منافع کی منڈی میں عقیدہ فقط ایک نعرہ

بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ”بیف“ یعنی گائے اور بھینس کے گوشت کا برآمد کنندہ ملک ہے، جو ہر سال تقریباً 3.8 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کماتا ہے۔ اس تجارت کا بڑا حصہ بھینس کے گوشت پر مشتمل ہے، جو جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں بے حد مقبول ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی بھارت اپنے اندر گائے کے گوشت کے معاملے پر اتنا حساس ہے کہ محض اس کا استعمال، شبہ

Read more

فکری دیوالیہ پن

  جاوید اختر نے جب یہ کہا کہ اگر اُنھیں پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ جہنم جانا پسند کریں گے تو اُنھوں نے محض ایک تلخ فقرہ نہیں اچھالا بلکہ اپنی اُس شناخت کو بھی مجروح کیا جس کی بنیاد پر وہ دہائیوں سے خود کو ترقی پسند اور بائیں بازو کا ہم خیال قرار دیتے آئے ہیں۔ فکری دیوالیہ پن تبھی آشکار ہوتا ہے جب کسی دانشور کے الفاظ اُس کے

Read more

جنگ، ٹیکنالوجی اور اقتدار کا کھیل: نیا منظر نامہ

    پاک۔ بھارت حالیہ جنگ نہ صرف خطے کی سیاست میں ایک نیا موڑ ہے بلکہ یہ پہلی مرتبہ ایک ایسے ٹیکنالوجیکل میدانِ جنگ میں بدل گئی ہے جس میں ڈرون، سائبر حملے، مصنوعی ذہانت اور جدید ہتھیاروں نے روایتی افواج سے زیادہ فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اس نئی جنگی شکل نے ایک اور حقیقت کو بے نقاب کیا: دنیا میں جنگی ٹیکنالوجی کی اصل دوڑ اب چین اور مغرب کے درمیان ہے، نہ کہ صرف مشرق اور

Read more

جب کمیونسٹ ریاست کی زبان بولنے لگیں

  تاریخ کا سب سے تلخ ستم یہ ہوتا ہے کہ جو پارٹیاں مظلوموں کی آواز بن کر اُٹھتی ہیں، وقت کے ساتھ وہی طاقت کی آلہ کار بن جاتی ہیں۔ جب کمیونسٹ پارٹیاں بورژوا سیاست میں الجھتی ہیں، تو ان کے نعروں سے طبقاتی جدوجہد کی للکار مدھم ہو جاتی ہے، اور ان کے بیانات سے سامراج دشمنی کی خوشبو مٹنے لگتی ہے۔ 7 مئی 2025 کو بھارت کی دو بڑی جماعتوں سی پی آئی اور سی پی آئی

Read more

سفید رنگ مٹا دو، یا پھر اقلیتوں کو جینے دو

کراچی کی گلیوں میں ایک اور لاش گری، ایک اور معصوم مارا گیا، اور اس بار بھی وجہ وہی پرانی تھی۔ مذہب۔ لاہوری مسجد کے باہر ایک 47 سالہ احمدی شہری، لئیق چیمہ، اپنے سات بچوں کا باپ، صرف اس ”جرم“ میں قتل کر دیا گیا کہ اس نے خدا کے حضور سر جھکایا۔ اس کا خون گلی میں بہتا رہا، اور ہجوم جو اسے اینٹوں، لاٹھیوں سے مارتا رہا، نعرے لگاتا رہا۔ نفرت سے بھرے ہوئے نعرے، جو اب

Read more

انقلاب یا اصلاحات: حقیقی تبدیلی کا واحد راستہ؟

تاریخ میں بارہا یہ بحث چھڑی ہے کہ سماجی اور سیاسی تبدیلی کے لیے کون سا راستہ زیادہ موثر ہے۔ اصلاحات یا انقلاب؟ بعض لوگ یہ دلیل دیتے ہیں کہ سماج میں تبدیلی تدریجی اصلاحات کے ذریعے آنی چاہیے، کیونکہ پرامن اور مرحلہ وار اصلاحات نہ صرف کم نقصان دہ ہوتی ہیں بلکہ ان کے ذریعے ایک پائیدار اور دیرپا نظام کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب، انقلابی نقطہ نظر رکھنے والے اس بات پر زور دیتے ہیں

Read more

پاکستان میں مینگروو منصوبے: امیدیں چیلنجز اور شفافیت کی ضرورت

(کامران عباس کا یہ مقالہ ارتقاء انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے پروگرام میں پڑھا گیا) تعارف مینگروو جنگلات دنیا کے اہم ترین ماحولیاتی نظام میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے ساحلی کمیونٹیز کو تحفظ دینے اور حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان جو بحیرہ عرب کے ساتھ طویل ساحلی پٹی رکھتا ہے ماحولیاتی انحطاط کا شکار ہے اور موسمیاتی مزاحمت بڑھانے کے لیے مختلف مینگروو بحالی منصوبوں پر کام کر رہا

Read more