برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ کی تاریخ اکتوبر تک موخر کرنے پر متفق

یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ کی ’لچکدار توسیع‘ پر اتفاق کر لیا ہے۔ بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کے اس معاہدے پر اتفاق برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں ہوا جو کہ پانچ گھنٹے جاری رہا۔ ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا ’برطانوی دوستوں سے میری درخواست ہے کہ مہربانی کر کے اس بار وقت ضائع نہ کریں۔‘ یورپین کونسل کے سربراہ نے

Read more

فیس بک کا مر جانے والے صارفین کی پروفائل منظم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اپنے مر جانے والے صارفین کے دوستوں اور رشتہ داروں کو وصول ہونے والے نوٹیفیکیشنز کے ایک عام اور پریشان کن مسئلے کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے حل کریں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ مرنے جانے والے لوگوں کو تقریبات پر بلانے کے یا سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ’دردناک‘ مشورے روکنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کی پروفائل پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے

Read more

پاکستان میں ماحول دوست پینگولین کی 70 فیصد سے زائد آبادی معدوم

Science Photo Library سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی رائے کے مطابق پاکستان کے جنگلی حیات میں سب سے زیادہ پینگولین کی غیر قانونی خرید و فروخت کی گئی ہے۔ محتاط رائے کے مطابق پینگولین کی 70 سے 80 فیصد آبادی ختم ہوچکی ہے۔ اس صورتحال میں اگر اس کے بچاؤ کے خصوصی انتظامات نہ کیے گے تو اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ پاکستان میں سے پینگلولین مکمل طور پر معدوم ہی نہ ہو جائے۔ حسن علی صوبہ

Read more

بلوچستان: وراثتی جائیداد میں خواتین کے شرعی حصے کی ترمیم منظور

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے وراثتی جائیداد میں خواتین کے شرعی حصے کی 30 دن کے اندر منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی صدارت میں ہوا۔ بدھ کی شب کابینہ کے اجلاس کے متعلق جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق کابینہ نے بلوچستان لینڈ ریونیو ترمیمی ایکٹ سنہ 2018 میں

Read more

انڈین کپتان ویراٹ کوہلی تیسری بار ’لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر‘

وسڈن کرکٹرز کے حالیہ ایڈیشن ‘المانیک’ کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی لگا تار تیسری مرتبہ ’لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وزڈن کی جانب سے ‘کرکٹر آف دی ایئر’ کا اعزاز دیے جانے والے پانچ کھلاڑیوں میں ویراٹ کوہلی، انگلینڈ کے سیم کیوران، جوز بٹلر، روری برنس اور انگلینڈ کی خاتون کھلاڑی ٹیمی بیومنٹ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں معتبر مقام رکھنے والی کتاب

Read more

بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی

ماہرین فلکیات نے بلیک ہول کی پہلی مرتبہ تصویر لی ہے جو ایک دور دراز کہکشاں میں واقع ہے۔ یہ ایک بہت بڑا بلیک ہول ہے جس کی لمبائی چار سو ارب کلومیٹر ہے۔ یہ زمین کے مجموعی حجم سے تیس لاکھ گنا بڑا ہے اور سائنسدان اسے ایک مونسٹر یا دیو قرار دے رہے ہیں۔ یہ بلیک ہول دنیا سے تقریباً پچاس کروڑ کھرب کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور اس کی تصویر دنیا کے مختلف حصوں میں

Read more

فٹ پاتھ پر بیٹھ کر فٹ بال بنانے والی خاتون کی کہانی

عابدہ پروین کا تعلق سیالکوٹ سے ہے لیکن آج کل وہ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں فٹ پاتھ پر بیٹھ کر ہاتھ سے فٹ بالز بنانے کا کام کرتی ہیں۔ ’اپنے بچوں کو پالنے کے ساتھ ساتھ کئی برسوں سے اپنے بیمار شوہر کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ ان کا علاج کروانے اور لوگوں کا قرضہ چکانے کے لیے مجھے آخر گھر چھوڑ کر باہر نکلنا پڑا۔‘ یہ بھی پڑھیے ’دادا، دادی، والد اور والدہ سب

Read more

انڈیا میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

انڈیا میں 17ویں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں ملک کی 20 ریاستوں کے 91 حلقوں میں کروڑوں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ان کے لیے دس لاکھ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کیا رفال کیس کا فیصلہ مودی کی ’جیت‘ پر اثر انداز ہو گا؟ مودی حکومت اپنے وعدوں پر کتنی پوری اتری انڈیا انتخابات: کیا مودی کو پریشان ہونا چاہیے؟ ‘نریندر مودی

Read more

رفال دفاعی سودا: ‘مودی معافی مانگیں، وزیر دفاع استعفی دیں’

انڈیا کے متنازع دفاعی سودے رفال معاملے میں بی جے پی کی مرکزی حکومت کو انڈیا کی عدالت عظمی سے جھٹکا لگا ہے جبکہ انڈیا کے ایک اہم رہنما نے وزیر اعظم سے معافی اور وزیر دفاع سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت اس معاملے پر ایک عرصے سے یہ کہتی رہی ہے کہ سپریم کورٹ نے انھیں اس سودے میں ‘کلین چٹ’ دے رکھی ہے کیونکہ عدالت نے اپنے سابقہ فیصلے میں اس متنازع دفاعی سودے پر جانچ

Read more

برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ کی تاریخ اکتوبر تک موخر کرنے پر متفق

یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ کی ’لچکدار توسیع‘ پر اتفاق کر لیا ہے۔ بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کے اس معاہدے پر اتفاق برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں ہوا جو کہ پانچ گھنٹے جاری رہا۔ ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا ’برطانوی دوستوں سے میری درخواست ہے کہ مہربانی کر کے اس بار وقت ضائع نہ کریں۔‘ یورپین کونسل کے سربراہ نے

Read more

فیس بک کا مر جانے والے صارفین کی پروفائل منظم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اپنے مر جانے والے صارفین کے دوستوں اور رشتہ داروں کو وصول ہونے والے نوٹیفیکیشنز کے ایک عام اور پریشان کن مسئلے کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے حل کریں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ مرنے جانے والے لوگوں کو تقریبات پر بلانے کے یا سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ’دردناک‘ مشورے روکنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کی پروفائل پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے

Read more

پاکستان میں ماحول دوست پینگولین کی 70 فیصد سے زائد آبادی معدوم

Science Photo Library سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی رائے کے مطابق پاکستان کے جنگلی حیات میں سب سے زیادہ پینگولین کی غیر قانونی خرید و فروخت کی گئی ہے۔ محتاط رائے کے مطابق پینگولین کی 70 سے 80 فیصد آبادی ختم ہوچکی ہے۔ اس صورتحال میں اگر اس کے بچاؤ کے خصوصی انتظامات نہ کیے گے تو اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ پاکستان میں سے پینگلولین مکمل طور پر معدوم ہی نہ ہو جائے۔ حسن علی صوبہ

Read more

بلوچستان: وراثتی جائیداد میں خواتین کے شرعی حصے کی ترمیم منظور

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے وراثتی جائیداد میں خواتین کے شرعی حصے کی 30 دن کے اندر منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی صدارت میں ہوا۔ بدھ کی شب کابینہ کے اجلاس کے متعلق جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق کابینہ نے بلوچستان لینڈ ریونیو ترمیمی ایکٹ سنہ 2018 میں

Read more

انڈین کپتان ویراٹ کوہلی تیسری بار ’لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر‘

وسڈن کرکٹرز کے حالیہ ایڈیشن ‘المانیک’ کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی لگا تار تیسری مرتبہ ’لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وزڈن کی جانب سے ‘کرکٹر آف دی ایئر’ کا اعزاز دیے جانے والے پانچ کھلاڑیوں میں ویراٹ کوہلی، انگلینڈ کے سیم کیوران، جوز بٹلر، روری برنس اور انگلینڈ کی خاتون کھلاڑی ٹیمی بیومنٹ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں معتبر مقام رکھنے والی کتاب

