صحافت اور دھندا

انفارمیشن کی نشریات سے وابستہ لوگوں بالخصوص خبریں دینے والوں کو اپنی کریڈیبلٹی کی بڑی فکر ہوتی ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پوری تحقیق کے بعد کسی بھی ایشو کے زیادہ سے زیادہ پہلوؤں کا احاطہ کریں۔ یہ کافی جاں گسل عمل ہے، ایسی خبر بڑے زور دار اثر کے ساتھ منظر عام پر آتی ہے۔ اس خبر سے بحثیں پھوٹتی ہیں اور پھر سماج کی نچلی تہوں تک ڈیبیٹ منتقل ہوتی ہے۔ سوالات ابھرتے ہیں اور

Read more

عورت مارچ اور چسکا بازی

بہت سے مسائل کمیونیکیشن گیپ کے بھی ہیں۔ عورت مارچ کے پوسٹرز پر لکھے نعروں، مطالبات اور سوالات کے معاملے میں یہی ہو رہا ہے۔ شہری و دیہی سماج کے تضادات بھی ان مغالطوں کا سبب ہیں۔ جدید ڈیجیٹل گیجٹس سے ربط اور انٹرنیٹ ایکسپوژر کا فرق بھی ایک عنصر ہے۔

Read more

”شہر ہو تو ایسا ہو، عاشق ہوں تو ایسے ہوں“

”کسی بھی بڑے آدمی کی زندگی کا جائزہ لیں، معلوم ہو گا اسے جن چیزوں نے بڑا بنایا اس میں اس ماحول کا بہت دخل رہا جس میں وہ پروان چڑھا۔ “ کتاب کے آخری صفحات میں درج یہ جملہ اس کتاب کی اشاعت کے محرّک کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ لاہور سے بے پناہ محبت کرنے والے ایک صحافی کی کتاب ہے۔ نام ہے ”لاہور: شہر پرکمال“ اور یہ تذکرہ ہے لاہور کے تین عشاق کی لاہور سے جڑی یادوں کا۔

اردو کے تین قدآورادیبوں کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی اور کنہیا لال کپور کو حالات کے جبر کے تحت یہ شہر چھوڑنا پڑا لیکن ان کا دل عمر بھر اس شہر کے محلوں، بازاروں اور گلیوں میں اٹکا رہا۔

Read more

اسلامی یونیورسٹی میں سیکولر ازم اور اسلام پر مکالمہ

اچھی بات یہ ہوئی کہ جماعت اسلامی کے افکار پر کاربند طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے مکالمے کی جانب توجہ دی ہے۔ ان کے ہاں کیمپسز میں سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کی روایت تو موجود تھی لیکن نظریاتی حریفوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی مثالیں نہ ہونے کے برابر تھیں۔ زمینی حقائق میں جس تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے، اس صورت حال میں جمعیت نے محسوس کیا کہ نئی یا تنقیدی آوازوں کو ایڈریس کیا

Read more

فاروق حیدر لیکس اور سردار عتیق کی سیاست

راجہ فاروق حیدر کی لیک کی گئی آڈیوز پر اخلاقی حوالوں سے بے شمار سوالات اٹھائے جا چکے۔ اُن کے سیاسی حامیوں میں سے بھی بہت سوں نے یہ تسلیم کیا کہ ان کے الفاظ کا انتخاب کافی ’آزادانہ ‘ تھا، عہدے سے جڑی حساسیت کو دیکھا جائے تو یہ اور بھی غیر محتاط تھا ۔ خودفاروق حیدر نے بھی ان الفاظ سے انکار نہیں کیا ۔ان کے اِرد گرد رہنے والوں نے البتہ تاویلیں کرکے صورت حال کو سنبھالنے

Read more

لوگوں کی شکایتیں اور سوشل سائٹس

بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے پائے گئے ہیں کہ ہم نے نیوزی لینڈ دہشت گردی کے واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی تو ہمارا ٹویٹر اکاونٹ لاک کر دیا گیا۔ ان کے لیے عرض یہ ہے کہ تشدد کی ویڈیو سوشل سائٹس کے کمیونٹی اسٹینڈرز کے خلاف ہوتی ہے۔ اسے لیے وہ اسے ہٹا دیتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے یہ کہا کہ اگر یہ حملہ چرچ پر ہوتا تو ویڈیو نہ ہٹائی جاتی۔ میرا خیال ہے تشدد پر مبنی ویڈیو

