کراچی والو! بھٹو کو مارنا ہو گا

بارش کا خوبصورت موسم! جب سورج بادلوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتا ہے، نرم نرم بوندے مٹی کو مہکاتی ہیں اور جب قوس و قزح کے رنگ افق پر بکھر جاتے ہیں، ایسے میں دل چاہتا ہے تمام فکروں سے آزاد ہو کر موسم سے لطف اندوز ہوں لیکن افسوس ہم کراچی کے رہائش پذیر ہیں جہاں لوگ بارش میں گھروں سے نکلنے سے کتراتے ہیں۔ حالیہ انگلینڈ میں درجہ حرارت کے غیر معمولی سطح کے بڑھنے سے تاریخ کے

Read more

ڈپریشن کا علاج کیسے ممکن ہے؟

ڈپریشن میں مبتلا افراد عموماً ان کیفیات کا سامنا کرتے ہیں جیسا کہ ”ہر وقت اداس یا افسردہ رہنا، جس کام کو کرنے میں پہلے دلچپسی ہوتی تھی اسی کام کو کرنے میں بیزاری محسوس کرنا، جسمانی اور ذہنی کمزوری ہونا، تھوڑا کام کر کے تھکاوٹ محسوس کرنا، اپنے اردگرد یا روزمرہ کے کاموں پر توجہ نہ دینا، خود کو دوسروں سے کم تر یا حقیر سمجھنا۔ خود اعتمادی کی کمی، ماضی کی غلطیاں خود پر حاوی کر لینا یعنی مستقبل سے مایوس ہو جانا، بھوک نہ لگنا یا زیادہ بھوک لگنا، نیند کا نہ آنا، ہر بات میں چڑچڑاہٹ ، خودکشی کا سوچنا یا خودکشی کی کوشش کرنا۔“ اور اگر ان علامات پر فوری قابو نہ پایا جائے تو یہ نفسیاتی امراض انسانی شخصیت کو بکھیر دیتے ہیں۔

Read more

میں پاگل نہیں ہوں

موسلادھار بارش کے ساتھ زویا کی آنکھیں پورے آب و تاب سے بہہ رہی تھیں۔ وہ اپنے ہوش میں نا تھی، آوارہ بارش کا تھپڑ گال پر پڑا تو خیال آیا، وہ چھت سے کپڑے اتارنے آئی تھی۔ تیز دھرکتے دل کے ساتھ ساکن جسم کو جھنجوڑ کر کپڑوں کو رسی سے اتارنے بھاگی۔ وہ پوری طرح بھیگ چکی تھی کوئی دیکھ کر بھی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ اسے بارش نے بھگویا ہے یا آنکھ کے آبشار نے۔ تیز تیز قدموں سے سیڑھیاں اترتی ہوئی کمرے میں داخل ہوئی۔ کمرے میں ایک طرف کپڑے پھیلا دیے اور پلنگ پر جا لیٹی۔ منہ تکیے میں ڈالے ماضی کے اوراق پلٹنے لگی۔

”کب سے کال کر رہا ہوں کہاں ہو تم؟“

Read more

مرد بھی مجبور ہو سکتا ہے!

ہمارے معاشرے میں تمام معاملات زندگی میں مرد کو برتری حاصل ہے چاہے وہ گھریلو ہو یا سماجی۔ رعب دار، غصے کا تیز، پتھر دل، احساس سے نالاں جیسی ان تمام خصوصیت کو ہم نے خود ہی مرد کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ ہوش سنبھالتے ہی ہمارے ذہنوں میں مرد کی تصویر کچھ یوں بنا دی جاتی ہے کہ خود بہ خود مرد اپنی شخصیت کو اسی انداز میں ڈھالنے لگتا ہے۔ اگر غور کریں تو کیسے یہ سوچ

Read more

شفا خانہ فیس بک

میری عمر 36 سال ہے، شادی شدہ ہوں، 3 سال سے ذہنی مسائل کا شکار ہوں، یاداشت کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور وقت کے ساتھ ان مسائل میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ کچھ لکھتا ہوں تو لکھتے لکھتے الفاظ بھول جاتا ہوں، گفتگو کے دوران بات بھول جاتا ہوں اتنا ہی نہیں ایک بار ہاتھ دھونے کے باوجود بار بار دھوتا ہوں، نیند پوری کرنے کے بعد بھی غنودگی طاری رہتی ہے۔ کوئی دوست رہنمائی فرمائے مجھے کیا ہوا ہے اور کیا اس کا علاج ممکن ہے؟

Read more

بچوں کی کہانی :ارفع جادوگروں کی بستی میں

شہر سے تقریباً 01 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک خوبصورت و سر سبز علاقہ ”جادوگروں کی بستی“ کے نام سے مشہور تھا۔ یہاں سو، دو سو گھر تھے۔ کیونکہ سالوں پہلے یہاں بہت سارے سرکس میں تماشا دکھانے والے جادوگر رہتے تھے بس ان ہی کی وجہ سے اس جگہ کا نام ”جادوگروں کی بستی“ پڑ گیا۔ کچھ ہی عرصہ بعد اس خوبصورت بستی میں ارفع اور اس کی فیملی منتقل ہونے والی تھی۔ ارفع یہ کیا کر رہی