Read more

بالاکوٹ کا مدرسہ ہمیشہ سے یہاں موجود ہے

رواں برس 26 فروری کو انڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس کے جنگی طیاروں نے پاکستان میں بالاکوٹ کے نزدیک جابہ کے مقام پر کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سب سے بڑے تربیتی کیمپ کو حملہ کر کے تباہ کر دیا ہے۔ انڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس آپریشن میں بڑی تعداد میں اس تنظیم کے ‘دہشت گرد’، تربیت دینے والے سینیئر کمانڈر اور جہادیوں کے گروہ ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ انڈیا کی حکمراں

Read more

نیسلے کے خلاف ’زہریلا دودھ فارمولا‘ بیچجنے پر مقدمہ دائر

لاہور کے ایک رہائشی نے اپنی بیٹی کی موت واقع ہونے کے بعد عالمی کمپنی نیسلے کے دودھ کے فارمولے میں ‘زہر’ ہونے کے الزام لگاتے ہوئے کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ نیسلے نے تفتیش میں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ان کا اس حادثے سے کوئی تعلق نہیں۔ ایف آئی آر میں کمپنی کو اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انھوں نے اپیل کی کہ

Read more

بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری

ماہرین فلکیات نے بلیک ہول کی پہلی مرتبہ تصویر لی ہے جو ایک دور دراز کہکشاں میں واقع ہے۔ یہ ایک بہت بڑا بلیک ہول ہے جس کی لمبائی چار سو ارب کلو میٹر ہے جو کہ زمین کے مجموعی حجم سے تیس لاکھ گنا بڑا ہے اور سائنسدان اسے ایک مونسٹر یا دیو قرار دے رہے ہیں۔ یہ بلیک ہول دنیا سے تقریباً پچاس کروڑ کھرب کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اور اس کی تصویر دنیا کے

Read more

کشیمر میں مرکزی شاہراہ کی بندش پر سیاسی و سماجی حلقوں کی شدید تنقید

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تیس سالہ شورش کے دوران یہ پہلا موقعہ ہے کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل حکومت نے ہر ہفتے بدھ اور اتوار کے روز بڑی شاہراہوں پر عام ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ عمرعبداللہ نے گورنر انتظامیہ کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں بیس سال سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

Read more

ابتدائی میڈیکل رپورٹ: ماڈل اقرا کی ہلاکت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی

لاہور میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل اقرا سعید کی ہلاکت پر ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ ماڈل اقرا سعید کی موت کے بارے میں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ ان کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Read more

ایمسٹرڈیم کے ریڈ لائیٹ زون کے شاید دن گنے جا چکے

نیدرلینڈز کی پارلیمان کے سامنے ایک درخواست پیش کی جائے گی جس میں جسم فروشی پر پابندی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
اس پٹیشن پر تقریباً 42،000 لوگوں نے اپنے دستخط کیے ہیں، جس کی وجہ سے ایک ایسے ملک کے قانون ساز اس موضوع پر بحث کریں گے جہاں جسم فروشی سے متعلق انتہائی نرم قوانین ہیں۔
مسیحیت پر مبنی اس مہم کا نام ’آئے ایم پرائیس لیس‘ یا ’میری قیمت نہیں‘ ہے۔

Read more

گن نمبر 6: ایک مہلک پستول کی کہانی

David Weller y Jim Howellsکہا جاتا ہے کہ گن نمبر چھ سے برطانیہ میں سب سے زیادہ گولیاں چلائی گئیں اور سب سے زیادہ قتل بھی ہوئے ہیں گولی چلنے کے بعد کسی پستول یا بندوق کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ برطانیہ میں یا تو وہ کھو جاتی ہیں یا پھر ایک دوسرے کو مستعار یا کرایے پر دینے یا ادلا بدلی کے نام پر ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ منتقل ہونے کا حصہ بن جاتی ہیں۔ یہ کہانی اسی

Read more

جنازے پر سیاست

جوانی میں جنازوں پر جانے سے وحشت ہوتی تھی۔ کبھی غم، کبھی غصہ، اور ہمیشہ زندگی کی بے ثباتی کا احساس۔اب ایسا کچھ نہیں ہوتا، ایک نماز، ایک معانقہ اور ایک دعا۔اب کسی جنازے پر جانا ایسا ہی لگتا ہے جیسے بچے کو اس کے دوست کی برتھ ڈے پارٹی پر لے کر جانا۔وہاں پر دوسرے بچوں کے والدین سے ہلکی پھلکی گپ شپ کرنا اور واپس آ جانا۔بلکہ اب تو یہ احساس بھی ہونے لگا ہے کہ ہمارے جنازے بڑے سہل ہیں اور جدید زمانوں کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔ جتنا ٹائم ایک سگریٹ پینے میں لگتا ہے اتنی دیر میں ہم نماز جنازہ پڑھ کر سلام پھیر لیتے ہیں۔

Read more

خواتین کی تضحیک آمیز میمز: لمز میں فیس ُبک گروپ کے خلاف مظاہرہ

لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز) میں آٹھ مارچ کو طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے خواتین اور بالخصوص یونیورسٹی طالبات کے خلاف تضحیک آمیز پوسٹس شیئر کرنے والے ایک فیس بک گروپ کے منظر عام پر آنے کے بعد مظاہرہ کیا۔ لمز میں زیر تعلیم نوال فاطمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم سب یکجا ہوئے تھے کیونکہ کچھ دن پہلے فیس بُک پر ایک ایسے گروپ کی نشاندہی کی گئی جس میں خواتین کے

Read more

اسرائیل کے انتخابات: بنیامین نتن یاہو اور مخالفین میں کانٹے کا مقابلہ، لیکن جیت کس کی ہوئی؟

اسرائیل کے انتخابات سے متعلق ایگزٹ پولز کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کانٹے کے مقابلے کے بعد کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سابق فوجی سربراہ بینی گینٹز کی سربراہی میں ’بلو اینڈ وائٹ اتحاد‘ کو 36 سے 37 سیٹیں مل سکتی ہیں، جبکہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو 33 سے 36 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دونوں ہی افراد نے اپنی

Read more

’آپ کے بچے کی جنس واضح نہیں تو اس کا علاج ممکن ہے‘

’میں اپنے باپ کی نظر میں ایک بددعا تھی، جیسے میرا غلط پیدا ہونا میرا ہی قصور تھا۔ میرا جسم لڑکوں جیسا تھا مگر مجھ میں نسوانیت بھی تھی۔ کہیں شادی پر جاتے تو ماں باپ مجھے سونے کے لیے لڑکوں کے حصے میں بھیج دیتے، کزنز اور ان کے دوستوں کی چھیڑ چھاڑ اب جنسی زیادتی میں بدل گئی تھی۔ آہستہ آہستہ سب اتنا عام ہونا شروع ہو گیا کہ میرے پاس گھر چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔ لیکن وہ جو کزنز زبردستی کرتے تھے، وہ یہاں (ڈیرے پر) روزی روٹی کا ذریعہ تھا۔ کئی سال بعد سمجھ آیا کہ اس بازار میں تو بکتی ہی تھی، ڈیروں پر گُرو بھی بیچتے ہی رہے ہیں۔‘40 سالہ نیلم اب لاہور کے ایک پسماندہ علاقے کی تنگ گلی میں چھوٹے سے مکان میں رہتی ہیں۔ یہ کہانی جو انھوں نے سنائی، یہ آپ کو کسی چوک پر بھیک مانگتے یا شادی یا نجی تقریب میں ناچتے خواجہ سرا یا کسی پارٹی میں ڈانس کرتا ٹرانس جینڈر اور معاشرے کے کڑی نظروں سے دور تعلقات چھپاتے ہم جنس پرست، سب ہی سنائیں گے۔ ان سب کی کہانیاں ایک سی ہیں۔

