مفروضوں پر پالیسیاں بنانا کہاں تک درست ہے؟

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترس نے عالمی سطح پر سیز فائر کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ متحارب ملک اپنی توانیاں اور وسائل جنگی محاذوں پرخرچ کرنے کے بجائے کو روناوائرس جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی حالات مزید بدتر ہونگے۔ اگرچہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا روئے سخن خانہ جنگی کے شکار شام،لیبیا اور یمن جیسے ملک ہیں لیکن ان کی یہ اپیل باقی دنیا

Read more

کرونا: سب ذمہ دار ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر میں بریفنگ کے دوران کہا ملک کے کسی طبقے کو کورونا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ عوام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی پاک فوج کے جوان ملک کے ہر کونے میں ضرور پہنچیں۔ ہر شہری تک رسائی کا مقصد وبا سے محفوظ بنانا اور مشکل وقت میں ان کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا قومی کوششوں سے کورونا جیسے چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، بروقت اقدامات سے ہر شہری کا تحفظ ممکن ہے۔ ہم نے ذات، نسل، رنگ اور مذہب سے بالاتر ہو کر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا مشکل وقت ہے، مگر پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر چکے ہیں، مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کورونا سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں، کورونا سے نمٹنے کے لئے قومی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Read more

کرونا کا کیا کریں؟ ہمارے حکمران یکسر نابلد ہیں

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اورشاید ہی تاریخ میں اتنے بڑے بحران کی کوئی مثال ملتی ہو۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں حالیہ دہائیوں میں برق رفتار ترقی کے باوجود دنیا اتنے بڑے انسانی بحران سے نبرد آزما ہونے کے لیے یکسر تیار نہیں تھی۔ امریکہ اور یورپ جیسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور دنیا کو سر کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مغربی ممالک یمن‘ افغانستان ، پاکستان اور بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک

Read more

لیڈرشپ اور کرونا: ہم اجتماعی خودکشی کی جانب مائل لگتے ہیں

معروف امریکی مصنف جان سی میکسویل کے مطابق حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جسے راستے کا پتہ ہو، وہ راستہ دکھاتا بھی ہو اور خود اس پر گامزن بھی ہو، مضمون نگار یہ بات گارجین میں لکھے جانے والے اپنے ایک آرٹیکل میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کے بارے میں کہہ رہے تھے جو کرونا بحران کے دوران اپنے موجودہ اقدامات کی وجہ سے امریکی قوم کے رہنما کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس کے برعکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں تیزی سے پھیلنے والی اس وبا پر بریفنگ کے دوران صحافیوں سے لڑائی کرنے اور اپنے میڈیکل ماہرین کی رائے مسترد کرنے میں وقت ضائع کرتے ہیں۔

کچھ اسی قسم کی صورتحال کا پاکستان کو بھی سامنا ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے وزیر اعظم عمران خان ہنوز اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا نہیں منوا سکے، ان کا موقف ہے وہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں پچیس فیصد غریبوں کا کیا بنے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی آخری سطح کرفیو ہے اور ہمیں سوچنا پڑے گا کرونا میں کرفیو کیسے کارآمد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے اگر ہمیں کرونا کے لیے کرفیو لگانا ہے تو ہمیں عوام کے گھروں میں کھانا پہنچانا پڑے گا تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارے پاس وہ انفرا اسٹرکچر ہے

Read more

تشویشناک صورتحال پر سیاست

اس امر کے باوجود کہ ملک میں کرونا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو تقریباً 900 ہو چکی ہے،پنجاب میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد بڑھ کر265اور سندھ میں تقریباً 394 ہو گئی ہے لیکن اس تشویشناک صورتحال کے باوجود کرونا کے نام پر بھی سیاست ہو رہی ہے۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے صوبے میں 15دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا جس کے تحت میڈیکل سٹورز

Read more

لیڈر شپ کا فقدان

جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا،کرونا وائرس قریباً پوری دنیا کو لپیٹ میں لے چکا ہے اور186ممالک میں اس سے ہلاکتوں کی تعدادبارہ ہزار کے قریب ہوچکی ہے۔پاکستان میں بھی تین اموات سمیت چھ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔بدقسمتی سے اس موذی مرض کے مقابلے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام پوری طر ح یکسو نہیں ہو سکے اور لیڈر شپ کا بھی فقدان نظر آتا ہے۔سندھ میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے تین روز

Read more

کرونا۔۔۔ٹھوس اقدامات کی ضرورت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر کو قائم مقام صدر مملکت کے طور پر منصب سنبھالتے ہی کرونا وائرس کی تباہ کاری سے بچنے کے لیے قوم سے اگلے روز دعا کی اپیل کرد ی۔ اسی روز یہ تشویشناک خبر آئی کہ جب سے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلا ہے صرف ایک روز میں129 نئے کیسز سامنے آئے اور ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد قریباً 183ہو گئی ہے جبکہ میوہسپتال میں ایک مریض کے جاں

Read more

بے لوث ۔ ۔ ۔ڈاکٹر مبشر حسن

ڈاکٹر مبشر حسن 98برس گزارنے کے بعد ہفتے کی صبح انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر صا حب کچھ لوگوں کے لیے سیاستدان دانشور ،مفکر ،استاد اورسوشلسٹ نظریات کے حامل فلاسفر ہونگے لیکن میرا ان سے گہرا قلبی تعلق تھا ،میرے خاندان سے بھی ان کا تعلق بہت قربت کا تھا ۔ان کا شمار میرے والد حمید نظامی مرحوم کے قریب ترین اور غالباً آخری زندہ دوستوں میں کیا جاتا تھا ۔مجھے بچپن سے یاد ہے کہ جب تک حمید نظامی

Read more

کرونا اور عالمی معیشت

چین سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے قریباً پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اگرچہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس مہلک وبا سے پاکستان میں 16 افراد متاثر ہوئے ہیں ان میں سے ایک صحت یاب بھی ہو گیا ہے۔ اس کے اثرات بالخصوص پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ، کویت، قطر، آسٹریلیا سمیت دنیا کی بڑی بڑی سٹاک مارکیٹس تیزی سے مندے کا شکار ہیں،عالمی

Read more

امریکی انخلا،ہوشیار باش!

ابھی قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین معاہدے کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ افغانستان میں خونریزی کا بازار گرم ہو گیا ۔بدھ کو ہلمند اور قندوز میں فوجی چھاؤنی اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پرحملوں میں مجموعی طور پر 20اہلکار ہلاک ہو گئے ۔جمعہ کو کابل میںدھماکے میں عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی بال بال بچے۔ اس حملے میں 32افراد جاںبحق ہوئے ۔اگرچہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم یہ بات روز

Read more

میڈیا سے گھبرا کر فیصلے؟

معاون خصوصی برائے اطلاعات محترمہ فردوس عاشق اعوان کو داد دینا پڑے گی کہ وہ بڑی محنت سے اپوزیشن کے خلاف فقرے بازی کرنے کا مواد اکٹھا کرتیں اور پھر اپنے پیرائے میں اس کااظہار کرتی ہیں۔ ان کا ٹارگٹ عموماً شریف برادران ہوتے ہیں کبھی کبھار بلاول بھٹو بھی ان کے ریڈار پر آجاتے ہیں البتہ ان کے سابق باس آصف زرداری شاذ ہی ان کا نشانہ بنتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ محترمہ کے اکثر ارشادات سیاق

Read more

ٹرمپ کا دورہ بھارت

نریند رمودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے احمد آباد کے سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد افراد اکٹھے کرلئے۔ مودی نے جتنی بڑی تعداد میں لوگوںکو جمع کیا وہ ان کے لیے شاید امریکہ میں ممکن نہیں۔ سٹیڈیم ’نمستے ٹرمپ ‘کے نعروں سے گو نجتا رہا۔واضح رہے گزشتہ برس 23ستمبر کومودی نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہیوسٹن کے سٹیڈیم میں پچاس ہزاربھارت نژاد امریکیوں کا اجتماع کیا تھا جس سے ٹرمپ نے بھی خطاب کیا تھا۔ اس وقت نعرہ

