ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی کامیابی، شاہین آفریدی کی پہلی ٹیسٹ وکٹ

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت کریز پر کین ولیمسن اور جیت راول موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے

Read more

انسان نے کہاں کہاں اپنے نقوش نہیں چھوڑے؟ یہ تصاویر دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

فوٹو گرافر ایڈورڈ برٹینسکی کی تصاویر پہلی بار دکھنے میں دلکش ضرور نظر آتی ہیں، مگردراصل یہ زمین کے جیولوجیکل چہرے پر انسانوں کے چھوڑے پکے نشانات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہیلی کاپٹر اور سیٹلائیٹ سے لی گئی یہ تصاویر کینیڈا کے فوٹوگرافر ایڈورڈ برٹینسکی کی کھینچی ہوئی ہیں۔ برٹینسکی کی بڑے فارمیٹ والی تصویروں میں کان کنی، جنگلات کی کٹائی، صنعتوں کے فضلے، کچرے، ربڑ اور پلاسٹک کے ڈھیر، زمین پر لگی مشینری جو کرسٹل کی طرح دکھتی ہے

Read more

100 خواتین: آزادی کا کوڑے دان

21ویں صدی میں خواتین کو اپنے امکانات بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے سے کیا چیزیں روک رہی ہیں؟ 1978 میں امریکہ میں نسوانی حقوق کی علم بردار خواتین نے ایک مظاہرہ کیا تھا جس میں انھوں نے اپنی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترک کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ ’آزادی کا کوڑے دان‘ اسی احتجاج کا ڈیجیٹل روپ ہے۔ بی بی سی 100 خواتین سیزن سے مزید

Read more

آزادی کوڑے دان: مزید اشیا

ہمارا آزادی کوڑے دان منصوبہ 1978 میں ہونے والے آزادیِ نسواں کے امریکی علم برداروں کے مشہور احتجاج کا ڈیجیٹل روپ ہے۔ ہم دنیا بھر کی خواتین سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جو ان کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ ہماری گیم میں موجود چیزیں ہمارے قارئین اور سامعین کی طرف سے تجویز کی گئی ہیں اور آپ ان اشیا کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل

Read more

آزادی کوڑے دان: گڑیاں

حال ہی میں مغربی ملکوں میں کھلونوں کی صنعت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے کہ وہ صرف ایک صنف پر مرکوز کھلونے تیار نہ کریں۔ ناقدین چاہتے ہیں کہ لڑکیوں کے لیے صرف گلابی رنگ کے کھلونے نہ بنائے جائیں۔ گڑیاں ایسے کھلونوں کی واضح مثال ہیں جو خاص طور پر بچیوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیے جاتے ہیں۔ صنفی مساوات کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بچے بچپن میں جن کھلونوں کے

Read more

آزادی کا کوڑے دان: سوشل میڈیا

دنیا کی تقریباً آدھی آبادی سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے، جب کہ مغربی اور شمالی یورپ میں دس میں سے نو افراد فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، وی چیٹ یا ملتے جلتے نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں۔ لیکن دوستوں اور مشہور شخصیات کو آن لائن فالو کرنا اور ان کے ساتھ اپنی زندگی کا موازنہ ہمیں زیادہ پریشان کر رہا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا بہت زیادہ استعمال کرنے والے اضطراب اور ڈپریشن جیسی دماغی بیماریوں

Read more

کوڑے دان میں ڈالنے کی آزادی: شادی کے ملبوسات

پرانے زمانے میں شادیاں زیادہ تر قبائلی اور سیاسی تعلقات پر مبنی ہوتی تھیں۔ لیکن آج کل یہ پیار محبت کے اظہار اور پر تعیش تقریبات کا بہانہ بن گئی ہیں۔ برطانیہ میں ایک عام شادی پر اوسطاً 30 ہزار پاؤنڈ خرچ آتا ہے۔ تاہم ترقی یافتہ ملکوں میں شادی کے رجحان میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ 2015 میں برطانیہ میں شادی کی سب سے کم شرح دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق طلاق کی بڑھتی شرح، شادی کے بغیر

Read more

کوڑے دان میں ڈالنے کی آزادی: عورتوں کے رسالے

خواتین کے پہلا رسالہ 1693 میں برطانیہ سے جاری ہوا۔ اس میں صنفِ نازک سے متعلق محبت، شادی، رویے، لباس اور طنز و مزاح جیسے موضوعات پر مضامین شامل ہوتے تھے۔ آج کل کے خواتین کے رسائل میں فیشن اور مشہور شخصیات کے سکینڈل اور گپ شپ زیادہ ہوتی ہے۔ میگزین کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو وہ دے رہے ہیں جو وہ چاہتی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان رسائل ان میں اس قدر مقبول

Read more

کوڑے دان میں ڈالنے کی آزادی: برا

سوشل میڈیا کے اثرات میں ایک یہ بھی ہے کہ فیشن سے آرام زیادہ بہتر ہے۔ اس سال کی سو خواتین میں سے ایک چیڈرا ایگرو ہیں جو برا نہیں پہنتیں۔ وہ کہتی ہیں کہ خوبصورت لگنے کے ایک سے زیادہ طریقے ہیں اور ہمیشہ وہی خوبصورت نہیں ہوتا جس کی چھاتیاں زیادہ نمایاں ہوں۔ برطانیہ کے دکانداروں کے مطابق خواتین نے زیادہ آرام دہ برا کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ

Read more

کوڑے دان میں ڈالنے کی آزادی: جھاڑو

گھر کے کام، خاص طور پر صفائی ستھرائی کو عورت کی ذمہ داری قرار دیا جاتا ہے۔ بہت سے معاشروں میں خواتین کا کردار بدلا ہے، لیکن اب بھی گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا زیادہ تر سماجی دباؤ عورت پر ہی ہے، چاہے وہ کل وقتی ملازمت ہی کیوں نہ کرتی ہو۔ برطانیہ میں 2016 میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق عورتیں مردوں کے مقابلے پر 60 فیصد گھر کا کام زیادہ کرتی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق

Read more

کوڑے دان میں پھینکنے کی آزادی: فرائی پین

کھانا کھانا ہر کسی کو پسند ہے مگر پکانا ہر کسی کو پسند نہیں۔ گھر کے کاموں میں سے سب سے وقت طلب کام کھانا پکانا ہے اور اس کی ذمہ داری اکثر عورتوں کے کندھوں پر ڈال دی جاتی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ملکوں میں عورتوں اور مردوں کے کھانا پکانے کے وقت میں یومیہ ڈیڑھ گھنٹے کا فرق تھا۔ لیکن انڈیا میں عورت ہفتے میں 13 سے بھی زیادہ گھنٹے گزارتی ہے۔

Read more

کوڑے دان میں پھینکنے کی آزادی: اونچی ایڑی

ڈاکٹروں کے مطابق اونچی ایڑی سے پٹھوں، نسوں اور ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ تو پھر عورتیں انھیں کیوں پہنتی ہیں؟ حیرت انگیز طور پر پہلے مردوں نے اونچی ایڑی کے جوتے پہننا شروع کیے تھے۔ قدیم زمانے کے ایرانی گھڑسوار اونچی ایڑی استعمال کرتے تھے تاکہ رکاب میں پاؤں زیادہ آسانی سے جمایا جا سکے۔ 2016 میں لندن میں ایک ریسیپشنسٹ کو اس لیے نوکری سے نکال دیا گیا کہ انھوں نے اونچی ایڑی کے جوتے

Read more

طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان امریکی فضائی حملے میں ہلاک

ملا عبدالمنان کی ہلاکت کے بعد صوبے میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے افغانستان میں ایک امریکی فضائی حملے میں طالبان کے ایک سینیئر کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں ملا عبدالمنان اخوند جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے ‘گورنر’ اور فوجی سربراہ تھے۔ صوبائی حکام کے مطابق وہ ہفتے کی رات نوزاد ضلعے میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے۔ افغان طالبان کے بارے میں مزید نجی سکیورٹی کمپنیاں افغانستان میں کیا کر رہی ہیں؟ ماسکو کانفرنس میں

Read more

ماحولیاتی تبدیلی: ’دنیا نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے‘

AFP/Getty Images پولینڈ میں ماحولیاتی کے بارے میں کانفرنس کے آغاز پر ماحولیاتی تپش کو روکنے کے لیے سرگرم چار سرکردہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین ‘نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔’ ایک شاذ و نادر ہونے والے واقعے میں اقوامِ متحدہ کی زیرِ نگرانی ہونے والی کانفرنس میں چار سابق صدور نے موثر فیصلہ سازی پر زور دیا ہے۔ 2015 میں ہونے والے پیرس معاہدے کے بعد سے پولینڈ کے شہر کاٹوویٹسا میں ہونے والا یہ اجلاس

Read more

کرتار پور راہداری، کٹا، دیسی مرغی اور خارجہ پالیسی!