Read more

عمران خان کا بی بی سی کے جان سمپسن کے ساتھ انٹرویو

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ متنازع علاقے کشمیر میں امن خطے کے لیے ’بہت زبردست ہو گا۔‘عمران خان کا کہنا ہے کہ جوہری طور پر مسلح ہمسائے اپنے اختلافات کو صرف مذاکرات کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں جیش محمد بھی شامل ہے۔ ’ہم نے ان کے مدارس کا کنٹرول سنھبال لیا ہے، ان کی تنظیمیں بھاگ گئی ہیں۔ یہ جنگجو گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے۔‘
عمران خان نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ آسیہ بی بی بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔

Read more

درخت کاٹنے پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف درختوں کی کٹائی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ محکمۂ جنگلات چلتن رینج کی جانب سے یونیورسٹی کے احاطے میں 45 درختوں کی کٹائی پر درج کیا گیا ہے۔ کنزرویٹر محکمۂ جنگلات کوئٹہ ڈویژن نیاز کاکڑ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے احاطے میں جن درختوں کو کاٹا گیا وہ کوئٹہ پائن کے تھے۔ واضح

Read more

زلمے خلیل زاد: افغان حکومت اور افغان طالبان مذاکرات آئندہ ہفتے سے دوحہ میں شروع ہوں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کےلیے آئندہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم انٹر افغان ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں افغان حکومت اور افغان طالبان کے نمائندے شرکت کرینگے۔ دوسری طرف افغان طالبان نے بھی اس کانفرنس میں افغان حکومتی نمائندوں کی شرکت پر کسی قسم کا کوئی اعتراض کیے بغیر ان سے ملاقات پر رضامندی ظاہر

Read more

یورپی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹیاں عائد ہو سکتی ہیں: ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کو مراعات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو امریکہ بھی یورپی یونین سے گیارہ ارب ڈالر کی درآمدات پر درآمدی محصولات عائد کرےگا۔ صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یورپی یونین نے برسوں تک امریکہ کی تجارت سے فائدہ اٹھایا ہے لیکن اب اسے ختم ہونا ہو گا۔ یورپی یونین کے ذرائع نے بی بی سی

Read more

انگلینڈ: طلاق کے قانون میں اصلاحات، طلاق کے لیے گھڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی

اپنے بازو بند کیے یہ ماڈل جوڑا ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے بھی روادار نہیں ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز میں طلاق کے قوانین میں بنیادی تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کے بعد طلاق لینے کا عمل بغیر تلخی کے تیزی سے مکمل ہو سکے گا۔ رائج الوقت قوانین کے مطابق، شادی شدہ جوڑے میں سے کوئی ایک اگر طلاق چاہتا ہے تو اُسے پہلے دوسرے کے خلاف غیر معقول رویے کے الزام لگانا ہو تا ہے جو طلاق کی کارروائی

Read more

پورن دیکھنے والے صارفین کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو چھ سال جیل قید

لندن شہر کے 24 سالہ نوجوان زین قیصر کو پورن دیکھنے والے صارفین سے بلیک میل کے ذریعے لاکھوں پاؤنڈ بٹورنے کے الزام میں کم از کم چھ سال جیل قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفتیش کاروں کوزین کے پاس سے سات لاکھ پاؤنڈ کی رقم ملی ہے لیکن انھیں خدشہ ہے کہ زین قیصر کے گروہ نے صارفین سے تقریباً 40 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ رقم بٹوری ہے۔

کنگسٹن کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ وہ لوگ جنھوں نے برطانیہ میں سائبر کرائم کے ذریعے سب سے وافر تعداد میں رقم بنانے کے الزام میں سزا پانے والے افراد کی فہرست میں زین قیصر کا نام سب سے اوپر ہے۔

Read more

کیا اگلا سپر ہیرو جنوبی ایشیا سے ہو گا؟

شا نذیر اس بات سے مایوس تھے کہ کامک بکس میں نمایاں کردار یا ان کے تخلیق کاروں کا تعلق جنوبی ایشیا سے کیوں نہیں ہے۔ اس مایوسی کو دور کرنے کا بیڑہ انھوں نے سکاٹ لینڈ میں سنہ 2013 میں بی ایچ پی کامکس کی بنیاد رکھ کر اٹھایا۔ یہ سکاٹ لینڈ کا واحد خود مختار گرافک ناولوں کی اشاعت کرنے کا ادارہ ہے۔ سنہ 2013 سے اب تک شا نذیر ابھرتے ہوئے برطانوی ایشیائی ٹیلنٹ کی اس کام

Read more

انڈین انتخابات: چھتیس گڑھ میں انتخابی قافلے پر حملےمیں پانچ ہلاک

Map بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں کم از کم پانچ سکیورٹی ہلاک ہو گئے۔ یہ سکیورٹی اہلکار ریاستی اسمبلی کے لیے بی جے پی امیدوار کے قافلے کی حفاظت پر مامور تھے۔ چھتیس گڑھ کی ریاستی اسمبلی کے بے جے پی امیدوار بھیما منداوی بھی اس قافلے میں موجود تھے جب اس پر مشتبہ ماؤ نواز باغیوں نے حملہ کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بے جے پی ممبر بھیما منداوی کہاں ہیں اس

Read more

ریئلٹی چیک: مودی حکومت اپنے وعدوں پر کتنی پوری اتری؟

انڈیا میں انتخابی مہم زوروں پر ہے جبکہ پہلے مرحلے کے لیے ووٹ 11 اپریل کو ڈالے جائیں گے۔ یہ کئی لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا جمہوری عمل ہے جس میں تقریباً 90 کروڑ ووٹرز حصہ لینے کے اہل ہیں۔ سنہ 2014 میں انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر سے حکومت سازی کے لیے ووٹ چاہتے ہیں تاکہ ان کے مطابق وہ انڈیا کی کایا پلٹ کے اپنے مشن کو جاری رکھ

Read more

آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری حزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنانے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ حمزہ شہباز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے صاحبزادے ہیں اور وہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت

Read more

کیا صدارتی نظام کے لیے پچ تیار کی جا رہی ہے؟

صدارتی نظام کے فوائد اور پاکستان میں نظام بدلنے کی ڈرائنگ روم بحث سنجیدہ رُخ اختیار کررہی ہے۔ایسا کبھی سوچا نہ تھا۔ ملک ناں ہوا کوئی تجربہ گاہ ہو گئی جہاں آئے روز نت نئے طریقوں سے آزمودہ ناکام نظام کے تجربات کیے جاتے ہیں۔ سیاست نا ہوئی کھیل کا میدان ہو گیا جس میں پرانے کھیل نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش لگاتار جاری ہے۔ نظام ناکام نہیں ہو رہا، نظام ناکام کرنے کی البتہ کوشش جاری ہے۔سنہ 2016 میں مصطفیٰ کمال صاحب پاکستان آئے اور الطاف حسین سے لاتعلقی کے علاوہ جو سب سے بڑھ کر انوکھی بات لگی وہ تھی صدارتی نظام کے حق میں بھر پور دلائل۔ اس سے کچھ دن پہلے یا بعد میں سابق چیف جسٹس نے بھی اپنی جماعت تشکیل دی اور محض اتفاق کہ انھوں نے بھی صدارتی نظام کو ہی مطمح نظر قرار دیا۔مجھ جیسے جمہوریت پسند اس وقت چونکے جب کوئی اور نہیں بلکہ ملک کے وزیراعظم نے 18ویں ترمیم کو وفاق کے دیوالیہ ہونے کی وجہ قرار دے دیا۔ وزیراعظم نے یہ بیان کہیں اور نہیں بلکہ سندھ کے دورے کے دوران داغا۔

Read more

چینی کمپنی ہواوے نے پاکستان میں سی سی ٹی وی سسٹم سے وائی فائی ہٹا لیا

چین کی معروف کمپنی ہواوے نے پاکستان میں نگرانی کے نظام کے لیے سی سی ٹی وی کے کیبنٹ میں نصب وائی فائی مواصلاتی کارڈ کو ہٹا لیا ہے۔ انھوں نے یہ کارڈ اس وقت ہٹایا جب اس کا علم پروجیکٹ کے سٹاف کو ہوا۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے بی بی سی کے پینورما پروگرام کو بتایا کہ انھوں نے کمپنی کو سنہ 2017 میں ہی اسے ‘ممکنہ غلط استعمال’ کے خدشے کے پیش نظر ہٹانے کے

