ایرانی فضائی حدود سے پرواز پر اماراتی ائر لائن پر امریکہ میں چار لاکھ ڈالر جرمانہ

امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ایمرٹس ائر لائن پر چار لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ائر لائن پر الزام ہے کہ اس نے اپنے مسافر طیاروں کو گزشتہ سال ایک ایسے وقت میں ایران کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی جب امریکہ اور ایران کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر تھی۔

Read more

کرونا وائرس کا شکار ہونے والے رہنما

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں حالیہ اضافہ ہیں جو کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ دو اکتوبر کو مثبت آیا۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکلا تھا۔

Read more

کرونا وائرس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اسے سیاست کی نذر نہ کریں : بائیڈن

امریکہ میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ میں کرونا وائرس کی تشخیص سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران عوام کے سامنے خود کو مضبوط ظاہر کرنے سے زیادہ اہم انہیں ماسک پہننے کی تلقین کرنا ہے۔

Read more

تیل اور کرونا وائرس کا بحران: سعودی عرب کی معیشت 7 فی صد سکڑ گئی

سعودی عرب کی حکومت کے مطابق اس کی معیشت رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات فی صد تک سکڑ گئی ہے اور بے روزگاری کی سطح بھی ریکارڈ بلندی کو چھو رہی ہے۔

Read more

خلائی مہمات کے لیے ناسا کا دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا نیا ٹائلٹ

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور چاند پر استعمال کے لیے ایک جدید ترین ٹائلٹ تیار کیا ہے۔ یہ خصوصی ٹائلٹ قیمتی دھات ٹائیٹینیم سے بنایا گیا ہے۔

نئے ٹائلٹ میں ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اس سے قبل کے خلائی ٹائلٹس میں موجود تھیں۔ ٹائلٹ کو قیمتی دھات سے بنانے کا مقصد اسے ممکنہ کیمیائی تبدیلیوں سے محفوظ بنانا ہے۔

Read more

کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ اسپتال منتقل

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد انہیں جمعے کی شام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہ اپنے صدارتی فرائض اسپتال سے ہی سر انجام دے رہے ہیں۔

اسپتال سے انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔

Read more

نواز شریف کے الزامات پر عمران خان کے جوابی وار اور پیمرا کی پابندی، ہو کیا رہا ہے؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ بیانات سے حکومتی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے جس کے بعد عمران خان کے ایک انٹرویو نے اس بحث کو مزید پروان چڑھا دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسی صورت حال میں حکومت اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ کیوں کہ ٹکراؤ کی صورت میں نقصان پاکستان کا ہی ہو گا۔

Read more

احتیاط کریں! کرونا ہوا میں چھ فٹ سے زیادہ فاصلہ بھی طے کر سکتا ہے

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جو احتیاطی تدابیر وضع کی گئی ہیں۔ ان میں ایک فرد سے دوسرے کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی شامل ہے۔ لیکن کیا چھ فٹ دور رہنے سے لوگ وائرس سے محفوظ ہو جاتے ہیں؟

ماہرین اس سوال کا جواب نفی میں دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فضا میں تیرتے ہوئے ایسے ننھے آبی قطرے، جو وائرس کو ایک فرد سے دوسرے فرد تک پہنچانے کا سبب بنتے ہیں، چھ فٹ سے زیادہ فاصلہ بھی طے کر سکتے ہیں۔

Read more

ترکی آذربائیجان میں جہادی بھیج رہا ہے : فرانس کا الزام

فرانسیسی صدر ایمانوئل میخوان نے ترکی پر آذربائیجان میں جہادی بھیجنے کا الزام لگاتے ہوئے مغربی ملکوں کے فوجی اتحاد (نیٹو) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی سے جواب طلبی کرے۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں جمعے کو یورپی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ ترکی نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

Read more

آرمینیا کے ساتھ تنازع میں پاکستان، آذربائیجان کا حمایتی کیوں ہے؟

پاکستان نے ان خبروں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی فوج آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی حمایت میں لڑائی میں شامل ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعے کو ایک بیان میں پاکستان کی فوج کی آرمینیا کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے سے متعلق رپورٹس کو قیاس آرائی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ​

Read more

صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت، دونوں قرنطینہ میں چلے گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ 

Read more

بیس ہزار کے قریب ملازمین کو کرونا ہو چکا ہے : ایمیزون

دنیا میں آن لائن خرید و فروخت کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سر فہرست ایمیزون نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اب تک اس کے 19 ہزار 800 ​سے زائد ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

Read more

پاکستان کی نئی افغان ویزا پالیسی میں تاجروں اور طلبہ کے لیے متعدد سہولتیں

پشاور۔ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات مستحکم کرنے کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی، جس میں پاکستان آنے والے شہریوں کے لیے کئی نئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

Read more

پیرس حملہ: مرکزی ملزم کے اہل خانہ کی عمران خان سے مدد کی اپیل

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو افراد کو چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے والے مبینہ حملہ آور ظہیر حسن محمود کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ حکومت ان کے گرفتار بیٹے کی مدد کے لیے اقدامات کرے۔

