حرف انکار اور دیوار پر لکھی تحریر

ہم عجب قوم ہیں، جذبات سے زیادہ جذباتیت ہماری شناخت بن چکی ہے۔ سنی سنائی باتوں پر ایسے پہرہ دیتے ہیں ’جیسے کسی نوشتۂ دستاویز پر! تاریخ کا معاملہ ہو یا جغرافیائی حقیقت‘ معروضی انداز فکر ہمارے اندر پنپنے کا نہیں۔ کبھی اپنے دین دار بادشاہ سے ٹوپیاں سلواتے ہیں اور کبھی تاریخ کے جھروکوں…

Read more

وحدت الوجود۔ ۔ ۔ فلسفہ، نظریہ یا مشاہدہ

ماننے سے جاننے کا عمل مشاہدہ ہے۔ صاحبان مشاہدہ۔ اولی الالباب۔ بصارت کے ساتھ ساتھ بصیرت رکھنے والے۔ سر کی آنکھوں کے علاوہ دل کی آنکھوں سے بھی دیکھتے ہیں۔ وہ دیکھتے ہیں کہ ان کے رب نے کوئی چیز عبث پیدا نہیں کی۔ اگر نگاہ حق سے دیکھا جائے تو کچھ بھی باطل نہیں۔ اگر خلق کی نگاہ سے دیکھیں تو حق و باطل کی آویزش دکھائی دیتی ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اہل مشاہدہ اس کائنات کو مخلوق کی نگاہ سے نہیں بلکہ خالق کے نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بچوں کے ساتھ بچہ بن کر دیکھیں، تو بھائی بہنوں میں اختلاف نظر آئے گا، کوئی شریف اور کوئی شرارتی دکھائی دے گا، شریف بمقابلہ شریر بحثیں ہوں گی، ماں کی نگاہ سے دیکھیں تو سب اسی کے ہیں، سارے ہی پیارے ہیں، ماں کی نگاہ رحمت و ربوبیت میں سب ہی راج دلارے ہیں۔ اس کی آنکھ کے تارے ہیں۔

Read more

تقدیر، عذاب اور مہلت

یادش بخیر! میڈیکل کالج کے زمانے میں ایک ہم جماعت ڈاکٹر عامر سلیمان، کہ ہم فکر بھی تھا، شعلہ بیان مقرر اور بیک وقت شاعر اور ادیب۔ آج کل امریکہ میں ”اردو گھر“ کے نام سے ایک ادبی تنظیم کا روح دواں ہے، ہمت ہے امریکی ماحول میں ادب کی شمع جلائے بیٹھا ہے، اس…

Read more

احساس اور احساسِ ذمہ داری!

صاحبِ ”نہج البلاغہ“ حضرت علی کرم اللہ وجہہ لکریم کا ایک قولِ بلاغت نظر نواز ہوا، مفہوم جس کا یوں ہے کہ کسی شخص کی قدر و قیمت کا اندازہ اُس کے اندر اِحساسِ ذمہ داری سے لگایا جاتا ہے۔ اِس قولِ حکمت پر غور جہانِ معانی کے پرت کھولتا چلا جاتا ہے۔ یہ کائنات…

Read more

طعامُ المسکین

با اعتبارِ لغت مسکین ساکن سے ہے۔ گردشِ زمانہ مسکین کو ساکن کر چکی ہوتی ہے۔ مسکین معاشی سرگرمی میں حصہ لینے اور پھر اپنا حصہ پانے سے عاجز ہوتا ہے۔ عجز بھی ساکن کر دیتا ہے۔ مرشدی حضرت واصف علی واصف ؒ مسکین کی تعریف یوں کیا کرتے کہ مسکین وہ ہے ’جو محنت…

Read more

کرونا، الہام اور الحاد!

یہاں خرقۂ سالوس میں چھپے مہاجن کا دفاع ہرگز مقصود نہیں۔ یہاں مقصد ان فکری مغالطوں کو دُور کرنا ہے جو اہل الہام اور الحاد کے مابین مکالمے میں سد راہ ہیں۔ ایک ملحد اگر مخلص ہے تو میرے نزدیک قیمتی روح ہے، میں اسے متلاشی ذہن اور متجسس روح سمجھتا ہوں۔ اگر ملحد ضد…

Read more

کرونا: ڈرنا، لڑنا اور بچنا!

کرونا وائرس کے متعق سوشل میڈیا پر دور از کار قیاس آرائیوں کے طومار میں لازم سمجھا گیا کہ بحیثیت ایک فیملی فزیشن اپنی طبی معلومات قارئین کے سامنے پیش کروں، تا کہ عامتہ الناس چند اہم سائنسی حقائق سے آگاہ ہو سکیں۔ کسی مسئلے کو حل کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کے…

Read more

عذاب، آزمائش یا سزا؟

روحانی شعور رکھنے والوں کے خانۂ شعور میں گزشتہ چند دنوں سے یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ یہ کرونا کی عالمی وبا ایک عذاب ہے، آزمائش ہے یا پھرسزا کی کوئی صورت ہے۔ آئیے! ہم مل جل کر اِس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ناچیز خود کو جواب دینے کی مسند پر فائز نہیں سمجھتا، یہ بھی دیگر طالبعلموں کی طرح سمجھنے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہے۔

Read more