ارے پاکستان کو خبر کردو

ہمارے گاؤں میں ایک شخص جسے ہم مفتی کہا کرتے تھے ان لاکھوں لوگوں میں شامل تھا جو قیام پاکستان کے موقع پر ہجرت کر کے ہندوستان سے آئے اس نے نہ صرف خود ہجرت کے زخم کھائے بلکہ ہزاروں لوگوں کو نئے وطن آتے ہوئے زندگیاں قربان کرتے اور پھر خون سے بھری ٹرینوں میں بچ کر آنے والوں کو جن کے لباس اپنے پیاروں کے خون سے لتھڑے ہوئے تھے یہ جان کر کہ ”پاکستان آ گیا“ ”پاکستان

Read more

23 مارچ سے 23 مارچ تک

خوش قسمتی سے مسلمان زعماء نے کانگرس کے قیام اور اس کا ساتھ دینے میں مسلمانوں کے لئے مضمر خطرات کو بروقت بھانپ لیا۔ سرسید احمد خان اور سید امیر علی پہلے مسلمان رہنما تھے جنہوں نے مسلمانوں کو ایک الگ قوم قرار دیا اور انہیں کانگرس میں شامل ہونے سے روکا۔ سید امیر علی نے خاص طور پر مسلمانوں پر زور دیا کہ ان کی ایک الگ سیاسی جماعت ہونی چاہیے ورنہ ان کے حقوق کی حفاظت نہ ہو سکے گی۔

مسلمانوں کے لئے الگ جماعت کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نواب آف ڈھاکہ سلیم اللہ خان نے محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کے موقع پر مسلمان رہنماؤں کے اجتماع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کانفرنس کے اختتام پر 30 دسمبر 1906 ء کو ایک اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت نواب وقار الملک نے کی۔

Read more

نظام کی اجتماعی نماز جنازہ ضروری ہے

اللہ تعالیٰ نے جب نافرمانی کی پاداش میں ابلیس کو ملعون اور مردود قرار دیا تو اس پر لعنت برسانے کو حج کا حصہ بنا دیا ، اب لاکھوں حجاج کرام ہر سال تین مقامات پر شیطانوں کو کنکریاں مار کر لعنت برسانے کے عمل کی تکمیل کرتے ہیں اور اس طرح اس کے ”مزید“ ملعون ہونے کی تجدید بھی ہوتی رہتی ہے۔ ایرانی قوم جب اپنے شاہ (رضاشاہ بہلوی) کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی جو اس خطے میں امریکی

Read more

آئیے اللہ کے دروازے پر دستک دیں

اگرچہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے زمین پر اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے اور اسے دنیاوی معاملات میں خودمختار بنا دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق اپنے معاملات چلائے تاہم اللہ تعالیٰ نے معاملات چلانے کے لئے راہ عمل بھی دکھادی اور ان حدودوقیود کا بھی تعین فرمادیا جن سے تجاوز کو نافرمانی قرار دیا اور سزا کی نوید بھی سنادی چنانچہ مشاہدہ یہ ہے کہ بداعمالی کے مظاہروں پر پہلے دست قدرت اصلاح کے

Read more

یوٹرنوں کے بعد

”ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جو امریکہ چاہتا ہے کرلیتا ہے۔“

”اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اس کے پاس طاقت ہے، اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی ہے، عالی دماغ لوگ ہیں، مالی وسائل ہیں، وہ لوگ آئین اور قانون کے اندر رہ کر کام کرتے ہیں اور سب سے بڑی بات کہ وہاں افراد نہیں اداروں کی حکمرانی ہے۔“

”انہوں نے یہ سب کچھ کیسے حاصل کیا۔“

”یہ کہانی بہت خوبصورت ہے اور بہت بد صورت بھی۔ بد صورت کہانی میں بہت سے پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں۔“

Read more

الوداع فاروق بھائی (ڈاکٹر سید احمد فاروق مشہدی)

فاروق میرا بھائی مجھ سے تین سال چھوٹا مگر شباہت سے ہم عمر محسوس ہوتا تھا۔ ہم دونوں میں اتنی مشابہت تھی کہ بعض لوگ پوچھ لیتے کہ آپ ”جڑواں“ ہیں؟ کئی دلچسپ واقعات بھی پیش آئے۔ ایک دفعہ بی زیڈ یو کے طلبا کا ایک گروپ دفتر ”نوائے وقت“ کے مطالعاتی دورے پر آیا۔

