوں کی طرف ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے ایک قحبہ خانے کی طرف اشارہ کر کے مجھے کہا: ‘یہ صرف چھیڑخانی ہے، وہ بھی جانتی ہیں کہ یہ چھیڑخانی ہے۔ انھیں انگریزوں کا پتہ ہے۔ وہ ہم سے خاصے پیسے نکلوا لیتی ہیں۔’ لیکن نیدرلینڈز کے دارالحکومت کی یہ سیکس ورکرز مالی مشکلات کا شکار ہیں کیوں کہ اس ریڈ لائیٹ

Read more

کیا سرفراز کی ٹیم ڈوپلیسی الیون سے بہتر ہے؟

ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم جس طرح ڈوپلیسی کی ٹیم کے سامنے یکسر بے جوڑ سی دکھائی دی، اس کے بعد بہت کم شائقین ہوں گے جو بے تابی سے ون ڈے سیریز کے منتظر ہوں۔ مگر بہرحال پانچ ون ڈے میچز تو پاکستان کو کھیلنا ہی ہیں۔ پچھلی بار جب پاکستان اور جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز میں مدِمقابل ہوئے تھے تو پاکستان نے پہلی بار ایسی کوئی دوطرفہ سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی تھی۔ یہی نہیں،

Read more

جب امریکی مسلم صحافی نور التاجوری کو پاکستانی اداکارہ نور بخاری بنا دیا گیا

نور التاجوری کا کہنا ہے کہ غلط نمائندگی اور غلط شناخت امریکہ میں مسلمانوں کا مسئلہ رہا ہے معروف فیشن میگزین ‘ووگ’ نے مسلم امریکی صحافی نور التاجوری کو اپنے فروری کے شمارے میں پاکستانی اداکارہ کے طور پر بیان کرنے کے لیے معافی مانگی ہے۔ 24 سالہ صحافی نور التاجوری نے کہا کہ انھوں جب اپنی تصویر کے سامنے نور بخاری کا نام چھپا دیکھا تو ان کا ‘دل چور چور ہو گیا۔’ التاجوری نے کہا کہ امریکہ میں

Read more

کن ممالک میں لوگ اجنبیوں کی زیادہ مدد کرتے ہیں؟

آپکے ملک کے کے لوگ کتنے مخیر ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ میانمار کے باشندے جن کی فی کس آمدن صرف 1350 امریکی ڈالر ہے ناروے کے لوگوں سے جو اُن کے مقابلے میں 60 گنا زیادہ امیر ہیں خیراتی اداروں کو زیادہ عطیہ دیتے ہیں؟ اور کیا وجہ ہے کہ انڈونیشیا کے وہ باشندے تعداد میں اُن جرمن باشندوں سے دوگنا زیادہ ہیں جو رضاکارانہ کام کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع

ٹرمپ اور کم وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔ اس اعلان سے پہلے، شمالی کے مذارات کار کم یانگ چول نے صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے ملاقات کی۔ ممکن ہے کہ دونوں رہنما ویت نام میں ملاقات کریں۔ گذشتہ برس جون میں سنگاپور میں ہونے والے تاریخی میٹنگ میں امریکی صدر نے شمالی کوریا سے جوہری ہتھیار ڈالنے کی

Read more

ٹرمپ نے ذاتی وکیل کو ماسکو ٹرمپ ٹاور منصوبے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی ہدایت کی: رپورٹ

امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ وہ ان خبروں کی تحقیق کریں گے جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل کو ہدایت کی تھی کہ وہ کانگریس کے سامنے جھوٹ بولیں۔ بزفیڈ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کو ہدایت کی تھی کہ وہ ماسکو میں ٹرمپ ٹاور کی تعیمر کے بارے میں کانگریس سے جھوٹ بولیں۔ مائیکل

Read more

سابق چیف جسٹس کی ’عدالتی، غیر عدالتی سرگرمیاں‘

سال 2016 کے آخری دن جب میاں ثاقب نثار نے پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی سربراہی کا منصب سنبھالا تھا تو ان کے سابقہ کیریئر کو دیکھتے ہوئے کوئی کہہ نہیں سکتا تھا کہ اگلے دو سالوں میں ان کے اقدامات ایسے ہوگے کہ لوگ ان کا موازنہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے متنازع دور سے کریں گے۔ ‘پہلا اور آخری موقع ‘ عدالت اعظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد میاں ثاقب نثار کا پہلا امتحان اُس

Read more

عورتوں کی ویاگرا کی اجازت دینے والا پہلا عرب ملک

مصر خواتین کی جنسی خواہش بڑھانے والی ادویات کی تیاری اور فروخت کی اجازت دینے والا پہلا عربی ملک بن گیا ہے، بی بی سی کی نامہ نگار سیلی نبیل نے اس بات کی کھوج لگائی ہے کہ کیا سماجی طور پر قدامت پسند ملک میں ان ادویات کی مارکیٹ بھی موجود ہے۔

’مجھے پر غنودگی چھا گئی، چکر آنے لگے اور میرا دل زور زور سے دھڑکنے لگا‘ ان احساسات کا اظہار لیلیٰ نے پہلی مرتبہ خواتین کی ویاگرا کہلانے والی دوائی استعمال کرنے کے بعد کیا جس کو کیمائی طور پر ’فلبانسیرن‘ کہا جاتا ہے۔

