کبڑا فلسفی اور عمران خان

کہتے ہیں ’‘ حقیقت تصورات سے بڑی مختلف ہوتی ہے ”صرف تین سے چار سال پہلے کے سیاسی حالات و واقعات کو ذہن میں لائیں۔ عمران خان کے جلسوں، انتخابی نعروں، وعدوں اور دعووں کا تصور کریں۔ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان“ تبدیلی ”کا استعارہ بنے تھے۔ نوجوانوں کی آنکھیں حسین خوابوں سے بھر دی گئی تھیں، ملک کو نئے خد و خال اور نئی سمت دینے کا جذبہ عروج پر تھا۔ ایسا تاثر دیا جا رہا تھا جیسے تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی ملک کی کایاپلٹ جائے گی۔

Read more

ڈنمارک کا کبڑا فلسفی اور عمران خان

کہتے ہیں ”حقیقت تصورات سے بڑی مختلف ہوتی ہے“ صرف تین سے چار سال پہلے کے سیاسی حالات و واقعات کو ذہن میں لائیں۔ عمران خان کے جلسوں، انتخابی نعروں، وعدوں اور دعووں کا تصور کریں۔ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان ”تبدیلی“ کا استعارہ بنے تھے۔ نوجوانوں کی آنکھیں حسین خوابوں سے بھر دی گئی تھیں، ملک کو نئے خد و خال اور نئی سمت دینے کا جذبہ عروج پر تھا۔ ایسا تاثر دیا جا رہا تھا

Read more

انگلش لوپ سیاسی خرگوش …

25 اپریل 1996ء… یہ ہے وہ تاریخ سازدن جب ورلڈ کپ کے فاتح نے سیاسی میدان فتح کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران احمد خان نیازی نے ’تحریک انصاف‘کی بنیاد رکھی۔ ’ انصاف، انسانیت اور خود داری‘ پارٹی کا نعرہ تھا مگر آل راوَنڈر کرکٹر کے لیے سیاسی کھیل توقع سے بھی زیادہ کٹھن اورصبر آزما ثابت ہوا۔ ہر کوشش اور جتن کے باوجود دو دہائیوں تک کپتان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہی رہا۔ آخرکار ایک بات عمران خان کی سمجھ

Read more

پنجاب اپنے کیے پر نادم ہے

اگر ہمارے بچے ہمارا خراب تلفظ ٹھیک کرانے کی کوشش کریں تو کیا ہمیں برا لگتا ہے؟ بالکل بھی نہیں لیکن یہی کام کوئی دوسرا کرے اور اس کا اپنا تلفظ بھی اچھا نہ ہو تو ہ میں کیسا لگے گا؟  یقیناً ہمارے ماتھے پر بل آئیں گے، ہو سکتا ہے ہم ایسے شخص کو اپنی علمیت اپنے پاس رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالیں۔ اسی طرح اگر ہم اپنے بچوں کی غلطی پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں، نمبر کم

Read more

فوجی کا تعویز

کائنات کی تخلیق کو لگ بھگ 28 ہزار سال گزر چکے لیکن آسمان بوڑھا ہوا نہ سورج پر ضعف طاری ہوا۔ چانداور ستاروں کے چہروں پر جھریاں نمودار ہوئیں نہ زمین بانجھ ہوئی۔ سمندر ی موجوں کے اعصاب شل ہوئے نہ پہاڑوں نے جگہ بدلی۔ آگ نے جلانا چھوڑا نہ پانی نے بجھانا چھوڑا۔ صدیوں بعد بھی کائنات نے جیسے اپنی ہیئت نہیں بدلی، اسی طرح کچھ خیالات بھی زمان و مکاں کے اثرات سے بے نیاز ہیں۔ انہیں وقت

Read more

عمران خان کی تبدیلی حکومت کے اڑھائی برس اور ریاست پوتکین

ایک تماشا گر لوہے کے ٹکڑے محض دکھاوے کے طور پر نگلا کرتا تھا لیکن ایک بار اتفاق سے وہ سچ مچ نگل گیا، نتیجے میں اس کی جان پر بن آئی، اس سے بھی زیادہ مشکل کام تماشائیوں کے سامنے اداکاری کرنا تھا کہ وہ ٹھیک ٹھاک ہے، ورنہ اس کی جھوٹی تماشا گری کا سارا بھرم خاک ہوجاتا۔ تحریک انصاف کے ساتھ بھی کم و بیش ایسا ہی ہوا۔ حکومت میں آنے کی زبانی کلامی باتیں کرتی وہ

Read more

مچھلی اسی مچھیرے کی، جس نے اسے باندھ لیا

انیسویں صدی کے آغاز میں انگلینڈ کی عدالت میں ایک انتہائی دل چسپ مقدمہ چلا۔ ایک شخص کا دعویٰ تھا کسی دوسرے نے اس کی بیوی پر قبضہ کر لیا ہے۔ البتہ اس شخص نے یہ اعتراف کیا کہ چند سال پہلے اس نے اپنی بیوی کو خود آزاد چھوڑ دیا تھا۔ اب وہ اپنے عمل پر نادم ہے، اور وہ چاہتا تھا بیوی اس کے حوالے کی جائے۔ دوسری طرف کے وکیل کا موقف تھا، مدعی کو بیوی واپس نہیں مل سکتی، کیوں کہ اب وہ کسی اور کے قبضے میں ہے۔ اس وکیل نے اپنے دلائل میں ماہی گیری کے تسلیم شدہ اخلاقی ضابطے کا سہارا لیا۔

