پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ کرکٹ بورڈ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
Read moreپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ کرکٹ بورڈ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
Read moreامریکہ کے اعلیٰ فوجی عہدیدار نے افغانستان سے انخلاء کا دفاع کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ابتدائی مشکلات کے باوجود یہ کوشش ہماری توقعات سے بہتر رہی۔
Read more’’جس دن افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان قابض ہو رہے تھے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں موسیقی کی ایک محفل میں گانا گا رہا تھا۔ ہم نے وہ تقریب اسی وقت ختم کی اور اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔‘‘
Read moreامریکی صدر جو بائیڈن کا ملک کے داخلی مسائل کے حل کے لیے دیا گیا ایجنڈا کامیاب ہو گا یا ناکام؟ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان ’کیپیٹل ہل‘ میں اگلے چار دن اس بات کا تعین کریں گے۔ ایوان میں اس وقت چار مختلف قوانین کے بل متعارف کروائے گئے ہیں۔
Read moreبھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اپنا دورۂ امریکہ مکمل کیا ہے جس کے بعد بھارت کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ کیا یہ دورۂ اتنا ہی کامیاب تھا جتنا ٹرمپ دور میں قرار دیا جا رہا تھا یا بھارت، امریکہ تعلقات میں اب کوئی تبدیلی آئی ہے۔
Read moreامریکی فوج کے اعلیٰ ترین جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ افغان جنگ ‘اسٹریٹجک ناکامی’ ہے جسے شاید کبھی بھی جیتا نہیں جا سکتا تھا۔
Read moreپاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کوئی خاتون اپنے والدین کے چھوڑے ہوئے اثاثوں میں وراثت کا دعویٰ صرف اپنی زندگی میں کر سکتی ہے۔
Read moreڈاکٹر نے مجھ سے کہا کہ تم میں خون کی شدید کمی ہے۔ اچھی غذا نہ ہونے کے سبب تم جسمانی طور پر انتہائی کمزور ہو تو مزید بچے پیدا مت کرنا۔ اس لیے اب میں بچے پیدا نہیں کر سکتی۔ یہ کہنا ہے کیراں کا جو تھر پارکر کی رہنے والی ہے۔
Read moreاسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون میں لڑکا اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
Read moreافغانستان میں کرنسی کی قلت کے باعث پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کر دے تاکہ مسائل سے دوچار افغان معیشت کو سہارا مل سکے۔
Read moreرپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ قدم نئے وزیرِ اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں پیدا اختلافات کے سبب اٹھایا ہے۔
Read moreوفاقی تفتیشی ادارے، ایف بی آئی نےجرائم کی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پھچلے سال ملک میں 13 لاکھ پر تشدد واقعات ریکارڈ کیے گئے جو 2019 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔
Read moreلندن کے ٹیکسی ڈرائیور پال کربی نو پیٹرل پمپس کا چکر لگا چکے ہیں لیکن ہر بار انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک دن تو شاید ان کا کام چلتا رہے لیکن اس کے بعد پال کو اپنی گاڑی پارک کرنا پڑے گی۔
Read moreشراکت داری کے عمل کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے والے فائزر اور بائیواین ٹیک ایس اِی کے اداروں نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ان کی جانب سے ایک باضابطہ درخواست اس وقت حکومت امریکہ کے سامنے ہے، جس میں اس بات کی اجازت طلب کی گئی ہے کہ ہنگامی صورت حال میں پانچ سے 11 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی جائے۔
Read moreنوواک جوکووچ (فائل فوٹو) کراچی — ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ حالیہ دنوں میں اپنے کریئر کا 21واں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنے نام کرتے کرتے رہ گئے۔ انہیں یو ایس اوپن کے فائنل میں روسی کھلاڑی ڈینئل مدویدیو نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر جہاں ریکارڈ کامیابی سے دور کیا وہیں انہیں کلینڈر ایئر گرینڈ سلیم جیتنے سے بھی محروم کر دیا۔ جوکووچ کو رواں برس یہ دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس سے پہلے وہ