راقم کو اکثر خود پہ دانشور ہونے کا شبہ ہوتا تھا، یہ شبہ یقین میں کبھی نہ بدلتا اگر ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات ہو کر تحریکِ انصاف کی حکومت نہ آتی۔ اس وقت کے متوقع وزیرِ اعظم کی پہلی تقریر ہی سے بھانپ لیا تھا کہ حکومت کے مینی فیسٹو میں سب سے اوپر ‘خارجہ پالیسی’ رکھی ہے۔ حکومت کے پہلے سو دن پورے ہونے کا انتظار بھی جاری تھا اور نو حاصل شدہ دانشوری کے تحت یہ

Read more

گورنر ہاؤس کی دیوار توڑنے سے کیا ہو گا؟

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکم دسمبر کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان المعروف حاجی نرگس نے کہا کہ لاہور کے گورنر ہاؤس کا لان جو دو ماہ پہلے ہی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اب وزیرِ اعظم کے حکم پر اس کی بیرونی دیواریں بھی اگلے دو تین روز میں گرا دی جائیں گی۔ گورنر ہاؤس کو چڑیا گھر، عجائب گھر اور آرٹ گیلری میں بدل دیا جائے گا۔ اس کے سات سو کنال احاطے میں قائم سکول کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔

بقول چوہان صاحب دیوار ڈھانے کا مقصد عوام کے زہن سے ان اداروں اور عمارات کی ہیبت نکالنا ہے۔ یہ کوئی تاریخی عمارت نہیں بلکہ نمائشی جگہ ہے۔ وزیرِ اعلی کے مشیر نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمارات نو آبادیاتی اقتدار کی علامت کے طور پر تعمیر کی گئیں تاکہ یہ جتایا جا سکے کہ حکمران طاقتور اور عوام کمزور ہیں۔

Read more

افغانستان میں نجی سکیورٹی کمپنیوں کی تعداد کتنی ہے اور وہ وہاں کیا کر رہی ہیں؟

طالبان نے کہا ہے کہ انھوں نے برطانوی سکیورٹی فرم جی فور ایس (جی4ایس) کے اڈے پر حملہ کیا ہے۔ مسلح بندوق برداروں نے فرم کے کمپاؤنڈ میں گھس کر پانچ افراد کو ہلاک کر دیا جن میں ایک برطانوی شہری بھی شامل تھا۔ جی فور ایس دنیا کی سب سے بڑی سکیورٹی فرمز میں سے ایک ہے، جو کہ کابل میں برطانوی سفارتخانے کے ارد گرد سکیورٹی مہیا کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیئے دو افغان سیکورٹی افسران ہلاک، امریکی

Read more

مصری اداکارہ رانیا یوسف پر ‘بدکاری کو ہوا دینے’ کے الزام میں مقدمہ درج

اطلاعات کے مطابق ایک مصری اداکارہ پر ‘بدکاری کو ہوا دینے’ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جنھوں نے قاہرہ کے فلمی میلے میں بدن نمایاں کرنے والا لباس پہنا تھا۔ رانیا یوسف نامی اس اداکارہ نے فلمی میلے میں سیاہ رنگ کا جالی دار لباس پہن رکھا تھا جس میں سے ان کی ٹانگیں نظر آ رہی تھیں۔ اس پر بہت سے مصریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا، تاہم بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا

Read more

شاہد آفریدی: ‘ٹی 10 کرکٹ کو اولمپکس میں متعارف کرا سکتا ہے’

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی 10 فارمیٹ کو کرکٹ کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کرکٹ کے لیے اولمپکس میں شامل ہونے کا در وا کر سکتا ہے۔ جبکہ مراٹھا عربیئنز کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوئن براوو نے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے لے گا۔ شاہد آفریدی اپنے جارحانہ کھیل کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ اُس وقت سے دنیا بھر کے

Read more

رجنی کانت کے پرستار۔۔۔ بے شمار۔۔۔!

انڈیا کے سپر سٹار رجنی کانت اور بالی وڈ کے سٹار اکشے کمار کی فلم ‘2.0’ دنیا بھر میں جمعرات کو ریلیز کر دی گئی ہے۔ یہ فلم بیک وقت تمل، تیلگو، ہندی اور بہت سی دوسری زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔ خبر ہے کہ یہ فلم دنیا کے مختلف حصوں میں تقریباً 10،000 سکرینوں پر دکھائی جائے گی۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران فلم کے بارے میں لوگ آپس میں زیادہ باتیں کر رہے ہیں۔ شاید اسی مناسبت

Read more

جی 20: امریکہ اور چین فی الحال نئے محصول نہ عائد کرنے پر متفق

صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جنپنگ نے جی 20 اجلاس کے سائڈ لائنز پر مختصر سی ملاقات کی امریکہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جنپنگ نے نئے تجارتی محصول پر 90 دنوں کے لیے روک لگانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اس بابت گفتگو ہو سکے۔ دونوں رہنماؤں نے بیونس آئرس میں جی 20 کے سربراہ کانفرنس کے بعد ملاقات کی۔ واضح رہے کہ دونوں

Read more

افریقہ میں اب بیویوں پر تشدد نہیں بلکہ ان کے ساتھ گھریلو کام کاج پر توجہ

افریقی ملک روانڈا میں نچلی سطح پر گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے مردوں کو گھریلو کام کاج سکھانے کے منصوبے کے اچھے نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق مردوں کے گھریلو کاموں میں دلچسپی سے مختلف طبقات پر اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ موہوزا جین اپنی اہلیہ پر تشدد کرتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ بیویاں کا کام بچے پیدا کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ موہوزا جین کے مطابق وہ اپنے

Read more

ٹیکساس سکول میں فائرنگ کرنے والے لڑکے کے والدین کے خلاف پٹیشن درج

ٹیکساس حملے میں ہلاک ہونے والے طلبہ میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شامل تھیں اس سال مئی میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں واقع ایک ہائی سکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 10 بچوں کے والدین نے فائرنگ کرنے والے لڑکے کے والدین کے خلاف امریکی عدالت میں پٹیشن درج کروائی ہے۔ ان والدین میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والدین بھی شامل ہیں۔ سبیکا کے والدین نے پٹیشن میں فائرنگ کرنے

Read more

میرے والدین سے کہا گیا اسے دے کر لڑکا لے لو: نرگس ترکئی

Nargis Tarakiنرگس اب اپنے ملک میں خواتین کی تعلیم اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی ہیں افغانستان میں جب نرگس ترکئی کی پیدائش ہوئی تو وہ اپنے والدین کی پانچویں بیٹی تھیں اور ان کے والدین کو کہا گیا کہ وہ گاؤں میں کسی بچے کے ساتھ اس کو تبدیل کر لیں۔ اب وہ 21 برس کی ہیں اور انھوں نے اب اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے کہ وہ ثابت کریں گی کہ ان کے