Read more

طُرفہ تما شا ۔۔۔۔۔

موجودہ حکومت کے مخصوص طریقہ کار کے تناظر میں اٹارنی جنرل انور منصور خان کا استعفیٰ بھی قطعاً حیران کن نہیں ہے۔ جس انداز سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا اور بعدازاں اس کی پیروی کی گئی اس سے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ قاضی صاحب کی چھٹی کرانا مقصود تھا کیونکہ وہ ایک آزاد منشںجج ہیں اور آئندہ چیف جسٹس بھی بنیں گے۔ لیکن جس نالائقی سے یہ کیس لڑا گیا وہ حکومت

Read more

اپوزیشن عوام کی نظروں میں مذاق بنتی جا رہی ہے

اپوزیشن جماعتیں عجیب مخمصے کا شکار ہیں، حکومت کو گرانے کو دل بہت کرتا ہے لیکن بوجوہ ہمت نہیں پڑتی۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں ماہ مارچ میں تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کر رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن تو پہلے ہی کمربستہ ہیں لیکن اس کے باوجود زمینی حقائق اور اپوزیشن جماعتوں کے آپس کے تعلقات کار اس نوعیت کے ہیں کہ فی الحال ا ن کا ایک سٹیج پر اکٹھے ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔ پیپلزپارٹی

Read more

غداری کے لیبل؟

چونکہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے ذریعے میری حکومت گرانے کی کوشش کی تھی لہٰذا ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کے الزام میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ تازہ واکھیان سمجھ سے بالاتر ہے کہ کوئی جمہوری حکمران اپنے سیاسی مخالف کومحض اس لیے غدار قرار دے کہ اس نے حکومت گرانے کے لیے پرامن تحریک چلائی۔ ادھر مولانا کے مطابق چونکہ خان صاحب دھاندلی کی پیداوار ہیں لہٰذا نئے عام انتخابات

Read more

سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون یا؟

جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے میڈیا کی طنابیں مسلسل کَسی جا رہی ہیں اور اب سوشل میڈیا کی باری بھی آ گئی ہے ۔کابینہ کے حالیہ اجلاس میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس مجوزہ قانون کے تحت یو ٹیوب ،فیس بک ،ٹویٹر ،ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوںکے لئے تین ماہ میں پاکستان میں دفاتر کھولنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں قانون توکافی عرصے سے تیار

Read more

خان صاحب کی حکومت میں ہر شعبے میں زوال

ڈیڑھ سال میں تحریک انصاف کی حکومت کا واحد طرہ امتیاز یہ ہے کہ قومی زندگی کا قریباً ہر شعبہ رجعت قہقری کا شکار ہے بالخصوص اس عرصے کے دوران بندہ مزدور کے اوقات تلخ سے تلخ ترین ہوتے گئے اورامید کی کوئی کرن بھی نظر نہیں آ رہی۔ ایسا لگتا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے پیکج کے عوض ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ہے۔ ہمارے پالیسی ساز جمود کا شکار نظر آتے

Read more

اکانومی کا پہیہ نہ چلا تو سب بیکار جائے گا

تازہ خبر آئی ہے ،خضر ہمارا بھائی ہے۔ عمران خان اور چودھری برادران بھائی بھائی ہو گئے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی جو کل تک چودھری محمد سرور ،عثمان بزدار اور شفقت محمود پر مشتمل کمیٹی سے مذاکرات کرنا تو کجا اسے تسلیم کرنے کو بھی تیار نہیں تھے ،اچانک جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ،نئی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی سب کچھ طے ہو گیا۔اب مذاکرات کے مابعد چودھری صاحب کا لہجہ یکسر تبدیل ہو گیا ہے

Read more

پی ٹی آئی کی اپنے اتحادیوں سے محاذ آرائی

92 نیوزکی سالگرہ پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا۔یہ دعوے کہ معاملات روبہ اصلاح ہیں اور جلد صلح ہو جائے گی،چودھری صاحب کی خاصی محتاط گفتگوکے باوجود یہی اندازہ ہوا معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور برف ہنوز نہیں پگھلی۔چودھری صاحب نے اپنا موقف دہرایا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان باقاعدہ ایک تحریری معاہدہ ہوا تھا جس پر ابھی عملدرآمد نہیں ہوا۔پرویز خٹک،جہانگیر ترین اور ارباب شہزاد پر مشتمل کمیٹی

Read more

عوام کے سڑکوں پر نکلنے کا انتظار؟

حکومت کے ان دعووں کے باوجود کہ مشکل فیصلے کر لئے اب2020 ء اقتصادی ترقی کا سال ہو گا، معاملات رجعت قہقہری کی طرف ہی گامزن ہیں۔یہ خبر قطعاً حیران کن نہیں کہ ماہ جنوری میں افراط زر کی شرح ریکارڈ 14.56 تک پہنچ گئی ۔یہ شرح گزشتہ بارہ برسوں میں سب سے زیادہ ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 23.6 فیصد اضافہ ہوا۔گندم اور چینی کے نرخوں میں اضافے کی بنا پر اعدادوشمار قطعاً غیر متوقع نہیں

Read more

میں صدقے جاواں وچلی توں

سی پی این ای کی قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ، سپیکر ،گورنر اور لیڈر آف اپوزیشن سے ملاقاتوں کی روایت عرصہ دراز سے چلی آ رہی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی اپنی خاندانی وضع داری نبھاتے ہوئے میڈیا سے دوستانہ انٹر ایکشن اور ان کی میزبانی کرتے رہتے ہیں ۔بدھ کو ان کا فون آیا کہ جمعہ کو ساڑھے بارہ بجے میرے ساتھ گپ شپ کے لیے آئیںجس پر میں نے کہا ساتھیوں سے مشورہ کر

Read more

آئی جی سندھ کے معاملے میں وزیراعظم کا دوسرا یوٹرن

سندھ کے آئی جی پولیس کلیم امام کے تبادلے اور ان کی جگہ نئے آئی جی کی تقرری نے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ یہ عجیب طرفہ تماشا ہے کہ کلیم امام کے تبادلے اور ان کی جگہ مشتاق مہرکے نام پر وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر اتفاق رائے ہو گیا تھا لیکن اس سے اگلے ہی روز کابینہ کا اجلاس ہوا تو خان صاحب نے اچانک پینترا

Read more

ترقیاتی فنڈز کی سیاست؟

وزیراعظم عمران خان کو غالبا ً یہ احساس ہو گیا تھا کہ ان کی جماعت کا اندرونی خلفشار بڑھتا جا رہا ہے اور خطرات اپوزیشن اور اتحادیوں کی طرف سے نہیں بلکہ اپنوں سے ہی پیدا ہو رہے تھے نیز ان کے محرکات اتنے خطرناک ہو سکتے ہیںکہ پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خیبر پختونخوا جہاں تحریک انصاف کو دوتہائی اکثریت حاصل ہے بھی انتشار سے نہ بچ سکا۔اسی

Read more

حکومت عملی اقدامات کرے ورنہ کہانی ختم ہے

تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے حوالے سے رپورٹ پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر خاصی برہم ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق 2019 ء میں کرپشن کے تاثر میں تین پوائنٹس اضافہ ہوا۔ اس لحاظ سے غصہ بجا ہے کہ خان صاحب کی حکومت کا تو بنیادی نکتہ ہی یہ ہے کہ ہم کرپشن کا خاتمہ کرنے آئے ہیں۔ وہ قریباً بلا ناغہ اپنی تقاریر میں دہراتے رہتے ہیں کہ وہ کرپٹ سیاستدانوں جن سے ان کی مراد پیپلز پارٹی اور مسلم

