مزاح کے بادشاہ کرنل محمد خان کی نگری سے ایک فریاد

یہ ہمارے ڈیرے کے سامنے کا منظر ہے۔ اگست کی چلچلاتی دھوپ میں کھڑے درختوں سے آگے، سڑک کے اُس پار ان لوگوں کا جہان آباد ہے، جنہیں زمین کھا گئی۔ ایک قبر کے کتبے پر لکھا ہے ”کرنل محمد خان، مصنف “ …. ہم نے چکوال کے اسی دیہی علاقے میں آنکھ کھولی ہے اور آج بھی یہیں سانس لے رہے ہیں۔ کرنل محمد خان علم، تجربے اور مزاح نگاری میں ہم سے کئی نوری سال بلند تھے۔ البتہ

Read more

مضافات میں صنفی مساوات

پاکستانی میڈیا ہم مضافاتیوں کو باور کراتا ہے کہ اہل شہر خواتین کے حقوق کے سلسلے میں بڑے حساس واقع ہوئے ہیں ۔ خوشی کی بات ہے ۔تعلیم یافتہ اور مہذب لوگوں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے مگر غلط فہمی انہیں یہ ہے کہ ہم اجڈ دیہاتی حضرات عورتوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے جناب والا ! یقین فرمائیں کہ ہم آپ کے ہاں مہذب خواتین کی طرف سے کسی معصوم طیبہ

Read more

حشر گلفشانی کا بہرہ پن

شاہانہ: (ہوم ورک کرتے ہوئے) دادا جان ! سلیکٹیڈ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ حشرگلفشانی: الیکٹیڈ سے مراد وہ نمائندے ہیں بیٹا، جنہیں عوام منتخب کرتے ہیں ۔ سلمیٰ : (حشرگلفشانی کے کا ن میں آلہ سماعت لگاتے ہوئے) یہ سلیکٹیڈ کا پوچھ رہی ہے اباجی! بچوں کو گمراہ مت کریں ۔ حشرگلفشانی: ( کان سے آلہ سماعت اتارتے ہوئے) بچوں کے منہ میں غیر پارلیمانی الفاظ مت دو بہو! تمہاری بیٹی نے جو پوچھا، میں نے بتا دیا۔ بلال:

Read more

جج صاحب کی ویڈیو جعلی ہو سکتی ہے مگر تاریخ نہیں

بے رحم تاریخ کی کوئی مجبوری، مصلحت نہ مفاد۔ اس کے ترازو نے ڈنڈی مارنا سیکھا ہی نہیں۔ تاریخ نے اگرجسٹس منیر کے نظریہ ضرورت کو استنجے کے ڈھیلے سے زیادہ اہمیت نہیں دی تو ذوالفقارعلی بھٹو کے سزائے موت کے فیصلے کو بھی اپنے کوڑے دان ہی کی راہ دکھائی ہے۔ بے غرض تاریخ نے اگر پرویزمشرف کی طرف سے 3 نومبر 2007ء کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو معزول کرنے کا دن ہماری تاریخ کے سیاہ باب

Read more

مشفقی مفتی منیب الرحمن صاحب سے رہنمائی درکار ہے

فواد چوہدری کے ساتھ ہماری کبھی ہماری ذہنی ہم آہنگی نہیں رہی۔ البتہ انہوں نے جو رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کی بات کی اور اس کے مقابلے میں جدید سائنسی طریقے سے قمری کیلنڈرتیار کر کے آئندہ پانچ سال تک کی عیدالفطرکی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، اس نے ہمارے ناپختہ ذہن کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس کے مقابلے میں ہمارے مرشد و ممدوح مفتی منیب الرحمٰن کے فرمان نے ہمیں اور بھی کنفیوژ

Read more

شہباز شریف کا شکایت سیل، حمیرا ارشد اور دو ہمدرد افسر

      ”حمیرا ارشد کو اپنے کمرے میں طلب کرنے والے افسر کی نئی واردات“… ایک تاریخی واقعہ پر "ہم سب” میں خاور نعیم ہاشمی کی یہ تحریر پڑھی تو دلگداز یادوں کے دیے سلگ اٹھے۔ ہم نئی نسل کوقومی تاریخ کے ایک نادر واقعے سے تفصیلاً روشناس کرانے کی غرض سے خاورنعیم ہاشمی کی بات کو بڑھاوا دینے کی سعی کرتے ہیں۔ دلوں کے تارچھیڑنے والے اس واقعے پر 2009ء میں ہم نے وصی شاہ سے معذرت کے ساتھ ایک

Read more

سرد رت کی بارش اور مضافات کا دُکھ

’ سردیوں کی نہایت مدہم رفتار سے رِم جھم بارش ۔ انسان اندر ہی اندر سکڑتا چلا جاتا ہے ۔ گرم لحاف میں لپٹے لپٹے پرانے زخموں کے ٹانکے کھلنے لگتے ہیں ۔ یادوں کے عطر دان سے خوشبو کے مرغولے اٹھتے ہیں اور چار سُو پھیلتے چلے جاتے ہیں ۔ باہر برستی بارش کھڑکی کا کوئی دریچہ کھول کر اندر آ جاتی ہے اور دل کے دالان میں بھی رم جھم شروع ہو جاتی ہے‘ ….یہ جناب عرفان صدیقی

Read more

دوسبق آموزکہانیاں

سینہ بہ سینہ منتقل ہونے والی ایک پرانی کہانی کچھ یوں ہے کہ گیدڑوں کے ایک ناہنجار گروہ نے جاٹ کے کھیت کو نشانے پر رکھ لیا۔ وہ سرِ شام جنگل سے لانگ مارچ کرتے ہوئے کھیت میں وارد ہوتے اور خربوزوں کی ”ضیافت بالجبر‘‘ اڑانے کے بعد رات گئے واپس جنگل کی راہ لیتے۔ تنگ آ کر جاٹوں نے گیدڑوں کے دانت کھٹے کرنے کا منصوبہ بنایا۔ وہ رات کو ڈنڈوں سے مسلح ہوکر کھیت کے قریب چھپ کر

Read more

ملائیشیا کے بارڈرپر رکا ہوا سفر

شوقِ سیاحت کا ایک ناخوشگوارقصہ شاید کبھی عرض کیا تھا۔ مسافروں کو تھائی لینڈ سے بذریعہ سڑک ملائیشیا کا طویل سفر درپیش تھا ۔ لگژری مسافر گاڑی میں درجن سے زائد سیاح سوار ہوئے ۔ ہم دو نیک روحوں کے سوا باقی سب مغربی ممالک کے اخلاق باختہ مردوزن ۔ حیا کے پتلے دونوں درویش لمبی مسافت سے کچھ لطف اٹھانے کے خواہاں تھے‘ مگر حیا سے عاری گور ی چمڑی والے اپنی ذات یا ساتھی میں گم۔ اپنا آپ