Read moreدلشار پری (فائل فوٹو) پشاور — ’پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد تربیت نے مجھ میں نہ صرف ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کیا بلکہ اس تربیت نے خود اعتمادی کو بھی بڑھایا ہے۔‘ یہ الفاظ خیبر پختونخوا کے شمالی پہاڑی ضلعے چترال سے تعلق رکھنے والی دلشاد پری کے ہیں جنہیں حال ہی میں پولیس کا اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) تعینات کیا گیا ہے۔ دلشار پری کا وائس آف امریکہ سے گفتگو
Read moreاینجلا مرکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر ہیں۔ ویب ڈیسک — جرمنی 16 برس سے اقتدار میں رہنے والی اپنی چانسلر اینجلا مرکل کو الوداع کہنے کے لیے تیاری کر رہا ہے جنہوں نے اپنے طویل دور اقتدار میں نہ صرف یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی باگ ڈور سنبھالی بلکہ یورپ اور عالمی میدان میں بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو لوہا منوایا۔ اینجلا مرکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر تھیں اور پہلی رہنما تھیں جو سابقہ مشرقی جرمنی
Read moreکینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں ان دو کینیڈین شہریوں کے بارے میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ ایک ہزار ایام کے دوران بہادری اور صبر کا مظاہرہ کیا۔ ویب ڈیسک — کینیڈا کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ کے ایگزیکٹو مینگ وانزو کو رہا کرنے کے بعد چین نے دو کینیڈین شہریوں کو آزاد کر دیا ہے۔ تینوں افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہفتے کے روز اپنے اپنے وطن
Read moreدو گھنٹے تک جاری اجلاس کے بعد کسی عوامی بیان یا مشترکہ اعلامیہ میں گو کہ چین کا نام نہیں لیا گیا۔ نئی دہلی — صدر جو بائیڈن کی دعوت پر وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے چار ممالک امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل گروپ ‘کواڈ’ کے اجلاس میں کھلے اور جبر سے آزاد انڈو پیسفک خطے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقعے پر جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں چاروں ممالک
Read moreحکومت یہ قدم ‘سول سرونٹس رولز’ میں کی گئی ترامیم کی روشنی میں اٹھا رہی ہے جو گزشتہ سال ہی منظور کی گئی ہیں۔ وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کی مشقیں اس سے قبل 2019 اور 2020 میں بھی محدود پیمانے پر آزمائشی بنیادوں پر کی جا چکی ہیں۔ کراچی — وزیرِ اعظم عمران خان نے رواں ماہ 22 ستمبر کو ایک طرف تو تمام وفاقی وزرا کے ساتھ انہیں سونپی گئی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک معاہدے پر
Read moreجب سے طالبان نے حکومت سنبھالی ہے عبدالغنی سبط افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کو بڑی توجہ سے دیکھتے آ رہے ہیں۔
Read moreپاکستانی پارلمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیرمین شہریار آفریدی نے جو ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں کہا ہے کہ ان کا دورہ نجی نہیں ہے۔ کشمیر کمیٹی کے چیرمین کی حیثیت سے انہیں پاکستان اوورسیز گلوبل فورم نے مدعو کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر میٹنگ تھیں۔ جن کے لئے وہ آئے۔ اور کشمیر کمیٹی اور اس کا چیرمین پاکستان کے دفتر خارجہ کے تعاون سے پاکستان کا موقف۔ خاص طور سے کشمیر کے حوالے سے اس کا موقف۔ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے اس قسم کے دورے کرتے رہتے ہیں۔
Read moreافغانستان کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین افغانستان کی موجودہ صورت حال سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے وہ اپنے گھروں میں واپس آ گئی ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
Read moreجنوبی کوریا کے صدر مون جائے اُن نے اس ہفتے کوریائی جنگ ختم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بارے اپنی پیش کش پھر دوہرائی ہے۔ اس کے جواب میں جمعرات کو شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ری تھائے سونگ نے سرکاری میڈیا کے ادارتی نوٹ میں کہا ہے کہ ایسے میں جب امریکہ شمالی کوریا کے خلاف معاندانہ رویہ رکھتا ہو تو جنگ کے خاتمے کا اعلان قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں جنوبی کوریا
Read moreامریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان جمعے کو واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کر رہے ہیں، جس دوران انڈو پیسیفک خطے میں تعاون کے معاملے پر بات چیت ہو گی، جہاں چین اپنی طاقت میں بے تحاشہ اضافہ کر رہا ہے۔
