فیصل آباد، کج روی، آوارگی، لائل پور

گزشتہ دنوں سرکاری فرض کی بجا آوری کے لیے تعلیمی بورڈ، فیصل آباد پہلی دفعہ جانا ہوا۔ جھنگ روڈ، ہوائی اڈے کے پاس شہر کے ایک کونے میں جانا ایسے ہی ہے، جیسے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر۔ دفتر داخل ہوتے ہی بلند و بالا عمارت کی پیشانی پر جلی حروف میں لکھے بورڈ کے نام میں کج روی دیکھ کر ذہن کو عجیب سا جھٹکا لگا۔ ہر ڈویژن کے تعلیمی بورڈ پر دُرست عبارت ایسے لکھی ہوئی

Read more

بے بسی سے سسکتا تاریخی شہر، لاہور

باغوں، پھولوں سے مہکتا دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک شہر لاہور آج کل بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ زہر آلود سموگ کی چادر اس پر ایسی تنی کہ ہٹنے کا نام نہیں لے رہی۔ سموگ کے اسباب و تدارک کے مباحث نے چند سوالات کو جنم دیا ہے : ٭ حکمرانوں کے بقول کیا واقعی مشرقی پنجاب سے آنے والے دھوئیں کے بادل اس سموگ کا بڑا سبب ہیں اور بھارت اس میں سازش کے طور

Read more

ایرانی انقلاب اور دیسی دانشور

ایرانی قوم انقلاب ایران کی سالگرہ ہر سال بڑے دھوم دھام سے مناتی ہے۔ سابقہ برسوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں قائم خانۂ فرہنگ ایران نے لاہور کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں 45 ویں سالگرہ کا اہتمام بڑی دھوم دھام سے کیا۔ سول لائنز کالج کے پرنسپل صاحب نے دعوت نامے کو قبولیت بخشی اور بشمول اپنے مجھ سمیت دو تین بندوں کے نام شرکت کے لیے بھیج دیے۔ مگر مقررہ تاریخ کو عین موقع پر پرنسپل

Read more

آہ! نادان شاعرہ، ساکشی صدف

ہم کو دنیا کے اجالوں سے بہت نفرت ہے ہم چمکتا ہوا سورج بھی بجھا سکتے ہیں اس طرح کے معنی خیز، خوبصورت شعر کہنے والی نوجوان شاعرہ ساکشی صدف کے بارے میں لوگ سمجھتے رہے کہ شاید یہ زندگی کے کسی تجربے یا مشاہدے کو موضوع بنا رہی ہے۔ کسے معلوم تھا کہ وہ اپنے بہت سے خیالات کو عملی تجربے سے محسوس کرنا چاہتی ہے! وہ ساری زندگی اپنے فکر انگیز اشعار سے انسانی رشتوں اور وجود کی

Read more

مس شازی بنام مسمی عبدالرشید

ڈیئر عبدالرشید، سلام خلوص!

عرصے بعد تمھارا بے ہنگم جذبات سے معمور اور املا کی غلطیوں سے بھر پور مراسلہ ملا، جسے تم بڑے فخر، بلکہ ڈھٹائی سے ”محبت نامہ“ کہتے ہو۔ پڑھ کر کوئی مسرت نہیں ہوئی، بلکہ تمھاری مزید حماقتیں جان کر دھچکا پہنچا۔

رشید! خدارا، اگر خود تمھیں صحیح لکھنا نہیں آ رہا، تو کسی سے لکھوا لیا کرو۔ کم از کم مجھے تو خواندگی میں اتنا سر نہ کھپانا پڑے۔ کہتے ہیں کہ خط سے آدھی ملاقات ہو جاتی ہے، مگر تم سے یہ آدھی ملاقات اس قدر درد ناک بلکہ عبرت ناک ہوتی ہے کہ بس! میری درخواست ہے کہ اختصار نویسی اپناؤ اور خود بھی مختصر الفاظ سے اصل مدعا سمجھنے کی کوشش کیا کرو۔ میں نے لکھا تھا، ”تاریخ آنے والی ہے، اک نیا امتحان در پیش ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے“۔ تم اچھی طرح جانتے ہو کہ ہم دونوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں لیکچرار اردو کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔ میری مراد صاف ظاہر تھی کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے لیکچرار اردو کے لیے تحریری امتحان کی تاریخ آنے والی ہے۔ مگر تم نے اپنی کج فہمی کے باعث مجھے نانیوں، دادیوں والا پند نامہ لکھ بھیجا، تاریخ کے دنوں میں ٹھنڈی چیزیں استعمال نہ کرنا، ہو سکے تو دودھ میں دیسی گھی ملا کر پینا۔ پھر گھر کی پسی ہوئی ہلدی کے خواص پر تم نے آدھا صفحہ لکھ ڈالا۔