Read more

شادی کی مزید اقسام

محرم الحرام سے قبل اپنے ہاں رائج شادی کی چند اقسام عرض کی گئیں۔ اسلامی سال کے ابتدائی دو ماہ گزرتے ہی شادیوں کا سلسلہ وہیں سے شروع ہو گیا ہے، جہاں سے ٹوٹا تھا۔ دنیا میں جیون ساتھی منتخب کرنے کا تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کرتا ایک در فٹے منہ سا طریقہ یہ ہے کہ ادھر دو دل ملے، ادھر دو سَر ایک ہی چھت تلے ایک تکیے پر اکٹھے ہو گئے، یعنی ساتھ رہنے لگے۔ شرم

Read more

مٹی کے گھروندے پر ٹرمپ کی سنگ باری

آپ اہل شہر کو دیہات کی کھلی اور صاف فضا بڑی پسند ہے۔ اس صاف ماحول میں چند دن سانس لینے کا موقع مل جائے تو لگ پتا جائے گا۔ ان کھلی فضائوں میں واپڈا اس جانفشانی سے اپنی گراں قدر خدمات انجام دیتا ہے کہ آپ کا لیپ ٹاپ چلے گا نہ موبائل چارج ہو گا۔ ہم دیہاتیوں سے تو خیر کچھ بعید نہیں کہ دیر سویر ہنگامی سفر کرنا پڑے تو ترنگ میں آ کر سواری کے لیے

Read more

پہلی جنگ عظیم کے سو سال بعد

کرنل محمد خان نے ”بجنگ آمد‘‘ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد اپنی وطن واپسی کا احوال بیان کرتے ہوئے ایک دل چھو لینے والی بات لکھی ہے۔ کرنل صاحب کہتے ہیں کہ وہ گائوں میں اپنے گھر پہنچے تو ان کی ماں جی نے انہیں جی بھر کر دیکھنے کے بعد وہ کچھ کہا، جو صرف ماں ہی کہہ سکتی ہے ”بیٹا اب ساری فوج میں تم ہی بڑے افسر ہو ناں؟‘‘ کپتان نے سوچا کہ وہ سچ کس

Read more

روشن خیالوں کی اقسام

انسان کو با وقار جنس بنانے والے ہر مہذب رویے اور معتبر نظام کی بھد اڑانا ہمارے ”فرائض منصبی‘‘ میں شامل ہے۔ جیسے وسیع القلبی، وسیع النظری، معقولیت، رواداری، برداشت، احترام انسانیت، جمہوریت، لبرل ازم اور سیکولرازم وغیرہ۔ روشن خیالی بھی ایسا ہی ایک مہذب مگر مظلوم رویہ ہے، جسے ہم لوگوں کی بے کراں دانش نے بے حیائی سے تعبیر کر رکھا ہے۔ اسے مسترد کرنے والوں کے علاوہ خود نام نہاد روشن خیالوں نے بھی مقدور بھر شکل

Read more

حکیم حلویؔ کا محبت نامہ

گزشتہ کالم میں ہم نے علامہ حکیم حلویؔنامرادآبادی کولاحق لاتعدادعوارض میں سے فقط ان کے دانشورانہ چال چلن کاتذکرہ کیاتھا۔ان کی عینک سے فکرِاقبالؔ کاجائزہ بھی لیاگیا۔اس پرقبلہ حلویؔ نے ازراہِ کرم ہمیں محبت نامہ بھیجاہے۔ عمیق مشاہدے اور وسیع مطالعہ کی چغلی کھا تا‘فہم و دانش میں گندھاان کا فکر انگیز مکتوب ملاحظہ فرمائیے : محترم کالم نگار!آداب عرض ہے۔حکیم الامت کے افکار کی تعبیروتشریح اورصحت کی میری عاجزانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے پرآپ کاممنون ہوں۔ماشاء اللہ!

Read more

حکیم الیونین کونسل حلوی نے اقبال کو ایڈٹ کر دیا

ہشت پہلو شخصیت علامہ حکیم حلویؔ نامراد آبادی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ چھوٹے بڑے چار دیہات پر مشتمل ہماری پوری یونین کونسل میں ان جیسا ماہر طب، باکمال شاعر، زود فہم دانشور اور نامور محقق پیدا نہیں ہوا۔ آپ نے میدانِ علم و ادب میں اپنا جو مقام مقرر کر رکھا ہے، اسے اندیشۂ نقصِ امن کے پیش نظر بیان نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ اس حقیقت سے پردہ اٹھانے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ آپ برسہا برس سے علم

Read more

تعلیمِ بالغاں کا کلاس روم

ماسٹر صاحب: (کلاس روم میں آکر غصے سے) یہ سب کیا ہے؟ ارے کم بختو یہ کیا حالت بنا رکھی ہے، کمرے کی تم نے، ابے کیوں ہر چیز توڑ کے رکھ دی؟ خانو خاکسار: پریشان نہ ہوں ماسٹر جی! یہ ہم نے ذراسا احتجاج کیا ہے (کلاس میں قہقہہ گونجتا ہے) ماسٹر صاحب: ارے تم لوگوں نے اپنے ڈیسک اور میری کرسی تک توڑ ڈالی اور مجھے کہہ رہے ہو کہ میں پریشان نہ ہوں؟ خیرو بھاگوان: ٹیک اِٹ

Read more

محیر العقول مفروضے

اکیسویں صدی کے ڈیجیٹل عہد میں بھی ما فوق الفطرت، مافوق الفہم اور زمینی حقائق سے کئی نوری سال دور مفروضے ہم گھڑتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اپنے مضحکہ خیز مفروضہ جات کو حقائق اولیٰ کا درجہ دیتے ہوئے یہ بھی چاہتے ہیں کہ آنکھوں اور کانوں والے ان پر اپنی مہر تصدیق ثبت کر دیں۔ اس سے قبل دو کالموں میں ایسے چند مفروضے عرض کیے جا چکے ہیں۔ آج مزید افسانوی مفروضے زیر نظر ہیں۔ مفروضہ ہم نے

Read more

ریاست ڈسٹرکشن کلب نہیں ہوتی!

