عظیم کلاسیک گائیک بڑے غلام علی خان پاکستان چھوڑ کر انڈیا کیوں چلے گئے؟

سنہ 1953 میں جب بڑے غلام علی خان انڈیا منتقل ہو گئے تو ریڈیو پاکستان میں ان پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی اور لگ بھگ 56 سال تک ریڈیو پاکستان کو استاد محترم کی لافانی آواز سے محروم رکھا گیا تاہم سنہ 2009 میں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی نے آدھی صدی سے زائد عرصہ کے بعد ریڈیو پاکستان کو اس پابندی سے آزاد کرا دیا۔

Read more

سارا جہاں ملکہ ترنم نور جہاں کا دیوانہ تھا اور وہ اعجاز کی دیوانی

نورجہاں اور اعجاز کی شادی اور دونوں کے رشتے کے بارے میں نگارخانوں میں مشہور ہوا تھا کہ نورجہاں نے اعجاز کو یوں رکھا جیسے ’ہتھیلی کا پھپولا‘، اگرچہ اعجاز نور جہاں کے شوہر تھے لیکن نورجہاں یوں ظاہر کرتیں جیسے وہ ان کے محبوب ہوں۔

Read more

ماسٹر غلام حیدر: برصغیر کو نورجہاں اور لتا جیسی آوازیں دینے والا موسیقار ڈاکٹر سے میوزک ڈائریکٹر کیسے بنے؟

ماسٹر غلام حیدر نے نو دہائی پہلے برصغیر میں فلمی موسیقی کا جو ’ڈی این اے‘ یعنی فنی ہیت اور شکل وضع کی تھی لگ بھگ ایک صدی بعد بھی فلم کا پلے بیک میوزک اجزائے ترکیبی کے لحاظ اسی کا ‘انڈہ بچہ’ ہے۔

Read more

عارفہ صدیقی اور استاد نذر حسین کی کہانی

دنیا کی نظر میں یہ ایک بے جوڑ شادی تھی۔ رنگ ونور کی دنیا کی اپسرااور ساحرہ نے اپنے آپ سے 30سال بڑے استاد سے شادی رچا لی تھی۔ و ہ شخص شکل وصورت سے بھی وحید مراد, محمد علی اور دلیپ کمار سے دور تک مشابہت نہیں رکھتاتھا۔ شوبز سے وابستہ افراد کو عموماََ روپے کا پجاری سمجھاجاتاہے, غازے کی تہیں چہروں پہ سجانے والیاں اپنا اور اہل خانہ کا مستقبل محفوظ بنانے کی غرض سے وڈیروں, جاگیرداروں اور صنعت کاروں سے خفیہ شادیاں رچالیاکرتی ہیں ۔ لیکن اس شادی میں ایسی کسی ’’بیمہ پالیسی ‘‘ کاخیال بھی نہیں رکھاگیاتھا۔

اس نے ریڈیو لاہور میں استاد کو گاتے سنا تو اسے ایسا محسوس ہواکہ جیسے سب کچھ تھم گیاہو۔ استاد کے سروں کا جادو اس پر چل گیاتھا۔ وہ بے خود ہوگئی ۔ اس کی روح اور دل ودماغ اس سے سوال کررہے تھے کیاکوئی ایسے بھی گاسکتاہے؟؟اس نے اسی لمحے فیصلہ کرلیاکہ وہ سب کچھ چھوڑ دے گی۔ لائم لائٹ، اسٹارڈم اور روپے پیسے کوٹھکرانا آسان نہیں ہوتالیکن اس نے سب کچھ چھوڑ کر استاد سے شادی ک

Read more

دلیپ کمار، امیتابھ بچن اور شراب

بر صغیر کے سینما میں شراب اور شرابی کا کردار مستقل ہوتا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے اکثر فنکاروں نے پردہ کے اوپر اور پس ِپردہ بھی مے نوشی کی جس کے باعث ان کی صحت کے ساتھ، ساتھ کیریئر متاثر ہوا۔ مگر دلیپ کمار اور امیتابھ بچن دو ایسے فنکار ہوئے ہیں جنہوں نے شرابی کا کردار ادا کرتے ہوئے الٹا شرابیوں سے داد و تحسین کے ڈونگرے وصول کیے ہیں۔ دلیپ کمار صاحب نے ’’دیوداس‘‘ میں ایک ایسا

Read more

فلمسٹار نرگس اور عابد باکسر کی اصل کہانی؛ صحافی کا آنکھوں دیکھا حال

لاہور کی ایک سرد شام مجھے بھولتی نہیں ہے۔ فلموں کی ڈریم گرل اور تھیٹر کی ڈانسنگ کوئین کہلانے والی اداکارہ پر وحشیانہ تشدد کیاگیاتھا۔ وہ صوفے پر رضائی اوڑھے درد سے کراہ رہی تھی۔اس کا سارا جسم زخموں سے چور تھا۔اس نے اپنا سراونی ٹوپی سے چھپا رکھا تھا ۔تشدد کرتے ہوئے اداکارہ کو دیواروں کے ساتھ پٹخا گیا تھا اور پھر اس کے سر کےبالوں کے ساتھ بھنویں بھی مونڈدی گئیں۔ یہ اداکارہ نرگس تھی جسے پولیس انسپکٹر

