عصر حاضر کے علما اور قیادت کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی

قرآن مجید کی روشنی میں حضرت ہارون علیہ السلام کا کردار نہ صرف قیادت کے اعلیٰ اصولوں کا مظہر ہے بلکہ عصری قیادت کے لیے ایک بہترین نمونہ عمل بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا قبول فرماتے ہوئے حضرت ہارون علیہ السلام کو ان کے معاون کے طور پر منتخب کیا، جیسا کہ قرآن میں ارشاد ہے : ”وَاجْعَل لِّی و َزِیراً مِّنْ اَھْلِی ہَارُونَ اَخِی“ ”اور میرے لیے میرے اہل میں سے ایک وزیر

Read more

پہچان

دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنا عمومی طور پر صحت مند عادت نہیں، لیکن اگر کسی کے بارے میں فیصلہ کرنا ناگزیر ہو، تو اس کی توفیقات کو پرکھنا چاہیے۔ ایک انسان کی اصل کہانی اس کے اعمال اور کارناموں میں چھپی ہوتی ہے۔ یہ کامیابیاں اور توفیقات ظاہر کرتی ہیں کہ اس نے کیا کچھ حاصل کیا، کیا انجام دیا، اور دوسروں کے لیے کیا ورثہ چھوڑ گیا۔ امام علی نقیؑ کے بقول ”یہ دنیا ایک بازار ہے،

Read more

پیشہ ورانہ علمی اخلاقیات

زندگی میں اخلاقیات کا وجود، انسان کی انفرادی اور اجتماعی ضرورت ہے۔ کچھ اخلاقیات عمومی زندگی سے متعلق ہیں، جبکہ کچھ ایسی ہیں جن کا تعلق فریضہ منصبی اور اختیار کیے جانے والے مشغلے سے ہے۔ وہ مشغلہ جس پر ہم اپنا «مفید وقت» خرچ کرتے ہیں۔ یوں اخلاقیات دو قسم کی ہیں 1۔ عمومی اخلاقیات 2۔ منصبی/پیشہ ورانہ* (professional) اخلاقیات عمومی اخلاقیات سے مراد، بالعموم ہمارا رویہ اور طرز عمل ہے، جس کے پیچھے مخصوص طرز فکر کار فرما

Read more

کامیاب خاندانی مثلث: ضروریات۔ آگاہی۔ تربیت

طبیعی ضروریات کا ایک بہت بڑا حصہ انسان اور حیوان میں مشترکہ ہے۔ ہاں انہیں پورا کرنے کا جو سلیقہ اور جتنی عقل انسان کے پاس ہے وہ جانوروں کے پاس نہیں ہے۔ انسان ہو یا حیوان سبھی کو سردی گرمی سے بچنے کے لیے «سائبان» درکار ہے، تاہم انسان پتھر کے زمانے سے اب تک اپنا سر چھپانے کی جگہ بنانے میں کافی ارتقاء یافتہ اشکال تجربہ کر چکا ہے۔ وہ عظیم محلات، پکے مکانات اور خوبصورت عمارتیں بنانے

Read more

تہذیبی کمزوری اور اتحاد بین المسلمین

اتحاد بین المسلمین کے لیے اب تک کئی ایک نکتہ نظر سامنے آچکے ہیں۔ اس بحث کا آغاز سید جمال الدین افغانی (اسد آبادی) سے ہوا۔ سید جمال نے امت مسلمہ کو خلافت عثمانیہ کے جھنڈے تلے اکٹھ کی دعوت دی، اس کے لیے کچھ عرصہ کوشش بھی کرتے رہے۔ تاہم انہیں کوئی خاطرخواہ کامیابی میسر نہ آئی۔ بعد میں علماء، متفکرین اور دانشوروں نے اس پر کافی کچھ ذہن آزمائی کی ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مسالک کی

Read more

ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام۔ ہاں یا نہیں؟

مقدسات یعنی کسی بھی سماج کے اندر پائی جانے والی ایسی چیزیں جو تنقیدی رویوں سے بالا تر مانی جاتی ہوں، جن کا بے حد احترام کیا جاتا ہو۔ جنہیں «فروگزاشت کرنے » کی گنجائش معاشرے میں موجود نہ ہو۔ کسی بھی چیز کو سماجی لحاظ سے تقدس کا درجہ کیسے ملتا ہے؟ اس سوال کا جواب اسی سماج کے تاریخی پس منظر، ثقافتی اقدار اور تہذیبی رویوں میں ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اتنا ضرور ہے کہ ہر معاشرے