Read more

کافی کی کئی اقسام معدومی کے خطرے سے دوچار

‘سائنس ایڈوانسز’ جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جنگلی کافی کے تحفظ کے لیے ‘ناکافی’ اقدامات کیے گئے، جن میں وہ اقدامات بھی شامل تھے جو طویل المدت عالمی طور پر کافی کی پیداوار کے لیے ‘انتہائی اہم’ سمجھے جاتے ہیں۔

تحقیق سے یہ سامنے آیا ہے کہ جنگلی کافی کی 75 اقسام کو معدومی کے خطرے کا شکار سمجھا گیا ہے، 35 کو کوئی خطرہ نہیں اور بقیہ 14 کے بارے میں کوئی فیصلہ کن رائے دینے کے لیے بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ، یہ بھی پتا چلا کہ جنگلی کافی کی مختلف اقسام کا 28 فیصد غیرمحفوظ علاقوں میں اگتی ہیں اور ان میں سے تقریباً نصف سیڈ بینکس میں محفوظ ہیں۔

Read more

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے لیے کتنا آسان ہوگا؟

https://www.youtube.com/watch?v=NLHQyIkuc4o پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ لینے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں انتظامی امور میں مداخلت کے حوالے سے کافی آوازیں اٹھتی رہیں۔ اس حوالے سے بی بی سی نے چند سابق ججوں سے بات کی اور اس حوالے سے ان کی

Read more

لاہور کے عجائب گھر میں نصب ’شیطانی‘ مجسمہ درحقیقت ’وحشی پن کی علامت‘ ہے

لاہور میں حال ہی میں ایک منفرد اور کسی حد تک کچھ ڈراؤنا مجسمہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا اور یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔ سرمئی رنگ کا 16 فٹ طویل مجسمہ لاہور کے عجائب گھر کے داخلی راستے پر تعینات کیا گیا تو یہ ایک معمہ بن گیا کہ آخر یہ کس کا مجسمہ ہے اور یہاں کیا کر رہا ہے؟ تاہم اس کی تنصیب کے چند روز بعد ہی اسے یہاں سے ہٹا

Read more

شوبز ڈائری: آنکھ مارنے والی اداکارہ کا ایک اور تنازع اور رنویر دیپیکا کا نام اپنانے پر راضی

آنکھ مار کر راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بننے والی پریا پرکاش ویریئر ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ گذشتہ سال پریا پرکاش نے ملیالی فلم کے گانے میں آنکھ مار کر انٹرنیٹ پر سارے ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔ فلم کئی تنازعوں کا شکار ہوئی اس کی ریلیز کھٹائی میں پڑ گئی اور پریا کو عدالت کے چکر لگانے پڑے۔ ابھی نئے سال کی شروعات ہی ہوئی ہے کہ پریا پھر سے ایک بڑے تنازع میں پھنس گئیں ہیں۔ اس بار

Read more

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ’ایک دانشور جج‘

پاکستان کے نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ مقدمے پر سماعت ملتوی کرنے کے حامی نہیں ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان کے بقول مقدمے کو غیر ضروری طور پر ملتوی کرنا جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی ڈکشنری میں ہی نہیں ہے۔ ان کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ اکثر کہتے ہیں کہ مقدمے کو ملتوی کرنے کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں: ’یا وکیل صاحب فوت ہوجائیں

Read more

جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا

پاکستانی سیاست میں کئی فعال مذہبی جماعتیں افغان طلبان کے ساتھ حالیہ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں۔ یہی مذہبی جماعتیں ماضی میں افغانستان میں ناصرف کُھل کر افغان طالبان کی حمایت کرتی رہی ہیں، بلکہ اُن کے بعض کارکن ماضی میں وہاں لڑائی میں حصہ بھی لیتے تھے اور افغانستان میں طالبان کی جنگ کو ’جہاد‘ کہتے تھے۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جمعیت علمااسلام (س) کے مولانا حامد الحق اور جماعت اسلامی

Read more

فائبر: وہ غذا جو انسانی جان اور ماحول دونوں کے لیے محفوظ ہے لیکن اسے بہت کم لوگ استعمال کرتے ہیں

پھلوں اور سبزیوں کو ہماری خوراک کا اہم حصہ ہونا چاہیے ایک ایسی غذا تیار کر لی گئی ہے جو زندگیاں بچانے کی ضمانت دیتی ہے، جو دس ارب افراد کو میسر ہوگی اور جس کے ماحول کے لیے تباہ کن اثرات بھی نہیں ہیں۔ سائنسدان آنے والی دہائیوں میں مزید اربوں افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کا حل ہماری غذا سے دودھ اور گوشت کو مکمل طور

Read more

لاپتہ افراد کی گھروں کو واپسی لیکن مزید گمشدگیاں بھی ساتھ ساتھ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بچی انسہ بلوچ ان بچوں اور بچیوں میں شامل تھیں جو کہ نومبر 2018ء کے آغاز سے لیکر دسمبر کے آخر تک لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ شہر میں ہونے والی احتجاج میں شامل رہیں۔ وہ اپنے بھائی عامر بلوچ کی بازیابی کے لیے اس احتجاج میں شرکت کے لیے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور خاران سے آئی تھیں۔ انسہ بلوچ اپنے خاندان کے بعض دیگر افراد کے ہمراہ احتجاج

Read more

کھلے سمندر میں دنیا کی سب سے بڑی شارک میں سے ایک کے ساتھ سیلفیاں

کچھ غوطہ خور تو اس مادہ شارک کے اتنا قریب چلے گئے کہ انہوں نے اس کو چھو بھی لیا امریکی ریاست ہوائی کے قریب غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کا تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی ’گریٹ وائٹ شارک‘ میں سے ایک سے نہ صرف سامنا ہو گیا بلکہ وہ یہ کہانی سنانے کے لیے زندہ بھی بچ گئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بیس فٹ لمبی اور تقریباً ڈھائی ٹن وزنی اس شارک کا نام ’ڈیپ

