ہوئے نامور بے نشان کیسے کیسے

بیگم شیخ حسینہ آئرن لیڈی آف بنگلہ دیش مدر آف بنگلہ دیش کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ انہوں نے بنگلہ دیش کے لیے کیا کچھ نہیں کیا یہ وہ خاتون ہیں جو پانچ مرتبہ وزیراعظم کا شرف حاصل کر چکی ہیں ایک عورت ہونے کے ناتے مسلسل کامیابی سے جیتنا ایک اسلامی ملک کا سربراہ بن کے رہنا یہ کوئی عام بات تو ہو نہیں سکتی جب سے انہوں نے اقتدار سنبھالا مسلسل بنگلہ دیش ترقی کرتا جا رہا

Read more

اور یہ تاریخ عالم کی عظیم ترین عمارتوں میں سے ایک عمارت ہے

آیا صوفیہ سلطان فاتح کے قسطنطنیہ فتح ہونے سے پہلے مسیحیوں کا دوسرا بڑا مذہبی مرکز بنا رہا ہے پانچ صدی عیسوی میں مسیحی دنیا دو بڑی سلطنتوں میں تقسیم ہو گئی تھی ایک سلطنت مشرق میں تھی جس کا پایہ تخت قسطنطنیہ تھا اس میں ہلکان یونان کوچک شام مصر اور حبشہ وغیرہ کے علاقے موجود تھے وہاں کا سب سے بڑا مذہبی پیشوا پیتھرک کہلاتا تھا دوسری بڑی سلطنت مغرب میں موجود تھی جس کا مرکز روم تھا

Read more

سوشل ڈیلما اور ینگ جنریشن

کچھ عرصہ پہلے Netflix پر ایک ڈاکیومینٹری دکھائی گئی تھی جس میں سوشل میڈیا کے مطابق معلومات تھی کہ یہ جو آج کل کا میڈیا ہے یہ کتنا کارگر ہے اور اس کے ہمیں کیا فائدے اور نقصانات ہیں اس میں ہمارا مستقبل کدھر جا رہا ہے یہ ڈاکیومینٹری ہمیں بتا رہی ہے انٹرنیٹ ہمارے ذہن کی کس طرح جوڑ توڑ کرتا ہے اور کس طرح ہمیں کنٹرول کیا جا رہا ہے ہماری آج کل کی جنریشن کس طرف جا

Read more

جیسندا آرڈن: جس سے سیکھنے کو بہت کچھ ہے

دنیا میں لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، مگر زندہ وہی رہتے ہیں جو دنیا میں نام کمانا جانتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے کام کی وجہ سے زندہ رہتے ہیں اور لوگوں کی دلوں میں اعلیٰ مقام پیدا کرتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں چھوٹی تھی تو اس وقت لیڈی ڈیانا انگلینڈ کی شہزادی تھیں، وہ خوب صورتی کی مالک تھیں۔ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اگر ہم اپنے ملک کی بات کریں، تو ہمارے یہاں بھی ایسی عورتیں پیدا ہوئی ہیں، جنہوں نے اپنے کام اور کردار کی وجہ سے دنیا میں نام کمایا ہے۔ رعنا لیاقت علی، محترمہ فاطمہ جناح جنہیں ہم مادر ملت کہتے ہیں۔

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں۔ جہاں عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ وہ مرد کے گلے کا ہار نہیں بننا چاہتی، مگر اسے پاؤں کی جوتی بنانے کا کسی کو بھی اختیار نہیں۔ لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں میں شعور بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل لڑکیوں کو پڑھانے میں کافی مسائل پیدا ہوتے تھے۔ لیکن اب تمام تر مسائل کے با وجود لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیوں کہ پڑھی لکھی ماں ہی ایک پڑھا لکھا معاشرہ پیدا کر سکتی ہے۔

Read more

آیا صوفیہ کی فتح دراصل استنبول کی فتح ہے

آیا صوفیہ استنبول میں جامع مسجد سلطان احمد کے قریب واقع ایک شاندار تاریخی عمارت ہے، جو پہلے چرچ تھا جسے 532ء میں بازنطینی بادشاہ نے بنایا تھا اور اس کی تعمیر پر 5 سال لگے۔ 537ء میں باقاعدہ طور پر اسے عوام کے لیے کھولا گیا۔ آیا صوفیہ دنیا میں فن تعمیر کا ایک عالی شان جہاں لیے ہوئے ہے، جسے رومی اور ترک انجینئروں نے کمال مہارت سے دنیا کی شاندار عمارت بنایا۔ آج بھی دنیا بھر سے