Read more

یوم بعثت۔ لمحہ فکریہ

«پڑھو خداوند کے بابرکت نام سے جو خالق ہستی ہے، جس نے انسان کو ایک لوتھڑے سے پیدا کیا، پڑھو کہ خداوند متعال سب سے زیادہ کریم ہے، جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی، اور انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا» (سورہ علق: 1۔ 5 ) ۔ آج ستائیسویں رجب المرجب یعنی وہ بابرکت دن ہے جب پیغمبر اسلام ص کی بعثت کے چڑھتے سورج نے اپنی کرنیں افق عالم پر نچھاور کیں۔ جس کے طفیل

Read more

دانشوری کیا ہے

دانشوری کیا ہے؟ علم، حلم، حکمت اور تدبیر کے سنگم پر دانشوری جنم لیتی ہے۔ کسی بھی انسان میں جب یہ چار صفات اکٹھی ہوجاتی ہیں تو اسے دانشور کہا جا سکتا ہے۔ فہم، ادراک، شعور، شناخت اور تخلیق دانشوری کے ثمرات و نتائج ہیں۔ دانش وری اور دانش ورزی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ دونوں لنگوٹیے یار ہیں۔ دانشوری اگر کسب فیض ہے تو دانش ورزی اسی فیض کو عام کرنا ہے۔ دانشوری فکر

Read more

اف یہ نو دولتیے

دولت بھی کیا عجب شے ہے، انسان بچپن سے اسی کے خواب لے کر بڑا ہوتا ہے، اپنی تمام تر ناداریوں کو دارائی اور اپنی تمام تر محرومیوں کو پانے کی خواہش اس کے ساتھ ساتھ ہی پروان چڑھتی ہے، آرزوؤں کا یہ پہاڑ جتنا جتنا قریب آتا جاتا ہے اتنا ہی بڑا سے بڑا دکھائی دینے لگتا ہے، اور یوں کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے جس کا راہی ایک تھکے ہارے مسافر جیسا ہے جو راستے سے

Read more

سوشل میڈیا کا استعمال اور راہنما قرآنی اصول

آج کل مسلمانوں کی اکثریت سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہے۔ رویوں کی بے باکی، اسلوب کی بے فکری، بے ہنگم پیغامات کی بہتات، اس بات کی عکاس ہے کہ بغیر کسی رہنما اصول کے سب آتش نمرود میں کود گئے ہیں۔ ایسے میں ضرورت محسوس ہوئی کہ کچھ قرآن کے آفاقی اصولوں سے رہنمائی لی جا سکے تاکہ وہ ہماری زندگی کو صحیح سمت عطا کرنے میں معاون و مددگار بنیں۔ پہلا اصول مقصدیت پسندی ہے۔ قرآن کہتا

Read more

مذہبی قبائلیت

قبائلی ساختار نے انسانی تاریخ پر ایک لمبا عرصہ حکمرانی کی ہے۔ اس لیے سماجی لاشعور میں اس کی باقیات ابھی تک ہیں اور نجانے کب تک رہیں گی۔ آسمانی مذاہب اور بالخصوص اسلام انسان کو اعلی اقدار کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ تاہم قبائلی ذہنیت اسے کنٹرول کر کے اپنے مخصوص مزاج میں ڈھال لیتی ہے۔ یوں مذہب اپنے اصولوں سے تو ہاتھ دھوتا ہی ہے۔ اس کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے اور یوں وہ اسی مزاج میں

Read more

جھگڑوں کی زبان

زبان، روابط جوڑنے کا اہم عنصر ہے۔ ایک دوسرے سے تعارف کا ذریعہ ہے۔ تفہیم و تفاہم کا آسان اور بہترین وسیلہ ہے۔ تاہم ہر زبان سماج کے اندر پائے جانے والے مخصوص اجتماعی طرز فکر کی عکاس بھی ہے۔ جھگڑالو ماحول در حقیقت خاص زبانی فضا میں پیدا ہوتا ہے۔ اور اسی ماحول کا اثر دوبارہ زبان میں منعکس ہوتا ہے۔ سماج میں پائے جانے والے مشترکات سے تغافل برتا جاتا ہے اور چھوٹے چھوٹے مسائل کو اچھالا جاتا ہے۔

Read more