Read more

ڈیووس میں ٹرمپ کے عمران خان سے وعدے

ورلڈ اکنامک فورم ایسا ادارہ ہے جو سوئٹرز لینڈ کی سکی ریزورٹ ڈیووس میں ہر سال دنیا کی چوٹی کی لیڈر شپ کو اکٹھا کرتا ہے۔ اس فورم کے بانیKlaus Schwab کے ویژن پر مبنی یہ اجتماع جنوری 1988 ء سے ہر سال منعقد ہو رہا ہے۔ رواں برس اس کا ایجنڈا ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں تھا، اس کی افادیت اپنی جگہ لیکن ڈیووس کا اصل میلہ وہاں آنے والے مہمان سجاتے ہیں، اس کی سائیڈ لائن پر سربراہان

Read more

مسئلہ کشمیر۔ جرأت رندانہ کی کمی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ ماہ میں دوسری بار کشمیر کامسئلہ اٹھایا جانا کسی حد تک پاکستان کی سفارتی فتح قرار دی جا سکتی ہے لیکن ہمیں اس پر بغلیں بجانے کی ضرورت نہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا کوئی نمائندہ شریک نہیں تھا، ہمیں چین کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ یہ مسئلہ کشمیری عوام کی اپنی جدوجہد، عظیم قربانیوں اور بین الاقوامی سطح پر چین کے طفیل زندہ ہے ورنہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان

Read more

امریکہ ایران تنازع اور پاکستان!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایران نے درست کہا ہے کہ یہ سوٹ میں ملبوس دہشت گرد ہے ۔ٹرمپ نے مواخذ ے سے بچنے اور آئندہ سال الیکشن جیتنے کے لیے دنیا کے امن سمیت سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے ۔ موجودہ بین الاقوامی بحران جو ایرانی کمانڈو فورس القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے ، ٹرمپ نے اس

Read more

کب تک گتھیاں سلجھیں گی؟

آرمی چیف ،نیول چیف اور ائر فورس کے سربراہ کی تقرری، مدت اور توسیع ملازمت کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا اور اب توسیع کا قانون عمومی اتفاق رائے سے لیکن پارلیمانی طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور ہو جائے گا ۔عمومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کا جمہوریت اور جمہوری اداروں کے بارے

Read more

آرمی چیف مزار قائدپر۔۔۔۔

یوم قائد اعظم کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے درست کہا کہ دو قومی نظریہ آج پہلے سے بڑھ کر حقیقت بن چکا ہے ،اس کے لیے قائداعظم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ قائداعظم کو اپنا رول ماڈ ل بنائیں ۔آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دے کر پاکستان کے اساسی نظریے کے حوالے سے باتیں کر کے بہت اچھا کیا ۔کاش

Read more

کہاں ہے قائدؒ کا پاکستان؟

قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 144واں یوم ولادت آج تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے۔ محمد علی جناحؒ کا پاکستان کے لیے جو ویژن تھا شومئی قسمت ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس سے دور ہی ہوتے چلے گئے۔ قائدؒ کے نزدیک وطن عزیز کواسلامی، فلاحی اور جمہوری مملکت بنانا تھا جس میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں اور خارجہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان ایک آزاد،خوددار اور خود مختار ملک ہو لیکن ہوا

Read more

عدلیہ اپوزیشن نہیں ہوتی !

ایسے وقت میں جب عدلیہ ،حکومت ،فوج اورمیڈیا رائے عامہ کے فوکس پر ہے، پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس گلزار احمد نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس جن کا تعلق سندھ سے ہے ،یکم فروری2022 ء تک اس منصب پر فائز رہیں گے وہ بڑے اطمینان سے اپنا ایجنڈا طے کرسکتے ہیں جیسا کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں ان کے یہ ریمارکس کہ کرپشن کے ساتھ

Read more

اب توبیٹھ جائیں!

اس وقت ملکی سیاست نام نہاد مائنس ون فارمولے کے اردگرد گھوم رہی ہے۔ حکومتی ترجمان منڈیر پر آکر چیخ چنگاڑ رہے ہیں کہ کونسا مائنس ون فارمولہ؟۔ مائنس ون تو نوازشریف، شہبازشریف سمیت مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ ہوچکی جولندن جا کر بیٹھ گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے لندن سے یہ مطالبہ کردیا ہے کہ اتفاق رائے سے ان ہاؤس تبدیلی لا کر نیا وزیر اعظم بنایا جائے جو دو تین ماہ میں انتخابی

Read more

خان صاحب نوشتہ دیوار پڑ ھنے سے عاری ہیں !

آج کل میاںشہباز شریف اور ان کے اہل خا نہ کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن حکومت کے اعصاب پر سوار ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا میڈیا ٹرائل تو خاصے عرصے سے شدومد سے جاری ہے لیکن موجودہ ٹائمنگ اس لحاظ سے قابل غور ہے کہ اب میاں شہبازشریف دوبارہ بلکہ سہ بارہ ٹارگٹ کیوں؟۔ٹی وی چینلز اور پریس کانفرنسوں میں ان پر تابڑ توڑ حملے ہو رہے ہیں۔ مبصرین اس نئی حکمت عملی کا ناتا ملک کی تیزی سے بدلتی

Read more

ایف آئی اے میں اکھاڑ پچھاڑ کا پس منظر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کو جوکسی تعارف کے محتاج نہیں، حسن کارکردگی کی بنیاد پر ایک اور ٹوپی پہنا دی گئی ہے۔ وہ احتساب، ایسٹس ریکوری یونٹ کے سربراہ ہونے کے علاوہ اب ایف آئی اے پر بھی نظر رکھیں گے۔ لگتا ہے کہ انھیں یہ اعزازات اپوزیشن کا مکو ٹھپنے کے انعام کے طور پر دیے گئے ہیں۔ موصوف کے بظاہر منتقمانہ عزائم غالباً وزیراعظم کو پسند آ گئے ہیں۔ نیب کی بوالعجبیوں کے باعث سیاسی مخالفین کے خلاف تابڑ توڑ مقدمات کے باوجود نواز شریف فیملی اور زرداری و بھٹو فیملی سے ابھی تک ایک پائی بھی ریکور نہیں ہو سکی۔

Read more

وزیراعظم کے گرد سب ہرا؟

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ جو چند ہفتوں میں اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے ہیں‘ جاتے جاتے وزیراعظم عمران خان کو ایک کڑی مشکل میں ڈال گئے ہیں ۔آرمی چیف کی مدت ملازمت جو 29 نومبر کو ختم ہو گئی تھی میں حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت چھ ماہ کی توسیع کے حوالے سے بال اب پارلیمنٹ کے کورٹ میں ہے ۔ویسے تو معاملہ سیدھا سادا لگتا ہے اور حکومت کے قانونی مشیر آرمی ایکٹ میں

Read more

حکومت کی نالائقی کا سب سے بڑا شکار جنرل قمر جاوید باجوہ خود ہوئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع /دوبارہ تقرری کے حوالے سے سپریم کورٹ میں منگل کی صبح اچانک شروع ہونے والا ’ڈرامہ‘ جمعرات کی سہ پہر ان کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی مشروط توسیع اور آئین کے آرٹیکل 243 جو سروسز چیفس کی تعیناتی کے بارے میں ہے میں ترامیم کرنے کے حکم کے ساتھ ختم ہو گیا۔ اب جنرل باجوہ جن کی تین سالہ پہلی مدت چند گھنٹے بعد ختم ہونے والی

Read more

متوقع تبدیلیاں اور خوف

اتوار کو اسلام آباد میں ہونے والا تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ’’شام غریباں ‘‘ کا سماں پیش کر رہا تھا ۔ ٹی وی چینلز پر دکھا ئی گئی اجلاس کی فوٹیج میں اکثر شرکا کے چہرے کچھ اترے اترے سے نظر آ رہے تھے ۔ایک طرف تو یہ نوحہ پڑھا جا رہا تھاکہ ’’ہٹاکٹا ‘‘ نواز شریف ہمیں جُل دے کر لندن نکل گیا جبکہ دوسری طرف پارٹی قیادت پنجاب میں ناقص کارکردگی کا رونا رو رہی تھی