Read more

پرینکا چوپڑا نے نِک جونس سے اندڈیا میں شادی کر لی

https://www.instagram.com/p/Bq2Y95tH9NL/?utm_source=ig_web_copy_link پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے انڈیا میں مسیحی عقائد کے مطابق شادی کر لی ہے۔ بالی وڈ کی سپر سٹار اور ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گلوکار کی شادی کی یہ تقریب جودھ پور کے ایک محل میں خاندان والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوئی۔ پیپل میگزین کے مطابق شادی کی رسومات جونس کے والد پال کیون نے ادا کیں۔ ہندو رسومات کے مطابق دونوں کی شادی اتوار کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے اگلے سال بالی

Read more

خادم حسین رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ

حکومت پاکستان کا کہنا ہے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران کروڑوں روپے کی مالیت کی سرکاری اور غیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سنیچر کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے خلاف لاہور میں بغاوت اور دہشت گردی کے

Read more

’کرتارپور راہداری نے مثبت سیاست کی بنیاد رکھ دی‘

انڈیا کی بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعے کو ایک فوجی تقریب میں کہا کہ اگر پاکستان انڈیا کے ساتھ آنا چاہتا ہے، اس سے دوستی کرنا چاہتا ہے تو وہ پہلے خود کو ایک سیکولر ملک میں تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں بقول ان کے کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے بر عکس انڈیا ایک سیکولر ملک ہے۔ ان کا

Read more

تصاویر: کہیں خوراک کی شدید کمی تو کہیں کرسمس کی خوشیاں

Kim Kyung-Hoon / Reutersہونڈورس سے تعلق رکھنے والی ایک پناہ گزین خاتون اپنی پانچ سالہ جوڑواں بچیوں کو آنسو گیس سے بچانے کے لیے بھاگ رہی ہیں۔ یہ واقعہ میکسیکو میں امریکی سرحد کے ساتھ باڑ کے قریب پیش آیا۔ NOEL CELIS / AFPانقلابی رہنما آندرس بونیفاشیو کی 155 ویں سالگرہ کے موقع پر مظاہرین منیلا میں امریکی سفارت خانے کے قریب فلپائن کے صدر رودریگو دترتے کا پتلہ نذر آتش کر رہے ہیں۔ BULENT KILIC / AFPخواتین کے خلاف

Read more

محمد بن سلمان سے کون ملا اور کون کترایا؟

محمد بن سلمان اس رسمی فیملی فوٹو میں قطار کے آخر میں کھڑے نظر آئے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے جی 20 اجلاس ایک امتحان ثابت ہونا ہی تھا کیوں کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ محمد بن سلمان ایک بین الاقوامی سٹیج پر نظر آ رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر یہ الزمات لگ رہے ہیں کہ خاشقجی کے قتل کے احکامات سعودی حکومت میں بہت اعلیٰ

Read more

کیا خریدا ہوا مال واپس کرنا ایک عادت ہے؟

Harriet Gordonیرییٹ گورڈن کہتی ہیں کہ وہ جب آن لائن کپڑے خریدتی ہیں تو ان کپڑوں میں سے تقریباً آدھے کپڑے ہی رکھتی ہیں۔ آج کی اس جدید دنیا میں دکانوں سے چیزیں خرید کر لوٹانے کے عادی افراد کی تعداد میں بظاہر اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جو پہلے سے ہی پریشان حال دکانداروں پر مزید دباؤ ڈال رہا ہے۔ آخر لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں اور دکانداروں کو ان سے کیسے نمٹنا چاہیے؟ لندن کی ایک شہری

Read more

سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش وفات پا گئے

جارج ایچ ڈبلیو بش کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اعلان کیا ہے کہ ان کے والد اور سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیئر جارج بش کہے جانے والے صدر کا جمعے کی شام کو انتقال ہو گيا۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے

Read more

سارہ علی خان: ’96 کلو وزن کے ساتھ ہیروئن کیسے بن سکتی تھی’

سارہ علی خان اور سشانت راجپوت کی فلم آئندہ ہفتے ریلیز ہو رہی ہے بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کی فلم ‘کیدار ناتھ’ سات دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ہیں۔ سارہ کی یہ پہلی فلم ہے اور وہ اس فلم کے لیے بہت پر جوش ہیں۔ سارہ نے بی بی سی ایشیا نیٹ ورک کے ساتھ بات چیت میں بتایا کہ

Read more

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی ارجنٹائن آمد پر آپو کی تصویر نشر کرنے پر تنازع

TCFFCانڈین نژاد بعض امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ آپو کا کردار نسل پرستی پر مبنی ہے ارجنٹائن میں ایک ٹی وی چینل کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی مشہور کارٹون سیریز سمپسنز کے کردار آپو کے طور پر پیش کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ جمعے کو جی 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا جہاز جب ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس کے ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو ٹی

Read more

جرمنی میں اسلام پر کانفرنس میں سور کے گوشت کا کھانا دینے پر تنازع

جرمنی کے شہر برلن میں اسلام کے بارے میں کانفرنس میں دیے گئے کھانے میں سور کے گوشت سے تیار ڈش پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ اسلامک کونفرنس کے دوران کھانے میں سوسیج رکھے گئے تھے جس پر جرمنی کے وزارتِ داخلہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق برلن میں منعقدہ جرمن اسلامک کانفرنس میں کھانے کا انتخاب مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ وزارتِ

Read more

بھارتیہ جنتا پارٹی نے حج کی تصویر کو کنبھ میلہ قرار دے دیا: انتخابی پوسٹر پر سچن ٹندولکر کی تصویر بھی جعلی

کیسری رنگ کے کپڑوں میں ملبوس سچن تندولکر کی ایک تصویر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک غیرسرکاری پوسٹر پر شائع کی گئی ہے۔ اس پوسٹر کو کچھ لوگ فیس بک پر شیئر کر رہے ہیں۔ کچھ جگہوں پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سچن تندولکر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس پوسٹر پر کنول کے پھول کا نشان ہے جس پر ’سپورٹ نمو‘ لکھا ہوا ہے۔ کنول کے پھول کا نشان پی جے

Read more

افغانستان میں فضائی حملے میں 10 بچے آٹھ خواتین ہلاک: اقوام متحدہ

اس حملے میں دس بچے ہلاک ہوئے ہیں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ منگل کو امریکہ نے افغانستان میں جو فضائی حملہ کیا تھا اس میں 23 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ صوبہ ہلمند میں یہ حملہ ایک کمپاؤنڈ میں اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی فوجی مشترکہ آپریشن کر رہے تھے۔ اس معاملے پر امریکی فوج کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے اور آٹھ خواتین شامل ہیں۔ گذشتہ برس امریکہ کی

Read more

محسن داوڑ اور علی وزیر ایف آئی اے کی تحویل میں

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو بیرونِ ملک جانے سے روکتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کے حامی یہ دونوں ارکانِ اسمبلی پشاور سے دبئی کے راستے بحرین جا رہے تھے۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے نامہ نگار عزیز اللہ خان

Read more

پاکستان میں ڈالر: امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

پاکستان میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور تقریباً ایک دن میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دس روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہی نہیں ڈالر کی قیمت میں یہ اضافہ ایک دن میں ہونے والا اور ایک سال میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ جمعے کو ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں پانچ فیصد جبکہ ایک سال میں 32 فیصد

Read more

انڈیا کے کسان: قرضوں کے باعث تین لاکھ خودکشیاں، کوئی اورجگہ ہوتی تو ملک ہل گیا ہوتا

یوگیندر کا کہنا ہے کہ کاشتکار گذشتہ حکومتوں میں بھی بدحال تھے لیکن اس حکومت میں وہ بدترین حالت میں پہنچ گئے ہیں انڈیا کی مختلف ریاستوں کے ہزاروں کسانوں نے ملک کے ارکان پارلیمان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بدحالی سے نکالنے کے لیے ان کے تمام قرضے معاف کرنے اور ان کی پیداوار کی منافع بخش قیمت کی ضمانت دینے کے قوانین کو وہ پارلیمنٹ میں منظوری دیں۔ ہزاروں کسانوں نے جمعے کو دارالحکومت دلی میں پارلیمنٹ

