حماس اسرائیل قضیے میں چند گزارشات

پاکستان میں اسرائیل فلسطین قضیے پر جو کچھ لکھا جا رہا ہے اس میں سمجھتا ہوں کچھ چیزیں اہم ہیں جنہیں اپنے اردو دان دوستوں کے نوٹس میں لانا ضروری ہے وہ درج ذیل ہیں۔ ایک: شیخ جراح کے واقعے کے ردعمل میں راکٹ حملوں کی ابتداء حماس کی طرف سے ہوئی۔ مگر اب اسرائیل اپنی فضائیہ بحریہ اور بری فوج تینوں استعمال کر رہا ہے۔ دوم: حماس کے پاس کل راکٹ تین ہزار ہیں جن میں سے تقریباً چوبیس

Read more

مولانا طارق جمیل سے اختلاف کس بات کا ہے؟

مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ جب میں سکول و کالج میں پڑھتا تھا تو جب بھی تبلیغی جماعت نزدیکی مسجد میں آتی تھی تو دو چیزیں خاص طور پر سننے کو ملتی تھیں. ایک : دنیا کی نہیں دین کی فکر کرو. ایک صحابی کا واقعہ سنایا جاتا تھا کہ انہوں نے دیوار کھڑی کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ دنیا کے ہر کام میں خسارہ ہے. فضائل اعمال ایسی ضعیف احادیث سے بھری پڑی ہے جس

Read more

کیا اسٹیٹ بنک کی آزادی ضروری تھی؟

ایک ملک کی معیشت کا درست اندازہ لگانا ہوا تو سب سے پہلے گروتھ ریٹ دیکھتے ہیں، اور اگر یہ دیکھنا ہو گا کہ اس ملک کی معیشت کتنی مستحکم ہے تو دو اہم انڈیکیٹر دیکھے جاتے ہیں۔ اس ملک کی مونیٹری پالیسی اور فسکل پالیسی میں پوزیشن مستحکم ہے یا نہیں خاص طور پر یہ کہ یہ دونوں پالیسیز اکانومی پر کتنا اثرانداز ہوتے ہیں۔ فسکل پالیسی حکومت بناتی ہے اور مونیٹری پالیسی ایک ملک کا سنٹرل بنک جسے

Read more

ملتان میں آموں کی فصل کو کوئی خطرہ نہیں

میرے پردادا ایک پہلوان تھے، انہوں نے صرف پہلوانی کی اور وراثت میں صرف نام چھوڑ کر گئے۔ میرے دادا اور نانا نے زمینیں بنائیں۔ پتا ہے کیسے؟ اس وقت ہمارے گاؤں کا تقریباً سارا علاقہ بے آباد اور بنجر تھا۔ میرے دادا اور نانا نے ایک زمین دار سے معاہدہ کیا کہ ہم تمہاری بے آباد زمین کو آباد کریں گے اور اس کے بدلے آدھی زمین ہماری اور آدھی تمہاری۔ وہ مان گیا کیونکہ اس وقت یہی دستور

Read more

ابن خلدون … جدید دنیا کا معیشت دان

ابن خلدون کو انسانوں کی علمی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ وہ بنیادی طور پر ایک مورخ اور ماہر عمرانیات تھے ۔ علم کے باقی شعبوں میں بھی ان کا زاویہ نظر تاریخ اور عمرانیات سے بہت زیادہ متاثر ہے – معیشت کے میدان میں ابن خلدون کے خیالات انتہائی متاثر کن ہیں جس میں ان کی وسعت مشاہدہ اور اپنے عہد کے علمی ورثہ سے پوری طرح استفادہ کرنا واضح ہوتا ہے۔ ابن خلدون کو اپنے عہد

Read more

امداد مانگنے والے ممالک کامیاب خارجہ پالیسی نہیں چلا سکتے

کیا آپ جانتے ہیں کہ یو کے ہر سال مختلف ممالک کو کتنی غیر فوجی امداد دیتا ہے؟ جواب ہے تیرہ ارب پاؤنڈ سے زائد۔ اس کا مقصد خود بقول یو کے انسانیت کی خدمت اور اپنی خارجہ پالیسیز کو تحفظ دینا ہے۔ انسانیت کی خدمات یعنی humanitarian مقاصد کے لئے صرف پندرہ فیصد خرچ کیا جاتا ہے اور باقی پچاسی فیصد کا تعلق خارجہ پالیسی کے مفادات کا تحفظ ہے۔ اور مزید حیران کن بات یہ بھی ہے کہ

