انڈیا ریاستی انتخابات: شمالی انڈیا میں کانگریس واپس، مودی کی مشکلات شروع

انڈیا کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے پندرہ برس تک اقتدار سے باہر رہنے کے بعد چھتیس گڑھ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے اقتدار چھین لیا ہے اور راجستھان میں بھی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ شمال کی ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس انتخابی نتائج کے رحجانات کے آخری مراحل میں بھی بی جے پی سے آگے ہے۔ ان ریاستوں میں کانگریس کی واپسی ملک کی انتخابی سیاست میں بدلتے ہوئے رخ کا اشارہ

Read more

جوئے کی لت اور قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے اب بینک مدد کرے گا

بارکلیز پہلا ہائی سٹریٹ بینک بن گیا ہے جو اپنے گاہکوں کو ڈیبٹ کارڈز پر مخصوص قسم کے اخراجات کو ‘سوئچ آف’ کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ اس کا مقصد مصیبت میں پھنسے گاہکوں، خصوصاً جوئے بازوں یا شدید مقروض لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ تاہم، تمام اکاؤنٹ مالکان اب کئی کیٹیگریزی میں اپنے اخراجات پر روک لگا سکتے ہیں جن میں ریستوران، شراب خانے اور پیٹرول پمپس بھی شامل ہیں۔ اس خیال پر عمل کرنے کے لیے خیراتی

Read more

سائرہ بانو: ’میں آج بھی دلیپ صاحب کی نظر اتارتی ہوں‘

KABIR M ALIسائرہ بانو ارو دلیپ کمار انڈین فلموں کے بے مثال اداکار دلیپ کمار کی آج 96 ویں سالگرہ ہے۔ فلموں سے دور رہنے کے باوجود دلیپ صاحب کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح آج بھی ہیں۔ ان چاہنے والوں میں اگر انہیں کوئی سب سے زیادہ چاہتا ہے تہ وہ ہیں ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکی ان کی اہلیہ سائرہ بانو جو شروع ہی سے ان کی دیوانی رہی ہیں۔ سائرہ بانو اپنے فلمی

Read more

خواجہ سعد اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے حراست میں لے لیا

پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے پیراگون ہاؤسنک سوسائٹی کے سکینڈل میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب کے ترجمان نے بی بی سی اردو کے شہزاد ملک سے بات کرتے ہوئے ان دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے لاہور ہائیکورٹ میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دے رکھی تھی

Read more

انڈیا کی سیاست میں مودی کا کم ہوتا اثر، ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا

انڈیا کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس بی جے پی کے اقتدار والی تین شمالی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں دو میں فتح کی طرف گامزن ہے۔ تیسری ریاست میں دونوں جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ باقی دو ریاستوں میں علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔ کانگریس کے بارے میں پہلے سے توقع کی جا رہی تھی کہ یہ ریاست راجستھان میں جیت جائے گی جبکہ ریاست مدھیہ پردیش میں توقع تھی کہ یہاں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔ لیکن

Read more

دہلی میں امتحان میں فرقہ وارانہ سوال پر سوشل میڈیا میں شور

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں قائم گرو گوبند سنگھ اندرپرستھ یونیورسٹی میں قانون کے امتحان میں پوچھے جانے والے ایک متنازع سوال پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ ایل ایل بی یعنی قانون کے امتحان میں ‘کرائم لا’ کے پہلے پرچے میں ایک سوال پوچھا گیا کہ ‘احمد، جو کہ ایک مسلمان ہے، نے ایک بازار میں روہت، تشار، مانو اور راہل نامی ہندو افراد کے سامنے ایک گائے کا قتل کیا تو کیا احمد نے کوئی جرم کیا؟’

Read more

وائجر ٹو نظام شمسی کی حد سے باہر نکل گیا

وائجر ٹو نامی خلائی جہاز جسے 1977 میں خلا میں روانہ کیا گیا تھا، انسان کی تخلیق کردہ وہ دوسری چیز بن گیا ہے جو نظام شمسی کی حد سے باہر نکل گئی ہے۔ اسے اس کے جڑواں خلائی جہاز وائجر ون سے 16 دن پہلے لانچ کیا گیا گیا تھا لیکن وائجر ون اپنی تیز رفتاری کے سبب ‘ستاروں کے درمیان خلا میں’ وائجر ٹو کے مقابلے میں چھ سال پہلے پہنچ گیا۔ اس بات کا انکشاف واشنگٹن میں

Read more

پرائی جنگ اور عبداللہ دیوانہ

میں آج کل مثبت سوچنا اور لکھنا چاہتی ہوں۔ میرے ہاتھ ٹوٹیں اگر میں کوئی بھی منفی بات لکھوں کیونکہ حکم ہے کہ منفیت کو چند ماہ کے لیے بریک لگا دی جائے۔ ایسے میں میں نے جناب وزیراعظم کا انتہائی خوش کُن اعلان سُنا جو انھوں نے امریکی میڈیا کو ببانگ دُہل سُنایا کہ ’ہم کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم کسی کے اجرتی قاتل نہیں بنیں گے۔‘ دیر آید، دُرست آید۔ آخر ہم بھی

Read more

بریگزٹ: کیا برطانیہ تاریخی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے؟

خیال ہے کہ برطانیہ ایک تاریخی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے یورپین یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے بریگزٹ معاہدے پر کسی قسم کا واضح فیصلہ نہ کیے جانے کی وجہ سے اس وقت برطانیہ جدید تاریخ کے بدترین بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بہت زیادہ گر گئی ہے، ہرمیس انویسٹمینٹ مینیجمینٹ کے سلویا ڈال اینجیلو نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کا اعتماد نچلی ترین سطح تک گرگیا ہے۔ برطانوی چیمبر آف کامرس

Read more

خواتین کے پاس آپ کے تصور سے کہیں کم اختیار

سئنیئر عہدوں پر خواتین کے نسبت مردوں کا ہونا کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ یہ معاشرے میں بہت عام ہے۔ لیکن جن ممالک میں خواتین بہتر مقامات پر نظر آ رہی ہیں وہاں اس کی وجہ قابل غور ہے۔ ہر جگہ وجہ ایک جیسی نہیں ہوتی ہے۔ کچھ ممالک کے بارے میں سننے کو ملتا ہے کہ وہاں کئی بڑے عہدوں پر خواتین فائز ہیں۔ مثال کے طور پر روانڈا میں نئی کابینہ میں آدھے سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

Read more

فرانس: صدر ایمینوئل میکخواں کا کم سے کم اجرت میں اضافے اور ٹیکس میں رعایت کا اعلان

مظاہرین صدر کا خطاب سنتے ہوئے فرانس کے صدر ایمینوئل میکخواں نے اعلان کیا ہے کہ افراط زر کے خلاف جاری احتجاج کے جواب میں کئی فلاحی اقدامات اٹھائیں۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والحے قوم کو ایک پیغام میں صدر ایمینوئل میکخواں نے کم سے کم اجرت اور ٹیکس پر چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ ایندھن ٹیکس، بڑھتا ہوا افراط زر اور بہت سے دیگر مسائل کے خلاف چار ہفتوں کے دوران فرانس میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ صدر میکخواں

Read more

پاکستان: چار برسوں میں رواں سال سب سے زیادہ جبری گمشدگیوں کی شکایات

پاکستان میں گزشتہ چار برسوں میں رواں سال سب سے زیادہ جبری گمشدگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ یہ انکشاف لاپتہ افراد کی گمشدگیوں کا پتہ لگانے کے لیے قائم انکوائری کمیشن کے اعداد و شمار سے سامنے آیا ہے۔ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں 649 شکایات وصول ہوئیں جبکہ اسی طرح 2016 میں 728، 2017 میں 868 لیکن رواں سال صرف دس ماہ میں 899 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں نومبر اور دسمبر کی

