…اور شیخ صاحب کی نماز قضا ہو گئی

جہازی سائز کے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر پڑا الارم کلاک بجا ہی تھا کہ مفتی صاحب نے آنکھیں کھولی، ساتھ رکھے لیمپ کی لائٹ روشن کی اور ٹیبل سے اپنا چشمہ اٹھا کرلگایا، پلنگ سے اترتے ہی ریشمی قالین پر پڑی برانڈ کی چپل روز علی الصبح ان پیروں کی زینت بنتی جو اٹھتے ہی مسجد کی طرف چل پڑتے۔ شیخ جمال علاقے کے معززین میں شمار ہوتے تھے۔ صوم و صلواۃ کے پابند تھے۔ زیادہ تر نماز با

Read more

آپ خوش ہیں کیا؟

ہمارے ایک کولیگ ہیں وہ جب بھی کسی سے ملتے ہیں تو سلام کے بعد حال پوچھنے کے لئے ان مخصوص الفاظ کا استعمال کرتے ہیں کہ آپ خوش ہیں؟ سننے میں یہ ایک عام سا جملہ لگتا ہے لیکن یہ جملہ سننے والے کے سامنے بہت سے سوال کھڑے کر دیتا ہے جواب دینے سے پہلے انسان کو سوچ میں مبتلا کردیتا ہے کہ کیا وہ واقعی خوش ہے؟ مجھ سے جب انہوں نے یہ سوال کیا توبڑے مختلف

Read more

پولیس کو کورونا وائرس کا روٹ کیسے معلوم ہوا؟

گزشتہ روز آفس سے واپسی پر ایک ضروری کام سے ماڈل ٹاؤن جانے کا ارادہ ہوا۔ دفتر سے ڈیوٹی پوری کرکے نکلی، پارکنگ سے گاڑی نکالی، گاڑی سٹارٹ ہوتے ہی نظر سپیڈو میٹر پر پڑی، دیکھتے ہی احساس ہوا کہ فیول ڈلوانا پڑے گا لیکن اندازے کے مطابق اتنا فیول تھا کہ آفس سے ماڈل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن سے گھر جایا جاسکتا تھا۔ اسی خیال کے ساتھ گاڑی سڑک پر آچکی تھی اور ماڈل ٹاؤن کا سفر شروع ہوچکا

Read more

میرے پاس ”خاص“ ہے

شادی ہمارے معاشرے کا ایسا اہم مسئلہ ہے جس پر جتنی بات کی جائے کم ہے۔ سب سے پہلے رشتوں کے مسائل اور پھر شادی کو جتنا مشکل بنا دیا گیا ہے اس سب صورتحال میں والدین بیٹیوں کے لئے کسی بھی مناسب رشتے ( جس کا معیار ہمارے یہاں لڑکے کا اپنا گھر اور اچھی نوکری سمجھا جاتا ہے ) کو غنیمت جانتے ہوئے جلد بیٹیوں کے فرض سے سبکدوش ہو نا چاہتے ہیں اور اسی جلد بازی میں

Read more

پاکستان میں خطرناک وائرس پہلے سے موجود ہے

چین کے شہرووہان سے شروع ہونے والی مہلک بیماری کورونا وائرس نے چائنہ میں تباہی مچانے کے بعد بیشتر ممالک کا رخ کر لیا۔ بد قسمتی سے وطن عزیز میں بھی اب تک دو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں میڈیا پر یہ خبر نشر ہونے کے بعد پاکستان میں خوف کا عالم ہے۔ لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ اس ڈر کی وجہ وائرس تو ہے ہی لیکن اس سے بڑی وجہ ہمارے ملک میں طبی سہولیات کا فقدان ہے لوگ گبھرائے

Read more

تیس روپے

نومبر کی نیم سرد شام میں شہر کے مرکزی چوک کے سگنل پر گرم انڈے، گرم انڈے کی آواز گونج رہی تھی۔ بازو کے ساتھ لٹکتے انڈوں سے بھرے کولر کا وزن اسے اپنے کندھوں پر پڑ ی ذ مہ داری سے بھاری نہیں لگ رہا تھا۔ سگنل سبز ہوتے ہی جلد بازی میں نکلتی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے خود کو بچاتے ہوئے وہ گرین بیلٹ کے پاس واپس پہنچا، دیوار کی ٹوٹی ہوئی دو اینٹوں کو اوپر نیچے

