ملائیت کے 73 سال

پاکستان کو بنے 73 سال بیت گئے ہیں۔ ان 73 سالوں میں بحث ہمیشہ یہی رہی کہ پاکستان میں کون سا نظام ہونا چاہیے۔ پارلیمانی یا صدارتی۔ جوں جوں پاکستان کی عمر بڑھتی گئی یہ بحث بھی بڑھتی گئی۔ پچھلی دو دہائیوں سے بحث کا زور اس بات پر رہا کہ پاکستان کو تباہ کس نے کیا۔ جمہوریت نے یا آمریت نے۔ سیاسی جماعتیں آمریت کو جی بھر کر گالیاں دیتی ہیں لیکن اقتدار کی خواہش ان سب سیاسی جماعتوں

Read more

کرونا عذاب نہیں، پاکستان پر کبھی عذاب نہیں آ سکتا

سن 2005 میں جب زلزلہ آیا اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ کشمیر میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا تو ایک دن کالج سے واپسی پر بس میں ایک مولوی صاحب کو اس بات پر دلائل دیتے ہوئے سنا کہ پاکستان پر اللہ کا عذاب کبھی نہیں آ سکتا۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ زلزلہ اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے کہ ہم اپنے گناہوں سے توبہ کر لیں وہ غلط کہتے ہیں۔ کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور مسلمانوں پر کبھی عذاب نہیں آ سکتا۔ ہاں اللہ کی طرف سے آزمائش آ سکتی ہے۔

Read more

قادیانی نہ اقلیت ہیں نہ اکثریت

بھارت میں جو کچھ پچھلے ایک سال میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے اس پر عمران خان صاحب اور ان کی ٹیم نے اپنی تقریروں اور سوشل میڈیا پر بہت کچھ کہا ہے۔ ہر دوسرے دن وہ اس طرف عالمی دنیا کی توجہ دلاتے رہتے ہیں۔ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ہندوستان میں مسلمانوں سے ہونے والے امتیازی سلوک اور مظالم کی طرف وزیر اعظم اور ان کی ٹیم، خاص کر سوشل میڈیا ٹیم، دنیا کی توجہ کھینچنے کا باعث بنی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالات کوئی بھی ہوں، کرونا کی وجہ سے دنیا پریشان ہو یا عالمی منڈی میں کساد بازاری ہو، وزیر اعظم اور ان کی ٹیم بھارت کے مظالم کو بیچ میں لے ہی آتی۔

Read more

کرونا وائرس اور معاشرتی اقدار کا جنازہ

کرونا وائرس نے دنیا کے 160 سے زائد ممالک میں ڈیرے جما لئے ہیں۔ دنیا میں مختلف ممالک نے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یورپ کی ”کافر“ کمپنیوں نے Sanitizers بنانے کی مقدار میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مفت تقسیم کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ لیکن پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سن کر شرم سے سر جھک جاتا ہے کہ مسلمان کہلانے والے کیا کر رہے ہیں۔

Read more

ہمیں عالمی نہیں، پاکستانی مکالمے کی ضرورت ہے

محترم وجاہت مسعود صاحب لکھتے ہیں : ”ہمیں ایک عالمی جمہوری مکالمے کی ضرورت ہے جس میں سیاست، فلسفے، معیشت، سائنس، قانون، تاریخ اور فنون عالیہ کے چنیدہ نمائندے مل بیٹھیں۔ اسے Human Riposte Commission کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔ “ فدوی وجاہت مسعود صاحب سے بالکل متفق ہے لیکن کیا ہمیں اس ”عالمی جمہوری مکالمے“ سے پہلے ”ملکی انسانی مکالمے“ کی ضرورت نہیں؟ عالم کی بات تو تب ہو جب اپنے گھر میں اس کی کوئی مثال

Read more

پاکستان 2020 میں سنگاپور نہیں بنے گا، ایک پورا سنگا پور پیدا کرے گا

ہر سال جب نئے سال کا آغاز ہوتا ہے تو ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ نیک تمناوں کا اظہار ہوتا ہے۔ رسمی طوق سمجھ کر اس کو گلے سے اتارا جاتا ہے۔ پاکستان میں جس بھی سیاسی جماعت کی حکومت ہو اس کی طرف سے ہر آنے والے سال یہ جملہ بولا جاتا ہے کہ ”یہ سال ترقیات کا سال ہو گا“۔ ہر حکومت پچھلے سال کو پاکستان کے لئے مشکلات کا سال قرار دے کر عوام