دکھانے والے کی مرضی ہے‘ چاہے تواپنے گستاخ بندوںکومریخ پرپہنچاکرانہیں وہاںکی پتھریلی چٹانوں کی حقیقت سے روشناس کرا دے۔ دکھانے والے نے دکھایاتونہیں ‘مگراس قلمدارنے سنا ہے کہ برطانیہ میں ایک ہائیڈپارک بھی ہواکرتاہے ۔جو چاہے‘ وہاں جا کرزبان سے اپنے من کی بھڑاس نکال سکتاہے۔ دکھایاتوان گناہ گارآنکھوں کو امریکہ کا ڈسٹرکشن کلب بھی نہیں گیا‘مگرکانوں سے سنا بہت ہے کہ جس کی مرضی ہو‘ اس کا ممبر بنے اور وہاں قیمتی اشیا توڑ کر اپنا غصہ نکال لے

Read more

بازخانی ضابطۂ حیات میں ہماری دلچسپی

پڑھنے والے بھی بادشاہ لوگ ہیں۔ گزشتہ کالم کے آغاز میں عرض کیا گیا تھا کہ ایک کالم جناب بی کے ماچھی کے افکار و نظریات اور حیات و خدمات کا احاطہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، نیز ان کے اوصافِ حمیدہ کے تفصیلی تعارف کے لیے یہ فورم بھی مناسب نہیں کہ اخبار کے یہ صفحات جید دانشوروں کے رشحات قلم کے لئے مختص ہے۔ پھر بھی مہربانوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ ان کی

Read more

بازخانی طرزِحیات:ایک جائزہ

جناب بی کے ماچھی کے افکارونظریات اورحیات وخدمات کااحاطہ ایک کالم میں ممکن نہیں‘سوہم ان کے ایک اجمالی سے جائزے کی روشنی میں اپنے مطلب پرآتے ہیں۔ یادش بخیر! ہمارے بچپن کے دور میں بازخان ماچھی نے کئی برس تک ہمارے ڈیرے پر ملازم کی حیثیت سے اپنی گراں قدر خدمات انجا م دیں۔ مویشیوں کی دیکھ بھال اور زمینداری کے چند امورآپ کے فرائض منصبی میں شامل تھے۔ بدقسمتی سے مرحوم کی طبیعت میں دیانتداری کا خاصا فقدان تھا

Read more

حشر گلفشانی کا بہرہ پن

حشر گلفشانی: (ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گھٹنوں پر طبلہ بجاتے گنگنا رہا ہے) لو، تبدیلی آئی ہے، تبدیلی… سلمیٰ: (کچن سے) ٹھنڈا کرکے کھائیں تبدیلی کے چیمپئن جی۔ حشر گلفشانی: ہائیں! کس نے شیمپئن پی؟ ارے یہ کیسا غیر پارلیمانی الزام لگا دیا تم نے بہو۔ سلمیٰ: (ٹی وی لائونج میں آ کر) غیر پارلیمانی الزام تو آپ لگا رہے ہیں ابا جی! کب سے تبدیلی کا بے سُرا راگ چھیڑ رکھا ہے آپ نے۔ حشر گلفشانی: ارے

Read more

مندرہ بھون ٹریک کی المیہ داستان

سپریم کورٹ میں ریلوے حکام کی ایک مرتبہ پھر سرزنش ہوئی ہے۔ سینئر کالم نگار ملک فدا الرحمن کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قرار دیا ہے کہ ریلوے کی سرکاری اراضی ریاست کی ملکیت ہے‘ جسے بیچنے کامحکمہ ریلوے کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ عدالت میں ریلوے اراضی کے نیلام نہ کرنے اور مندرہ بھون ٹریک کی بحالی کے ایک عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہو

Read more

عشق پیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے

جیسے عبدالحمید عدم نے رندوں کی عاداتِ جمیلہ کی عکاسی کی تھی کہ… ہر آنکھ سے پی لیتے ہیں تھوڑی سی عدم ؔ/ ہم غریبوں میں تکلف کی کوئی بات نہیں، اسی طرح شاعر نے چائے کے عشق میں بدنام ہم ایسے درویشوں کے جذبات کی خوب ترجمانی کی ہے: ہم فقیروں کی طبیعت بھی غنی ہوتی ہے بیٹھ جاتے ہیں وہیں جہاں چائے بنی ہوتی ہے کبھی کسی نادان میزبان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم درویش چائے نوش

Read more

تلہ گنگ کی پگ اورمتنوع سیاست

تلہ گنگ کی سیاست اتنی متنوع اورپیچ دار ہے کہ ایک مرتبہ برادرم سردارغلام عباس خان نے کہاتھا”میرے سر کے بال تلہ گنگ کی سیاست نے سفیدکیے ہیں‘‘…یہاں کی غیور اورخودداراعوان کاری اپنی پگ کے معاملے میں بڑی حساس واقع ہوئی ہے ‘مگرعلاقائی سیاست کے تنوع ہذاکی بناپرمقامی رہنمائوں سے مایوس عوام نے حالیہ عام انتخابات میں اپنی پگ چوہدری پرویزالٰہی کے سرکی زینت بنائی ہے۔ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کی طویل ریاضت ثمربارہوئی اوران

Read more

ایک کہانی… نئی یا پرانی؟ … (آخری حصہ)

اسی شام انتظامی افسران نے گستاخ پٹواری کو ریسٹ ہائوس میں طلب کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چکوال کیپٹن سعید نے کہا کہ اگرچہ میرے اختیارات محدود ہیں مگر تم نے کام ایسا کیا ہے کہ مجھ سے جتنا ہو سکا تمہارا دفاع کروں گا۔ ڈپٹی کمشنر نوابزادہ یعقوب خان نے پٹواری کو الگ کمرے میں بلایا، اپنا پرس نکال کر میز پر رکھ دیا اور کہا کہ اگر میرے کسی دورے پر تم نے کچھ خرچ کیا ہو تو اس میں

Read more

دیتی نہ ایک بال بھی جنت سے تول کر

رہ گئی دشت میں تنہا تو وطن یاد آیا پانی جب پایا ہر اک تشنہ دہن یاد آیا لے کے ہر چیز مدینے سے چلی تھی زینبؓ لاش پر بھائی کی پہنچی تو کفن یاد آیا یہ تاریخ عالم کا سب سے عظیم لانگ مارچ تھا، جو مدینہ سے شروع ہوا اور کربلا کی تپتی ریت کو اپنے کارواں کے خون سے سیراب کرتا شام پہنچ کر ہمیشہ کے لیے ان مٹ نقوش چھوڑ گیا۔ یہ ظلم، نا انصافی، ملوکیت،

Read more

ہماری غیر حاضری‘ ڈیم کی تعمیر اور آرٹیکل 6

موسم کی ادا یہی ہے۔ اسوج کا مہینا آیا ہے تو خزاں بھی دہلیز سے آ لگی ہے۔ ہم دیہاتیوں کے لیے مونگ پھلی کا موسم، جوار کے دن اور باجرے کی رُت لوٹ آئی ہے۔ گزشتہ سال انھی صفحات پر بصد شرمندگی اعتراف کیا تھا، کہ ہمارا ماضی اس موسم میں اپنی ان فصلوں کی حفاظت کرتے گزرا ہے۔ تب ہم اپنی ان گونا گوں مصروفیات کی بنا پر اسکول سے بلا ناغہ غیرحاضر رہا کرتے تھے، بالکل اسی

