عسکری برتری حاصل کرنے کی غرض سے خریدے جانے والے دو درجن امریکی ’رومیو‘ ہیلی کاپٹر انڈیا کے لیے کتنے اہم ہیں؟

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نے دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر کے 24 سی ہاک ہیلی کاپٹر انڈیا کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ ایم ایچ 60 دنیا میں جدید ترین میری ٹائم ہیلی کاپٹر تصور کیا جاتا ہے۔ یہ آبدوزوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، کشتیوں پر حملہ کرنے اور سرچ آپریشن کے علاوہ ریسکیو کے عمل میں مددگار ہوتا ہے۔ 24 ایم ایچ 60 آر ’رومیو‘ سی ہاک ہیلی کاپٹر _

Read more

پی ٹی ایم: حکومت سے مذاکرات کی دعوت پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، محسن داوڑ

پشتون تحفظ موومنٹ اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا تاحال آغاز نہیں ہو سکا، تاہم پی ٹی ایم کے قائدین کا کہنا ہے کہ چند روز میں مذاکرات کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے کہا ہے کہ اس مرتبہ وہ پہلے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ حکومتی کمیٹی کے پاس مذاکرات اور پھر فیصلوں پر عمل درآمد کا اختیار کس حد تک ہے۔

Read more

بریگزٹ: وزیراعظم ٹریزا مے قائدِ حزبِ اختلاف جیریمی کوربن سے مل رہی ہیں

برطانیہ کی وزیراعظم نے حزب اختلاف کے رہنما جیریمی کوربن سے ملاقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگزیٹ کو عملی جامہ پہنانا پارلیمنٹ کے تمام ارکان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ ہم سے یہ توقع کر رہے ہیں کہ ہم کوئی راستہ تلاش کرنے کے لیے ایوان میں سب سے رابطہ کریں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے حوالے سے ڈیڈلاک ختم کروانے کے لیے وزیراعظم ٹریزا مے یورپی یونین سے مزید وقت مانگیں

Read more

ون ایم ڈی بی: پلے بوائز، وزرائے اعظم، پارٹیوں کے رسیا اور دنیا کا سبب سے بڑا مالیاتی کینڈل

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف اس مالیاتی سکینڈل کی باقاعدہ سماعت شروع ہو گئی جسے دنیا کا سب سے بڑا سکینڈل کہا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انھوں نے ’ون ملائشیئن ڈیولپمنٹ برہاد‘ کے نام سے جو فنڈ قائم کیا تھا اس سے انھوں نے 681 ملین ڈالر خرد برد کیے تھے۔ نجیب رزاق ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔ ذیل میں ہمارے تین ساتھیوں نے اس سکینڈل کے مختلف کرداروں

Read more

طالبِ علم مضمون لکھنے کے بجائے آن لائن سروسز سے خرید رہے ہیں

رائل کالج آف نرسنگ بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے کہ کچھ نرسیں مناسب تعلیمی معیار کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔ یہ کہانی بی بی سی ورلڈ کے پروگرام بزنس ڈیلی میں ’مضمون کے دھوکے بازوں‘ کے نام سے نشر کی جانے والی قسط میں پیش کی گئی تھی۔ اِس پروگرام کی میزبانی ایڈ بٹلر نے جبکہ ایڈوِن لین نے اِسے پروڈیوس کیا تھا۔ کرِس نے جب پہلی مرتبہ کسی دوسرے شخص کے لیے مضمون

Read more

پشاور میٹرو: ’بی آر ٹی منصوبہ یا عوامی پیسے کا ضیاع‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت کی صوبائی انسپکشن ٹیم نے کہا ہے کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ ’بس رپیڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی‘ جلد بازی میں شروع کیا گیا اور اس کی منصوبہ بندی ناقص تھی اور اور اس کی ڈیزائننگ میں سنگین نوعیت کی کوتاہیاں ہوئیں۔ انسپکشن ٹیم نے کہا کہ اس سے قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی انسپکشن ٹیم کی طرف سے جاری کردہ 27 صفات پر

Read more

طالبان سے مذاکرات امن لائیں گے یا بد نظمی؟

امریکی حکومت 18 سال میں پہلی بار افغانستان سے اپنی فوج واپس بلانے اور اپنی تاریخ کی طویل ترین جنگ کو سمیٹنے کے بارے میں سنجیدہ نظر آ رہی ہے۔ امریکی حکام اور طالبان کے نمائندوں نے اکتوبر سے اب تک پانچ بار براہ راست بات چیت میں حصہ لیا ہے اور وہ چھٹی بار ملنے والے ہیں جس میں امریکہ کے افغانستان سے محفوظ انخلا کے ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی کرانے کی کوشش کی جائے گی

Read more

انیتا کریم: صنفی تفریق کا بت پاش پاش کرنے والی ہنزہ کی بیٹی

وہ مارچ کی ایک صبح تھی جب ہنزہ میں برف پوش پہاڑوں کی سرد مہر سفیدی پر چیری بلاسم کی ہلکی گلابی تپش پڑنے لگی تھی، ساتھ ساتھ روایتی ساز اور رقص موسم کو مزید گرما رہے تھے، سڑکوں پر بڑے بوڑھے اور بچے سبھی موجود تھے۔ ہجوم میں سب سے زیادہ نمایاں وادیِ ہنزہ کی وہ دادیاں اور نانیاں ہیں جو اپنی بیٹی کا استقبال کرنے آئی تھیں۔ یہ منظر پاکستان میں گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ سے تعلق

Read more

افراط زر کیا ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ کیسے ہوا؟

پاکستان میں شماریات کے سرکاری ادارے بیورو آف سٹیٹسکس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں افراطِ زر کی شرح گزشتہ پانچ برس کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ادارۂ شماریات کے مطابق مارچ 2019 میں افراطِ زر کی شرح 9.41 فیصد رہی جبکہ فروری میں یہ شرح 8.21 فیصد تھی۔ یہ اعدادوشمار ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب حکومت نے ماہِ اپریل کے آغاز میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں

Read more

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پولیس کی مخالفت کیوں؟

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سات قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ ضلعی پولیس افسران کی تعیناتی کے ساتھ ہی پولیس نظام پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بعض قبائلی اضلاع میں پولیس کی تعینات کے خلاف بدستور ایک ردعمل پایا جاتا ہے جس سے بےیقینی کی کیفیت بڑھتی جا رہی ہے۔ قبائل نے کچھ علاقوں میں پولیس کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے اس ضمن میں جرگوں اور احتجاج کا سلسلہ بھی

Read more

انڈیا: معلومات کی تصدیق کے لیے واٹس ایپ کی نئی سروس

انڈیا میں 20 کروڑ سے زائد لوگ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں انڈیا میں جعلی خبریں ایک بڑا مسئلہ ہے جو عام انتخابات سے قبل ایک سنگین شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور اسی صورتحال کے پیش نظر واٹس ایپ نے منگل کے روز انڈین صارفین کے لیے ایک نئی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو معلومات کی تصدیق میں مدد دے گی۔ متعارف کرائے جانے والی نئی سروس کو ’چیک پوائنٹ ٹپ لائن‘ کا نام دیا

Read more

انڈین سیاست میں بالی وڈ کا بڑھتا ہوا کردار

عسکریت پسندوں کی طرف سے کی جانے والی گولیوں کی بوچھاڑ کی زد میں آنے سے پہلے جھنڈا لہراتا ہوا طاقت ور آدمی کشمیر کے برفانی علاقے میں سپاہیوں اور دیگر لوگوں کی قیادت کرتا ہو آگے بڑھ رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے ‘انڈیا دہشت سے خوف ذدہ نہیں ہو گا۔ دہشت انڈیا سے خوف ذدہ ہو گی۔’ یہ آدمی وزیراعظم نریندر سنگھ مودی کا کردار نبھا رہا ہے اور یہ ڈھائی منٹ کے فلم ٹریلر کا سب سے

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: پاکستان کی ٹیم میں کون ہو گا کون نہیں؟