Read more

در ودیوار سے زیادہ دل و دماغ روشن ہونا چاہیے

بھاری بھرکم تالا اس بوسیدہ دروازے پر لگا تھا جو ہمیشہ دوسروں کے لئے کھلا رہتا تھا، دل بوجھل تھا اور آنکھیں نم، میں نے حلق سے بمشکل نکلنے والی بھاری سی آواز میں ملازم سے تالا کھولنے کوکہا۔ اس نے دو سے تین بارچابی الٹی سیدھی کر کے گھمائی اور زنگ آلود تالے کو کھول کر دروازے کو ہلکا سا دھکا دے کر کھول دیا۔ قدم اندررکھتے ہی مشکل سے اپنا وجود قائم رکھنے والی چھتوں سے ماضی کی یادوں کی بارش برسنے لگی

Read more

حرف جو لب تلک نہیں آیا

جذبہ کوئی بھی ہو خواہ، غم، غصہ، خوشی، اداسی، محبت اظہارمانگتا ہے۔ ان کہی بہت تکلیف دیتی ہے۔ آپ کے اندر توڑپھوڑکا ایک عمل جاری رہتا ہے، ایک اکیلا انسان کبھی کبھار خود کو کسی پریشانی یا کسی بھی عجیب صورتحال سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔ اسے کسی بہت مخلص شخص کی تلاش ہوتی ہے جسے وہ اپنی صورتحال سے آگاہ کر سکے، وہ اس کے دوست، اس کے رشتہ دار اس کی فیملی کوئی بھی ہو سکتاہے لیکن دور جدید میں مختلف ایجادات کے باعث جہاں فاصلے سمٹ گئے وہیں انسان ایک دوسرے سے دور ہوتے چلے گئے۔

Read more

عورت کے لئے کیسا مرد فخر کا باعث ہوتا ہے

”پاکیزہ اور وفادار عورت مرد کا غرور ہوتی ہے“۔ اپنے ایک میل کولیگ کا یہ اسٹیٹس دیکھا تو پہلا سوال یہی ذہن میں آیا جو اسٹیٹس پر کومنٹ کی صورت میں بھیج دیا۔ کہ عورت کہ لیے کیسا مرد فخر کا باعث ہوتا ہے؟ موصوف کا کہنا تھا کہ یہ تو عورت ہی بتا سکتی ہے نا، میں نے لکھ بھیجا یعنی مرد نے ویسا ہونا تو دور کی بات کبھی یہ سوچنا بھی گوارا نہیں کیا کہ ایک عورت کو

Read more

ماں پنجابی بول کر شرمندہ کیوں کرواتی ہے

آج مادری زبان کے عالمی دن پر ایک واقعہ یاد آگیا جو کچھ یوں ہے کہ چند مہینے پہلے کی بات ہے جب مجھے اپنی بہن کو ڈائیو ٹرمینل پر چھوڑنا تھا بس نکلنے میں ابھی وقت تھا تو اس کو کمپنی دینے کے لئے اس کے ساتھ ویٹنگ ایریا میں انتظار کرنا پڑا۔ جہاں کافی مسافر انتظار گاہ میں موجود تھے وہیں ایک صاحب اپنی والدہ کے ساتھ براجمان تھے۔ وہ خاتون بیٹے کے ساتھ کوئی قصہ چھیڑ کر بیٹھی تھیں او ر وہ پنجابی زبان میں بات کر رہی تھیں۔

ان صاحب کو یہ بات بہت ناگوار گزر رہی تھی وہ شاید احساس کمتری کا شکار ہو رہے تھے کہ اتنے مسافر بیٹھے ہیں جو پڑھے لکھے لوگ ہوں گے اور پنجابی بولنے سے ان کی یا ان کے والدہ کے لئے ایسا تاثر جائے گا کہ وہ پڑھے لکھے لوگ نہیں ہیں

