(قند مکرر) ماما قادر بمقابلہ حافظ شاکر اللہ گینڈا

ماما قادر سے تو اب ایک جہان واقف ہے البتہ حافظ شاکر اللہ گینڈا کا تعارف لازم ہے۔ حافظ صاحب، اسد محمد خان کے افسانے ’غصے کی نئی فصل‘ کے مرکزی کردار ہیں۔ ان کے تعارف میں مصنف لکھتے ہیں، ’حافظ شاکر اللہ خان اچھا خاصا صاحب علم اور کم گو آدمی تھا، اس لئے اپنی بات اجمالاَ کہنا پسند کرتا تھا، چنانچہ اسے تفصیلات سے اور وقت ضائع کرنے سے الجھن ہوتی تھی‘ ۔ شاکر اللہ صاحب گینڈا پر

Read more

دو گمراہ پاکستانی لڑکیوں کی کہانی

نرگس ماول والا نامی اس بے حیا عورت نے ہم پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ جس اخبار کو دیکھیں، اسی کی تصویر منہ چڑا رہی ہوتی ہے۔ جس نیوز یا سائنس ویب سائٹ کو کھولیں، اس کی شکل ہماری غیرت کا تمسخر اڑا رہی ہوتی ہے۔ یا خدا ہم پر یہ دن بھی آنا تھا کہ اقوام عالم میں ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ یہ میم اور لام کی تکرار والے ناموں کی لڑکیاں ہم غیرت مند پاکستانیوں کو کیسے کیسے شرمسار کرتی ہیں۔ پہلے ملالہ ہی کم نہ تھی کہ اب ماول والا نے غضب ڈھا دیا ہے۔

Read more

مدنی تکیہ اور شیطان مردود

برادر مکرم رضا شاہ جیلانی نے رات ایک نکتے کی جانب متوجہ کیا۔ جمہوریت والا سلسلہ چلتا رہے گا، جیلانی صاحب کی بات پہ ذرا گرہ لگالینے دیجئے۔ تبلیغی اصلاحی تحریک دعوت اسلامی کے امیرمحترم مولانا الیاس عطار قادری دام اقبالہم کو تو آپ جانتے ہی ہیں۔ نہیں معلوم کہ آپ کس حیثیت میں جانتے ہیں مگر میری نظر میں ان کا وجودِ پاک امتِ مسلمہ کے تابناک مستقبل کا آئینہ دار ہے۔ امت کے زوال کے دو بنیادی اسباب

Read more

چارسدہ یونیورسٹی…. گرہ کھل گئی

شر سے کبھی خیر بھی برآمد ہونے کی سبیل ہو جاتی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (حلقہ درہ آدم خیل و پشاور) کے امیر خلیفہ عمر کے شر انگیز ویڈیو پیغام نے جہاں ان کا مکروہ چہرہ دکھا دیا ، وہاں صف بندی وا ضح کرنے کی سبیل بھی پیدا کر دی۔ اب تصویر واضح ہے. بھارتی قونصل خانے کے تیس لاکھ کی کہانی تمام ہوئی۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے ذمہ داری قبول نہ کرنے اور ابہام

Read more