دوسرا رخ: پاکستانی صحافی اسلم خان طالبان کا موقف بیان کرتے ہیں

طالبان نے اپنے تمام مخالفین کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے ہرات کے سابق مجاہد کمانڈر امیر محمداسماعیل خان کو اشرف غنی انتظامیہ سے مذاکرات کے لئے نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے کمانڈر محمد اسماعیل خان نے ہرات میں ڈٹ کر طالبان کا مقابلہ کیا تھا اور گرفتار ہونے تک طالبان کو ہرات میں قدم جمانے کا موقع نہیں دیا تھا۔ ہرات میں ملیشیا کمانڈر اسماعیل خان صوبائی گورنر، پولیس سربراہ اور اور انٹیلی جنس چیف کے

Read more

ملک عبدالقادر حسن کے روشن نقوش پا

‎دائرے میں مسافر کا سفر جاری ہے اب کی بار، ‎اسے ملک عبدالقادر حسن کے روشن نقوش پا پر چلنے کا مقدس قرض ادا کرنا ہے ۔ دائیں بازو کے سرخیل عبدالقادر حسن جو وادی سون سکیر سے لاہور کے مطلع صحافت پر نمودار ہوئے تھے، چھا گئے۔ رفعت آپا نے جس وقار اور عزیمت سے ملک صاحب کا ساتھ نبھایا اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ وہ خود بھی بے مثل لکھاری اور ادیب ہیں لیکن انہوں نے اپنے

Read more

12 اکتوبر 99 کا سنسنی خیز ڈراما

”یہ 2017 ء میں آج کے دن“ نوائے وقت ”میں شائع ہونے والا کالم ہے، جس میں جنرل شاہد عزیز نے راولپنڈی میں رد انقلاب کی سنسنی خیز کہانی سنائی تھی۔ جنرل شاہد عزیز مدتوں سے لاپتا ہیں۔ کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں امریکی فوج سے لڑتے ہوئے ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔“

‎کامل 18 برس بیت چکے ہیں، 12 اکتوبر 99 ء سے 12 اکتوبر 2017 ء تک طویل سفر تمام ہوا۔ لیکن المیہ ڈراما ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ لگائے ہوئے زخم، ہنوز ہرے ہیں۔ بہت سے کردار منظر سے ہمیشہ کے لئے محو ہو چکے ہیں، لیکن اس المیے اور طربیہ، سنسنی خیز ڈرامے کا مرکزی کردار جناب نواز شریف، آج بھی پوری طرح بروئے کار ہے۔ وہ جرنیل مشرف، ٹھمکے لگاتا، دادرے اور ٹھمریاں گاتا، چہار دانگ عالم میں پاک فوج اور پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔

Read more

اب ایک نیا میزائل ساز، اسحق ڈار ‏

بیک انجینیئرنگ کر کے امریکی میزائل ٹام ہاک کی نقل کرنے کے دعوے پر بات ختم نہیں ہو رہی تھی کہ جناب اسحق ڈار بھی دیوانہ وار میدان میں کود پڑے ہیں۔ جناب نواز شریف نے بڑے نپے تلے لہجے میں فرمایا تھا، ”ہمارے میزائل، بیک انجینئرنگ کا شاہکار ہیں۔“ وہ کہنا، ریورس انجینئرنگ چاہتے تھے۔ غالباً یہ واحد راوین ہیں، جن کا انگریزی سے بھی ہاتھ خاصا تنگ رہا ہے۔