Read more

17 اگست 1988ء: میں نے جائے حادثہ پر کیا دیکھا؟

جنرل ضیاء الحق کا طیارہ گرا تو قریب تر مقامی لوگوں کے بعد بہاول پور سے جو چند سویلین فوری جائے وقوعہ پر پہنچے، میں بھی ان میں شامل تھا۔ لہٰذا ہر سال 17 اگست کا دن نہ چاہتے ہوئے مجھ پر عجیب کیفیت طاری کر دیتا ہے۔ بے چینی، تکان، خوف، وحشت۔ اس قسم کی سب کیفیات مجتمع ہو کر سارا دن مضطرب رکھتی ہیں۔۔۔ وہ تمام کیفیات، آنکھوں دیکھی چیزیں نظروں کے سامنے محسوس ہوتی ہیں، اور سنی

Read more

نفاذ اردو: ابھی مناسب نہیں

2016 ء کے اوائل کی بات ہے، ہم کالج کینٹین پر بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے کہ ہمارے ایک کولیگ کی ہمراہی میں ایک بزرگ ملاقات کے لئے تشریف لائے۔ خاصے پڑھے لکھے۔ تعارف ہوا، ، غالباً کسی محکمے سے ریٹائرڈ تھے، چائے کا گھونٹ لیتے ہوئے آنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے بولے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کے نفاذ اردو کے تاریخی فیصلے کا تو آپ کو علم ہی ہوگا، اب اس پر عمل درآمد کروانے کے

Read more

چالیس سال کی محنت اور عمران خان

پتا نہیں کیوں میرا دل چاہتا ہے کہ دانش ور سے پوچھوں ”آپ کو صرف عمران خان کی بائیس سال کی محنت نظر آتی ہے، ہماری چالیس سال کی محبت اور محنت کی رائیگانی کا حساب کون دے گا؟“

80 ء کی دہائی کے آخری برسوں میں پی ٹی وی پر Bionic Woman، chips اور Six Million Dollar man جیسی انگلش موویز بڑی مقبول تھیں۔ سکول نوٹ بکس پر ان موویز کے اداکاروں کی تصویریں چھپتیں یا کرکٹ ٹیم کے اسٹارز کی۔ جاوید میانداد، ظہیر عباس، آصف اقبال، سرفراز نواز، وسیم باری، مدثر نذر وغیرہ۔ ہم جماعت دوست ان تصویروں والی کاپیاں خرید کر فخر کرتے۔ موویز کی مقبولیت اپنی جگہ، ہمیں ان کے اداکاروں سے کیا غرض، ہم کاپیاں خریدتے وقت صرف ایک ہی سٹار کی تصویر تلاش کرتے، جس کے ساتھ لکھا ہوتا تھا، چھکے مارنے والا تیز ترین باؤلر، عمران خان۔ خوبرو، عقابی آنکھیں، سنہری زنجیر گلے میں لہراتی ہوئی، کبھی باؤلنگ ایکشن میں کبھی ہنستے ہوئے، ہر نوٹ بک پر عمران :۔ یعنی گھر ہو یا اسکول عمران کی تصاویر سے بستہ بھرا ہوا، گویا

Read more

خبرناک اور مجید امجد

مجید امجد نے کہا تھا ؂
جانے کتنی ایسی روحیں ان کمیں گاہوں میں ہیں،
کون ہو ان کا حریف،
کاش اس خنداں ہزیمت کا تصور، ایک دن،
ہو سکے خود ان کے دل پر حملہ آور، فتح یاب!

گزشتہ دنوں جیو نیوز کے کامیڈی پروگرام ”خبرناک“ میں مجید امجد کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک سیگمنٹ پیش کیا گیا۔ سیگمنٹ کے فارمیٹ کے مطابق مجید امجد کا مماثل کردار (ڈمی) بھی تیار کی گئی تھی۔ ڈمی سے مجید امجد کی سادگی، متانت اور چہرے سے عمومی تفکر ظاہر ہو رہا تھا اور اس کی خاموشی سے مجید امجد کی حقیقی شخصیت میں موجود کم گوئی کا عنصر نمایاں ہوا۔ ۔ ۔ سیگمنٹ میں مجید امجد کی زندگی، مزاج اور فن پر ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی گئی۔

Read more