Read more

25 سالوں میں 78 قتل کرنے والے روسی پولیس افسر کو دوبارہ عمر قید کی سزا

53 سالہ میخائل میخائل پوپکوو نے 25 سالوں میں 78 قتل کیے روس کے علاقے سائیبیریا میں روسی تاریخ میں بڑے پیمانے پر قتلِ عام کرنے والے شخص کے طور پر پہچانے جانے والے ایک پولیس اہلکار کو دوسری مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس اہلکار میخائل پوپکوو نے سنہ 1992 سے 2007 تک 55 خواتین اور ایک پولیس اہلکار کا قتل کیا تھا۔ وہ پہلے ہی 22 مزید قتل کے الزامات میں جیل کی سزا کاٹ

Read more

ارب پتی تاجر وجے مالیا کے خلاف برطانوی عدالت کا فیصلہ: ’انڈیا کے حوالے کر دینا چاہیے‘

برطانوی عدالت نے بھارتی حکومت کو مطلوب بھارت کے ارب پتی بزنس مین وجے مالیا کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔ برطانوی عدالت کا یہ فیصلہ وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا جو وجے مالیا کو بھارت کی تحویل میں دینے کے انتظامات کرے گی۔ ویسٹ منسٹر کے میجسٹریٹ کی عدالت نے وجے مالیا کی حوالگی کے بارے میں فیصلہ سنایا۔ وجے مالیا جن کے اربوں روپے کے کاروبار میں بئیر بنانے والی کمپنی کنگ فشر

Read more

نکی ہیلی: ’پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہو ں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں‘

نکی ہیلی امریکی امداد کو خارجہ پالیسی کے ایک حربے کے طور استعمال کو جائز سمجھتی ہیں اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی دہشت گردوں کو محفوظ بناہ گاہیں مہیا کر رہا ہے جہاں سے وہ امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ نکی ہیلی (جن کا مکمل نام نرمتا رندھاوا ہیلی ہے) پہلی بھارتی نژاد امریکی سیاستدان ہیں جن کا امریکہ کے اس اعلیٰ عہدے پر تقرر ہوا۔ انھوں

Read more

مصباح الحق: ’افسوس کہ پاکستانی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں ہارنا شروع ہو گئی ہے‘

مصباح الحق نے گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر اپنے کرکٹ کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا تھا پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں 2010 سے لے کر 2016 تک ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری تھی لیکن اب صرف ایک سال کے عرصے میں وہ دو ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دو چار ہو چکی ہے اور یہ بات اس کپتان کے لیے خاصی تکلیف دہ ہے جس کی قیادت میں ٹیم وہاں ناقابل شکست تھی۔

Read more

’زندگی موت جیسی ہو گئی ہے‘: توہین مذہب کے الزام سے بری ہونے کے بعد بھی خوف کے سائے

مسیحی خاتون شمع اور ان کے شوہر شہزاد کو توہین قرآن کے الزام میں سنہ 2014 میں بھیڑ نے ہلاک کر دیا۔ پاکستان کی جیل میں چار برس قیدی تنہائی کاٹنے کے بعد صائمہ (جعلی نام) رہا تو ہو آ گئیں لیکن انہیں نہیں لگتا کہ وہ اب آزاد ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’مجھے اب بھی لگتا ہے کہ میں جیل میں ہی ہوں۔ میرے پیروں پر زنجیروں سے پڑے نشانات کے داغ اب بھی دیکھے جا

Read more

افغان مہاجر خواتین کے کشیدہ کاری کے ہنر کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش

’پاکستان میں مقیم افغان مہاجر خواتین میں بہت با صلاحیت ہیں۔ ہمیں ان کے کشیدہ کاری کے ہنر اور صلاحیتوں کو استعمال کر کے انھیں معاشی لحاظ سے اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں۔‘ یہ کہنا تھا غیر سرکاری تنظیم آئی ڈی او کی سکل ڈیزائنر نازیہ خان کا جو افغان مہاجر خواتین کی کشیدہ کاری سے بنی اشیاء کی دو روزہ نمائش کے منتظمین میں شامل تھیں۔ مقامی ہوٹل میں اس دیدہ زیب

Read more

جاپانی شہزادی ماساکو ملکہ بننے سے کیوں گھبرا رہی ہیں؟

AFP/Getty Imagesجاپان کے شاہی جوڑے کی 1993 میں شادی ہوئی تھی جاپان کی شہزادی ماساکو اپریل میں ملکہ بننے والی ہیں، لیکن وہ اس نئے عہدے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ البتہ ان کا کہنا ہے کہ وہ لیکن جاپانی عوام کی خدمت کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گی۔ ماساکو اوواڈا تب ملکہ بنیں گی جب ان کے شوہر اور تختِ شاہی کے وارث شہزادہ ناروہیٹو اپنے والد شہنشاہ اکیہیٹو کا تخت سنبھالیں گے۔ 84 سالہ شہنشاہ

Read more

انڈیا: شادی کے لیے 100 چارٹرڈ طیارے، مہمانوں کی لمبی فہرست

بالی وڈ اداکار انیل کپور اور مادھری دیکشت کی کامیاب ترین فلم ‘تیزاب’ (1988) کا ایک گیت بہت مشہور ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا: ‘اس کو بلایا تو کیا کیا، اس کو بلایا تو کیا کیا، امیتابھ کو بلاؤ تو جانیں!’ اسی طرح ایک سطر تھی ‘سری دیوی کو نچاؤ تو جانیں!’ انڈیا کے شہر ادے پور میں ان دنوں دنیا کے بہت سارے مشاہیر جمع ہیں اور یہ انڈیا کے امیرترین تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا

Read more

خوراک سے الرجی: کیا مغربی طرزِ زندگی بچوں کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے؟

دنیا بھر کے بچوں میں خوراک سے الرجی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں جب دو نوعمر بچوں کی مونگ پھلی تل کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے تو یہ بات سامنے آئی کہ اس قسم کی صورتحال کے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ اگست میں مغربی آسٹریلیا میں ایک چھ سالہ لڑکی کی ہلاکت ڈیری فوڈ سے ہوئی۔ حالیہ دہائیوں میں مغربی ممالک میں الرجی کے کیسز بتدریج بڑھے ہیں۔

Read more

سعودی عرب کا خاشقجی قتل کے ملزمان ترکی کے حوالے کرنے سے انکار

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مشتبہ افراد کو ترکی کے حوالے کرنے کی بات کو مسترد کر دیا ہے۔ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’ہم اپنے شہریوں کو حوالے نہیں کرتے۔‘ ابھی ایک ہفتہ قبل ہی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مشتبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بدھ کو ترک عدالت نے گرفتاری ورانٹ جاری کیے تھے۔ جمال خاشقجی کے قتل اور سعودی ولی عہد کے بارے

Read more

فرانس مظاہرے: زرد جیکٹ والوں کے مظاہرے فرانسیسی معیشت کی تباہی ہیں؟

پیرس کے مظاہرے میں تقریباً دس ہزار افراد نے شرکت کی فرانس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ زرد جیکٹوں والے یا ’ژیلے ژن‘ مظاہروں کا فرانس کی معیشت پر بہت تباہ کن اثر پڑا ہے۔ فرانس چار ہفتوں سے مسلسل فیول ٹیکس، مہنگائی اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے خلاف مظاہروں میں گِھرا ہوا ہے۔ گذشتہ روز ہی سوا لاکھ سے زیادہ مظاہرین سڑکوں پر احتجاج کرنے نکلے تھے۔ ان میں سے پولیس نے 1700 کو گرفتار

Read more

شہزادہ محمد بن سلمان کے ٹیچر کے ان کی زندگی کے متعلق چند انکشافات

دنیا سعودی عرب کے متنازع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں اقتدار پر عملی گرفت مضبوط ہونے تک کچھ زیادہ نہیں جانتی تھی۔ بی بی سی عربی سروس کے راشد سِکئی، جنھوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بچپن میں تعلیم دی تھیں، ان کی شاہی زندگی کے بارے میں کچھ انکشافات کیے ہیں۔ ’سنہ 1996 میں جب میں جدہ کے ایک انتہائی معتبر ادارے الانجال سکول میں پڑھاتا تھا تو مجپے ایک دن ایک ٹیلی فون