اب سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کچھ نئے دعوؤں کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔ ڈار صاحب، ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو ڈانٹتے ہوئے فرماتے ہیں، ”ڈاکٹر ثمر مبارک مند صاحب، غلط بیانی کر رہے ہیں۔ وہ سائنسدان رہیں، پروفیشنل رہیں، سیاستدان نہ بنیں (کیوں کہ سب سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں ) ۔ وہ جھوٹ بول رہے ہیں کیوں کہ (میزائل) گرا تھا، بالکل ہمارے قبضے میں (آ گیا) تھا۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند صاحب کو یہ یاد کروا رہا ہوں کہ دسمبر 1998 ء میں وہ میرے پاس کس کا پیغام لے کر آئے تھے، جب میں فنانس منسٹر تھا ( اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہیں کہ وہ) ، جنرل مشرف کا پیغام لے کر آئے تھے۔ میزائل ٹیکنالوجی کو ڈویلپ کرنے کے لیے، کتنی دیر میں فنڈنگ ہو گی اور میری (شرط) کنڈیشن تھی کہ پوری طرح ایکسپلین (وضاحت ) کی جائے تو ہم (فنڈنگ) کریں گے۔ میرا ایک دن کی ٹوٹل وزٹ تھی (حساس اور خفیہ) جگہ پر میں نے پورا دن گزارا تھا۔ ڈاکٹر ثمر صاحب، مہربانی کر کے سیاست نہ کریں، سیاست سے دور رہیں وہ

Read more

جنرل عثمانی بھی تو ایک جرنیل تھا

جرنیل ایسے بھی ہوتے ہیں۔

جنرل مظفر حسین عثمانی جیسے، درویش صفت صوفی منش اور بے ریا، کہ جب وقت آخر بلاوا آیا تو دوچار سال پرانی نہیں 35 سال پرانی مزدا پر خود ڈرائیو کر رہے تھے بلاوے کا احساس ہوا تو گاڑی بمشکل ٹریفک کے بہاؤ سے نکال کر سڑک کنارے لا سکے اور جان، جان آفرین کے سپرد کردی، جنرل عثمانی، فوج کے ڈپٹی چیف آف دی آرمی سٹاف تھے چار ستارہ، مکمل جرنیل لیکن ایسے دیانت دار کہ 35 برس پرانی مزدا کار خود چلاتے اسے روزانہ مرمت کراتے رہے، اپنے مالک کی رضا پر راضی پہ رضا رہتے چونکہ حال مست صوفی تھے اس لیے ہمارے ذرائع ابلاغ نے بھی زیادہ توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا، یہ دوسرا کالم بھی ’ہم سب‘ میں ہی شائع ہو رہا ہے ویسے بھی جنرل ایم ایچ عثمانی ساری زندگی ذرائع ابلاغ سے پرے پرے دور دور رہے۔

Read more

نواز شریف کے انکشافات اور تاریخ

جناب نواز شریف ایک ایک لفظ تول تول کر بول رہے ہیں وہ عالمی سطح پر اپنے آپ کو ”قابل استعمال“ ثابت کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں اور میزائل بنانے ’بیک انجینئرنگ‘ کرنے والے انکشافات کیے جا رہے ہیں

Read more

کرونا رُت میں سرسبز وشاداب دیہات

‎کورونا وبا سے پنجہ آزمائی شہروں میں کی جارہی ہے لیکن پاکستان کی 75 فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے، وہاں عوام کے تحفظ کے لئے کیا ہورہا ہے؟ دیہات کو نہ بچایا گیا تو معیشت کو بھی کورونا ہوجائے گا جس کے لئے وینٹیلیٹر سے مصنوعی تنفس کا بندوبست بھی موجودنہیں ہے، ’دانے‘ یعنی خوراک اور ’پیسے‘ دونوں ہی ہمارے گاؤں ہمیں دیتے ہیں۔ گاؤں والدین کی طرح ہوتے ہیں جن کا فرض نگہبداشت اور جائز ناجائز ضروریات پورا

Read more

اعداد و شمار کا گورکھ دھندا اور ہمارا کپتان خان

پاکستان میں ڈالر کے ذخائر کیسے بڑھ رہے ہیں۔ یہ معجزہ کیسے ہو رہا ہے۔ کیونکہ ہمارے معاشی و اقتصادی حالات جوں کے توں ہیں۔ دوسرا بڑا ذریعہ خاص طور پر مشرقی وسطی میں اپنا خون پسینہ ایک کرنے والے بے نوا لاکھوں پاکستانی مزدور ہیں۔ ان کے ترسیل زر میں بھی کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔ ہماری برآمدات میں اضافے کی بجائے کمی ہو رہی ہے۔ البتہ لگژری اشیائے صرف کی درآمد میں بظاہر خاطر خواہ کمی ہوئی