Read moreصدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ان امریکیوں پر، جو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانے کے اہل ہیں، زور دیا کہ وہ ویکسین کا بوسٹر انجیکشن لگوائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ حفاظتی ویکسین لگوا لیں۔
Read moreوزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی فوری مدد کی جائے تاکہ وہ غربت کی دلدل سے باہر نکل سکیں اور وقت ضائع کیے بغیر مستقبل کو نظر میں رکھتے ہوئے عمران خان کے بقول ضرورت اس بات کی ہے کہ افغان عوام کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔
Read moreامریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا چھہترواں اجلاس جاری ہے جس میں دنیا کے 100 سے زائد ملکوں کے راہنما شریک ہیں۔
Read moreدنیا میں بہت کم ہی ایسی کہانیاں اور کردار ہوں گے جس کے لیے اداکار کے انتخاب کا بے چینی سے انتظار کیا جاتا ہو۔ جیمز بونڈ ایسا ہی ایک کردار ہے جس کے لیے نئے چہرے کی تلاش ایک مرتبہ پھر اس کردار کے مداحوں کے تجسس کا محور بنی ہوئی ہے۔
Read moreسان فرانسسکو — گوگل نے معذور افراد کے لیے نئے ٹول متعارف کرائے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے چہرے کے تاثرات کو تبدیل کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فونز استعمال کر سکیں گے۔
Read moreبھارت کی مشرقی ریاست آسام میں پولیس کی سرکاری زمین سے مبینہ تجاوزات ہٹانے کی مہم کے دوران تشدد کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور پولیس اہل کاروں سمیت کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Read moreامریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان کی بین الاقوامی سطح پر قبولیت اور عالمی برادری سے تعلقات کا انحصار ان کے عملی اقدامات پر ہوگا۔
Read moreڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ایک ایسی لائبریری ہے جہاں ‘کتابیں’ باتیں کرتی ہیں اور اپنی کہانیاں خود سناتی ہیں۔ اس لائبریری میں کاغذ اور گتے کی جامد و ساکت کتابیں نہیں بلکہ چلتے پھرتے انسان ہیں جنھیں آپ کتابوں کی طرح اس لائبریری سے ‘ادھار’ لے سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ‘ہیومن لائبریری’ کہا جاتا ہے۔
Read moreانگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کو دورۂ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابق انگلش کرکٹرز، تجزیہ کار اور صحافی انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے فیصلے کو مضحکۂ خیز قرار دے رہے ہیں۔
Read moreطالبان کے بانی رہنما اور امورِ جیل خانہ جات کے وزیر ملا نورالدین ترابی نے کہا ہے کہ طالبان کی ماضی کی حکومت کی طرح اس مرتبہ بھی ملک میں سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے جیسی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
Read moreبھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ متنازع کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تازہ ترین مبینہ در اندازی میں عسکریت پسندوں سے ہونے والی جھڑپ میں تین مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ان کے ساتھیوں کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
Read moreعالمی ادارہ صحت نے بدھ کو خبردار کیا کہ افغانستان میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی کے بغیر اس ملک کے عوام کو انسانی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
Read moreامریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہیٹی کے مہاجرین سے سرحدی محافظوں کی جانب سے کیے گئے ناروا سلوک کی مذمت کی ہے۔
Read moreپاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے اُن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھے ہیں جہاں نواز شریف کی جائیدادیں موجود ہیں۔
