جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر غور

ایف آئی اے نے جہانگیر خان ترین، علی ترین اور ان کے سابق داماد ولید اکبر فاروقی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور ضابطہ فوجداری، جعل سازی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ حتمی منظوری ڈی جی ایف آئی اے دیں گے۔

Read more

ملزم گرفتار ہونے کے باوجود پبلک سروس کمیشن سے پیپرز کا ڈیٹا چوری

پبلک سروس کمیشن کے تین کمپیوٹرز کی فرانزک رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں، ملزم وقار سے برآمد ہونے والی یو ایس بی کی فرانزک رپورٹ نے اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پبلک سروس کمیشن کے 3 کمپیوٹرز میں کب کب یو ایس بی لگی؟ پبلک سروس کمیشن کے تینوں کمپیوٹرز سے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے تینوں کمپیوٹر میں 82 سے زائد یو ایس بی سینکڑوں بار لگائی گئی، کمپیوٹر ون کے ساتھ 40 سے زائد مختلف یو ایس بی سینکڑوں بار لگانے کا انکشاف، برآمد شدہ یو ایس بی میں ڈیٹا 2 جنوری کو کاپی کیا گیا جب کہ ملزم وقار اینٹی کرپشن کی تحویل میں تھا، یو ایس بی میں پبلک سروس کمیشن کے کمپیوٹر ون سے پرچوں کا ڈیٹا کس نے کاپی کیا؟ ڈیٹا فرانزک رپورٹ نے مزید سوالات پیدا کر دیے۔

Read more

پبلک سروس کمیشن سکینڈل: سٹنگ آپریشن کیسے کامیاب ہوا؟

پبلک سروس کمیشن؛ 4 کمپیوٹرز میں سے ایک کمپیوٹر میں یو ایس بی لگا کر ڈیٹا چوری کی سہولت موجود تھی۔

پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر ایگزمینیشن امجد، ڈیٹا بنک برانچ ہیڈ اسد اللہ، کمپیوٹر آپریٹر اظہر، سٹینو عمران کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری پبلک سروس کمیشن نے تحریری جواب اینٹی کرپشن کو جمع کروانے کے لئے ایک دن کی مہلت مانگ لی۔ پبلک سروس کمیشن کی حساس معاملات کی ساری ڈیٹا انٹری تین آپریٹرز کے ہاتھوں میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پبلک سروس کمیشن کے حساس ڈیٹا سیکشن والے کمپیوٹر میں کون کون ”لوگن“ ہوتا رہا کی کوئی ڈیٹا ہسٹری موجود نہیں ہے۔

Read more

صدف زہرہ نے خودکشی کی تھی: پولیس ذرائع

لاہور (فہد شہباز خان سے ) بلاگر علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف زہرہ قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدف قتل کیس میں کسی قسم کے قتل کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدف زہرہ نے خودکشی سے پہلے نوٹ لکھا تھا۔ دو صفحات پر مشتمل خود کشی نوٹ انگریزی زبان میں لکھا گیا تھا۔

Read more

تحریک انصاف کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے نیب کیس میں اہم پیش رفت

نیب نے علیم خان کیس میں عبوری چالان دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عبوری ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب کی خاص ہدایت پر کیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق عبوری ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب کے دورہ لاہور میں ہوا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی بیرون ملک جائیدادوں کا ریکارڈ تاحال نیب کو موصول نہیں ہوا۔ بیرون ممالک کے ایم ایل ایز آنے کے بعد حتمی چالان بھی دائر کیا جائے گا۔

Read more

شراب لائسنس کیس میں عثمان بزدار کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا

لاہور (فہد شہباز خان، سعود بٹ) سابق ڈی جی ایکسائز اکرام اشرف گوندل کی گرفتاری کا امکان ہے ڈاکٹر راحیل صدیقی وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ چونکے سردار بزدار کی گرفتاری راحیل صدیقی کے وعدہ معاف بننے سے مشروط ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کے شراب لائسنس اجرا کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرام اشرف گوندل کے گرد گرفتاری کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ دوسری جانب سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب راحیل صدیقی نے وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ چونکے سردار بزدار کی گرفتاری راحیل صدیقی کے وعدہ معاف بننے سے مشروط ہے۔

Read more

وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ یاسر ہمایوں۔۔۔؟

انتخاب ہوئے، تبدیلی آئی، تبدیلی سرکار برسر اقتدار آئی تو اہم مرحلہ وزیر اعلی پنجاب کے لئے کسی نرالے اور وکھرے شخص کا انتخاب تھا۔ سردار عثمان بزدار کا نام جولائی کی آخری ساعتوں میں عمران خان کے سامنے آیا، امر واقع یہ ہے کہ اگلے ہی لمحے کپتان اس نام کو رد کر چکے تھے۔ یہ نام کیوں منظر عام پر آیا اس کی کیا اہم وجوہات تھیں، قارئین بخوبی واقف ہیں۔ عرض یہ تھی کہ انہی دنوں جب بنی گالہ کی ایک خوشگوار شام عمران خان تحریک انصاف کے ایک نو منتخب نوجوان ایم پی اے کو مبارکباد دے رہے تھے تو عمران خان کا وفادار پالتو کتا ان کے قدموں کے پاس اٹکھیلیاں کر رہا تھا، کبھی آنکھیں موند لیتا تو کبھی جاگ اٹھتا، کبھی نیم مدہوش تو کبھی انتہائی ہوشیاری سے چست، گویا وہ اپنے باس کے دل کے اندر اٹھنے والے سیاسی تلاطم اور فیصلہ سازی کی رم جھم کے رنگ خوب بھانپ چکا ہو۔