Read more

روگ کٹے بیماروں کے

سوشل میڈیا پر جناب جبار مرزا کی ایک پوسٹ نظر سے گزری ہے… ”میں ایک ایسے معاشرے سے تعلق رکھتی ہوں، جہاں اپنی بیماری کا یقین دلانے کے لیے مرنا پڑتا ہے‘‘۔ یہ فکر انگیز جملہ ہماری مایہ ناز سنگدلی کی ارفع مثال ہے۔ آج بے نظیر بھٹو کی شہادت پر اپنے کالم ”کیا بے نظیر کے علاوہ کسی نے نہیں مرنا؟‘‘ سے چند جملے یاد آئے ہیں کہ گلوبل ویلیج کی مجبوریاں بڑی ظالم ہیں‘ ورنہ ہمارا بس چلے

Read more

خوابوں کے عذاب

ماہرخواب قبلہ طوطے شاہ اپنے تجربے کے زورپرخوابوں کی تعبیریں کھوجتے ہیں‘ جنہیں وہ خوابوں کے عذاب کہتے ہیں۔آپ کے خواب چاہے‘ رومانوی اورافسانوی ہوںیا نوکیلے اورکاٹ دار‘ ان کی تعبیریں بیان کرنا طوطے شاہ کے بائیں ہاتھ کاکھیل رہاہے؛ البتہ آج 11ستمبرکوعلی الصبح خودآپ نے ایک ایساخواب دیکھاہے‘ جس نے ان کے اوسان خطاکردیے ہیں۔دراصل ایک بہشتی رہنمانے اپنی برسی کے موقع پران کے خواب میں آکراپنے خواب کی تعبیرپوچھی ہے۔تادیررقت طاری رہنے کے بعدسرکارنے اپناتمام ترتجربہ ‘ہمت اورحوصلہ

Read more

سابق صدر کی ڈائری، بر بوتل ہائے دو عدد

آج وطنِ لذیذ سے ایک گل گلاب رفیقۂ دیرینہ کی مختصر مگر جامع ای میل موصول ہوئی ہے۔ اس نے ایسا دلسوز کلام کیا ہے کہ تڑپ کر رہ گیا ہوں۔ لکھا ہے: ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے میں اہل وطن کے ان جذبات کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ ملک کے طول و عرض سے ملنے والے جذباتی پیغامات سے مجھے خوب ادراک ہے کہ لوگ میری

Read more

سابق صدر کی ڈائری: بر بوتل ہائے دو عدد

آج وطنِ لذیذ سے ایک گل گلاب رفیقۂ دیرینہ کی مختصر مگر جامع ای میل موصول ہوئی ہے۔ اس نے ایسا دلسوز کلام کیا ہے کہ تڑپ کر رہ گیا ہوں۔ لکھا ہے: ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے میں اہل وطن کے ان جذبات کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ ملک کے طول و عرض سے ملنے والے جذباتی پیغامات سے مجھے خوب ادراک ہے کہ لوگ میری

Read more

شادیاں…خانہ آبادیاں

محرم الحرام شروع ہونے سے قبل لوگ دھڑادھڑشادیوں کاارتکاب کرتے ہیں۔ان دنوںمیںشادی کارڈزاس رفتارسے موصول ہوتے ہیں‘ جیسے کسی ارب پتی خاتون کے رشتے آتے ہیں۔شایدلوگ سمجھتے ہیں کہ یہ موقع ہاتھ سے نکل گیاتودوبارہ ہاتھ نہیں آئے گا؛حالانکہ شادی یاخودکشی توکسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔ شادیوں کے اس سیزن میں مہندیوں‘ باراتوں اورولیموں کاجمعہ بازارلگانادراصل ہماری ایک عظیم داخلی روایت کاتسلسل ہے‘ جوآج کاکام کل پرچھوڑنے کے رہنمااصول کے طورپریہاں رائج ہے۔ اگربغورجائزہ لیاجائے‘ تو جہاں منیرؔ نیازی

Read more

طویل سجدہ امام اور عوامی مغالطے

تین ماہ قبل ہم نے چند ایسے افیون نما مفروضوں کا ذکر کیا تھا، جن کے زعم میں ہم نیکوکار کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے زندگی کی منزلیں سر کر رہے ہیں۔ آج ایسے ہی چند مزید مفروضے ملاحظہ فرمائیے۔ مفروضہ ہم نے گھڑ رکھا ہے کہ ہم مغرب پرستی کے دشمن ہیں اور اپنی قوم کو اس لعنت سے بچانے کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہیں۔ یہ مضحکہ خیز مفروضہ ہماری مایہ ناز منافقت کا آئینہ دار

Read more

جناب وزیراعظم!ہم نے گھرجاناہے

اگرچہ بلندوبالا پہاڑوں کے بیچ یہ ایک پراسراراورپرخطرجنگل تھا‘ مگر بعدازتناول ماحاضر‘ برگدکے اس بوڑھے پیڑکی گھنی چھائوں میںگھاس پرسرکے نیچے بازوکوتکیہ کیاتوجیسے بہشت کا جہاں آبادہوگیا۔بخدا جنگل کی نشاط انگیز‘ جادوئی خاموشی میںاثنائے استراحت‘ پرندوں اورجھرنوں کے دلفریب گیتوں کے فطری ماحول کی منظرکشی سے ہماراقلم قاصرہے۔ عیدکادوسرادن ہم نے یہیں گزارا۔ عرض کیاتھاکہ آپ کی دعاسے ہم خودبھی فقیرلوگ ہیںاور پیروں‘ فقیروں کی درگاہوں پرحاضریاں دینے والے بھی ہیں۔اس نیک مقصدکی خاطرعیدکاموقع ہمارے لیے سنہری ہوتاہے‘ جب ہمارے

Read more

ایک دھوتی چور کی ڈائری

گزشتہ برس ہم نے ایک کالم میں افضل راجپوت کی خوبصورت نظم ”اک دروازہ‘‘ کا حوالہ دے کر گزرے وقتوں کی اپنی کچھ ” واردات ہائے قلبی‘‘ کا اعتراف کیا تھا۔ نظم کے ابتدائی اشعار ہیں: اک دروازے کولوں لنگھدیاں اج وی قدم کھلو رہندے نیں دل اندر ای ہس پیندا اے نین اندر ای رو پیندے نیں عرض کیا گیا کہ بہت ممکن ہے، بے پناہ مصروفیات کے باوجود افضل راجپوت کی طرح آپ بھی کبھی ایسی جذباتی کیفیت

Read more

نہج البلاغہ کا خطبہ نمبر33 اور عمران خان

یہ نہج البلاغہ کا خطبہ نمبر33 ہے۔ عبداللہ بن عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ میں امیرالمومنینؓ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپؓ اپنا جوتا مرمت کر رہے تھے۔ مجھے دیکھ کے پوچھا: اے ابن عباس! اس جوتے کی قیمت کیا ہو گی؟ میں نے کہا کہ اب تو کچھ بھی نہ ہو گی۔ تب آپؓ نے فرمایا ”اگر میرے پیش نظر حق کا قیام اور باطل کا مٹانا نہ ہو تو تم لوگوں پر حکومت کرنے سے یہ جوتا

