اب کیا لکھا جائے۔۔۔ جنت رسوا ہو گئی

اب زمانہ ڈیجیٹلائزڈ ہو گیا ہے۔ ہر فرد کے ہاتھ موبائل۔ فون نظر آتا ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل۔ فون کی وجہ سے سوشل میڈیا کی تیز رفتاری یہ ہے کہ جو خبر دنوں میں عوام تک پہنچتی تھی وہ اب ایک کلک پر کچھ وقت میں پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔ اور اخبار پڑھنے کا معاملہ تقریباً اسی فیصد ختم ہو چکا ہے کیونکہ جو خبر اخبار میں دوسرے دن آپ کو پڑھنے کو ملے گی، وہ آپ راتوں

Read more

آزادی ایک نعمت ہے

آزادی ایک نعمت ہے۔ ہمیں یہ پاکستان بہت محنت اور جدوجہد کے بعد ملا اگر اس کی قدر آج ہم نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔ چودہ اگست انیس سو سنتالیس کو یہ ملک پاکستان معرض وجود میں آیا۔ اس کا خواب علامہ اقبال ؒ نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے اتفاق اور خلوص سے پورا کر دکھایا۔ آج ہم جو سکھ کا سا سانس لے رہے ہیں یہ اللہ پاک کا بہت بڑا احسان ہے۔

Read more

”انٹرنیٹ ہی بند کر دیجئے“

دنیا دن بہ دن ترقی کرتی جا رہی ہے اور آج کل جدید ٹیکنالوجیز کے دور میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی اہمیت کو نظرانداز نہیں جا سکتا۔ جہاں ہم دنیا کے قریب ہوئے ہیں وہیں ہم اپنوں سے دور بھی ہوئے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ اگر کسی سے رابطہ کرنا ہے تو ہفتوں یا مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، وہیں آج کل ایک کلک یا ایک انگوٹھے کی دوری پر سب کام ہیں۔ جیسے وبا کے دنوں میں

Read more

بارش، بجلی اور یہ انٹرنیٹ

صبح آنکھ کھلنے پر موبائل۔ فون کو سب سے پہلے دیکھنا سکرین کی لت تو ویسے بھی ہمیں پڑ چکی ہے سب کی عادت بھی بنی ہوئی ہے، کیونکہ موبائل۔ فون ہماری اب ضرورت بھی بن چکا ہے۔ جہاں انسان کام کرتے تھے وہاں کمپیوٹر نے کام سنبھال لیا اور موبائل۔ فونز نے تو سب کو ہی پیچھے چھوڑ دیا جیسے جیسے ترقی ہوتی جا رہی ہے ویسے ویسے ایک سے ایک نیا اور پہلے سے بہتر استعمال کرنے کو

Read more

خدا کی خدا ہی جانے

یہ سال 2020 ء ہے، اور شروع ہوتے ہی پوری دنیا کی طرح ملک کو وبا نے آن گھیرا، جو ابھی تک ختم نہ ہو سکی اور اس کا علاج گھر رہنا اور احتیاط کرنا تھا عوام کو گھروں تک محدود رکہنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تو دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا اور کاروبار ٹھپ ہو کے رہ گئے جس کی وجہ سے ملک کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاک ڈاؤن ختم ہوا تو وبا نے

Read more

کرونا سے مرنا نہیں۔ ۔ ۔ لڑنا تھا

نعرے لگائے گئے کہ ”کرونے سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“ اور ہم اتنے پیار سے لڑے کہ اب صرف مرنا ہے۔ سال 2019 ء کے اختتام پر چائنہ سے شروع ہونے والی اس وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر لاکھوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور جو ڈر اور خوف عوام کے دلوں میں تھا وہ وزیر اعظم کے بیان کے بعد اور لاک ڈاؤن کھلنے کے ساتھ ہی عوام

Read more

مختصر سی زندگی اور وقت کا ضیاع

زندگی بہت مختصر سی ہے، بچپنا تھا ختم ہوا، اب جوانی ہے ختم ہو جانی ہے، کیسے اور کہاں گزر گئی پتا بھی نہیں چلنا پھر بڑھاپا آ جانا ہے یہ سب آنکھ جھپکنے میں گزر جاتا ہے۔ بڑھاپے میں ویسے بھی انسان ایک جگہ سے دوسری جگہ اپنی مرضی سے نہیں ہو سکتا کچھ ہمت ہم ہار بیٹھے ہیں کچھ طرح طرح کی بیماریاں جان نچوڑ دیتیں ہیں۔ مختصر زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو دل و

