میکڈونلڈ مکاؤ ملک بچاؤ

میکڈونلڈ دنیا کی سب سے بڑی فوڈ چینز میں سے ایک ہے جس کی 40 ہزار 275 فرنچائزز دنیا کے 118 ممالک میں کام کر رہی ہیں۔ پاکستان میں اس عالمی برانڈ کی 80 فرنچائزز ہیں۔ پاکستان میں اس کے مالک امین لاکھانی ہیں جو پاکستان کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جاتے ہیں اور ان کی سیزا فوڈز کمپنی میکڈونلڈ کی مالک ہے۔ 80 فرنچائزوں میں کتنے پاکستانی افراد ملازمت کرتے ہیں کتنے گھر چلتے ہیں اس سے

Read more

گوجرانوالہ سے آبائی تعلق رکھنے والے رشی سوناک برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے کو تیار

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پہلوانوں کے شہر سے مشہور گجرانوالہ سے نیروبی کینیا ہجرت کرنے والے رام داس سوناک نہیں جانتے تھے کہ ان کا پوتا ایک دن ہندوستان پر قابض برطانوی راج پر حکومت کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گا۔ رام داس سوناک کلرک بن کر نیروبی کینیا منتقل ہوئے تھے جہاں ان کی اہلیہ سوہاگ رانی سوناک جن کا تعلق دہلی سے تھا، نے رام داس سوناک کا بھرپور ساتھ دیا، 1966 میں رام داس سوہاگ

Read more

ترکی میں یوم دفاع جمہوریت

15 جولائی 2016 کی شام ترک صدر رجب طیب اردوان نجی دورہ پر اہل خانہ کے ہمراہ ترکی کے خوبصورت مقام مرمریس میں ایک ہوٹل پر چھٹیاں گزار رہے تھے۔ رات 11 بجے فوجی جنگی جہاز ترکی کے دارالحکومت انقرہ پر منڈلاتے دکھائی دیے گئے جبکہ باسفورس سمندر پر ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پل آمد و رفت کے لئے بند کرنے کی اطلاعات آنے لگیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کو بتایا گیا کہ فوج میں سے باغی

Read more

ہمارے روبوٹ بمقابلہ ترک پولیس

ایک بار سابق وزیر آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید نے اپنے ساتھ ہونے والا ایک واقعہ سنایا۔ وہ کہتے ہیں کہ عید کے تیسرے روز وہ اپنے گھر واقعہ بھٹو پارک جا رہے تھے کہ پی سی ہوٹل کی طرف جانے والے روڈ کو پولیس کانسٹیبل نے بیریر لگا کر بند کر رکھا تھا۔ ڈرائیور نے ہارن بجایا مگر کانسٹیبل نے بیریئر نہ ہٹایا۔ پھر چوہدری سعید نے کانسٹیبل کو آواز دے کر بتایا کہ راستہ کھولو مجھے اپنے گھر

Read more

امریکہ چھوڑیں، روس چلتے ہیں

پاکستانی سیاست ہمیشہ امریکہ کے گرد گھومتی ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک پاک امریکہ تعلقات بنتے بگڑتے رہے ہیں مگر یہ بننے بگڑنے کا عمل ہمیشہ حکمران طبقہ میں رہا ہے۔ عوام کو یہی باور کرایا گیا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے اس نظریے کو پروان چڑھانے کے لئے پاکستان کی ہر سیاسی جماعت نے اقتدار سے باہر ہوتے ہوئے بھرپور کام کیا۔ پاکستانی عوام میں انڈیا کے بعد امریکہ کو ایک دشمن ملک مانا

Read more

تقسیم کشمیر پر پاک بھارت اتفاق

پس منظر دیکھا جائے تو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جب وہ ابھی اقتدار میں نہیں آئے تھے، کشمیری صحافیوں سے گفتگو میں اپنے کشمیر پالیسی بیان کر دی تھی۔ یہ تب کی بات ہے جب پی ٹی آئی کو آزادکشمیر میں کوئی پذیرائی حاصل نہ تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل تقسیم کشمیر ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان، لداخ انڈیا رکھ لے جبکہ وادی اور آزادکشمیر پر مشتمل خودمختار ریاست قائم کر دی جائے۔ ان

Read more

آزادکشمیر۔ کرونا کا خطرہ بڑھ رہا ہے

آزادکشمیر میں کرونا وبا روکنے کے لئے حکومت نے بروقت اقدامات اٹھا کر کافی حد تک اس وبا کو پھیلنے سے روک دیا تھا مگر آج سامنے آنے والے 2 نئے کیسز نے خطرے کی نئی گھنٹی بجا دی ہے۔ دونوں کیسز اپنی نوعیت کے مختلف اور اہم کیسز سمجھے جا رہے ہیں۔ آزادکشمیر میں یتیم بچوں کے لئے بنائے گئے ادارہ کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر اور میرپور میں مقیم کالاڈب ضلع کوٹلی کے رہائشی