Read more

ایک محبت، ایک فسانہ… (آخری حصہ(

منگنی توڑنے کے احمقانہ فیصلے پر فاخرہ اور ذیشان کی مائوں، دوستوں اور سکھیوں نے انہیں بہت سمجھایا تھا مگر ایک تو ناپختہ جمہوری رویے اور اس پر مستزاد چوہدری حاکم اور ملک خداداد کی شرانگیز تقاریر۔ جذباتی نعرہ بازی نے جلتی پر تیل کاکام کیا اور لوئرمڈل کلاس کے سادہ لوح جوڑے نے سیاسی اختلاف کو حق و باطل کی جنگ سمجھتے ہوئے اپنی محبت کی قربانی دے دی۔ اُس دن گلی میں ذیشان کو دیکھ کر فاخرہ کے

Read more

ایک محبت، ایک فسانہ

شہر کے اس پسماندہ محلے میں دھڑکنے والے لوئر مڈل کلاس کے دو دلوں میں محبت کئی ماہ تک بُکل مارے بیٹھی رہی، مگر یہ کافر اپنا وجود منوائے بغیر کب رہتی ہے؟ چاہت کی چنگاری سلگ اٹھے تو کوئی پانی کارگر ثابت نہیں ہوتا۔ اس شب ان کی گلی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دونوں کی آنکھیں چار ہوئیں تو گردش دوراں جیسے تھم سی گئی۔ محبت نے بُکل اتار پھینکی۔ تقریب کے اختتام تک فاخرہ نے

Read more

کیا عمران خان جمہوری کلچر میں تبدیلی لائیں گے؟ …(2)

گزشتہ کالم میں ان ”مارشلائی عوامل‘‘ پر چند گزارشات پیش کی گئیں‘ جن کے طفیل ہمارا موجودہ بیمار سیاسی کلچر وجود میں آیا۔ آج اس مسئلے پر اہل دانش کی آرا کی روشنی میں اپنے اس نظامِ جمہورکی حقیقت جاننے اور اس کی صحت یابی پر کچھ عرض کریں گے۔ ہمارے دانشوروں کے دو طبقے اس جمہوری نظام پر دو مختلف آرا رکھتے ہیں۔ ایک طبقے کا خیال ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسی جمہوریت کے تسلسل میں

Read more

کیا عمران خان جمہوری کلچر میں تبدیلی لائیں گے؟

کوئی ربع صدی تک بھٹکنے کے بعد، ہم آدھا ملک گنوا کرحقیقی منزل کی سمت دوگام ہی چلے تھے کہ رستے میں ایک اور دیو مالائی ہستی کا نزول ہوگیا۔ اس نے بزور طاقت ہمارا رخ الٹی سمت موڑ دیا اور یوں ایک دفعہ پھر ہماری منزل کھوٹی ہو گئی۔ بے رحم تاریخ ضیاء الحق کے گیارہ سالہ عہد کو ہمارا سیاہ ترین دور قرار دیتی ہے، جو ہماری معاشرت، تمدن، رویوں، اقدار، ترجیحات اور نفسیات پر اپنے انمٹ نقوش

Read more

پی ٹی آئی کی کامیابی اورجمہوری رویے

2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کا اختیارعوام نے دیا ہے‘ سو سر تسلیم خم۔ یہ پہلا جمہوری رویہ ہے۔ اختلاف رائے کو برداشت کرنا اور اکثریت کے فیصلے کو کھلے دل و دماغ سے تسلیم کرنا‘ مہذب دنیا کے اس جمہوری رویے کی اساس ہیں۔ ان انتخابات کی شفافیت پر تحفظات اور اعتراضات کے ازالے کے لیے قوانین موجود ہیں مگر بصد ادب‘ ایم ایم اے‘ خصوصاً مولانا فضل الرحمن کے ”بیانیے‘‘ کو تاریخ سراسر

Read more

عام انتخابات اور توہم پرستی

منقول ہے کہ گزشتہ صدی میں ایک غریب زادہ، مسافرِ پا پیادہ نے بھوک سے تنگ آ کر قصدِ سفر کیا تو گائوں کے کسی سیانے نے اسے یاد دلایا کہ آج بدھ کا دن ہے اور اس روز سفر کا آغاز نیک شگون نہیں ہوتا۔ مسافرِ خستہ حال نے رختِ سفر کندھے پر ڈالتے ہوئے بے نیازی سے کہا کہ پہلے سے اجڑے ہوئوں کو ”بدھوار‘‘ نے کیا نقصان پہچانا ہے بھلا؟ یہ تاریک دور کی غیر سائنسی اور

Read more

کچی نوکری والے بدعنوان سیاست دان بمقابلہ پکی نوکری والے شفاف ہیرے

وزیرِ محترم اپنے نائب قاصد کی کسی کوتاہی پر خفا ہو گئے۔ آپ نے اسے اپنے دفتر میں طلب کرکے جھاڑ پلا دی۔ نائب قاصد ڈانٹ سے سرفراز ہو کر باہر نکلا تو پی ایس نے پوچھا کہ منسٹر صاحب کیا کہتے ہیں؟ اس نے ناراضی سے جواب دیا ”ایویں اے کچے اساں پکیاں کی تڑیاں لانڑیں‘‘ (یہ کچی نوکریوں والے خواہ مخواہ ہم پکی نوکری والوں کو تڑیاں لگاتے ہیں)۔ یہ کچی نوکریوں والے بھی عجیب ہیں۔ شمس السیاست،

Read more

مسوفونیا، ایک عجیب نفسیاتی عارضہ

ملامت کرتا ہے صاحب، ضمیر کہنیاں مارتا ہے۔ کالموں میں اپنی بشری کم زوریاں آشکار کر کے کئی مرتبہ سبکی ہوئی مگر فطرت نہ بدل سکی۔ کہنی مار کے پوچھتا ہے کہ آخر کیا ضرورت تھی اعلیٰ ایوانوں اور ارفع خواتین کے درمیان اپنے نروس ہو جانے کی بے کیف داستانیں دراز کرنے کی؟ کیا اُفتاد آ پڑی تھی جو جنگلوں میں بھیڑ بکریاں چرانے اور کھیتوں میں باجرے کی رکھوالی جیسے ادنی کاموں کی یادوں کو سرمایہ کہا؟ کیا