Read more

دیوتا کی آنکھ

میری عمر اس وقت پچاس سال سے اوپر ہے، میں نے یہاں ہر شے بدلتے دیکھی، آئین بدلے، قانون بدلے، حکومتیں بدلیں، پارٹیاں بدلیں، نظریات و خیالات بدلے، روایات بدلیں، رجحانات بدلے، کھانے پینے کے انداز بدلے، پہناوے بدلے، قصبے، گاؤں اور شہر بدلے، گلیاں، محلے اور شاہراہیں بدلیں، موسم کے رنگ ڈھنگ بدلے، ندی نالوں اور دریاؤں نے راستے بدلے، علاقائی نقشے بدلے، دوست دشمن بدلے، پہاڑوں نے رنگت بدل لی اور تو اور مجھے لگتا ہے آسمان میں ستاروں نے جگہیں تک بدل ڈالیں لیکن میں نے ایک چیز کو بدلتے نہیں دیکھا اور وہ ہے اس مملکت پاکستان کا نظام۔

آپ کراچی سے طور خم تک اور کوئٹہ کے باب دوستی سے خنجراب تک کسی بھی شخص سے پوچھ لیں جس نے چار پانچ دہائیاں یہاں بسر کی ہیں وہ میرے ایک ایک لفظ کی تصدیق کرے گا۔ چینیوں کی ترقی کی مثال آپ کو گھسی پٹی لگتی ہے تو چلیں اپنے سابقہ ہم وطن بھائیوں کی بات کر لیتے ہیں۔ صرف پانچ دہائیوں پہلے ہمارے بطن سے الگ ہونے والے کالے کلوٹے، کاہل اور ناٹے بنگلہ دیشی آج ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ہم سے معیشت میں آگے، کرنسی ویلیو میں آگے، برآمدات میں آگے اور جمہوری اقدار میں بھی ہم سے بہت آگے نکل چکے۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان سے صرف ایک سوال

اگر تو آپ سیاسی شخصیت ہیں لیکن طاقت ور قوتوں کو آپ کی شکل پسند نہیں ہے تو آپ سونے کے کیوں نہ بن جائیں، دھول مٹی ہی رہیں گے۔ آپ پر مالی کرپشن کا داغ لگ گیا، توا سے دھونے کے لیے پوری زندگی بھی ناکافی ہو گی۔ ذرائع آمدن ثابت کرنے کے لیے آپ کو عدالتوں میں بچوں سمیت ذلیل ہونا پڑے گا۔ باپ دادا کی دولت تک کا حساب مانگا جائے گا۔ وراثتی کاغذات کھنگالے جائیں گے۔

Read more

دو سال یا دو صدیاں۔۔۔؟

عمران خان کو اقتدار انجوائے کرتے دو سال ہو چکے لیکن کیا آپ کو لگتا ہے واقعی یہ دو سال ہی ہوئے ہیں؟ اگر آپ منہ میں سنہری چمچہ لے کر پیدا ہوئے ہیں یا ہمارے وزیراعظم کی طرح آپ کا کچن کوئی اور چلاتا ہے، یا آپ ایسے سرکاری افسر ہیں جو کسی کی فائل دبانے کا اختیار رکھتے ہیں تو آپ کا جواب ”ہاں۔“ میں ہو سکتا ہے، حکومت کچھ بھی کرتی رہی آپ کو کوئی فرق نہیں

Read more

کہنی تک کا مصافحہ

افریقی کہاوت ہے ” جب مصافحہ کُہنی تک پہنچ جائے تو جان لینا چاہیے، و ہ مصافحہ نہیں رہا ۔ ” اللہ نے انسان کو کمال کا تخلیق کیا ہے، دوسرے کا ذرا سا خلاف معمول اقدام اُسے چوکنّا کر دیتا ہے، اندر کہیں گھنٹیاں سی بجنے لگتی ہیں، دماغ کے تار جھنجھنا اٹھتے ہیں۔ اِس کو چَھٹی حِس کہیں یا کوئی بھی نام دےلیں، اِک انڈی کیشن ہونے لگتی ہے کہ کہیں کچھ مختلف ہونے جا رہا ہے۔ درجنوں

Read more

ٹیڑھی آنکھ کے لوگ

نواز شریف کے بعد اب خواجہ آصف کی نا اہلی کے فیصلے پر جو لوگ اب تک حیرت و افسوس کے صدمے سے باہر نہیں نکلے اس کی دو ہی وجوہات ہو سکتی ہیں یا تو وہ ہماری عدلیہ کے تاریخ ساز کارناموں اور کرشماتی خصوصیات سے واقف نہیں یاوہ باقی دنیا کی لولی لنگڑی عدالتوں اوران کے بوسیدہ نظام انصاف کو اپنے دماغوں میں بٹھائے ہوئے ہیں، حالانکہ ایسے موازنے کا تصور ہی سرے سے غلط ہے، ہماری عدالتوں

Read more