Read more

کیا تارکین وطن کی حب الوطنی مشکوک ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ تارکین وطن پاکستانیوں نے صرف سال دو ہزار انیس میں پاکستان کتنی رقم بھیجی؟ ساڑھے بائیس ارب ڈالر جو کل پاکستانی جی ڈی کے آٹھ فیصد سے بھی زائد ہے اور اشیا و خدمات میں کل پاکستانی ایکسپورٹ کا تقریباً اسی فیصد کے برابر ہے۔

اگر پاکستانی یہ رقم ریمیٹنس کی شکل میں نہ بھیجیں تو کیا ہو؟ پاکستان دیوالیہ ہو جائے، چند ماہ میں۔ جی ہاں، اسی لئے جب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا ہے تو پاکستانی حکومت تارکین وطن سے درخواست شروع کر دیتی ہے کہ پلیز رقم زیادہ بھیجیں، پاکستان کو آپ کی سخت ضرورت ہے۔

Read more

پاکستانی اشرافیہ میں کون کون شامل ہے؟

ہمارے ہاں اصطلاح اشرافیہ (elites) کے معانی میں تضاد پایا جاتا ہے … کچھ لوگ اس اصطلاح کے معانی سمجھے بغیر اس لفظ کی بے تکی تکرار کرتے رہتے ہیں – اس تحریر میں میں نے اس اصطلاح کو واضح کرنے کی ایک مختصر کوشش کی ہے – اشرافیہ کی ایک تعریف میکس ویبر نے کی ہے جو کافی مقبول ہے جس کی رو سے وہ سب لوگ جن کا سماجی ، سیاسی اور معاشی رتبہ (اس نے لفظ position

Read more

پاکستان میں عوام اور حکمران کورونا کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لے رہے؟

مجھ سے میرے ایک دوست نے پوچھا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے، پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی… کچھ کو تو یقین ہی نہیں آ رہا کہ آیا یہ بیماری پائی بھی جاتی ہے یا محض ایک پروپیگنڈا ہے؟ کچھ لوگ اسے بیرونی امداد کی کمائی کا ذریعہ سمجھ رہے ہیں تو کچھ لوگوں کے نزدیک بیماری موجود ہے مگر لاک ڈاؤن نہیں ہونا چاہئے… میں نے جواب میں شیفیلڈ (Sheffield)

Read more

ہر کلین شیو شخص لبرل نہیں ہوتا

ہمارے ہاں ایک بڑی کنفیوژن نظریاتی تشخص اور پہچان کی بھی پائی جاتی ہے. جیسے ہم ہر داڑھی والے کو مولوی، مولانا، قاری، یا حافظ سمجھتے ہیں …. اور وہ جس کی داڑھی نہیں اور جینز میں ملبوس کانوں میں ہیڈ فون لگائے انگریزی موسیقی سن رہا ہے، وہ ہماری نظر میں لبرل ہوتا ہے ……یا کسی علمی گفتگو میں بھی جو شخص مذہبی رائے سے اتفاق نہیں کرتا وہ بھی لبرل کہلایا جاتا ہے …… یہ بہت حیران کن

Read more

پاکستان میں کرونا سے بھی بڑی مصیبت آنے کو ہے

اس وقت پاکستان کے سر پر دو خطرات منڈلا رہے ہیں …. ایک : کرونا اور دوسرا بگڑتی ہوئی معیشت ….. دوست جانتے ہیں کہ مجھے سنسنی پھیلانے میں دلچسپی نہیں، مگر معیشت کی جو حالت ہونے والی ہے اس سے میرے اپنے دماغ میں سنسنی دوڑ رہی ہے۔ ورلڈ بنک نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی معیشت میں پہلے سے موجود بحران، اور حالیہ لاک ڈاؤن کے سبب ، جاری مالی سال میں پاکستان کی معیشت میں انتہائی