Read more

گدھا شناسی اور گدھا پروری کا شکریہ

اگر ناگوار نہ گزرے تو آج ہم آپ کو اپنے ایک بغیر سینگوں والے کثیرالمقاصد جانور کے بارے میں کچھ بتائیں؟ اللہ معاف کرے! ہم دیہاتی لوگ اپنے گدھوں سے وہی ناروا سلوک روا رکھتے ہیں جو کسی نامعلوم ملک کے رہنما اور حکمران اپنے عوم سے۔ اگر کبھی آپ کو دور دراز دیہات کا سفر در پیش ہوا ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ سڑک کنارے جا بجا پناہ گزینوں جیسی صورت لیے ایک مخلوق لمبی رسیوں

Read more

گدھا شناسی اور گدھا پروری کا شکریہ

اگر ناگوار نہ گزرے تو آج ہم آپ کو اپنے ایک بغیر سینگوں والے کثیرالمقاصد جانور کے بارے میں کچھ بتائیں؟ اللہ معاف کرے! ہم دیہاتی لوگ اپنے گدھوں سے وہی ناروا سلوک روا رکھتے ہیں جو کسی نامعلوم ملک کے رہنما اور حکمران اپنے عوام سے۔ اگر کبھی آپ کو دور دراز دیہات کا سفر در پیش ہوا ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ سڑک کنارے جا بجا پناہ گزینوں جیسی صورت لیے ایک مخلوق لمبی رسیوں

Read more

خوش خبری

ہر گاہ بذریعہ اشتہار ہذٰا عوام الناس کو خوش خبری سنائی جاتی ہے کہ آپ کی دعائوں سے نوازشریف کو عدالت سے سزاہونے کے بعد ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھک چکا ہے۔ ان شا اللہ بہت جلد جیل جا کر وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے اورہم اپنی منزل پر۔ سو بغیر وقت ضایع کیے آیندہ پانچ سال تک آپ پر سونامی تحریک کی بلا شرکت ایرے غیرے و نتھو خیرے حکمرانی کرنے کی تمام تر تیاریاں

Read more

انتخابی اشتہارات

خوشخبری ہر گاہ بذریعہ اشتہار ہذٰا عوام الناس کو خوشخبری سنائی جاتی ہے کہ آپ کی دعائوں سے نوازشریف کو عدالت سے سزاہونے کے بعد ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھک چکاہے۔انشاء اللہ بہت جلدجیل جاکروہ اپنے انجام کو پہنچیں گے اورہم اپنی منزل پر۔ سو بغیر  وقت ضائع کیے آئندہ پانچ سال تک آپ پر سونامی تحریک کی بلا شرکت ایرے غیرے و نتھو خیرے حکمرانی کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس

Read more

پیرس، لاہور اور جمہوریت

لوگوں نے سابق خادم اعلیٰ پنجاب سے بڑی التجائیں کیں کہ خدارا لاہور کو پیرس نہ بنائیں۔ ہمارے دوست ڈاکٹر فخر عباس نے دہائی دی۔کوئی لاہور کو بچا لو یار ،اس کو پیرس بنانے والے ہیں۔مگر خادم اعلیٰ کب کسی کی سنتے ہیں۔ وہ لاہور کو پیرس بنا کر ہی رہے‘ اور آج پانی پانی پیرس لاہور سے کہہ رہا ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ ہم میڈیا میں دیکھ رہے ہیں کہ

Read more

چکوال میں نیرنگئی سیاست دوراں

ایک چکوال ہی کیا، ملک بھرمیں نیرنگ ئی سیاست کا جادوسرچڑھ کر بول رہاہے۔ 2018ء کے عام انتخابات کے لیے بڑی جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پروہ بھونچال آیا ہے کہ شایدہماری تاریخ میں چشم فلک نے نہ دیکھاہوگا۔ بے رحم سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔ محسن بھوپالی کی روح کے ساتھ معذرت کے ساتھ، اکثرحلقوں میں تو یوں ہواہے کہ: نیرنگ ئی سیاست دوراں تو دیکھیے ”ٹکٹ“ انہیں ملا جو شریکِ سفر نہ تھے بلا شبہ ٹکٹ

Read more

کھل کر سامنے آنے والے اختلافات

ہمارے معاشرے میں اختلافات کا اپنا مقام ہے مگر کھل کر سامنے آنے والے اختلافات کی بات ہی کچھ اورہے۔ اگرچہ ہم لوگ اختلافات کی ٹوہ لگانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے مگر سچی بات ہے کہ جو مزا مابین فریقین کھل کر سامنے آنے والے اختلافات میں ہے، وہ ڈھکے چھپے اور ٹوہ شدہ اختلافات میں بالکل بھی نہیں۔ حتیٰ کہ کوئی خفیہ شادی بھی منظرعام پر آکر وہ ریٹنگ نہیں لیتی، جو بعدازاں ان میاں بیوی میںکھل

Read more

ایڈیٹرکی ڈاک

سفیدپوشی کابھرم قائم رہنے دیا جائے مکرمی!ہم فاضل ممبران پارلیمنٹ نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے فارم میںنیک نیتی سے کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے ان میں پوچھے گئے غیرضروری اورذاتی سوالات کو نکال دیاتھا۔اس کارخیرکے پیچھے کئی نیک مقاصدکارفرماتھے ۔ مثلاً:فارم ہذاکو آسان اورعام فہم بنانا‘غیرمتعلقہ معلومات اورتفصیلات کی جانچ پڑتال سے عدالتوں اورایف بی آرجیسے اداروں کا قیمتی وقت بچانااورالیکشن لڑنے والے سفیدپوشوں کوشرمندگی سے بچاناوغیرہ وغیرہ‘تاہم فاضل عدالتوں نے دوبارہ انہی سوالات کو بیان حلفی کی

Read more

شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئے

یقینا ہماری ذہنی پسماندگی آشکار ہوئی مگر ہم نے دیانتداری سے مضافاتیوں کے جذبات عرض کر دیے۔ آج ذرا ہمارے پیارے، ہمارے ساتھ یا ہمارے ہاتھوں میں پلے بڑھے پردیسیوں کی بھی کچھ باتیں ہو جائیں، جو زندگی کی حرارتوں سے بھرپور عید منا کر اور ہم پسماندوں کی خوشیاں دوبالا کر کے واپس شہروں اور ملکوںکی طرف پلٹ گئے ہیں۔ ہمارے تارکینِ دیہات میں سے اکثر ایسے ہیں، جو دو تہذیبوں کے درمیان سینڈوچ بنے ہوئے ہیں۔ ایک شہر

Read more

عید اور ہمارے پردیسی

  خدا معلوم ان عمررسیدہ ٹاہلیوں، بیریوں اورکچے رستوں کو ہمارے تارکین دیہات سے کیا نسبت ہے؟ ہمارے جذبات کو تو ماجدؔصدیقی نے خوب زبان دی :  اس کے ملنے کی کیا وہ سج دھج تھی مور کلرکہار کے جیسے اپنے بچے جوان ہوئے تو لگا سب پرندے تھے ڈار کے جیسے ایسے بکھریں تمام دوستیاں خواب تھے دور پار کے جیسے  ہمارے جذبات توقابل فہم ہیں کہ ہم اپنے ان پیاروں کے ساتھ کھیتوں، کھلیانوں اورگلیوں میں کھیلتے پلے