Read more

کیا آپ جانتے ہیں آپ کی جیب میں سونے کی کان ہے؟

اگر ہم یہ کہیں کہ آپ کی جیب میں سونے کی کان ہے تو کیا آپ یقین کریں گے؟ دراصل یہ سو فیصد سچی بات ہے۔ صرف موبائل فون ہی نہیں، تمام ایسے الیکٹرانک آلات میں سونے اور چاندی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ کسی کان سے تین سے چار گرام سونا نکالنے کے لیے تقریباً ایک ٹن کچی دھات کو چھاننا پڑتا ہے۔ تاہم موبائل فون، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ جیسے آلات کے ایک ٹن الیکٹرانک کچرے سے

Read more

پمز ہسپتال میں الگ کمرے بنوانے کی بڑی وجہ خواجہ سرا روشنی نہ رہیں

روشنی کو آخری سٹیج کا کینسر تھا جس کے باعث وہ چل پھر نہیں سکتی تھیں خواجہ سرا روشنی، جن کے پمز ہسپتال میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خاصہ احتجاج دیکھنے میں آیا، جمعہ کو اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی نزدیکی دوست اور سماجی کارکن نایاب علی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی۔ نایاب نے کہا کہ پمز ہسپتال میں الگ

Read more

پاکستانی میڈیا کا تسلی بخش علاج

پچیس جولائی کے عام انتخابات سے پہلے، انتخابات کے روز اور بعد میں جو جو کچھ سننے میں آیا، اس بارے میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعدد مبصرین و سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو بھی میڈیا نے بحثیت مجموعی کھل کے ناقدانہ کوریج دینے سے پرہیز کیا حالانکہ کوئی پاکستانی اخبار یا نیوز چینل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور نیم عسکری اداروں کی قربانیوں کا ذکر کرتے نہیں تھکتا۔ ہر چینل یا اخبار بھارت،

Read more

انڈین ٹی وی کی مشہور بہو قتل کیس میں حراست میں

INSTAGRAM @DEVOLEENAدیوولینا بھٹاچاریہ پانچ دسمبر کو انڈین ریاست چھتیسگڑھ کے رائے گڑھ ضلع کے نزدیک جنگلات سے ہیروں کے ایک تاجر کی لاش ملی تھی۔ اس معاملے میں ایک معطل پولیس اہلکار، ایک سیاستدان کے سابق سیکرٹری اور ایک اداکارہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پورا معاملہ کسی فلمی کہانی جیسا لگتا ہے۔ ممبئی کے تاجر راجیشور ادانی کے قتل کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں حراست میں لیے جانے والوں میں سب سے مشہور

Read more

فرانس کے وزیر اعظم کا پرتشدد مظاہروں کے بعد ‘قومی اتحاد کی بحالی’ کا عہد

گذشتہ تین ہفتوں کے مقابلہ سنیچر کے مظاہرے میں زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے فرانس کے وزیر اعظم ایڈوار فیلیپ نے مسلسل چوتھے ویکنڈز کے دوران پرتشدد مظاہروں کے بعد ‘قومی اتحاد کی بحالی’ کا عہد کیا ہے۔ پولیس نے سنیچر کو ‘زرد ویسٹ’ میں ملبوس مظاہرین کے خلاف اشک آور گیس اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا۔ یہ لوگ فرانس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور گزر بسر میں آنے والی شدید مہنگائی

Read more

صرف انڈین، پاکستانی اور ایرانیوں میں پایا جانے والا نایاب ترین خون ’بامبے بلڈ گروپ‘ ہے کیا؟

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے رہائیشی محبوب پاشا 15 سال قبل تک یہ جانتے تھے کہ ان کا بلڈ گروپ ‘او نیگیٹو’ یا ‘او منفی’ اور انھوں نے اسی خیال کے تحت کئی بار اپنے خون کا عطیہ بھی کیا۔ لیکن، ایک دن اچانک محبوب پاشا کو ایک شخص کا فون آیا اور انھیں پتہ چلا کہ ان کا بلڈ گرپ ‘او نیگیٹو’ نہیں بلکہ ان کا بلڈ گروپ دنیا کا کمیاب ترین بلڈ گروپ ‘بامبے

Read more

دو ڈالر کی چوری اور پانچ سو ڈالر کا خرچ

اطلاعات کے مطابق تائیوان میں ایک خاتون کے خلاف اپنی روم میٹ کا دہی سے بنا ہوا مشروب چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی ہے۔ براڈکاسٹر ٹی وی بی ایس کے مطابق یہ مشتبہ خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تائی پی میں ایک سٹوڈنٹ ہاؤس میں پانچ دیگر خواتین کے ہمراہ مقیم تھیں۔ گذشتہ ماہ ان کے ساتھ اس گھر میں رہنے والی ایک ساتھی

Read more

پمز میں خواجہ سراؤں کا وارڈ: ’تبدیلی تب آئے گی جب ہمارے لیے لوگ اپنے دل میں جگہ بنائیں گے‘

حسنہ نایاب علی کو جب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے خواجہ سراؤں کے لیے مختص کیے گئے دو کمروں کی تصویریں دکھائیں تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائیں۔ انھوں نے ایک ایک کرکے اپنے سارے دوستوں کے نام لیے جو ہسپتالوں میں کمرہ نہ ملنے کی وجہ سے یا تو دم توڑ گئے یا پھر علاج کا خرچہ نہ ہونے کی وجہ سے مفلسی کی بیمار زدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں! ’جو خواب

Read more

اڑیں گے پرزے: ویلنے میں بانہہ!

گنے کے کاشتکار، اپنا کام کاج چھوڑ کے لاہور کی سڑکوں پہ ٹریکٹر لیے کھڑے ہیں اور ہمارے ایک دانشور دوست، فیس بک پہ سٹیٹس لگا رہے ہیں ’سٹک ان اے موب فیلنگ ہراسڈودمرزا غالب اینڈ فورٹی نائن ادرز‘۔ یہ صاحب، علمی محفلوں میں اچھل اچھل کر ’جس کی محنت، اس کا حاصل‘ کے آؤٹ آف ووگ نعرے پہ سپیچیں دیتے پائے جاتے ہیں

Read more

سمندر پار انڈین شہریوں نے اس سال اسی ارب ڈالر انڈیا منتقل کیے

انڈیا کو اسی کروڑ ڈالر بیرون ممالک میں کام کرنے والے سے ملے عالمی بینک کے مطابق سمندر پار بسنے والے انڈین باشندوں نے اس سال اندازاً اسی ارب ڈالر کی خطیر رقم اپنے ملک منتقل کی ہے جو بیرونی ممالک میں بسنے والے کسی بھی ملک کے لوگوں کی طرف سے اپنے آبائی وطن بھیجی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔ ورلڈ بینک کی مائگریشن اور ڈیویلپمنٹ بریف کے مطابق کم اور درمیانی آمدنی والے ملکوں کو بیرون

Read more

انڈیا: گنگا کو بچانے کے لیے سادھو کی موت تک بھوک ہڑتال

انڈیا میں گزشتہ 20 برس میں درجنوں سادھو، مختلف حکومتوں پر ہندوؤں کے لیے مقدس دریا گنگا کو صاف کرنے کا دباؤ ڈالنے کے لیے، بھوک ہڑتال کا راستہ اپنا چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسے ہی سادھو کی موت کی خبر سرخیوں میں بھی رہی۔ سوتک بسواس نے ایسے لوگوں کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کی۔ ہندوں یاتریوں کے لیے مقدس شہر ہریدوار کے قریب ایک خاموش آشرم میں ایک نوجوان سادھو نے کہا کہ وہ