Read more

عبداللہ عبداللہ نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے کیا گفتگو کی؟

اسلام آباد۔ افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی قیادت سے کہا ہے کہ وہ طالبان پر اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ امن عمل کو مدد مل سکے۔

عبداللہ عبداللہ پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس افغانستان روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

Read more

ترکی میں سخت سوشل میڈیا قوانین کا نفاذ

ترکی میں جمعرات سے سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین کا نفاذ ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں فیس بک اور ٹویٹر کے بند ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

رواں برس جولائی میں منظور ہونے والے قانون کے تحت ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن کے صارفین کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے، انہیں ترکی میں لازمی دفاتر کھولنا ہوں گے۔

Read more

جنگ بندی کی اپیل مسترد، آذربائیجان اور آرمینیا کی جھڑپوں میں 100 سے زیادہ ہلاکتیں

آرمینیا اور آذربائیجان نے عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان چوتھے روز بھی جھڑپیں بدستور جاری رہیں۔

اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں شہری بھی شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کی جانب سے حریف ملک کو زیادہ نقصان پہنچانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

Read more

مسلم لیگ (ن) اور اسٹیبلشمنٹ پھر سے مد مقابل، آگے کیا ہو گا؟

پاکستان میں حالیہ چند روز سے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں اور ملک کی طاقت ور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اہم قومی اور سیاسی معاملات، تجزیہ کاروں کے مطابق، خلیج مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سخت موقف نے جہاں ملکی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا کی وہاں سیاست دانوں اور فوجی قیادت کی خفیہ ملاقاتوں کے انکشاف کے بعد ایک نئی صورت حال سامنے آئی ہے۔

Read more

امریکی عدالت نے امیگریشن فیس میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا

امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے امیگریشن کی مختلف درخواستوں کے ساتھ جمع کروائی جانے والی فیسوں میں اضافے کے اقدام کو نافذالعمل ہونے سے روک دیا ہے۔

ان چارجز میں تقریباً 20 فی صد تک اضافہ جمعے کے روز سے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ان اضافی فیسوں میں امریکہ میں پناہ لینے کے درخواست گزاروں کے لیے 50 ڈالر کے چارجز بھی شامل تھے۔ اگر اس پر عمل ہوتا تو امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوتا کہ پناہ گزینو ں کو درخواست کے ساتھ فیس ادا کرنا پڑتی۔

Read more

پروازوں میں اب ’لیڈیز اینڈ جنٹلمین‘ کے بجائے ’ہیلو ایوری ون‘

واشنگٹن ڈی سی۔ جاپان کی ٖفضائی کمپنی جاپان ائرلائنز نے کہا ہے کہ وہ دوران پرواز اپنے طیاروں میں اعلانات کرنے سے قبل مروجہ الفاظ ’لیڈیز اینڈ جنٹلمین‘ یعنی ’خواتین و حضرات‘ کو ترک کر رہی ہے اور اس کی بجائے مسافروں کو متوجہ کرنے کے لیے ’ہیلو ایوری ون‘ کے الفاظ استعمال کیے جائیں گے۔

فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد جنس کی بنیاد پر عورت اور مرد کی تخصیص ختم کر کے برابری کی حیثیت کو متعارف کرانا ہے۔

Read more

بھارتی حکومت کی لداخ کو محدود خود مختاری دینے کی یقین دہانی

بھارت کی مرکزی حکومت نے لداخ میں بودھ مت کے پیروکاروں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ لداخ کو محدود خود مختاری دے دی جائے گی۔

حکومت نے بودھ قیادت کو علاقے کے لوگوں کی اراضی اور سرکاری ملازمتوں کے تحفظ سمیت تعلیمی وظائف اور روزگار کے بہتر مواقعوں کی فراہمی کے لیے بہت جلد نیا قانون متعارف کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لداخ کو یہ اندرونی خود مختاری بھارت کے آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت دی جا رہی ہے۔

Read more

پاکستان میں ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مطالبہ کیوں؟

کراچی۔ پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کی حال ہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جن نکات پر اتفاق ہوا ہے اور جنہیں قرارداد کا حصہ بنایا گیا ہے ان میں ایک نکتہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری کا موجودہ طریقۂ کار تبدیل کیا جانا بھی ہے۔
اس ضمن میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے کیے گئے مطالبے کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

پاکستان بار کونسل نے 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے مطالبہ کیا تھا کہ ججوں کے تقرر کے لیے آئین کے آرٹیکل 175۔ اے میں درج طریقۂ کار پر نظر ثانی کی جائے۔

بار کونسل کا مطالبہ ہے کہ انیسویں آئینی ترمیم ختم کی جائے۔ نیز اس سے متعلق نیا فورم تشکیل دیا جائے جس میں پارلیمان کا کردار مزید موثر ہو اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول انتظامیہ، بار کونسلز اور عدلیہ عددی برابری کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر مل بیٹھ کر شفاف انداز میں خالصتاً میرٹ پر تقرر سے متعلق فیصلے کریں۔