Read more

سدا بہار نازک دور اور عام انتخابات

بحرانوں میں گھری پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد ایسے ہی حالات میں ن لیگ کی حکومت نے بھی اپنی آئینی مدت پوری کر لی۔ اب نگران وفاقی و صوبائی حکومتوں کے قیام کے بعد مستقل نازک دور سے گزرنے والے اس ملک میں عام انتخابات 2018ء کا عمل بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق فیصلے کے بعد ڈانواں ڈول ہونے والا یہ عمل سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پھر سے سنبھل

Read more

آنے والی چند کتابیں

میرے خان جی ”میرے خان جی‘‘ بہ وزنِ ”مینڈا سائیں‘‘ خود نوشت نما، خوش نما و خود نما کتاب جلد ہی مارکیٹ میں آ کر تہلکہ مچانے والی ہے۔ بہ وزن اس لیے کہا گیا ہے کہ ہر دو کتب کا نہ صرف وزن برابر ہے بلکہ نفس مضمون میں بھی کافی مماثلت پائی جاتی ہے، نیز دونوں کتابیں کتابی چہروں نے لکھی ہیں۔ کتاب ہٰذا لکھنے میں دوست احباب کا مشورہ شامل ہو سکتا ہے مگر عملاً یہ مصنفہ

Read more

مفروضے جو ہم گھڑتے ہیں

مفروضہ ہم نے گھڑ رکھا ہے کہ تشدد کے بغیر بچہ علم حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ غیر انسانی مفروضہ بڑا قدیم ہے، جوہمارے ہاں خصوصاً دیہات میں آج بھی رائج ہے۔ بچے کو کسی جلاد نما ماسٹر یا مولوی کے حوالے کرکے کہا جاتا ہے کہ بچے کی ہڈیاں ہماری اور گوشت تمہارا۔ اس سفاکانہ مفروضے کے تحت میڈیا میں اکثر کسی سکول یا مدرسے کے معصوم بچوں کے تشدد زدہ مردہ یا نیم مردہ جسموں کی تصاویر ہم

Read more

بغاوت کا علم کسی کی میراث نہیں، جو قیمت چکا سکتا ہے، اٹھا لے

نواز شریف نے بغاوت کو شعار کیا، اداروں کو بے قرارکیا، دوستوں کو شرمسار کیا، ساتھیوں کو لاچار کیا، پارٹی کو خوار کیا۔ کچھ لوگوں کے خیال میں انہوں نے گھاٹے کا بیوپار کیا جبکہ کئیوں کے نزدیک فائدے کا کاروبار کیا۔ کئی تجزیہ نگاروںکے خیال میں اس کارِ خیر کے بعد وہ پہلے سے بھی زیادہ مقبول رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ہمیں ان سے اختلاف کا جمہوری حق حاصل ہے مگر اس کے لیے زمینی حقائق

Read more

سابق وزیرکی ڈائری

عزیزی ڈپٹی کمشنر کی ڈائری پڑھ کر ایمان تازہ ہو گیا۔ واللہ، ایمان افروز یادوں کی ایسی بارات اتری کہ اس پیرانہ سالی میں بھی خاکسار نے اپنی رگوں میں جوان خون دوڑتا محسوس کیا۔ ڈائری ہٰذا میں اس عاجز کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جس نے ڈی سی صاحب کی افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرکے روضے کی فضیلت بیان کی تھی، بلکہ یہ تو ہم رفقائے مردِ مومن کا معمول تھا۔ عزیزی کی

Read more

ڈپٹی کمشنر کی ڈائری

الناس علیٰ دینِ ملوکہم (لوگ اپنے بادشاہوں کی راہ چلتے ہیں) یہ جنرل ضیاء الحق کا دور تھا، چنانچہ میں فطری طور پر صوم و صلوٰۃ کا پابند ہو گیا۔ میرے دیکھا دیکھی ماتحت افسران اور جملہ اہلکار بھی نماز کی پابندی کرنے لگے۔ ضلع کچہری کی مسجد آباد ہو گئی۔ متعلقہ پٹواری سرکل نے میرے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے مسجد کی خوب تزئین و آرائش بھی کرا دی تھی۔ مولانا صاحب جب خطبہ جمعہ کے دوران میری

Read more

بنکاک کا شرمناک واقعہ اور زود فہم نقاد

آزادیٔ تحریر بے لگام نہیںصاحب، اس کی کچھ حدودوقیود مقرر ہیں۔ اکھرلکھنے کے سفرمیں ایسے مقاماتِ آہ وفغاں بھی آتے ہیں کہ قلم سے پہلے جگر تھامنا پڑتا ہے۔ آپ بھلے ہمیں ہلہ شیری دیتے رہیں کہ تلوارہے تیراقلم، مگراہل قلم ہی جانتے ہیں کہ کہاںکہاں انہیں اپنی یہ شمشیر نیام میں رکھنا پڑتی ہے۔ آزادیٔ اظہارکے لیے معروف اکیسویں صدی میں بھی اکثر سطوتِ شمشیر کے آگے شکوہِ قلم مانند پڑ جاتی ہے۔ یقین فرمائیں کہ ہمارے قبیلے کے

Read more

خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی ڈائری

میں سمجھتی ہوں کہ اس بڑے صوبے میں رمضان المبارک اسسٹنٹ کمشنرز کی صلاحیتوں کا کڑا امتحان ہوتا ہے۔ اُف اللہ! اس گرمی میں ہر روز رمضان بازاروں کے طوفانی دورے، گراں فروشوں اور روزہ خوروں پر چھاپے، قبل از وقت سموسے تلنے والوںکے چالان، ہر چالان پر اہل سیاست کا شوقِ مداخلت، نت نئی میٹنگز اور اس پر مستزاد کسی بھی وقت چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر اترنے کی سر پر لٹکتی تلوار۔ اس ٹینس ماحول میں ذرا سستانے

Read more

باکمال لوگ، لاجواب سروس…(آخری حصہ)

داداجان مرحوم فرماتے تھے کہ جس نے اس ملک کونہیں لُوٹا، وہی پچھتایا۔اخلاقی اورقانونی ضابطوں کوشکست فاش دینے میں موبائل فون کی لاجواب سروس مہیاکرنے والے اسے استعمال کرنے والے باکمال لوگوں سے دونہیں، کئی سوہاتھ آگے ہیں۔سادہ الفاظ میں یوں کہہ لیں ٹھگی کے میدان میں ایسی کمپنیوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ اس وقت ہمارے سامنے چیئرمین نیب کاگزشتہ سال نومبرکا ایک بیان پڑاہے، جس میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کام کرنے والی فون کمپنیاں سالانہ400ارب

