پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی کا کردار

بائیو ٹیکنالوجی سے مراد انسان کے فائدے کے لئے مائیکرآرگنزم، پودوں اور جانوروں کا استعمال کرنا ہے۔ یہ سائنس میں متعارف ہونے والی جدید اصطلاحات میں سے ایک ہے۔ بائیوٹیکنٹلوجی ایک وسیع مضمون ہے جس نے دور حاضر کے مختلف شعبہ جات میں انقلاب برپا کیا ہے۔ میڈیکل، زراعت، ماحولیات اور انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میڈیکل کے شعبے میں مختلف ادویات بائیو ٹیکنالوجی کی بدولت تیار کی جا رہی ہیں جن میں اینٹی بائیوٹکس، سٹیرائڈز

Read more

تعلیم کو عزت دو

ملک و قوم کی ترقی کا انحصار آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر ہوتا ہے۔ جو قومیں تعلیم کو فوقیت دیتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں۔ تاریخ ایسی باتوں سے بھری پڑی ہے۔ خلافت امیہ اور عباسیہ کے دور میں جب بغداد میں علوم و فنون عروج پر تھے اور اندلس کے بازار کتابوں سے بھرے ہوئے تھے تو اس وقت مسلمان عروج پر تھے اور اہل یورپ و امریکہ پتھر کے دور میں رہ رہے تھے۔

Read more

مجھے ڈر ہے باغباں کو کہیں نیند آ نہ جائے

چمن کی رونقیں باغباں کے دم سے ہوتی ہیں۔ اگر باغباں وقت پر دیکھ بھال کرتا رہے تو باغ میں ہمیشہ ہریالى ہوتى ہے اور پھول کھلے رہتے ہیں۔ جب باغباں ہی سستی و غفلت کا شکار ہو جائے تو سارا گلستاں اجڑ جاتا ہے۔ باغباں کی غفلت سے لہلہاتے چمن تباہ ہو جاتے ہیں۔ شاعر نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ

یہ بہار کا زمانہ یہ حسین گلوں کے سائے
مجھے ڈر ہے باغباں کو کہیں نیند آنہ جائے

Read more

نئی تعلیمی پالیسی

پاکستان تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ملک ہے جہاں شرح خواندگی بنگلہ دیش اور مالدیپ سے کم ہے اور اس کی وجہ پاکستان میں ناکام تعلیمی پالیسیاں ہیں۔ پاکستان میں ہمیشہ ناکام تعلیمی پالیسیاں بنائی جاتی رہی ہیں کیونکہ ہم ہمیشہ امریکہ اور یورپ کے نظام کو نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ ہمارے ماحول میں لاگو کرنا مشکل ہے۔ ہمیں اپنے ماحول اور لوگوں کے روپے کے مطابق پالیسی بنانی چاہیے تاکہ اس پالیسی کو آسانی سے لاگو بھی کیا جا سکے۔

Read more

انسانیت کی موت ہو چکی

ایک دور تھا جب سلطنت اسلامیہ کے حکمران کہا کرتے تھے کہ اگر فرات کے کنارے کتا بھی مر گیا تو اس کا ذمہ دار حاکم ہے اور آج کی اسلامی جمہوری سلطنت میں کتا دور کی بات ہے انسانوں کا چیڑ پھاڑ کیا جا رہا ہے۔ انسانیت سسک رہی ہے۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے خاموش ہیں۔ کبھی زینب کی روح تڑپتی ہے تو کبھی ملکی شاہراؤں پر ایک ماں کی عزت اس کی اولاد کے سامنے ہی تار تار کر دی جاتی ہے۔ یہ کیسی اسلامی جمہوریہ ہے جہاں نہ شیر خوار محفوظ ہیں اور نہ مائیں محفوظ ہیں۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہر طرف درندے پھر رہے ہیں۔ اسلامی سلطنت کا ایسا عظیم دور تھا جب مکہ مدینہ سے کوفہ تک جوان عورت بے خوف و خطر سفر کرتی تھی اور آج مملکت خداداد میں راہ جاتی ایک ماں اپنے بچوں کے سامنے عزت لوٹا بیٹھتی ہے اور پھر بھی ہم ریاست مدینہ کا نعرہ لگاتے ہیں۔ آج شاید زمین و آسمان بھی شرمندہ ہوں گے مگر حضرت انسان کو پتہ ہی نہیں کہ شرمندگی ہے کیا؟ اگر پاکستان میں پچھلے تین چار سالوں میں دیکھا جائے تو ہر روز میڈیا پر اس طرح کے واقعات سننے کو ملے ہیں اور پتہ نہیں اس سے کہیں زیادہ ایسے واقعات ہوتے ہیں جو میڈیا کو پتہ نہیں چلتا۔

