سوات کوہستان کے ”یتیم صحافی“

جس طرح سوات کوہستان کے علاقے خوبصورت ہونے کے باوجود پس ماندہ ہیں، ٹھیک اسی طرح یہاں کے صحافی جس محنت سے قلم کی مزدوری کر رہے ہیں، اتنے ہی پسماندہ ہیں۔ حکومت کی طرف سے تو ان کو بالکل یتیم قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ ان علاقوں کے صحافی یہاں کے پسے ہوئے عوام کا حال دیکھتے ہیں، ان کی آواز سنتے ہیں اور ان کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کی بھی

Read more

ہیجڑوں کا احتجاج اور دانشور غصیلا کا ردعمل

پروگرام ”چونچ بہ چونچ“ میں ایک بار پھر خوش آمدید میں ہوں اینکر اینڈرائیڈ مائیک اور پروگرام آپ براہ راست دیکھ رہے ہیں کیو موبائل کی سکرین پر بذریعہ فیس بک پیج کارتوس نیوز پر۔ میرے ساتھ موجود ہیں ایک بار پھر ”دانشور غصیلا“ اور ایم پی اے ”سیاستے خان“ بات ہو رہی ہے ”ہیجڑوں کے مسائل“ پر۔ جی جناب! سیاستے خان شہر کے ہیجڑوں نے پولیس کی پکڑ دھکڑ کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے اور الزام لگایا ہے

Read more

ممبران اسمبلی اور اختیارات کا تعین

ایک طالب علم لکھاری کی حیثیت سے اپنی الجھن ختم کرنے کی غرض سے سوشل میڈیا پر پوسٹ ٹانک دی کہ ”کیا کوئی اسمبلی ممبر، وزیر یا وزیر اعلی اپنے اختیارات اپنے بھائی، رشتہ دار یا کسی اور کو منتقل کر سکتا ہے؟“ پوسٹ پر قانونی ماہرین نے اپنے سنجیدہ تبصرے اور سیاسی شخصیات نے دلچسپ جگت بازی اور حکومتی پارٹی کے مضحکہ خیز دلائل سامنے آئیں۔ قانونی ماہرین بالخصوص وکلاء صاحبان کی رائے میں آئین پاکستان یا کسی بھی

Read more

جناب! آپ پولیس ہیں، جرگے پر نہیں قانون پر یقین کیجئے

حسن کی دیوی سوات میں حالیہ سیاحتی سیزن کے دوران سیاحوں کے لوٹنے کے پے در پے واقعات کے بعد اہالیان سوات کو شدید ندامت کا سامنا پڑا کہ مہمان نوازی اور سادی مزاجی کے لئے بے مثال وادی میں میں لوٹ کھسوٹ کا رواج کیسے چل پڑا؟ سول سوسائٹی کو یہ شبہ بھی لاحق ہوا کہ کہی شرپسند عناصر ایک بار پھر سازشی چال چلا کر سوات کو بدنام اور سیاحت کو ڈبونے کی مذموم کوششوں میں تو نہیں

Read more

سوشل میڈیائی صحافت اور آزادیٔ اظہار کا مسئلہ

سوات پریس کلب میں صحافتی کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر ایم این اے ڈاکٹر حیدر صاحب نے صحافتی اخلاقیات پر جتنی سیر حاصل گفتگو کی اس سے یوں لگا کہ ایم این اے صاحب پروفیشنلی ڈاکٹر نہیں، بلکہ صحافت کے استاد رہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ صحافت پر قدغن کی مثال ریاست کے ایک مضبوط ستون کو تباہ کرنے جیسی ہے، لیکن جس طرح سے ڈیجیٹل صحافت نے ترقی کی ہے اور آسانیاں پیدا