Read more

پیرس میں ’پیلی ویسٹ‘ پہنے مظاہرین کی چوتھے ہفتے بھی پولیس کے ساتھ جھڑپیں

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت مخالف مظاہرے چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں اور اس دوران پولیس کی مظاہرین سے پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سنیچر کو پیرس کے وسطی علاقے میں پانچ ہزار کے قریب مظاہرین جمع ہوئے اور انھیں منشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے جبکہ کم از کم 272 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پیرس میں جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لیے آٹھ ہزار پولیس اہلکار اور

Read more

زمین سے اوجھل چاند پر پہنچنے کا چین کا مشن

چین میں ذرائع ابلاغ کے مطابق چاند کے زمین سے نظر نہ آنے والے یا تاریک حصے پر ایک روبوٹک خلائی طیارہ اُتارنے کے مشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چانگی فور نامی مشن نے چین کے سکچانگ سیٹلائیٹ سینٹر سے پرواز کی اور یہ جنوری کے اوائل میں چاند کے ’وان کارمن‘ کریٹر پر اترے گا۔ اس مشن کے ذریعے ملک کے لیے چاند سے مٹی اور پتھر کے نمونے تجزیے کے لیے اکٹھے کیے جائیں گے اور

Read more

دو سالہ زینب کی زندگی بچانے کے لیے دنیا بھر میں نایاب خون کی تلاش

ایک دو سالہ پاکستانی نژاد امریکی بچی کی جان بچانے کے لیے خون کے ایک نایاب گروپ کی ضرورت ہے جس کی تلاش کے لیے دنیا بھر میں تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا زینب مغل نامی اس بچی کو بڑی مقدار میں خون کی ضرورت ہے اور اس کا خون کا گروپ دنیا کا نایاب ترین گروپ ہے جس کی وجہ سے اس کی تلاش میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ کارکنوں نے اب

Read more

کیا پرینکا اور دیپکا کے بعد قطرینہ کے دل میں بھی شادی کی امنگیں جاگی ہیں؟

پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی کئی وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہی۔ ایک تو دونوں اپنی اپنی انڈسٹری کی بڑی شخصیات ہیں، دوسرے پرینکا کی شادی کا جوڑا اور ان کا گھونگھٹ یا نقاب، اور تیسرے نیویارک کے ایک میگزین میں اس شادی پر ‘بیہودہ’ تبصرہ جس میں بڑے ہتک آمیز انداز میں پرینکا کو ‘شکاری’ اور نِک جونز کو ‘میمنہ’ قرار دیا گیا تھا۔ جب سوشل میڈیا پر اس تحریر پر لعن طعن ہوئی اور لوگوں

Read more

مسلمان سہیلی کی جان بچانے کو گردہ دینے کو تیار، مگر والد آڑے آ گئے

سمرین کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے جموں کے ضلع اُدھم پور کی رہنے والی منجوت سنگھ کوہلی ایک انوکھی قانونی لڑائی کی تیاری میں مصروف ہیں۔ کئی ماہ سے وہ اپنے آبائی علاقے سے دُور سرینگر میں وہ اپنی مسلم سہیلی سمرین کی جان بچانے کی تگ و دو کر رہی ہیں۔ سمرین کے گردے ناکارہ ہیں اور منجوت نے اعلان کیا ہے کہ وہ انھیں اپنا گردہ عطیہ کریں

Read more

مودی کا عروج یا زوال، منگل کو فیصلہ ہو جائے گا

نومبر اور دسمبر میں کئی مرحلوں میں انڈیا کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل پورا ہو چکا ہے۔ ان میں سے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی اقتدار میں ہے۔ جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک علاقائی جماعت اقتدار میں ہے جب کہ شمال مشرقی ریاست میزورم میں کانگریس برسراقتدار ہے۔ ان ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح ایک ساتھ شروع ہو گی اور شام تک سبھی نتائج آجانے

Read more

جیف ہنٹ :سوچا نہیں تھا کہ جہانگیرخان دس ٹائٹل جیت لیں گے

جیف ہنٹ، جہانگیر خان آسٹریلیا کے شہرۂ آفاق سکواش کھلاڑی جیف ہنٹ کے ذہن میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے سخت مقابلوں اور پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کی یادیں آج بھی تازہ ہیں اور یہی یادیں انھیں ایک بار پھر کراچی لے آئیں۔ جیف ہنٹ کی کراچی آمد کی وجہ پاکستان اوپن سکواش چیمپیئن شپ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت تھی جس کے لیے انھیں عظیم جہانگیر خان نے مدعو کیا تھا۔ جیف ہنٹ نے کراچی میں

Read more

سدھو مشرقی پنجاب میں ‘ہیرو،’ انڈیا میں ‘غدار’ کیوں؟

سدھو کے خلاف مظاہرے میں ایک بینر پر لکھا ہے ’وائے گرو کرتے کرتے تو بن گیا پاکستانی‘ سابق کرکٹر اور حالیہ انڈین سیاست دان کئی ہفتوں سے آندھیوں کی زد میں ہیں۔ جب سے کرتارپور راہداری کھلی ہے، وہ مشرقی پنجاب میں خاصے مقبول ہو گئے ہیں، خاص طور پر سکھوں میں۔ پنجابی سوشل میڈیا میں انھیں ‘امن کا پیام بر اور خالص سکھ’ مانا جاتا ہے۔ لیکن پنجاب سے باہر معاملہ مختلف ہے جہاں پاکستانی آرمی چیف کو

Read more

’ٹیسٹ کی کپتانی سرفراز کے بس کی بات نہیں‘

سرفراز احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا کوئی میچ چل رہا تھا۔ سنیل گواسکر کمنٹری مائیک پہ تھے۔ گفتگو ہو رہی تھی ٹی ٹؤنٹی لیگز کے اثرات پہ اور ساتھی کمنٹیٹر کا یہ کہنا تھا کہ آئی پی ایل نے انڈیا کے لیے سلیکشن کے آپشنز بڑھا دیے ہیں اور کئی ایک اچھے پلئیرز دیے ہیں۔ سنیل گواسکر پوری بات سننے کے بعد گویا ہوئے، ‘بجا کہا کہ کئی ایک اچھے پلئیرز

Read more

ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا گیس پائپ لائن پر کام آئندہ برس شروع ہو جائے گا

یہ منصوبہ ساڑھے سات ارب ڈالر سے مکمل ہو گا ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا گیس پائپ لائن منصوبے (ٹاپی) پر کام آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو کر اگلے ڈھائی سال میں مکمل ہو جائے گا۔ یہ بات اسلام آباد میں جمعے کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شامل مقررین نے کہی جس کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز نے کیا تھا۔ تقریب میں شریک ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے ٹاپی پائپ لائن کمپنی

Read more

آدھے درجن ملک مل کر بھی قطر کو کیوں نہیں جھکا پائے؟

ایک طاقتور ہمسایہ ملک سعودی عرب کی قطر کو جزیرہ بنا دینے کی دھمکی، پوری طرح سے معاشی ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ فضائی حدود پر بھی مکمل پابندی کے باوجود قطر کمزور کیوں نہیں پڑا؟ اور سعودی عرب کی کوئی بھی حکمت عملی قطر کو جھکا کیوں نہیں پائی؟ اس دوران قطر نے نہ صرف اس دباؤ کا مقابلہ کیا بلکہ اس نے اپنا انسانی حقوق کا ریکارڈ بھی بہتر کیا۔ 25 لاکھ کی آبادی والے اس چھوٹے سے

Read more

پرینکا چوپڑا: ’میں اس وقت بہت خوش ہوں، ایسی چیزیں مجھے پریشان نہیں کر سکتیں‘

پرینکا اور نک جوانس کیش ادی حال ہی میں ہوئی ایک امریکی ویب سائٹ کے آرٹیکل میں ’دھوکے باز‘ قرار دیے جانے کے بعد انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ دی کٹ میں شائع کیے جانے والا یہ مضمون اب ہٹا لیا گیا ہے تاہم اس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے امریکی گلوکار نک جونس کو ’پھنسا کر ان سے شادی کی تاکہ ان کے کریئر کو سہارا مل