Read more

خوبصورتی اور توقعات کے دباؤ کا شکار بنگلہ دیش کی خواتین

‘خاتون ہونے کی وجہ سے ہمیں مجبوراً اپنی خوبصورتی کو دکھانا پڑھتا ہے۔’ یہ کہنا ہے 29 برس کی فوٹو گرافر حبیبہ نوروز کا جو بنگلہ دیش میں عورتوں پر پرکشش نظر آنے کے دباؤ کے مسئلے پر دستاویزی تصاویریں بنا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ‘خوبصورتی کو حاصل کرنے کی اس راہ میں ہم سے ہماری انفرادیت، ہماری اپنی کہانی اور ہمارے صدمات کو الگ کر دیا جاتا ہے۔’

Read more

کیا عرب سپرنگ الجزائر کے بعد سوڈان تک پہنچ پائے گا؟

سوڈان میں تین عشروں سے اقتدار پر قابض صدر عمر البشیر کے خلاف کئی ماہ سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور ملک کی کمزور معیشت سوڈان کے صدر عمر البشیر کے 30 سالہ دور اقتدار کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔ صدر عمر البشیر نے 1989 میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تھی۔ الجزائر میں عوامی احتجاج کے بعد صدر عبد العزیزبوتفلیکا نے پانچویں بار صدارتی امیدوار نہ بننے

Read more

تیرتے شہر: کیا مثالی معاشرے کا افسانوی خیال حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے؟

’فلوٹنگ سٹیز‘ یعنی تیرتے ہوئے شہروں کو عرصہ دراز سے مثالی معاشرے کا حقیقت سے دور ایک افسانوی خیال تصور کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کے تعاون سے قائم ہونے والی ایک شراکت کے بعد بظاہر یہ خیال حقیقت کے کچھ قریب ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یو این ہیبِیٹیٹ (UN-HABITAT) نجی کمپنی اوشیئینکس (OCEANIX)، دی میسیچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) اور دی ایکسپلوررز کلب کے ساتھ مل کر اس انقلابی منصوبے پر

Read more

تعمیراتی کام سکھا کر یو ٹیوب پر لاکھوں مداح بنانے والی خاتون

Arquivo Pessoal چار سال پہلے پلوما سانتوس کا خواب تھا کہ وہ لوگوں کو فیشن یا سفر کرنے پر مشورے دے کر سوشل میڈیا پر مشہوری حاصل کریں گی۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ انھوں نے کبھی سیتے لاگواس کے شہر سے باہر قدم نہیں رکھا تھا، 237،000 باشندوں کا جنوب مشرقی برازیل میں ایک ایسا شہر جہاں وہ آج بھی رہتی ہیں اور میک اپ لگانا تو ان کو آتا ہی نہیں تھا۔ لیکن اب ان کے یو ٹیوب

Read more

انڈین طیاروں کا ملبہ زمین پر سب نے دیکھا: میجر جنرل آصف غفور

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بار بار جھوٹ بولنے سے سچ نہیں بن جاتا۔ پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے اور ثبوت کی موجودگی کا دعویٰ کرنے کے باوجود انڈین فضائیہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر انڈین حکام کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انڈین فضائیہ کو ہونے والے نقصان پر ڈھول نہیں بجائے۔ خاموشی کو نظر انداز نہ کیا

Read more

امریکہ نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے دیا

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسداران انقلاب کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ ایک ایسا اعلان ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دوسرے ملک کی فوج کو دہشت گرد تنظیم کہا ہے۔ وائٹ کاؤس نے کہا کہ ایران کے دستے ’پاسداران انقلاب‘ عالمی سطح پر اس کی دہشتگردی کی مہم پھیلانے کا ایک ذریعہ ہیں۔ صدر ٹرمپ کی

Read more

انڈیا کے انتخابات میں واٹس ایپ جعلی خبروں کا بلیک ہول

سنہ 2014 کے شدت پسند حملوں کے شکار افراد کو غلط طور پر بالاکوٹ حملے میں مرنے والے شدت پسند کے طور پر پیش کیا گیا انڈیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹفارم واٹس ایپ انڈیا کے عام انتخابات سے قبل غلط معلومات فراہم کرانے اور پروپگینڈا کا ذریعہ بن گیا ہے۔ فیس بک کی ملکیت والے ایپ نے اس کے تدارک کے طور پر نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ وسیع پیمانے

Read more

سابق شوہر کی نئی بیوی کو گھوڑی کہنے پر مقدمہ

ایک برطانوی عورت کو اپنے سابق شوہر کی نئی بیوی کو فیس بک پر ‘گھوڑی’ کہنے کے جرم میں دبئی میں دو سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ لندن کی رہائشی لیلہ شاہرویش کو دس مارچ کو دبئی ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے سابق شوہر کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپس لندن روانہ ہو رہی تھیں۔ پچپن سالہ لیلہ شاہرویش نے 2016 میں فیس بک پر اپنے سابق شوہر کی نئی شادی کی

Read more

پیمرا: دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹاک شوز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط

پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چار اپریل کو تمام میڈیا چینلز کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے متنبہ کیا تھا کہ وہ ریٹائرڈ فوجی افسران کو بطور دفاعی تجزیہ کار مدعو کرنے سے قبل فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے اجازت لیں۔ آل پاکستان ایکس سروس مین لیگل فورم کے کنوینر اور فوج کے سابق کرنل انعام الرحیم کے مطابق ان کی نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں کی گئی فوجی عدالتوں

Read more

ترکی میں جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں: حزب اختلاف رہنما

ترکی میں حزب اختلاف کے رہنما کمال کولچ دارولو نے ترکی میں انقرہ اور استنبول کی مقامی حکومتوں کے الیکشن کی پھر سے گنتی کے حکم کے بعد کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ گذشتہ ہفتے ترکی میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حکمران جماعت اے کے اے زیادہ تر شہروں میں جیت گئی لیکن اسے دارالحکومت انقرہ، استنبول اور ازمیر کے بڑے شہروں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مزید پڑھیے: ’اردوغان

Read more

اسرائیلی انتخابات کی پانچ اہم باتیں

اسرائیل میں منگل کے روز عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان انتخابات اور ان کے متعلق توقعات کے بارے میں پانچ باتیں یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔ 1۔ برسوں بعد اسرائیل کے انتخابات میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ بنیامین نتن یاہو پانچویں مرتبہ وزیر اعظم کے منصب کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور اگر وہ

Read more

دی ڈیپینڈینٹ: ’بڑے بڑے حروف میں سیٹائر لکھا ہوا ہے، پھر بھی یہ ادارے اسے سنجیدہ لے لیتے ہیں‘

عمر عزیز خان جو ’پاکستان ٹوڈے‘ کے ایگزیکیٹو ایڈیٹر اور ’دی ڈیپینڈینٹ‘ کے ایڈیٹر ہیں کہتے ہیں کہ ان کا مقصد صرف لوگوں تک سنجیدہ موضوعات کو مزاح کی شکل میں پیش کرنا ہے مگر اکثر لوگ اِن خبروں کو سنجیدہ لے لیتے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’کبھی کبھار تو باقی خبر رساں اداروں نے بھی ہماری خبروں کو ہیڈ لائن کے طور پر لگایا ہوتا ہے۔‘ دی ڈیپینڈینٹ‘ پاکستان ٹوڈے کا

Read more

’نیب واحد ادارہ ہے جس کا احتساب کرنے والا کوئی نہیں‘

گذشتہ ہفتے قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چوبیس گھنٹوں میں دو مرتبہ چھاپے مارے۔ گرفتاری تو عمل میں نہ آ سکی مگر نیب کے حوالے سے تنقید ایک مرتبہ پھر زیرِ بحث آنے لگی ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے نہ صرف نیب کے قوانین کو ’کالا قانون‘ قرار دیا بلکہ یہ الزامات بھی تواتر کے ساتھ

Read more

ماہر نفسیات فرائڈ زندہ ہوتے تو سیلفی کے بارے میں کیا کہتے؟

خود پسندی، انتہا کی خود پسندی اور پھر سیلفی؟
آپ دنیا کے حسین ترین مقام پر بھی چلے جائیں، آپ کو لوگ وہاں بھی تصویر بناتے دکھائی دیں گے۔ ۔ ۔ مگر اپنی!