Read more

طالبان امریکہ امن معاہدہ۔ بھارت پریشان کیوں؟

افغان طالبان اور امریکہ کے مابین قطر میں طے پانے والے امن معاہدے پر جہاں ایک طرف دنیا بھر میں افغانستان میں 19 برس سے جاری جنگ کے خاتمہ پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں صف ماتم بچھ چکا ہے۔ انڈین تجزیہ کار اسے پاکستان کی فتح اور مودی کی ناکامی سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔ پاکستانی دانشوروں کے مطابق یہ مارخور کی کامیابی ہے جبکہ امریکی تجزیہ نگار اسے امریکی سفارتکار

Read more

نیا امتحان۔ حکومت جائے گی یا ممبران اسمبلی؟

حکومت خطرے میں ہے اور وزیراعظم اراکین اسمبلی کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے خوب تگ و دو کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے جہاں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تاریخی اقدامات کیے وہیں ان سے متعدد ایسی غلطیاں بھی سرزد ہوئیں جن کی وجہ سے اندر ہی اندر لاوہ پکتا رہا جو بالآخر آتش فشاں بن کر نمودار ہوا ہے۔

Read more

عمران خان: تارکین وطن کو لوٹا جا رہا ہے

یورپین ممالک میں جانے والے اکثر پاکستانی غیرقانونی طریقوں سے یورپ پہنچتے ہیں اور وہاں جا کر طویل جدوجہد کرنے اور بھوک اور تکالیف دیکھنے کے بعد ان ممالک میں سکونت کے کاغذات حاصل کرتے ہیں۔ کچھ پاکستانی تو ایجنٹوں کے ساتھ ڈنکی لگا کر جاتے ہیں اور کئی ممالک کی بارڈرز اپنی جان خطروں میں ڈال کر کراس کرتے ہیں اور اپنی منزل یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔ کئی راستوں میں بارڈر فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن جاتے

Read more

ساہیوال: کیا آپ چین سے سو جائیں گے؟

عام سا ایک واقعہ ہے ہزاروں خون آلود واقعات میں سے ایک۔ کٹے پھٹے لاشے دیکھ دیکھ کر یہ واقعہ بھی معمولی سا ہے چھوڑیں اس واقعے کو بھول جاتے ہیں۔ کون سا ہمارے اپنے بچے تھے۔ کون سا ہم مرے ہیں چھوڑیں سو جاتے ہیں

بچے ہی تو تھے دھکے دُھکے کھا کر پل جائیں گے ہمارے بچے تو ہمارے پاس ہیں چپکے سے سو رہے ہیں۔ سونے دیتے ہیں بس چپ چاپ سو جاتے ہیں صبح آنکھ کھلے گی تو نیا واقعہ ہو گا نیا مباحثہ اور نئی ہمدردیاں۔

چلیں سو جاتے ہیں۔ پھر ایک دن آئے گا۔ جب میں میں اور آپ اپنے بچوں کو گاڑی میں بٹھا کر کہیں جا رہے ہوں گے۔ ہلکی سی آواز میں ٹیپ پر گانے بج رہے ہوں گے، بچوں کے قہقہے اور ان کی ماں کی مسکراہٹ گاڑی کا اندرونی ماحول خوشگوار بنا رہی ہو گی۔ پاپا وہ دیکھیں کھیت کتنے پیارے ہیں۔ پاپا گاڑی روکیں میں نے یہاں سے چیز لینی ہے۔ بچے شور مچا دیں گے۔

Read more

کیا ڈاکٹر شاہد مسعود ڈارک نیٹ کے نشانے پر ہیں؟

ڈاکٹر شاہد مسعود پاکستان کے صف اول کے اینکرز میں شمار ہوتے تھے، ان کے نقطہ نظر کی نفی کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی اور ان کے حامی بھی لاکھوں میں ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے قیامت پر قیاس آرائیوں پر مبنی پروگرام سے شہرت حاصل کی۔ بلاشبہ معلومات سے بھرپور ان کے پروگرام نے وسیع پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا اور عوام الناس میں قیامت کے موضوع پر ایک معلوماتی مباحثے کا آغاز ہوا جو کافی لمبے عرصے تک جاری رہا۔

ڈاکٹر صاحب پھر حالات حاضرہ کے پروگرام پر آ گئے اور انہوں نے بلاشبہ اچھے پروگرام بھی کیے اور انہیں ملک بھر میں خوب پزیرائی بھی ملی۔