Read more

سی پیک اور امریکہ کا غم

امریکہ اچانک پاکستان کا غمخوار بن گیا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہد اری پر اس کے اعتراضات نئے نہیں ہیں، سفارتی ذرائع سے پہلے بھی ان کا اظہار ہوتا رہا ہے اور اب امریکہ کی معاون خصوصی وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے خدشات کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔ چار ماہ قبل جب وہ پاکستان کے دورے پر آئی تھیں اس موقع پر بھی پاکستانی میڈیا پرسنزسے نجی اور آف دی ریکارڈ ملاقاتوں میں اسی قسم

Read more

پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مجرم قرار دے بھی دیا توانھیں کیا فرق پڑے گا؟

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ جو اگلے ماہ ریٹائر ہونے والے ہیں، نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب میں غصیلے خطاب جس میں انھوں نے موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس گلزار احمد کو تلقین کی تھی کہ وہ عدلیہ کے بارے میں یہ تاثر دور کریں کہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے، ایسی اصلاحات لائیں جن سے ہمارا قانون ایسا ہو کہ کمزور سے کمزور

Read more

مراقبہ اور آئندہ کی سمت

میاں نواز شریف کو بغرض علاج بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے دن وزیراعظم عمران خان دوروز کے لیے ’’مراقبے‘‘ میں چلے گئے۔ اگرچہ خان صا حب کے دوروز کی چھٹی پر جانے کا ناتا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے زبردستی جوڑنا زیادتی ہو گی، لگتا ہے کہ خان صاحب حالات کی بنا پر ذہنی طور پر تھک گئے تھے لہٰذا سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کرکے انھیں کچھ آرام کی ضرورت تھی۔غالباً وزیر

Read more

وزیراعظم ڈیلیور کریں ، صرف باتیں نہ کریں

دوروز کی مہلت ختم ہونے کے باوجود مولانا فضل الرحمن وزیراعظم عمران خان کے استعفے اور نئے عام انتخابات کا اعلان ہونے تک ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں،گویا کہ سیاسی بحران شدید ہو گیا ہے۔دونوں فریق نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ کسی بھی حکومت سے یہ توقع رکھنا کہ وہ دھرنے سے گھبراکر گھر چلی جائے گی عبث ہے۔ فضل الرحمن حکومتی بھونپوؤں اور ان کے ہمنواؤں کی اس گردان کے با

Read more

تیسر ا امپا ئر کیو نکر انگلی اٹھا ئے گا؟

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، مولانا فضل الرحمن ایک جم غفیر کے ساتھ اسلام آباد جا کر بیٹھ گئے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں ہی وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ کردیا جس کے لیے حکومت اور اداروں کو دو دن کی مہلت دی۔ سڑکوں پر دھرنوں کے ذریعے حکومتیں نہیں گرائی جانی چاہئیں اورنہ ہی آسانی سے گرتی ہیں،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو تو پہلے ہی کانوں کو ہاتھ لگا چکے ہیں کہ

Read more

گورننس بہتر ہوتی تو ہی حکومت چلتی

پاکستان تحریک انصاف کے ایک بزرگ رہنما جنہوں نے سیاست میں گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہوا ہے،اگلے روز میں نے ان سے استفسار کیا کہ آپ اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں بتائیں کہ حکمران جماعت کا مسئلہ کیا ہے اور اقتدار سنبھالنے کے قریباً پندرہ ماہ گزرنے کے باوجو د اس کے پاؤں کیوں نہیں جم رہے ،تو موصوف نے جو پارٹی میں ہونے کے باوجود کسی عہدے پر فائز نہیں برجستہ جواب دیا کہ ’’گورننس ‘‘۔ ان

Read more

تھا جو ناخوب بتدریج وہی’ خوب‘ ہوا

مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد کی طرف رواں دواں آزادی مارچ اور سروسزسپتال میں داخل شدید علیل میاںنوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت ہونے پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ کے آثارنمایاں ہیں۔سوشل میڈیا پر تو ہاہاکا ر مچی ہوئی ہے جس کا بلاواسطہ نشانہ عدلیہ ہے کہ وہ میاں نوازشریف کو ملنے والا ریلیف عام آدمی کوکیوں نہیں دیتے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجازشا ہ(ر)کے علاقے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا

Read more

معیشت کا پہیہ رک چکاہے

صنعتی پہیہ بدستور تقریباً جام رہنے اور رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں میں بڑی کٹوتیوں کے سبب ملک میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ تازہ اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 5.9فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کے اپنے ادارے، ادارہ شماریات کے مطابق 2016میں یہ شرح چار فیصد تھی۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ برس پانچ لاکھ گریجوایٹ بے روزگار ہوئے۔ ظاہر ہے نوکریاں درختوں پر نہیں لگتیں، غربت اور پسماندگی میں پسے ہوئے عوام کساد بازاری

Read more

حکومتی ٹامک ٹوئیاں بمقابلہ گرینڈ اپوزیشن

جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن اپنے مارچ اور دھرنے کے حوالے سے اب’میں نہ مانوں‘ کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ حکومت ٹامک ٹوئیاں مارنے کے بعد بالآخر مذاکرات پر آمادہ ہو گئی ہے۔ پہلے پہل وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کرنے کی تجویز دی گئی توانہوں نے اس پر صاد کیا اور حامی بھی بھری کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ اور غالباً جہانگیر ترین پر مشتمل

Read more

شاہی جوڑا،ڈیانا اور پاکستان

برطانوی شاہی جوڑے ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کو اپنے دورہ پاکستان کے دوران خاصی پذیرائی ملی،دورے سے برطانوی اور سوشل میڈیا پر پاکستان کی خاصی تشہیر ہوئی اور مجموعی طور پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ۔پاکستان ایک خوبصورت ملک جس میں دلکش قدرتی مناظر،برف پوش پہاڑ،کہساروں کا سینہ چیرتے اور میدانی علاقوں میں پرسکون دریا،بلند آبشاریں،نیلگوں جھیلیں، میدان ، ریگستان اور نخلستان سب کچھ موجود ہیں ۔یہاں کے

Read more

کچھ تاریخ کے تلخ دریچے سے۔۔۔

12اکتوبرکو جنرل پرویز مشرف کے بطور آرمی چیف اقتدار پر شب خون مارنے کو بیس برس گزر گئے۔ جنرل صاحب کا ’کو‘ (coup)پاکستان میں فو ج کے اقتدار پر قبضے کا پہلا واقعہ نہیں تھا۔ سب سے پہلے سازشی جرنیل ایوب خان نے جو بطور کمانڈر انچیف کئی برسوں سے ریشہ دوانیوں میں مصروف تھے، قیا م پاکستان کے گیا رہ برس بعد ہی 7اکتوبر 1958ء کواقتدار پرقبضہ کر لیا تھا ۔ اس وقت ملک میں واقعی سیاسی افراتفری اور

Read more

حسن کارکردگی ، ہنوز فقدان

حکمرانوں بالخصوص وزیراعظم عمران خان اور ان کی اکنامک ٹیم کی یقین دہاینوں کے باوجود اقتصادی معاملات بدستور دگرگوں ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر جوآئی ایم ایف سے درآمد شدہ ٹیم کا حصہ ہیں نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو یقین دلایا کہ اکانومی کو جن چیلنجز کا سامنا تھا موجودہ حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں معاملات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اللہ کرے،

Read more

کو ئی بتلاؤ کہ ؟

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اپنی حالیہ دھواں دار پریس کانفرنس میں آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کے سامنے تاجروں کے تحفظات کو بلاجوازقرار دیا ہے، گویا کہ نیب تو اپناکام کر رہی ہے نہ جانے شو ر کیوں مچ رہا ہے۔ سپریم کو رٹ کے ریٹا ئر جج کے متذکرہ ریمارکس سے یہ واضح ہے کہ وہ اپنے پیروں پر پانی پڑنے نہیں دے رہے اور جو کچھ نیب کر رہا ہے ، وہ ایک آزاد ادارے کے

