ایک عکس جو ٹھہر گیا آنکھوں میں۔ سلطانہ صدیقی سے ملاقات

چیلنجز کو اوپورچونٹی سمجھنے والی بہادر خاتون سلطانہ صدیقی سے ہوئی ایک ملاقات کا احوال۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ ہم کسی بھی شخصیت کو ٹیلیوژن پر دیکھ کر اس کی باتوں یا اس کے خیالات کے گرویدہ ہو جاتے ہیں اور جب اس شخصیت سے بالمشافہ ملنے کا اتفاق ہو جائے تو ہماری یہ پسندی دے گی مزید گہری ہوجاتی ہے یا یوں کہیں کہ دنیا میں ایسے لوگ بہت ہی کم پائے جاتے ہیں جن کی پرسنیلٹی کی

Read more

نور جہاں: چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے پاگل کی طرح

دلوں کی ملکہ نورجہاں دنیا سے تو گئیں مگر دل سے نہ جاسکیں۔ سروں کی شہزادی ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے مگر ان کی سریلی اؤاز آج بھی کانوں میں رس گھولتی محسوس ہوتی ہے۔ نورجہا ں کی زندگی کا سفر گو بہت آسان نہیں تھا تہم انھوں نے اپنی محنت اور حوصلے کی بنیاد پر زندگی کے نشیب و فراز کا مقابلہ کیا اور دنیا کے سامنے نہ صرف اپنے فن کا

Read more

لو تہ خاک تم سما بھی گئے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات آنے والی نسلیں بھی فراموش نہ کرسکیں گی۔ 28 مئی 1998۔ ملکی تاریخ کا وہ اہم ترین دن جس کو اس ملک کا کوئی بھی زی ہوش محب وطن پاکستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ بظاہر اس دن کی ابتدا بھی ایک عام دن جیسی ہی تھی، سورج معمول کے مطابق اپنی ڈگر پہ رواں دواں تھا، لوگ باگ روزمرہ کے کاموں میں معمول کی طرح مصروف تھے کہ چاغی کی پہاڑیوں میں گونجنے والے

Read more

آف شور کمپنیوں کے شور میں دبتا غریب عوام کا شور

کہتے ہیں کہ کسی بھی آزاد ریاست میں سانس لینے والے ذی روح کا یہ بنیادی حق ہے کہ اسے ریاستی اور بین الریاستی معاملات سے مکمل آگاہی حاصل ہوتی رہے۔ اس وضاحت کی روشنی میں اگر دیکھا جائے تو آج کل ہمارے ملک کا میڈیا اپنی ذمے داریاں بخیر و خوبی نا صرف نبھا رہا ہے بلکہ عوام الناس چاہے یا نہ چاہے انھیں زبردستی میڈیا کی منشا کے مطابق خبریں دیکھنے اور سننے کو ملتی رہتی ہیں۔ ایسا

Read more

اب ”عمر“ کی نقدی ختم ہوئی

لاکھوں چہروں پر مسکراہٹ لانے والے عمر شریف ہنساتے ہنساتے رلا کے چل دیے ۔۔ ابھی چند روز پہلے کی ہی تو بات ہے جب ٹی وی پر عمر شریف صاحب کی ناسازی طبع کی خبر سنائی دی ۔۔۔پہلے پہل تو ایسا ہی لگا کہ عمر شریف صاحب کسی معمول کے امراض کا شکار ہو کر اسپتال جا پہنچے ہیں اور جلد ہی صحتیاب ہوکے گھر واپس جائیں گے ۔لیکن پھر اس حوالے سے آنے والی خبریں طول پکڑتی گئیں

Read more

وزیراعظم کی بے حسی فتح یاب ہوئی

ابھی چند ہی روز پہلے کی بات ہے مچھ میں گیارہ کان کنوں کے سفاکانہ قتل کی المناک خبر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو ایک بار پھر چونکا دیا تھا۔ ہزارہ برادری کے یہ محنت کش جو رزق حلال کمانے کی خواہش لیے اپنے اپنے گھروں سے نکلے تھے۔ ان محنت کشوں کو یہ خبر نہ تھی کہ اب واپسی ان کے نصیب میں نہیں اور موت کے سفاک ہاتھ ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔

ایک تو بے قصور انسانوں کا قتل افسوس ناک ہے، ساتھ ہی یہ سوال بھی بار بار ذہن میں آتا ہے کہ آخر ہزارہ برادری سے ایسا کون سا قصور سرزد ہو گیا ہے جس کی پاداش میں ان کو بار بار نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Read more

ہمارے انصار بھائی

کہتے ہیں رشتے خون کے نہیں بلکہ احساس کے ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک رشتہ بہت سے لوگوں کا انصار نقوی کے ساتھ جڑا تھا۔ نیوز فلور پر انصار بھائی کی موجودگی شجر سایہ دار جیسی تھی، جہاں کسی کو کوئی مسئلہ یا پریشانی لاحق ہوئی وہیں انصار بھائی اس کے مسئلے کا حل بن جاتے تھے۔ شاید یہ ہی وجہ ہے کہ انصار بھائی سے لوگوں کا تعلق کسی ادارے میں رہنے کی حد تک محدود نہ تھا، ایک بار انصار بھائی نے اپنا دست شفقت جس کے سر پر رکھ دیا تو یہ تعلق عمر بھر قائم رکھا۔

Read more

وبا کے دنوں میں پھیلتا مذہبی منافرت کاسیل رواں

آج کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا کی وبا اپنے پر پھیلائے بیٹھی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے کرونا کے ذریعے ساری دنیا کو اپنے اعمال و کردار پر نظر ثانی کرنے اور یہ سوچنے کا موقع دیا ہے کہ ہم دنیا میں آئے کس لیے تھے اور پڑ کن چکروں میں گئے۔ ایک جانب تو کرونا کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز افزوں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تو دوسری جانب

Read more

کروانا وائرس اور ہماری قومی ذمے داری

کرونا وائرس نام کی وبا ء کو دنیا بھر میں پھیلے گرچہ زیادہ عرصہ نہیں گزرا تاہم اس کے اثرات نے لوگوں کے دل و دماغ پر جو نقوش چھوڑے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا قرین قیاس نہ ہوگا کہ آج کے دور میں سانس لینے والا ہر زی ہوش انسان لفظ کرونا کو تادم مرگ اپنے دل و دماغ سے محو نہ کرپائے گا۔ یہ گذشتہ برس اوائل دسمبر کی یا نومبر کے اختتام کی بات ہے

Read more

وزیر اعظم پاکستان کے نام کھلا خط

محترم وزیراعظم عمران خان، آپ کو وزیر اعظم کہنے کی خوشی اپنی جگہ لیکن میں اور میری نسل کے کتنے ہی لوگوں کے لیے آپ وزیر اعظم سے زیادہ قوم کے ہیرو کی حیثیت سے زیادہ اہم اور معتبر رہے ہیں۔ عمران خان کا نام پاکستان کی پہچان تھا، ہے اور شاید رہے گا۔ قوم کو ورلڈ کپ دلانے کا سہرا آپ کے سر جاتا ہے۔ آپ کا نام سن کے لاکھوں دل دھڑکنا بھول جایا کرتے تھے۔ گذشتہ چار

Read more

عورت کو پہلے عورت ہونے کا حق تو دو

ویسے تو آج کل خبریں پڑھنا یا دیکھنا ویسے ہی دل گردے کا کام ہے لیکن کبھی کبھی کوئی خبر ایسی نگاہوں کے سامنے سے گزرتی ہے جولمحے بھر کو خود کو کافی بے حس سمجھنے کے باوجود آنکھوں کا پردہ ایک ثانیے کو دھندلا کردیتی ہے۔ آنکھوں میں آنے والی یہ نمی چند لمحے کو یہ احساس دلاتی ہے کہ اس دنیا میں کچھ انسانوں پر دوسرے انسان زمین کس قدر تنگ کردیتے ہیں کہ وہ زندہ ہوتے ہوئے

Read more

جنسی ہراسانی: سوال ہے وقار کا

خواتین کو عزت دو صرف زبان سے نہیں دل سے۔ ورک پلیس ہراسمنٹ ایک مسئلہ جو خواتین کی ترقی و کامیابی کا سب سے بڑا دشمن بنتا دکھائی دیتا ہے۔