Read more

ول یو بی مائے گرل فرینڈ؟

سوشل میڈیا میں آج کل کیا ہو رہا ہے یہ کسی سے چھپا نہیں۔ ایک لڑکا اگر لڑکی سے دوستی کرنا چاہے تو باتوں کا سلسلہ کچھ یوں شروع ہوتا ہے : پہلے دن لڑکا: ہائے کیسی ہیں آپ؟ لڑکی: میں ٹھیک آپ کون؟ لڑکا: میں ٹیپو، آپ کی dp بہت اچھی ہے۔ ۔ ۔ لڑکی: سچی! شکریہ لڑکا: مجھ سے دوستی کریں گی؟ لڑکی: اوکے کچھ دن بعد لڑکا: آپ مجھے بہت اچھی لگنے لگی ہیں لڑکی: مطلب؟ لڑکا:

Read more

مسڑ کراچی! باولے ہو تم، کسی کو تم سے پیار نہیں

مولانا رومی کی حکایت سے ”ایک چڑا اور چڑی شاخ پر بیٹھے تھے۔ دور سے ایک انسان آتا دکھائی دیا تو چڑی نے چڑا سے کہا اڑ جاتے ہیں یہ ہمیں مار دے گا۔ چڑا کہنے لگا کہ دیکھو ذرا اس کی دستار پہناوا شکل سے شرافت ٹپک رہی ہے یہ ہمیں کیوں مارے گا۔ جب وہ قریب پہنچا تو تیر کمان نکالی اور چڑا کو مار دیا۔۔۔ چڑی فریاد لے کر بادشاہ وقت کے پاس حاضر ہوگئی، شکاری کو

Read more

میاں گلاب جامن کی کہانی!

مٹھائیاں کس کو پسند نہیں ہوتی؟ تقریباً ہر شخص ہی مٹھائیوں کا شوقین ہوتا ہے کیونکہ مٹھائی لذت کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ آپ کی خوشیوں کو بھی دوبالا کرتی ہے۔ جی ہاں! اسی لیے تو شادی بیاہ ہو یا ہو عید کا سماء یا پھر ہو خوشی کا کوئی موقع مٹھائیوں کے بغیر پھکی پڑ جاتی ہے، جبکہ بیشتر میٹھے کے شوقین افراد تو کسی خوشی اور تہوار کے منتظر بھی نہیں رہتے ان کا جب دل مچلتا

Read more

اے عورت۔ تم ریپستان میں رہتی ہو!

حالیہ لاہور ریپ کیس کسی سے ڈھکا چھپا نہیں شاید بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس کیس کے بارے میں بہت کچھ جان چکے ہوں گے ، کیونکہ پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اسی دل چیر دینے والے گھناونے فعل پر تبصرے جاری ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رات گئے بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ ہوا اور تاحال وحشی درندے ابھی تک آزاد دھندھنا رہے۔ پاکستان میں خواتین کو مرد کے شانہ

Read more

فٹ بنیں اپنے لیے! کیا خود سے پیار نہیں کرتے؟

آج کل نوجوانوں میں جم کلچر کثرت سے فروغ پا رہا ہے۔ کبھی یہ جم تو کبھی وہ جم، اور جس کی پہنچ میں جم نہیں ان کے لیے یوٹیوب کے ٹوٹکے زندہ باد، غرض جس کو دیکھیں خود کو پتلا اور خوبصورت بنانے میں لگے پڑے ہیں۔ خود کو ترشنا اور نکھارنا قطعاً غلط نہیں لیکن اس بات کی تسلی ضروری ہے جو ہم کر رہے کیا وہ درست طریقہ کار ہے؟ کیونکہ اس کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا جس کی مدد سے آپ فٹ رہ سکیں۔ نوجوانوں میں تیزی سے بڑھتے اس رجحان کی ایک وجہ ہماری فلمی و ڈرامائی شخصیات بھی ہیں جن کی ظاہری جسامت سے متاثر ہو کر ہمارے نو جوان اس نگر چل پڑے ہیں۔

ہم خود کو کیسے فٹ رکھ سکتے ہیں؟ صرف باہر سے فٹ نہیں بلکہ آپ کا اندر سے فٹ ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ تاکہ ہمیں جب بھی خود اپنی ضرورت محسوس ہو اس وقت ہمارا جسم اک دم ساتھ دے، اگر ہمیں صبح سویرے اٹھنا ہے تو ہمارا دماغ اور جسم خود بہ خود ہمیں اٹھائے، بالکل ویسے ہی جیسے اگر ہمارے پیچھے کتا لگتا ہے تو ہم خود بہ خود بھاگتے ہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے دو باتوں کو مدنظر رکھیں، ایک درست ورزش اور دوسرا درست غذا کا استعمال۔

Read more