Read more

انڈین آرمی چیف بپن راوت : پاکستان کو انڈیا سے دوستی کے لیے سیکولر ہونا پڑے گا

انڈین آرمی چیف بپن راوت انڈیا کی فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا ہے کہہ اگر پاکستان کو انڈیا سے تعلقات کو بہتر بنانا ہے تو اسے ایک اسلامی ملک کی جگہ ایک سیکولر ملک ہونا پڑے گا۔ انڈین ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والے انڈین آرمی چیف کے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ‘پاکستان کو اپنی اندرونی حالت دیکھنی ہو گی، پاکستان نے اپنی ریاست کو اسلامی ریاست بنا لیا ہے۔’ وزیر اعظم عمران خان کی طرف

Read more

عمران خان کی بہن علیمہ کے ٹیکس ریکارڈ سپریم کورٹ نے طلب کرلیے

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ٹیکس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر نے علیمہ خان کی ٹیکس کی معلومات عدالت میں پیش کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ کھلی عدالت میں ٹیکس کا ریکارڈ نہیں دیا جاسکتا کیونکہ یہ تفصیلات صیغہ راز میں

Read more

ہواوے کی مصنوعات: پاکستان میں مقبول، دنیا میں مشکوک

ٹیلی کام آلات و مصنوعات بنانے والی چینی کمپنی ہواوے کو پاکستان میں کون نہیں جانتا۔ اس کے بنائے موبائل فون سے لے کر راؤٹرز اور ڈونگل تک ہر چیز یہاں نہ صرف دستیاب ہے بلکہ کافی مقبول بھی ہیں۔ ہر کچھ عرصے بعد ہواوے کا نیا سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروایا جاتا ہے۔ اس کے پاکستان میں مقبول ہونے کی ایک بڑی وجہ اس کی قیمت اور موبائل فونز میں دی جانے والی خصوصیات ہیں۔ اس کے علاوہ

Read more

G20 سربراہی اجلاس: خاشقجی قتل کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا بڑا سفارتی امتحان

ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں منعقد ہونے والا G20 سربراہی اجلاس سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ایک بڑے سفارتی امتحان کے مترادف ہو گا۔ ستمبر میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد مختلف حلقوں سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اس میں سعودی ولی عہد کس حد تک ملوث ہیں۔ حال ہی میں کینیڈا نے 17 سعودی باشندوں پر پابندیاں لگا دیں ہیں جن کے بارے

Read more

عمران خان کی حکومت کے 100 دن: 50 لاکھ گھر کب تک بنیں گے؟

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں 50 لاکھ نئے مکانات کم آمدن والے طبقے کے لیے تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستانی عوام موجودہ حکومت کے اس وعدے پر تکیہ کیے ہوئے ہے کہ وہ اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے تک ملک بھر میں 50 لاکھ گھر بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 11 اکتوبر کو اس ہاؤسنگ پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔ پہلے یہ پروجیکٹ صرف نو شہروں کے لیے تھا

Read more

سنہ 536 تاریخ کا بدترین سال کیوں تھا؟

انسان کی زندگی میں مشکل دور آتے رہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی مشکل دور سے گزر رہے ہیں تو سوچیے کہ اگر آپ سنہ 536 میں رہ رہے ہوتے تو کیا ہوتا؟ ہارورڈ یونیوسٹی میں قرونِ وسطیٰ کے تاریخ دان اور آثار قدیمہ کے ماہر مائیکل مک کارمک کہتے ہیں: ’دنیا کے ایک بڑے حصے میں یہ تاریخ کے بدترین سالوں میں سے ایک تھا۔‘ مائیکل مک کارمک نے جریدے سائنس میں لکھا: ’یورپ میں پراسرار سی دھند پھیل

Read more

سانڈ جس کے وزن نے اسے چھری سے بچا لیا

مغربی آسٹریلیا کے دیہی علاقے میں دیگر مویشیوں کے ساتھ چارہ کھاتے ہوئے نکرز دیگر جانوروں کو اوپر سے جھانکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ تقریباً 1400 کلوگرام وزنی اور 194 سینٹی میٹر قد کے مالک اس سات سال کی عمر کے سانڈ کو ملک کا سب سے بڑا بیل یا سانڈ سمجھا جا رہا ہے۔ اور اس کے اسی حجم کی وجہ سے یہ ابھی تک بچا ہوا ہے۔ اس کے مالک جیف پیئرسن نے جب گذشتہ ماہ اس کی

Read more

لاپتہ افراد: ’عمران خان کو وہ وعدے نبھانا ہوں گے جو ہم سے کیے تھے‘

آمنہ نے کہا کہ ان کا ذاتی دُکھ انھیں احتجاج میں شامل ہونے پر اکساتا بھی ہے اور ہمت بھی دیتا ہے ’اب وقت آ گیا ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان ہیں اور عارف علوی صاحب ملک کے صدر۔ انھوں نے جو وعدے سڑکوں پر، ہمارے کیمپوں میں آ کر کیے تھے، وہ اب ان کو نبھانے ہوں گے۔‘ یہ کہنا ہے کہ آمنہ جنجوعہ کا جو 2005 برس سے ملک میں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی

Read more

بریمالا مندر میں داخلے کی ناکام کوشش کرنے والی ریحانہ ’نامناسب لباس‘ کے الزام میں گرفتار

انڈیا کی ریاست کیریلہ میں واقع سبریمالا مندر میں داخلے کی ناکام کوشش کرنے والی کارکن ریحانہ فاطمہ کو’ غیر مناسب لباس‘کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 32 سالہ ریحانہ فاطمہ پر فیس بک پر نامناسب لباس میں تصویر شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جو انھوں نے مندر جاتے ہوئے پوسٹ کی تھی۔ ان پر الزام میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے’ اپنی ران کی نمائش‘ کی ہے۔ جمعرات کو ریحانہ کے خاندان کے

Read more

خاشقجی قتل: کینیڈا نے بھی 17 سعودی شہریوں پر پابندی عائد کر دی

کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے مبینہ تعلق پر سعودی عرب کے 17 شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ کے بیان کے مطابق پابندیوں کا سامنا کرنے والے سعودی شہریوں کے ملک میں اثاثے کو منجمد کر دیا جائے گا اور ان کے ملک میں داخلے پر پابندی ہو گئی۔ کینیڈا سے پہلے فرانس، امریکہ اور جرمنی سعودی صحافی کے قتل کے بعد ٹارگٹڈ پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔ کینیڈا کی جانب

Read more

تحریکِ انصاف کی حکومت سے بیوروکریسی ناراض کیوں؟

پاکستان کی بیوروکریسی، یعنی اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سینیئر سرکاری حکام تحریک انصاف کی حکومت کے بارے میں بعض سنگین نوعیت کے تحفظات کے باعث سست رفتاری یا ’گو سلو‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جسے وزیراعظم عمران خان نے عدم تعاون قرار دیتے ہیں۔

گذشتہ ماہ اخبار اور میڈیا مالکان کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بہت واضح الفاظ میں کہا تھا کہ بیوروکریسی ان کی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔

حکومت میں شامل بعض وزرا، کھلے عام تو نہیں البتہ نجی محفلوں میں بیوروکریسی کے اسی رویے کو اپنے 100 دن کے ایجنڈے پر پوری طرح عمل نہ کر سکنے کا ذمہ دار بھی قرار دے رہے ہیں۔

اسلام آباد کے مختلف محکموں اور اداروں میں کام کرنے والے بعض سینیئر افسران نے وزیراعظم کی جانب سے عدم تعاون کے شکوے سے اس حد تک اتفاق کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی سرکاری فائلوں کی رفتار نئی حکومت کے آنے کے بعد سے سست ہو چکی ہے۔