شاید ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اپنی ہی تصویر بنانا یا ’سیلفی‘ کوئی نئی چیز ہے۔ جہاں تک اس لفظ کا تعلق ہے تو یہ پہلی مرتبہ سنہ 2013 میں آکسفرڈ انگلش ڈکشنری میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد نہایت تیزی سے دنیا بھر میں پھیل گیا۔

لیکن سیلفیاں بنانا اتنا ہی پرانا ہے جتنی خود فوٹوگرافی۔ دنیا میں پہلی سیلفی 1839 میں ایک امریکی شہری نے بنائی تھی جن کا نام روبرٹ کارنیلیئس تھا۔

Read more

انڈیا: ضحیٰ پور یعنی گجرات کا ‘مِنی پاکستان’ پارلیمانی انتخابات میں کتنا اہم؟

ضحیٰ پور کے ایک رہائشی آصف خان پٹھان کا کہنا ہے کہ ‘کانگریس والے ہمیں اپنے گھر کی کھیتی سمجھتے ہیں جبکہ بی جے پی ہمیں نظر انداز کرتی ہے۔’ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ گجرات کی گاندھی نگر سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ ان کے انتخابی حلقے میں احمد آباد کے مغرب میں واقع ضحی پور بھی آتا ہے۔ تقریباً پانچ مربع کلومیٹر کے دائرے میں آباد ضحیٰ پور پانچ لاکھ لوگوں کا

Read more

پاکستان کی خارجہ پالیسی پر منیر نیازی کے اثرات

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا ہے کہ انٹیلی جینس اطلاعات ہیں کہ انڈیا سولہ سے بیس اپریل کے درمیان کوئی فوجی قدم اٹھا سکتا ہے اور اس کے لیے کشمیر میں پلوامہ طرز کی کوئی کارروائی کر کے اسے بہانے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ وزیرِ خارجہ پچھلے مہینے بھی کہہ چکے ہیں کہ انڈیا نے بہاولپور پر میزائل داغنے کا منصوبہ بنایا تھا جہاں جیشِ محمد کے رہنما مولانا مسعود اظہر کا گھر

Read more

لیبیا کی باغی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کون ہیں؟

چار دہائیوں سے زائد عرصے سے خلیفہ بلقاسم حفتر لیبیا کے سیاسی منظر نامے میں ایک اہم شخصیت کے طور پر چھائے ہوئے ہیں، لیکن ان کی حیثیت میں اتارر چڑھاؤ آتا رہا ہے۔ وہ کرنل معمر قذافی کی سربراہی میں افسران کے اس گروپ کے رکن تھے، جس نے سنہ 1969 میں لیبیا کے بادشاہ ادریس سینسوسی کے خلاف ہونے والی بغاوت کی تھی اور اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ لیبیا میں کون لڑ رہا ہے؟ جنرل حفتر کا

Read more

روانڈا میں نسل کشی کے پچیس برس پر سوگ اور دعائیہ تقریبات

کل آبادی کے دسویں حصے کی موت کا باعث بننے والی نسل کشی کے 25 سال مکمل ہونے پر ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملک میں 100 دنوں تک سوگ منانے کی وجہ یہ ہے کہ سنہ1994 میں 100 دنوں میں روانڈا میں 80 ہزار لوگوں کو قتل کیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت تتسی قبیلے کے لوگوں کی تھی جنھیں ہوتو قبیلے کے شدت پسندوں نے نشانہ بنایا۔ روانڈا میں

Read more

’انڈیا رواں ماہ پاکستان کے خلاف عسکری کارروائی کر سکتا ہے‘ پاکستانی وزیرِخارجہ

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے پاس ‘مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات’ ہیں کہ انڈیا رواں ماہ کے تیسرے ہفتے کے دوران پاکستان کے خلاف ‘عسکری کارروائی’ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پنجاب کے شہر ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے قبل انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پلوامہ حملے جیسا واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس کو بنیاد بنا کر پاکستان کے

Read more

نتن یاہو: غربِ اردن میں یہودی آبادیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا وادہ

منگل کو اسرائیل میں انتخابات ہیں جن میں نتن یاہو کا مقابلہ دائیں بازو کی ایسی جماعتوں سے ہے جو غربِ اردن کو ضم کرنے کی حمایت کرتے ہیں اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو وہ غربِ اردن میں یہودی آبادیوں کو اسرائیل کا حصہ بنا دیں گے۔ منگل کے روز اسرائیل میں انتخابات ہیں جن میں نتن یاہو کا مقابلہ دائیں بازو کی ایسی جماعتوں سے ہے

Read more

دنیا کی امیر ترین خواتین کون ہیں؟

دنیا کے امیر ترین آدمی اور ان کی بیوی کی طلاق کا اعلان ہوا تو بڑی رقم تو بیچ میں شامل ہونی ہی تھی۔ اس ہفتے ایسا ہی ہوا جب ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی بیوی مکینزی نے اپنی علیحدگی کی شرائط پر اتفاق کیا۔ مکینزی بیزوس کی زیر ملکیت آن لائن ریٹیل ویب سائٹ ایمازون کا چار فیصد حصہ ہوگا۔ یہ حصہ 35.6 عرب امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے جس سے وہ دنیا کی تیسری

Read more

73 سالہ اسرائیلی فٹبالر دنیا کے سب طویل العمر کھلاڑی بن گئے

ہائیک کا کہنا تھا کہ پورے 90 منٹ کی گیم کھیلنے کے بعد وہ ایک ‘اور گیم کھیلنے کے لیے تیار’ تھے 73 سالہ اسرائیلی فٹبالر نے پیشہ وارانہ گیم میں حصہ لے کر دنیا کے سب سے طویل العمر کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ جمعے کی دوپہر آئسیک ہائیک نے آئرونی اور یہودا نامی اسرائیلی ٹیم کے لیے گول کیپر کے طور پر کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔ طویل العمری کے باوجود، ہائیک کا کہنا تھا

Read more

کیا ڈالر کی اونچی اڑان کا سبب آئی ایم ایف ہے؟

پاکستان میں حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود رواں ہفتے پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 148 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی جس کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ’بھرپور‘ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ بی بی سی نے اس رپورٹ میں چند بنیادی نکات جیسا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر متعین کرنے کا طریقہِ کار، موجودہ صورتحال کے پیچھے کارفرما عوامل اور اس کے معیشت اور عام آدمی

Read more

سمجھ نہیں پائی کہ لوگ اس پوسٹر سے اتنا خوفزدہ کیوں ہو گئے

جب رومیسا لاکھانی اور راشِدہ شبیر حسین نے عورتوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک جلوس کے لیے پلے کارڈز بنائے تھے تو اُن کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ پورے ملک میں ہر ایک کا موضوعِ بحث بن جائیں گے۔ عالمی یومِ خواتین سے ایک دن پہلے بائیس برس کی دو طالبات نے کراچی یونیورسٹی میں پوسٹرز بنانے کے ایک سیشن میں شرکت کی تھی۔ یہ کچھ اس طرح کا پوسٹر بنانا چاہتی تھیں جو سب

Read more

لیبیا میں خانہ جنگی کی نئی لہر کے بعد جی سیون اور اقوامِ متحدہ کی مذمت

لیبیا کی موجودہ قومی حکومت کے دفاع کے لیے مصراتہ سے فوج دارالحکوت طرابلس پہنچ رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی قوتوں نے لیبیا میں مسلح دستوں کے دارالحکومت طرابلس پر چڑھائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق حکومتی کی حامی فوجوں اور باغیوں کے رمیان طرابلس کے کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔ دنیا کے امیر ترین جی سیون ممالک نے لیبیا کے باغیوں سے کہا ہے کہ وہ طرابلس پر چڑھائی فوراً روک دیں۔

