ایوان بالاسیاسی سنجیدگی کا طلبگار!

ملک میں پارلیمان کو قومی دانش کا مرکز و منبع قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں قانون سازی کے ساتھ قومی سطح کے ایشوز زیربحث آتے ہیں۔ سیاست میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر ان کا اظہار مہذب انداز سے کیا جانا چاہیے۔ بدقسمتی سے سیاسی اختلافات کو دشمنی کی حد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ نوے کی دہائی ایسے ہی رویوں کی غماز تھی کہ جس کا سیاستدانوں کو بار بار حکومتیں ٹوٹنے کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑا،

Read more

بڑھتی مہنگائی عوام کے خلاف سازش!

معاشی بحران کے حوالے سے پاکستان کئی طرح کی مشکلات کا شکار ہے جن پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مگر ایک مسئلہ جس کی وجہ سے عام عوام سب سے زیادہ پریشان ہیں، روز مرہ استعمال کی ضروری اشیا کی گرانی ہے۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے انہیں مزید بے حال کر دیا ہے۔ اس سنگین صورتحال کا سب سے زیادہ ادراک خود وزیراعظم عمران خان کو ہے اور سب سے زیادہ

Read more

کھیل بگاڑنے والے فسادی لوگ!

چودھری شجاعت حسین نے میاں نواز شریف کو پہلی بار وزیراعظم بننے پر اپنے اندر ”میں“ نہ لانے کا مشورہ دیا تھا اور آج کل وزیراعظم عمران خان کو فسادیوں سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ چوہدری برادران حکومت کو خبر دار کررہے ہیں کہ فسادی انہیں اتحادیوں سے دور کر رہے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کررہے کہ فسادی لوگ کون ہیں، جبکہ مولانا فضل الرحمن، چوہدری برادران سے امانت بتانے کی بات کررہے ہیں۔ چودھری برادران کی

Read more

مسلمانو نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے!

دنیا میں مسلمان ممالک کی بڑی تعداد ہو نے کے باوجود مسلم مخالف قوتوں کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہیں، اس کی وجہ باہمی انتشار ہاہے، حالا نکہ اسلامی ممالک کی اپنی اسلامی تعاون تنظیم 57 مسلم ممالک پر مشتمل ہے، مگر غیر فعالیت کے باعث حوصلہ افزا مثبت نتائج دینے سے قاصر رہی ہے۔ او آئی سی کا بنیادی مقصد مسلمان ممالک یا دنیا بھر کے مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے بین الاقوامی رابطوں کے ذریعے

Read more

اُونچی سوچ سے اُونچے نتائج کی خوش فہمی

عوام کے مسائل اور مشکلات کو نظر انداز کرکے اصحاب اقتدار واختیار اپنے وسائل بڑھانے کی دوڑ میں شامل ہو جائیں تو پھر ملک و قوم کی تنزلی کوئی نہیں روک سکتا ’بانی پاکستان اور تحریک پاکستان کے قائدین کی رخصتی کے بعد ہمیں ہرحکمران ایسا ملا جو ملک و عوام سے زیادہ اپنے لئے سوچتا اور فیصلے کرتا رہا ہے۔ عوام نے بار بار آزمائے ہوؤں کوبڑی مشکل سے رد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخاب کیا تھا کہ

Read more

بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف اظہار یوم یکجہتی!

تحریک انصاف حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منانے کا اعلان کیا ہے، اس دن پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد پاکستان میں کوئی پہلی بار نہیں کیا جارہا، بلکہ ہر سال پا کستانی بھارت کو پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ کشمیر ہماری شۂ رگ ہے اور آزادی ٔ کشمیر کی جدوجہد میں ہم کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر

Read more

چوہدری ناراض: ان ہاؤس تبدیلی کی چہ مگوئیاں!

پاکستان تحریک انصاف کی سرکردہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ( ق) بھی حکومت اور اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور سمجھتی ہے کہ حالات بد سے بد تر ہو چکے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بالآخر پھٹ پڑے، انہوں نے صحافیوں کو بُلا کر اپنا سارا دُکھڑا سامنے رکھ دیا ہے۔ اُن کا کہنا بڑا معنی خیز ہے کہ اتحادیوں سے غیروں جیسا برتاؤ کیا جا رہا ہے، یہ بات حیران کن ہے کہ عمران خان ایم

Read more

تبدیلی کے اندر مافیاز کا راج!