Read moreپہلے نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ، ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں شرکت کرنے والی دونوں ٹیموں نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تو دورے سے تقریباً ایک ماہ قبل خطے کی صورتِ حال اور کھلاڑیوں کی ذہنی تھکاوٹ کو وجہ بنا کر پی سی بی کو پیشگی اطلاع دی، لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلا ون ڈے میچ شروع ہونے سے محض چند گھنٹے قبل دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Read moreامریکہ میں خوراک و ادویات کے نگراں ادارے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن یا ایف ڈی اے) نے پینسٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے امریکی شہریوں اور شدید بیماری کے خطرات سے دوچار افراد کے لیے ‘فائزر بائیو ٹیک’ کے تیسرے شاٹ کی منظوری دے دی ہے۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر طالبان افغانستان میں ایک جامع حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ حقیقت پسندی اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔
Read moreافغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد پاکستان کے ساتھ مصروف ترین سرحدی گزرگاہ طورخم کو پہلی بار جمعرات کی صبح دو طرفہ تجارت اور ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
Read moreڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل سربراہ ماریہ وین کرخوو کے مطابق ڈیلٹا ویریئنٹ انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے جس نے دنیا بھر میں پھیلنے والی دیگر مختلف اقسام کی جگہ لے لی ہے۔ ویب ڈیسک — عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ‘ڈیلٹا ویریئنٹ’ نے وائرس کی تمام تر اقسام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل سربراہ ماریہ وین کرخوو کا کہنا ہے کہ
Read moreفائل فوٹو کراچی — سینئر صحافی، کالم نویس اور ماضی میں سیاسی کارکن رہنے والے وارث رضا کو کراچی سے حراست میں لیا گیا اور لگ بھگ 16 گھنٹے بعد وہ بخیریت گھر واپس پہنچ گئے۔ وارث رضا کے اہلِ خانہ کے مطابق رینجرز کے اہلکار ان کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ اہلِ خانہ کا مزید کہنا تھا کہ وارث رضا نے بتایا کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان کی صحافی ذمہ داریوں اور اتوار کو اخبار
Read moreنئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق زیرِ حراست افراد کو واردات کے مقام سے پکڑا گیا ہے۔ پوچھ گچھ میں انھوں نے کہا کہ وہ اسد الدین اویسی کے مبینہ ہندو مخالف بیانات پر احتجاج کر رہے تھے۔ (فائل فوٹو) نئی دہلی — آل انڈیا مجلس اتحادِ المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی دہلی کے پوش علاقے اشوک روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر ہندوؤں کے ایک گروپ نے حملہ کیا
Read moreجاپان کی ان دونوں بہنوں کی عمریں 107 سال ہے۔ ویب ڈیسک — جاپان کی دو بہنوں نے دنیا کی معمر ترین مشابہت رکھنے والی جڑواں ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ سے نواز دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان کی دو بہنوں امینو سومیاما اور کومے کوداما
Read moreامریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہیٹی کے مہاجرین سے سرحدی محافظوں کی جانب سے کیے گئے ناروا سلوک کی مذمت کی ہے۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملے کی دھمکی آمیز ای میل بھارت سے کی گئی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انٹرپول کے ساتھ مل کر اس کی تحقیقات کرے گا۔
Read moreہالی وڈ فلم نگری کے مرکز اور امریکی شہر لاس اینجلس میں ‘اکیڈمی میوزیم’ شائقینِ فلم کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔
Read moreپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی صورت میں میگا ایونٹ کی تیاریوں کو موقع فراہم کیا ہے۔
Read moreطالبان حکومت نے اقوامِ متحدہ کے لیے سہیل شاہین کو اپنا نیا سفیر نامزد کیا ہے اور عالمی ادارے سے درخواست کی ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کو رواں ہفتے جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت دی جائے۔
Read moreپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کی اچانک منسوخی کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا دورۂ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ ہونے والی سیریز کے لیے مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کو فی الحال پاکستان بھیجنے سے معذرت کی ہے۔
Read moreعالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جب گھر سے کام کرنے کی اصطلاح روشناس کرائی گئی تو اکثریت کے لیے یہ ایک نیا تجربہ رہا البتہ ٹیلی میڈیسن کے شعبے کے لیے یہ منفرد نہیں تھا کیوں کہ اس میں تمام تر کام آن لائن ہی کیا جا رہا تھا۔
