لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کی کچھ تفصیل

اسمبلی سے *لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ* 2023 پاس کیا گیا ہے جس میں وکلا کے حقوق متعین کیے گئے ہیں جنھیں قانونی طور پر لاگو کیا جائے گا۔ جن میں چنندہ اہم درج ذیل ہیں۔ *وکلا کو پیشہ وارانہ سرگرمیوں سے روکنے پر کسی بھی شخص یا اتھارٹی کو قانونی طور پر باز رکھا گیا ہے۔ اور خلاف ورزی کرنے پر 3 سال تک کی قید یا ایک لاکھ تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ *وکلا اور ان کے

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ

پچھلے کچھ دنوں سے ٹرانسجینڈر ایکٹ لوگوں کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ جتنے منہ اتنی باتیں۔ اس کی مکمل وضاحت اور حقیقی تصویر کشی کے لیے یہ آرٹیکل لکھ ریا ہوں۔ لفظ ٹرانسجینڈر کو سمجھنے کی ضرورت ہے معمول میں جب انسان پیدا ہوتا پے تو اسے مرد یا عورت کی جنس ملتی ہے اور کبھی کبھار خوجہ سرا۔ لیکن کچھ لوگوں میں کچھ تبدیلیاں وقت کے ساتھ ساتھ رونما ہوتی ہیں اور وہ شناختی مخمصے کا

Read more

جمہوریت

جمہوریت کی تعریف کو اگر دیکھا جائے یہ تو ایک ایسا سیاسی نظام حکومت ہے جس میں عوام طاقت کا سر چشمہ ہوتے ہیں۔ جیسا کہ عموماً جمہوریت کے بارے میں کہا جاتا ہے۔ گورنمنٹ آف دی پیپل۔ گورنمنٹ بائے دی پیپل۔ اینڈ گورنمنٹ فار دی پیپل۔ یعنی کہ عوام ہی حکومت کا انتخاب کرتے ہیں، عوام ہی حکومت چلاتے ہیں اور اس چلنے والی حکومت کے ثمرات بھی عوام کو ہی ملتے ہیں۔ اب یہ تو ہو گئی کتابی

Read more

انقلاب اور عصر حاضر کے تقاضے

انقلاب کہتے ہیں ایک ہمہ جہت تبدیلی کو۔ کسی بھی قسم کی مکمل تبدیلی کو انقلاب کا نام دیا جا سکتا ہے۔ اگر اسے سیاسی نظر سے دیکھا جائے تو کسی بھی ملک میں چل رہے سیاسی نظام میں یکسر مکمل تبدیلی کے نام کو انقلاب کہتے ہیں۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ وطن عزیز کے موجودہ حالات اور انقلاب کا کیا سنگ میل ہے۔ پاکستان میں اشرافیہ کے علاوہ تمام طبقوں کے لوگ ان گنت مسائل کا شکار ہیں۔

Read more

عالیہ اور حمزہ ،میں اور انقلاب

تم نے ایک مرتبہ مجھ سے کہا تھا کہ قاسم تمھارے ہونے یا نہ ہونے سے کس کو فرق پڑتا ہے۔ تمہاری تمام باتوں کے سنگ یہ بات بھی میرے دماغ کے گلدان میں آج تک پھول کی مانند سجی ہے۔ تم نے درست کہا یا غلط اس بات کو رہنے دیتے ہیں۔ خوشی کی ایک خبر سنو! میں نے اس جسم کو تیاگنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں خود کو ایک نئے جیون کے حوالے کرنے جا رہا

Read more

آخر نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟

آج کل جدھر بھی جائیں، بازار کی دکانوں میں جائیں یا پھر ہوٹلوں میں، کسی سرکاری دفتر میں جائیں یا پرائیویٹ ادارے میں، ہسپتال جائیں یا کسی پارک وغیرہ میں، کسی چائے کے کھوکھے پر بیٹھیں یا اعلی شان ریستوران میں، تقریباً ہر جگہ ایک ہی تحریر دیکھنے کو ملتی ہے۔ ” اپنے قیمتی ساز و سامان کی حفاظت خود کریں، عملہ اور انتظامیہ کسی بھی قسم کے نقصان کے ذمہ دار نہ ہوں گے“ ۔ تحریر کے الفاظ مختلف

Read more

جامن کا درخت

اس موسم میں پنجاب یونیورسٹی کی سوغاتوں میں سے ایک سوغات ”جامن“ ہے۔ آج چھٹی تھی سارا دن روم میں بستر توڑنے کے بعد شام کو سوچا تھوڑا سیر کر آتے ہیں اور جامن بھی توڑ لاتے ہیں اسی غرض سے یونیورسٹی میں آوارہ گردی کو نکلا۔ گھومتے گھومتے ایک ایسی جگہ پہنچا جو آج سے پہلے میری نظروں میں نہ آئی تھی اس جگہ کو ایکسپلور کرنے کی چاہ میں گھنے درختوں میں گھستا چلا گیا۔ فطری ماحول میں

Read more

انقلابی طبقہ

اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو تقریباً پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوان نسل پر مشتمل ہے لیکن پاکستانی ریاست بطور ”ماں“ اپنے اس نوجوان اولاد طبقے سے خاصی مایوس ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا دار و مدار زیادہ تر اس ملک کے سیاسی اور معاشی نظام پر ہوتا ہے اور اپنے وطن پاکستان کی سیاست اور معیشت میں نوجوان کا کردار کوئی خاص حیثیت نہیں رکھتا۔ چلیں اگر معیشت میں تھوڑا بہت حصہ مان بھی لیا

Read more

ادھورا سچ

اصل ماجرا یہ ہے کہ زرعی انقلاب کے بعد ہزار ہا سال قبل سے مرد جسمانی مشقت کرنے کے باعث عورت پر ڈومیننٹ رہا ہے۔ تاریخ کے اس پنے سے لڑ کر ابھی کوئی چند سو سال قبل تک عورت کو مختلف صورتوں میں قید رکھا گیا۔ اس قید کی حفاظت کے لیے چالاک مردوں نے مذہب، رسومات اور تعلیمات کا سہارا لیا۔ اب سیچوایشن ایسی ہو گئی کہ ان سب ٹولز کے ذریعے عورت جسمانی غلامی کے ساتھ ساتھ

Read more