Read more

موبائل فون اور محو آئینہ داری محترمہ

ہمارے آگے جانے والی کار کسی مخمور سانپ کی طرح بل کھاتی جا رہی تھی۔ دائیں بائیں لہراتی اعلیٰ نسبی موٹر کار کی رفتار اتنی کم تھی کہ اس کے سامنے سڑک خالی تھی جبکہ پیچھے چیختی چنگھاڑتی گاڑیوں کی لائن لگی ہوئی تھی۔ کسی ہارن یا لائٹ کا صاحب کار پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا۔ کراس کرنا اس لیے ممکن نہیں تھا کہ سڑک تنگ تھی ۔ اس گاڑی کی سرمست چال کی بنا پر ایسی کوئی

Read more

حشرگلفشانی کا بہرہ پن

بلال: (ہوم ورک کرتے ہوئے) داداجان! یہ خلائی مخلوق کیا ہوتی ہے؟ حشرگلفشانی:  لائی مخلوق نہیں بیٹا! اس کا پورا نام ہے لائی لگ مخلوق۔ اسے لائی لگ اس لیے کہتے ہیں کہ جدھر کوئی ہانک دے،ادھرہی چل پڑتی ہے۔ شاہانہ: داداجان! پھر تو یہ مخلوق گائیوں جیسی ہوئی نا؟ حشرگلفشانی : بالکل سائیوں جیسی، شاباش میری گڑیا۔ یہ ایسے سائیں لوگ ہوتے ہیں کہ انہیں جس ٹرک کی بتی کے پیچھے چاہے لگا دو،دوڑ پڑیں گے۔ انتظارعلی:  (حشرگلفشانی کا

Read more

دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے

تیری آواز مکے اور مدینے، پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے 11 نکات ن لیگ کے انتخابی منشور کا چربہ ہیں۔ ہماری کم علمی دیکھیے کہ ہم نے اب تک صرف چربہ فلموں ہی کا سن رکھا تھا۔ سیاسی جماعتوں کے منشور بھی چربہ ہو سکتے ہیں، اس کی تو ہمارے فرشتوں کو بھی خبر نہیں تھی۔ بخدا، ہم تو یہ سمجھتے رہے ہیں کہ فلم اور منشور کا آپس میں دور دور تک کوئی

Read more

دو طرفہ ہراسمنٹ کی جنگ

مارکیٹ میں بیانیہ ہی یہی چل رہا ہے صاحب۔ آتش بجاں تحریک دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ آدھی گواہی والیاں ہمیں ملک بدر کرکے ہی دم لیں گی۔ غضب خدا کا، پہلے جنت سے نکلوایا اور اس پہ بھی چین نہ آیا تو ہم پر زمین بھی تنگ کرنے کے درپے ہو گئیں۔ ان کی باتیں سنو تو لگتا ہے کہ اس مملکت خداداد میں مردوں کو انہیں ہراساں کرنے کے علاوہ اور کوئی کام ہی نہیں۔ خدا کی

Read more

ووٹ کی حرمت کی تاریخ

پیارے وطن کی تاریخ میں عزت فلمی ہیروئن نے کمائی ہے یا پھر ووٹ نے۔ فرق یہ ہے کہ شوبز کی خوبرو اداکارائیں ہمیں بار بار یاد دہانی کراتی ہیں کہ خدا نے انہیں بڑی عزت سے نوازا ہے، جبکہ ووٹ بے زبان ہونے کی بنا پر یہ حقیقت بیان کرنے سے قاصر ہے۔ زبان تو خیر ابھی ووٹ دینے والوں کو نصیب نہیں ہوئی، ان کے ووٹ کو کہاں سے حاصل ہو گی؟ بہت ممکن ہے کہ اگر ووٹ

Read more

ووٹ کی حرمت کی تاریخ

شارجہ کا ایک معروف ادبی لطیفہ تو آپ نے سنا ہو گا۔ شعراء کی محفل میں علامہ ابوالامتیاز ع س مسلم نے کہا کہ گھر میں تو ہمیں کوئی پوچھتا نہیں مگر باہر بڑی عزت ہے۔ جناب منورؔ عزیز نے ادب سے جواب دیا کہ میں آپ کی غلط فہمی دور کر دوں، باہر بھی آپ کی کوئی عزت نہیں۔ علامہ کی طرح ہم لوگ بھی سمجھتے ہیں کہ ہمارا ووٹ گھر ہی میں ” پَھتُو‘‘ ہے، باہر تو اسے

Read more

ساڈی زِمی بہہ گئی مائیاں… (2)

اتفاق سے اس مرتبہ ہم جاٹوں کے فصل اٹھانے اور صادق اور امین عوامی نمائندوں کی وفاداریاں بدلنے کے موسم اکٹھے آئے ہیں۔ اسی لیے عرض کیا تھا کہ آج ہماری زمین سونے جیسی گندم کا پیلا لباس پہنے لجاتی ہے اور کل صاف و شفاف انتخابات کے زرد جوڑے میں ملبوس مائیوں بیٹھ کے شرمائے گی۔ ہماری سرزمین خوش قسمت ہے کہ اس پر زمینی حقائق کے علاوہ آسمانی حقائق بھی نازل ہوتے ہیں۔ آج کی زمینی حقیقت گندم

Read more

ساڈی زِمی بہہ گئی مائیاں… (1)

ہماری زمین کے مائیوں بیٹھنے کے دن آ گئے ہیں۔ آج سونے جیسی گندم کا پیلا لباس پہنے لجاتی ہے، کل صاف و شفاف انتخابات کے زرد جوڑے میں ملبوس مائیوں بیٹھ کے شرمائے گی۔ موسم کی مناسبت سے بیساکھ کا رومانس غالب ہے، سو ہم دماغ کی باتیں کالم کے اگلے حصے تک مؤخر کرکے آج فقط دل کی باتیں کریں گے۔ بیساکھ کی اس چمکیلی دھوپ میں، جب دور نیلگوں آسمان زمین پر جھک کر تا حد نظر

Read more

تعلیمِ بالغاں کا کلاس روم

ماسٹر صاحب: ہاں تو پیارے بالغو! آج میں تمہیں فنون لطیفہ کے بارے میںکچھ بتائوں گا۔ بگا پٹھان: چلو جی، یہ ماسٹر آج پِر لطیپے سنائے گا۔ ماسٹر صاحب: میں کوئی لطیفہ سنائوں گا یا نہیں مگر تم نِرے لطیفے ہو بگے (کلاس میں قہقہہ گونجتا ہے) شیرو مستانہ: اس جاہل کو چھوڑیں ، آپ وہ لطیفہ سنائیں، فنون لطیفہ والا۔ ماسٹر صاحب: لو جی، ایک عالم بولا ہے۔ شکر ہے تم بھی میری کلاس میں تھے۔ شیرو مستانہ: حوصلہ

Read more