Read more

ٹرانسپرنسی رپورٹ: اصل حقیقت کیا ہے؟

بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف پاکستانی حکومت کو خاطر خواہ کامیابی ملی ہے جسے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرپشن میں اضافے کی کہانی میں بدل دیا گیا یہ رپورٹ 2017 تک کے زمانے کا احاطہ کرتی ہے جسے بے لگام اور منہ زور جنگجو میڈیا نے 2019 تک پھیلا کر تحریک انصاف حکومت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہوتا کچھ یوں ہے کہ مریم میڈیا سیل میں خبر کے ٹکر تیار ہوتے ہیں جو جنگجو

Read more

در مداح فیصل واؤڈا

فیصل واؤڈا کو سزاملنی ہی چاہیے تھی اس کا جرم معمولی نہیں۔ آج کے دور میں سب کے سامنے سچ بول دینا اور پھر ایک ٹی وی کے پروگرام میں سچ اس کھلے انداز میں بے دھڑک بیان کردینا۔ بلاشبہ ایسا جرم ہے جس کی معافی ممکن نہیں۔ منافقت کو بے نقاب کرنا ووٹ کو عزت دینے کے نعرے لگانے والے جب زبان سے بوٹ چاٹنا شروع کردیں پاک فوج کو خلائی مخلوق قرار دینے والے جناب نواز شریف اچانک

Read more

مودی بارے ذاکر نائک کے انکشافات

منفرد اور دل پذیر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک نے چپ کا روزہ توڑا ہے وہ موذی مودی کو بے نقاب کرنے میدان میں نکلے ہیں اب وہ ’کھل نائک‘ کے روپ میں سامنے آئے ہیں قاتل موذی کس طرح کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر وار کر رہا ہے، سازشیں رچا رہا ہے، اس کا چشم کشا انکشاف بے مثل مقرر ڈاکٹر ذاکر نائک نے کیا ہے۔ ہندتوا کی زہریلی سوچ سمجھنے کے لئے ڈاکٹر نائک سے بہتر اور دانشور ہوئی

Read more

نواز شریف کی لندن روانگی میں امریکی کردار

امریکی نواز شریف کو صاف بچا کر لے گئے اس کام میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ”آن بورڈ“ رکھا گیا گاہے کپتان خان کو بڑی مشکلوں سے یہ کڑوی گولی نگلنے ہر آمادہ کیا گیا بھلا ہو نواز شریف کا جس نے شدید بیماری کی اداکاری کرنے سے صاف انکار کر دیا ورنہ ”شوباز شریف“ اور اس کے نوٹنکی ٹولے نے اچھے بھلے نواز شریف قریب المرگ ظاہر کرنے کے لئے ائیر ایمبولنس

Read more

نئی جمہوری تکون کی قیادت

اسلامی دنیا کی قیادت کے لئے جمہوریت کوبنیاد بنا کر نیا سہ رکنی اتحاد تشکیل دیا جارہا ہے، جس میں کوئی عرب ریاست شامل نہیں ہے۔ مدتوں پہلے قازقستان کے صدر نورسلطان نذر بایوف اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسلم اُمّہ کا رہنما قرار دیا جا رہا تھا، لیکن مہاتیر سیاست سے ریٹائر ہو گئے۔ جب کہ نور سلطان نذر بایوف نے وسط ایشیا کی سیاست سے باہر جانا پسند نہ کیا اور وہ بھی خاموشی سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ اب مہاتیر محمد اپنے جانشینوں کی لوٹ مار سے قوم کو بچانے کے لئے دوبارہ میدان میں آئے اور ووٹ کی پرچی کو برچھی بنا کر لٹیروں کو مار بھگایا۔ اُدھر ترکی میں اردگان اور اِدھر پاکستان میں عمران خان منظر پر طلوع ہوئے، لہذا اب ساری امیدیں اس جمہوری تکون سے وابستہ کی جا رہی ہیں۔

Read more