Read more

خان صاحب کا کلہ مضبوط ہے انہیں کسی کی پروا نہیں

مولانا فضل الرحمن نے عین اس روز جب کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا جائے گا، 27اکتوبر کو لانگ مارچ اور اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دینے اعلان کر دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اس دھرنے میں اپنی اپنی وجوہات کی بنا پر غیر مشروط شرکت کرنے سے اجتناب برت رہی ہیں،اس کے باوجود مولانا اپنی ضد پر قائم ہیںکہ کوئی آئے نہ آئے، میں تو دھرنا دونگا ۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں

Read more

مولانا کی حمایت پر اپوزیشن میں تقسیم

وزیراعظم عمران خان کے ’مشن کشمیر ‘ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںخطاب کو عمومی طور پر سراہاجا رہا ہے۔انھوں نے جس طر ح مظلوم کشمیریوں کامقد مہ لڑنے کے سا تھ ساتھ بھارتی عزائم کا پردہ چاک کیا اس پر یقیناً وہ مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن جیسا کہ خان صاحب نے خود کہا ہے کہ کوئی ساتھ دے، نہ دے ہمیں پروا نہیں، ہم کشمیریوں کے سا تھ ہیں اور کشمیریوں کا ساتھ دینا جہاد ہے۔ اس

Read more

جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب اور ملک کے اندرونی مسا ئل

وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب واقعی تاریخی نوعیت کا تھا۔ بہت عرصے بعد کسی پاکستانی لیڈر نے عالمی سطح پر اتنی صراحت کے سا تھ مسئلہ کشمیر بیان کیا ہو گا۔ قریبا ً پچاس منٹ کے خطاب میں جو مقرر کردہ پندرہ منٹ سے زیادہ تھا انھوں نے اقوام عالم کے سامنے بھارتی وزیراعظم مودی کے ہند وتوا کو بے نقا ب کیا۔ اپنی تقریر میں ریاست مدینہ کے بارے میں

Read more

میڈیا پر کاٹھی؟

چیف جسٹس آ ف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے11ستمبر کو پاکستان کے نئے عدالتی سال کے موقع پر اپنے خطاب میںمتنبہ کیا تھا کہ ملک میں اختلافی آواز کو دبانے کے حوالے سے آ وازیں اٹھ رہی ہیں، کسی کی آواز یا رائے کو دبانا بد اعتمادی کو جنم دیتا ہے ۔ بد اعتمادی سے پید اہونے والی بے چینی جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے ۔ ابھی اس خطاب کی بازگشت جاری تھی کہ وفاقی کابینہ نے حالیہ اجلاس

Read more

ڈیل کی خبریں اور مولانا کا دھرنا

عمران خان رطب اللسان ہیں کہ پابند سلاسل میاں نواز شریف، آصف زرداری سمیت کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ چند روز قبل بھی وزیراعظم نے اپنے اس عزم مصمم کا دو ٹوک اظہار کیا تھا، ان کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے پاک ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن کے رہنما خاص طور پر نواز شریف کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ڈیل مانگ کون رہا ہے؟ ہم نے تو ڈیل مانگی نہیں، لیکن اس کے باوجود ہر شام ٹیلی ویژن چینلز پرٹاک شوز میں ڈیل ڈیل کی گردان ہوتی رہتی ہے۔

Read more

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔۔۔

بھا رت کے کشمیر کو بزعم خو د آئینی حیثیت دینے کو 44دن گزر چکے ہیں لیکن مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بارے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کی تنسیخ کے ما بعد اسلام آبا د کی سفارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اس کا ایک محور وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ہے جہاں وہ ولی عہد اور عملی طور پر حکمران محمد بن سلمان سے

Read more

سیاسی نوکریاں؟

سیاسی نوکری کتنی پکی ہوتی ہے اس کا اندازہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کے اچانک’’استعفے‘‘سے لگایا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل ایک مشیر عون چودھری کا بھی گھونٹ بھر لیا گیا۔ اقتدار بڑی ظالم چیز ہے، چاہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تر جمان کی سطح پر ہی ہو، اس کا نشہ انسان کو ایسے زمینی حقائق جو باقی سب کو نظر آ رہے ہوتے ہیں

Read more

معیشت کا ٹھنڈا چولہا اور جہالت

آرمی چیف جنر ل قمر جا وید باجو ہ نے اس مرتبہ 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کے موقع پر جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے درست پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے اور اب ہم غربت اور جہالت کے خلاف لڑیں گے۔ پاک فوج اس وقت کئی محاذوں پر سرگرم ہے۔ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں اور جیسا کہ آرمی چیف نے 6 ستمبر کو یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اس کے لیے آخری گولی، آخری سانس اور آخری سپاہی تک لڑیں گے۔

Read more

میڈیا پر دباؤ سے نقصان حکومت کو ہی ہو گا

وزیراعظم عمران خان نے اچھا کیا شدید تنقید کے بعد گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے حوالے سے آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے اور کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ جی آئی ڈی سی کی مد میں 208 ارب روپے کے ٹیکس کی معافی کے حوالے سے خاصی لے دے ہو رہی تھی۔ کا بینہ کے حالیہ اجلاس میں بھی اس کی بازگشت سنی گئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ کسی کو نوازا نہیں جائے گا کیونکہ میڈیا پر آنے والی خبروں سے یہ تاثر ابھرتا تھا کہ چار بڑی فرٹیلائزر کمپنیوں کے مالکا ن کے ذمے واجب الادا رقم معاف کر دی گئی ہے جبکہ وہ کمپنیاں جنہوں نے اپنے ذمے واجب الادا سیس کی رقم اداکی ہے ان کو ٹیکس ادا کرنے کی بلاواسطہ سزا دی گئی ہے۔

Read more

معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کا نیا منی بجٹ

حکومتی عمائدین چند دنوں سے خود کو مبارکبادیں دے رہے تھے کہ بالآخر اکانومی مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہونا شروع ہو گئی اور نئی اقتصادی ٹیم کے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مثبت اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اس ضمن میں سٹاک ایکسچینج کے حوالے دیے جا رہے تھے کہ ریکارڈ خسارے میں جانے کے بعد اوپر جانا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان میں سٹاک ایکسچینج کا بھی ماجرا عجیب ہے، یہ محض ایک جوا ہے اور اس کے بلند ہونے کی بنیاد پر دعویٰ کرنا کہ اقتصادی حالت درست ہو گئی ہے خود کو طفل تسلی دینے کے مترادف ہوتا ہے۔

Read more

مسلم امہ کشمیر اور ہماری کج فہمی

وزیر اعظم عمران خان نے ٹی وی پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’کشمیر کی آزادی کا موقع آگیا ہے، دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہم کشمیر کے مسئلے پر آخری حد تک جائیں گے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا ہم نے اس ایشو پر فوری طور پر دنیا سے بات کی، میں دنیا میں اب کشمیر کا سفیر بنوں گا اور اقوام متحدہ میں 27 ستمبر کو اس معاملے کو اٹھاؤں

Read more

کشمیر، افغانستان۔۔۔ بڑھتی ہوئی شورش

موجودہ حکومت کا ایک طرہ امتیاز اس کی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کو کہا جا سکتا ہے۔ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی کارروائی کو وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں کشمیری عوام کی نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا مودی نے میری امن کوششوں کو کمزوری سمجھا، بھارت سے مزید بات چیت کا اب کوئی فائدہ نہیں‘ پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے بہت کچھ کر چکا ہے‘ اب

Read more

حکومت کو اگلا صفحہ پلٹنا پڑے گا

نئے پاکستان کا پہلا برس نسبتا ً خاموشی سے گزر گیا، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کا متوقع خطاب بھی نہیں ہوا، تاہم ایک برس گزرنے کے بعد سٹاک ٹیکنگ کا آڈٹ یقینا ہونا چاہیے جو بعض شعبوں میں ہو بھی رہا ہے۔ پیر کو وزیراعظم نے اپنی اقتصادی ٹیم اور کچن کیبنٹ کے کچھ ارکان کے ساتھ طویل صلاح مشورہ کیا۔ اس میں اقتصادی پالیسیوں کے علاوہ گورننس، احتساب، جمہوریت، آزادی صحافت، خارجہ اور سکیورٹی حکمت عملی کا