Read more

کرونا بحران اور دانشوروں کے تین وائرل برانڈ

خاکسار کی پختہ رائے ہے کہ بحران انسانی نقسیات کا پتا دیتے ہیں اور یہ کہ کرونا کے بحران کے ان دنوں میں سوشل سائنٹسٹ حضرات کے پاس بہترین موقع ہے کہ بدلتی ہوئی عوامی نفسیات کا مشاہدہ کریں ….. اور یہ عوام کے پاس بھی بہترین موقع ہے کہ وہ دانشوروں کی نفسیات کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ ان کا تصور علم یا جو بات وہ عموما بطور ایک سچائی کے بیان کرتے ہیں وہ کن بنیادوں پر

Read more

میں نے جارج کو پورن دیکھنے کا مشورہ دیا

جارج میرا ایک برٹش دوست ہے … ایسا دوست جس سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے پورا لندن خلوص اور مسکراہٹوں سے بھرپور لگتا ہے … میں جب چند دن پہلے پاکستان سے لندن پہنچا تو جارج کو یہ بتانے کے لئے کال کی کہ میں لندن پہنچ گیا ہوں مگر جب اس نے کال اٹینڈ کی تو وہ گھبرایا ہوا تھا۔ میں نے سبب پوچھا تو اس نے کھانستے ہوئے کہا کہ لگتا ہے اسے کرونا ہو گیا ہے

Read more

پوسٹ کورونا دنیا کیسی ہو گی؟

یہ وہ سوال ہے جو گزشتہ ایک ہفتہ سے میں سن رہا ہوں۔ یار من جمشید رضوانی سمجھتے ہیں کہ کورونا سے بعد کی دنیا کورونا سے پہلے کی دنیا سے مکمل طور پر مختلف ہو گی … میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہو گا۔ دنیا کا موجودہ نظام چند معاشی معاشرتی اور سیاسی حقائق (realities) اور اصولوں پر مبنی ہے …. وہ تمام چیزیں جو دور جدید کی سیاست معیشت اور معاشرت کو بدلتی ہیں یا انہیں قائم

Read more

لندن لاک ڈاؤن کی کچھ جھلکیاں

بحران انسانی نفسیات پر کیا اثر ڈالتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو تمام سوشل سائنسز (اکنامکس، سیاسیات، سماجیات، نفسیات اور تاریخ ) میں نہایت اہم ہے۔ آج پوری دنیا ایک بحران سے گزر رہی ہے جس کا سب سے زیادہ اثر ہماری نفسیات پر ہے …… سوشل سائنسز کے طلباء جہاں کہیں بھی ہیں انہیں اس سوال کے جواب کی جستجو کرنی چاہئے اور اپنے اردگرد بسنے والے انسانوں کے رویوں کا مشاہدہ و مطالعہ ضرور کرنا چاہئے ….

Read more

میں نے لاہور سے لندن تک کورونا والی چھینک کا مقابلہ کیسے کیا؟

میں ہفتہ کی صبح آٹھ بجے ملتان سے لاہور ائیرپورٹ کی طرف چلا۔ تقریبا چار گھنٹے میں ہم براستہ موٹروے لاہور ائیرپورٹ پہنچے …. زندگی میں پہلی بار احساس ہوا کہ ہم اپنا روزمرہ کا تقریبا نوے فیصد کام اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں اور اب ہمیں اپنے ہاتھوں کو اس انفیکشن سے بچانا ہے- سب سے زیادہ سیریس جگہ موٹر وے پر ٹول پلازہ لگے۔ اس میں بیٹھے افراد کتنے ہزاروں لوگوں سے روزانہ کیش کی وصولی اور ادائیگی

Read more

مرد کا بچہ، نر کا بچہ

جب مرد اور عورت جنسی ملاپ کرتے ہیں تو بیالوجی بتاتی ہے کہ دونوں اپنے اپنے خلیات (cells) شیئر کرتے ہیں اور بچہ کی پیدائش کے لئے دونوں برابر حصہ ڈالتے ہیں۔ ایک کا بیضہ اور دوسرے کا سپرم مل کر وہ بیج تشکیل پاتے ہیں جس سے بچے کی پیدائش کا آغاز ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آج کی اس جدید دنیا میں عورت کسی سے بھی (جنسی عمل سے یا بذریعہ آپریشن) سپرم لے کر