Read more

چین میں ‘آئس’ نامی منشیات کے گاڈ فادر کو پھانسی

کائے ڈانگجیا کو 2013 میں ایک بڑے ملٹری پولیس کے آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے منشیات فروش کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ کے گاؤں بوشے کے کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ کائے ڈانگجیا کو کرسٹل میتھ المعروف آئس کا گاڈر فادر تصور کیا تھا۔ کائے ڈانگجیا جس گاؤں کے سربراہ تھے اس گاؤں کے بیس فیصد گھروں میں

Read more

کابینہ کا بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد کیا گیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد

Read more

انگلینڈ: کینسر سے بچ جانے والے نوجوانوں میں اضافہ

انگلینڈ میں ایک رپورٹ کے مطابق ہڈیوں اور خون کے کینسر کے شکار نوجوانوں میں صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ’ٹین ایج کینسر ٹرسٹ‘ اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ کم آمدنی والے علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے ان بیماریوں سے بج جانے کے امکانات کم ہیں۔ مزید پڑھیے: بالی وُڈ اور کینسر ریو وائرس تھیراپی کے ذریعے کینسر کا علاج ممکن ’آخری قہقہہ ہمارا ہی ہو گا’ رپورٹ میں

Read more

جسٹس آصف سعید کھوسہ: از خود نوٹس آخری صورت ہے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ان کی جگہ لینے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جہاں دیگر اہم باتوں کی جانب اشارہ کیا وہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ از خود نوٹس کا استعمال صرف اس صورت میں کریں گے جب کوئی صورت نہیں ہوگی۔ جمعرات کو اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

Read more

اوکاڑہ فارمز فوج کی ملیکت نہیں، لیکن لیز فوج کے پاس ہے: فوجی ترجمان

نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کی جانب سے اوکاڑہ ملٹری فارمز کےحوالے سے ہونے والی سماعت میں کوئی نتیجہ کن فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے مزارعین کو کہا گیا ہے کہ دس دن بعد اپنا جواب این سی ایچ آر میں جمع کروائیں۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ ان کو پاکستان کی فوج کو بٹائی دینے کے حوالے سے لینا تھا جس پر این سی ایچ آر میں موجود مزارعین نے انکار کر دیا۔ پاکستان کی فوج کے ترجمان

Read more

بلاول کی عمران خان پر تنقید: ’جمہوریت میں فیصلے کسی ایک فرد کے قلم سے ختم نہیں ہو سکتے‘

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعظم نے ٹویٹ کیا جس میں پارلیمانی کارروائی اور ای سی ایل کے حوالے سے بات کی، اچھا ہوتا اگر وزیرا عظم بحثیت لیڈر آف دی ہاؤس ایوان میں موجود ہوتے اور خود بات کرتے تاکہ میں ان کو جواب دے سکتا۔ مگر ان میں اتنی ہمت نہیں ہے۔‘

Read more

#10YearChallenge: مارک زکربرگ کا جھانسہ یا ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کا انمول موقع؟

بیشک نظر نہ آئے، لیکن 2019 اور 2009 کے مارک زکربرگ میں بھی خاصہ فرق ہے مجھے دیکھ کر اس نے پھیر لیا چہرہ تسّلی ہوگئی دل کو چلو پہچانتے تو ہیں جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے #10YearChallenge کے ذریعے صارفین کو اپنی پرانی اور نئی تصاویر اپلوڈ کرنے کا کہا تو کئی لوگوں نے اس ٹرینڈ کی پیروی کرتے ہوئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی دس سال پرانی تصاویر کا مُوازنہ نئی تصویروں

Read more

قاہرہ میں ریت کے طوفان سے فضا نارنجی ہو گئی

قاہرہ میں دریائے نیل کے قریب ایک شخص ریت کے طوفان سے بچنے کے لیے اپنے چہرے کو ڈھانپے ہوئے ہیں مصر کے دارالحکومت قاہرہ پر منڈلاتے نارنجی بادلوں اور گردآلود ہواؤں کی وجہ سے لوگ عمارتوں میں چھپ کر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کئی بندر گاہیں بند کر دی گئی ہیں اور قاہرہ ایئر پورٹ کے حکام نے کہا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ مصر کی وزارت صحت

Read more

افغان مذاکرات: دباؤ، حربے اور اپنے اپنے فائدے

امریکہ اور طالبان کے درمیان ملاقاتوں کی آخری اطلاعات حوصلہ افزا نہیں ہیں (فائل فوٹو) طالبان ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اُن کے جس رہنما حافظ محب اللہ کو گذشتہ جمعہ کو پشاور سے گرفتار کیا تھا انھیں پیر کو ڈرامائی انداز میں واپس رہا کر دیا گیا ہے۔ حافظ محب اللہ کی گرفتاری اور رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ اور طالبان کے درمیان ملاقاتوں کی آخری اطلاعات حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ قطر میں طالبان

Read more

پاکستانی فوجی واٹس ایپ گروپ کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

فوجی ذرائع کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ انڈیا نے واٹس ایپ کے ذریعے پاکستانی فوجی افسران تک رسائی حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے گذشتہ ہفتے پاکستان کی عسکری قیادت کے 217ویں کور کمانڈر اجلاس کے بعد جاری ہونے والی پریس ریلیز بظاہر معمولی نوعیت کی تھی جو عمومی طور پر ایسے اجلاسوں کے بعد شائع کی جاتی ہیں اور جن میں علاقائی اور ملکی صورتحال کا تذکرہ ہوتا ہے۔ لیکن اس اجلاس کے چند روز بعد واٹس ایپ