Read moreنیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچ سے قبل دھمکی موصول ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
Read moreامریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملے میں مبینہ دہشت گردوں کے بجائے عام افراد کی ہلاکت کے اعتراف کے کچھ روز بعد شام میں القاعدہ کے مبینہ اہم رہنما کو ہلاک کرنے کے لیے فضائی حملہ کیا ہے۔
Read moreسعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آلِ سعود بھارت کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس جا چکے ہیں۔ انھوں نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔
Read moreبین الاقوامی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 20 برس کے دوران انسانی حقوق کے ضمن میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں ایک ماہ قبل طالبان کے ملک پر کنٹرول کے بعد ان کے رائیگاں جانے کا خطرہ ہے۔
Read moreپاکستان میں بعض عناصر افغانستان میں آنے والی حالیہ تبدیلی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق وہ پاکستان میں بھی ایسی ہی تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔
Read moreافغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام اور امریکہ کے انخلا کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے اثرات ہر شعبے بالخصوص معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔
Read moreمرکز میں بھارت کی حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی نے ریاست پنجاب میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل ہی اپنا وزیر اعلیٰ تبدیل کر دیا ہے۔
Read moreمقامی حکام اور واپڈا کے ترجمان نے خیبر پختونخوا کے شمالی علاقے اپر کوہستان میں زیرِ تعمیر داسو ڈیم پر تعمیراتی کام کی بندش کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل حکام کا یہ دعویٰ رہا تھا کہ ڈیم پر کام زور و شور سے جاری ہے۔
Read moreروس کے شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں ایک مسلح طالبِ علم کی فائرنگ سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
Read moreافغانستان کے دارالحکومت کابل کے سرینا ہوٹل کی کتنی منزلیں ہیں؟ دو یا پانچ؟۔ بھارتی اینکر کے دعوے کے بعد یہ معاملہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے اور لوگ طرح طرح کی میمز یعنی مزاحیہ تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں۔
Read moreجرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کا تقریباً 16 برس پر محیط دورِاقتدار 26 ستمبر کے انتخابات کے بعد ختم ہو جائے گا۔ اس طرح جرمنی کے ساتھ یورپ کی تاریخ کا بھی ایک عہد اختتام پذیر ہو گا۔
Read moreافغانستان میں امریکہ کی قیادت میں 20 برس تک جاری رہنے والی جنگ کے خاتمے کے بعد یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروہوں کی جانب سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بدستور خطرات لاحق ہیں۔
Read moreروس کی حکمراں جماعت یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پارلیمان میں اپنی اکثریت کو برقرار رکھا ہے۔
Read moreبرطانوی ڈرامہ سیریز ‘دی کراؤن’ امریکی پرائم ٹائم ٹیلی ویژن پروگرامز کا سب سے بڑا اعزاز ‘ایمی ایوارڈ’ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جب کہ ‘ٹیڈ لاسو’ بہترین کامیڈی سیریز قرار پایا ہے۔
Read moreفرانس نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میخواں آئندہ چند دنوں میں اس سفارتی تنازع پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو آسٹریلیا کی جانب سے پیرس کے ساتھ آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کے سبب ہوا ہے۔
Read moreپاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن بھی اس قانون پر عمل درآمد کا پابند ہو گا۔
Read moreکیپٹل ہل کے سامنے پولیس حفاظت پر معمور (فوٹو رائٹرز) ویب ڈیسک — امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں رواں سال چھ جنوری کو کانگرس کی عمارت پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے بعد گرفتار کیے جانے والے افراد کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی۔ لیکن ریلی کے مقام پر مظاہرین کے مقابلے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہل کار اور کوریج کے لیے آئے صحافی زیادہ تعداد میں نظر آئے۔ ہفتے کو ‘کیپٹل ہل’ پر ہونے والے