Read more

ایران میں سیلاب: امریکی معاشی پابندیوں کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر

ایرانی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ متاثرہ لوگوں خاص طور پر کسانوں کے نقصان کی تلافی کی جائے گی سنیچر کو مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے مدِنظر سیلاب سے متاثرہ ایران میں مزید قصبوں اور دیہاتوں سے آبادی کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ جنوب مغربی صوبوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں اور حکام گنجائش تک بھر جانے والے اہم ڈیموں سے پانی کے اخراج کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا

Read more

’یونیورسٹی تو کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے میڈل نہیں لیے‘

پاکستان میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹری کے شعبے میں خواتین میڈیکل کالجوں کے محدود وسائل استعمال کر کے ایک طرح سے ضائع کر دیتی ہیں کیونکہ عموماً شادی کے بعد وہ پریکٹس نہیں کرتیں۔ اس رائے میں کتنی صداقت، کتنا جائز گلہ، اور کتنا صنفی امتیاز پنہاں ہے، دو پاکستانی لڑکیوں نے اس کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ خیبر پختونخوا کی مژدہ سبحان نے حال ہی میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سے ایم بی بی ایس

Read more

بچوں سے ان کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پوچھنا ضروری کیوں؟

رائل کالج آف سائکیاٹرسٹس رواں سال ٹیکنالوجی کے استعمال اور بچوں کی اعصابی صحت سے متعلق اپنے موقف پر رپورٹ شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نفسیاتی ماہرین کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ اعصابی صحت کے مسائل سے دوچار بچوں سے آن لائن گزارے جانے والے وقت کے دورانیے اور سوشل میڈیا کے استعمال کی وجوہات کے بارے میں سوال کریں۔ رائل کالج آف سائکیاٹرسٹس کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی سے متعلق سوال نفسیاتی ٹیسٹ کے معمول

Read more

شراب نوشی: ’روزانہ ایک جام بھی فالح کا خطرہ بڑھا سکتا ہے‘

یونیورسٹی آف کیمبرج کے پروفیسر ڈیوڈ سپیگلہلٹر کے مطابق روزانہ ایک بوتل وائن پینے سے فالج کے حملے کا خطرہ 38 فیصد تک بڑھ جاتا ہے معروف طبی جریدے دی لینسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کم شراب نوشی بھی بلند فشارِ خون اور فالج کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔ یہ تحقیق ماضی کے ان دعوؤں کے برعکس ہے جن کے مطابق روزانہ ایک یا دو جام آپ کو طبی پیچیدگیوں سے بچا سکتے ہیں۔ برطانیہ اور

Read more

نیب حکام حمزہ شہباز کے گھر پر، ’آج گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے‘

قومی احتساب بیورو کے حکام پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے سینچر کے روز ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ نیب کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کے آج حمزہ شہباز کی گرفتاری ممکن بنانے کی ہر کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمے میں کی

Read more

سعودی عرب: امریکی شہریوں سمیت سات افراد گرفتار

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس حالیہ گرفتاریوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لندن میں مقیم انسانی حقوق پر کام کرنے والی ایک تنظیم القسط کے مطابق سعودی عرب نے دوہری شہریت رکھنے والے دو افراد اور ایک حاملہ خاتون سمیت کم از کم سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگرچہ وہ نمایاں سماجی کارکن نہیں، لیکن وہ ایسے مصنفین اور بلاگرز ہیں

Read more

فٹبال کا جنون: کلیم اللہ کا کرغستان سے عراق تک کا سفر

پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر کلیم اللہ نے پانچ سال قبل کرغستان میں لیگ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا اور یہ سفر انھیں امریکہ اور ترکی سے ہوتے ہوئے اب عراق لے آیا ہے جہاں وہ اس وقت النجف کلب کی جانب سے عراقی پریمیئر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا ’عراق کے بارے میں ہم یہی سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ یہ ایک جنگ زدہ ملک ہے جہاں

Read more

ملائیشیا: ’ٹراپیکل‘ خطے میں طویل القامت درخت دریافت، ’مینارا‘ درخت کی اونچائی 100 میٹر

برطانیہ اور ملائیشیا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے مرطوب علاقوں یعنی ’ٹراپیکل‘ خطے میں اگنے والا دنیا کا طویل الاقامت درخت دریافت کیا ہے جس کی لمبائی 100 میٹر (328فٹ) ہے۔ پیلے رنگ کا یہ قد آور درخت گزشتہ برس یونیورسٹی آف ناٹنگھم کی ایک ٹیم نے بورنیو کے جنگلات میں دریافت کیا تھا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے اس درخت کی لمبائی کی تصدیق کے لیے تھری ڈی سکینز کے ساتھ ساتھ ڈرون فلائیٹ بھی لی

Read more

نئے شائع ہونے والے برطانوی پاسپورٹ سے ’یورپی یونین` کے الفاظ حذف کر دیے گئے

PA بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے باوجود ’یورپی یونین‘ کے الفاظ کے بغیر برطانوی پاسپورٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔ ارغوانی رنگ کے نئے پاسپورٹس 30 مارچ سے متعارف کرائے گئے تھے کیونکہ اس دن برطانیہ کو یورپی یونین کو چھوڑنا تھا تاہم پرانا سٹاک ختم نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے پاسپورٹ جارے کیے جاتے رہے گے۔ ایک برطانوی خاتون کے مطابق انہیں اس تبدیلی پر ’سخت حیرانی‘ ہوئی ہے۔ یورپی یونین سے انخلا

Read more

’زلمے خلیل زاد کا افغان امن مشن مشکل ہوتا جا رہا ہے‘

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہے۔ آج اسلام آباد میں وفود کی سطح پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ امریکی وفد کی نمائندگی زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں۔ دو روزہ مذاکرات کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی پیش رفت سمیت، خطے میں امن

Read more

کراچی رینجرز کی روانگی: عارضی یا مستقل؟

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی کے بعد سندھ میں اندرونی سکیورٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں کو ہٹاکر سرحد پر بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پولیس کے کمانڈوز کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے سیکریٹری قاضی کبیر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر کشیدگی کے بعد سندھ رینجرز کی جانب سے محکمہ داخلہ کو ایک خط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے کہ رینجرز کے آپریشنل فرائض ختم کیے

Read more

ہمسائے ماجائے:’انڈین پاکستانی حکومتوں کی مصلحتیں، لیکن عوام ایک دوسرے سے دور نہیں‘

پاکستانی فنکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل بھی ہوگیا تو پاکستان اور انڈیا کے درمیان کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے سیاست جاری رہے گی لیکن دونوں ممالک کی عوام کے دلوں میں دوریاں نہیں آنی چاہئیں۔ بشری انصاری نے حال ہی میں’ہمسائے ماجائے’ کے نام سے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس گانے میں پاکستان اور انڈیا کی دو ہمسایہ خواتین کا مکالمہ دکھایا گیا ہے جو ایک

Read more

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کا لاہور میں چھاپہ

نیب حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے قومی احتساب بیورو نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ نیب کی ٹیم جمعے کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع حمزہ شہباز کے مکان پر پہنچی اور

Read more

انڈیا الیکشن: نریندری مودی پر ایل کے اڈوانی کی ڈھکی چھپی تنقید

ایل کے اڈوانی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کے ان رہنماؤں کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر خوش نہیں انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بانیوں میں سے ایک، ایل کے ایڈوانی کی طرف سے لکھے گئے بلاگ کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی پر ڈھکی چھپی تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بلاگ میں 91 سالہ ایل کے ایڈوانی نے لکھا