Read more

سمارٹ فون کی مدد سے تسمے باندھیے

کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی نائیکی نے خود کار تسمے متعارف کروائے ہیں۔ یہ تسمے خود سے جوتوں پر فِٹ ہو جائیں گے اور انھیں سمارٹ فون سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ خود کار طریقے سے تسمے سخت کرنے کی ٹیکنالوجی سے لیس جوتے مشہور فلم ‘بیک ٹو دا فیوچر ٹو’ میں دکھائے گئے تھے تاہم نائیکی نے سنہ 2016 میں انھیں حقیقت کا روپ دیا۔ نائیکی کے اس تازہ ترین ورژن کو نائیکی ایڈاپٹ

Read more

ثاقب نثار: پاکستان کے سب سے متنازع چیف جسٹس؟

پاکستان کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار شاید ملک کی عدالتی تاریخ کے واحد جج ہوں گے جنھیں ان کے عدالتی فیصلوں سے زیادہ ’غیر عدالتی‘ سرگرمیوں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ مثلاً انھوں نے پاکستان میں پانی کی کمی کے مسئلے کو جس شدت اور تواتر کے ساتھ اجاگر کیا اس کے نتیجے میں وہ ڈیم بنانے کا اپنا ہدف تو ابھی تک پورا نہیں کر پائے لیکن اس دوران انھوں نے پانی کی

Read more

اسرائیل میں سیکس کے بدلے جج بنانے کا سکینڈل

اسرائیل بار اسوسیئیشین کے یروشلم آفس پر بدھ کے روز چھاپا مارا گیا اسرائیل میں پولیس نے ایک بڑے وکیل کو جنسی روابط کے عوض عدالتی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وکیل کا نام نہیں ظاہر کیا گیا اور نہ ہی کیس کے بارے میں کوئی معلومات دی گئی ہیں۔ عدالت نے ان معلومات کو منظرِ عام پر آنے کی اجازت نہیں دی۔ لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا تعلق خواتین کی ایک

Read more

فضائی میزبانوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کرنے والا گینگ

آسٹریلین فیڈیرل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ٹیس والش نے بتایا کہ فضائی عملے کو’ڈرگز کوریر’ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ آسٹریلوی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ کے ایک ایسے گینگ کو پکڑا ہے جو کہ مبینہ طور پر ڈرگز کی سمگلنگ کے لیے فضائی میزبانوں کو استعمال کرتا آیا ہے۔ ملک کے وفاقی تحقیقاتی ادارے آسٹریلین فیڈیرل پولیس کے مطابق میلبرن میں موجود یہ ویتنامی گینگ گزشتہ پانچ سال سے ان کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ابھی تک آٹھ

Read more

پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکان کی حکومت سے شکایات

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ میں حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد پر بظاہر پریشان دکھائی نہیں دے رہی لیکن خود ان کی جماعت کے اراکین اور ان کے اتحادی ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد کے بعد بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکمراں جماعت کے ذرائع

Read more

سپریم کورٹ: یونین کونسلز مسیحی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں

پاکستان کی مسیحی برادری کئی سالوں سے اپنی شادیوں کو یونین کونسل کی سطح پر رجسٹر کروانے کی جدوجہد میں مصروفِ عمل تھی (فائل فوٹو) پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایک فیصلے میں مسیحی برادری کی شادیوں کو رجسٹر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یونین کونسلز کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ مسیحی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کو یقینی

Read more

پاکستان: مزدوروں کی ہلاکت، داسو ڈیم کی تعمیرعارضی طور پربند

صوبہ خیبر پختونخواہ کے حساس ضلع کوھستان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں مصروف چین کی کمپنی میں کام کرنے والے آٹھ مزدوروں کی ہلاکت کے بعد مشتعل قبائل نے داسو ڈیم پر ہر قسم کا کام روک دیا ہے۔

مزدوروں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد مشتعل عوام نے شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دھرنا دے کر بند کردیا تھا جس کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو تیز بارش شروع ہونے کے بعد کھول دیا تھا۔

Read more

دفتروں میں جنسی ہراس کیا ہے؟

دفتروں میں اخلاقی حدیں پار ہونے کا معیار کیا ہے؟

فرض کیجیے کہ آپ کو بینک میں مینیجر کی نوکری ملی ہے۔ نئی مینیجر ہونے کی حیثیت سے آپ واضح طور پر تھوڑی فکرمند ہیں لیکن ایک سینیئر ساتھی خوشی کے ساتھ باگ ڈور سنبھالنے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور آپ اسے ان کی خوش اخلاقی سمجھتی ہیں۔ آپ کچھ اور سوچیں گی بھی کیوں؟

لیکن پھر آپ محسوس کرتی ہیں کہ اس ساتھی کا رویہ آپ کو پریشان کر رہا ہے۔ کبھی وہ کوئی بات کہہ دیتا ہے اور کبھی آپ کو چھو لیتا ہے۔ لیکن آپ اس خیال کو جھٹک دیتی ہیں اور اپنے کام پر دھیان دینے لگتی ہیں۔ آپ کو لگتا ہے کہ شاید آپ ہی غلط فہمی کا شکار ہو گئی ہیں۔ لیکن پھر ایک دن کچھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو لگتا ہے اس نے حد پار کر لی ہے اور آپ ان کے رویے کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتیں۔