Read more

ڈان لیکس کی سچائی اور نان اسٹیٹ ایکٹرز

حُب الوطنی اور دیانت کی ‘ٹکسال’ میں سے ڈھل کر آنے والی نئی حکومت نے کالعدم جہادی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے رشتہ دار مفتی عبدالروف اور بیٹے حماد اظہر سمیت 44 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے لوگ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے حالیہ کریک ڈاون کے بعد جماعت الدعوۃ اور جیش محمد نے اپنے سب دفاتر اور

Read more

ریڈیو سے جڑی میرے بچپن کی یادیں

ابھی کل ریڈیو کا عالمی دن گزرا۔ مجھے اپنے گھر موجود چاکلیٹ براون رنگ کے کور والا نیشنل پیناسونک کمپنی کا تھری بینڈ ماڈل (R-312) ریڈیو نہیں بھولے گا جس پر ابو بی بی سی اردو سروس اور وائس آف امریکا (VOA Urdu) کے پروگرام سنتے تھے۔ ویسا ایک ریڈیو میرے تایا کے پاس بھی تھا۔ گاؤں میں دو مکینک تھے جن کی لیبارٹری میں وہ ریڈیوکئی بار زیرعلاج رہ چکا تھا۔ اس کی ہمت تھی پھر بھی چلے جاتا

Read more

ابوعلیحہ! ویلکم بیک

پاکستان میں آزادی اظہار کے امکانات محدود تر ہورہے ہیں۔ ابھی دو دن ہوئے ایک شخص کی تصویر دیکھی تو دِل دہل گیا۔ یہ علی سجاد شاہ تھے جنہیں فیس بک اور ٹویٹر پر ان کے مداح ”ابو علیحہ‘‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ ابو علیحہ فیس بک پر اپنے برجستہ اور کٹیلے تبصروں کے تعلق سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت اور پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ خاص طور پر خفیہ ایجنسیوں پر کھلی تنقید کرتے

Read more

نواز شریف کے بیانات اور پاکستانی میڈیا

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں۔ وہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سیاست کے لیے تاحیات نا اہل ہونے کے بعد آج کل احتساب عدالت میں باقاعدگی سے پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ اب تک وہ 65 سے زائد بار عدالت کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ میرے خیال میں اپنی حکومت کے دوران وہ اسمبلی میں اس کے نصف کے برابربھی حاضریاں نہیں دے سکے۔ نواز شریف ہر سماعت

Read more

جنرل ضیاءالحق قائد اعظم کی بیٹی دینا واڈیا سے کیا چاہتے تھے؟

قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا 3 نومبر 2017ء کوعمر کی 98 بہاریں دیکھ کر گزر گئیں۔ لوگ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی مختلف تصاویر کے ساتھ تعزیتی پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس موقع پر تنقید کے نشتر بھی چلائے ہیں مگر اطمینان کی بات یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ دینا واڈیا قائداعظم کے انتقال کے بعد سوائے ایک بار کے کبھی پاکستان نہ آ سکیں۔

Read more

ممتاز دانشور اور بائیں بازو کے عظیم رہنما عابد حسن منٹو کا خصوصی انٹرویو (1)

آٹھ دہائیوں پر مشتمل بھرپور تحریکی زندگی گزارنے والے اس شخص سے مل کر لگتا ہے کہ بڑھاپے نے ان کا کچھ نہیں بگاڑا۔ وہ استوار لہجے میں دلیل کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ مکالمے کے دوران وقفے وقفے سے ان کے چہرے پر پھیلتی شگفتہ مسکراہٹ ماحول میں تازگی کا احساس دلاتی ہے۔ یہ عابد حسن منٹو ہیں۔ پاکستان کے ممتاز وکیل اور بائیں بازو کے نمایاں سیاست دان۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سبھی نشیب وفراز انہوں نے

Read more

پرویز رشید دیوتا نہیں، رشی منی ہیں

ہمارے ہاں کچھ بھی نہیں بدلا۔ یہ ایک خاص قسم کی جمہوریت ہے۔ انتہائی محدود اختیارات والی جمہوریت۔ یہ اکثر خطرات کا شکار رہتی ہے۔ اس کے تقدس کی قسمیں کھائیں جاتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی دشمن کو سیاست دان ’’تیسری قوت‘‘ کہتے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے اس حریف کے لیے ’’امپائر‘‘ کا لفظ بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کا پرانا نام ’’مقتدر قوتیں‘‘ ہے۔ یہ جو بھی ہیں بہرحال سمجھا یہ جاتا ہے کہ

Read more