Read more

کوئی پاکستانی ایف 16 طیارہ تباہ نہیں ہوا: امریکی حکام

پاکستان اپنے دفاع کے لیے جنگی طیاروں سمیت مختلف قسم کا اسلحہ اور جنگی سازو سامان امریکہ سے خریدتا رہا ہے امریکی جریدے فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے محکمۂ دفاع کے اہلکاروں نے حال ہی میں پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ تعداد میں پورے ہیں۔ امریکی اہلکار نے فارن پالیسی کو بتایا کہ انڈیا اور پاکستان کے حالیہ تنازعے کی وجہ سے کچھ طیارے معائنے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں

Read more

کرن جیت اہلووالیا: گھریلو تشدد سے تنگ آ کر شوہر کو جلا دینے والی خاتون

یہ بات 1989 کی بہار کی ایک شام کی ہے جب دیپک اہلووالیا نے اپنی بیوی کرن جیت کے بالوں کو مروڑ کر پورے زور سے پکڑا اور گرم استری ان کے چہرے سے لگا دی۔ کرن جیت نے دیپک کی گرفت سے نکلنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارے لیکن اس وقت تک اس کے چہرے کی جلد جل چکی تھی اور اس پر مستقل نشان پڑ چکا تھا۔ کرن اہلووالیا کہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان پر دس

Read more

ریما جوفالی: سعودی خاتون فارمولہ کار ریسنگ میں حصہ لیں گی

سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کے خاتمے کے بعد پہلی سعودی خاتون برطانوی فارمولا فور کار ریس میں حصہ لیں گی۔ 27 سالہ ریما جوفالی دفاعی چیمپیئن ڈبل ریسنگ میں لوئس فوسٹر اور سباسچین الواریز کے ہمراہ ڈرائیو کریں گی۔ جب سعودی عرب نے 2018 میں پہلی بار عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تو اس کے چند ماہ بعد ہی ریما جوفالی نے کار ریسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ سعودی عرب: خواتین

Read more

پاکپتن کے محمد فیاض کو اپنا طیارہ واپس مل گیا

CIVIL AVIATION پاکستان کی سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے علاقے پاکپتن سے تعلق رکھنے والے محمد فیاض نامی شخص کو اس کا طیارہ واپس کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایش اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے ڈی جی شاہ رخ نصرت کی ہدایت پر ڈپٹی ایئر پورٹ مینیجر لاہور نذیر احمد نے یہ طیارہ پاپکتن کے رنگ شاہ پولیس سٹیشن کے

Read more

سمرسیٹ: وہ علاقہ جہاں سیبوں کی بارش ہوتی ہے

فوٹو گرافر مٹیلڈا ٹیمپرلی نے ایک سال سمرسیٹ میں بسنے والے افراد اور کھیتی باڑی سے منسلک لوگوں کی زندگی کی معلومات اپنی دلکش اور جاذب نظر بلیک اور وائٹ تصویروں کے ذریعے جمع کرنے میں صرف کیا ہے۔ سنہ 2017 میں گلاسٹنبری میں واقع رورل لائف میوزیم نے مٹیلڈا ٹیمپرلی سے درخواست کی کہ اگر وہ ایک سال اس طرح بتائیں کہ ہر ماہ میں سے ایک دن وہ سمرسیٹ کی تصویر کشی کریں اور ہر اس چیز کو

Read more

شوبز ڈائری: شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کرن جوہر کے اسسٹنٹ ہدایتکار بنیں گے

شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ آرین فلم میکینگ کی پڑھائی کر رہے ہیں جبکہ ان کی بیٹی سوہانا اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں انڈین فلم سٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آرین خان نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ اداکاری نہیں بلکہ فلمسازی میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ انہیں لانچ تو کرنا ہی ہے، بطور ڈائریکٹر ہی سہی۔ خبریں ہیں کہ شاہ رخ کے ہمدم دیرینہ کرن جوہر جن پر

Read more

بریگزٹ: ڈونلڈ ٹسک کی برطانیہ کو ایک سال کی مہلت دینے کی تجویز

ٹسک کی تجویز آئندہ ہفتے یورپی یونین میں شامل ممالک کے سربراہ اجلاس میں پیش کی جائے گی یورپی یونین کے ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک برطانیہ کو یونین سے اخراج کے لیے ایک برس کی مہلت دینے کی تجویز دے رہے ہیں۔ اس تجویز کے مطابق اگر برطانوی پارلیمان اس مدت کے خاتمے سے قبل بھی یورپی یونین چھوڑنے کی منظوری دے تو برطانیہ ایسا کر سکے

Read more

آپ کی ناک کٹنے سے بچ سکتی ہے

تحقیق کاروں کو یقین ہے کہ ایک مرتبہ جب ناک کے ٹشو کی شکل بدل جائے اور کرنٹ کو بند کر کے اِسے دوبارہ سے سخت ہونے کا وقت دیا جائے تو یہ تبدیلی دائمی ہو گی۔ امریکی محققین کا دعوی ہے کہ چھوٹی چھوٹی سوئیوں اور بجلی کے کرنٹ سے صرف چند منٹ میں ناک کا آپریشن کیا جا سکتا ہے۔ کان اور ناک کی نوک جیسے کرکری ہڈی والے اعضا کی شکل الیکٹرومکینیکل ریشیپنگ (ای ایم آر) کے

Read more

دنیا کے امیر ترین شخص کی سب سے مہنگی طلاق، 35 ارب ڈالر میں معاہدہ طے

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق میکینزی کو شادی ختم ہونے کے بعد 35 ارب ڈالر ملیں گے۔ میکینزی نے یہ اعلان اپنی ایک ٹویٹ میں کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’میں بہت شکرمند ہوں کہ جیف سے شادی ختم کرنے کا عمل ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔‘ میکینزی جیف بیزوس کی آن لائن

Read more

ایتھوپین ایئر لائینز حادثہ: ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق طیارے نے گرنے سے پہلے ’لگاتار غوطے کھائے‘

10 مارچ کو ایتھوپین ایئر لائینز کا یہ طیارہ ادیس ابابا سے اڑان بھرنے کے بعد گرا تھا اور اس میں موجود تمام 157 لوگ ہلاک ہو گئے تھے ایک نئی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ایتھوپین ایئر لائینز کے گذشتہ مہینے تباہ ہونے والے جہاز نے گرنے سے پہلے متعدد دفعہ غوطے کھائے تھے۔ اس حادثے پر سامنے آنے والی پہلی سرکاری رپورٹ کے مطابق پائلٹس نے ’لگاتار‘ بوئنگ کے بتائے گئے طریقہ کار پر عمل کرنے کی کوشش کی۔

Read more

اسرائیل کی طرح انڈیا کشمیر میں قابض طاقت بن جائےگا: محبوبہ مفتی

انڈیا کے زیر انتظام کشیمر کی رہنما محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر انڈیا نے کشمیر کو خصوصی اختیارات دینے والی دفعہ 370 کو ختم کر دیا تو وہ کشمیر سے اپنا رشتہ کھو دے گا اور اس کی حیثیت اسرائیل کی طرح ایک قابض ملک کی ہوگی۔ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انڈیا نے جس دن دفعہ 370 ختم کی

Read more

غذائیں جو وقت سے پہلے موت کا باعث بن رہی ہیں

ایک حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ جو خوارک ہم استعمال کر رہے ہیں وہ سالانہ 11 ملین (ایک کڑوڑ دس لاکھ) افراد کی وقت سے پہلے موت کا باعث بن رہی ہے۔ جریدے لینسٹ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ہماری روزمرہ کی خوارک تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک اور مہلک ہے اور یہ دنیا بھر میں ہونے والی ہر پانچ ہلاکتوں میں سے ایک ہلاکت کا باعث بن رہی ہے۔ نمک چاہے یہ روٹی میں ہو، سویا ساس میں یا

Read more

مردان میں خواتین کےلیے مخصوص بس سروس

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دوسرے بڑے شہر مردان میں پہلی مرتبہ خواتین کےلیے مخصوص بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ’پنک یا سکورہ بس‘ کے نام سے یہ مخصوص سروس صرف مردان شہر میں چلائی جائے گی اور جس میں صرف عورتیں اور 12 سال سے کم عمر بچے سفر کرسکیں گی۔ مردان کے بعد اس بس سروس کا آغاز ایبٹ آباد شہر میں بھی کیا جائے گا جس کےلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