Read more

مسیحا کی تلاش

اعظم معراج کراچی کے پراپرٹی ڈیلر ہیں۔ چند برس پہلے ان کی والدہ اور بھائی ایک بس میں گوجرانوالہ میں اپنے آبائی گاؤں جا رہے تھے جب ان کی والدہ اور بس میں ساتھ بیٹھی ایک عورت کے درمیان گپ شپ شروع ہو گئی۔ بچے کتنے ہیں، کیا کرتے ہیں۔ اعظم معراج کی والدہ نے بتایا کہ میرے اتنے بچے ہیں، ہم لوگ مسیحی ہیں اور میرے بیٹے اپنا کام کرتے ہیں۔ ان کی مراد ظاہر ہے یہ تھی کہ

Read more

دنیا کے دلکش تعمیراتی شاہکاروں کا فوٹوگرافی مقابلہ

آرٹ آف بلڈنگ نامی فوٹوگرافی مقابلے کے فائنل کے لیے چنی جانے والی 12 تصاویر کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مقابلہ چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف بلڈنگز کی جانب سے تعمیراتی صنعت میں تخلیقی کارکردگی کو سراہنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ فاتح کے لیے 3500 یورو کا نقد انعام رکھا گیا ہے۔ فائنلسٹس نے ہزاروں حریفوں کو شکست دی اور اب حتمی تصویر کی تلاش کے فیصلے کے لیے انھیں عوامی ووٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فائنل کے

Read more

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والا طالب علم خود بھائی سمیت لاپتہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والا ایک طالب علم اپنے بھائی سمیت لاپتہ ہوگیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے طالب علم جئیند بلوچ اور ان کے چھوٹے بھائی حسنین کا تعلق کوئٹہ شہر سے ہے، جہاں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم احتجاجی کیمپ میں علامتی بھوک ہڑتال میں شریک بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی وائس چیئرپرسن طیبہ بلوچ نے بتایا کہ جیئند بلوچ لاپتہ افراد کے رشتہ داروں

Read more

عمران خان کا امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو: ہم کسی کے ’کرائے کے قاتل‘ نہیں

وزیراعظم عمران خان نے چین کے حوالے سے کہا کہ ساتھ ہمارے تعلق تجارت کا ہے اور پاکستان امریکہ کے ساتھ بھی ایسا ہی تعلق چاہتا ہے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی ایسے ملک کے ساتھ تعلق قائم رکھنا نہیں چاہیں گے جو پاکستان کو ’کرائے کے قاتل‘ کے طور پر استعمال کرے، یعنی پیسوں کے عوض کسی اور کی جنگ لڑنا۔ امریکی اخبار واشنگٹن

Read more

نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان: ٹیسٹ سیریز میں فتح کے لیے پاکستان کو 280 رنز درکار

ہینری نکولز 126 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 280 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 353

Read more

گناہ ٹیکس: تمباکو اور سافٹ ڈرنکس پر ٹیکس ضرور لگائیں، ’لیکن گناہ اور ثواب کا نام تو نہ دیں’

پاکستان میں تقریباً 32 فیصد مرد، چھ فیصد خواتین تمباکو نوشی کرتی ہیں (فائل فوٹو) پاکستان میں پہلے ’گناہ سے بچنے کے لیے پُھونک پُھونک کر قدم رکھنا پڑتا تھا‘، مگر اب تو پُھونکنا ہی گناہ بن گیا ہے‘۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیرِ صحت نے دو روز قبل ہی عندیہ دیا کہ حکومت اب سگریٹ اور سافٹ ڈرنکس پر اضافی ٹیکس لگائے گی جس کا نام ‘سِن یعنی گناہ ٹیکس’ ہوگا۔ سوشل میڈیا پر تو اس کا

Read more

کیا آئن سٹائن خدا پر یقین رکھتے تھے؟

آئن سٹائن کے اپنے ہاتھ کا وہ خط غیر متوقع طور پر 29 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا ہے جس میں انھوں نے خدا کے وجود کے بارے میں بات کی ہے۔ یہ خط آئن سٹائن نے 1954 میں جرمن زبان میں لکھا تھا اور توقع تھی کہ یہ زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ ڈالر میں بکے گا لیکن نیویارک میں ہونے والی اس نیلامی نے ساری توقعات توڑ دیں۔ اس خط میں آئن سٹائن نے مذہب اور سائنس کے

Read more

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی: کیا اوپیک ممالک نے ٹرمپ کی بات مان لی؟

سعودی عرب کا خیال ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کی ضرورت ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلام آباد میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان کوئی بھی مماثلت تلاش کرنا شاید مشکل ہے۔ ایک امریکہ کا حکمران ہے، جس کے ذاتی اثاثہ جات 3.1 ارب ڈالر کے ہیں، اور دوسرا اپنی بیوی اور آٹھ ماہ کی بیٹی کی پرورش اور گزر بسر کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس کے باوجود دونوں اس ہفتے امید کر رہے ہیں

Read more

پاکستانی فوج: ’اس نہج پر نہ جائیں کہ ریاست کو اپنا زور لگا کر صورتحال قابو کرنی پڑے‘

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ اُن کے مطالبات تین نہیں بلکہ چھ ہیں جن میں سے اُن کے بقول ایک بھی حل نہیں ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پریس کانفرنس کے بعد بی بی سی کے نامہ نگار خدائے نور ناصر سے بات کرتے ہوئے منظور پشتین کا کہنا تھا ’ہمارا پہلا مطالبہ نقیب محسود کے قاتل راؤ انوار کو سزا کا تھا۔ سب

Read more

بابری مسجد: ’6 دسمبر نے انڈیا کی سیاست ہی بدل دی‘

بابری مسجد کو 26 سال پہلے منہدم کر دیا گیا تھا۔ ویسے تو پورے 26 سال ہو گئے ہیں بابری مسجد کو منہدم کیے ہوئے، لیکن اس کا بھوت اب بھی زندہ ہے۔ اور اسے زندہ رکھنے کا سہرا جاتا ہے ہمارے ملک کے سیاست دانوں کو۔ چھ دسمبر 1992 انڈیا کی تاریخ میں ایسا دن تھا، جس نے اس ملک کی سیاست کو ایک ایسا موڑ دیا کہ 26 سال میں ہم بہت پیچھے چلے گئے۔ آج کے دور

Read more

وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان پر الزام کیا ہے؟

علیمہ خان تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں شریک رہی ہیں وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان ان دنوں خبروں میں ہیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی دبئی میں جائیداد کے حوالے سے ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں علیمہ خان کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ بی بی سی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ علیمہ خان کے خلاف الزام کیا ہے اور ان کا الزامات پر

Read more

اعظم سواتی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک ان کے خلاف سپریم کورٹ میں چلنے والے مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک وہ وزارت کا قلمدان اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اعظم سواتی نے اس ضمن میں عمران خان سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ’اخلاقیات کو

Read more

آخر سوشل میڈیا جرمن سفیر مارٹن کوبلر کے خلاف کیوں ہو گیا ہے؟

پاکستانی سوشل میڈیا پر ان دنوں جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ایک ٹویٹ پر ہنگامہ جاری ہے جس میں انہوں نے ایک سڑک کے بارے کچھ باتیں کی ہیں جو پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو ناگوار گزری ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ مارٹن کوبلر نے سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر ایسی بات کی ہے جس پر تنازع نہ کھڑا ہوا ہو۔ گذشتہ روز مارٹن کوبلر نے ٹویٹ کی کہ ‘ازاخیل بالا میں بنائی گئی اس سڑک کو دیکھیں