ورلڈ کپ کرکٹ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان اگرچہ 14 اپریل کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہو گا تاہم سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور عام لوگوں کی جانب سے اپنی پسند کے ورلڈ کپ سکواڈ چننے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی حالیہ ون ڈے سیریز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ نے چند

Read more

برونائی:سنگساری اور ہاتھ کاٹنے کی سزا والے شرعی قوانین نافذ

ہم جنس پرستی برونائی میں پہلے ہی غیرقانونی ہے اور اس کی سزا دس برس قید ہے جنوب مشرقی ایشیا میں واقع مسلم اکثریتی ملک برونائی نے نئے اسلامی قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے تحت ہم جنس پرست افراد کو باہمی جنسی تعلق پر سنگساری کی سزا دی جائے گی۔ یہ قوانین بدھ سے نافذ کیے جا رہے ہیں اور ان میں چوری کے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا بھی شامل ہے۔ ان قوانین کے نفاذ

Read more

ڈائنوسار کے خاتمے کا باعث بننے والے شہابِ ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کے بعد کیا ہوا تھا؟

سائنسدانوں کو چھ کروڑ ساٹھ لاکھ برس قبل زمین سے شہابِ ثاقب کے ٹکراؤ کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے ثبوت ملے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس ٹکراؤ کی وجہ سے ہی دنیا سے ڈائنوسارز ختم ہو گئے تھے۔ امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا میں کھدائی کے دوران مچھلیوں اور درختوں کے فوسل دریافت کیے گئے ہیں جن پر وہ چٹانی اور شیشے کے ذرات موجود ہیں جو آسمان سے برسے تھے۔ ان باقیات کے پانی میں غرقاب

Read more

ارمان لونی کی ہلاکت: ’اے ایس پی نے کہا اسے جان سے مار ڈالو‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محمد ابراہیم عرف ارمان لونی کی ہلاکت کا مقدمہ دو ماہ بعد درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ لورالائی شہر کے پولیس اسٹیشن میں عبد القیوم کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں لورالائی پولیس کے ایک سینئر افسر اے ایس پی عطاالرحمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق عبدالقیوم نے کہا ہے کہ

Read more

انڈین پریمئیر لیگ کے میچز پاکستان میں نہیں دکھائے جائیں گے، کابینہ کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کے میچز نہیں دکھائیں جائیں گے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پابندی دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران انڈیا کے پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کے ساتھ ‘روا رکھے گئے رویے’ اور پاکستانی کرکٹ کو دانستہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی وجہ سے لگائی

Read more

یہ بھی بتائی کہ جن بینک اکاونٹس سے رقوم تقسیم ہوئیں وہ کس کے ہیں؟: سپریم کورٹ

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے منگل کے روز اس مقدمے کی سماعت کی پاکستانی فوج کے سابق ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغر خان کے مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستان کی عدالت عظمی نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک سپلمنٹری رپورٹ پیش کریں جس میں اس بات کی نشاندہی کی جائے کہ جن بینک اکاؤنٹس سے لوگوں میں رقوم تقسیم کی گئی ہیں ان اکاؤنٹس کو کون چلا

Read more

پاک پتن: ’آرمی چیف میرا جہاز واپس دلوائیں‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر پاک پتن کے علاقے عارف والہ کے رہائشی محمد فیاض نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ اُنھوں نے مقامی طور پر جو جہاز تیار کیا ہے وہ پولیس کی تحویل سے لے کر اُنھیں واپس کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس ملک میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ مقامی پولیس نے جہاز تیار کرنے اور اڑانے پر

Read more

’پہلے چرس پی اور پھر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگا دی‘

بلدیہ میں کپڑے بنانے کی فیکٹری جہاں 11 ستمبر 2012 کو لگنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بلدیہ گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگانے سے قبل ملزمان نے چرس پی اور اس کے بعد کیمیکل چھڑکر آگ لگادی، ارشد نامی چشم دید گواہ نے یہ بیان منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ریکارڈ کرایا۔ پاکستان کی صنعتی تاریخ کے سب سے بڑے حادثے میں

Read more

مذہب کی جبری تبدیلی کے خلاف قانون ہے کیا اور منظور کیوں نہیں ہو رہا؟

پاکستانی عدالت نے حکومت کو دو ہندو لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرانے کا حکم دیا پاکستان کے صوبہ سندھ میں دو ہندو بہنوں کی مذہب کی تبدیلی اور شادی کے واقعے کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک میں اقلیتوں کے زبردستی مذہب تبدیل کروائے جانے کے معاملے پر بحث چھڑ گئی ہے۔ گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی رینا اور روینہ کے مذہب کی تبدیلی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں

Read more

جان پرمل: ’افسوس کہ ہم نے کیسے کیسے ہیرو نظر انداز کر دیے ‘

ایک دہائی تک پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ رہنے والے جان پرمل نے اپنی دنیا خود تعمیر کی تھی۔ بچپن کراچی صدر کے ایک بنگلے کے گیراج میں گزارا تھا جبکہ کھیل کی دنیا میں بھی انھیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سخت محنت، صبر اور حوصلے سے کام لینا پڑا تھا۔ ان کا شمار اُن تاریخ ساز شخصیات میں ہوتا ہے جنھوں نے ڈھاکہ کے اندر ہونے والی آخری متحدہ پاکستان گیمز 1968 میں حصہ لیا تھا

Read more

انڈیا کے امیر لوگ کم کیوں دیتے ہیں؟

انڈیا کے آئی ٹی شعبے سے منسلک ارب پتی عظیم پریم جی حال ہی میں انڈیا کے سب سے زیادہ فلاحی کاموں میں پیسے دینے والے شخص بن گئے ہیں۔ وہ دنیا کے سرفہرست انسان دوست مخیر افراد میں شامل ہیں، لیکن ان کی دریا دلی نے ایک ایسے ملک میں خدمت خلق پر خرچ کرنے کے متعلق سوال کھڑا کیا ہے جہاں کے امراء اپنی دولت کی مناسبت سے خیرات نہیں کرتے۔ بی بی سی کی ارپنا الیوری کی

Read more

رینا، روینا تبدیلئ مذہب معاملے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیشن تشکیل

کمرہ عدالت میں رینہ اور روینہ کی والدہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری بھی موجود تھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کی عمر اور اس معاملے میں حقائق کے تعین کے لیے پانچ رکنی کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلع گھوٹکی کی رہائشی رینا اور روینہ کی مذہب کی تبدیلی اور مسلمان لڑکوں سے شادی کا معاملہ گذشتہ ماہ سامنے آیا تھا اور ان کے والد

Read more

’مشن شکتی سے خلائی سٹیشن کو بھی خطرہ ہو سکتا تھا‘

اس انڈین میزائل سے خلا میں 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا گيا تھا امریکی خلائی ادارے ناسا نے انڈیا کی جانب سے میزائل کے ذریعے اپنے ایک مصنوعی سیارے کی خلا میں تباہی کو ایک ’خوفناک چیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ ناسا کے سربراہ جم برائڈسٹین نے کہا ہے کہ اس تجربے کی وجہ سے دس دن میں ملبے کے بین

Read more

دنیا بھر سے کھیلوں کی دنیا سے سے منتخب کی گئی تصاویر

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں این سی سی اے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں گونزاگا بل ڈاگز کے کھلاڑی کا حریف ٹیم کے خلاف بال باسکٹ کرتے ہوئے ایک انداز۔ اس میچ میں گونزاگا بل ڈاگز کی ٹیم نے فتح اپنے نام کی تھی آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 31 مارچ کو کھیلے گئے شیف فیلڈ کے فائنل میچ میں نیو ساؤتھ ویلز کے بلے باز سٹیو او کیف کو وکٹوریا کے کرس ٹریمن نے بولڈ کیا تھا جسے کیمرے کی آنکھ