Read more

مستقبل میں ساہیوال جیسے واقعات سے کیسے بچا جائے؟

ساہیوال کا سانحہ ناقابل فراموش ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم جائے۔ پاکستان میں ایسے واعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں۔ کچھ میڈیا کے سامنے آ جاتے ہیں جبکہ مبینہ طور پر ایسے واقعات کی بڑی تعداد میڈیا کے کیمروں سے اوجھل ہے۔ یوں ہم پاکستانی شہری غیر یقینی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ میری رائے میں اگر ہم کھوکھلی مذمت تک محدود رہتے ہیں تو یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ ایسے سانحات

Read more

لبرل فاشسٹ نہیں ہو سکتا

ہمارے دانشورانہ مکالمہ میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم نے دور جدید کی سوشل سائنس کے تین بڑے رجحانات (لبرل ازم، سوشل ازم، اور فاشزم ) کو تفصیل سے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان میں لبرل فاشزم کی اصطلاح یہاں کا صف اول کا کالم نویس استعمال کرتا ہے اور پھر اس کے دیکھا دیکھی یہ اصطلاح معروف بھی ہو جاتی ہے اس تحقیق و جستجو میں

Read more

کرپشن کی پولیٹیکل اکانومی کیا ہے؟

ابتدا اس بنیادی سوال سے کرتے ہیں کہ آخر کرپشن کہتے کسے ہیں؟ کرپشن کہتے ہیں بے ضابطگی کو، بے اصولی کو، کوئی اصل چیز چھپا کر نقل کو بطور اصل پیش کرنے کو، جھوٹ کو، اور کسی بھی شے کو اس کی اصل قدر سے کمتر یا برتر ثابت کرنے کو کرپشن کہتے ہیں۔ استاد محترم وجاہت مسعود کے الفاظ میں کرپشن کا مطلب ایسی خرابی ہے جس سے پورا نظام اتھل پتھل ہو جائے۔ خاکسار اس تحریر میں

Read more

عاطف میاں کا دنیائے معاشیات میں مقام و مرتبہ

  جس طرح امریکی معیشت کا پوری دنیا کی معیشت پر بہت زیادہ اثر ہے ویسے ہی امریکی اکنامکس پوری دنیا میں اپنا مرکزی اثر رکھتی ہے۔ اگر آپ دنیا کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کا پروفائل چیک کریں تو آپ کو پتا چلے گا کہ ان میں سے اکثریت امریکہ اور یو کے کی تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل اساتذہ پر مشتمل ہے۔ گزشتہ صدی میں، چار واقعات ایسے ہیں جنہوں نے جدید اکنامکس کو نئی سمتیں دیں۔

Read more

الکحل کی خرید و فروخت پر پابندی کے نقصانات

شرجیل میمن سے مبینہ طور پر شراب کی برآمدگی کے بعد شراب کے قانونی و غیر قانونی ہونے پر بحث چل پڑی ہے۔ خاکسار نے اس کیس اسٹڈی کو اپنی کتاب کے باب ”قیمتوں کے نظام“ میں مختصرا ڈسکس کرنے کی کوشش کی ہے جو آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ ۔ ۔ ۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں لوگوں کی کچھ تعداد ایسی بھی ہے جو شراب کو پسند کرتی ہے اور اسے پینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف

Read more

نیا پاکستان بنائیں وگرنہ اس ملک کو واپس پرانے پاکستان میں لے جائیں

دیکھیں، پرانے پاکستان میں پی ٹی آئی کے دوستوں کا مقدمہ یہ تھا کہ ان کی سیاسی جماعت کے سوا باقی سب جماعتیں کرپٹ ہیں، سرکاری خزانے کا بے دریغ خرچ کرتے ہیں، بیورو کریسی پر بادشاہ بن کر سوار ہیں اور سیاست کو انہوں نے کاروبار بنا لیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اب جبکہ نیا پاکستان بن چکا ہے تو وہ پروٹوکول کو سیکورٹی ضرورت قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وی آئی پیز کی جان کو