Read more

تعلیم سب کا حق ہے

تعلیم نسلیں سنوار دیتی ہے۔ مستقبل روشن بنا دیتی ہے اور جینے کا ہنر سکا دیتی ہے۔ ترقی کا دار و مدار تعلیم پر ہے۔ اندلس کی عظیم سلطنت تعلیم کے بل بوتے پر بنی۔ بغداد کو اہمیت اور عزت تعلیم کی وجہ سے ملی۔ مسلمانوں نے ترقی علم کی بدولت حاصل کی۔ عرب کے صحراؤں میں رہنے والے اور جہالت میں ڈوبے عرب علم کی بدولت دنیا کے امام بن بیٹھے۔ اسی طرح اہل یورپ زمانہ جاہلیت میں رہ

Read more

پاکستان کی دوغلی تعلیمی پالیسی

قوم و ملک کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہوتا ہے۔ تعلیم ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ معاشرے کو سنوارنے میں تعلیم کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مسلم ریاستوں نے ہمیشہ سے ہی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں بغداد کو علم و ہنر کا مرکز بنایا گیا اور دوسری طرف قاہرہ میں عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی بنیاد رکھی۔ جس وقت یورپ ابھی جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اس وقت جابر بن حیان گندھک اور شورے کا تیزاب بنا چکا تھا۔

Read more

آزادی مبارک

لاہور کی سڑکوں پر آتش بازی ہو رہی ہے اور چوراہوں میں ملی نغموں کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ ڈھول اور شہنائیاں بج رہی ہیں اور ہر طرف خوشی کو سماں ہے۔ زندہ دلانِ لاہور آزادی کی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ نوجوان نے بڑے بڑے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور انہوں نے خوب آتش بازی کی ہے۔

اسی دوران میری نظر ایک بچے پر پڑی ہے جس کے ہاتھ میں جھنڈے ہیں اور اسے آزادی سے کوئی غرض نہیں ہے اسے تو جھنڈے بیچنے کی فکر ہے۔ دوسری طرف نظر ایک خاتون پر پڑی جس کا آزادی سے تعلق نہیں ہے اسے بس اپنے بچوں کے لئے چار نوالے روٹی کے چاہیے۔ نظر ایک بزرگ پر پڑی جو لاٹھی کے سہارے چل رہا ہے۔ ان کو تو بس دو دن کی بھوک مٹانے کے لئے چند روپے چاہیے اور انہوں نے اشارے پر کھڑے ایک جوان سے پیسے مانگے مگر نے منہ پھیر لیا اور اس نوجوان نے اگلے چوک سے 1000 روپے میں آتش بازی کا سامان لیا۔ تو کیا یہ سب لوگ آزاد ہیں؟

Read more

عہد کرونا میں

دنیا رواں دواں چل رہی تھی ہر طرف رونق اور چہل پہل تھی۔ کاروبار زندگی معمول پر تھے پھر اچانک چین کے شہر وہان سے وائرس کی ایک لہر چلی جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر ویران ہو گئے۔ عجیب مرض ہے جس کی دوا ہے تنہائی بقائے شہر ہے اب شہر کے اجڑنے میں وائرس اتنی شدت سے پھیلنا شروع ہوا ک فوری طور پر تعلیمی ادارے، بازار، مساجد اور

Read more

گھوڑا ہسپتال یونیورسٹی کی یاد میں

میں حال ہی میں جامعہ برائے علوم حیوانات و علاج مویشیاں المعروف گھوڑا ہسپتال سے فارغ التحصیل ہوا ہوں۔ جامعہ کی شہرت گھوڑا ہسپتال کے حوالے سے ہے کیونکہ برطانوی دور حکومت میں یہ ملٹری گھوڑوں کے علاج کے لئے ہسپتال بنایا گیا تھا اور 1882 میں لارڈ رپن نے اسے ایک سکول کا درجہ دیا اور برصغیر میں علوم حیوانات وعلاج مویشیاں کا پہلا ادارہ قائم ہوا۔ بعد میں اس کو کالج کا درجہ دیا گیا اور 2002 میں

Read more

لسانیات: نسلی تعصب کی وجہ

قوموں کی ترقی کا انحصار باہمی اتحاد ویگانگت پر ہے۔ جب عوام میں اتحاد ہو تو قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتی ہے۔ باہمی تعاون سے ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ مگر تعصب اور نا اتفاقی کی وجہ سے زوال شروع ہوتا ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کرنے سے پتا چلتا ہے کہ قومی اتحاد کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ لسانی بنیادوں پر تقسیم معاشرہ ہے۔ برصغیر میں مسلمان اور ہندو 712 سے اکٹھے رہ رہے

Read more

جنوبی پنجاب سائنس و ٹیکنالوجی سے محروم کیوں؟

جنوبی پنجاب صوبہ پنجاب کاپسماندہ علاقہ ہے جو ہمیشہ سے محرومیوں کا شکار رہا ہے۔ ماضی کی حکومتوں میں اس خطے میں ترقی نہ ہو سکی۔ خطے کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی توجہ نہ دی گئی اور موجودہ دور میں بھی کچھ ایسا ہی نظرآتا ہے۔ خاص طور پر تعلیمی اصلاحات نافذ کرنے کے عمل کو خاطر میں نہ لایا گیا۔ پنجاب میں تعلیمی پالیسیاں بنائی جاتی رہی ہیں اور ان پالیسیوں کو اپر پنجاب اور وسطی پنجاب میں تو

Read more