Read more

سعودی عرب کا پہلا کیفے جہاں کتے بھی آ سکتے ہیں

بدلتے ہوئے سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا کیفے کھل گیا ہے جس میں گاہک اپنے کتوں اور دیگر پالتو جانوروں کے ساتھ بھی آ سکتے ہیں۔
سعودی عرب کے ساحلی شہر ’الخبر‘ میں رواں برس جون میں ’بارکنگ لاٹ‘ کے نام سے ایک کیفے قائم ہوا تھا جس میں پالتو جانور ساتھ لانے پر کوئی ممانعت نہیں۔ اس کیفے کو شہر میں خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

Read more

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان شدت اختیار کرتی لڑائی پر عالمی تشویش

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورنو کاراباخ کے علاقے پر تیسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں جب کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی بین الاقوامی سرحدوں کے اندر بھی حملوں کے الزامات لگائے ہیں۔

کئی دہائیاں پہلے جنم لینے والے اس تنازع کے دوبارہ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں اب تک مسلح افواج کے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Read more

امریکہ: پہلے صدارتی مباحثے میں ٹرمپ اور بائیڈن کی ایک دوسرے پر کڑی تنقید

امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں تلخی دیکھی گئی۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے ایک دوسرے پر سخت تنقیدی جملوں کا تبادلہ کیا۔

Read more

شمالی کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ سے مزید 3 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں کئی مقامات پر ایک بار پھر جنگلات کی آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کی زد میں آ کر مزید تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جب کہ ہزاروں مقامی افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

Read more

امریکی کسان 1826 پونڈ وزنی پیٹھا کدو اُگا کر مقابلہ جیت گیا

امریکی ریاست یوٹاہ پیٹھا کدو کی پیداوار میں ملک بھر میں شہرت رکھتی ہے، جہاں پیدا ہونے والے پیٹھے اپنے وزن اور سائز کے اعتبار سے دوسرے تمام علاقوں کی نسبت نمایاں طور پر آگے رہتے ہیں۔

Read more

فلسطین: کرونا بحران میں فوڈ ٹرک کا بزنس ترقی کر رہا ہے

فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے شہر رملہ میں کرونا وائرس سے تمام کاروباروں، خاص طور پر ریستورانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن ایسے میں کھانے پینے کی چیزوں کا جو ایک کاروبار بہت ترقی کر رہا ہے، اس کا نام ہے فوڈ ٹرک۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے نافذ پابندیوں کی وجہ سے زیادہ تر ریستوران اور کھانے پینے کی جگہیں بند ہیں تاہم حکام نے فوڈ ٹرک پر کھانے کی اشیا فروخت کرنے والوں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

Read more

امریکہ میں صدارتی مباحثوں کی تاریخ اور طریقۂ کار

واشنگٹن ڈی سی۔ امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے درمیان صدارتی مباحثوں کا آغاز منگل سے ہو رہا ہے۔ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان تین مباحثے ہوں گے جس کا پہلا اسٹیج ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں منگل کو سجے گا۔

دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان 90 منٹ پر مشتمل اس مباحثے کو ٹیلی ویژن اور آن لائن پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا جس کی میزبانی فاکس نیوز سے وابستہ صحافی کرس والس کریں گے۔
ایک اندازے کے مطابق صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کو 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھیں گے۔

Read more

آرمینیا اور آذربائیجان میں جھڑپیں، تنازع کیا ہے؟

آذربائیجان اور اس کے حریف آرمینیا کے درمیان ‘ناگورنو کاراباخ’ کے تنازع پر پیر کو جھڑپوں میں ایک مرتبہ پھر شدت آ گئی اور دوسرے روز میں داخل ہونے والی اِن جھڑپوں میں اب تک 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اطراف سے ایک دوسرے پر راکٹوں اور توپ خانوں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ان جھڑپوں کو گزشتہ 25 برسوں میں ہونے والی شدید ترین جھڑپ کہا جا رہا ہے۔ خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر جنگ شروع ہوئی تو روس اور ترکی جیسی خطے کی دو بڑی طاقتیں اس جنگ کا حصہ بن سکتی ہیں۔

Read more

عراق میں ملک گیر احتجاج کو ایک برس گزر گیا، ملک میں کیا بدلا؟

اکتوبر 2019 میں عراق کے حکمران طبقے کے خلاف ملک گیر احتجاج اور حکومت کے خاتمے کی تحریک کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔
گزشتہ برس یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا ملک گیر احتجاج اس وقت ایک تحریک کی صورت اختیار کر گیا جب ملک میں بڑھتی بے روزگاری، ناقص طرزِ حکمرانی، مہنگائی اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کا ماننا تھا کہ حکمران طبقہ عراقی شہریوں سے زیادہ امریکہ یا ایران کا وفادار ہے۔
حکومت مخالف تحریک کے دوران تقریباً 600 افراد ہلاک ہوئے۔

Read more