Read more

تبدیلی کی رات: ’جب ڈالر 140 سے گر کر 76 روپے کا ہو گیا‘

گذشتہ سال پاکستانی روپے پر کافی بھاری رہا اور 12 ماہ کے عرصے میں پانچ مرتبہ ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر میں کمی ہوئی۔

2018 کے آغاز میں ایک ڈالر پاکستانی 110 روپے کا تھا، دسمبر 2018 کے آخر میں بتدریج کمی کے بعد یہ 139 روپے تک پہنچ گیا۔

لیکن 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب جب پاکستانی سوشل میڈیا پھر متحرک رہنے والے ڈاکٹر فرحان ورک نے جب اپنی ٹویٹ میں سوال کیا کہ ‘گوگل پر ڈالر کا یہ ریٹ کیوں آرہا ہے’ تو اس کے بعد تو جیسے ٹوئٹر پر بھونچال سا آ گیا۔

اس ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا تھا کہ گوگل ڈالر کی شرحِ تبادلہ 76 روپے کے لگ بھگ دکھا رہا تھا۔

Read more

سپین میں شیطان کے مسکراتے ہوئے مجسمے پر عوام ناراض

سپین کے شہر سگوویا میں شیطان کا مجسمہ نصب کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس مجسمے میں شیطان کچھ زیادہ خوش نظر آ رہا ہے۔ کانسی سے بنائے گئے اس مجسمے کا مقصد شہر سے وابستہ ایک قدیم کہانی کی یاد تازہ کرنا تھا جس کے مطابق ساگوویا کا مشہور قدیمی نالہ شیطان کو بیوقوف بنا کر اس سے ہی بنوایا گیا تھا۔ لیکن شہریوں کے مطابق شیطان جو مسکراتے ہوئے

Read more

یوٹیوب نے خطرناک مذاق اور شرارت پر پابندی لگا دی

فلم برڈ باکس میں ہر کام کو آنکھ پر پٹی باندھ کر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر خطرناک اور جذباتی طور پر تکلیف دہ مواد کو ممنوع قرار دیا ہے۔ یہ اقدام ان نام نہاد ‘چیلنجز’ کے جواب میں کیا گيا ہے جس میں شریک ہونے والے بعض اوقات خود کو زخمی کر لیتے ہیں یا ان کی وجہ سے اموات ہو جاتی ہیں۔ گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ نے

Read more

بریگزٹ: اب کیا ہو سکتا ہے؟

بریگزٹ پر ریفرینڈم کے بعد منگل کو اس معاملے پر اہم ترین دن ہے برطانوی دارالعوام میں ارکانِ پارلیمان نے وزیراعظم ٹریزا مے کے بریگزٹ معاہدے کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا ہے۔ لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے حکومت کی اس شکست کے بعد تحریکِ عدم اعتماد بھی پیش کر دی ہے۔ سو اب آگے کیا ہو گا؟ برطانیہ میں فکسڈ ٹرمپ پارلیمنٹس ایکٹ 2011 کے تحت عام انتخابات پانچ برس بعد ہی منعقد ہونا ہوتے ہیں

Read more

نیروبی کے فائیو سٹار ہوٹل پر شدت پسندوں کا حملہ

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک پر تعیش ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے میں خدشہ ہے کہ متعد افراد مارے گئے ہیں۔ شہر کے مغربی علاقے میں واقع اس ہوٹل میں دو دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آواز سنئی گئی۔ کچھ اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے ہیں۔ شہر کے اس حصے میں نہ صرف ہوٹل بلکہ کے کی دفاتر بھی ہیں۔ اگرچہ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انھوں نے

Read more

برطانوی پارلیمان نے بریگزٹ ڈیل مسترد کر دی

برطانوی وزیرِ اعظم کی جانب سے پیش کردہ بریگزٹ معاہدہ ملکی پارلیمان نے 230 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا ہے جبکہ جیمری کاربن نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی ہے۔ وزیرِ اعظم ٹریسا مے کو ہونے والی یہ شکست کسی بھی موجودہ برطانوی حکومت کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست ہے۔ ارکانِ پارلیمان نے 202 کے مقابلے میں معاہدہ کو مسترد کرنے کے لیے 432 ووٹ دیے۔ اس معاہدے میں برطانیہ کے یورپی

Read more

زلمے خلیل زاد کے دورے کے موقع پر حافظ محب اللہ کی گرفتاری، افغان طالبان کو ’پیغام‘

افغان طالبان کے مطابق پاکستانی فوج نے گروپ کے اہم رہنما اور افغانستان میں طالبان کی حکومت کے دوران مذہبی امور کے وزیر رہنے والے حافظ محب اللہ کو پشاور سے حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب افغان میں مفاہمتی عمل کے لیے امریکی حکومت کے مشیر خاص زلمے خلیل زاد منگل کو پاکستان کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔ افغان طالبان امریکہ سے مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں

Read more

امریکہ کی نہ ختم ہونے والی جنگیں اور صدر ٹرمپ

عوام کی ایک بڑی اکثریت ان جنگوں کے خلاف ہے ‘ہم جانتے ہیں کہ جب کہیں سے امریکی فوجی نکلتی ہے تو وہاں افراتفری پھیلتی ہے’۔ یہ استدلال امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قاہرہ میں اپنی تقریر کے دوران اختیار کیا۔ لیکن مائیک پومپیو کے ان کلمات سے خطے میں موجود واشنگٹن کے اتحادیوں میں پائی جانے والی تشویش میں کمی نہیں ہو سکی۔ کیا شام سے امریکی فوج نکل رہی ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو کب تک؟

