کہ تم سوچ نہ سکو

ماں کے پیٹ سے نکلتے ساتھ ہی آپ کی چیخ و پکار آپ کی آزادی کی نشانی ہوتی ہے۔ آپ ایک آزاد ذہن کے ساتھ ایک غلام دنیا میں تشریف لاتے ہیں۔ اس دنیا میں آپ ایک قدرتی طاقت کے ساتھ آتے ہیں۔ یہ طاقت آپ کو اللہ کی طرف سے عطاء کی ہوتی ہے۔ اور یہ طاقت سوچ کی طاقت ہے۔ اس کے برعکس آپ کو کمزور کرنے کے لیے جو طریقہ استعمال کیا جاتا ہے وہ آپ کی

Read more

ناگزیر تشکیل نو

وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے۔ لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی جاتی ہے۔ سوات میں سکول کی گاڑی پر فائرنگ ہوتی ہے۔ لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ اور پھر سیکورٹی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی جاتی ہے۔ کرم ایجنسی میں سات اساتذہ شہید کر دیے جاتے ہیں۔ یوں ایک بار پھر لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ اور سکیورٹی اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی ہوتی ہے۔ اسی طرح جب

Read more

ناول: فردوس بریں۔ مصنف: مولانا عبدالحلیم شرر لکھنوی۔ تبصرہ

”مارکو پولو کے سفرنامے پڑھ کر ایک عجیب و غریب کہانی کے ایک انوکھے پلاٹ کا خاکہ میرے دماغ میں یکایک پیدا ہوا۔ یہ پلاٹ میرے دل و دماغ پر اس قدر حاوی ہو گیا کہ مجھے قلمبند کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور خوش قسمتی سے یہ دلچسپ ناول محدود وقت میں تیار ہو گیا۔“ مصنف کے ان الفاظ کو بطور ثبوت لیتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ناول مارکو پولو کے سفرنامے کا بوجھ اپنے

Read more

پختون قوم پرستوں کی ناکامی!

انیسویں صدی کے اواخر میں ایک عظیم ماں نے ایک عظیم بیٹے کو جنم دیا۔ یہ عظیم ہستی ہشتنگر کے اتمانزئی گاؤں میں ایک خان کے گھر پیدا ہوئی۔ پٹھان قوم میں بڑے بڑے خان ہوتے تھے۔ ان کو خان اس لیے کہا جاتا تھا کیونکہ ان کی بڑی بڑی زمینیں ہوا کرتی تھیں جن کا ان کو بھی حدود اربع معلوم نہیں ہوتا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب پختون قوم آپس کی دشمنی میں مبتلا، سیاسی شعور سے

Read more

گواہ گواہی کیوں دیں؟

کہا جاتا ہے کہ ایک تالاب کے کنارے دو خوبصورت چوزے زمین کو پر امید نگاہوں سے گھورتے، ایک ایک قدم آہستہ آہستہ اٹھاتے، دانے کی تلاش میں لگے رہتے تھے۔ ان کی ماں نے ایک کا نام کچی اور دوسرے کا نام پکی رکھا تھا۔ جب بھی کچی اور پکی کو اناج کے دانے نظر آتے تو دونوں دانے پر ایسے حملہ آور ہوتے جیسے  بعض بھوکے بے روزگار مزدور سڑک پر کھڑی خیرات کی روٹی سے بھری گاڑی

Read more

ایک تعلیم یافتہ پٹھان کی اردو لکھائی

قوم کی پہچان زبان سے ہے اور ’ایک‘ زبان ہی قوم کو یکجا رکھتی ہے۔ ایک قوم میں تفرقے اس قوم میں مختلف زبانیں پائیں جانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ دنیا میں تقریباً ہر قوم، ملک کی ایک قومی زبان ہوتی ہے جو اس قوم کی لینگوا فرنکا (مخلوط زبان) یعنی اس ملک میں موجود لوگوں کے درمیان مواصلات کا ذریعہ ہوتی ہے۔ قومی زبان کو فروغ دینا ہر قوم کی اولین ترجیح ہوتی ہے لیکن پاکستانی قوم میں

Read more

افسانہ: موم بتی

ایک طرف موٹروے پر بس کی رفتار کافی سست تھی تو دوسری طرف گرمیوں کے دن، لمبے تو تھے ہی، گرم بھی غیر معمولی طور پر، ہوا رکتی تو جسم پر پسینے کا سیلاب آ جاتا۔ ایک ایک قطرہ بالوں سے ہوتا ہوا ناف تک یوں جاتا جیسے گاڑی کے شیشے پر برسات کے قطرے۔ پانچ گھنٹے اسی طرح گزر گئے۔ بے چین دل اب باغ باغ ہو رہا تھا۔ اس سے ملاقات کی تڑپ کے سبب دل کی آواز

Read more

امداد، کیمرا اور عزت نفس کی پامالی

”یہ کیوں تصاویر لیتے ہیں ان عورتوں کی، گلاس میں پانی دے رہے ہو تو بھی کہتے ہیں کہ تصویر لے لو، کیوں، کیا ہم کسی کی بیویاں نہیں ہیں؟ کیا ہم عزت والیاں نہیں ہیں؟ یہ اگر ہمیں کچھ دینا چاہتے ہیں تو خفیہ دیا کریں، ہماری تصاویر نہ لیا کریں، ہماری ویڈیوز نہ بنائیں ؛ کہ ہم ان کو پیسے دے رہے ہیں ؛ زکواۃ، خیرات دے رہے ہیں۔ جب تک شناختی کارڈ نہ دکھاؤ، پیسے نہیں دیتے۔

Read more

ناول: زرد پتے، مصنف: خلیل جبران (تبصرہ) ۔

خلیل جبران کا ”زرد پتے“ ایک شاندار تاریخی ناول، جو مذہبی لوگوں اور سرمایہ داروں کے درمیان گٹھ جوڑ کے بارے میں ہے۔ اس ناول میں سرمایہ دار طبقہ اور چرچ کے پادری اپنے زیر اثر لوگوں کے خلاف ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ یہ گٹھ جوڑ لبنان میں اس وقت ہوا جب مصنف اپنی جوانی کے سالوں میں قدم رکھ رہے تھے۔ مصنف اس معاشرے کے لوگوں کو تین بڑی اقسام میں تقسیم کرتے ہیں ؛ سرمایہ

Read more