کابینہ ڈویژن میں کام کرنے والے ایک افسر نے اس سست رفتاری کو وفاقی افسران کی ایک سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ’گو سلو‘ کی اس پالیسی کا سب سے بڑا نتیجہ یہ سامنے آیا ہے کہ جہاں ہر کابینہ اجلاس میں بیس سے پچیس ایجنڈا آئٹم ہوا کرتے تھے، گذشتہ دو ماہ کے دوران ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں چار پانچ موضوعات ہی زیر بحث آ پاتے ہیں۔

Read more

100 دن کی کارکردگی: 375 ارب روپے کے جعلی اکاونٹس پکڑے گئے‘

اپنی حکومت کے پہلے سو دنوں کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ حکومت تعلیم کے یکساں نظام، صحت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے کہا کہ یکساں تعلیمی نظام بنایا جائے گا اور صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم ایک پورا

Read more

سبریمالا مندر میں جانے سے پہلے مسجد کا طواف لازمی

بھارت کی ریاست کیریلہ میں واقع سبریمالا مندر میں ہر سال کالی لنگی پہنے ہزاروں کی تعداد میں یاتری بھگوان ایپپا کے نام کی مالا چبتے تاترا پر جاتے ہیں لیکن اس یاتر کا اہم جز مندر کے راستے میں واقع ایک مسجد کا طواف ہے جس کے بغیر یہ یاترا مکمل نہیں ہوتی۔ سبریمالا مندر حالیہ دنوں میں مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کا موضوع رہا ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے اس مندر میں دس سے

Read more

2018 تاریخ میں چوتھا گرم سال

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کا کہنا ہے کہ 2018 ممکنہ طور پر چوتھا سب سے زیادہ گرم ترین سال ہو جائے گا کیونکہ 1850سے 1900 کے درمیان پہلے 10 ماہ میں اوسط عالمی درجہ حرارت میں ایک ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی درجہ حرارت پر رپورٹ ’سٹیٹ آف کلائمٹ‘ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گرم 20 سال گذشتہ 22 سالوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں اور 2015 سے 2018 کے چار سال

Read more

ناروے کے سابق وزیراعظم کا سری نگر کا اچانک دورہ، کشمیریوں میں نئی امید

ناروے کے سابق وزیر اعظم میگنے بانڈوک کا کشمیر کے اچانک دورے سے بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے ناروے کے سابق وزیراعظم جیل میگنے بانڈوِک نے گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا۔ ان کے اس اچانک دورے سے جہاں لوگ حیران ہیں وہیں اس پر کئی طرح کے سوال بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں کشمیر کے سابق وزیراعظم عمر عبداللہ کا کہنا

Read more

عمران حکومت کے 100 دن: ’ہم مصروف تھے‘ کے اشتہار پر گرما گرم بحث

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 100 روز پورے ہوگئے ہیں اور اس دن کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع ہونے والا ایک اشتہار اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اخبارات کے پہلے صفحے پر اشتہار میں 100 کے ہندسے کے نیچے ’ہم مصروف تھے‘ لکھا ہے اور اس کے نیچے بائیں کونے پر ’نئے پاکستان کے لیے ورق الٹیے‘ کے الفاظ درج ہیں۔ ورق الٹے پر قاری کے سامنے

Read more

انڈونیشیا میں توہین مذہب رپورٹ کرنے کی نئی ایپ، انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید

انڈونیشیا کی حکومت نے ایک نئی ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے لوگ مبینہ توہین مذہب رپورٹ کر سکیں گے، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے اقلیتوں کے استحصال میں اضافہ ہو گا۔ بی بی سی نیوز ڈے سے بات کرتے ہوئے انڈونیشیا میں ہیومن رائٹس واچ کے آندریئس ہرسونو نے بتایا کہ ’سمارٹ پیکم‘ نامی اس ایپ پر لوگ فوٹو وغیرہ اپ لوڈ کر کے انڈونیشیا کے محکمہ برائے صوفیانہ عقائد کی

Read more

جے آئی ٹی کی رپورٹ: آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کے ’ذمہ دار‘ اعظم سواتی ہی ہیں

سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ جان محمد کی تبدیلی سے متعلق حکمراں جماعت کے رہنما اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو ذمہ دار دیا ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق سپریم کورٹ نے اس واقعے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ کیوں نہ وفاقی وزیر کے خلاف آئین کے

Read more

جسٹس اطہر من اللہ: چیف کے خود ساختہ ترجمان سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تک

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ جج تعینات ہونے کے بعد صرف چار سال کی مدت میں کسی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس کے عہدے پر پہنچے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے جسٹس اطہر من اللہ کو 17 جون سنہ 2014 میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔ دو سال کے بعد انھیں مستقل کر دیا گیا اور 28 نومبر سنہ 2018 کو وہ اسی عدالت کے سب

Read more

سیکس ایجوکیشن: بچوں سے جھوٹ بولنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

‘بچو! آج ہم ہماری سیکس ایجوکیشن کی کلاس ہے۔’ یہ کہتے ہوئے استاد ڈسٹر اٹھاتا ہے اور بلیک بورڈ پر تحریر کردہ لفظ ‘سیکس’ مٹا دیتا ہے۔ اب وہاں صرف ‘۔۔۔۔ ایجوکیشن’ بچتا ہے۔ وہیں ایک خاتون اور ایک مرد کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اس کے عضو تناسل کی جگہ خالی خانہ بنا دیا گیا ہے۔ اسی قسم کا مناظر ‘ایسٹ انڈیا کامیڈی’ کی ایک ویڈیو میں نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں انڈیا میں سیکس ایجوکیشن کو مزاحیہ

Read more

آئیڈیاز 2018: جنگی ساز و سامان کی نمائش میں خواتین کی دلچسپی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔ دفاعی ساز و سامان کے سٹالز پر مختلف ہتھیار خواتین کی توجہ کا مرکز رہے۔ پاکستان کا محکمہ دفاع اور دفاعی پیداوار کے ادارے 2000 سے اس بین الاقوامی نمائش انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ نمائش ہر دو سال کے بعد منعقد کی جاتی ہے، صرف 2010 میں سیلاب کے باعث اس کو

Read more

کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد:’ودھیا کم ہو گیا اے‘

گرمیت سنگھ دن کے پہلے پہر کرتارپور میں گرودوارہ دربار صاحب پہنچے۔ سنگت سمیت بابا گرو نانک کی سمادھی پر حاضری دینے کے بعد درشن کے آخر میں گرودوارہ کی موتی نما عمارت کی چھت پر گئے۔ یہاں سے مشرقی سمت میں حد نگاہ صاف ہو تو دریائے راوی، اس کے پار پاک انڈیا سرحد اور پھر شاید ان کا گاؤں بھی نظر آ جائے۔ گرمیت اور ان کے ساتھی نومبر کی ہلکی دھند میں لپٹے درختوں کی اس طویل

Read more

ہاکی ورلڈ کپ انڈیا میں شروع، پاکستانی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کیسی ہے؟

14 واں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ بدھ کے روز سے بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں شروع ہو گیا ہے۔ اس عالمی مقابلے میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ کی فاتح ٹیم کوارٹرفائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ ہر گروپ کی دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیمیں دوسرے راؤنڈ میں کھیلیں گی جہاں سے چار ٹیمیں کوارٹرفائنل میں پہلے سے موجود چار ٹیموں کے ساتھ شامل ہوجائیں گی۔ ایف

Read more

کرتار پور راہداری پر بھی تلخیاں اور الزامات

پاکستان کے علاقے ناروال میں انڈیا کی سرحد کے قریب کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل باجوہ سے خالصتان تحریک سے منسلک رہنما گوپال چاولا سے ہاتھ ملانے اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنی تقریر میں کشمیر کا حوالہ دینے پر انڈیا نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی طرف سے کشمیر کی بات کرنے پر انڈیا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری

Read more

کشمیر: پیلٹ گنز کا نشانہ بننے والی 19 ماہ کی بچی سے ملیے!