Read more

کہیں خان صاحب کے ساتھ ہاتھ تو نہیں ہو رہا؟

ہمارے ایک اکثر اپنے سکول کی یہ کہانی سنایا کرتے ہیں کہ ہمارا ایک کلاس فیلو تھا، جو تھا بڑا نالائق، مگر سکول میں اوپر والوں کا بڑا لاڈلا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انتہائی بد زبان اور بد معاش بھی تھا۔ بالآخر اوپر کے آرڈر پر لاڈلے کو ہمارے اوپر مانیٹر بھی مسلط کر دیا گیا۔ تب سے ”نہیں چھوڑوں گا، ایک ایک کو سبق سکھاؤں گا“ جیسی دھمکیوں سے ہمیں ذہنی طور شدید ٹارچر کرنے لگا۔ جب انہوں نے کچھ زیادہ لچا پن دکھانا شروع کر دیا، تو ہمیں اس سے نجات کی کوئی سبیل ڈھونڈنی پڑی۔

دوست کہتے ہیں کہ ایک دن سکول میں کوئی بڑا فنکشن ہونے جا رہا تھا، چوں کہ ہم اسے گرانے کے لئے موقع کی تاک میں بیٹھے تھے۔ اس فنکشن میں تقریری مقابلے ہونے جا رہے تھے۔ یہ ہمارے لئے بڑا موقع تھا کہ اس کی بد زبانی اور بد معاشی کا فائدہ اٹھا کر کر کس طرح منیجمنٹ والوں کی نظروں میں گرایا جائے۔

Read more

دریا کو راستہ دیں اور بڑے نقصان سے محفوظ رہیں

اپنی بات کو آگے بڑھانے سے پہلے ایک عرض ضرور گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ جذبات کی رو میں بہہ جانے کے بجائے زمینی حقائق کو ذہن میں رکھ کر تحریر پڑھ لیجیے، ورنہ یہیں رد کیجئے۔ راقم نہیں چاہتا کہ کڑوا سچ سنتے ہوئے آپ کے جذبات مزید بھڑک اٹھیں اور راقم کو اپنے معزز قارئین سے الجھنے کی نوبت آ جائے۔

قارئین کرام! یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ من حیث القوم ہم اپنی ذاتی مفاد کو قومی اور اجتماعی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، جو بعد میں نہ صرف ملکی مسائل کو بڑھا دیتے ہیں، بلکہ ہماری انفرادی نقصان کا سبب بھی بنتے ہے۔ ایک لمبی تمہید باندھنے سے اپنے موضوع سے ہٹ جانے سے بہتر ہے سیدھا اپنے اصل مدعا کی طرف آتے ہیں۔

قارئین کرام! آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ہماری خوبصورت وادی سوات کس طرح پے در پے آفتوں اور مصیبتوں کی زد میں ہے، لیکن ہم مشکلات سے نکلنے کی کوششیں تو ضرور کرتے ہیں، مگر سیکھنے کی تھوڑی سی بھی زحمت نہیں کر پاتے۔ سوات میں دہشت گردی، فوجی آپریشن، سیلاب، وبائی امراض اور اسی طرح کی دوسری مصیبتوں کا ہم نے بڑی ہمت اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا۔

Read more

کون ہیں یہ لوگ؟

اس تفصیل میں جانے کی چنداں ضرورت نہیں کہ حالیہ وبا نے کس طرح غریب طبقہ کو ایک ایک نوالے کا محتاج بنا دیا۔ حالات سب کے سامنے ہیں۔ لیکن اس وبا نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں۔ ہمارے وہ خدام جو ووٹ اور اقتدار کی جنگ میں ہماری چڈی بنیان تک دھونے سے بھی انکار نہیں کرتے تھے، وہ ”ایک وائرس کے ساتھ جنگ“ میں ہمارا ساتھ دینا تو دور کی بات، ہم سے نظر ملانا بھی گوارا نہیں کر سکتے۔