Read more

حکومت کا پہلا سال، کچھ کامیابیاں اور چند مشکلات

نئے پاکستان کا ایک سال مکمل ہو گیا، حکومتی ترجمان محترمہ فردوس عاشق اعوان جو اپنے منصب کے تقاضوں کے مطابق ہر وقت میڈیا پر رطب اللسان رہتی ہیں، کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال میں استحکام کی بنیا د رکھ دی گئی ہے اور اگلا برس تعمیر کا ہے جبکہ ان کی رقیب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق گزرا سال ایک بھیانک خواب ہے۔ یقینا تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں کامیابی کے کوئی زیادہ جھنڈے نہیں گاڑے گئے لیکن یہ کہنا مبنی بر انصاف نہیں ہو گا کہ موجودہ حکومت نے اپنے ایک سالہ دور اقتدار میں کچھ نہیں کیا

Read more

کشمیر: اسلامی دنیا، نیم دروں نیم بروں

بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 14 روز گزر چکے ہیں۔ آٹھ لاکھ کے قریب فوج غاصبانہ بھارتی اقدامات کے خلاف کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو کے باعث پورا مقبوضہ کشمیر جیل خانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ آزادی کا پیدائشی حق مانگنے والوں کو شیلنگ، تشدد اور پیلٹ گنوں کے ذریعے معذور کیا جا رہا ہے۔ محاصرے کے باعث لوگ خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہو رہے ہیں۔

Read more

کشمیر کا بحران اور مریم نواز سے گھبراہٹ

بدھ کا روز مقبوضہ کشمیر سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے بہت اہم تھا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس مسئلے پر سیر حاصل بحث، متفقہ خصوصی قرارداد اور پھر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ مشترکہ اجلاس اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل تھا کہ اکادکا ارکان کے علاوہ عمومی طور پر اپوزیشن اور حکومت کے ارکان پارلیمنٹ کشمیر کے حوالے سے ایک ہی صفحے پر نظر آئے۔ اگرچہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری حکومتی بینچوں میں بیٹھنے کے باوجود سینیٹر مشاہد اللہ کی تقریر میں رخنہ اندازی کرتے رہے جس کا مشاہد اللہ نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا اور ایسے الفاظ استعمال کیے جنہیں چیئرمین سینٹ کو کارروائی سے حذف کرنا پڑا۔

Read more

مقبوضہ کشمیر۔ کیا پاکستان بے بس ہے؟

بھارت جو انتہائی ڈھٹائی سے یہ کہتا رہا ہے کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، اب نریند رمودی کی قیادت میں انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی نے اپنے انتخابی وعدے پر عمل کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی مقام حاصل تھا اور آرٹیکل ریاست کو آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی دیتا تھا۔ اب تک

Read more

جنرل قمر جاوید باجوہ کی نصیحت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں کو خود پر اعتماد کرنے، قانون کی بالا دستی اور میرٹ پر قائم رہنے کی تلقین کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلبا و طالبات کو انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ کامیابی کے لئے زندگی میں شارٹ کٹ تلاش نہ کریں۔ غالباً جنرل باجوہ کے ذہن میں فوج کی مثال ہو گی جہاں ترقی کے لیے کئی کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے،

Read more

افغانستان میں کلیدی رول اور سٹیک بھی؟

طالبان نے ان خبروں کی پرزور تردید کی ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہونے والے ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا کے بعد ہی انٹرا افغان مذاکرات کا آغازہو گا۔ یہ کوئی حیران کن خبر نہیں ہے کیونکہ طالبان کا شروع سے ہی استدلال رہا ہے کہ اشرف غنی کی حکومت کٹھ پتلی ہے اس کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں نیز یہ کہ امریکی فوج افغانستان سے نکلنے کا ٹائم ٹیبل دے پھر بات آگے چلے گی۔

Read more

خان صاحب کو ابھی بہت پاپڑ بیلنے ہیں

وزیراعظم عمران خان کامیاب واشنگٹن یاترا کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ اسلام آباد لینڈ کرنے پر ان کے حواریوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ خان صاحب خود بھی دورے سے مطمئن اور خوش وخرم نظر آ رہے تھے اور انھیں ہونا بھی چاہیے کیونکہ ایک سال تک امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کے بارے میں جلی کٹی باتیں سننے کے بعد ان کا وائٹ ہاؤس میں گرم جوشی سے خیرمقدم کیا گیا۔ خان صاحب نے اسلام آباد پہنچ کر کہا لگتا ہے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔

Read more

وزیر اعظم کا دورہ امریکہ۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ وائٹ ہاؤس توقع سے کہیں زیادہ کامیاب نظر آیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔نتائج کے اعتبار سے تو اس سرکاری دورے کی تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی لیکن تاحال یہی صدر ٹرمپ جنہوں نے پاکستان کی امداد بند کر دی تھی اور یہ کہتے تھے کہ پاکستان ہم سے امداد لیکر ان دہشتگردوں کی مدد کرتا ہے جو افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مار رہے ہیں۔

Read more

امریکہ ،پاکستان ایک صفحے پر ؟

وزیراعظم عمران خان آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں ۔ غالبا ً کسی پاکستانی سربراہ مملکت یا حکومت کی پانچ برسوں میں اعلیٰ امریکی قیادت سے یہ پہلی ملاقات ہے ۔امریکہ اور پاکستان کے مابین مذاکرات ایک ایسے مرحلے پر ہو رہے ہیں جب یہ ممالک ماضی میں خودکو ایک دوسر ے کا حلیف اور پھر فرینڈاینمی Frenemyکہتے رہے ہیں یعنی تعلقات یکسر سرد مہر ی کا شکار تھے جس کی بنا پر

Read more

ریکوڈک اور برطانوی خبر۔۔۔۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک کے سونے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کیلئے کان کنی کاکام چلی کی فرم ٹیتھیان کو تفویض کیا گیا تھا۔ایک اندازے کے مطابق 12 ملین ٹن تانبے اور 21 ملین اونس سونے کے ذخائر ریکوڈک چاغی کے پہاڑوں میں دبے ہوئے ہیں۔ سونے کے ذخائر کی مالیت 100 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ٹیتھیان کو 1993ء میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھالیکن جنوری 2013 ء

Read more

گیند سپریم کورٹ کے کورٹ میں ہے

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک جنہوں نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں میاں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی مشکل میں پھنس گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں فارغ بھی کر دیا ہے۔ اپنے بیان حلفی میں ارشد ملک نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نجی محفل کی غیر اخلاقی ویڈیو دکھا کر مجھے بلیک میل کیا گیا اور نوازشریف کے ساتھی ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ اور ان کے ساتھیوں

Read more

پاکستان ریلویز؟

جمعرات کی علی الصبح لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین اکبر بگٹی ایکسپریس صادق آباد میں مال گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 23افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 84 بتائی جاتی ہے۔ یہ ٹرینوں کا پہلا حادثہ نہیں ہے، جب سے شیخ رشید وزیر ریلویز بنے ہیں قریباً ستر حادثات ہو چکے ہیں۔ ابھی تین ہفتے قبل ہی 20 جون کو حید رآباد کے قریب جناح ایکسپریس اسی

Read more

میڈیا پر کنٹرول؟

ڈی جی ،آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل سے جو ٹویٹ کیا ہے وہ مبنی برحقائق ہے۔ اگرچہ انہوں نے کسی خصوصی سوشل میڈیا پوسٹ یا ٹویٹ کا ذکر نہیں کیا لیکن انہوں نے درست کہا ہے کہ کسی بھی ادارے،شخص یا پیشے کے خلاف کھلم کھلا بیان یا ٹرینڈ قابل مذمت ہے۔ غالباًیہ ٹویٹ چند روز پہلے آنے والی اس ٹویٹ کے حوالے سے جس میں سرکردہ صحافیوں کی تصویر کے ساتھ