ایک طالب علم مجھے وہاں دیکھ کر حیرت زدہ ہوا ، میرے پاس آیا اور بولا ”سر آپ ڈبل ڈیوٹی“ کرتے ہیں؟ میں نے کہا ”مجبوری ہے مگر بتانا مت کسی کو“ کبھی فاروق کے طالب علم اسے کہتے سر آپ کہتے ہیں میں نے کبھی موٹرسائیکل نہیں چلائی ، کل آپ کینٹ بازار میں موٹرسائیکل پر جا رہے تھے۔ اگر مجھے بازار میں کوئی لڑکا یا لڑکی تپاک سے سلام کرتا تو میں سمجھ جاتا کہ فاروق کے سٹوڈنٹ ہوں گے۔ مگر آشنائی کی گرم جوشی نہ پا کر اگلے روز فاروق سے شکوہ کرتے کہ سر، کل آپ نے لفٹ ہی نہ کروائی۔

Read more

آؤ کیفے میں چلیں

مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں تنخواہوں کا ایم پی سکیل لاگو ہوا جس کا بظاہر مقصد مارکیٹ سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا تھا مگر یہ دوستوں کو نوازنے کا بھی ذریعہ بن گیا. اس سکیل کے تحت ”ماہرین“ کی تنخواہیں 10، 20 اور 50 لاکھ ماہانہ تک دی گئیں۔ سرکاری کارپوریشنوں میں بھی تنخواہیں بہت زیادہ ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جس کو چاہتے ایم پی سکیل دے دیتے۔ منہ سے نکلی بات قانون بن جاتی۔ واپڈا کی

Read more

یہ جگر گوشے کن کے ہیں؟

29 جنوری کے اخبارات میں ایک ہولناک خبر شائع ہوئی کہ شیخوپورہ کی 14 سالہ مصباح اقبال ٹاؤن نرگس ہلاک کی سارہ نامی خاتون کے ہاں ملازمہ تھی جو مردہ پائی گئی۔ پولیس کے مطابق اس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے۔ لواحقین کے مطابق مصباح کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ اس کے ہاتھوں پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ یہ صرف ایک مصباح کے خلاف جرم نہیں ہوا، آئے روز اخبارات میں ایسی کہانیاں چھپ رہی

Read more

حکومت کی مدت 4 سال کریں، 14 اگست الیکشن ڈے ہو

جوزف ریبینیٹ بائیڈن جونیئر امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے تخت حکومت پر متمکن ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ نائب صدر کی حیثیت سے 8 سال ( 2009 ء سے 2017 ء تک اوباما کے ساتھ) فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ 1973 ء سے 2009 ء تک ( 36 سال) امریکی سینیٹ کے رکن رہے۔ اس طرح انہیں معمر ترین امریکی صدر ہونے کے ساتھ ساتھ ”سب سے تجربہ کار“ منتظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 78 سالہ جو بائیڈن 20 نومبر 1962 ء کو پیدا ہوئے۔

انتخابی مہم کے دوران ہلکی سی جاگنگ کر کے انہوں نے خود کو ”ابھی تو میں جوان ہوں“ ثابت کرنے کی کوشش کی۔ زندگی میں بہت سے غم اٹھانے کے باوجود وہ مضبوط اعصاب کے مالک ثابت ہوئے۔ ان کی بیوی اور بیٹی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ ایک بیٹا برین کینسر سے انتقال کر گیا۔ (جس کے علاج کے لئے انہوں نے اپنا مکان فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تاہم علم ہونے پر ان کے صدر اوباما نے انہیں مکان بیچنے سے روک دیا اور ایک بھاری رقم انہیں بیٹے کے علاج کے لیے عطیہ کر دی) دوسرا بیٹا کوکین کا نشئی بن گیا جس کی بنا پر اسے نیوی سے نکال دیا گیا۔

Read more

میڈیا: عوام کی دیوار گریہ کو مسمار نہ کرو

پاکستان میں آزادی کے فوراً بعد تحریر و تقریر پر پابندیوں کا آغاز ہو گیا تھا اور بہت سے ایسے شاعر، ادیب اور سیاسی کارکن جو پاکستان آ گئے تھے پابندیوں سے گھبرا کر واپس ہندوستان چلے گئے۔ ان میں عصمت چغتائی بھی شامل ہیں جن کا مشہور قول ضرب المثل بن گیا کہ ’’جہاں بھونکنے کی آزادی نہیں وہاں ہم نہیں رہ سکتے۔‘‘ تحریر و تقریر پر پابندیاں یوں تو ہر دور میں لگتی رہیں مگر بھٹو دور اس ضمن میں بدترین سمجھا جاتا ہے۔ بھٹو بے شک 1973ء کے آئین کے خالق تھے مگر اس کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ بھی اس دور میں قائم ہوا۔

Read more