Basit zargar سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے حبا کی دائیں آنکھ زخمی ہوئی انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کی گئی پیلٹ گن سے ایک 19 ماہ کی بچی کی آنکھیں بری طرح زخمی ہوئیں جس سے وادی میں ایک بار پھر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ منگل کو کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں حبا جان ہسپتال سے گھر واپس آئیں تو متجسس ہمسائے جن میں بہت سارے بچے بھی شامل

Read more

افغانستان: طالبان سے مذاکرات کے لیے کمیشن کا اعلان

ڈاکٹر اشرف غنی جینیوا میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کرنے کے لیے ایک بارہ رکنی کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں خواتین کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ جینیوا میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی ایک بین الاقومی کانفرنس میں بدھ کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف غنی اس کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اشرف

Read more

نشے میں حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے پر ڈاکٹر گرفتار

مغربی انڈیا کی ریاست گجرات کی پولیس کے مطابق ایک ڈاکٹر کو نشے کی حالت میں حاملہ خاتون کے آپریشن کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بچے کی موت آپریشن کے کچھ دیر بعد ہوئی جبکہ خاتون بھی اس کے بعد مر گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سانس کے ذریعے شراب نوشی کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ ڈاکٹر نشے میں تھا۔ ڈاکٹر پی جے لاکھانی ایک سینیئر ڈاکٹر ہیں اور تجربہ کار بھی ہیں۔ وہ

Read more

مہینوں ایئرپورٹ پر رہنے والے شامی شہری کو کینیڈا میں پناہ مل گئی

حسن ال کونطار نے ایکواڈو اور کمبوڈیا میں بھی پناہ کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں ہوئی۔ ملائشیا کے ایک ایئرپورٹ پر سات ماہ تک پھنسے رہنے والے شامی شہری کو کینیڈا میں پناہ دے دی گئی ہے۔ شامی شہری حسن ال کونطار کو اس وقت بین الاقوامی توجہ حاصل ہوئی تھی جب انھوں نے کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کی تھیں۔ 37 سالہ حسن ال کونطار نے دو ماہ ملائشیا میں

Read more

کیا کیویز ‘پرانے پاکستان’ کا مقابلہ کر پائیں گے؟

متحدہ عرب امارت (یو اے ای) سے پاکستانی کرکٹ کا بہت دیرینہ رشتہ ہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم سے پاکستان کی بہت سی سنہری یادیں وابستہ ہیں اور 2010 کے بعد جب سے یہ گراؤنڈز پاکستان کے ‘لے پالک’ ہوم گراؤنڈز بنے ہیں، یہ رشتہ اور گہرا ہو گیا ہے۔ آج کل پاکستان اور انڈیا میدان میں تو کم کم ہی سامنے آتے ہیں، اس لیے ٹی وی ٹاکرے بہت عام ہونے لگے ہیں۔ ایسے ہی کسی ٹاکرے میں سابق انڈین

Read more

کرتارپور راہداری کا فیصلہ ذہن، سوچ کی تبدیلی ہے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کے مطابق کرتارپور راہداری فاصلے مٹانے کی ایک زبردست کاوش ہے کرتارپور میں آج وزیرِ اعظم عمران خان انڈیا اور پاکستان کے درمیان پہلی ’ویزا فری‘ راہداری کی سنگِ بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔ کرتارپور میں واقع سکھ مذہب کے بانی بابا گُرو نانک کی آخری آرام گاہ سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس ہے اور دنیا بھر کے سکھ اس پیشرفت کے حوالے سے خوش اور پر جوش نظر آتے ہیں۔ یہ سلسلہ تب شروع ہوا جب

Read more

#100DaysofPTI: عمران خان کے کفایت شعاری کے وعدے، کتنے پورے کتنے ادھورے؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عہد کیا تھا کہ وہ کفایت شعاری کو اپنائیں گے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2013 سے 2018 کے دوران اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہاتھ سے کوئی موقع جانے دیے بغیر پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کی شاہ خرچیوں پر تنقید کرتے رہے۔ کبھی انھوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کی تعداد اور ان پر آنے والے اخراجات پر شور مچایا تو

Read more

آئیڈیاز 2018 پر ’سرخ پرچم‘ حاوی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز پر ’سرخ پرچم‘ حاوی نظر آتا ہے۔ اکثر سٹالز پر چین سرفہرست ہے اس کے بعد ترکی اور روس کی اجارہ داری نظر آتی ہے۔ پاکستان کا محکمہ دفاع اور دفاعی پیداوار کے ادارے 2000 سے اس بین الاقوامی نمائش انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ نمائش ہر دو سال کے بعد منعقد کی جاتی ہے، صرف 2010 میں سیلاب کے باعث اس کو موخر

Read more

پہلی جنگِ عظیم کا آخری محاذ

یورپ میں دو ہفتے قبل پہلی جنگِ عظیم کے اختتام کی 100ویں برسی کے سلسلے میں تقریبات ہوئیں مگر افریقہ میں ایسی ہی تقریبات اب منائی جا رہی ہیں۔ اینڈریو ہارڈنگ نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ اس تاخیر کی وجہ کیا ہے۔ ’یہ کوئی سائیڈ شو نہیں تھا۔ یہ جنگِ عظیم کا ایک اہم محاذ تھا اور اس کا طویل ترین محاذ تھا۔‘ یہ الفاظ ہیں کینیائی تاریخ دان جیمز ولسن کے جو کہ ایک گاؤں وئی کی

Read more

’میں جنسی ویڈیوز کی فروخت کے لیے سنیپ چیٹ استعمال کرتی ہوں‘

جوّی خود کو سنیپ چیٹ پریمیئم گرل کہتی ہیں بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن سنیپ چیٹ کو فحش تصاویر اور ویڈیوز کی فروخت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جوڈی کارنل کہتی ہیں کہ وہ اس ایپلی کیشن سے 5100 امریکی ڈالر ماہانہ کماتی ہیں لیکن ایسا ان کی ذاتی زندگی کی قربانی کے بغیر ممکن نہیں، اور وہ آن لائن گالم گلوچ کا بھی سامنا کرتی رہی ہیں۔ 26 سالہ

Read more

ترکی:’اردوغان نے پیاز کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا‘

پاکستان میں سبزیوں خاص کر ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ مواد شائع کیا جاتا ہے لیکن اس وقت ایسی صورتحال ترکی میں ہے جہاں پیاز کی قیمت میں کئی گنا اضافے پر سوشل میڈیا پر لطیفے شیئر کر رہے ہیں۔ ترکی کو افراط زر اور شرح سود میں اضافہ اور کاروبار میں مندی کے مسئلے کا سامنا تو ہے ہی لیکن اب پیاز کے بحران کی وجہ سے صدر رجب طیب اردوغان نے اس معاملے

Read more

سینٹینل جزیرہ: جان ایلن چاؤ کی لاش کی بازیابی کا کام معطل کر دیا گیا

انڈین حکام نے اس امریکی مشنری کی لاش کی بازیابی کا کام معطل کر دیا ہے جسے گذشتہ ہفتے جزائر انڈمان کے ایک قدیم قبیلے والوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ ایک سینیئر عہدے دار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس جزیرے کے باشندوں کو نہ چھیڑا جائے۔ جان ایلن چاؤ کو 17 نومبر کو سینٹینل جزیرے کے باسیوں نے تیر مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ وہ قبائلیوں کو مسیحی بنانے

Read more

پاکپتن: رقص پر نہیں ڈائیلاگ کی اداکاری پر پولیس اہلکار معطل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔ منگل کو دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار ایک‌ خاتون کے ہمراہ رقص کرتے جبکہ دوسری ویڈیو میں پولیس وردی میں ملبوس اہلکار ایک انڈین فلمی ڈائیلاگ بول رہا تھا۔ ایک ویڈیو میں پولیس اہلکار محمد ارشد انڈین اداکار انیل کپور کی