Read more

سوشل میڈیا پر فوجیوں کے لیے قباحت کیا؟

سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط لازمی ہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا کا استعمال اس قدر بڑھا ہے کہ اب سیاسی جماعتیں، ریاستی ادارے، سماجی کارکن، طلبا اور انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والوں کی اکثریت معلومات کے حصول اور اپنا بیانیہ عوام تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستانی فوج بھی معلومات اور بیانات کی ترسیل کے لیے سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم جیسا کہ فیس بک

Read more

تحریک انصاف کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق

پاکستان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں حزب مخالف کی جماعتوں نے حکمراں اتحاد کے لیے خلاف ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں حزب مخالف کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ سمیت دیگر چھوٹی جماعتوں نے بھی اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس ضمن میں ایک آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو فوجی عدالتوں کی

Read more

گجرات: مودی کے دور حکومت میں ’فرضی انکاؤنٹر‘

رپورٹ کے مطابق کچھ پولیس والوں کے خلاف تحقیقات کی تجویز دی گئی ہے۔ بھارت کی ریاست گجرات میں سنہ 2002 سے 2006 کے درمیان ہونے والے سترہ پولیس مقابلے یا انکاؤنٹرز کی تحقیقات کرنے والے جسٹس ریٹائرڈ ہرجیت سنگھ بیدی کمیٹی کو ان معاملات میں کسی بڑے افسر یا سیاسی رہنما کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔اس دوران وزیر اعظم ریاست کے وزیر اعلی تھے۔ اب مسلمان ہندو نہیں ہیں! ‘مسلمان اپنی حب الوطنی کیوں ثابت کریں’ جناح نے

Read more

امریکی حکومت کی حزوی بندش، 300 برگر کا آرڈر

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے اپنی جیب سے اس ’برگر پارٹی‘ کے پیسے ادا کیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے عملے میں تخفیف کے دوران وائٹ ہاؤس میں فاسٹ فوڈ کی پارٹی کا اہتمام کیا۔ انھوں نے نیشنل فٹبال چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کلیمزن ٹائیگرز کے اعزاز میں دعوت دی جس میں تین سو سے زیادہ برگر، پیزا اور فرائیز منگوائے گئے۔ انھوں نے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘شٹ ڈاؤن

Read more

لفظ شیمپو متعارف کروانے والے شیخ دین محمد کون ہیں؟

آج گوگل نے اپنے ہوم پیج پر شیخ دین محمد کا ‘ڈوڈل’ لگایا ہے جس کے بعد بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ شیخ دین محمد کون ہیں اور کیا کرتے تھے؟ شیخ دین محمد 1759 میں ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب برطانیہ سے انگریز جوق در جوق آ کر ہندوستان میں بس رہے تھے، لیکن دین محمد نے الٹا راستہ اختیار کیا اور وہ جا کر لندن میں بس

Read more

وہ انڈا جس نے کائیلی جینر کو پیچھے چھوڑ دیا

ایک انڈے کی مثال جس کی طرح کی تصویر نے ےنسٹاگرام پر ریکارڈ یوڑ دیا۔ دنیا میں عجیب و غریب چیزوں کی کمی نہیں۔ جیسے سورج کا طلوع ہونا، میمنے پیدا ہونا اور ایک انڈا جسے انسٹاگرام پر 3.1 کروڑ لوگوں نے پسند کیا۔ یہ کیسے ہوا؟ کب ہوا؟ اس انڈے میں کیا خاص بات تھی؟ لوگوں نے اسے کیوں اتنی بڑی تعداد میں لائیک کیا؟ یہ سوال ہمارے ذہن میں بھی تھے، لیکن سوال پوچھنے کے لیے نہیں، بلکہ

Read more

سعودی پرچم والا فن پارہ گراونڈ زیرو سے ہٹا دیا گیا

سعودی عرب کے جھنڈے کو جزوی طور پر واضح کرنے والے فن پارے کو امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی یادگار سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ’کینڈی نیشنز‘ نامی فن پارہ جی 20 میں شامل ممالک کے جھنڈوں میں لپٹی ہوئی بڑی ٹافیوں پر مشتمل ایک سلسلہ ہے۔ فرانسیسی فنکارہ لارنس جینکل نے پہلی بار یہ فن پارے2011 میں بنائے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے اس کام کے ذریعے ’انسانیت کا جشن‘

Read more

‘عمران خان کی مرغیاں ہومیوپیتھک ہیں،نہ ان کا نفع ہے نہ نقصان’

‘عمران خان کی مرغیاں ہومیو پیتھک ہیں، ان کا نہ تو نفع ہے نہ نقصان’۔ یہ کہنا ہے ٹولنٹن مارکیٹ کے دیسی مرغ فروشوں کا، جو عمران خان کے گھریلو مرغی منصوبے کے حوالے سے کچھ زیادہ خوش نہیں۔ وجہ یہ کہ اس منصوبے نے ان سے دیسی مرغی کے گاہکوں کو چھین لیا ہے۔ اب لوگ ان سے دیسی مرغی خریدنے نہیں بلکہ دیسی مرغی پالنے کے گر سیکھنے آتے ہیں۔ ایک مرغ فروش کا کہنا تھا کہ ‘یہ