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام پر بننے والی فلم کے پاکستانی سینما منتظر ہیں

ڈاکٹر عبد السلام کی زندگی اور شخصیت پر بننے والی ڈاکومنٹری فلم اب دنیا کے ہر شخص کی پہنچ  میں آ چکی ہے۔ یکم اکتوبر 2019 سے اس فلم کو مشہور ویب سائٹ Netflix پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اب دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھا ہوا شخص اس فلم کو دیکھ سکے گا۔ Netflix پر آنے سے قبل یہ ڈاکومنٹری فلم دنیا کے مشہور فلم فسٹیولز میں ریلیز کی جا چکی ہے۔ یہ فلم اب تک دنیا

Read more

صفائی اور کچرے کا مسئلہ اور آدھا ایمان

دنیا بھر میں ہر آنے والے دن انسانی زندگی سے متعلق کوئی نہ کوئی نئی تحقیق سامنے آ جاتی ہے اور پھر اس کے مطابق عمل شروع ہو جاتا ہے۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس ساری تحقیق اور حقیقت پر کان دھرتے نہیں اور اگر ان کو سننا گوارا کر بھی لیں تو ان کو ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے کان سے باہر نکال دیتے ہیں۔ اس وقت دنیا کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے

Read more

وادی کمراٹ کیسے پاکستان کا سویٹزر لینڈ بن سکتا ہے

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے انتہاء قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات ساری دنیا سے مختلف ہیں۔ اس کی ایک وجہ دنیا کے تین بلند و بالا پہاڑی سلسلوں کا پاکستان میں ہونا ہے۔ پاکستان کی بد قسمتی رہی ہے کہ اس ملک خداداد کی حسین وادیوں سے ہم وہ فائدہ نہ اُٹھا سکے جو اُٹھانا چاہئے تھا۔ یورپ کے کئی ممالک مل کر بھی سیر و سیاحت کے وہ مقامات پیدا نہیں کر سکتے

Read more

نیوزی لینڈ اس دنیا میں نہیں!

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے واقعہ کو ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ لیکن اس واقعہ کو بھلایا نہیں جا سکا۔ اس کی وجہ؟ جی نہیں اس کی وجہ کسی اسلامی ملک کی اس بارے میں آواز بلند کرنا نہیں اور نہ ہی کسی ”اسلامی تنظیم“ کی لابنگ ہے۔ اس میں مسلمان لیڈروں کا بھی کمال نہیں۔ اس میں علمائے اسلام کا حصہ بھی نہیں۔ اس کا سہرا ایک عیسائی بلکہ ملحد عورت یعنی

Read more

آؤ امن امن کھیلیں

کہتے ہیں کہ کسی ملک میں لکھے جانے والے ناول، بننے والی فلمیں اور ڈرامے اس ملک کی سوچ اور معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں۔ میں اس میں مزید یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ آج کل ہر ملک کا میڈیا بھی اس ملک اور معاشرے کا عکاس ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے ہی قابل افسوس رہے ہیں۔ دونوں ملک ایک سے ہی دو ہوئے لیکن 70 سال سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود بغض کو

Read more

عبد السلام ڈے : ڈاکٹر عبد السلام کا یوم پیدائش اور پاکستان

آج سے 93 سال قبل 29 جنوری کو پاکستان (اس وقت کا متحدہ ہندوستان) کے ضلع جھنگ میں سائنس کی دنیا کے شاہ سوار ڈاکٹر عبد السلام پیدا ہوئے۔ 1979 میں فزکس کے شعبہ میں ان کو نوبل انعام سے نوازا گیا۔ پہلے مسلمان سائنسدان ہونے پر تو بے انتہاء اختلاف ہے۔ ان کے اپنے قول کے مطابق تو وہ مسلمان تھے لیکن پاکستان کے قانون کے مطابق وہ مسلمان نہیں تھے۔ خیر اس بحث کا فیصلہ تو اب روز محشر ہی ہوگا کہ وہ مسلمان تھے یا نہیں۔ لیکن ان کے پاکستانی ہونے پر تو کوئی اختلاف نہیں۔ بلا شک و شبہ وہ پہلے پاکستانی ضرور تھے جنہوں نے نوبل انعام حاصل کیا۔ لیکن افسوس کہ ان سے پاکستانی ہونے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔

Read more

درخت لگائیں! مگر سوچ سمجھ کر

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے چلائی جانی والی مہمات میں اب تک کی سب سے کامیاب مہم میرے خیال میں درخت لگانے کی مہم ہے۔ پورے ملک میں اس مہم کے آغاز سے قبل تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں یہ مہم چلاچکی ہے۔ ”بلین ٹری پراجیکٹ“ کے نام سے چلائی جانے والی مہم کے خلاف آپ کے پاس کئی اعداد و شمار ہو سکتے ہیں۔ کافی معلومات ہو سکتی ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلین درخت نہیں لگائے گئے۔ لیکن ایک بات طے ہے کہ درخت لگائے گئے تھ

Read more

سیاسی پناہ اور ریاست کی ناکامی

چیف جسٹس صاحب کے بقول اگر آسیہ بی بی پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں پناہ لیتی ہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہوگی۔ کیونکہ حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار نے اپنے دورہ لندن کے دوران کیا۔ مجھے چیف جسٹس کی اس سوچ سے بالکل اتفاق ہے۔ کوئی تو ایسا شخص ہے جسے یہ احساس ہوا ہے یورپ یا امریکہ میں سیاسی پناہ لینے والے

Read more

ایک اور ممتاز قادری اور سلمان تاثیر

ہم ایک ایسے ملک کے باسی ہیں جس کی ستانوے فیصد آبادی مسلمان ہے۔ لیکن شاید ستانوے کی ستانوے فیصد آبادی کے اسلام اور عشق رسول پر شک ہے۔ اس ملک میں مسلمانوں کے ہر فرقے نے دوسرے فرقے کے خلاف کفر کے فتوے دے رکھے ہیں۔ آپ ساٹھ فیصد کے ہندو اکثریت کے ملک بھارت میں گاؤ ماتا اور اسلامی شعار کی توہین کی اتنی خبریں نہیں سنیں گے جتنی پاکستان میں ”توہین رسالت“ اور ”گستاخی رسول“ کی خبریں

Read more

ڈاکٹر عبد السلام بنام عاطف میاں!

پیارے عاطف میاں!السلام علیکم ! سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ تم سے ہونے والے برتاؤ کی خبریں آج کل خوب گرم ہیں۔ عالم زیریں میں تمہارے ساتھ جو اسفل سلوک ہو رہا ہے وہ دیکھ اور سن کر چاہا کہ تمہیں چند باتیں کہوں اس لئے یہ خط لکھنے کا سوچا۔ عاطف میاں! تم اس بدسلوک کو دیکھ کر پریشان ہر گز نہ ہونا کیونکہ عالم بالا میں اس سلوک کی وجہ سے تمہاری بلے بلے ہو رہی

Read more

عام انتخابات میں ہمارا انتخاب

ایک بار پھر پاکستان میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس سال بھی تبدیلی کے بلند بانگ دعوےکیے جا رہے ہیں۔ دونوں طرح کے لوگ اس الیکشن میں امیدوار ہیں۔ وہ بھی جو برسوں سے حصہ لے رہے ہیں اور پہلے بھی اسمبلیوں میں رونق افروز ہوتے رہے ہیں۔ دوسرے وہ بھی جو پہلی دفعہ حصہ لے رہے ہیں یا پھر پہلی بار منتخب ہوں گے۔ لیکن ایک سوال بار بار میرے ذہن میں آتا ہے کہ ان عام انتخابات میں

Read more

سوشل میڈیا پر پھیلتی ’’علمی جہالت‘‘

آج کا دور سوشل میڈیا کا دور کہلاتا ہے۔ ہر ایک کی زندگی کسی نہ کسی رنگ میں سوشل میڈیا سے منسلک ہے۔ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، وٹس ایپ وغیرہ کا استعمال ہم میں سے اکثر لوگ کرتے ہیں۔ آج کے دور میں کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کو اپنے ما فی الضمیر کو بیان کرنے کی اجازت نہیں۔ یا پھر وہ حق کے لئے آواز بلند نہیں کر سکتا کیونکہ سوشل میڈیا ہمیں یہ سہولت فراہم

Read more