Read more

’مجھے ایسے ہی یاد رکھنا، خوش نظر آتے ہوئے۔۔۔’

لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ اور ابھرتی ہوئی ماڈل روشان فرخ نے اس سال مارچ میں اپنے انسٹاگرام پر اپنی نارنجی رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انھوں نے پیغام میں لکھا کہ ‘اگر میں چند دنوں بعد خودکشی کر لوں، تو مجھے بس ایسے ہی یاد رکھنا، اسی ساڑھی میں، اسی طرح موسم بہار میں، اسی طرح خوش نظر آتے ہوئے۔۔۔’ شاید اس وقت ان کے پیغام کو کسی نے سنجیدہ

Read more

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے کمپیوٹروں کی چوری پر پاکستان نے احتجاج کیا ہے

پاکستانی دفترِ خارجہ نے ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کمپیوٹروں کی چوری پر بنگلہ دیش سے ‘سخت احتجاج’ کیا ہے۔ چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن میں چوروں نے گھس کر چند کمپیوٹر چوری کر لیے تھے۔ پاکستانی دفترِ خارجہ نے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو کر دی گئی تھی اور اس معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی تھی۔

Read more

نوجوت سنگھ سدھو: مذہب کو حکمرانی اور دہشت گردی کے چشمے سے نہیں دیکھنا چاہیے

سشما سوراج نے وزارت خارجہ کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر جواب دیتے ہو لکھا ہے ‘ہم اس معاملے پر جلد ہی پاکستانی حکومت سے اعلیٰ ترین سطح پر بات کریں گے۔’ کرتارپور راہداری کی تعمیر کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر نوجوت سنگھ سدھو نے لاہور پہنچنے پر کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے یہ بیج بویا جس سے نئی امید اور ترنگ کا پودا اُگا ہے‘۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ

Read more

ڈپریشن اور خودکشی پر بات کیوں نہیں ہوتی؟

ڈپریشن ایک ذہنی بیماری ہے جس کے باعث لوگوں کو خودکشی کرنے کے خیالات آتے ہیں اکثر لوگ کچھ عرصے سے پریشان ہوتے ہیں۔ خاندانی مسائل، کام کا دباؤ، امتحان کا پریشر یا پھر غنڈہ گردی ( bullying) کی وجہ سے لوگ ناخوش ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے یہ لوگ مایوس ہو کر یہ سمجھنے لگیں کہ ایسے مسائل سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے یا پھر کوئی بھی ان کی مدد نہیں کر سکتا۔ ایسے میں کبھی دھتکارے جانا، امتحان

Read more

26/11 ممبئی حملے: انڈین بحریہ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں کی تربیت کا انفراسٹرکچر اب بھی موجود ہے

ایڈمرل سنیل لامبا کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد دس برس میں انڈیا نے ساحلی سکیورٹی کے حوالے سے کافی ترقی کی ہے انڈین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کو تربیت دینے کا انفراسٹرکچر موجود ہے۔ انھوں نے یہ دعویٰ ممبئی حملوں کے دس برس کی تکمیل کے موقع پر بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ اس سوال پر کہ

Read more

فاطمہ رسول صدیقی: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی واحد مسلم امیدوار

انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں حکمراں جماعت بی جے پی نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں تمام 230 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں لیکن ان میں بھوپال کی ایک نشست پر سب کی نظر ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ وہ واحد سیٹ ہے جہاں سے بی جے پی نے کسی مسلم امیدوار کو انتخابی میدان میں کھڑا کیا ہے۔ فاطمہ رسول صدیقی شمالی بھوپال کی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار

Read more

حسن علی نے پاکستان کو تیسری کامیابی دلوا دی

دبئی میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن فالو آن کا شکار ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز جاری ہے۔ اس وقت کریز پر ہنری نکولس اور راس ٹیلر موجود ہیں اور راس ٹیلر نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل تک نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا لیے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 180 رنز درکار ہیں۔

Read more

کردستان کے ’دارالحکومت‘ کے قصہ گو، جن کا درد زبان کا محتاج نہیں

ایک بھاری بھرکم آواز شہر کی گلیوں سے اٹھتی ہے اور فضا میں گھل جاتی ہے۔ اگر آپ کو کردوں کی زبان کا ایک لفظ بھی نہ آتا ہو تو بھی آپ اس آواز میں گھلے درد کو محسوس کرسکتے ہیں۔ ترکی کا شہر دیاربکیر دراصل کردستان کا دارالحکومت کہلاتا ہے۔ یہ شہر معروف دریا دجلہ کے ایک چوڑے ساحل پر آباد ہے۔ میں نے موسم گرما میں دیاربکیر کا سفر کیا تھا۔ اس وقت شدید گرمی تھی۔ پورا خطہ

Read more

سو دن کپتان کے۔۔۔ نئے پاکستان کے

کسی بھی سرکار کے شروع کے سو دن بہت اہم ہوتے ہیں۔ کہنے کو تو سو دن کچھ بھی نہیں تاہم کم از کم سمت کا تعین ہو جاتا ہے۔ کئی سربراہان نے اقتدار میں آنے سے قبل سو دن کا پروگرام اور ایجنڈا عوام کو دیا۔ سنہ 1933 میں صدارت سنبھالنے والے امریکی صدر روزویلٹ کے سو دن کا پروگرام کافی مقبول ہوا۔ صدر روزویلٹ نے پہلے سو دنوں میں جو قانون سازی کی اسے تاریخی اور امریکی ترقی

Read more

سندھی گلوکار جگر جلال: ہم جو ہیں وہی ہیں، پسند آئیں تو مہربانی نہ آئیں تو بھی مہربانی

سندھی گلوکار جگر جلال 25 برس سے گا رہے ہیں لیکن ملک گیر شہرت انھیں حال ہی میں ملی ہے ۔اس کی وجہ ہے ایک نصف صدی پرانا گانا، جسے انھوں نے اپنے انداز سے گایا ہے۔ پاکستان میں ’کو کو کورینا‘ نامی یہ گانا حال ہی میں اُس وقت موضوعِ بحث بنا جب موسیقی کے پروگرام کوک سٹوڈیو کے 11ویں سیزن میں احد رضا میر حال ہی میں اُس وقت موضوعِ بحث بنا جب موسیقی کے پروگرام کوک سٹوڈیو

Read more

ایودھیا کی متنازع زمین:’انہیں مندر سے غرض نہ مسجد سے، ان کی زمین کھسک رہی ہے‘

آر ایس ایس اور سخت گیر ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد کے زیر اہتمام سرکردہ ہندو سادھوؤں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایودھیا کی متنازع زمین پر رام مندر کی تعمیر کے لیے بلا تاخیر ایک آرڈیننس جاری کرے۔ پریشد کی کال پر ہزاروں ہندو رضاکاروں نے اتوار کو سینکڑوں سادھوؤں کے ہمراہ ایودھیا میں ایک ریلی میں شرکت کی۔ اس کا مقصد آرڈیننس کے لیے حکومت پر دباؤ بنانا تھا۔ ریلی سے خطاب کرنے والے

Read more

ناسا کا خلائی روبوٹ ان سائٹ مریخ پر کامیابی سے اتر گیا، سیارے کے اندرونی ڈھانچے پر تحقیق کرے گا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا روبوٹ اِن سائٹ سرخ سیارے مریخ پر کامیابی سے اتر گیا ہے جو تحقیق کرے گا کہ کیا مریخ چاند اور زمین جیسے اجرا رکھتا ہے اور سرخ سیادے کا وجود کیسے عمل میں آیا۔ پیر کو ان سائٹ کی محفوظ لینڈنگ کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی اس وقت ختم ہوئی جب اس نے واپس زمین پر لینڈ کرنے کے بارے میں سگنل بھیجا۔ کیلیفورنیا میں واقع مشن کے کنٹرول روم میں