Read more

انسداد بدعنوانی کا عالمی دن: کچھوؤں کو بچانے کے لیے بی بی سی کے اشتراک سے’آپریشن ڈریگن‘

وائلڈ لائف جسٹس کمیشن نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں خشکی اور پانی پر رہنے والی کچھوؤں کی تجارت میں بدعنوانی اور غیر قانونی خرید و فروخت کے بارے میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو جے سی نے ان تحقیقات کو ’آپریشن ڈریگن‘ کا نام دیا ہے۔ یہ تحقیقات 2016 سے 2018 یعنی دو سال تک جاری رہی اور اس دوران جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں ان

Read more

کیا پاکستان میں واقعی ‘ففتھ جنریشن وار’ لڑی جا رہی ہے؟

وار فئیر ماڈل کا استعمال 1648 میں معاہدہ امن ویسفالیہ (Treaty of Westphalia) کے بعد شروع ہوا پاکستان میں آج کل ‘ففتھ جنریشن وار فئیر’ کی اصطلاح کا استعمال کافی عام ہو گیا ہے۔ حکومت کے وزرا ہوں یا پاکستانی فوج کے ترجمان یا سوشل میڈیا پر صارفین، سب نے مخلتف مواقع پر اس بات کو دہرایا ہے کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار فئیر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایک پریس

Read more

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: کیا نیوزی لینڈ پاکستان کو بڑا ہدف دے پائے گا؟

کیویز کا سارا دارو مدار کپتان کین ولیمسن پر ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ اس وقت کریز پر کین ولیمسن اور راس ٹیلر موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنائے تھے۔ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا

Read more

’افغان جہاد‘ کے نام پر پشاور میں ٹرک ڈرائیوروں سے کھلے عام بھتہ خوری کے واقعات

خیبر پختونخوا اور سابق قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے بعد تقریباً تمام علاقوں میں حکومتی عمل داری بحال کردی گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں بھی خاطر خواہ حد تک کمی د یکھی گئی ہے۔ تاہم دوسری طرف مبینہ طور پر مسلح تنظیموں کی طرف سے بھتہ خوری کے واقعات میں نہ صرف مسلسل اضافہ ہورہا ہے بلکہ اس نے ایک نئی شکل اختیار کرلی ہے اور اب تو بڑے شہروں میں بھی دن

Read more

پاور بیٹ: مائیکروسافٹ اور انیل کمبلے کا کرکٹ کے بلے بازوں کے لیے ایک انمول تحفہ

کیا آپ نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے کسی بلے باز کو دیکھ کر یہ بتا سکتے ہیں کہ اس بلے باز نے کتنی گیندوں کو مڈل کیا؟ کتنی مرتبہ شاٹ لگاتے ہوئے اس کے ہاتھوں میں بلا گھوما؟ یا پھر اس کے بلے کی سپیڈ کیا رہی؟ یہ سب چیزیں انسانی آنکھ سے معلوم کرنا ایک عام شخص کے لیے تو مشکل ہے ہی لیکن اکثر اوقات کوچز کو بھی یہ سب جاننے میں دشواری ہوتی ہے۔ یہی سب چیزیں جاننے

Read more

مردہ عورت کی بچہ دانی سے پہلی بار بچے کی پیدائش

پہلی بار مردہ جسم سے نکال کر ایک عورت میں ٹرانسپلانٹ کی گئی بیضہ دانی سے ایک صحت مند بچی پیدا ہوئی ہے۔ ایک مردہ عورت کے جسم سے بچہ دانی نکال کر دوسری عورت میں پیوندکاری کی گئی اور اب اس سے ایک صحت مند بچی پیدا ہوئی ہے۔ برازیل کے شہر ساؤ پالو میں 2016 میں 10 گھنٹے کے طویل آپریشن کے ذریعے بچہ دانی ایک 32 سالہ عورت میں ٹرانسپلانٹ کی گئی تھی کیونکہ یہ پیدائشی طور

Read more

اظہر علی اور اسد شفیق ‘بڑے’ ہو گئے

کیا اظہر علی اور اسد شفیق پاکستانی بیٹنگ کے مرکزی ستون ثابت ہو سکیں گے؟ گذشتہ سال مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے وقت ایک بحث نے بہت زور پکڑا۔ بعض مبصرین کا خیال تھا کہ دونوں کو بیک وقت ریٹائر نہیں ہونا چاہیے کہ مبادا ٹیم کسی بحران میں گِھر جائے۔ ایک تجویز یہ بھی عام ہوئی کہ مصباح نہ بھی سہی، کم از کم یونس خان ایک سال مزید اس ڈریسنگ روم کا حصہ رہیں۔ مگر

Read more

پاکستان کی سپریم کورٹ: ’آپ حاکم ہیں اور محکوم کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں‘

پاکستان کے چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ کی تبدیلی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر اعظم سواتی کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ’جو شخص دو وقت کی روٹی کمانے والے غریب آدمی پر ظلم کرے تو ایسے شخص کے طرف سے ڈیم فنڈ میں دی جانے والی رقم کو بھی قبول نہیں کیا جائے گا‘۔ چیف جسٹس نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ جے آئی ٹی

Read more

انڈیا میں گائیوں کی ہلاکت کی خبر سننے کے بعد ہجوم نے انسپکٹر کو کیوں قتل کیا؟

شمالی انڈیا میں ایک پولیس افسر کو ایک مشتعل ہجوم نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ لوگوں کو پرسکون رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بی بی سی کے نتن سری واستو بلند شہر گئے جہاں اس پولیس افسر کا قتل ہوا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر اس دن ہوا کیا تھا۔ 47 سالہ انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ بلند شہر کے سیانا پولیس تھانے کے انچارج تھے۔ انھیں صبح اطلاع ملی تھی کہ پانچ کلومیٹر

Read more

آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ کے بھائی پر دہشت گردی کے جھوٹے منصوبے میں پھنسانے کا الزام

آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ عثمان خواجہ جمعرات کو انڈیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ عثمان خواجہ کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت ان کے بھائی کی گرفتاری کی وجہ سے مشکوک ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ کے بھائی کو ایک دوسرے شخص کو شدت پسندی کے حملے کے جھوٹے منصوبے کے الزام میں پھنسانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے آسٹریلیا: بنا فردِ

Read more

ہاکی ورلڈ کپ: جب پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے انڈیا میں دکانیں کھول دی گئیں

انڈیا اور پاکستان جب کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتے ہیں تو اس دوران جذبات میں شدت اور جارحانہ پن دیکھنے کو ملتا ہے۔ میدان کے اندر موجود کھلاڑیوں کے علاوہ تماشائیوں کا جوش بھی اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ لیکن جب کھیل کے میدان سے باہر میزبانی اور میل جول کی بات آتی ہے تو یہ جوش اور جنون مزید بڑھ جاتا ہے، جو اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم ان دنوں ورلڈ

Read more

پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمے میں تیسری مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی یقین دہانی

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یہ یقین دہانی پنجاب کے ایڈوکیٹ جنرل نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کو کروائی۔ سپریم کورٹ نے ہیومن رائٹس سیل میں دائر درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت اور پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری کو نوٹس جاری کیا ہوا تھا۔ یہ بھی

Read more

زلمے خلیل زاد کا دورہ اسلام آباد: افغان طالبان پر ’بچا کھچا‘ پاکستانی اثر و رسوخ یا کچھ اور۔۔۔

جس قسم کی زبان امریکی صدر نے پاکستان کے لیے اس سال کے پہلے دن استعمال کی وہی حالیہ دنوں میں بھی پڑھنے کو ملی وزیر اعظم عمران خان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مدد مانگی ہے۔ ایک ایسے وقت جب امریکہ خود طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے اسے پاکستان کی کیا ضرورت ہے؟ وہ پاکستان سے کیا چاہتا ہے؟ وزیر اعظم کے دفتر سے اس مکتوب کی