Read more

فیس بک کی جانب سے بند کیے جانے والے اکاؤنٹس اور صفحات میں کیا تھا؟

فیس بک نے پاکستان سے چلائے جانے والے ایسے درجنوں صفحات، گروپس اور پروفائلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا تعلق کمپنی کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ملازمین سے ہے۔ پاکستان کی سائبر تاریخ میں ’فوج کے ساتھ تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس‘ کے حوالے سے یہ ایک بہت بڑی کارروائی ہے جس میں کل ملا کر 103 فیس بک پیجز، گروپس اور انسٹاگرام پروفائلز کو بلاک کیا

Read more

آٹزم: کیا خواتین اور لڑکیوں میں اس کی تشخیص مشکل ہے؟

آٹزم ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے ایلس رائے نامی برطانوی مصنفہ کا کہنا ہے کہ آٹزم کا شکار لڑکیاں اور خواتین بہت خاموش طبیعت، شرمیلی اور اپنے آپ میں گم رہنے والی ہوتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اکثر ان خاموش لڑکیوں کے مسائل لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ ایلس کو بتایا گیا کہ وہ آٹزم کا شکار تھیں لیکن وہ ان کم خواتین

Read more

اسلام آباد میں پشتو: ’بچوں کے منہ سے نوالہ چھین کر پشتو کا پیٹ پالتے رہیں گے‘

’ہمارے بزرگ شعرا بتاتے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ اسلام آباد کے کسی سرکاری ادارے میں اردو کے علاوہ کوئی اور زبان بولنے کی سخت ممانعت تھی۔‘ اکادمی ادبیات پاکستان کے سرسبز باغیچے میں بیٹھے سردار یوسفزئی آج بھی اپنی پختون شناخت اور زبان کے لیے اسلام آباد میں جگہ تلاش کر رہے ہیں۔ ’بالخصوص سنہ 2001 کے بعد جب حالات بگڑنے لگے تو چار پختون افراد ٹوپی اور چادر پہنے کہیں اکٹھے کھڑے نہیں ہو سکتے تھے۔ پولیس

Read more

دیماینتی تمبے کی زندگی شوہر کے جنگی قیدی بننے کے بعد رکی نہیں

‘جب ہم پرانے ہو جاتے ہیں تو ہمارے گھر کی چیزیں بھی قدیم ہو جاتی ہیں۔‘ انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔ دوپہر کے 12 بج رہے ہیں، دہلی کے موسم سے سردی چھٹ رہی ہے۔ دیماینتی تمبے ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے مجھے اپنی زندگی کی خوشگوار یادیں بتا رہی ہیں۔ یہ وہی خاتون ہیں جو اپنے شوہر کو پاکستان سے واپس لانے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے ‘برائے مہربانی اسے جدوجہد مت کہیں

Read more

گول دائرے کی سیاست!

گول دائرے میں جو بھی سیاست کو لایا وہی اصل فنکار ہے۔ دائرے کی بڑائی یا چھوٹائی کا فیصلہ کرنے والی پُرکار اپنی مرضی سے دائرے کا حجم بڑھا رہی ہے البتہ سیاست دائرے سے باہر نہیں نکلنے دے گی۔ دائرے کے اندر ہی نکتے طے کر دیے گئے ہیں، حدود بنا دی گئی ہیں۔۔ بس سبھی انہی نکتوں اور حدوں میں پُرکار کے نیچے اپنا کردار نبھائیں گے۔ نواز شریف باہر ہیں لیکن محدود مدت کے لیے۔ اس دوران

Read more

یورپی یونین سے انخلا: برطانوی پارلیمان پھر کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام

PA برطانیہ کے ارکان پارلیمان ایک بار پھر بریگزٹ کے اگلے مرحلے کے حوالے سے تجاویز پر رضا مندی ظاہر کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ برطانوی دارالعوام میں یورپی یونین سے انخلا کی چار قراردادوں پر ووٹ دیا گیا،جن میں کسٹم یونین اور برطانیہ کو ناروے طرز پر سنگل مارکیٹ میں رکھنے کی تجاویز شامل تھی، لیکن ان میں سے کسی بھی قرارداد کو اکثریت حاصل نہ ہو سکی۔ ووٹنگ پر کسی قسم کی کوئی قانونی پابندی نہیں تھی

Read more

شاہ محمود: ’جہانگیر ترین کو کابینہ سمیت سرکاری تقریبات میں نہیں بیٹھنا چاہیے‘

AFP/JEHANGIRTAREEN.COM وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کو کابینہ کے اجلاس سمیت سرکاری تقریبات میں نہیں بیٹھنا چاہیے کیونکہ اس سے حزب مخالف کی جماعتوں کو حکومت پر تنقید کرنے کا موقع ملتا ہے۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو پیچھے بیٹھ کر حکومت کو مشورے دینے چاہیے۔ جب

Read more

فیس بُک: ’پاکستانی فوج کے اہلکاروں اور انڈیا کی کانگریس پارٹی سے منسلک‘ سینکڑوں اکاؤنٹ بند

فیس بُک کے مطابق پاکستان سے چلائے جانے والے ان اکاؤنٹس پر اکثر مقامی اور سیاسی خبریں پوسٹ کی جاتی ہیں فیس بک کا کہنا ہے کہ کمپنی نے پاکستان سے چلائے جانے والے 103 تین ایسے انفرادی اور اجتماعی (گروپ) اکاؤنٹ اور صفحات بند کر دیے ہیں جو کمپنی کے بقول ’منظم طریقے سے غیر مصدقہ رویے‘ کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ فیس بک کے مطابق ان صفحات اور اکاؤنٹ کا تعلق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے

Read more

پولیس کا کراچی کے لاپتہ صحافی کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار

کراچی سے لاپتہ صحافی مطلوب موسوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مطلوب حسین کو سنیچر کی صبح گھر سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ مطلوب کے بھائی منہاج موسوی کا کہنا ہے کہ صبح چار بجے کے قریب ویگو اور دوسری گاڑیوں میں سوار اہلکار گھر میں داخل ہوئے اور مطلوب کو اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ مطلوب کا موبائل فون اور

Read more

جبری مذہب کی تبدیلی: صائمہ اقبال کے شوہر جوڈیشل انکوائری کے فیصلے سے غیر مطمئن

اسلام آباد سے جبری اغوا کی جانے والی مسیحی خاتون صائمہ اقبال کے شوہر نوید اقبال مسیح نے کہا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اس نکاح خواں اور اس کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نوید اقبال نے بتایا کہ ’مجھے بتایا گیا ہے کہ میری بیوی کی تحویل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

Read more

انڈیا کا ‘مشن شکتی’ کہیں اپنے لیے ہی خطرہ تو نہیں؟

انڈیا کی خلائی ایجنسیوں اسرو اور ڈی آر ڈی او نے مشن شکتی یہ تصویر جاری کی ہے جس میں ایک میزائل سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سیٹلائٹ کو نشانہ بنایا گيا انڈیا نے 27 مارچ کو سیٹلائٹ شکن میزائل یعنی اے سیٹ کا کامیاب تجربہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔ انڈیا کے اس تجربے پر جہاں برسر اقتدار

Read more

غداری کیس: سپریم کورٹ کا خصوصی عدالت کو آئین شکنی کے مقدمے کا فیصلہ کرنے کا حکم

پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے میں خصوصی عدالت نے ملزم کو دو مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر رکھا ہے پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے میں حکم دیا ہے کہ اگر ملزم اگلے ماہ کی دو تاریخ کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو متعقلہ عدالت استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد اس مقدمے سے متعلق میرٹ پر فیصلہ دے۔ عدالت نے

Read more

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: ’یہ تو عام آدمی کا تیل نکال رہے ہیں‘

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے اعلان کے بعد حکومت کے ناقدین، مبصرین اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس اضافے کو پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے اور عام آدمی کو آسانی مہیا کرنے کے دعووں سے روگردانی قرار دیا جا رہا ہے۔ وجہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے سابقہ حکومت کے دور

