تحریک نظام مصطفیٰ کا شہرہ آفاق کمالیہ نکیل کیس

21 مارچ 1977 کو پنجاب کے تاریخی شہر کمالیہ میں وقوع پذیر ہونے والے اس شرم ناک مگر شہرہ آفاق کمالیہ نکیل کیس کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی حکومت کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔ ان کا خیال تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی الگ الگ مساجد بنا رکھی ہیں، لہذا وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ آسانی سے یہ انتخابات جیت

Read more

وزارت عظمیٰ کا سوال ہے بابا

وزارت عظمی کا سوال ہے بابا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تواتر کے ساتھ یہ کہہ رہے ہیں کہ کسی کو دوسری تیسری یا چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کی بجائے بہتر ہے کہ ان کے یعنی بلاول بھٹو کے سر پر وزارت عظمی کا ہما بٹھا دیا جائے۔ وہ ایک نئی سیاست کو متعارف کروانا چاہتے ہیں، کیونکہ ملک کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے، پرانے سیاستدان

Read more

میاں طفیل محمد: انداز بیاں اور

انداز بیاں اور۔ میاں اشرف کمالوی جرآت و استقامت کا کوہ گراں، میاں طفیل محمد معروف کالم نگار و فیچر رائٹر میاں اشرف کمالوی کی میاں طفیل محمد کی برسی 25 جون کے حوالے سے خصوصی تحریر قیام پاکستان سے قبل کی تاریخ کی ورق گردانی کریں تو پورے ہندوستان کی معیشت، تجارت، تعلیم، سرکاری و پرائیویٹ ملازمتوں اور دیگر اہم شعبوں میں ہندو اور سکھ ہی غالب نظر آتے ہیں، ضرورت مند مسلمان بوجہ مجبوری اگر ہندو بنیے کے

Read more

انداز بیاں اور میاں محمد اشرف کمالوی

بانسری بجاتے نیرو اور پریشان عوام گزشتہ دنوں اپنے ایک ہمسائے کی عیادت کے لئے مجھے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچنا تھا، میرے گھر سے ہسپتال کا راستہ تقریباً بیس پچیس منٹ کا ہو گا، لیکن مجھے ہسپتال پہنچتے پہنچتے دو اڑھائی گھنٹے طویل سفر سے نبرد آزما ہونا پڑا۔ روداد کچھ یوں ہے کہ راستے میں شہر کا ایک بڑا اور کھلا چوراہا پڑتا ہے، عام طور پر یہاں ٹریفک بلاک نہیں ہوا کرتی، تاہم کبھی کبھار جب کوئی غیر

Read more

ملت کا پاسبان ہے محمدعلی جناحؒ

  اندھیری شب میں قدم قدم پر، چراغ اس نے جلا دیے تھے ہماری دونوں ہتھیلیوں پر، غلام لمحے سجا دیے تھے وہ جس نے صدیوں کا قرض اپنے، نحیف کندھوں پر رکھ لیا تھا وہ جس نے تنہا چٹان بن کر، عدو کے چھکے چھڑا دیے تھے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے انتقال کو ایک طویل عرصہ بیت گیا ہے۔ تاہم ان کے حسن کردار کے نقوش آج بھی تابندہ ہیں۔ قائداعظم جن ارفع و اعلیٰ

Read more

کچھ ذکر قائد ملت لیاقت علی خان کا

وزارت عظمی کی چمک دمک میرے لیے بے معنی ہے، اگر مجھے یہ معلوم ہو کہ میں بطور چپڑاسی پاکستان کی بہتر خدمت کر سکتا ہوں، تو بخدا میں اس سے انکار نہیں کروں گا۔۔۔ میرے پاس نہ روپیہ ہے اور نہ دولت، صرف ایک جان ہے جو قومی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ جب کبھی بھی پاکستان کے لیے خون دینے کا وقت آیا تو میرا خون بھی عوام کے خون میں

Read more

اپنے اپنے مفادات نے ہم کو یکجا کیا

وطن عزیز پاکستان کی گزشتہ چالیس سالہ تاریخ کے اوراق پلٹے جائیں تو انکشاف ہوتا ہے کہ یہاں اشرافیہ کے طبقہ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی مجرم اپنے جرم کو اس کی اصل کے مطابق تسلیم کرنے سے ہمیشہ انکاری رہا ہے۔ نواب محمد احمد خان قتل کیس ذوالفقار علی بھٹو پر ڈالا گیا تو بھٹو صاحب نے اپنی عوامی اور بین الاقوامی مقبولیت کے زعم میں اس کو پہلے تو پرکاہ کے برابر حیثیت بھی نہ دی۔ ان کے وکیل یحییٰ بختیار بلاشبہ ایک عالی دماغ تھے۔ لیکن وہ بھی اس کیس کو اس کی اصل روح کے مطابق لڑنے میں ناکام رہے، ان کا سارا زور اسے سیاسی کیس ثابت کرنے پر صرف ہوتا رہا۔ جب یہ کیس اپنے آخری مراحل میں داخل ہوا تو پھر بھٹو صاحب سمیت ان کے سب حامیوں کو اندازہ ہوا کہ اب تیر کمان سے نکل چکا ہے اور چڑیاں سارا کھیت چگ چکی ہیں۔

یہی حال نواز شریف کا پاناما کیس میں رہا، ان کے خواجہ آصف جیسے نادان دوستوں نے انہیں یقین دلایا کہ یہ چند ہفتوں کا شور شرابا ہے، میاں صاحب، قوم جلد ہی اسے بھول جائے گی۔ جن کی خوشامد میں آ کر میاں صاحب نے قومی اسمبلی میں جھوٹ پر مبنی وہ تقریر کر ڈالی، جس میں کہا گیا تھا، کہ حضور یہ ہیں وہ ذرائع، جن سے لندن کے فلیٹ خریدے گئے۔

Read more

قبلہ بڑے حاجی صاحب: تذکرہ ایک سچے خادم ملک و قوم کا

مجھے ابھی دفتر سے گھر پہنچے چند منٹ ہی ہوئے تھے کہ مین گیٹ کی گھنٹی یوں بجائی گئی گویا کوئی بہت ہی ایمرجنسی میں ہے۔ جلدی سے باہر نکلا تو قبلہ بڑے حاجی صاحب کے معتمد خاص چہرے پر گہری مسکراہٹ لئے میرے منتظر تھے۔ مجھے دیکھتے ہی آگے بڑھے، مصافحہ کیا اور بڑے رازدارانہ انداز میں بتایا کہ قبلہ بڑے حاجی صاحب گزشتہ کئی دنوں سے آپ کو یاد فرما چکے ہیں۔ آپ کا موبائل فون بھی مسلسل

Read more