Read more

ترکی: سی ایچ پی کے رہنما کا الزام کہ حکمران جماعت اپنی ’شکست تسلیم نہیں کر رہی‘

اتنخابی بورڈ نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ سبقت کس کی ہے: اکرام اماموگلو آج کل استنبول ایک ایسا شہر بنا ہوا ہے جہاں ایک سے زیادہ حقیقتیں ایک دوسرے کے متوازی چل رہی ہیں۔ ہر روز اپنی پریس کانفرنسوں میں اور ٹوئٹر پر بھی، حزب اختلاف کی جماعت ’سی ایچ پی‘ سے تعلق رکھنے والے اکرام اماموگلو کہتے ہیں کہ اس شہر کے نئے میئر وہ ہیں۔ ترک انتخابات: اردوغان کی جماعت کو

Read more

الیکٹرانک موسیقی سے مچھروں سے بچاؤ ممکن

مچھروں سے بچاؤ کے لیے سکریلکس کا میوزک سنیں سوچیں آپ کسی مرطوب آب و ہوا کے ملک میں چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔ آپ کا چہرہ سورج کی روشنی سے تمتا رہا ہے اور ٹھنڈی ہوا آپ کے بالوں کو چھو رہی ہے، کوئی آپ کو انناس میں سٹرا ڈال کر دیتا ہے اور آپ اس سے لطف اندوز ہونا شروع ہی کرتے ہیں تو آپ کے چہرے پر کوئی پنجے گاڑ دیتا ہے، اور آپ اپنے آپ کو مچھروں

Read more

مزار کے باہر رقص کی پاداش میں خواتین پولیس اہلکار برطرف

صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر پاک پتن میں پولیس حکام نے صوفی بزرگ بابا فرید کے مزار کے باہر وردی میں رقص کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے کی پاداش میں دو خواتین پولیس کانسٹیلز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں خاتون اہلکاروں کی برطرفی قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے اور اس ضمن میں چار مرتبہ تحقیقات کی گئیں اور قصوروار پائے جانے پر ان خواتین کو ان

Read more

مریخ پر میتھین گیس زندگی کی علامت ہو سکتی ہے

یورپی خلائی جہاز نے مریخ کی سطح سے میتھین گیس کے اخراج کی تصدیق کی ہے۔ پہلی مرتبہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے میتھین گیس کے بڑے پیمانے پر اخراج کی نشاندہی کی تھی اور اب یورپی خلائی جہاز مارس ایکسپرس نے بھی اِس کی تصدیق کر دی ہے۔ مریخ کی فضا میں میتھین گیس کی مقدار اور نوعیت سائنسدانوں کے درمیان موضوعِ بحث ہے۔ اِس گیس میں دلچسپی کی وجہ یہ ہے کہ زمین کی سطح سے نکلنے والی

Read more

مجھے اکھاڑے کی رانی کہہ کر بلایا جائے: ہووانگ وینسی

ہووانگ وینسی نے سنہ 2018 میں ایشیا کانٹیننٹل سپر فلائی ویٹ چیمپیئن شپ میں سونے کی بیلٹ جیتی ہووانگ وینسی چین میں خواتین باکسروں کی ایک چھوٹی تاہم بڑھتی ہوئی تعداد میں سے ایک ہیں جو روایتی اور گھسی پٹی باتوں کو چیلنج کرتی ہیں جو اکثرایسی سرگرمیوں سے خواتین کو دور کرتی ہیں۔ 29 سالہ ہووانگ کا کہنا ہے کہ ایک خاتون گھر میں صرف بیوی یا ماں تک محدود نہیں ہے۔ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے

Read more

حبیب بینک کا کرکٹ ٹیم ختم کرنے اور توجہ پی ایس ایل پر مرکوز کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی کرکٹ میں چار دہائیوں سے اہم کردار ادا کرنے والے ادارے حبیب بینک نے ‘محدود وسائل’ کی وجہ سے فرسٹ کلاس میں اپنی کرکٹ ٹیم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کئی موجودہ کھلاڑی متاثر ہوئے ہیں جن میں فخرزمان، حسن علی، فہیم اشرف، امام الحق اور عابد علی قابل ذکر ہیں۔ حبیب بینک کے چیف کارپوریٹ کمیونیکشنز آفیسر علی حبیب نے بی بی سی اردو کے عبدالرشید شکور سے بات

Read more

گوادر کے ساحل پر 34 فٹ لمبی مردہ وہیل

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں حکام کے نے تصدیق کی ہے کہ ضلع کے مغربی ساحل سے ایک عظیم الجثہ وہیل مچھلی مردہ حالات میں ملی ہے۔ Abdul Rahim گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے ماحولیات و میرین بیالوجسٹ عبد الرحیم نے بی بی سی اردو کے محمد کاظم سے بات کرتے ہویے بتایا کہ یہ برائیڈس نسل سے تعلق رکھنے والی وہیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی لمبائی 34 فٹ جبکہ

Read more

انڈین برادری جہاں کمسن لڑکیوں کی جسم فروشی ایک روایت ہے

انڈیا کے اس علاقے میں والدین اپنی بیٹیوں کو جسم فروشی کی طرف دھکیلتے ہیں انڈیا میں آج بھی اکثر خاندان بیٹوں کو بیٹیوں پر ترجیح دیتے ہیں لیکن جب حنا پیدا ہوئی تو اس کے والدین نے خوشیاں منائیں افسوسناک بات یہ ہے کہ اس خوشی کی وجہ بیٹی کی پیدائش سے زیادہ جسم فروشی کی وہ صدیوں پرانی روایت ہے جس کے لیے حنا کو استعمال کیا جانا تھا۔ حنا کا تعلق انڈین ریاست مدھیہ پردیش کے دور

Read more

’بچوں کو سائنس پڑھائیے نہیں بلکہ سکھائیے‘

میرا پورا بچپن سکول میں سائنس کے مضامین سے بھاگتے ہوئے گزرا۔ مسئلہ یہ نہیں تھا کہ مجھے پڑھائی پسند نہیں تھی بلکہ میں پوزیشن ہولڈر ہوا کرتا تھا مگر سائنس یا سائنسی مضامین مجھے سمجھ نہیں آتے تھے۔ مگر بہت برسوں بعد جب گذشتہ دنوں میں لاہور کے ایک نجی سکول میں گیا اور وہاں بچوں کو ہنستے کھیلتے اور اچھلتے کودتے سائنس کے مختلف تجربات کرتے دیکھا تو مجھے اپنے بچپن پر ترس آنے لگا۔ اگر آپ یہ

Read more

وفاقی حکومت کا مسئلہ 18ویں ترمیم ہے یا این ایف سی ایوارڈ؟

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس فنڈز کی کمی ہے اور وہ دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ بی بی سی اردو نے معاشی ماہرین سے بات کر کے جائزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے بعد وفاقی اور صوبوں کے پاس کتنے فنڈز ہوتے ہیں این ایف سی ایوارڈ کے تحت اب ملک کی کل آمدن کا 57

Read more

موصل آج بھی کھنڈر، ’دولت اسلامیہ کے عسکریت پسند اگلے حکم کا انتظار کر رہے ہیں‘

عراق کے شہر موصل میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو شکست ہوئے دو سال بیت گئے ہیں۔ اس خونریز لڑائی میں ہزاروں شہری ہلاک ہوئے تاہم یہ شہر آج بھی کھنڈر دکھائی دیتا ہے۔ شہر کی تعمیر نو نہ ہونے پر شہری اضطراب کا شکار ہیں۔ مزید بتا رہی ہیں بی بی سی کی نامہ نگار شائمعہ خلیل۔ دریائے دجلہ کے مغربی جانب آباد قدیم شہر موصل عراق کی جان ہوا کرتا تھا مگر اب یہاں صرف کھنڈرات ہی

Read more