Read more

منصورہ ”سانوں نہر والے پل تے بلاکے“

لاہور کی انارکلی کی تنگ گلیوں میں دم گھٹنے لگا تو دوستوں نے منصورہ جانے کا مشورہ دیا۔ جب ہم جماعت اسلامی مرکز کے داخلی گیٹ پر پہنچے تو پولیس اہلکار نے مصافحہ کے بعد دریافت کیا کہ کس سے ملنا ہے؟ ہم نے عرض کیا کہ جناب خالی دورے پر آئے ہیں باقی جس شخصیت سے ملنے کا شرف حاصل ہو وہ ہمارے لئے سونے پہ سہاگہ ہوگا۔ پولیس نے بلا اندیشہ ہر عمارت میں گھسنے کی کھلی اجازت

Read more

آئیں ہم بھی اپنا کام کریں

کل سے سوات کوہستان کے نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایتی پوسٹس آرہے ہیں کہ ”کوہستان قومی اتحاد“ کے نام سے کوئی تنظیم بنی ہے اور جس کی بنیاد ہی سوات کوہستان کی تذلیل کی سبب بنی۔ پوسٹس پر کئی دوستوں نے ٹیگ بھی کیا کہ اور درجہ ذیل باتوں پر سینہ پیٹتے رہیں۔ یہ کہ حلف برداری سے قبل بہت سے گاؤں کو نظرانداز کیا گیا اور مخصوص علاقے کے مخصوص لوگوں نے سوات کوہستان کا نام

Read more

سفرنامہ پبلک ٹرانسپورٹ

مملکت خداداد میں پبلک ٹرانسپورٹ ہمیشہ ذہنی کوفت کا سبب رہتی ہے، ایسا بھی نہیں کہ سب کے لئے ہو، بس راقم کی بدنصیبی سمجھ لیجیے کہ یہ ٹرانسپورٹ الٹا ہم پہ سوار ہوجاتی ہے اور وہ بھی خاص ذہن کے مرکز ثقل پر۔ اور اس بات کا دکھ بھی نہیں کہ راقم کے پاس ذاتی گاڑی نہیں، زہے نصیب کہ وطن عزیز کے تو وزیروں اور مشیروں کے پاس بھی ذاتی گاڑیاں نہیں ہوتیں، اس لئے بمع تیل و

Read more

ٹماٹر بحران پر ایک مقالہ

اپنے بیان کردہ کو حرف آخر سمجھتا ہوں اس لئے مقالے کے دفاع کی چنداں ضرورت نہیں۔ بڑے بڑے شعراء، ادیبوں، علماء و مشائخ کے تبصروں اور آراء کے بعد واضح، بلکہ روز روشن کی طرح عیاں ہوچکا ہے کہ ٹماٹر کو حکومت نے جان بوجھ کر نایاب کردیا ہے۔ ہماری تحقیق کے بعد مصدقہ خبر ملی ہے کہ بدنام زمانہ بدزبان وزیر فواد چوہدی کی سربراہی میں ایک اعلی حکومتی کمیٹی نے حکومت شغلیہ کے اہم بدزبان و بدتمیز

Read more

پنجاب حکومت سن لے

اس ریاست نے ہم کوہستان کے باسیوں کو تعلیم، روزگار، اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا۔ اس ریاست نے اعلی یونیورسٹیز، میٹرو، ایکسپریس ویز، صحت کے مراکز، اور روزگارآپ پر نچھاور کردیے، سلام پیش کرتے ہیں اس ریاست کو ”ہم نہ سہی ہمارے بڑے بھائی“ کو تو ان کے حقوق مل رہے ہیں اور وہ راحت میں ہے۔ دہشت گردوں نے ہماری گردنیں کاٹیں، ہمارے خون کی ندیاں بہائی گئیں، ہمارے بچوں کو سکولوں کے اندر اور بزرگوں کو

Read more

سوات کوہستان میں خیبر بینک کیوں نہیں؟

ابھی فیس بک پر کالام کے دوست کی آہ بکاہ والی پوسٹ پڑھنے کو ملی، جس میں بینک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے خوار وذلیل ہونے کی داستان بیان کی گئی تھی۔ یقینا یہ ایک انتہائی بڑا مسئلہ ہے جو ہمارے منتخب نمائندوں نے مکمل طور پر پس پشت ڈال دیا ہے۔ گذشتہ دور حکومت میں جناب مظفر سید صاحب جوکہ وزیر خزانہ تھے، کالام میں ایک جلسے میں وعدہ کرچکے تھے کہ آپ کے لئے خیبربینک بنائیں