Read more

کرکٹ میں انقلابی تبدیلیاں، آئی سی سی کا اپریل فول؟

کرکٹ کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کے دوران اب آپ نیکر میں کھیلتے دیکھ سکتے ہیں، اب کرکٹ میں ٹاس نہیں ہوگا بلکہ ٹوئٹر کے صارفین فیصلہ کریں گے کہ کون سی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔ عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹوئٹر پر پیر کی صبح جب یہ اور اس جیسی دیگر باتیں کیں تو تبصروں کا ایک طوفان آ گیا مگر پھر صارفین کو خیال آیا کہ آج تو یکم اپریل ہے۔ ان اعلانات

Read more

میکال ذوالفقار: ’شیردل میں انڈیا کو کہیں گالی نہیں دی گئی‘

معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘شیر دل’ کا موزانہ جہاں پاکستانی فلم ‘پرواز ہے جنون’ سے ہو رہا ہے وہیں ہالی وڈ فلم ‘ٹاپ گن’ سے بھی اس کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔ میکال نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ ایئرفورس کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کے سامنے ‘ٹاپ گن’ ہوتی ہے۔ یہ بڑی بات ہے کہ پاکستان میں بننے والی کسی

Read more

‘ہم نے خواتین کےلیے کبھی کچھ بنایا ہی نہیں’

جب امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے حال ہی میں خواتین پر مشتمل ایک ٹیم کی خلا میں چہل قدمی کا منصوبہ درست ناپ کا سپیس سوٹ نہ ہونے کی وجہ سے آخری لمحات میں منسوخ کیا تو اس نے ایک بڑی بحث کو جنم دیا کہ مردوں کے لیے بنائی گئی اس دنیا میں خواتین اپنے لیے راہ کیسے تلاش کریں؟ کیرولین کرائیڈو پیرز جو ایک صحافی اور ‘ان وزبل وویمن: ایکسپوزنگ ڈیٹا بائس ان ورلڈ ڈیزائنڈ فور مین’ کتاب

Read more

’بہاولپور ون یونٹ سے قبل تین برس تک پاکستان کا صوبہ تھا‘

بہاولپور کا تاریخی نور محل جو کہ اب انتظامیہ کے زیر استعمال ہے ایک خود مختار ریاست کے طور پر بہاولپور کی تاریخ دو سو برس سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ قیامِ پاکستان سے قبل ریاستِ بہاولپور کے امورِ خارجہ، دفاع اور کرنسی برصغیر کے حاکم راج برطانیہ کے سپرد تھے جبکہ دیگر معاملات ریاست کے بانی عباسی خاندان کے نواب چلاتے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر بہاولپور کے تاریخی صادق ایجرٹن کالج کے شعبہ تاریخ کے سابق صدر

Read more

دہلی کرائم: ’اگر آپ کسی کی بیٹی کی حفاظت نہیں کر سکتے تو اپنی بیٹی کی کیسے کریں گے‘

Netflixشیفالی شاہ، ورتیکا چترویدی کا کردار نبھا رہی ہیں، وہ عورت جس نے تحقیقات کی سربراہی کی انڈیا میں تقریباً ہر شخص کو دلی بس ریپ یاد ہے جسے نربھیا کیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دسمبر 2012 کے خوفناک واقعات، جب ایک نوجوان طالبہ کو سینما سے گھر جاتے وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ بہت خوفناک تھا اور اس نے پورے ملک کی نفسیات پر ایک اجتماعی اثر چھوڑا۔ لیکن جب یہ پتہ چلا کہ

Read more

‘سیاسی جماعتیں نہ مانیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی’

پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تیز پیروی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی دوسری دو سالہ آئینی مدت مکمل ہو گئی ہے۔ حکومت فوجی عدالتوں کو مزید توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم حزب مخالف کی جماعتیں فی الحال اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ماضی میں ان عدالتوں کی مدت میں توسیع کی حمایت کرنے والی یہ سیاسی جماعتیں اب تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ’فوجی

Read more

ایک آدھ میچ فیلڈنگ بھی کر لیتے بھئی‘

کوئی بھی پرفارمر جب یہ سوچ لیتا ہے کہ اسے اپنی کارکردگی نہیں بلکہ اپنی حیثیت ثابت کرنا ہے تو وہ اسی کوشش کی شدت میں اپنے بہترین سے پیچھے رہ جاتا ہے اور جہاں ایک نہیں 15 پرفارمرز اپنے وجود کا جواز دینے پہ تُلے ہوں، وہاں ’بہترین‘ کو بدترین بنتے دیر نہیں لگتی۔ خالصتاً کرکٹنگ پیرائے میں دیکھا جائے تو پاکستان کی یہ سیریز دراصل ’ریلو کٹا‘ سیریز تھی۔ بصد معذرت، ایسا ہر گز نہیں کہ اس سکواڈ

Read more

یوکرین کے صدارتی انتخابات میں پیشہ ور مسخرا انتخابی دوڑ میں آگے

یوکرین میں ایگزٹ پول کے مطابق صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ٹیلی ویژن پر طنزیہ مزاحیہ پروگرام پیش کرنے والے پیشہ ور کامیڈین وولوڈومیر زیلینسکی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ایگزٹ پول کے مطابق وولوڈومیر زیلینسکی نے 30.4 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو 17.8 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ دونوں امیدوار اگلے ماہ صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں حصہ لیں گے۔ یوکرین کی سابق

Read more

شفیع بھائی آپ اب تک بہت بول لیے، اب لکھنے پر اتر آؤ!

ابھی 27 برس پہلے ہی کی تو بات ہے جب میں نے بش ہاؤس کلب میں ہندی سروس کے پہلے پاکستانی نژاد براڈ کاسٹر شفیع نقی جامعی کو دیکھا تھا۔ کراچی یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے جس شعلہ بیان مقرر صدر کے بارے میں ایک خاص دبدبے دار تصور لے کر میں بش ہاؤس میں داخل ہوا تھا اس تصوراتی شفیع اور میرے سامنے موجود گرے کلر کے سوٹ میں بیٹھے شفیع کے درمیان کوئی مماثلت نہیں تھی۔ ہاں چشمے کے

Read more

ترکی میں اتخابات: ترک شہروں پر اقتدار کے لیے اردوغان کو سخت مقابلے کا سامنا

ترکی میں نئے صدارتی نظام کے نافذ ہونے کے بعد اتوار کو پہلی مرتبہ مقامی حکومتوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں جس میں صدر رجب طیب اردوغان کی جماعت کو مالیاتی بحران کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترکی کے 81 صوبوں کے پونے چھ کروڑ عوام مقامی حکومتوں میں اپنے نمائندے منتخب کر رہے ہیں۔ چند بڑے شہروں میں مئیر بھی براہِ راست منتخب ہوں گے جن میں انقرہ کے میئر کے عہدے

Read more

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے: کیا ان حملوں کا آسٹریا سے کوئی تعلق ہے؟

آئڈینٹیریئن موومنٹ اِن آسٹریا (آئی بی او) کے سربراہ مارٹن سیلنر زیر تفتیش ہیں کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کے ملزم برینٹن ٹیرینٹ نے آسٹریا کی ایک انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو 1500 یوروکا چندہ دیا تھا جس کے بعد آسٹریا میں حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس حملے میں آسٹریا کا کوئی شہری تو ملوث نہیں تھا۔ آسٹریا کے وزیر داخلہ ہربرٹ کِکل کے مطابق ملزم برینٹن ٹیرینٹ نے گذشتہ برس 27

Read more

زوزانا کاپوتووا سلواکیا کی پہلی خاتون صدر کیسے بنیں؟

زوزانا کاپوتووا نے اپنی انتخابی مہم کو اچھائی اور برائی کے درمیان جدوجہد قرار دیا تھا بدعنوانی کے خلاف مہم کو بنیاد بنا کر انتخابات میں حصہ لینے والی زوزانا کاپوتووا نے سلواکیا کا صدارتی الیکشن جیت کر ملک کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اگرچہ زوزانا کاپوتووا کا سیاسی تجربہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انھوں نے صدارتی الیکشن میں حکومتی پارٹی کے نامزد امیدوار اور اعلیٰ پائے کے سفارت کار ماروس سیفکووک