Read more

منٹو، لاہورعجائب گھر کا مجسمہ اور ہمارا وحشی پن

لاہور عجائب گھر کے داخلی راستے پر نصب کیا جانے والا وحشی پن کا تاثر پیش کرتا مجسمہ دیکھنے والوں کے لئے تشویش کا باعث بن گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہا اور نا قابل برداشت ہو گیا۔ آخر کار اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق مجسمہ لاہور میں فنون لطیفہ کے ایک طالب علم ارتباط الحسن چیمہ کے تھیسس کا پروجیکٹ تھا، جس میں انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی

Read more

خواتین ڈرائیورز کا تنقید سے ہراسمنٹ تک کا سفر

وہ دیکھو خاتون گاڑی چلا رہی ہے، یہ جملہ اس وقت سننے کو ملتا تھا جب خواتین ڈرائیورز اکا دکا پائی جاتی تھیں۔ موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق خواتین ڈرائیورزکی تعداد تیس فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ خواتین جہاں بیشتر معاملات میں خود مختار ہو رہی ہیں وہیں انہوں نے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کے لئے بھی مردوں پر منحصر کرنا چھوڑ دیا ہے اور یہ بات خوش آئند بھی ہے

Read more

گل بہار بانو: غفلت کے اندھیروں میں فن کا ڈوبتا ہوا سورج

چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری یہ مشہور غزل گانے والی ماضی کی نامورپاکستانی گلوکارہ گل بہار بانو اپنا ذہنی توازن کھو چکی ہیں، علاقائی چینل کے مطابق وہ اپنے سوتیلے بھائی کے رحم و کرم پر ان کے گھر میں زندگی کے دن پورے کر رہی ہیں۔ گل بہار بانو بہاولپور کے علاقہ خانقاہ شریف سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے گائیکی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ غزل گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھنے والی

Read more

عید کا چاند

سنا ہے کل روزہ نہیں ہو گا سڑکوں پہ کھانے کو مفت کھانا نہیں ہو گا سنا ہے عید آئی ہے بڑی خوشیاں وہ لائی ہے شہر کی عید گاہوں میں بہت ہی رونقیں ہوں گی میری عمر کے سب بچے نئے کپڑے وہ پہنیں گے عیدی کے نئے نوٹوں سے کھلونے بھی خریدیں گے میں بھی ایک بچہ ہوں کل بھی ڈھیرکچرے کے مجھے یوں ہی ڈھونے ہیں میرے ہاتھوں پہ کالک ہے میرے پاوں بھی ننگے ہیں ہے

Read more

ایدھی کے جھولے سے اللہ کے گھر تک

سڑک کنارے، کوڑے دان اور قبرستانوں میں نومولود بچے زندہ اور مردہ حالت میں ملنے کے واقعات ہمارے ملک میں عام ہیں۔ ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے علاقہ دنیا پور میں پیش آیا ہے۔ جہاں مسجد کے احاطے سے نوزائیدہ بچی ملی، علاقہ مکین نمازفجر کی ادائیگی کے لئے آئے تو بچی کومسجد میں پایا، اس کے ساتھ ہی پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا اور رات کے اندھیرے میں

Read more

میں شوخ رنگ نہیں پہن سکتی

مدرز ڈے پر امی کے لئے جوڑا خریدنا تھا۔ آدھی دکان کے کپڑے دیکھ لئے۔ جب بھی کوئی اچھا لگا تو ماں کی آواز کانوں میں گونج گئی، یہ رنگ میں نہیں پہن سکتی، ہر بار اس بحث پر میں امی سے یہی کہتی تھی، امی سارا جوڑا تو لال یا گلابی نہیں ہے، کہیں کہیں شوخ رنگ ہے، سب پہنتے ہیں، آپ کیوں نہیں پہن سکتیں؟ ابو کے انتقال کے بعد امی نے کبھی شوخ رنگ نہیں پہنا، ان

Read more