Read more

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے پیسے لینے کا کیس

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کروڑوں روپے کے مبینہ مالی بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو مشکلات کا سامنا۔

سرکاری افسران اور ان کی بیگمات سمیت 453 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 500 کے قریب سرکاری افسران کے کیسوں کا فیصلہ تاحال نہ کیا جا سکا۔ تحقیقات کے دوران اب تک 16 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ملزمان سے برآمد بھی کر لی گئی ہے۔ ملزمان کی تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ ایف آئی آر سندھ جبکہ دوسرے نمبر پہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے خلاف درج ہوئی ہیں، فہرست میں تیسرے نمبر پہ خیبر پختونخوا جبکہ چوتھے نمبر پہ پنجاب کے سرکاری ملازمین ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Read more

چونیاں کے بچوں کا قاتل کیسے پکڑا گیا؟

چار بچوں کے قاتل سہیل شہزادہ کو کس طرح اور کن شواہد کے تحت گرفتار کیا گیا، کیا سہیل شہزاد کو ڈین این اے کے آخری بیچ میں شامل کیا گیا تھا؟ روزنامہ دنیا حقائق سامنے لے آیا۔ 6 رکنی کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم جب چونیاں پہنچی تو گہرے گڑھے میں الٹی بچے کی لاش پڑی تھی، لاش کے پاس جوتے کا نشان موجود تھا جسے فرانزک ماہرین نے محفوظ کرلیا۔ لاش ملنے کی جگہ کے 50 میٹر کے اندر بچوں کی دو کھوپڑیاں اور 136 کے قریب ہڈیاں ملیں۔

Read more

دھمکی ملی ہے کہ میڈیا سے بات کی تو بچوں سے نہیں ملنے دیں گے: مریم نواز

موبائل کا ریکارڈنگ والا بٹن آن کرنے کو تھا اورمریم نواز سے پوچھنے ہی والا تھا کہ ”جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آپ کا کیا رد عمل ہے“۔ مریم نواز نے کہا کہ ”میں میڈیا سے گفتگو نہیں سکتی“۔

Read more

پرویز مشرف سے سنگین غداری کے مقدمے میں پوچھے جانے والے سوالات

سابق صدر پرویز مشرف کے سنگین غداری کے مقدمہ کی سماعت دو مئی کو ہوگی۔سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے پیش ہونے کی صورت میں دو درجن کے قریب سوالات پوچھ سکتی ہے۔ متوقع سوالوں کی کاپیاں پرویز مشرف کی قانونی ٹیم اور پروسیکیوشن ٹیم کے حوالے۔ مندرجہ ذیل سوالات پرویز مشرف سے پوچھے جائیں گے

Read more

سانحہ ساہیوال کی فرانزک رپورٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ ساہیوال کی فرانزک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ سانحہ ساہیوال میں پولیس اہلکاروں نے شواہد مٹانے کی کوشش کی جس کا فرانزک رپورٹ میں بھید کھل گیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سانحہ ساہیوال کے بعد خفیہ طور پر فرانزک ماہر سے رابطہ کیا گیا اور پوچھا گیا کہ سانحہ ساہوال کے شواہد کو کس طرح مٹایا جاسکتا ہے؟ پولیس کی جانب سے فرانزک ایکسپرٹ سے خفیہ رابطے کے لئے ایک سپاہی کی ڈیوٹی مختص کی گئی تھی جو گاہے بگاہے اس سانحہ سے بچاؤ کے لئے فرانزک ایکسپرٹ سے رابطے کررہا تھا اور رپورٹ اپنے اعلی افسر ان کو پہنچا رہا تھا۔

ایسے فرانزک ماہر سے رابطہ کیا گیا جو اپنی فیلڈ کا ماہر سمجھا جاتا ہے اور اس کا تعلق اسلام آباد ہے اور وہ ایک سرکاری تحقیقاتی ادارے میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ فرانزک ماہر نے روزنامہ دنیا کو اپنا نام نہ بتانے پر تفصیلات سے آگاہ کیا کہ پولیس کی جانب سے خفیہ طور پر رابطہ کیا گیا اور پوچھا گیا کہ اگر ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر ( ڈی وی آر) کی ہارڈ ڈرائیو تبدیل کردی جائے تو کیا حقائق پر پردہ ڈالنے میں کوئی مدد مل سکے گی۔

Read more