Read more

ڈی پی او ماریہ محمود کا ماتھا: دوسرا رخ

  صبح سے خاتون ڈی پی او پاک پتن کی جانب سے ایک بزرگ تاجر رہنماء کو گرفتار کروانے پر کافی لے دے ہو رہی ہے۔ صبح سے کوئی آدمی ایسا نہیں دکھائی دیا جس نے اس معاملے پر ڈی پی او کا ساتھ دیا ہو سب اس کی مذمت کر رہے ہیں۔ میرا نقطہ نظر کچھ مختلف ہے پہلے اس واقعہ کی خبر پر نظر دوڑاتے ہیں پاک پتن کی تحصیل عارف والامیں پولیس کی کھلی کچہری کے دوران

Read more

المشہور لارڈ نذیر احمد: بالآخر سیکٹر بی 5 کلیال پہنچ گئے

لارڈ صاحب برطانوی ہاوس آف لارڈز کے پہلے تاحیات رکن بنے تھے۔ پاکستان بھر میں انکے انتخاب پر خوب جشن منایا گیا اس وقت کے صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے انہیں ریڈکارپٹ ویلکم دیا خوب پروٹوکول دیا مگر لارڈ صاحب کی بے چین طبیعت نے انہیں کبھی لارڈ نہیں بننے دیا وہ ہمیشہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مقامی کارکن بنے رہے گویا وہ لارڈ نہیں کلیال کے چیف سپورٹر ہوں۔ بے چین طبیعت انہیں میاں نوازشریف کے پاس

Read more

مشرقی پاکستان سے مغربی سرحد تک

وہ کالے بونے بدشکل بنگالی کہلائے جاتے تھے، تحریک پاکستان ڈھاکہ سے ہی شروع ہوئی تھی جب 27 تا 30 دسمبر 1906 کو ہندوستان بھر سے تین ہزار کے قریب مسلمان وفود نے ڈھاکہ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی جہاں تین روز کی طویل مشاورت کے بعد آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا، اجلاس کی صدارت نواب وقار الملک اور نواب محسن الملک (سیکرٹری محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس) نے کی۔ محمڈن ایجوکیشن کانفرنس کے اس سے قبل شملہ اور لکھنو میں ہونے والے اجلاسوں میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک نمائندہ سیاسی جماعت کے قیام پر فیصلہ ہو چکا تھا جس کو ڈھاکہ میں عملی جامہ پہنایا گیا۔ یہی مسلم لیگ بعد میں قیام پاکستان کی موجب بنی۔

Read more

تحریک لبیک پاکستان تنہائی کا شکار کیوں؟

پاکستان تحریک لبیک غازی ممتاز قادری کی شہادت کے نتیجے میں حادثاتی طور پر معرض وجود میں آئی تھی۔ ابھی تک یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے اور جواب طلب بھی ہے کہ ممتازقادری کی پھانسی کے بارے میں جب پورے ملک میں کسی کو خبر نہیں تھی سوائے چند افراد کے تو پھر پھانسی کے محض چند گھنٹوں بعد وہ کون سی ٹیکنالوجی تھی جسے استعمال کرتے ہوئے شہر شہر گلی گلی خادم رضوی کے بینرز لگ چکے تھے۔

Read more

وہ تیرہواں بچہ راہنما بنے گا یا نائب قاصد؟

حسب معمول ڈھلتی شام کے وقت عزیزم ثاقب جاوید راجہ کے ساتھ مقامی ریستوران میں چائے نوشی کے مابین گپ شپ جاری تھی کہ میری نظر ہمارے ٹیبل کے پاس ایک قدرے بڑے ٹیبل پر پڑی۔ 15 سال کی عمر کے نظر آنے والے کچھ بچے شاید ریسٹورنٹ پر چائے پینے آئے تھے تعداد میں 13 تھے سب کسی ایک ہی تعلیمی ادارہ میں پڑھنے والے کلاس فیلوز لگتے تھے کسی نے تھری پیس ڈریس زیب تن کر رکھا تھا

Read more

قرض لینے دو!

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر تقریباً دو دہائیوں سے پاکستانی عوام کو قرضوں کے نقصانات اور معیشت کی زبوں حالی میں قرضوں کے کردار پر طویل لیکچر دیتے آ رہے ہیں، کبھی کبھار تو یہ عالم ہوتا کہ ایک ٹی وی چینل پر ایک گھنٹہ معیشت پر گفتگو کے بعد وہ دوسرے پر پہنچ جاتے اور یوں رات بارہ بجے تک انہیں متواتر چار گھنٹے بھی لیکچر دینا پڑتے تھے۔ اپوزیشن میں تھے تو آزادی تھی جو مرضی پالیسی سامنے رکھیں

Read more