مشاہداللہ خان: ایک انوکھا انٹرویو جو نہ ہو سکا
ایک کیمرہ بردار دوست پیچھے پڑا تھا کہ مل کے یوٹیوب چینل بناتے ہیں ’بڑے بڑے نہلے اس پر لاکھوں کما رہے ہیں، ہم کم ہیں کیا، کوئی آئیڈیا سوچو‘ اگرچہ وہ اپنے ساتھ ساتھ کہہ مجھے بھی ’نہلا‘ ہی گیا تھا لیکن لاکھوں کے سحر میں، فدوی نظرانداز کر گیا اور لگا سوچنے اسی لمحے سماعتوں سے ایک آواز ٹکرائی زمیں بیچ ڈالی، زمن بیچ ڈالا لہو بیچ ڈالا، بدن بیچ ڈالا اس نے فون پر شاید کوئی کلپ
Read more


