ظاہر پرستی کا رجحان اور ہمارے سماجی رویے

Virtue Signaling ایک ایسا رویہ ہے جس میں کوئی شخص اپنے کردار یا الفاظ کے ذریعے دوسروں کو یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ بہت نیک، با اخلاق یا اصولوں کا پابند ہے، خواہ اس کا رویہ اس کا عکس نہ ہو۔ یہ دکھاوے کی نیکی اکثر رواج، شہرت یا سماجی پذیرائی کے لیے اختیار کی جاتی ہے۔ ایسا طرزِ عمل مختلف معاشروں میں مختلف شکلوں میں نظر آتا ہے، اور ہمارے معاشرے میں بھی یہ انداز

Read more

جلنے والا کا منہ کالا۔ پاکستانی معاشرے کی نفسیات اور سماجی گتھیاں

ایک سادہ سی ریڑھی کے پیچھے لکھی ہوئی عبارت ”جلنے والے کا منہ کالا“ شاید ظاہری طور پر مذاق یا تفاخر لگے، لیکن اس جملے میں پاکستان کے معاشرتی رویے کی ایک تلخ حقیقت چھپی ہوئی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس معاشرے میں ایک عام ریڑھی بان کو بھی یہ خوف لاحق ہے کہ کچھ لوگ اس کی محنت اور چھوٹی سی ترقی سے بھی حسد کریں گے۔ یہ طرز فکر صرف فردِ واحد کا نہیں، بلکہ اجتماعی

Read more

گیم چینجر: وعدے، حقیقت اور ناکامیوں کی داستان

”گیم چینجر“ کی اصطلاح سب سے پہلے 1980 کی دہائی میں امریکی کھیلوں کی دنیا میں سامنے آئی۔ یہ کسی ایسے کھلاڑی یا لمحے کو کہا جاتا تھا جو میچ کا رخ بدل دے۔ وقت کے ساتھ یہ اصطلاح کھیلوں سے نکل کر کاروبار، سیاست اور عالمی امور میں استعمال ہونے لگی، جہاں اسے کسی بھی بڑی تبدیلی یا انقلابی اقدام کے لیے استعمال کیا جانے لگا جو کسی نظام یا معیشت کا دھارا بدل دے۔ ترقی یافتہ ممالک تاریخ

Read more

خاموش بحران: پاکستان کے وہ مسائل جو نظر انداز ہو رہے ہیں

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو بے پناہ قدرتی وسائل، نوجوان آبادی اور جغرافیائی اہمیت کے باوجود عالمی سطح پر متعدد شعبوں میں پسماندہ ہے۔ ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی بجائے، ہم مسلسل بنیادی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی ترقیاتی اشاریے (Human development Index) میں 193 ممالک میں سے 168 ویں نمبر پر ہے۔ یہ درجہ بندی تعلیم، صحت اور آمدنی جیسے عوامل پر مبنی ہوتی ہے۔ افسوسناک

Read more

مٹن اور پاکستانی قوم

قوموں کی زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب انہیں قومی وقار اور عزت کو سامنے رکھے ہوئے بلند کردار کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے لیکن جب پاکستانی قوم کے سامنے عید کا مٹن آتا ہے تو کیا عزت کیا وقار اور کیا کردار، بس آر یا پار۔ جب بھی قربانی کی عید قریب آتی ہے، قوم ایک عجب جذباتی کیفیت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ گویا پورا ملک قومی جذبات کو فریزر میں رکھ کر صرف مٹن کے گرد

Read more

سترہ سالہ چیخ: ہم کب جاگیں گے؟

حال ہی میں پاکستان میں ایک سترہ سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل نے پوری قوم کو افسردہ اور پریشان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے افسوس اور غم کا اظہار کیا، مگر یہ واقعہ محض ایک المناک خبر نہیں بلکہ ایک بہت بڑے سماجی بحران کی علامت ہے۔ ایک معصوم، خواب دیکھنے والی لڑکی کو اس کی آن لائن موجودگی، اظہارِ خیال اور خود اعتمادی کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

Read more

مارکیٹنگ کا جوہر۔ احساسات، تجربات اور وعدے

مارکیٹنگ کا اصل مقصد صرف مصنوعات کو فروخت کرنا نہیں بلکہ صارف کے دل و دماغ کو جیتنا ہے۔ آج کے دور میں جب ہر طرف اشتہار بازی کا شور ہے اور ہر کمپنی اپنی مصنوعات کو بہتر، سستا یا جدید ترین قرار دے رہی ہے، تو وہ برانڈ کامیاب ہوتا ہے جو صرف پراڈکٹ نہیں، بلکہ ایک احساس، ایک امید، ایک تجربہ، اور ایک تاثر بیچتا ہے۔ صارفین اب وہ نہیں رہے جو صرف قیمت یا معیار کی بنیاد

Read more

پاکستان میں جنریشنل مارکیٹنگ: ایک نئی جہت

پاکستان میں جنریشنل مارکیٹنگ ایک تیزی سے ابھرتا ہوا رجحان ہے جو صارفین کی عمر، رویوں اور طرزِ زندگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مارکیٹنگ کی حکمتِ عملی طے کرتا ہے۔ یہ تصور اس بات پر مبنی ہے کہ مختلف عمر کی نسلیں مختلف سوچ رکھتی ہیں، ان کی ترجیحات اور ذرائع ابلاغ کے استعمال کے طریقے الگ ہوتے ہیں، اور وہ مختلف انداز سے مصنوعات یا خدمات کو قبول کرتے ہیں۔ پاکستان جیسے کثیرالنسلی اور ثقافتی معاشرے میں جہاں شہری