Read moreخواتین نے سابق وزارتِ امور خواتین کے سامنے احتجاج بھی کیا ہے۔ ویب ڈیسک — طالبان حکومت نے دارالحکومت کابل کی بلدیہ میں ملازم خواتین کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قائم مقام میئر حمد اللہ نامونے نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ان خواتین کو بعض ایسے شعبوں میں کام کی اجازت ہو گی جہاں صرف خواتین ہی کام کر سکتی ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ
Read moreکیپٹن امریندر سنگھ نے ہفتے کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ نئی دہلی — کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کے استعفے کے بعد بھارتی پنجاب میں کانگریس رہنما چرن جیت سنگھ چنی کو پنجاب کا نیا وزیرِ اعلٰی نامزد کر دیا گیا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ کے مطابق فیصلے کا اعلان اتوار کی شام پارٹی کے ریاستی رہنما ہریش راوت نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ خیال رہے کہ بھارتی پنجاب میں مرکز میں حزبِ اختلاف
Read moreویب ڈیسک — نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لے کر ہی ٹیم بھیجی تھی، لیکن جمعے کو ملنے والی ایڈوائس کے بعد سوائے دورہ منسوخ کرنے کے کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائٹ نے کہا کہ اُنہیں احساس ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے لیے یہ بہت مشکل وقت ہے۔ لیکن ہمارے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سب سے پہلے ہے۔
Read moreفائل فوٹو ویب ڈیسک —نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورۂ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر جہاں شائقینِ کرکٹ ناراض ہیں وہیں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اور مایہ ناز بلے باز کرس گیل کے ایک ٹوئٹ کے بعد ان کا نام پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہ صرف گرس گیل کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے بلکہ پاکستانی شائقین انہیں اصل ‘چیمپئن’ بھی قرار دے رہے ہیں۔
Read moreعالمی ادارہٴ صحت اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی ایک مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر برس دنیا بھر میں حد سے زیادہ کام کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور زخموں کی وجہ سے 20 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
Read moreپاکستان کے دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ سے کچھ دیر قبل دورہٴ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا کیوں کہ انہیں سیریز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ تھا۔
Read moreجمعے کو سامنے آنے والے اس فیصلے سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ان اقدامات کو دھچکا لگا ہے جس کے تحت بوسٹر شاٹ لگانے کے امکانات پر غور کیا جا رہا تھا۔
Read moreسرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے اپنے لگ بھگ پانچ لاکھ ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ ان کی کسی بھی ملک دشمن یا پر تشدد سرگرمی میں بالواسطہ یا بلا واسطہ وابستگی برطرفی کی وجہ بن سکتی ہے۔
Read moreپاکستان میں موجوہ حکومت کے پہلے سال کے دوران جہاں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا وہیں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ خواتین، ملک کی افرادی قوت کا محض 21 فی صد ہیں۔
Read moreافغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں طالبان کی گاڑیوں پر ہونے والے مبینہ تین مختلف دھماکوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔
Read moreفرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوزوں کے معاہدے کے بعد بطور احتجاج دونوں ممالک سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔
Read moreامریکہ کی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک مکینزی نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے آخری مرحلے میں دارالحکومت کابل میں ڈرون حملے میں ان دہشت گردوں کو ہلاک نہیں کیا گیا جو ایئر پورٹ پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
