کتاب کا وزن نہیں ہوتا

ہم آج جس دور میں جی رہے ہیں کہا جاتا ہے کہ انسان نے ہر شعبہ زندگی میں جس قدر نئی ایجادات سے زندگی کو سہل بنا لیا ماضی میں کہیں بھی اس کا عکس نہیں ملتا۔ ہم اگر اس ترقی کے پیچھے چھپے محرکات ڈھونڈنے نکلیں تو ہمیں باآسانی دو عوامل ملیں گے اوّل غور و فکر اور دوسرا علم۔ اور ہمیں بحیثیت مسلمان قرآن پاک میں بار ہا جوحکم ملتا ہے تدبر اور غور و فکر کا ہے۔ کسی بھی انسان نے جب پہلی بار اپنے علم اور تجربہ کی بنیاد پر کچھ دریافت و ایجاد کیا ہوگا تو اس کے دل میں یہ خواہش ضرور پیدا ہوئی ہوگی کہ کسی طرح یہ دوسرے لوگوں تک پہنچ سکے اور اگلی نسلوں تک محفوظ رہے تو شاہد اسی خواہش نے ہی کتاب کو جنم دیا ہوگا۔

Read more

بزرگوں کا تبرک لمبی زندگی دیتا ہے

کسی کے بستر پر بکھری ہوئی کتابیں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو خواب کم دیکھتے ہیں، کتاب زیادہ! اُس بستر پر بھی کتابیں بکھری ہوئی تھیں۔ کمرے میں ایک کرسی تھی اور ایک میز۔ ان پر بھی کتابیں دھری تھیں۔ ایک الماری تھی، وہ بھی کتابوں سے بھری ہوئی تھی۔ مجھے وہ کمرا اپنا اپنا سا لگا۔ لیکن میں اُس کمرے میں گھستے ہوئے جھجھک رہا تھا۔ بڑے صاحب کچھ لکھنے میں مگن تھے۔

Read more

ریحام خان کی کتاب کیوں لیک ہوئی؟

کیا آپ نے کبھی بلیک میلنگ کا سامنا کیا ہے‘ ایسی بلیک میلنگ جس کا نتیجہ آپ کی ذاتی رسوائی ہو؟ اس سے بچنے کے لیے عام طور پہ دو کام کیے جا سکتے ہیں۔ پہلا کام یہ کہ بندہ دنیا چھوڑ کے دوردراز علاقوں میں چلا جائے‘ کہیں جنگلوں میں بسیرا کر لے یا پہاڑوں میں ٹھکانہ کرے۔ دوسرا کام یہ ہو سکتا ہے کہ خود کشی کر لی جائے ”نہ ڈھولا ہوسی نہ رولا پوسی‘‘‘۔ ایک تیسرا کام

Read more

کتاب میں کچھ کالا ہے

مجھے نہیں لگتا کہ ریحام کی کتاب میں عمران کے حوالے سے کوئی انکشاف ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کپتان 1976میں کرکٹ کے میدان میں اترا اور وہ میڈیا کی آنکھ کاتارا بن گیا ۔پاکستان سمیت دنیا کے پاپا رازیوں نے اس کا پیچھا کیااور عمران کی زندگی کا لمحہ لمحہ کیمروں نے بھی محفوظ کیااور اس سے متعلق شہ سرخیاں اخبارات میں بھی جگہ پاتی رہیں۔ اگرچہ ریحام خان کوئی پیشہ ور رائٹر نہیں ہے لیکن اس کی

Read more