Read more

دبئی: کیا پاکستان سیریز میں وائٹ واش سے اپنے آپ کو بچا پائے گا؟

آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے آسٹریلیا نے تین اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے تھے۔ میچ کا تفصیلی

Read more

لاہور اور پشاور کی دو لڑکیاں، ایک کہانی

بہار آتی ہے تو لاہور پر ایک سحر سا طاری ہو جاتا ہے۔ زمین کے کونے کونے سے روئیدگی پھوٹتی ہے اور اینٹ اینٹ سے سبزہ جھلکنے لگتا ہے۔ آموں میں بور پڑتا ہے اور بکائین کے پھولوں کی پاگل کر دینے والی خوشبو حواس پر سوار ہونے لگتی ہے۔ اچھے وقتوں میں اس موسم میں لاہور کا آسمان پتنگوں سے ڈھکا ہوا ہوتا تھا۔چونکہ اچھے دن ہمیشہ باقی نہیں رہتے اس لیے وہ دن بھی گزر گئے۔ اب لاہور کے آسمان پہ چیلیں اڑتی ہیں اور ٹی وی چینلز پر دل دہلا دینے والی خبریں چلتی ہیں۔ ایسی خبریں جن کو سن کر یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ بسنت کا تہوار کیوں ختم کیا گیا۔لاہور ہی کی رہائشی ایک لڑکی کو اس کے شوہر نے سر کے بال مونڈ کر تشدد کا نشانہ بنایا اس لیے کہ وہ اس کے دوستوں کے سامنے ڈانس نہیں کر رہی تھی۔

Read more

انٹرنیٹ پر نگرانی میں حکومتیں ہماری مدد کریں: مارک زکربرگ

فیس بُک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر مواد کی نگرانی کرنے میں حکومتوں اور نگران اداروں کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے کالم میں فیس بُک کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ صرف سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے نقصان دہ مواد پر نظر رکھنا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے چار شعبوں میں نئے قوانین کا مطالبہ کیا ہے: ‘نقصان دہ مواد، انتخابات میں سالمیت، پرائویسی

Read more

آئی پی ایل: رباڈا کے یارکرز نے وقار اور وسیم کی یاد تازہ کر دی

کولکتہ نائٹ رائڈرز (کے کے آر) اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان کھیلے جانے والا انڈین پریمیئر لیگ کا دسواں میچ جہاں اپنے سپر اوورز کے وجہ سے یادگار بن گیا وہیں اس نے سنہ 1990 کی دہائی کے یاکرز کی یاد بھی دلائی اور سوشل میڈیا پر اس کی بازگزشت بھی سنی گئی۔ سپر اوور میں کھگیسو رباڈا نے بہترین یارکرز کروائے اور لوگوں نے ان کا موازنہ وقار یونس اور وسیم اکرم سے کیا۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ

Read more

ہمارے سفارت خانے میں دراندازی دہشت گردی تھی: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ سپین میں اپنے سفارت خانے میں غیر قانونی طور پر افراد کے داخلے کو ’سنگین دہشت گرد حملہ‘ قرار دیا ہے۔ پیانا یانگ کی جانب سے جاری کردہ اپنے پہلے سرکاری بیان میں اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان تمام افواہوں کا بغور جائزہ لے رہیں ہیں جن کے مطابق امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے اس واقعہ میں کوئی کردار ادا کیا تھا۔ بدھ کو

Read more

65 سالہ جو کیمرون کو درد محسوس نہیں ہوتا

جو کیمرون کو اپنی جلد کے جلنے کا احساس صرف تب ہوتا ہے جب وہ گوشت جلنے کی بو سونگھیں۔ اکثر اوقات وہ اوون میں اپنا بازو جلا بیٹھتی ہیں لیکن انھیں متنبہ کرنے والا کوئی درد محسوس نہیں ہوتا۔ ایسا اس لیے ہے کیوں کہ وہ کرہ ارض پر موجود ان دو لوگوں میں سے ایک ہیں جن میں نایاب جینیاتی تبدیلی پائی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بنیادی طور پر انھیں درد محسوس نہیں ہوتا،

Read more

’سعودی عرب نے واشنگٹن پوسٹ کے مالک کا فون ہیک کیا تھا‘

امریکی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کے لیے تفتیش کا کام کرنے والے ایک اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ جیف بیزوس کا فون سعودی عرب نے ہیک کیا اور ان کے فون میں موجود ڈیٹا تک رسائی بھی حاصل کی تھی۔ایمازون کے سربراہ بیزوس نے گیون دی بیکر نامی اس تفتیش کار کی خدمات یہ پتہ لگانے کے لیے حاصل کی تھیں کہ ان کے فون میں موجود ذاتی پیغامات اور ڈیٹا نیشنل انکوائرر نامی اخبار تک کیسے پہنبچیں۔تفتیش کار بیکر نے اس ہیکنگ کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی کوریج کے ساتھ جوڑا ہے۔سعودی عرب نے ابھی تک اس الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ جیف بیزوس واشنگٹن پوسٹ اخبار کے مالک ہیں اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

Read more

انڈیا کے 100 سمارٹ سٹی بنانے کے دعوے کتنے سچے؟

انڈیا میں پارلیمانی انتخابات 11 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں اس لیے بی بی سی کی ریئلٹی چیک ٹیم بڑی سیاسی جماعتوں کے دعووں اور وعدوں کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں سمارٹ سٹی ایک ہے۔ سنہ 2015 میں انڈین حکومت نے پانچ سالوں میں 100 سمارٹ شہروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ پانچ سال گزرنے کے بعد بھی اس منصوبے کی تکمیل کی تاریخ کو ہی بڑھا دیا گيا ہے۔ کیونکہ

Read more

افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے

افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم خود ساختہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد دوسرے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کا ایک محافظ ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عبدالرشید دوستم کے قافلے پر قاتلانہ حملہ افغانستان کے صوبے بلخ میں ہوا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ عبدالرشید دوستم کی آٹھ ماہ قبل ترکی سے وطن واپسی کے بعد دوسرا حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے افغانستان: غزنی میں حملہ،

Read more

ہفتے وار احتجاج کا ایک برس مکمل ہونے پر غزہ میں مظاہرے

اسرائیلی سرحد پر ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کا ایک برس مکمل ہونے پر ہزاروں فلسطینی باشندے غزہ میں مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا اور ٹائروں کو آگ لگائی گئی جواباً اسرائیل نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ یہ مظاہرے فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے آبائی گھروں میں واپس جانے کے حق کی تائید میں

Read more

کرائسٹ چرچ واقعے کے تناظر میں فیس بک کا لائیو سٹریمنگ پر پابندیوں کا عندیہ

فیس بُک نے تسلیم کیا کہ 50 لوگوں کی موت کی وجہ بننے والے حملوں کی ویڈیو کو فیس بُک سے اتارے جانے سے قبل 4000 سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا تھا نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کے دو ہفتوں بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے لائیو سٹریمنگ پر ممکنہ پابندیوں سے متعلق جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔ حملہ آور نے فیس بک کے لائیو سٹریمنگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے حملے

Read more

مردوں کے لیے مانع حمل گولی بنانا اتنا مشکل کیوں ہوا

ریاست نیو اورلینز میں ہونے والی کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں چالیس مردوں پر ہونے والا سیفٹی ٹیسٹ کافی امید افزا رہا ہے اور ٹرائل کے بعد ان لوگوں کا ہارمون لیول واپس اپنی عمومی سطح پر آ گیا۔ اس عمل میں سائیڈ افیکٹس بھی بہت ہی کم رہے۔

