یہاں ہم خواب دیکھ سکتے ہیں!
چند ہفتے پہلے میں نے سٹور سے سامان منگوایا۔ ڈلیوری والے لڑکے کو سو درہم دیے۔ بل پچھتر درہم تھا۔ اس نے کہا بقایا پچیس درہم وہ تھوڑی دیر بعد لے آئے گا۔ میں نے کہا ٹھیک ہے۔ مجھے ہسپتال کے لئے نکلنا تھا اور اہلیہ کی دفتر سے واپسی میں چند گھنٹے رہتے تھے۔ خیر میں چلا گیا۔ رات گئے واپس آیا تو اہلیہ نے کہا دروازے کے پاس پچیس درہم پڑے تھے۔ اس کو تفصیل بتائی۔ ایک حیرت
Read more