ہراسمنٹ جسے عرف عام میں ہراساں کیا جانا کہتے ہیں ایک عالمی مسئلہ بنتا جارہاہے یا یوں کہ لیں کہ یہ مسئلہ تو شاید ازل سے ہی تھا تاہم وقت اور زمانے کی تیز رفتار ترقی میں بڑھتے ہوئے خواتین کے کردار نے اس مسئلے کو بھی پر لگا دیے ہیں۔ پہلے زمانے میں اگر پانچ فیصد خواتین ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی نظر آتی تھیں تو آج کے زمانے میں یہ تعداد کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور کسی نہ کسی طرح ملک و قوم کی ترقی میں زیادہ یا کم اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

Read more

پاکستان میں بڑھتے ہوئے ذہنی امراض

ملک میں بڑھتے ہوئے ذہنی امراض اور ان کا حل۔ کیا نفسیاتی ماہرین کی مدد لینا ہی مسئلے کا حل ہے؟ کیا آپ کسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں۔ کیا آپ کو کسی نفسیاتی معالج کی ضرورت ہے؟ کیا ڈپریشن یا کسی اور صدمے یا پریشانی سے باہر آنے کے لیے بھی کسی معالج کے پاس جانا فائدہ مند ہوسکتا ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ نہ ہی جانتے ہیں اور نہ ہی

Read more

بے جرم مسیحائی کی سزا ہم کو ملی ہے۔۔۔۔

ڈاکٹرز اور طب کے شعبے میں کام کرنیوالے افراد کے ساتھ ناروا سلوک کیوں۔

میڈیکل کی فیلڈ کو دنیا بھر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور شعبہ طب میں کام کرنے والے افراد کو بھی بے حد عزت و احترام دیا جاتا ہے لیکن گذشتہ کچھ برسوں میں یاسا لگتا ہے کہ یہ عزت و احترام گئے زمانے کی بات ہوگئی ہے اور جہاں لوگوں کے انداز و اطوار میں تبدیلی آئی ہے اسی طرح ان کے رویوں میں بھی خاصی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور لوگوں کی سوچ اور ان کے عمل میں انتشار دکھائی دینے لگا ہے۔ معاشرے کے افراد اپنے ہر در عمل کا اظہار شور شرابے اور چیخ و پکار سے کرنے لگے اس صورتحال کا فائدہ چند سیاستدانوں نے بھی خوب اٹھایا اور لوگوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

Read more

ملک میں بڑھتے ہوئے ذہنی امراض اور ان کا علاج

کیا آپ کسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں۔ کیا آپ کو کسی نفسیاتی معالج کی ضرورت ہے؟ کیا ڈپریشن یا کسی اور صدمے یا پریشانی سے باہر آنے کے لیے بھی کسی معالج کے پاس جانا فائدہ مند ہوسکتا ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ نہ ہی جانتے ہیں اور نہ ہی جاننا چاہتے ہیں۔ جسمانی بیماری کا علاج کروانا تو انسان کی ضرورت سمجھی جاتی ہے تاہم ذہنی مسائل اور ان کا حل آج بھی معاشرے میں قابل اعتنا نہیں گردانے جاتے۔ بیسویں صدی کے اس عشرے میں بھی جہاں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے ہمارے ملک میں لوگوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو سائیکلوجسٹ یا سائیکیٹرسٹ کے پاس جانے کو وقت اور پیسے کا زیاں سمجھتی ہے۔

Read more

خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات: کیا فسانہ؟ کیا حقیقت؟

گذشتہ دنوں پڑوسی ملک کی معروف اداکارہ تنوشری دتہ کے حوالے سے ساتھی اداکار پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزام نے ایک بار پھر ماضی میں رونما ہونے والے اس نوعیت کے واقعات کی جانب توجہ مبذول کرادی ہے۔ تنوشری دتہ کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنھوں نے کم عرصے میں فلمی صنعت میں اپنی پہچان بنالی اور کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بھی رہیں۔ لیکن نجانے ایسا کیا ہوا کہ تنوشری

Read more