Read more

سوات کی زبانیں خطرے سے دوچار

اکیس فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یونیسکو نے نومبر 1999 کو اپنے پیرس کے ہیڈکوارٹر میں مادری زبانوں کے عالمی دن کو منانے کا اعلان کیا۔ مادری زبانوں کو منانے کا مقصد ان چھوٹی زبانوں کو تحفظ اور فروغ دینا ہے جو معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان زبانوں کی معدومیت سے مقامی ثقافت اور اس زبان سے جڑے حقائق بھی معدوم ہوجاتے ہیں۔ اسی لئے یونیسکو نے ذریعہ تعلیم کو بھی مادری زبان میں دینا لازمی قراردیا۔ ترقی یافتہ ممالک میں سرکاری تعلیم مادری زبان میں دی جاتی ہے۔ اس لئے ترقی یافتہ ممالک کا معیار تعلیم بہ نسبت ترقی پذیر ممالک بہت بلند ہے۔

پاکستان میں بھی 74 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ جن میں بڑی زبانوں میں سے پنجابی، پشتو، ہندکو، سرائیکی وغیرہ ہیں۔ لیکن ایسے کئی چھوٹی زبانیں بھی موجود ہیں جن میں سے کئی معدوم ہوچکے ہیں اور کئی کو معدومیت کا خطرہ ہے۔ ان خطرے سے دوچار زبانوں میں سے 7 زبانیں صرف وادی سوات میں بولی جاتی ہیں۔ جن میں پشتو، گوجری، گاؤری، توروالی، کھوار، اشوجو اور بدیشی شامل ہیں۔ مادری زبانوں کے تحفظ پر کام کرنے والے محمد زمان ساگر کے بقول بدیشی زبان ختم ہوچکی ہے، جبکہ اشوجو صرف تین افراد بول سکتے ہیں۔

Read more

عائشہ بیٹی، ہمیں تم پر فخر ہے

سوات کی آٹھ سالہ بچی عائشہ ایاز نے متحدہ عرب امارات میں ”تائیکوانڈو چمپئن شپ“ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، تو ملکی اور غیرملکی میڈیا پر اس ننھی بچی کے نام کا ڈنکا بج گیا۔

ہاں، کچھ حلقوں کی جانب سے یہ شکوہ بھی بجا ہے کہ سوات کا میڈیا صرف برف باری اور سیاحت تک محدود ہے، لیکن ایسی باہمت بچیوں کی حوصلہ افزائی میں میڈیا متحرک رہا۔ جیسا کہ اس سے قبل کھیلوں کے میدان میں نام کمانے والے نوجوان کرکٹر عمران جونیئر اور کِک باکسنگ میں اپنا لوہا منوانے والے یاسین احمد خان کی خوب حوصلہ افزائی کی جا چکی ہے۔ اس طرح اب عائشہ ایاز کی بھرپور کوریج لائقِ تحسین امر ہے۔

Read more

دیر کوہستان کی یاترا

سوات کوہستان میں بولی جانی والے زبان گاؤری اور یہاں کی منفرد ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام کرنے والی غیرسرکاری فلاحی تنظیم جی سی ڈی پی (گاؤری کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام) مادری زبان میں لکھنے والے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی اور نئے لکھاریوں کو سامنے لانے کے لئے سالانہ ”رائٹر ورکشاپ“ منعقد کرتی ہے۔ امسال جی سی ڈی پی نے اس ورکشاپ کا انعقاد دیر کوہستان کے علاقوں تھل اور لاموتئی میں کیا۔ جس کا مقصد دیر کوہستان

