آغا سراج کا قومی ترانہ سے ملاپ کیسے ممکن ہے عنوان پڑھ کر یہ سوال پڑھنے والوں کے ذہن میں ضرور پیدا ہوگا اور بھی چاہیے، اس عنوان کے خالق دراصل پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ ہیں، جنہوں نے اکیس فروری دو ہزار انیس کو قومی اسمبلی میں آغا سراج کی گرفتاری کے خلاف جذباتی خطاب کرتے ہوئے یہ حوالہ دیاکہ سندھ اسمبلی وہ اسمبلی ہے جہاں پاکستان کا قومی ترانہ سنایا گیا۔
پہلی بات تو یہ کہ اس وقت سندھ اسمبلی این جے وی اسکول (نارائن جگناتھ ودیا اسکول) میں منتقل ہو چکی تھی اور سندھ اسمبلی کو قومی اسمبلی کا درجہ حاصل تھا، اور ایک بات اور کہ پاکستان کے وجود میں آنے کے سات برس بعد تک پاکستان کا کوئی قومی ترانہ نہ تھا، آگے چل کر اس کی تفصیل آپ کو بتاتے ہیں پہلے خورشید شاہ کے خطاب کا ذکر کرتے ہیں۔
Read more