عضو تناسل کی کمزوری

تجرباتی بنیاد پر نئی گولی کھانے والے پانچ مردوں نے بتایا کہ ان کے جنسی میلان میں تھوڑی سے کمی ہوئی ہے، جبکہ دو نے عضو تناسل میں کسی قدر کمزوری کا بتایا، لیکن کسی شخص نے یہ نہیں کہا کہ معمول کی جنسی زندگی میں کوئی کمی آئی ہے اور نہ کسی نے گولی لینا چھوڑا۔ اس نئی تحقیق کی سربراہ پروفیسر کرسٹینا وانگ اور ان کی ٹیم اپنی دریافت پر بہت خوش ہیں، تاہم وہ اس کے نتائج کے بارے ابھی قدرے

Read more

ریڈ کراس کا بحران کا شکار وینزویلا کو دو ہفتوں میں امداد دینے کا اعلان

ریڈ کراس کے سربراہ فرانسسکو روکا نے کہا کہ ادارہ ابتدائی طور پر 650000 افراد کی مدد کر سکتا ہے بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) کا کہنا ہے کہ ادارہ دو ہفتوں میں بحران زدہ وینزویلا کو اہم امداد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر سکتا ہے۔ آئی ایف آر سی کے سربراہ فرانسسکو روکا نے کہا کہ ادارہ ابتدائی طور پرخوراک اور ادویات کی قلت کے شکار 650000 افراد کی مدد کر سکتا ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ کی امریکہ میکسیکو سرحد بند کرنے کی دھمکی

میکسیکو کی سرحد پر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ممکمنہ طور پر امریکہ کی جنوبی سرحد بند کردیں گے اگر میکسیکو تارکین وطن کو امریکہ جانے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات نہیں اٹھاتا۔ سرحد کی بندش سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہوگی بلکہ تجارت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔ صدر ٹرمپ کی دھمکی ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد امریکہ

Read more

موسمیاتی تبدیلی: قطب جنوبی پر سمندر میں کھدائی کی نئی مہم

لگتا ہے کہ سائنسدانوں کی ایک ٹیم ایک ایسے سفر پر روانہ ہو گئی ہے جس کے راستے میں ان کا سامنا برف کی اتنی بڑی بڑی چٹانوں سے ہو گا جس کی مثال نہیں ملتی۔ ہو سکتا ہے ہمارے اس انداز بیان میں تھوڑی بہت مبالغہ آرائی بھی ہو، لیکن بین الاقوامی سائنسدانوں کی ٹیم قطب جنوبی کے جس سفر پر نکلی ہے وہاں وہ خود کو ایسے تنگ سمندری راستے پر پائے گی جسے ’برفیلی چٹانوں کی تنگ

Read more

مردوں کا داخلہ ممنوع ہے: ایک ایسا جم جو عورتوں کو صحت مند بنا رہا ہے

یہاں خواتین جو چاہیں پہن سکتی ہیں بدریہ یولیہ نے عورتوں کے لیے ترکی کا ایسا سب سے بڑا جم بنایا جسکی بے شمار شاخیں ہیں۔اس جم کے عملے میں صرف عورتیں ہیں، مالک بھی اور گراہک بھی صرف خواتین ہیں ۔ تو کیا عورتوں کا علیحدہ جِم عورتوں کے لیے مددگار ثابت ہو رہا ہے بی بی سی کی ترک سروس کی نائرن ایلڈن نے جم کا دورہ کیا۔ ترکی کے شہر استنبول کے عمرانیہ علاقے میں بی فِٹ

Read more

’لال کبوتر‘ چھوٹے بجٹ کی معیاری فلم

چند دن پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’لال کبوتر‘ سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اس کے ہدایتکار کمال خان نے ’جن کی یہ پہلی فیچر فلم ہے‘ ایک نہایت ہی عمدہ میوزک ویڈیو تقریبا دو سال پہلے بنایا تھا۔ یہ چھ منٹ کا میوزک ویڈیو (جو کہ ایک غیر معروف پاکستانی بینڈ دی ڈی/ اے میتھڈ کے گانے ’دی ڈیزرٹ جرنی‘ پر بنایا گیا تھا) ایک طرح سے ایک

Read more

’محمد رضوان کے لیے یہ عجیب سا دن تھا‘

شاید ہم وقت سے تھوڑا پیچھے رہ گئے۔ منزل ہمارے سامنے تھی۔ انہونی کسی کے گمان میں بھی نہ تھی۔ مگر اچانک حواس بکھر گئے، اور دن بھر کی جیتی بازی، لمحوں میں پلٹ گئی۔ پاکستان کو یہ میچ جیتنا چاہیے تھا۔ ٹاس کی جیت ہی پاکستان کی جیت ہو سکتی تھی۔ اور وہ ہوئی۔ عماد وسیم نے فیصلہ بھی خوب کیا۔ اس وکٹ پہ دوسری بیٹنگ ہی بہتر تھی۔ دبئی کی وکٹ کچھ تو پہلے ہی رکی رکی سی

Read more

بریگزٹ پر ٹریزامے کا معاہدہ برطانوی پارلیمان میں تیسری بار مسترد

برطانیہ کی پارلیمان میں وزیر اعظم ٹریزامے کے بریگزٹ معاہدے کو تیسری مرتبہ کثرت رائے سے مسترد کردیا۔ برطانیہ نے 29 مارچ کو یعنی آج یورپی یونین سے علیحدہ ہونا تھا لیکن ٹریزامے نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے گذشتہ ہفتے کچھ وقت مانگا تھا۔ برطانوی ارکان پارلیمان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کو 286 کے مقابلے 344 ووٹوں سے مسترد کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ برطانیہ نے یورپی یونین کی جانب سے بریگزٹ کے لیے

Read more

وعدہ وفا ہو ہی گیا، منصوبے کے اعلان کے 14 سال بعد گوادر ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بالاآخر اعلان کے 14سال بعد بین الاقوامی ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس منصوبے کااعلان ملک کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے 19 اگست 2005 کو کیا تھا اور عمران خان سے پہلے چھ وزرائے اعظم اس ایئرپورٹ کی تعمیر، تکمیل کے بارے میں مختلف تاریخیں یا تکمیل کے دورانیے کے بارے میں دعوے کر چکے ہیں۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان

Read more

ہم جنس پرستی کی سزا موت: برونائی کا بائیکاٹ کریں

ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے برونئی کی طرف سے اس اعلان کے بعد کے وہاں ہم جنس پرستی ‘بدکاری’ کی سزا موت ہو گی، اس ملک سے تعلق رکھنے والے نو ہوٹلوں کے بائیکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔جنوب مشرقی ایشیا کے ملک برونئی میں تین اپریل کے بعد سے ہم جنس پرستوں کو کوڑوں یا سنگساری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

افغانستان: غزنی میں حملہ، نو پولیس اہلکار ہلاک

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ غزنی شہر میں طالبان کے ایک حملے میں نو پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعے کے روز ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پہلے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی اور پھر چوکی میں محصور پولیس اہلکاروں کی مدد کو آنے والے قافلہ کو نشانہ بنایا۔ گذشتہ شب ہوئے اس حملے میں مقامی اطلاعات کے مطابق ہلاک

Read more

کیا انڈین ریل وے نریدنر مودی کے لیے اشتہار چلا رہی ہے؟

انڈیا میں پارلیمانی انتخابات میں اب زیادہ وقت نہیں بچا۔ جیسے جیسے الیکشن نزدیک آ رہے ہیں ویسے ہی انڈین ٹوئٹر پر بھی آئے دن ایک نیا طوفان کھڑا ہو جاتا ہے۔ آج بات چائے کی پیالی سے شروع ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ وہ بچپن میں چائے والے تھے اور اب چوکیدار ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل میں بھی چوکیدار کا لفظ شامل کر لیا ہے اور کم سے کم ٹوئٹر پر تو ان کے