Read more

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں دس روز میں 29 افراد ہلاک

                                                                      بچی کی والدہ اسے آنسو گیس کی گھٹن سے بچانے کے لیے کھڑکی میں لے گئی تھیں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں گذشتہ دس روز کے دوران 19 عسکریت پسند، سات عام شہری اور تین فوجی اہلکار مارے گئے۔ تازہ جھڑپیں شوپیان اور پلوامہ اضلاع

Read more

یاسر شاہ نے ایسا کیا مختلف کام کیا جو اتنے کامیاب ٹھہرے؟

اس ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں یو اے ای کی وکٹوں میں سے دبئی وہ واحد وکٹ ہے جس کا مزاج ابھی تک مکمل طور سے نہیں کُھلا۔ شارجہ کی وکٹ کا مزاج سب جانتے ہیں۔ ابوظہبی کی وکٹ بھی اپنی الگ شناخت بنا چکی ہے۔ مگر دبئی کی وکٹ پہ اب تک جتنے بھی ٹیسٹ میچ ہوئے ہیں، وکٹ کی چال ہمیشہ غیر متوقع ہی رہی ہے۔ جب سب سمجھتے ہیں کہ سپن

Read more

ایک دن میں دنیا بھر میں کتنی عورتیں قتل ہوتی ہیں؟

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز شریکِ حیات یا خاندان کے ارکان کی طرف سے اوسطاً 137 خواتین کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ عورت کے لیے قتل ہونے کی سب سے ممکنہ جگہ اس کا گھر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2017 میں قتل ہونے والی 87000 خواتین میں سے نصف سے زائد کی موت ان کے عزیزوں کے ہاتھوں ہوئی۔ اسی

Read more

انڈیا: ’دہشتگرد‘ کا لفظ استعمال کرنے پر مسافر کو تحویل میں لے لیا گیا

جیٹ ایئرویز کی فلائٹ کولکتہ سے ممبئی کے لیے روانہ ہونے والی تھی انڈیا میں ایک مسافر کو پرواز سے پہلے اپنے ایک پیغام میں ’دہشتگرد‘ کا لفظ استعمال کرنے پر تحویل میں لے لیا گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک مسافر نے اندرون ملک پرواز سے پہلے طیارے میں بیٹھے ہوئے اپنی ایک تصویر کھینچ کر اس کے نیچے دیے گئے کیپشن میں ‘دہشت گرد’ کا لفظ استعمال کیا جس کی وجہ سے انھیں طیارے سے اتار کر تحویل

Read more

کیا واقعی چینی سائنس دان نے دو بچیوں کے ڈی این اے سے چھیڑچھاڑ کی؟

ایک چینی سائنس دان کے بیان کے بعد شکوک و شبہات سامنے آ رہے ہیں کہ آیا انھوں نے واقعی ایسے بچے پیدا کیے ہیں جن کے جینز میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ پروفیسر ہے جیانکوئی کا کہنا ہے کہ چند ہفتے پہلے پیدا ہونے والی دو جڑواں بچیوں کے ڈی این اے میں ایسی تبدیلیاں کی گئی تھیں کہ انھیں ایچ آئی وی کا انفیکشن لاحق نہ ہو سکے۔ تاہم ان کے دعوے غیرمصدقہ ثابت ہوئے اور اس پر

Read more

برطانوی شہری میتھیو ہیڈجز کو جاسوسی کے الزام میں معاف کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات میں جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے برطانوی طالب علم کو معافی کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ 31 سالہ میتھیو ہیڈجز نے اس الزام سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی پی ایچ ڈی کے کیے تحقیق کر رہے تھے نہ کہ جاسوسی۔ ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے لیے رحم کی اپیل کی تھی۔ جاسوسی سے متعلق دیگر خبریں پڑھیے انڈیا کےخلائی راز آئی ایس آئی کو

Read more

عمران خان کے مشیر اور 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کے ذمہ دار انیل مسرت کون ہیں؟

صنعتی شہر مانچسٹر کے ورکنگ کلاس علاقے لانگ سائٹ میں پیدا ہونے والے 49 سالہ انیل مسرت کا شمار بر طانیہ کے امیر ترین ایشیائی باشندوں میں ہوتا ہے۔

انیل کا بچپن ورکنگ کلاس تارکین وطن کے بچوں کی طرح ہی تھا ہر سال والدہ کے آبائی شہر چنیوٹ اور والد کے آبائی شہر گوجرہ کا چکر لگانا اور یہاں آزاد اور پر امن ماحول میں گلیوں بازاروں میں گھومنا پھرنا اُن کے لیے روٹین تھا۔ سکول میں انیل کا دل نہیں لگتا تھا اسی لیے سکول سے ڈراپ آؤٹ ہو گئے اوپر سے افتاد یہ پڑی کہ والد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد انہیں لڑکپن میں ہی غم روزگار میں مبتلا ہونا پڑا۔

Read more

عمران خان 22 برس تک پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے رہے؟

پاکستان میں گذشتہ حکومت کے دوران اٹھنے والی سونامی کی لہر یعنی تحریک انصاف کو اب حکومت میں آئے تین ماہ مکمل ہو چکے ہیں اور اس عرصے میں کئی ایسے اعلانات اور بیانات سامنے آئے جو کہ نہ صرف متنازع بلکہ ان پر حکومت کو موقف تبدیل بھی کرنا پڑا۔ بلکہ حکومت کی جانب سے پالیسیوں پر مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے جب تنقید بڑھی تو وزیراعظم عمران خان کو یہاں تک کہنا پڑا کہ حالات کے

Read more

امریکی ریاست الاسکا کا وہ شہر جہاں اگلے جنوری تک سورج نہیں نظر آئے گا

اس قصبے کے باسی اگلے دو ماہ مکمل اندھیرے میں گزاریں گے۔ امریکہ کی شمال مشرقی ریاست الاسکا میں واقع اس چھوٹے سے شہر کے رہائشی پہلے سے ہی طویل عرصے تک دن کی روشنی کو دیکھے بغیر رہنے کے عادی ہیں۔ اس اتوار کو بیرو، الاسکا کے 4000 سے زائد شہریوں نے سال کا آخری سورج ڈوبتے دیکھا۔ ان کے سورج دیکھنے کا اگلا موقع 23 جنوری 2019 کو دوپہر ایک بج کر چار منٹ پر نصیب ہوگا۔ بیرو

Read more

’سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو!‘

پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کر لی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ ہونے لگا اور شائقین کرکٹ نے انھیں ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔ لیکن جب نجی ٹی وی سے منسلک سپورٹس صحافی زینب عباس نے بابر اعظم کی سنچری پر انھیں مبارکباد کی ٹویٹ کی تو وہ غالباً بابر کو پسند نہ آئی اور

Read more

کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد: مقامی لوگوں میں تشویش کیوں؟

پاکستان کی سرحد سے 100 میٹر کے فاصلے پر انڈین ریاست پنجاب کے گرداس پور میں ڈیرا بابا نانک ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے جلد ہی پاکستان کے کرتارپور صاحب گرودوارے جانے والے زائرین کے لیے کوریڈور، یعنی راہداری بنایا جائے گا۔ پیر کو ہونے والی ایک تقریب میں اس راہداری کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جس میں انڈیا کے نائب صدر وینکیا نائیڈو اور پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے

Read more

پاکستان کے 418 رنز، نیوزی لینڈ کا محتاط آغاز

نیوزی لینڈ کے لیے جیت راول اور ٹام لیتھم نے اننگز شروع کی ہے دبئی میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز جاری ہے اور مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا ہوا ہے۔ اس وقت کریز پر جیت راول اور ٹام لیتھم موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر قبل تک بغیر کسی نقصان کے 25 رنز بنا لیے تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ اس میچ

Read more