Read more

راجیش کھنہ سے یادگار ملاقات

یہ جولائی 2008ء کی بات ہے۔ میرا دوست شعیب عالم جو ایک فلمساز ہے، وہ پاکستان اوربھارت کے فنکاروں کے ساتھ ممبئی میں فلم بنانے میں مصروف تھا۔ مجھے میرے دوست نے کہاکہ میں کچھ دنوں کے لیے فلم کی تیاریوں میں اس کا ہاتھ بٹانے کے لیے ممبئی پہنچوں۔ میں جو ممبئی جانے کے لیے بہانہ ہی ڈھونڈ رہا ہوتا ہوں اپنے دوست کی معاونت کرنے ممبئی پہنچ گیا۔ دو چار روز میں جب میں اپنے ضروری کام نمٹا

Read more

کتاب میں کچھ کالا ہے

مجھے نہیں لگتا کہ ریحام کی کتاب میں عمران کے حوالے سے کوئی انکشاف ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کپتان 1976میں کرکٹ کے میدان میں اترا اور وہ میڈیا کی آنکھ کاتارا بن گیا ۔پاکستان سمیت دنیا کے پاپا رازیوں نے اس کا پیچھا کیااور عمران کی زندگی کا لمحہ لمحہ کیمروں نے بھی محفوظ کیااور اس سے متعلق شہ سرخیاں اخبارات میں بھی جگہ پاتی رہیں۔ اگرچہ ریحام خان کوئی پیشہ ور رائٹر نہیں ہے لیکن اس کی

Read more

شبنم ڈکیتی کیس کی اذیت ناک یادیں

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ملک پر ضیا الحق جیسے ڈکٹیٹر کا قبضہ تھا۔ 14 فروری 1978 کے اخبارات میں سنگین واردات کی خبر شائع ہوئی جو کچھ یوں تھی کہ’’ملک کی ہر دلعزیز اداکارہ شبنم کے ہاں ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات‘‘۔ ملزمان نے رات ڈھلتے کوٹھی ( واقع 9 بی گلبرگ لاہور ) کا محاصرہ کیا صبح 4 بجے کے قریب وہ اندر داخل ہوئے، اداکارہ کے شوہر روبن گھوش اور بیٹے رونی کو مار دینے

Read more

جوا محفوظ ہاتھوں میں ہے

الف لیلوی کہانیوں نے ایک تصوراتی دنیا کو جنم دیا ہے جسے کو ہ قاف کہتے ہیں ۔لاس ویگاس کی پانچ روزہ دلفریب یاترا کے بعد میرا تبصرہ ہے کہ اگر دنیا میں کو ہ قاف نام کی کوئی چیز ہے تو وہ لاس ویگاس ہی ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جہاں سال میں لگ بھگ 310 دن سورج نکلتا ہے اور 365دن رنگ ،رنگوں اور روپ کی برسات برستی رہتی ہے ۔ نہ صرف سرد ریاستوں کی برفباری

Read more

ماں کا لاڈلا اور خلائی مخلوق

رانا ثنا اللہ نے سیاست میں وہی کچھ کردکھایا ہے جو تھیٹر میں طارق ٹیڈی نے کیا۔ طارق ٹیڈی پر الزام ہے کہ اس نے پنجاب کے تھیٹر میں پھکڑ پن شامل کردیا تھا جس سے لوگوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈرامہ دیکھنا بند کردیا اور اسٹیج ڈرامے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ اس ضمن میں قومی اسمبلی میں نون لیگی لیڈروں کی غیر شائستگی کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کرکے اس ناپسندیدہ عمل پر ردعمل ظاہر کردیاگیاہے۔

Read more

ادبی اور سیاسی ہراسگی

جنسی استحصال ایک قدیم عمل اور جدید موضوع ہے۔ گزشتہ کالم میں بھی اس بات کا تذکرہ کیا تھا کہ ویسٹرن ورلڈ میں روشن خیالی کے باوجود ایسے واقعات کثرت سے رونما ہوتے ہیں لیکن وہاں متاثرہ مر د و خواتین بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے جبکہ ہمارے معاشرے میں لب کشائی کا رواج جمہوریت کی طرح نیا ہے ۔ ماہر ین نفسیات نے جنسی ہراسگی کو مختلف درجوں میں تقسیم کر رکھا ہے تاہم کرپشن کی طرح جنسی

Read more

میشا شفیع اور ME TOO

میشا شفیع نے الزام لگایا ہے کہ انہیں علی ظفر نے ایک سے زیادہ مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیاہے۔ ہمارے حکمرانوں پر تو یہ الزام بھی لگایاجاتاہے کہ انہوں نے اس ملک کی اکانومی کو ہراساں کیاہے۔ اگرچہ لغت میں ’’جنسی ہراسگی‘‘ کوئی اصطلاح نہیں ہے لیکن اپنا مافی اضمیر بیان کرنے کیلئے اس کے استعمال پرمعذرت خواہ ہوں۔ میشا کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی ہراسگی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب وہ دوبچوں کی ماں تھیں

Read more

عارفہ صدیقی اور میاں صاحب کو ہیپی اینڈنگ ملے

عارفہ صدیقی کو اس کی دوسری شادی مبارک ہو۔ تاہم میڈیا نے عارفہ کی شادی پر بھی وہی اعتراض اٹھایاہے جو عمرچیمہ نے عمران خان کی تیسری شادی پر کیاتھا۔ عمران خان کی شادی کے لئے کہاگیاتھاکہ عدت پوری نہیں کی گئی ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا عرف پنکی مطلقہ تھیں۔کسی مطلقہ یا بیوہ کے لئے شرعی طور پر لازم ہے کہ وہ اپنی اگلی ازدواجی زندگی کے آغاز کے لئے 4ماہ 10دن تک انتظار کرے۔ عارفہ نے تعبیر علی

Read more