Read more

ارملا کے شوہر کو پاکستانی کس نے بنایا

انڈیا میں سوشل میڈیا پر یہ بات کافی تیزی سے پھیلی کہ کانگریس کی امیدوار ارمِلا ماتونگڑ کے شوہر پاکستانی نژاد تاجر ہیں۔جمعہ کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ارمِلا کا لوک سبھا ٹکٹ فائنل کیے جانے کے بعد فیس بک اور واٹس ایپ گروپ میں ان کے خلاف یہ افواہ پھیلنے لگی۔ان گروپوں میں ارمِلا کے ساتھ انکے شوہر کی تصویر کے ساتھ یہ پیغام لکھا گیا ہے کہ ‘بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ ارمِلا نے ایک پاکستانی سے نکاح کیا ہے۔‘

Read more

اوکاڑہ فارمز: مزارعین کے خلاف قائم کیے گئے فوجداری مقدمات ختم کرنے کا حکم

نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) نے اوکاڑہ ملٹری فارمز پر حتمی نتائج کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بورڈ آف ریوینیو (بی او آر) کے ذریعے اوکاڑہ مزارعین کو اپنی زمینوں کی ملکیت نہیں مل جاتی تب تک ان کو پاکستان کی فوج کو گندم کا حصہ یعنی بٹائی دینا ہوگی۔ ’سب فوج کو دے دیں گے تو ہمارے پاس کیا بچے گا‘ ’سچ لکھنے کی سزا ملی اور یہ معجزہ ہے

Read more

دبئی: شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم کپتان، پاکستان پہلے بولنگ کرے گا

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان آسٹریلیا سیریز کا چوتھا میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تین اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے

Read more

کرتارپور راہداری پر بات چیت ملتوی، پاکستان کا اظہارِ افسوس

پاکستان نے انڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کے سلسلے میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان دو اپریل کو طے ملاقات ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ آخری لمحے پر ملاقات کو پاکستان کی رائے لیے بغیر موخر کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ ادھر انڈیا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستان سے کرتارپور راہداری کے حوالے سے

Read more

’جانتے نہیں میں کون ہوں؟‘

ایک صبح ٹی وی کھولا تو ایک بھولا بسرا مصرع یاد آ گیا۔ لگا کہ ہم کچھ حرکت تیز تر اور سفر آہستہ والی صورت حال کا شکار ہیں۔ نواز شریف جیل سے چھ ہفتے کی میڈیکل چھٹی پر باہر آ رہے تھے، بلاول بھٹو ٹرین پر سوار ہو کر لاڑکانہ جا رہے تھے احتجاج کرنے، شیخ رشید ٹی وی پر کسی تعلیمی ادارے سے خطاب کر رہے تھے اور دھمکیاں دے رہے تھے کہ اگر ان کے بس میں ہو تو وہ سمارٹ فونوں پر پابندی لگا دیں۔

اس کے بعد بچے کو لے کر حجام کے پاس گیا تو پتہ چلا کہ وہاں زیادہ تر لوگ فواد چوہدری کے دیوانے ہیں اور ابو مارچ پر تبصرے کر رہے ہیں۔ بچے کو ہیئر کٹ پسند آ گیا اور میں نے خوش ہو کر حجام کی دکان کے سیاسی تجزیے ٹھنڈے دل سے سنے اور دل کو تسلی دی کہ عظیم قومیں ایسے ہی بنتی ہیں۔ شام کو ٹوئٹر کھولا تو اس قوم کے عظیم سپوت، کم از کم کراچی کے عظیم سپوت اور کبھی کبھی دھانسو صحافت کرنے والے فہیم زمان کچھ

Read more

کرائسٹ چرچ حملوں کے ہلاک شدگان کی یاد میں تعزیتی تقریب میں 20 ہزار افراد کی شرکت

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو دو مساجد میں ہونے والے حملوں کے بعد ملک بھر میں واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد ہوا جسے ملک بھر میں نشر کیا گیا۔ ملک کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کے علاوہ اس تقریب سے مسلم رہنماؤں اور اس حملے میں بچ جانے والے ایک شخص نے بھی خطاب کیا۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں 20000 سے

Read more

سی سیکشن: ترقی پذیر ممالک میں ہر سال تین لاکھ خواتین کی جانیں لینے لگا

PA ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں ہر سال تقریباً تین لاکھ خواتین سی سیکشن کے نتیجے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ برطانوی سائنسی جریدے لینسٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے لیے کم اور درمیانی آمدن والے 67 ممالک سے ایک کروڑ بیس لاکھ حاملہ خواتین کے ڈیٹا کی جانچ کی گئی جس کے مطابق ہر ایک ہزار سی سیکشنز میں تقریبا آٹھ خواتین ہلاک ہو جاتی ہیں۔ ان ہلاکتوں

Read more

مسعود اظہر کے معاملے پر امریکہ دانشمندی سے کام لے: چین

چین کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے معاملے کو کبھی ’ویٹو‘ نہیں کیا ہے۔ تاہم چین نے امریکہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مسعود اظہر کے معاملے میں دانشمندی سے کام لیں اور ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جو معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیں۔ یہ بات چینی

Read more

چپلی کباب کی محبت: اسلام آباد سے طورخم کا سفر

باب خیبر اگر میں آپ کو یہ بتاؤں کہ چند روز قبل میں بغیر کسی حکام کی اجازت، بغیر کسی تیاری منہ اٹھا کر درہ خیبر کی جانب چل دیا اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور سکیورٹی چیکنگ کے بغیر طورخم پر موجود پاک افغان بارڈر کراسنگ پر جا کر دم لیا، تو کیا آپ میری بات پر یقین کر لیں گے؟ اور اگر میں یہ بھی بتاؤں کہ پشاور سے ہوتے ہوئے خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل اور وہ

Read more

ٹرمپ: گٹھ جوڑ سے کیا گیا فریب اپنے انجام کو پہنچا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کو غیرقانونی طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کے لیے استعمال کیا۔ تحقیقات ختم ہونے کے بعد جمعرات کی شب ریاست مشیگن میں اپنی پہلی سیاسی ریلی میں اپنے ہزاروں حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جو کہتے تھے کہ

Read more

گوادر ایئرپورٹ جس کا سنگ بنیاد رکھنے میں 14 سال لگ گئے

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان جمعہ 29 مارچ کو گوادر کے نئے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کا آغاز ملک کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے 19 اگست 2005 کو سوِل ایوی ایشن کو احکامات دیتے ہوئے کیا تھا اور عمران خان سے پہلے چھ وزرائے اعظم اس ایئرپورٹ کی تعمیر، تکمیل کے بارے میں مختلف تاریخیں یا تکمیل کے دورانے کے بارے میں دعوے کر چکے ہیں۔ تاہم اب بالآخر 14 سال، سات

Read more

اسرائیل میں حضرت لوط کے دور کی نمک کی غار کی دریافت

اسرائیل کے ماہرین نے نمک کی ایک کان دریافت کی ہے جو دنیا میں ’نمک کا طویل ترین غار‘ ہے۔ بحیرۂ مُردار کے ساحل کے قریب واقع غارِ ملہم کے اندر جو راستے نکلتے ہیں ان کی کل لمبائی دس کلومیٹر ہے۔ صحرا میں واقع یہ غار اسی جگہ پر دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں انجیل میں کہا گیا ہے کہ یہاں جہاں حضرت لوط کی اہلیہ کو نمک کے ایک مینار میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

Read more

کنگنا رناوت: ‘کرن جوہر اینڈ گینگ میرے خلاف منفی خبریں پھیلانے کا کام کرتا ہے’

اس ہفتے کنگنا رناوت نے ایک بار پھر انڈسٹری کے ‘نامور’ لوگوں کو کھل کر دھویا۔ روزنامہ مِڈ ڈے کے پروگرام سِٹ ود دی ہٹ لِسٹ میں بات کرتے ہوئے کنگنا نے اپنی ہٹ لِسٹ میں شامل تمام لوگوں کی جم کر دھنائی کی جن میں ظاہر ہے سب سے پہلا نمبر بےچارے کرن جوہر کا تھا۔ کنگنا کا کہنا تھا ‘کرن جوہر اینڈ گینگ ان کے خلاف منفی خبریں پھیلانے کا کام کرتا ہے۔‘ اس بار کنگنا نے فلمساز