Read more

کیا سکرپٹ بدل رہا ہے؟

کہانی الجھتی جا رہی ہے، محبت بھی ضرورت بن جائے تو بوجھ محسوس ہوتی ہے، اُلفت مجبوری بن جائے تو اُس سے بھی جان چھڑانا پڑ جاتی ہے۔۔۔ کہانی الجھتی جا رہی ہے۔ پہلی بار شاید نکتہ دانوں کے ہاتھ نکتہ دستیاب ہے نا تجزیہ کاروں کے ہاتھ کوئی سرا۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ وہ سب جو ایک عرصے سے عوام کو سمجھاتے تھے کہ تبدیلی آئے گی تو سب بدل جائے گا، اشاریے بدل جائیں گے،

Read more

افغانستان کے جسٹن ٹروڈو افغان ٹیلنٹ شو پہ مشہور ہو گئے

ایک جی سیون تنظیم کے رکن ممالک میں سے ایک کے سربراہ ہیں جبکہ دوسرے شادیوں میں گانے گانے والے، لیکن آپس میں ان کی مشابہت افغانستان میں ایک مقبول ٹیلنٹ شو کے نتائج اثر انداز ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی افغانستان سے تعلق رکھنے والے عبدالسلام مفتون کی وجۂ شہرت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے مشابہت رہی ہے۔ 29 سالہ مفتون اب افغانستان میں گلوکاری کے مشہور مقابلے ’افغان سٹار‘ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی

Read more

سات پیشے جنھیں ٹیکنالوجی سے خطرہ ہے

مصنف جون پگلیانو کے مطابق ، فنِ تعمیر میں صرف تخلیقی ملازمتیں بچ جا ئیں گی اگر آپ کا کام بیزار کن اور تکرار والا ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے۔ منی مینیجر جون پگلیانو کے مطابق: ‘ایسا کام جو معمول اور قابلِ پیش گوئی ہے، حساب کے الگورِتھم کی مدد سے پانچ سے دس سال میں ممکن ہو جائے گا۔’ پگلیانو سلسلہ وار کتب ‘روبوٹس آر کمنگ: اے ہیومنز سروائیول گائیڈ ٹو پرافیٹنگ ان دی ایج

Read more

واشنگٹن نے برف کی چادر اوڑھ لی

امریکہ کی تاریخ میں حکومت کی جزوئی بندش یا شٹ ڈاؤن جاری ہے تو دوسری طرف موسم نے انگڑائی لی ہے اور شہر کا رنگ ہیں بدل دیا ہے مزید برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن اتوار کو شہر میں یہ مناظر دیکھنے کو ملے واشنگٹن میں یہ موسم کی پہلی برفباری تھی لوگ کیپٹال ہل کی ڈھلوان پر برف سے لطف اندوز ہوتے رہے برف سے ساتویں امریکی صدر اینڈریو جیکسن کا مجسمہ اور بھی خوبصورت

Read more

کمبھ میلہ: لاکھوں انڈینز مقدس غسل کے لیے جمع

شمالی انڈیا میں کمبھ میلہ سج گیا ہے جہاں دنیا ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع میں لاکھوں انڈینز مقدس غسل کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ کم سے کم ڈیڑھ کروڑ افراد گنگا اور جمنا کے سنگم پر جمع ہوں گے۔ حکام نے 49 دن تک جاری رہنے والے اس تہوار کے دوران بارہ کروڑ افراد کی آمد کی تیاری کر رکھی ہے۔ اسے زمین پر انسانوں کا سب سے بڑا اجتماع سرار دیا جاتا ہے جسے

Read more

جب پینٹاگان کو ایران پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کو کہا گیا

امریکی فوج نے ایران پر حملے کا منصوبہ تیار کر لیا تھا امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی ٹیم نے پچھلے سال ستمبر میں پینٹاگان سے کہا تھا کہ وہ ایران پر حملے کا منصوبہ تیار کرے۔ ایسا اس وقت ہوا تھا جب ایران سے وابستہ شدت پسندوں نے بغداد کے اس علاقے پر راکٹ فائر کیے تھے جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگان کو یہ

Read more

ترکی نے صدر ٹرمپ کی دھمکی کو مسترد کر دیا

شام میں کرد ترکی کی طرف سے ممکنہ کارروائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہو گیا ہے اور اگر ترکی نے کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکہ ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کر دے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بچے کچھے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کو فضا سے نشانہ بنایا جائے گا اور بیس میل

Read more

‘کبھی شراب کی بوتل پر بھی سوموٹو لیا اور کبھی اہم معاملہ نظرانداز ہوا’

پاکستان کے قانونی حلقوں میں ملک کے چیف جسٹس کی جانب سے ازخود نوٹس کے اختیارات پر بحث اب شدت اختیار کر رہی ہے۔ اس کی وجہ ہفتے کے روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے سامنے آنے والا فیصلہ بھی ہے جس میں چیف جسٹس کے 9 مئی 2018 کو اٹھائے گئے اس اقدام کی مخالفت کی گئی جب سپریم کورٹ کی پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تین رکنی بینچ

Read more

جے این یو یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹ لیڈر پرغداری کا مقدمہ

انڈیا کی پولیس نے دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار اور خالد عمر سمیت دس طلبا کے خلاف تین برس پرانے معاملے میں غداری کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات سے سے ذرا پہلے مقدمہ دائر کیے جانے سے یہ ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے سیاست کارفرما ہے۔ دلی پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلبا کنہیا کمار، خالد عمر اور انر بھان بھٹا

