غائب ہونے والی بچیاں اور نکاح بالجبر

پاکستان میں حال ہی میں دو تین ایسے واقعات ہوئے جنہوں نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا۔ جی ہاں میں دعا زہرا اور دیگر دو بچیوں کی گمشدگی کی بات کر رہی ہوں۔ دعا زہرا تو صحیح سلامت مل گئی لیکن اس کی آنکھوں کی وحشت دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ کسی صدمے کے زیر اثر ہو یا پھر کم خوابی اور زیادہ رونے کے باعث حواس کھو چکی ہو۔ بچی بار بار ایک ہی بیان دہرا

Read more

بچوں کو کیسے بچائیں؟

کل صبح دفتر آئی تو خبر ملی کہ کورنگی میں چھہ سالہ بچی کی لاش ملی جو شب کو لاپتہ ہو گئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس سے زیادتی ثابت ہوئی، مزید تفصیل پڑھی تو دماغ ماوف ہو گیا، ننھی بچی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کا منہ اور ناک بند کر کے زیادتی کی گئی، اس دوران اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ جاں بحق ہو گئی۔ قاتل پکڑا گیا اور وہ

Read more

ساہیوال، نقیب اللہ، جنید حفیظ اور مشال خان: انصاف کب ملے گا؟

امریکی عدالت نے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قاتل کو ساڑھے بائیس سال کی سزا سنا دی گئی۔ یہ امریکا میں طاقت کے جان لیوا استعمال پر اب تک کسی پولیس اہلکار کو دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ گزشتہ سال ڈیرک شاون نے تلاشی کے دوران سیاہ فام جارج فلائیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ چھیالیس سیکنڈ تک گھنٹے ٹیکے تھے۔ اور تین منٹ میں ہی جارج فلائیڈ بے جان ہو گیا تھا۔ اور پھر دنیا بھر میں اس قتل پر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ بلیک لائیوز میٹر کے نام کے بینرز نے دنیا بھر کو سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ آج بھی انسانیت زندہ ہے، گو اس انصاف کا ایک پہلو سیاہ فام افراد کے امریکی نظام پر اٹھنے والے وہ سوالات تھے جس سے امریکی نظام عدل داغدار ہونے کے ساتھ بے وقعت اور کسی ممکنہ تبدیلی کا شاخسانہ بھی ہو سکتا تھا جس کو امریکی باخبر عدالت نے احسن طریقے سے نبھایا۔

اب ذرا پاکستان کا رخ کیجیے۔ زیادہ پرانی بات نہیں۔ ساہیوال میں بھی ایک پولیس مقابلہ ہوا تھا بلکہ پولیس مقابلہ تو کہنا غلط ہوگا۔ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ کو گولیوں سے بھون دیا تھا اور نام دیا گیا کہ دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ لیکن وہ کیسے دہشتگرد تھے جو ساتھ بیوی بچوں کو بھی لے کر جا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے بچے بھی زخمی ہوئے۔ معاملہ میڈیا پر آیا۔

Read more

مچھلی بازار!

آج سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریر شروع کی تو اپوزیشن نے ہلڑ بازی شروع کردی۔ پی ٹی آئی ارکان مراد علی شاہ کو بولنے سے روکنے کے لئے ان تک پہنچے تو پیپلز پارٹی والوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو حصار میں لے لیا۔ اپوزیشن نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ خوب نعرے بازی کی یہاں تک کہ اسمبلی ہال میں سیٹیاں تک بج گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا مائیک بھی

Read more

یہ عورتیں اچھی نہیں

’لو بیٹھ گئی صحیح سے‘ ۔ ’کھانا گرم کردیتی ہوں، بسترخود گرم کرلو‘ ۔ ’عورت بچہ پیدا کرنے کی مشین نہیں‘ ۔ ’ہمارا ٹائم بھی آئے گا‘ ۔ ارے۔ غضب خدا کا۔ یہ کیا بیہودگی ہے۔ نہ کوئی شرم نہ کوئی حیا۔ کیسی عورتیں ہیں یہ؟ یہ سب لکھتے ہوئے اور پھر تصویر بنواتے ہوئے شرم نہ آئی انہیں۔ دنیا کو منہ کیسے دکھائیں گی یہ بے حیا عورتیں؟ یہ عورتیں بالکل اچھی نہیں۔ہاں ہاں بالکل اچھی نہیں۔

Read more

سانحہ آرمی پبلک اسکول۔۔۔ اتنے سال بعد بھی معاملہ جوں کا توں

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو دو برس بیت گئے۔ مجھے یاد ہے کہ اس دن 12 بجے خبر آئی کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گرد گھس گئے ہیں پھر اپ ڈیٹس آتی رہیں۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد معلوم ہوئی تو پتہ چلا کہ 132 بچوں اور اساتذہ کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

یہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا، اسی دن کی بات ہے کہ میں اپنی بیٹی کو اسکول لینے جا رہی تھی اور نہ جانے کس ادھیڑ بن میں تھی کہ لڑکھڑا کر سڑک پر گر گئی۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میری بیٹی تو اپنے اسکول میں محفوظ ہے لیکن ان والدین کا کیا حال ہوا ہوگا جب انہیں معلوم ہوا ہوگا کہ جس اسکول میں ان کا لخت جگر پڑھنے گیا ہے وہاں دہشت گرد گھس گئے ہیں اور قتل عام کر رہے ہیں۔

وہ ماں جس کا اکلوتا بیٹا اس سے صبح صبح فرمائش کر کے گیا ہوگا کہ امی جی آج بھنڈی کھاؤں گا، بہت دن سے آپ نے نہیں پکائی یا پھر امی آپ مجھے آج آلو کے پراٹھے پکا دیجیے گا مجھے بہت پسند ہیں۔

Read more