Read more

خاصہ دار اور لیوی فورس سراپا احتجاج کیوں؟

پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد وہاں اصلاحات کا عمل تو جاری ہے لیکن بہتر منصوبہ بندی اور قوانین کے فقدان کے باعث بیشتر معاملات سابق فاٹا کی طرح نہ صرف مبہم اور پیچیدہ ہیں بلکہ اس سے قبائلی اضلاع میں مایوسی کی کیفیت بھی پیدا ہورہی ہے۔ سابق فاٹا میں مقامی سطح پر امن و امان کی تمام تر ذمہ داری خاصہ دار اور لیوی فورس کے ذمے تھی اور اس

Read more

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خواتین کارکنوں کی عارضی رہائی

ان خواتین کی قید گذشتہ سال مئی کو شروع ہوئی جب خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کا خاتمہ ہوا سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کاموں اور غیر ملکیوں سے رابطوں کے الزام میں سزا کاٹنے والی تین خواتین کارکنان کو عارضی طور پر رہا کیا گیا ہے۔ دو مختلف ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اتوار کو مزید کی رہائی میں متوقع ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برطانیہ میں قائم سعودی انسانی حقوق کی تنظیم اے

Read more

خلائی لباس کے نامناسب سائز کے باعث خواتین کی خلا میں چہل قدمی منسوخ

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ایک ٹیم کی خلا میں چہل قدمی کا منصوبہ درست سائز کا سپیس سوٹ نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہونا تھا جب سپیس واک کے لیے ایک ایسی ٹیم چنی گئی تھی جس میں صرف خواتین شامل تھیں۔ کرسٹینا کوک اور اینی مکلین نے جمعے کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے باہر بیٹریاں لگانے کے لیے جانا

Read more

کیا عمران خان کا پروگرام ’احساس‘ پاکستان سے غربت ختم کر سکے گا؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے غربت مٹاؤ پروگرام ’احساس‘ کا آغاز کردیا ہے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئی وزارت قائم کی جا رہی ہے جو اس پروگرام کے لیے ملک بھر میں کام کرے گی۔ نومبر 2018 میں ورلڈ بینک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت

Read more

سیارہ شکن ہتھیار خلاء میں افراتفری کا باعث ہوسکتیے ہیں ۔ امریکی وزیردفاع

امریکی نگراں وزیر دفاع پیٹرک شینیہن نے خبردار کیا ہے کہ سیارہ شکن ہتھیاروں کے تجربات خلاء میں افراتفری پھیلا سکتے ہیں۔ اُن کا انتباہ انڈیا کی طرف سے بدھ کے روز اپنا ہی سیارہ تباہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پیٹرک شینیہن کا کہنا تھا کہ امریکہ انڈین کے تجربے کا جائزہ لے رہا ہے۔ انڈیا کے بقول اُس نے زمین کے مدار میں کم اونچائی پر سیارے کو اِسی لیے نشانہ بنایا کہ اِس کا ملبہ نہ

Read more

کار ڈی بی: ’مردوں کو نشہ دیا اور لُوٹا ٹھیک کیا‘

اس سال کار ڈی بی پہلی خاتون سولو ریپر بنیں جنھوں نے گریمی ایوارڈ حاصل کیا امریکی گلوکارہ کار ڈی بی نے اپنی ایک پرانی ویڈیو کے سوشل میڈیا کے ذریعے منظرِ عام پر دوبارہ نمایاں ہونے کے بعد ایک تازہ پیغام میں اپنا دفاع کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں شہرت پانے سے قبل جب وہ ایک سٹریپر کے طور پر کام کرتی تھیں تو جو مرد اس کے

Read more

ایئر بس اور چینی حکومت کے درمیان اربوں ڈالر کا معاہدہ

ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس نے چین کے ساتھ 300 طیاروں کی فروخت کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کا تخمینہ دسیوں ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔ اے 320 اور اے 350 طیارو ں کی فروخت کا یہ معاہدہ چینی صدر شی جن پنگ کے پیرس کے دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ آرڈر صدر شی کے یورپ کے دورہ کے دوران متعدد معاہدوں میں سے ایک ہے۔ ادھر ایئر بس کا مقابلہ کرنے والی امریکی طیارہ

Read more

پلوامہ حملہ: پاکستان نے انڈیا سے مزید معلومات طلب کر لیں

54 افراد سے تفتیش جاری ہے لیکن اب تک پلوامہ واقعے سے پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان نے پلوامہ حملے کی ابتدائی تفتیش میں انڈیا کی طرف سے دیے گئے 90 لوگوں کی فہرست میں سےاب تک 54 کی شناخت کی ہے اور باقی افراد سے مزید معلومات طلب کی ہیں۔ دفترِ خارجہ کی ہفتہ وار بریفینگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد وزیرِ اعظم نے تحقیقات

Read more

’مائی لارڈ رجسٹری نہیں کیش جمع کراؤں گا‘

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اُنھیں دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

ان دونوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری جعلی بینک اکاؤنٹس سے مبینہ طور پر اربوں روپے بیرون ملک سمگل کرنے کے مقدمات میں دی گئی ہے۔ سابق صدر اور ان کی بہن کو دس اپریل تک ضمانت دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی احتساب بیورو کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں

Read more

سابق صدر مشرف کی بریت کی درخواست مسترد

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ملزم کی طرف سے بریت کی درخواست کو مسترد کردیا عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم اس مقدمے میں اشتہاری ہے اور ایسے حالات میں جب اُن کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا کیسے انھیں اس مقدمے سے بری کیا جاسکتا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر کوآئین شکنی

Read more

دپیکا پاڈوکون اب تیزاب حملے کی شکار لڑکی کے روپ میں

بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے والی اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے کل ٹوئٹر پر اپنی اگلی فلم ‘چھپاک’ کی پہلی جھلک پیش کر دی ہے جس میں وہ تیزاب حملے کا نشانہ بننے والی لڑکی کے کردار میں ہیں۔ دپیکا کی ٹوئٹ کے بعد سے ہی ہیش ٹیگ چھپاک ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ کئی لوگوں کو دپیکا کا یہ انداز بہت پسند آرہا ہے۔ وہیں کچھ لوگ اسے فلم کو بنانے کے لیے فلسماز میگھنا گلزار کو مبارکباد

Read more

ضمانت کی سیاست اور سال 2019، آنے والے چند ماہ کیا گل کھلائیں گے؟

حالات کا جبر کچھ ایسا ہو گیا تھا کہ سب فریقوں کو نواز شریف کی ضمانت سے ریلیف ملا ہے۔ سب کے لیے یہ ضمانت Win Win ہے۔نواز شریف کی طویل خاموشی اور علاج کے لیے ہسپتال جانے سے انکار دراصل مدافعانہ مزاحمت کی ایک نئی شکل تھی جس سے فوج، عدلیہ اور عمران حکومت تینوں پر دباؤ پڑا۔نواز شریف کی مدافعانہ مزاحمت سے یہ تاثر پختہ ہو رہا تھا کہ نواز شریف کا صرف احتساب نہیں ہو رہا بلکہ انہیں انتقام کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کو اقتدار سے نکال باہر کرنے اور انکی طاقت کم کرنے کے بعد انہیں بھٹو جیسا شہید نہیں بنانا چاہتی تھی اور نہ ہی پھر سے تارا مسیح جیسے جلاد کا خطاب لینا پسند کرتی۔

Read more

فیس بُک کی جانب سے سفید فام قوم پرست اور علیحدگی پسند عناصر پر ’پابندی کا اعلان‘

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بُک کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے فیس بُک اور انسٹاگرام پر ‘سفید فام قوم پسند اور علیحدگی پسند عناصر کی تعریف، حمایت اور نمائندگی’ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ فیس بُک نے عہد کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے فیس بُک پر شائع کیے جانے والے مواد کی شناخت کرنے اور اس پر پابندی لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔ فیس

Read more