Read more

علم ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے

دور جدید کی ایک بڑی خوبی انسانوں کے بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات ( connectivity ) ہیں۔ جتنا ایک سوسائٹی ماڈرن ہے اتنا ہی وہ دوسری سوسائٹیز سے جڑی ہوئی ( connected ) ہے یعنی گلوبلائزڈ ہے۔ اس باہم ربط کا ایک بڑا اثر علم کی دنیا پر بھی ہوا ہے۔ ایک چیز دریافت یا ایجاد ہوتی ہے یا کوئی تصور کسی قابل ذہن میں سرگوشی کرتا ہے، چند ہی گھنٹوں میں دنیا بھر کے وہ تمام لوگ اس سے واقف

Read more

پاکستان میں اکنامکس پر بات کرنا کیوں مشکل ہے ؟

کل ایک دوست خاتون نے مجھ سے ایک انتہائی سادہ سوال پوچھا۔ کیا اکنامکس صرف مسائل کی خبر دیتی ہے یا ان کا حل بھی پیش کرتی ہے؟ میں نے جواب دیا۔ اکنامکس سوشل سائنسز کی ایک شاخ ہے جیسے ریاست و سیاست کا علم سیاسیات کہلاتا ہے، سماج کا علم عمرانیات کہلاتا ہے، انسانی رویوں کا علم نفسیات کہلاتا ہے ویسے ہی معیشت کا علم معاشیات کہلاتا ہے۔ جس طرح باقی علوم اپنے موضوع کو اول سمجھتے ہیں، ان

Read more

روپے کی قدر میں کمی یا اضافے کا پاکستانی معیشت پر اثر

کرنسی ریٹ کا اتار چڑھاؤ پاکستان سمیت دنیا بھر کے عام لوگوں کے لئے ایک حساس موضوع ہے کیونکہ اس میں عام لوگوں کے لئے قومی فخر کا عنصر موجود ہوتا ہے۔ پاکستانی نہیں چاہتے کہ روپیہ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہو، یہی معاملہ عام یورپین لوگوں کے ساتھ بھی ہے وہ بھی یورو کو ڈالر کے مقابلے میں اوپر دیکھنا چاہتے ہیں۔ مگر اکنامکس کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔ اکنامکس کی رو سے کرنسی محض

Read more

کیا اسد عمر کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ بھی کوئی آپشن ہے؟

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ موجود ہے جس کی بڑی وجہ چین سے مشینری کی برآمدات اور کُل ایکسپورٹ کے مقابلے میں کُل امپورٹ کا زیادہ ہونا ہے۔ بیلنس آف پیمنٹ (balance of Payment) سے مراد فارن کرنسی جیسے ڈالر کا (مثال کے طور پر ایکسپورٹ کی مد میں) ملک میں آنے اورملک سے جانے (مثال کے طور پر امپورٹ کی مد میں ) کا حساب کتاب ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان میں دنیا بھر سے ایکسپورٹ کے بدلے، پاکستانی مہاجرین

Read more

پاکستان میں جمہوریت پسندوں اور آمریت پسندوں کے درمیان ٹھوس تقسیم

سیاسی طور پر آزاد ہر ملک میں سیاسی مکالمہ اور سیاسی تقسیم پائی جاتی ہے۔ اہل مغرب میں سیاسی طور پر دو بڑے نظریاتی گروہ ہیں : پرو لیبر اور پرو بزنس۔ امریکہ میں ڈیموکریٹکس پرو لیبر سمجھے جاتے ہیں جبکہ ریپبلکنز پرو بزنسز۔ برطانیہ کی برسراقتدار پارٹی پروبزنس ہے اور لیبر پارٹی پرو بزنس۔ کینیڈا کی برسراقتدار پارٹی پرو لیبر ہے جبکہ حزب مخالف پرو بزنس۔ فرانس و جرمنی کے سربراہان پرو بزنس ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اس سیاسی تقسیم

Read more