بے معنی نوحہ

’افراہیم ماموں! افراہیم ماموں! نانا کو کچھ ہو گیا، جلدی آؤ بھاگ کر ”پچھلے آٹھ مہینوں سے روز ڈان صبح سویرے پڑھنے کی عادت تھی، اس صبح جاوید نقوی صاحب کا مضمون پڑھ رہا تھا کہ بھانجی کی پکار سن کر بستر سے بیٹھک کی طرف پھرتی سے بھاگا تو دیکھا کہ والد صاحب کی سانسیں پھول رہی ہیں۔ انہیں لٹایا، ٹانگیں سیدھی کیں، بہن اور بھانجی کو ان کے پیروں کو مساج دینے کا کہا۔ میں ہاتھ کو مساج

Read more

تاریخ کے فرقے اور ہمارا اثاثہ (دوسرا حصہ)

ہمارے ہاں صوبوں کی سطح پہ بھی یہ تقسیم واضح ہے ایک طرف راجہ داہر ہیرو ہیں تو دوسری طرف محمد بن قاسم۔ ایک صوبے میں صرف پنجاب کے ہیروز کی بات ہوتی ہے تو دوسرے میں پشتون، سندھی یا بلوچ کی، پنجاب کی نصابی کتب پڑھ کر غنی خان، خوشحال خان خٹک یا رحمان بابا کے بارے میں جاننا اتنا ہی مشکل ہے جتنا کے پی کی کتابوں میں بلھے شاہ، وارث شاہ یا سلطان باہو کے بارے میں۔

Read more

تاریخ کے فرقے اور ہمارا اثاثہ (پہلا حصہ)۔

پچھلے دنوں کئی بین الاقوامی میڈیا چینلز خلافت عثمانیہ کے دوران آرمینیائی باشندوں کے کے قتل کے واقعہ کو انتہائی حساس تاریخی مسئلہ قرار دیتے رہے۔ ترکی میں سوئی ہوئی بھڑیں اس وقت جاگیں جب امریکی صدر بائیڈن نے اس واقعہ کو نسل کشی قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق جب کوئی ریاست باقاعدہ حکمت عملی کے تحت کسی مخصوص طبقے کو اس کی نسل، شکل یا مذہب کی بنیاد پہ قتل کرنا شروع کردے، نسل کشی ہے۔ 1915 میں خلافت عثمانیہ کے دوران 1.5 ملین لوگوں کا قتل عام ہوا، ترکی اسے تسلیم کرتا ہے لیکن اس کا مطالبہ ہے کہ ترکوں کا بھی خون بہا ہے جسے تسلیم کیا جانا چاہیے، ترکی کی حکومت کے مطابق 1912 سے 1922 کے دوران 3 ملین لوگوں کا خون بہا جس میں 3 سے 6 لاکھ ترکش کرد اور آرمینیائی لقمہ اجل بنے۔

Read more

کیا مودی ہمارے بھی ہیرو ہیں؟

حضرت وجاہت مسعود صاحب کا پچھلے ہفتے کا نوحہ ”بارہ مولا کا بشیر احمد خان اور جامشورو کا گل محمد چھچھر“ مجھے دو، تین دن تک عجیب سی کیفیت میں مبتلا کیے رکھا۔ میں وجاہت صاحب کی قلمی طاقت اور معاشرتی درد و فکر کے بارے سوچ رہا تھا۔ وہ مجھے پرندوں کے اس جھنڈ میں دکھ رہے تھے جس کا ذکر فقیہہ حیدر اس شعر میں کرتے ہیں،

ہوا میں نوحہ کناں ہیں تھکے پروں کے ساتھ
پرندے جلتے شجر کا طواف کرتے ہوئے

Read more

کرونا کے بعد کیا ہوگا؟

بلاشبہ پوری دنیا اس وقت ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔ شہر شہر، نگر نگر، قریہ قریہ امیر جان صبوری کے فارسی کلام ”شہر خالی، جادہ خالی، کوچہ خالی، خانہ خالی“ کی عملی تصویر بنا ہوا ہے۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا لیکن اس دوران ہمارے راہنماؤں کے فیصلے، ان کی ترجیحات آنے والے وقت کا تعین کریں گی۔ وبا کی سب سے بڑی خاصیت اور مثبت پہلو یہ ہے کہ کئی فیصلے جو کہ عالمی رہنما لینے

Read more

اسلام اور سیکولرزم میں کوئی تضاد نہیں

اسلام اور جمہوریت کے بعد ’سیکولرزم‘ وہ لفظ ہے جس کا اس ملک میں نہایت غلط استعمال کیا گیا اور کیا جاتا رہا ہے۔ ان دو لفظوں کے مقابلے میں سیکولرزم کو سمجھنا آسان کام ہے لیکن ملک میں موجود بعض ہر فنِ مولا مُلاؤں کی وجہ سے یہ لفظ غلط مفاہیم کے ساتھ جوڑا گیا۔ اس طاقتور طبقے نے اپنے دل و دماغ اور طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے لفظوں کو مختلف زاویوں سے معانی کے بکھیڑوں میں

Read more

اہانت مذہب کے نام پر قتل کرنے کا لائسنس مانگا جا رہا ہے

اچھی زندگی وہ زندگی ہے جو اخلاقی زندگی ہو اور اخلاقی زندگی وہ زندگی ہے جہاں انصاف برابر کا ہو۔ کوئی بھی ہو اس کے ساتھ صنفی فرق نہ ہو نسل کا فرق نہ ہو، رنگ کا فرق نہ ہو، زبان کو فرق نہ ہو، اخلاق کی خوبی یہی ہوتی ہے۔ میرے خیال میں اسلام سے زیادہ اخلاق پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔ بحیثیت دین یہ انسان کو اخلاقی بنانا چاہتا ہے، اخلاقی اس وقت بن سکتا ہے جب آدمی

Read more

برینٹن ٹیرنٹ کا حملہ اور بڑے ممالک کا دوغلا پن

نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے نے جہاں کئی گھروں کو ماتمکدہ بنا کے رکھ دیا۔ کئی لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوئے وہیں اس حملہ نے دنیا کے حکمران ممالک خصوصاً امریکہ کی دوغلی پالیسی کو بھی واضح کیا۔ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹرینٹ نے جس بے دردی سے گولیاں چلائیں اور ویڈیو کو براہ راست شئیر کیا، ایک عجیب قسم کی سفاکیت اور درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پر اصل میں جو چیز اہم ہے وہ اس دہشتگرد کا اپنی سوچ کی تشہیر کرنا ہے۔ جو کچھ اس نے اپنے اسلحے پر لکھا تھا اس پر ایک نظر دوڑاتے ہیں۔

Read more

تبدیلی کے چالیس سال

سال کا آغاز ہے وقت انسان کو کسی نہ کسی طرح ماضی کے واقعات پر نظر دوڑانے کا مشورہ دیتا ہے۔ آج سے تقریباً چالیس سال پہلے دنیا میں تبدیلی کے ایسے واقعات رونما ہوئے جس نے براعظم ایشیاء کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نہ صرف تبدیل کیا بلکہ اس تبدیلی کی انمٹ نقوش بھی چھوڑے۔ افغانستان کے انقلابِ ثور، ایران کے اسلامی انقلاب اور امریکہ کی سرد جنگ کی لڑیاں آپسمیں جڑی ہوئی ہیں۔ آئیے ماضی کے جھروکوں میں

Read more