Read more

اپوزیشن تحریک چلانے کے لیے کتنی سنجیدہ ہے ؟

آل پارٹیز کانفرنس کی رہبر کمیٹی کے اجلاس نے بالآخر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن جس انداز میں رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اس سے اپوزیشن کے موثر رہنے کے بارے میں کافی سوال اٹھتے ہیں۔ پہلے توشنید تھی کہ میاں شہبازشریف اے پی سی کے پہلے اجلاس جس میں رہبر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا کے سربراہ ہوں گے لیکن برادرخورد اور

Read more

آزادیٔ جمہور

جنرل ضیاالحق کے اقتدار پر شب خون مارنے کو 42 برس گزر گئے ۔5 جولائی 1977ء کی علی الصبح انہوں نے منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لا لگا دیا اور اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔بھٹومارچ 1977ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پاکستان قومی اتحاد (پی این اے)سے بظاہر معاملات طے کر چکے تھے لیکن اپوزیشن کے سرکردہ قائدین ائیر مارشل اصغر خان،چودھری ظہور الٰہی ،ولی

Read more

معاشی چیلنج اور اجتماعی ذمہ داری

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اس بات سے اصولی طور پر اختلاف نہیں کیا جاسکتا کہ مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کے لیے سب کو ذمہ داری نبھانا ہوگی ، جنرل صاحب جنہیں حال ہی میں وزیراعظم نے نوتشکیل شدہ نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل میں شامل کیا ہے نے اب کھل کر اقتصادی معاملات پر رائے دے دی ہے ۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پرسیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے درست طور پر نشاندہی

Read more

حکومت کے خلاف اے پی سی، ناکام؟

مختلف حکومتی ترجمان ببانگ دہل یہ دعویٰ کر کے کہ بدھ کو مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس یکسر ناکام رہی۔ یہ کہہ کرنہ جانے نمبر بنا رہے ہیں یا اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں کہ یہ تو محض نشستند گفتند و برخاستند تھی۔ یہ بات درست ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی سے کوئی بہت بڑا طوفان برپا نہیں ہوا۔ شرکا میں سے ماسوائے فضل الرحمن کسی کا بھی مطمح نظر یہ نہیں تھا کہ چٹ منگنی پٹ بیاہ کے مترادف اے پی سی کے فوراً بعد اپوزیشن سڑکو ں پر نکل آئے گی اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔

Read more

گرے لسٹ، عمران پیوٹن ملاقات اور نریندر مودی کی پریشانی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھتے ہوئے بلیک لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ اکتوبر تک موخر کرکے اسے آخری توسیع قراردے دیا ہے۔ گویا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے والی تنظیموں کے بارے میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنا ہو گا۔ یہ تو کہنا درست نہیں ہو گا کہ پاکستان نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہا۔ جماعتہ الدعوہ اور جیش محمد پر پابندی دیرآید درست آید کے مصداق لگائی گئی۔

Read more

بال خان صاحب کے کورٹ میں

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مصالحت کنند ہ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں حکومت بھی میثاق معیشت پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اپنی بجٹ تقریر اور اس سے پہلے بھی میثاق معیشت پر بات چیت کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ آصف علی زرداری جو پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے بدھ کو قومی اسمبلی میں آئے تھے،

Read more

چیف جسٹس کی مایوسی اور اسمبلی میں ادھم

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ اپنے پیشرو میاں ثاقب نثار کے برعکس قانونی اورآئینی معاملات کے سوا لب کشائی نہیں کرتے۔ لہٰذا ان کا یہ کہنا کہ عدلیہ کے سوا اچھی خبر نہیں، بہت معنی خیز ہے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ماڈل کورٹس کے ججوں سے خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ دیکھیں تو ڈپریشن، چینل بدل کر کرکٹ لگائیں تو مایوسی، معیشت کی خبریں بھی مایوس کن اورعالمی سطح پر بھی بری خبریں مل رہی ہیں۔

Read more

اپوزیشن کی مزاحمت کے آثار نہیں

اتوار کو میاں نواز شریف کی حقیقی سیاسی جانشین محترمہ مریم نوازنے پیپلزپارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں جاتی امرا میں ظہرانہ دیا۔ ویسے تو یہ دعوت مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے اعزاز میں بلاول بھٹو کی افطار پارٹی کے جواب میں تھی لیکن اس کی اہمیت اس لیے بڑھ گئی کہ اس افطار میں شریک دوکلید ی کردار آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز نیب کے طفیل اب جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ اس افطارپارٹی میں شہبازشریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پاکستان میں موجود ہونے کے باوجود جاتی امرا کی اس میٹنگ سے عنقا تھے۔

Read more

بھارت سے تعلقات کی توقعات؟

حکمرانوں کو واثق امید تھی کہ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان کی بھارت کے دوبارہ منتخب ہونے والے ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ غیر رسمی ملاقا ت ہو جائے گی لیکن یہ توقعات نقش بر آب ثابت ہوئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو سب سے زیادہ پُر امید تھے نے جھینپتے ہوئے انداز میں کہا کہ ہمیں بھی ملاقات کی کوئی جلدی نہیں۔ نہ جانے کیوں خان صا

Read more

عمران خان کا غصہ اور فیصل واوڈا کی دھمکیاں

بجٹ کی آمد کے ساتھ گرفتاریوں کی بھی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔ پہلے زرداری اور پھر حمزہ کی باری، ساتھ ہی ساتھ لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین بھی دھر لے گئے لیکن 24 گھنٹوں میں ہی ضمانت پر رہا ہو گئے کیونکہ وہاں تو نیب، نیب عدالتوں اور پراسیکیوٹرز کا طوطی نہیں بولتا، نیب قانون کے سوا پاکستان میں بھی برطانوی لیگل سسٹم نافذ ہے جس میں جب تک ملزم پر جرم ثابت نہ ہو جائے وہ مجرم نہیں ٹھہرتا۔ قومی بجٹ جس کے بارے میں چرچا تھا کہ شیر آیا شیر آیا، آچکا ہے اور واقعی جیسا کہ وارننگ دی گئی تھی کہ یہ عوام اور بزنس کمیونٹی دونوں کے لیے خوفناک ہو گا۔

گویا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی بات ٹھیک نکلی کہ عوام کی چیخیں نکلیں گی لیکن اصل چیخیں اس وقت نکلیں گی جب بجٹ میں لگائے گئے نئے ٹیکسز کا اطلاق اور سبسڈیز کے خاتمے کا اثر مارکیٹوں میں ہو گا اور یقینا مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔ جیسا کہ قلاش ممالک کے لیے آئی ایم ایف کا پیکیج عوام پرقہر بن کر گرتا ہے اور ترقی کرنے کے بجائے بجٹ میں خساروں کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، موجودہ بجٹ میں ایسا ہی ہوتا نظر آ رہا ہے۔

Read more

معیشت کہاں کھڑی ہے؟

آئی ایم ایف کی آشیرباد اور اسی ادارے کے ایک ریٹائر سینئر عہدیدار کا بنایا ہوا بجٹ قوم کو مبارک! بجٹ میں توقعات کے عین مطابق سختیاں ہی سختیاں ہیں۔ یہ بات سب سے پہلے معزول وزیر خزانہ اسد عمر نے کہی تھی کہ اتنی مہنگائی ہو گی کہ قوم کی چیخیں نکل جائیں گی۔ بجٹ سے عین ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی پی ٹی وی کو ریکارڈ کرائے گئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہہ دیا تھا کہ پاکستانی دنیامیں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔

نہ جانے وہ کون سے بقراط ہیں جوخان صاحب کو اس قسم کی ڈس انفارمیشن دیتے ہیں۔ گویا کہ پاکستانی عوام افغانستان، نیپال اور افریقہ کے پسماندہ ممالک کے عوام سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، حالانکہ یہ حقیقت نہیں ہے۔ یہ درست ہے کہ بائیس کروڑ عوام میں سے صرف بیس لاکھ ٹیکس نیٹ میں ہیں اور ٹیکس صرف 8 لاکھ افراد ادا کر تے ہیں۔ یہاں ٹیکس تو جی ڈی پی کا صرف 12.5 فیصد ہے جو ہمارے لیے شرمناک ہے، جو کم ازکم اس سے دگنا ہونا چاہیے۔

Read more

نئے نئے محاذ!