Read more

آن لائن کلاسز کتنی کارگر ہیں؟

کورونا وائرس سے تعلیم کا شعبہ سخت متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبا اور طالبات گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ پڑھائی سے دور رہنے کی وجہ سے بچے پریشان نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں بچوں کو آن لائن کلاسز کا ایک لالی پاپ دیا گیا ہے اور یہ لالی پاپ صرف پرائیویٹ اسکولوں اور اداروں نے دیا ہے۔ کیوں کہ ان کا مقصد سامنے آیا ہے کہ وہ بچوں کے مستقبل سے نہں بلکہ

Read more

عام سی لڑکی سے کال گرل تک

موجودہ زمانے میں ہم ہمیشہ گزرے ہوئے زمانے کو برا کہتے ہیں، ہم ہمیشہ بگڑے حالات و ماحول کو دیکھھ کر یہی اندازہ لگاتے ہیں کہ آج کل کا ماحول خراب ہے یا آج کل زیادہ تر یہی تبصرے سننے کو ملتے ہیں کہ انٹرنیٹ نے زمانہ خراب کر دیا ہے۔ کبھی نیٹ، کبھی کیبل یا کبھی کوئی لڑکی یا کبھی یونیورسٹی اور کالج کا ماحول۔ ہم کبھی بھی اپنی پرورش اور اپنی کوتاہی پر غور ہی نہیں کرتے کہ

Read more

سینٹ تھامس: حیدرآباد کا قدیم ترین گرجا گھر

حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ جہاں یہ شہر ایک قدیم تاریخ کا حامل ہے، وہاں اس شہر میں لاتعداد قدیم مقامات بھی ہیں جو اس کی پہچان بنے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد کا نام زبان پر آتے ہیں، ذہن تاریخ کے ان جھروکوں میں جھانکنے لگتا ہے، جب اس شہر پر کئی قہر نازل ہوئے، توبوں گھن گرج اور بندوقوں کی نالیوں سے نکلی گولیوں نے شہر کی گلیوں کو اجاڑ دیا تھا۔ مگر ان تمام تر عوامل کے

Read more

شہد کی مکھیوں کا جہانِ حیرت

ہمارے ارد گرد اور مخلوقات میں انسان حیوان جانور چرند پرند سب شامل ہیں اس مخلوق کو ہر ایسی چیز کو پتہ ہوتا ہے جو ایک انسان کو پتہ ہوتا ہے۔ ہر مخلوق میں اللہ تعالیٰ نے ایک الگ خصوصیت رکھی ہے۔ ہمیں اس چیز کا بھی بخوبی علم ہوتا ہے کہ کس طرح اور کس جگہ انڈے دینے ہیں کس طرح رزق تلاش کرنا ہے اور کس طرح اپنے بچوں کی پرورش کرنی ہے۔ آپ کینگرو کی مثال لے لیں کینگرو اپنے بچے کو اپنے بیگ (تھیلی نما) میں رکھتا ہے تاکہ جب تک اس کا بچہ صحیح چلنا اور دوڑنا نہ سیکھ لے ٹھیک اسی طرح اونٹ کو کوہان جیسی نعمت سے نوازا گیا تاکہ وہ اپنا کھانا اس کوہان میں محفوظ کر سکے۔

ہر جانور اور چرند پرند کی الگ الگ خصوصیات ہیں۔ ان میں ایک مخلوق نمایان ہے جس کا نام شہد کی مکھی ہے یہ شہد کی مکھی ویسے تو معمولی جسمات کی مالک ہے پر اس کی کارکردگی حیران کدہ ہے جو ہر اس انسان کو سوچنے پر مجبور کردیتی ہے کہ یہ اتنی سی مکھی آخر کیسے اتنا عمدہ اور لذیذ شہد بنا لیتی ہے جس میں 99 بیماریوں کا علاج پایا جاتا ہے۔ شہد کی مکھی شہد بنانے کے عمل کی آغاز پھولوں سے امرت (نیکٹر) اکٹھا کرنے سے کرتی ہے آمرت ایک میٹھا رس ہوتا ہے

آئیے ا ب ہم شہد کی خصوصیات پر سائنسی تحقیقات کی روشنی میں نظر ڈالتے ہیں۔

Read more

حیدرآباد کا میراں اسکول، وزیر تعلیم کی بیٹی اور میرا بچپن

میرے کانوں تک جب یہ خبر پہنچی کہ سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے اپنی بیٹی کو حیدرآباد کے سرکاری میراں اسکول میں داخلہ دلوایا ہے تو میرے ذہن کے دریچوں میں میرے بچپن کے وہ دن لوٹ آئے، جب میں اسی اسکول کی طالبہ تھی۔ میراں اسکول مجھ سمیت حیدرآباد کی کئی لڑکیوں کا اسکول رہا ہے۔  ایک ایسا اسکول جس کا معیار تعلیم اس شہر کی پہچان رہا ہے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکول سے

Read more