بین الاقوامی معاشی جائزے ظاہر کررہے ہیں کہ بہتری کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پاکستان کو اپنی معیشت کی بحالی کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، فی الوقت جو مسئلہ غریب اور متوسط طبقے کو سب سے زیادہ پریشان کر رہا ہے، وہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، مہنگائی سے مزدور کسان اور تنخواہ دار طبقے شدید دباؤ میں ہے۔ اس وقت ایک عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ بے قابو مہنگائی ہے، وزیراعظم کو اس کا ادراک

Read more

عدالت عظمیٰ کے ریڈار پر شیخ رشید

اس وقت پوری دنیا، بالخصوص غیرترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں سفر کے لیے سب سے سستا ذریعہ ٹرین سروس کوہی سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں اس پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے، لیکن پاکستان میں ریلوے کو مختلف حکومتوں کی غفلت اور ریلوے کے اعلیٰ افسران کی نا اہلی اور بد عنوانی نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ریلوے میں موجود کرپٹ عناصر فنی طریقے سے منافع بخش ٹرینوں کو خسارے میں ڈالتے

Read more

اضافی ٹیکس پر عوامی شکایت کا ازالہ!

ملک کے نظام کو چلانے کے لئے انتظامیہ ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے یا پھرمقتدر قوتوں کے امتحان پاس کرکے دونوں کو پیسہ چاہیے اور پیسہ حکومتیں مختلف مد میں ٹیکس لگا کر جمع کرتی ہیں۔ ٹیکس کا نظام کوئی نیا نہیں ہے۔ دنیا میں حکومتوں کے تصور کے ساتھ ہی ٹیکس کا نظام کسی نہ کسی صورت چلا آرہا ہے۔ ملک میں آمریت ہو یا جمہوریت ٹیکس کا نظام ہر نظام حکومت کے لئے ریڑ کی ہڈی کی

Read more

گھبرائے ہوئے عوام کو نہ گھبرانے کے دلاسے!

ہماری حکومت ایک سے بڑھ کر ایک بحران پیدا کرنے میں ماہر ہو چکی ہے، حکومت کی بے تدبیری کی وجہ سے ملک میں گندم کا بحران ختم نہیں ہوا تھا کہ چینی بحران سر اُٹھانے لگاہے۔ اس بحرانی صور ت حال سے نکلنے کے لیے حکومت کی غیرسنجیدگی تعجب خیزہے کہ حکومتی وزراء بحرانوں کا ذمہ دارعوام ہی کو ٹھہرارہے ہیں، جبکہ ملک میں بے قابو مہنگائی اس سطح پر پہنچ گئی ہے کہ خود وزیر اعظم بھی اپنی

Read more

آٹا بحران پر آسما ں گرا نہ پشیمانی ہوئی

ملک میں ایک بحران ختم نہیں ہوتا کہ دوسر اسر اُٹھا نے لگتاہے، تحریک انصاف حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر پہلے ہی کئی معاملات میں اُلجھی ہوئی تھی کہ ُاوپر سے آٹے بحران نے ہلا کررکھ دیا ہے، آٹے کا ملک گیر بحران جاری ہے، آٹے کی قیمت ملک بھر میں روز ایک نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ اس پر طرفہ تماشا یہ ہے کہ مہنگا کرنے کے بعد آٹے کی مصنوعی قلت بھی پیدا کردی گئی ہے، جبکہ

Read more

سیاسی ہلچل بے مقصد تو نہیں ہے!

عمران خان جب اقتدار میں آئے تھے توان کے عزائم بہت مضبوط اور بلند تھے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد انہوں نے بڑے جوشیلے انداز میں قانون کی عملداری قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، ایسا لگ رہا تھاکہ جیسے دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور ہر فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ اس وقت بھی بعض ہمدردوں نے دبی دبی آوازوں میں عمران خان کو حکومت بنانے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیا

Read more

پنجاب میں بحران نہیں سازش ہے!

تحریک انصاف حکومت کو گرانے کے لئے جھٹکے دیے جا رہے ہیں۔ جو کام مولانا فضل الرحمٰن بغیر اپنے اتحادی دوستوں کی شمولیت کے انجام نہ دے سکے یکایک ایم کیو ایم کے 16 ماہ تک وزارتوں، عنایتوں کے مزے لوٹتے رہنے کے بعدہڑبڑا کر اُٹھ بیٹھنے سے ممکن دکھائی دینے لگاہے۔ ایک طرف بدعنوان سیاست دانوں سے پیسہ نکلوانے میں نیب ناکام ہوئی تو دوسری طرف حکومت کے نا اہل وزرا تبدیلی کے نام پر الیکشن جیت کر صرف

Read more

سیاسی سودا بازی اصولی سیاست پر حاوی!