Read more

کرنل کی بیوی ٹاپ ٹرینڈ

قانون جو بھی توڑے سزا بھی اسی کو ملنی چاہیے، لیکن یہاں ایسا نہیں ہوتا قانون توڑے جاتے ہیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا سننا، لائسنس کا نہ ہونا یا ٹریفک سگنل توڑنا اگر کوئی غریب یا بے سہارا لوگ ہاتھ چڑھ جائیں تو سارے قانونی تقاضے بھی پورے کیا جاتے ہیں۔ وہیں اگر کوئی افسر یا سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنے والا بندہ ہو تو چھٹکارا مل جاتا ہے اور سب کچھ معاف کر دیا جاتا ہے اور کہا

Read more

رمضان المبارک کا آخری عشرہ

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے۔ ماہ رمضان بڑا فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اللہ پاک کی طرف سے اس ماہ میں اہل ایمان کے لیے خصوصی رحمتیں نازل کی جاتی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے، دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔ اس ماہ مبارک کو دیگر مہینوں سے ایک الگ مقام حاصل ہے لیکن آخری دس دن جہنم

Read more

وبا کا خوف یا خریداری کا شوق

لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی جنتا نے کرونا جیسی وبا کا خوف دل سے نکال کر عید کی خریداری کا شوق دل میں لیے بازاروں کا رخ کر لیا جس وبا سے ہزاروں لوگ روزانہ کی بنیادوں پر متاثر ہو رہے ہیں اور اب تک لاکھوں لوگ دنیا میں مر چکے ہیں۔ جہاں ڈاکٹرز پریشان ہیں وہیں تاجر برادری خوش نظر آ رہی ہے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مارچ سے کاروبار بند ہیں وزیراعظم نے اچھا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کو یہ خدشہ ہے کہ خدانخواستہ کہیں ہسپتالوں میں جگہ کم نہ پڑ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Read more

کرونا مارتا ہے یا کرونا کا خوف

خوف ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں اور یہ شک سے شروع ہو کر یقین میں بدل جاتی ہے۔ جب کرونا وائرس سے چائنہ میں ہلاکتیں ہوئیں تو کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی گیم ہے اور کچھ کا کہنا تھا کہ یہ چائنہ کی لیبارٹری میں تیار گیا گیا ہے اور پاکستانی عوام اِس کو مذاق سمجھتے رہے لیکن جب پاکستان میں پہلا کیس سامنے آیا تو عوام کا کہنا تھا حکومت یہ سب

Read more

کورونا کے دِنوں میں پڑھنے، لکھنے کا شوق

اخبار کے ساتھ کام کرتے ہوئے پانچ سال مکمل ہو گے، اور میں کبھی کسی کا کوئی کالم، مضمون یا لمبی خبر دیکھتا تو سوچتا تھا کہ لوگ اتنی لمبی لمبی تحریریں پڑھتے ہوں گے کیا؟ میں خود لمبی تحریریں کم ہی پڑھتا ہوں شاید تب میرے دماغ میں یہ خیال آیا کرتے تھے۔ لیکن اِن دِنوں مختلف ویب سائٹس پر موجود خبریں، مضامین، کالم پڑھنے کا شوق پیدا ہو گیا۔ کل بھی اپنے ایڈیٹر کو میسج کیا کہ جو

Read more

مزدور ڈے۔ سوشل میڈیا تک محدود ہمدردیاں

یہاں مزدور کو مرنے کی جلدی یوں بھی ہے محسن کہ زندگی کی کشمکش میں کفن مہنگا نہ ہو جائے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جاتا ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہوا ہے۔ صبح سویرے یہ دیہاڑی دار مزدور شہر کے چوک میں موجود تو ہوتے ہیں لیکن کام نہ ہونے کی وجہ سے مایوس اور اداس دن گزرنے کے بعد گھروں

Read more

کرونا میں جنازہ: ایسا سوچا تھا کبھی

یا اللہ! یہ کیسا وقت آ چکا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد دیکھنے کے لے ترسیں گئے، رہیں گی تو صرف یادیں یا صبر کے جملے، اگر یہ ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے تو اس بابرکت مہینے کے صدقے ہماری جان اِس وبائی مرض سے چھڑوا دے۔ ہم تو اپنے پیاروں کے مردہ جسم کو اپنے ہاتھوں سے غسل دیا کرتے تھے۔ یہ کیسا عذاب ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے کہ ہاتھ تو دور

Read more