Read more

انسٹاگرام پر پرینکا چوپڑہ اور نک جوناس کی شادی کے چرچے: ’میری آنکھوں میں آنسو تھے اور میں ان کو روک نہیں پا رہی تھی‘

انڈین بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ جب گلوکار نک جوناس نے گذشتہ گرمیوں میں شادی کے لیے انھیں پروپوز کیا تو انھیں معلوم تھا کہ ان کی شادی میں نہ صرف ان دونوں کا ملاپ ہوگا بلکہ مختلف تہذیب و ثقافت، مذہب اور خاندانوں کا بھی اختلاط و ارتباط ہوگا۔ چھتیس سالہ پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ ‘ہر لڑکی اپنی شادی پر شہزادی بننے کا خواب دیکھتی ہے، لیکن میرا شادی کے متعلق کوئی منصوبہ نہیں تھا

Read more

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پاکستانی اننگز کا دوبارہ آغاز

اظہر علی نے سیریز میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ اس وقت کریز پر اظہر علی اور اسد شفیق موجود ہیں اور پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ہیں۔ اظہر علی نے سیریز میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل

Read more

اگر وزیراعظم عمران خان لاعلم تو روپے کی قدر کون طے کرتا ہے اور کیسے؟

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آٹھ روپے کی کمی کے فیصلے کے بارے میں انھیں کوئی علم نہیں تھا: وزیراعظم وزیراعظم عمران خان کو اس بیان کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کا علم میڈیا میں خبروں کے آنے کے بعد ہوا۔ سوال یہ ہے کہ اگر وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ ان کے ملک کی کرنسی کی قدر میں کمی ہونے

Read more

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں سکیورٹی گارڈ کا مریضوں کا ’معائنہ‘، چھ اہلکار معطل

خیبر پختونخوا کے دوسرے بڑے سرکاری ہسپتال خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں مبینہ طور پر ایک سکیورٹی گارڈ کے مریضوں کا معائنہ کرنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد ہسپتال نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ہسپتال کے ترجمان فرہاد خان نے بی بی سی کے نامہ نگار اظہاراللہ کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً دو سے تین بجے کے درمیان پیش آیا ہے جہاں ایک سکیورٹی گارڈ ڈاکٹر یا نرس کی کرسی پر

Read more

خارجہ پالیسی: ایران کے خلاف امریکہ اپنی دوہری حکمت عملی پر سرگرم

امریکہ کی خارجہ پالیسی میں توانائی ہمیشہ سے ہی ایک اہم عنصر رہا ہے۔ تیل اور گیس کے عالمی بازار میں جو کچھ بھی ہو رہا ہو امریکہ اس کے پیدا کرنے والے ممالک اور اس کے صارف ممالک کی خارجہ پالیسی کو براہ راست متاثر کرتا رہا ہے۔ لیکن تیل اور گیس کی پیداوار، فراہمی اور بازار تک پہنچانے کے متعلق کسی بھی تنازعے کی صورت میں نئی علاقائی اور بین الاقوامی تنظیمیں بھی وجود میں آئی ہیں۔ اور

Read more

پشاور میں صحافی کا قتل: ’جس کے خلاف خبر چھپتی ہے وہ صحافی کا دشمن بن جاتا ہے‘

مقتول صحافی نورالحسنن کا تعلق نوشہرہ کے علاقے شیدو سے تھا تاہم وہ گزشتہ کئی برسوں سے پشاور میں مختلف ٹی وی چینلوں سے وابستہ رہے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی نورالحسن کے بھائی محمود الحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے بھائی نورالحسن اپنے کیمرہ مین اور ڈرائیور سمیت کسی صحافتی ذمہ داری نبھانے کے سلسلے میں جا رہے تھے جب ان پر حملہ کر کے انھیں قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا

Read more

معاشی بحران اور اسد عمر کی مشکلات: جب پچ اور موسم دونوں ناسازگار ہوں۔۔۔

مملکت خداداد کا دستور نرالا ہے۔ یہاں اقتدار اُسے ملتا ہے جو اختیار کی ضد نہ کرے، طاقت اُسے دی جاتی ہے جسے اپنی طاقت کا اندازہ ہی نہ ہو، انتظام اُس کے ہاتھ جو نظام سے بے خبر۔۔۔ اور انصرام وہ چلائے جس کا دایاں ہاتھ کام ہی نہ کرے۔ مملکت خداداد کا یہ اصول ہی اب کارگر ہے۔ لنگڑی لولی حکومتیں جب اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے لگتی ہیں تو اُن کے پاؤں کاٹ دیے جاتے ہیں۔ مردہ

Read more

محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق 38 سالہ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ پر مکمل توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے اس فیصلے سے سلیکٹرز کو مطلع کردیا ہے۔ محمد حفیظ کے بارے میں مزید پڑھیے دوسرے دن کا

Read more

’لگتا ہے میاں صاحب جے آئی ٹی سے گھبراتے ہیں‘

جے آئی ٹی کے علاوہ کچھ اور بنائیں، جے ائی ٹی کا میرا تجربہ اچھا نہیں ہے: نواز شریف پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف منگل کو محکمہ اوقاف کی زمین کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر الزام ہے کہ انھوں نے 1986 میں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب غیرقانونی طور پر پاکپتن کے قریب محمکہ اوقاف کی زمین دیوان غلام قطب کو آلاٹ کی تھی۔ یہ 1400

Read more

یو ٹیوب سے 22 ملین ڈالر کمانے والا آٹھ سالہ بچہ

YouTubeرائن کی آمدن میں ایک سال میں دو گنا اضافہ فوربز میگزین کے تجزیے کے مطابق ’رائن ٹوئز ریویو‘ کے رائن یو ٹیوب کے ذریعے کمائی کرنے والوں میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔ رائن نے اس سال جون تک گزشتہ بارہ ماہ میں 22 ملین ڈالر کمائے جو دوسرے نمبر پر آنے والے جیک پال سے پانچ لاکھ ڈالر زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے گنگنم سٹائل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا شرمیلی دلہن کے تصور کو چیلنج کرنے والی

Read more

’جسمانی طور پر جوان ہوں تو قانونی طور پر بھی جوان سمجھا جائے‘

ہالینڈ میں ایک عدالت نے ایک 69 سالہ شخص کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے کہ چونکہ وہ خود بہت جوان محسوس کرتے ہیں لہذا ان کی عمر سے بیس سال منہا کر کے انھیں 49 برس کا قرار دیا جائے۔ ایملی ریٹل بینڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ جسمانی طور پر انتہائی توانا ہیں، اچھی جسمانی ساخت میں ہیں لیکن انھیں اس وقت تفریق کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ اپنی عمر 69 برس

Read more

چین: بیوٹی کی جعلی مصنوعات فروخت کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

Science Photo Libraryبوٹوکس کے انجیکشن لگانا چین میں ایک بڑا بزنس ہے چین کے ریاستی میڈیا کے مطابق چینی پولیس نے خوبصورت بنانے والی جعلی اشیا بیچنے والے ایک سپلائی نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔ زینوا نیوز ایجنسی کے مطابق اس نیٹ ورک نے گذشتہ چھ ماہ میں تقریباً ساڑھے چار ملین ڈالر کے جعلی بوٹوکس اور وٹامن سی کے انجیکشن بیچے ہیں۔ اس کیس میں اب تک پانچ افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے

Read more

انڈیا میں پاکستانی ہندوؤں کی شہریت پر سیاسی رسہ کشی

انڈیا کی مغربی ریاست راجستھان میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں اور پاکستان سے نقل مکانی کرنے والی ہندو اقلیت کی آبادکاری کا مطالبہ انتخابی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ملک کی دونوں اہم پارٹیوں بی جے پی اور کانگریس نے اپنے اپنے منشور میں ان کی فلاح و بہبود کا وعدہ کیا ہے لیکن پاکستان سے ہندوستانی شہریت کی امید میں نقل مکانی کرنے والے ہندوؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے انھیں مایوس کیا ہے۔ جبکہ بی