Read more

اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

راقم بھی ہمیشہ دیر کردیتا ہے، جیسا کہ بیس نومبر کو ہونے والے ایک سیمنار کا وعدہ ایفاء کرنے میں دیر کردیا۔ دراصل غیرسرکاری فلاحی اداروں ایف ایل آئی (فورم فار لینگویج انشٹیوز) اور جی سی ڈی پی (گاؤری کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام) نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں علمائے کرام، صحافی برادری، ڈاکٹروں، سماجی کارکنوں کے ساتھ راقم کو بھی شرکت کا شرف حاصل ہوا۔ یہ سیمنار پاکستان کے ایک دور افتادہ علاقے کالام میں منعقد ہوا جس میں بچوں کے حقوق اور ان کے فلاح و بہبود کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لئے یہ سیمنار انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔ اس لئے شرکاء نے عہد کیا تھا کہ اس بارے آگاہی کی بیداری میں بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ مگر کیا کریں ”ہمیشہ دیر کردیتا ہوں“ اور آج پورے بیس دن بعد قلم کو جنش دینے کا موقع ملا۔

Read more

پشاور یونیورسٹی، جادو اور ڈنڈوں سے نہیں چلے گی

بلاول صاحب ٹھیک فرمارہے ہیں کہ سیاست گالی، معیشت چندے اور ملک جادو سے نہیں چلتا، نظام کو چلانے کا گر سمجھنا ہوگا، سو روزہ انقلابی حکومت پر جہاں سیاست گالی سے چلانے کا الزام ہے، وہی انہوں نے تعلیم بھی گولی سے چلانے کی ٹھان لی ہے۔ آغاز پشاور یونیورسٹی سے کیا گیا جہاں جائز مطالبات کے لئے پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پرایسے ڈنڈے برسائے کہ درجنوں کو لہولہان کردیا گیا۔ بیسیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ معاشی

Read more

سراج الحق وکٹ کے بالکل سامنے سے کھیل رہے ہیں

جب سے مولانا فضل رحمن صاحب نے ریاستی اداروں کی طاقت سے یک طرفہ انتخابات کو (بظاہر) متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے، لیکن حقیقت میں (ذاتی طور) مسترد کردیا اور تحریک چلانے کا اعلان کیا، مگر باوجود متحدہ مجلس عمل کے صدر کے فیصلے کے سراج الحق صاحب نے اسمبلیوں میں جانے کا اعلان کیا تو ہم جیسے ظاہری چیزوں کو دیکھنے والے ششدر رہ گئے کہ یہ سراج صاحب تو عمران خان کے اس الزام کو سچ

Read more

مفاد عامہ اور سوات کوہستان کے نوجوان

تنظیم نوجوانان اشو مٹلتان کی جانب سے افطار ڈنر پارٹی میں ساتھیوں سمیت مدعو کیا گیا تھا۔ اس تنظیم کے حوالے سے چند ہفتوں پہلے دوستوں سے سنا تھا کہ مٹلتان اور اشو کے چند نوجوانوں نے اس پسے ہوئے طبقے کی آواز اٹھانے اور مدد کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ ذاتی ابتدائی تاثر یہ تھا کہ سوات کوہستان کے پسماندہ علاقوں کے مسائل نوجوان بھانپ چکے ہیں اور تھوڑے بہت متحرک ہوچکے ہیں، اور یہ خوش آئند ہے، مگر

Read more

جناب! نظام کی بہتری اذیت ہی کیوں بن رہی ہے؟

اداروں اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین اس دھینگامشتی میں عوام کو کچلایا جارہا ہے۔ تبدیلی گروپ کی جنگ اداروں کے ساتھ ہے اور بیچ میں کے پی کے کی عوام، صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ صحت کے ادارے عوامی صحت کے لئے مضر ہسپتالوں میں سیرنج تک نایاب ہوجاتا ہے تو مقامی ایم پی ایز ہسپتالوں میں دبنگ انٹریاں مارتے ہیں۔ اور پھر ناک پر کالی عینک جما کر اور سینے پر سٹیتھو سکوپ لٹکا

Read more