Read more

فوری خوشی یا پائیدار کامیابی

انسانی رویے اور کامیابی کے درمیان تعلق کو سمجھنے کے لیے کئی نفسیاتی تجربات کیے گئے ہیں۔ انہی میں سے ایک مشہور تجربہ ”مارش میلو تجربہ“ ہے، جسے 1970 کی دہائی میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر والٹر مشیل نے انجام دیا۔ اس تجربے میں چھوٹے بچوں کو ایک کمرے میں بٹھایا گیا اور ان کے سامنے ایک مارش میلو رکھا گیا۔ بچوں کو یہ آپشن دیا گیا کہ اگر وہ چاہیں تو مارش میلو فوراً کھا سکتے ہیں، لیکن اگر

Read more

فیڈبیک: ترقی کا زینہ یا مایوسی کا باعث؟

ہم جو بھی کام کرتے ہیں، وہ کسی نہ کسی طرح ردعمل کو جنم دیتا ہے، جسے فیڈبیک کہا جاتا ہے۔ یہ فیڈبیک ہمیں مختلف مراحل پر ملتی ہے، جیسے کام کے دوران، کام کے اختتام پر، یا کام کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات پر۔ فیڈبیک کبھی مثبت ہوتی ہے، جو ہمیں مزید حوصلہ دیتی ہے، اور کبھی منفی، جو ہماری غلطیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ مثبت فیڈبیک ہمارے اندر خود اعتمادی پیدا کرتی ہے اور ہمیں اپنی

Read more

پاکستان کے قومی لمحاتِ فکریہ

کچھ اصلاحات اپنے استعمال اور تعدد کی وجہ سے زبان زدِعام ہوجاتی ہیں اور بعض اوقات ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ کسی اصطلاح کو کبھی بھی کسی بھی وقت کہیں بھی استعمال کیا جائے تو یہ حالات کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ ایسی ہی ایک اصطلاح ”لمحۂ فکریہ“ ہے اور وطن عزیز پر اس کا اطلاق بھی خوب ہوتا ہے۔ پاکستان کی چھہتر سالہ تاریخ میں کسی بھی وقت کسی بھی معاملہ میں اس اصطلاح کو استعمال کیا جاسکتا

Read more

نئے سال کی خوشیاں 2024

پچھلے دنوں ایک دلچسپ خاکہ دیکھنے کوملا جس میں ایک طرف کچھ لوگ پر جوش طریقے سے جشن منا رہے ہیں اور ہلہ گلہ کرتے نظر آرہے ہیں اور دوسری طرف دو ایلیین (خلائی مخلوق ) ایک دوسرے سے مکالمہ کر رہے ہیں۔ ایک پوچھتا ہے کہ اس سیارے کی یہ مخلوق کس بات کی خوشی منا رہی ہے، دوسرا ایلیین جواب میں کہتا ہے کہ میری معلومات کے مطابق ان کے سیارے نے سورج کے گرد ایک چکر مکمل

Read more

FOMO, FOBO & JOMO

بزنس اور مارکٹنگ کا طالب علم ہونے کے ناتے ان شعبہ جات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں میری دلچسپی رہتی ہے۔ اکیسویں صدی کی دو دہائیوں میں مارکٹنگ کا شعبہ بہت تیزی سے تبدیل ہوا ہے اور دور جدید میں کامیاب کاروبار کا تصور مارکٹنگ کے بغیر ناممکن ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ کے ترقی اور سوشل میڈیا کے غیر معمولی عروج نے تمام شعبہ جات کی طرح مارکٹنگ کے رجحانات کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

Read more

اعلانِ عید، منفرد اور حیران کن

”عید تو ان کے لئے ہے جنہوں نے رمضان کے روزے رکھے اور نمازیں ادا کیں، آپ حلفیہ بتائیں کہ آپ نے رمضان کے دوران کتنے روزے رکھے اور کتنی نمازیں ادا کیں؟ آپ کا عید سے کیا لینا دینا۔“

یہ وہ الفاظ ہیں جن کو سن کر میری طرح بہت سے لوگ حیران و پریشان ہوئے ہوں گے۔ ان جملوں نے ان مذہبی تعلیمات اور اقدار، جن پر جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے، ایمان اور یقین رکھتا ہوں، کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا۔ جو تھوڑا بہت مطالعہ مجھ جیسے کم علم انسان کو کرنے کی توفیق ہوئی اور جن اسلامی تعلیمات سے مجھے متعارف کروایا گیا یا کم از کم جو مجھ جیسے گنہگار کو یاد رہیں، ان سے تو کبھی اس پہلو کا ادراک نہیں ہوا کہ آپ سے یہ سوال آپ کی زندگی میں پوچھ لیا جائے گا اور پوچھنے والی شخصیت بہت بڑے عالم ہوں گے اور سر عام آپ کے اعمال کا حساب لیا جائے گا اور جس کا مقصد آپ کی تذلیل کرنا اور عوام الناس کے سامنے نیچا دکھانا ہوگا، یہ واقعہ کم از کم میرے لئے حیران کن ہے۔

Read more

کرونا اور دیسی سائنسدان

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکسینیشن کی تیاری کے سلسلہ میں تحقیق اور جدوجہد جاری ہے اور اِسی رجحان کو زندہ رکھتے ہوئے ہر ترقی پذیر ملک میں سائنسدان اور تحقیقی ادارے اپنی اپنی پہنچ اور قابلیت کے مطابق اس بدبخت وائرس کا علاج تلاش کر رہے ہیں۔ زیادہ کامیابی تو نہیں حاصلُ ہوئی لیکن اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کی ایک طویل فہرست ضرور دستیاب ہوگئی ہے۔ وطن عزیز میں

Read more