Read more

سونالی بیندرے کینسر کو شکست دے کر امریکہ سے مسکراتی ہوئی واپس آئیں

بالی وڈ کی اداکارہ سونالی بیندرے اپنی اسی پرکشش آنکھوں اور پرکشش مسکراہٹ کے ساتھ ممبئی کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر نظر آئیں۔ لیکن اس بار فرق صرف اتنا تھا کہ ان کے سر پر بال نہیں تھے اور اس کا سبب کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے لیے ان کا مہینوں امریکہ میں رہنا تھا۔ انھوں نے ہاتھ جوڑ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر گولڈی بہل بھی تھے جنھوں نے

Read more

ویٹ لفٹر ربیعہ شہزاد کو ’بچپن سے ہی مار دھاڑ والے کھیل پسند تھے‘

ربیعہ شہزاد ایک پاکستانی ویٹ لفٹر ہیں جنھوں نے حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والی انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا ہے اور اب ان کی خواہش ہے کہ اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلے میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔ ربیعہ بی بی اے کی طالبہ ہیں جنھوں نے اپنے شوق کی خاطر ویٹ لفٹنگ کو اپنایا ہے۔ لیکن انھوں نے بھاری بھرکم وزن اٹھانے والے اس کھیل کا انتخاب ہی کیوں کیا؟ یہ بھی

Read more

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے دن کے کھیل کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ اس وقت کریز پر بی جے واٹلنگ اور ولیم سومرویل موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک سات وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے ہیں۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے کپتان کین

Read more

سوشل میڈیا سائٹ ٹمبلر نے تمام فحش مواد پر پابندی عائد کر دی

چند ہفتے قبل ٹمبلر پر بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کی تصاویر شائع ہونے کے بعد ایپل نے اپنے ایپ سٹور سے ٹمبلر کو ہٹا دیا تھا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹمبلر نے اپنی ویب سائٹ پر تمام پورنوگرافک مواد پر پابندی کا اعلان ہے، اس پابندی کا اطلاق 17 دسمبر سے ہوگا۔ اس نئی پالیسی کا اعلان ایپل کے ایپ سٹور سے ٹمبلر کی ایپلی کیشن ہٹائے جانے کے چند ہفتوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایپل نے

Read more

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سی آئی اے کی سربراہ امریکی کانگریس کو بریفنگ دیں گی

امریکی تفتیشی ادارے کی سربراہ جینا ہیسپل مبینہ طور پر ادارے کی رپورٹ کے لیک ہونے سے ناخوش ہیں امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ آج کانگرس کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔ سی آئی اے سربراہ جینا ہیسپل گذشتہ ہفتے وزارت خارجہ اور دفاع کو دی جانے والی بریفنگ میں موجود نہیں تھیں جس پر کانگریسی اراکین نے غصے کا اظہار کیا تھا۔ خیال رہے

Read more

موسمیاتی تبدیلی ’ایک بہت بڑا خطرہ ہے، تہذیبیں تباہ ہو سکتی ہیں‘

AFP/Getty Images فطرت اور ماحولیات پر پروگرام کرنے والے دنیا کے مشہور براڈکاسٹر سر ڈیوڈ ایٹنبرا نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہزاروں سال میں دنیا کو درپیش ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے تنبیہ کی کہ اس کی وجہ سے تہذیبیں تباہ اور زیادہ تر قدرتی دنیا فنا ہو سکتی ہے۔ وہ پولینڈ کے شہر کاٹوویس میں اقوامِ متحدہ کی زیرِ نگرانی ہونے والی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ 2015 میں ہونے والے پیرس

Read more

عمران خان: ’روپے کی قدر کے فیصلے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند روز قبل ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آٹھ روپے کی کمی کے فیصلے کے بارے میں انھیں کوئی علم نہیں تھا اور انھیں بھی خبروں کے ذریعے ہی اس کمی کی اطلاع ملی۔ یہ بات انھوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں چند صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہی اور یہ انٹرویو بعد میں ٹی وی پر نشر ہوا۔ اس گفتگو میں انھوں نے مختلف

Read more

ایشیا کپ ایمرجنگ کرکٹ ٹورنامنٹ، بھارتی ٹیم تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی

پاکستان میں گروپ بی کے چھ میچز کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے کا انتخاب کیا گیا ہے پاکستان ایشیا کپ ایمرجنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچوں کی میزبانی کررہا ہے جبکہ گروپ اے کے میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ ایمرجنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایشین کرکٹ کونسل کے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا

Read more

پہلے تو نوکری کا اشتہار ہی نہیں لگتا، اگر اشتہار آ بھی جائے تو جاب نہیں دیتے کہ آپ نابینا ہیں

                                                نابینا افراد اپنے خلاف زیادتیوں پر احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن اب بھی ان کا گلہ کہ ان کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے باہر چھے یا سات افراد کا ایک گروہ اپنے بستوں میں سے مختلف کاغذات نکال کر عدالت میں جمع کرائی درخواست ڈھونڈ رہا تھا۔

Read more

اتر پردیش: گاؤکشی کے خلاف مظاہرے میں پولیس اہلکار کی موت

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلندشہر میں پرتشدد ہجوم نے گائے کو ذبح کرنے کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے میں ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل رام سنگھ نے بی بی سی سے پیر کو بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کی موت ہو گئی۔ انڈیا: گاؤ کشی پر پابندی کا مجوزہ قانون معطل ’گائے کو قومی جانور قرار

Read more

پرویز الٰہی سپریم کورٹ میں طلب: کس قانون کے تحت بحریہ ٹاؤن کو زمین دی؟

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو محکمہ جنگلات کی زمین نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کو فروخت کرنے کے معاملے پر ذاتی حثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چوہدری پرویز الہی کو 4 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق سپریم کورٹ

Read more

پی ٹی آئی حکومت: کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنے گی بھی یا نہیں؟

وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی سو دن پورے ہوچکے ہیں، لیکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اب تک نہیں بن پائی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی اور پارلیمانی قائمہ کمیٹی تشکیل نہیں دی جا سکی۔ یعنی اب تک کوئی قانون سازی بھی نہیں ہو سکی ہے۔ پارلیمانی طرز حکومت میں کسی بھی سٹینڈنگ کمیٹی کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے اور پارلیمان کی قائمہ کمیٹی کا کام وزرا کی کارکردگی کی نگرانی کرنا اور قانون سازی

Read more

عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کے سو دن، مزاحیہ میمز میں

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کے سو دن پورے ہونے کے بعد اور کوئی کامیابی کا دعویٰ سو فیصد درست ہو یا نہ ہو مگر ایک بات طے ہے کہ اس حکومت کے سو دنوں میں اخبارات، ویب سائٹس اور خصوصاً سوشل میڈیا کو مزاح کے لیے روزانہ کچھ نہ کچھ ملتا رہا۔ حالت یہ ہے کہ ہر نیا آنے والا لطیفہ، شگوفہ، حماقت یا الفاظ کا غلط استعمال میمز اور فن کی ایک نئی لہر کو جنم دیتا ہے۔

Read more

فرانس کی سڑکوں پر جنگ کا سماں

پیرس کے مشہور ’آرک ڈی ٹریومف‘ کے سامنے ہونے والی جھڑپیں گزشتہ ہفتے فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت دیگر شہروں میں ’پیلی ویسٹ‘ پہنے مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد فرانسیسی صدر میخواں کو جی 20 سربراہی اجلاس چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا۔ لیکن اتنے بڑے احتجاج کی وجہ کیا بنی؟ ڈیزل فرانسیسی گاڑیوں میں عام طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن ہے اور گذشتہ 12 ماہ میں ڈیزل کی قیمت

Read more