بابا اب گھر آ گئے ہو۔ اب اٹھ بھی جاؤ

میں جب بھی اپنے دفتر سے یا کسی کام کے بعد گھر واپس لوٹتا ہوں تو سب سے پہلے گھر کے باہر دروازے پر میری دونوں بیٹیاں کھڑی میرا اِنتظار کر رہی ہوتی ہیں۔ وہ مجھے دیکھتے ہی خوشی سے جھوم اٹھتی ہیں اور اچھلنے لگتی ہیں اور انہیں دیکھ کر میری ساری تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔ ان کی عمریں پانچ سال اور ڈھائی سال ہیں شاید اُنہیں یہ بھی ٹھیک سے نہیں پتہ کے باپ کا رشتہ اصل میں ہوتا کیا ہے، وہ معصوم تو بس اتنا جانتی ہیں کہ کوئی ہے جو ان سے بہت پیار کرتا ہے ان کی ہر خواہش کو پورا کرتا ہے۔

Read more

عوام میں اذیت پسندی کا رجحان

ایک روز دفتر جاتے ہوئے راستے کہ ایک سگنل پر رکا ہوا گرین سگنل کا انتظار کر رہا تھا۔ ہلکی پھلکی موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے خیالوں میں مست کسی خواہش میں گم سوچ رہا تھا کہ کاش یہ خواب بھی پورا ہو جائے تو بس پھر سکون سے زندگی گزارنی ہے…

Read more

دہشت گردوں سے ایک مقابلے کی کوریج اور صحافیوں کی مشکل

صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ فیلڈ رپورٹر تقریباً تمام شعبہء زندگی سے بخوبی واقف ہوتے ہیں جن میں سیاست، حکومتی نظام، اداروں اور محکموں کے طور طریقے، کھیل کے میدان اور حادثوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگر شامل ہیں۔ یوں تو ہر شخص اپنی دلچسپی اور شوق سے متعلق معلومات حاصل کرتا رہتا ہے لیکن ہرشے کے بارے میں اطلاع رکھنا یقیناً آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے آپ کو خبر سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ہر رنگ میں رنگنا پڑتا ہے۔

Read more