تحریک انصاف حکومت چند چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت اور معمولی عددی برتری سے اقتدار میں ہے، اس وقت اتحادی جماعتیں وفاقی حکومت کے بارے میں شدید تحفظات کا شکار ہیں، انہیں شکایت ہے کہ تحریک انصاف نے حکومت سازی کے وقت تعاون حاصل کرنے کے لیے جو وعدہ کیے تھے، ابھی تک پورے نہیں کیے ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ سال کے عرصے میں وقتاً فوقتاً ان کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں آوازیں بلند ہوتی رہیں، جنہیں حکومتی

Read more

بھارتی شر پسندانہ عزائم کا عبرت ناک انجام!

بھارتی آرمی چیف کا بیان کہ بھارتی پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر ہمارا ہوسکتا ہے، سارا جموں وکشمیر بھارت کا حصہ ہے، معمول کی ہرزہ سرائی ہے، وہ اپنے ملک کے اندرونی خلفشار اور حالات سے توجہ ہٹانے اور لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف نے مسلمہ متنازع علاقے کی حیثیت اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے حقِ خود اختیاری کی بین الاقوامی ضمانت کے حامل کشمیر پر اپنے

Read more

ایران کشیدگی کے پیچھے امریکی منصوبہ بندی!

ایران نے امریکی جارحیت کے جوابی حملے میں 80 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکہ ایک بھی ہلاکت کی تردید کررہا ہے۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ امریکی دفاعی سسٹم کی موجودگی میں ایران بدلہ لینے کی غرض سے اس کے فوجی اڈوں پر میزائل برسا تا رہا، مگر دنیا کی سپرپاورکا سپر سسٹم حملہ روکنے میں ناکام رہا ہے۔ ایک طرف دوطرفہ حملوں کے بعد فریقین کی جانب سے امن کی خواہش کا اظہار کیا

Read more

دنیا عالم کو مسئلہ کشمیر بھولنے نہیں دیں گے!

کشمیر میں قید و بند کی جاری صورتحال کو ڈیڑھ سو سے زائد دن ہو گئے، مگر حالات میں کسی بھی طرح کی بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ پاکستان کی حکومت خاص طور پر وزیراعظم اور محکمہ خارجہ بار بار دنیا کی توجہ اس انسانی المیے کی جانب مبذول کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ مگر تاحال تجارتی نفع نقصان میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے نظر نہیں آتے اس بے

Read more

غریب کی بجائے غربت ختم کی جائے!

تحریک انصاف حکومت قوم کو روزانہ خوش خبری سناتی ہے کہ معیشت مستحکم ہو گئی، 2020 ء استحکام کا سال ہوگا۔ اس استحکام کا مطلب کیا ہوتا ہے، یہ دعوے کرنے اورخوش خبریا سنانے والے ہی بہتر بتا سکتے ہیں، لیکن کچھ روز بعد ہی کوئی نہ کوئی ادارہ ساری خوش خبریوں اور سرکاری دعوؤں پر پانی پھیر دیتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارہ آدھا رہ گیا ہے، جبکہ مہنگائی 7 سال

Read more

ایران امریکا کشیدگی سے فاصلہ رکھنے کی ضرورت

امریکہ کی طرف سے ایران کے تاریخی ثقافتی مراکز سمیت 52 تنصیبات پر حملوں اور نیا خفیہ تباہ کن ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیوں نے عالمی امن کے لئے جو شدید خطرات پیدا کر دیے ہیں، ساری دنیا میں ان پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے پاکستان سمیت امن پسند ممالک فوری طور پر متحرک ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے اس سلسلے

Read more

آج کانٹے بوئے تو کل کا ٹنا پڑیں گے!

پاکستانی سیاست کا المیہ رہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت دور اپوزیشن انتقامی سیاست کے مخالف جدوجہد کرتی ہے، مگر برسر اقتدار آتے ہی اپنے مخالفین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کیس بھی ضمانتی فیصلے کے بعداسی انتقامی سیاست کا خاکشانہ نظر آتا ہے۔ رانا ثناء اللہ کو یکم جولائی 2019 ء کو ہیروئن رکھنے کے الزام میں انسداد منشیات فورس (اے۔این۔

Read more