Read more

نقیب کے والد جنرل باجوہ کے وعدے کی تکمیل کے منتظر

پاکستان کی تاریخ میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے سب سے مشہور کیس کو پاکستان کی عدلیہ ایک سال میں کیوں نہیں نمٹا سکیں؟ کیا مرکزی ملزم کے ساتھ خفیہ ہاتھ ملے ہوئے ہیں اور اس سارے عرصے میں نقیب محسود کے خاندان پر کیا گزری؟ نقیب قتل کیس اور مرکزی ملزم راو انوار: 13 جنوری کو کراچی کے مضافات میں ایک پولیس مقابلے میں نقیب محسود کو ہلاک کیا گیا۔ اس مقابلے کے بعد اس آپریشن کے سربراہ

Read more

’شاداب کے لیے تالیاں، مگر گونج کب تک سنے گی؟‘

وانڈررز کرکٹ سٹیڈیم پیر کی صبح شائقین کے ساتھ ساتھ جذبات سے بھی خالی تھا۔ گو جنوبی افریقہ کی فتح نوشتۂ دیوار تھی مگر ان کے کھلاڑیوں کے چہروں پر کوئی خاص جوش نہیں جھلک رہا تھا۔ سورج خالی سٹینڈز پر چمک رہا تھا۔ کمنٹری مائیک پر کمنٹیٹرز کی آوازیں بھی جذبات سے عاری تھیں جیسے کسی طے شدہ سکرپٹ پر سرسری سی ماہرانہ رائے دی جا رہی ہو۔ نفسیاتی پیرائے میں تو طے ہی تھا کہ جنوبی افریقہ کو

Read more

ہانگ کانگ کی ہوائی کمپنی کیتھے پیسفک نے غلطی سے دس گنا کم قیمت پر ٹکٹ فروخت کر دیے

ہانگ کانگ کی ہوائی کمپنی کیتھے پیسِفک سے سفر کرنے والے مسافر اس وقت بڑی خوش گوار حیرت سے دوچار ہو گئے جب انھوں نے دیکھا کہ کمپنی کی ویب سائٹ پر کرایہ غلطی سے تقریباً دس گنا کم دکھایا جا رہا ہے۔ عام طور پر کیتھے پیسفک کا ہانگ کانگ سے پرتگال کے سفر کا فرسٹ کلاس ٹکٹ 16 ہزار ڈالر ہوتا ہے، لیکن اس دن یہ مسافروں کو ڈیڑھ ہزار ڈالر میں مل گیا۔ کمپنی نے کہا ہے

Read more

خون کی کمی کے شکار اژدھے کا علاج

آسٹریلیا میں حیوانوں کا علاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایک سانپ جس کے جسم پر 500 سے زیادہ خون چوسنے والے کیڑے تھے (چچڑ) کو ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد وہ کمزور اور خون کی کمی کا شکار ہو گیا ہے۔

سانپ پکڑنے والوں نے گذشتہ ہفتے کیونز لینڈ کے ایک سوئمنگ پول سے ایک اژدھے کو پکڑا تھا۔

پکڑنے جانے والے سانپ کی عرفیت نائیک ہے اور حیوانات کا علاج کرنے والے اس کے ’گندے انفیکشن‘ کا علاج کر رہے ہیں۔

Read more

کمبھ میلہ: دنیا کے سب سے بڑے اجتماع کی تیاری کیسے ہوتی ہے؟

کئی دن پہلے سے ہندو عقیدت مند دریائے گنگا اور جمنا کے سنگم پر الہ آباد میں یکجا ہونا شروع ہو گئے ہیں انڈیا میں کمبھ میلے کی تقریب کو کسی ایک جگہ پر دنیا میں سب زیادہ لوگوں کے اجتماع کا نام دیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اب سے مارچ کے درمیان دریائے گنگا، جمنا اور اساطیری ندی سرسوتی کے سنگم پر تقریباً 12 کروڑ عقیدت مندر غسل کریں گے۔ ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ اس

Read more

محمد حنیف کا کالم: آخری جیالا

بچپن میں اس کا نام سنا تو وہ شادا بدمعاش تھا کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کیا بدمعاشی کی ہے۔ ہمارے سکول کالج تک پہنچتے ہوئے وہ چودھری شادا ہو گیا اور آخری چند برسوں میں وہ حاجی سجاد، چوہدری سجاد وغیرہ ہو چکے تھے۔

کچھ مقامی لیجنڈ ایسے ہوتے ہیں جنھیں مقامی لوگوں کی تین نسلیں جانتی ہیں لیکن ضلع سے باہر کوئی بھی نہیں جانتا۔ چوہدری شادا اوکاڑہ کے ایسے ہی لیجنڈ تھے۔ ان کی سیاست کے عروج کا دور اس وقت تھا جب وہ بےنظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں ایک کارپوریشن کے ایڈوائزر لگائے گئے۔

Read more

’دادا ابو کیا آپ کے دادا قبضہ گیر تھے‘

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں نذرالدین قریشی کے بیٹے اور پوتے اپنی دکان پر پائپ نصب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کے آگے والی دکان کا مالک لکڑی کے بانسوں کی مدد سے ایک جال بنا چکا ہے جس میں گوشت ٹنگا ہوا ہے۔ گوشت مارکیٹ سمیت ایمپریس مارکیٹ کی ڈھائی ہزار دکانوں اور پتھاروں کو دو ماہ قبل غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے گوشت مارکیٹ میں

Read more

چیف جسٹس اور بینچ نے نواز اور مریم کی سزا کی معطلی کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کر دی

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے ایون فیلڈ ریفرینس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹین ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ نے پیر کو اس معاملے کی سماعت کی۔

Read more