بیک وقت اتنے محاذ کھول دیئے گئے ہیں جن سے لگتا ہے کہ وطن عزیز اپنے ساتھ ہی برسر پیکار ہے۔ ایک طرف اعلیٰ عدلیہ کو زیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری طرف پشتون تحفظ محاذ کے ساتھ نیا فرنٹ کھول دیا گیا ہے اور میڈیا کی بھی خیر نہیں، اس پر بھی دبائو بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود کہ پیمرا نے قریباً تمام چیدہ چیدہ نیوز چینلز کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور

Read more

پھیکی عید مبارک !

قارئین کو عید مبارک! ویسے تو رمضان المبارک کے اختتام پر عید خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ عید کا تہوار کچھ گہنا سا گیا ہے ۔ رمضان کے آخری عشرے اور چاند رات کوبازاروں میں جو ریل پہل ہوتی ہے وہ نظر نہیں آئی ۔ ہوشربا مہنگائی اور آسمان سے باتیں کرتی ہوئی بے روزگاری کی بنا پر عام آدمی کا بجٹ شدید متاثر ہواہے ۔اسی بنا پر نئے کپڑے بنانے کے بجائے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی

Read more

مہنگا ئی بم ، عوام کی چیخیں

ملکی معیشت جس سمت جا رہی ہے وہ کوئی اچھا شگون نہیں ہے ۔اقتصادی صورتحال اتنی خراب ہے کہ کسی بھی شعبے سے کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی ۔حکومتی اہلکار برملا دعوے کر رہے ہیں کہ حالات ٹھیک ہونا شروع ہو گئے ہیں، نہ جانے وہ کونسی دنیا میں رہ رہے ہیں ۔ پٹرول کی قیمت ہی لیجیے ،عید سے عین قبل اتنا بڑا مہنگائی کا بم گرا دیا گیا کہ ا ب پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

Read more

تشدد کی گنجائش نہیں

شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ کی خارکمرچیک پوسٹ پر حملہ ہر لحاظ سے انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی یہ ٹویٹ کہ وزیرستان میں امن کے قیام کی دہائیوں پر مشتمل جد وجہد کے ثمرات کو ضائع کرنے اور بہادر قبائلیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، مبنی برحقائق ہے ۔اس افسوسناک واقعہ میں پختون تحفظ محاذ جس کا چند سال پہلے تک کسی نے نام بھی نہیں سنا تھا

Read more

عمران خان نوازشریف والی غلطیاں نہ دہرائیں

موجودہ عالمی تناظر میں انتہائی دائیں بازو کی سوچ رکھنے والے سیاستدان عوامی مقبولیت کے بل بوتے پر دھڑادھڑ منتخب ہو رہے ہیں۔ جس کی سب سے نمایاں مثال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جو ایک غیر روایتی سیاستدان اور ان کے اکثر خیالات انتہا پسندی کے زمرے میں ہی آتے ہیں۔ اسی طرح کے غیر روایتی سیاستدان اب پاکستان سمیت کئی ملکوں میں برسر اقتدار ہیں۔ عمران خان کو بھی ایک غیر روایتی پاپولسٹ لیڈر کہا جا سکتا ہے۔

Read more

اسد عمر نجی محفلوں میں کیا کہتے پھرتے ہیں ؟

دیکھنے ہم بھی گئے تھے پر تماشہ نہ ہوا،اس بات کابہت ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ کر اچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کا اتنا بڑ اذخیر ہ نکلنے والا ہے جوپاکستان کی آئند ہ پچا س سال کی انرجی کی ضروریا ت سے بھی زیا دہ ہو گا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ خوشخبری مارچ کے چوتھے ہفتے میں ایک انٹرویو میں سنائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئندہ چند ہفتوں میں تیل

Read more

اقتصادی بحران اور اپوزیشن؟

پاکستان کی تاریخ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بلند ترین اڑان اور اس پر مستزاد سٹاک مارکیٹ کی تاریخی گراوٹ اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ حالا ت دگرگوں ہیں۔ حکومت کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتا ہوا تال میل بالخصوص بلاول بھٹو کا مریم نواز سمیت سیاسی قیادت کو افطار پر مدعو کرنا، اپوزیشن کو احتجاجی تحریک پر متحد کر سکتا ہے؟ بلاول بھٹو

Read more

حکمران نوشتہ دیوار پڑھنے سے انکاری ہیں

13 مئی کو قومی اسمبلی میں’’معجزہ ‘‘ ہو گیا ، شور شرابے ،ہلے گلے اور نعرے بازی کے بغیر ہی قبائلی علاقوں کو قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بہتر نمائندگی دینے کابل متفقہ طور پر منظور ہو گیا اور 282 ارکان نے اسے منظور کیا،اس بل کے منظور ہونے کے بعد قبائلی اضلاع میں قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی کی 24 نشستیں ہوگئی ہیں۔الیکشن کمیشن 6 مئی کو قبائلی علاقوں کی 16 صوبائی نشستوں کے لئے انتخابات

Read more

ٹیکس کلچر بد لناپڑ ے گا!

سٹیٹ بینک کے نئے گورنر ڈاکٹر رضا با قر کی تقر ری پر اپو زیشن انتہا ئی نا خوش ہے ۔ ڈاکٹر باقر آ ئی ایم ایف میں اعلیٰ عہد ید ار تھے اور اپنی نوکری چھو ڑ کر پاکستان آ ئے ہیں ۔پیپلز پا رٹی کے مطابق آ ئی ایم ایف ایک نئی ایسٹ انڈ یا کمپنی کی شکل ہے اور اس نے اپنے بند ے پاکستان میں لگا دیئے ہیں اور ایسا ہی ردعمل مسلم لیگ (ن )

Read more

نئے حالات میں ٹوٹ پھوٹ؟

سپریم کورٹ سے میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے اور برادر خورد میاں شہباز شریف کے عملی طور پر’’ عبوری جلاوطنی‘‘ میں جانے کے بعد سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے لیے بڑا سیاسی بحران کھڑا ہو گیا ہے۔اگرچہ شاہد خاقان عباسی صاحب کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر 10 روز میں وطن واپس لوٹ آئیں گے لیکن اس کی بہت کم امید ہے اور فی الحال ڈیل اور ڈھیل کی تمام

Read more

بالآخر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج؟

بالآخر پاکستان کو اقتصادی گرداب سے نکالنے کے لئے آئی ایم ایف کے مجوزہ تین سالہ بیل آؤٹ پیکیج پر اسلام آباد میں باقاعدہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے کا سٹاف مشن پاکستانی اقتصادیات کی گھمبیر صورتحال کے حوالے سے مختلف اصلاحات پر بات چیت کرے گا۔ مذاکرات سے قبل اسی ماہ آئی ایم ایف کے سامنے پاکستان کی اکانومی کی تشویشناک صورتحال رکھی گئی جس کے مطابق بجٹ کا خسارہ رواں مالی سال میں تقریباً 8

Read more

سی پیک ، آگے بڑھنے کا وقت

پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی محض ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ بدیہی حقیقت ہے جس کا عملی مظاہرہ آج کل ون بیلٹ ون روڈ کے چین میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی ون بیلٹ ون روڈ فورم کے اجلاس جس میں 37 سربراہان مملکت اور حکومت شریک تھے سے اپنے خطاب میں تسلیم کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے

Read more