Read moreپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے تمام نسلی برادریوں پر مشتمل ایک جامع حکومت کے لیے طالبان سے بات چیت شروع کر دی ہے۔
Read moreفرانس نے حکومت کی جانب سے دی گئی 15 ستمبر کی ڈیڈ لائن تک کرونا کی ویکسین نہ لگوانے والے تین ہزار ہیلتھ کئیر ورکرز معطل کر دیئے ہیں۔
Read moreنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم جو 18 برس بعد پاکستان کے دورے پر آئی تھی، کوئی میچ کھیلے بغیر سیکیورٹی کے مبینہ خطرات کی بنا پر ہفتے کے روز چارٹر فلائٹ کے ذریعے واپس جا رہی ہے۔
Read moreبات کچھ عجیب سی ہے مگر امریکہ میں آگ بجھانے والا عملہ اکثر آگ کے پیشِ نظر جنگل میں اس نباتات کو خود آگ لگا دیتا ہے جس کے آگ پکڑنے کا خطرہ ہو۔
Read moreبھارت کے مالیاتی مرکز ممبئی میں ایک اندازے کے مطابق 90 فی صد آبادی میں کرونا کے خلاف اینٹی باڈیز موجود ہیں۔
Read moreدنیا بھر میں بین الاقوامی کمپنیاں جن میں مرسیڈیز، ایمازون، وال مارٹ اور آکیا جیسے بڑے نام شامل ہیں، روائتی مالیاتی اداروں کو اپنے اور صارفین کے درمیان سے نکال کر براہ راست ایسے سافٹ ویئرز اور ٹیکنالوجی کے سٹارٹ اپس کے ذریعے بینکنگ، قرضوں اور انشورنس کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
Read moreامریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز ایک اجلاس کے دوران، جس میں چھ سربراہان مملکت اور تین کثیرالجہتی تنظیموں کے قائدین بھی شریک تھے، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے فوری ٹھوس اقدامات کی ضرورت اس لیے بھی ہے کہ اس سے عالمی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
Read moreاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدیدار نے پیر کو کہا کہ ان کا دفتر چین کی جانب سے 9 ستمبر کو اپنا انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان برائے 2021 تا 2025 جاری کیے جانے کے بعد اس ملک کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں "انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں” کے الزام پر ایک رپورٹ کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
Read moreتاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں افغانستان اور دہشت گردی کا مسئلہ چھایا رہا۔
Read moreامریکہ میں ٹیلی ویژن پروگرامز کے لیے ممتاز ترین تصور ہونے والے اعزاز ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا اعلان اتوار کو تقریب میں کیا جائے گا۔
Read moreنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو عین اس وقت دورہٴ پاکستان منسوخ کر دیا جب دونوں کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونا تھا۔ مہمان ٹیم کے اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کھلاڑیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
Read moreپاکستان میں صحت سہولت کارڈ کے اجرا کے بعد صوبہ پنجاب کی حکومت نے پہلے دو ماہ کے دوران 10 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ صحت کارڈ کے تحت ادا کی جانے والی رقم ہیلتھ انشورنس کمپنی کے ذریعے ادا کی جا رہی ہے جس میں سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال دونوں شامل ہیں۔
Read moreفلسطینیوں کے لیے ‘چمچہ’ جدوجہد کی نئی علامت بن گیا ہے جب کہ مصور اسے محنت، کامیابی اور آزادی سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
Read moreاسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ذمہ داران کو پاکستان میں تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کی بھی پیش کش کی تھی البتہ مہمان ٹیم کی انتطامیہ اس پر قائل نہ ہوئی۔
Read moreچین اور فرانس نے امریکہ، برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری طاقت سے لیس آبدوزوں کی تیاری میں مدد کے معاہدے پر برہمی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس جمعرات کو کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا ہے۔
Read moreدنیا کے سب سے لمبے کان والا کتا، پستہ قد باڈی بلڈر اور ہاتھوں سے تیز ترین چلنے والے انسان سمیت دنیا بھر میں مختلف کارنامے سرانجام دے کر ریکارڈ بک میں جگہ بنانے والوں پر مشتمل ‘گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2022 کا ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Read more