کاروباری ترقی کیوں روٹھی ہوئی ہے

بھائی دس روپے کا سرسوں کا تیل ڈال دینا۔ باجی اب کھلا تیل نہیں ملتا سو روپے کی شیشی ہے۔ یہ ایک عام سا مکالمہ تھا جو ایک دکان پر کھڑے میں نے سنا۔ آپ کہیں گے اس میں خاص بات کیا ہے۔ یہ مکالمہ سنتے ہی میرے ذہن میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی…

Read more

عمران خان کو کن اقدامات کی ضرورت ہے

عمران خان اپنے دعوؤں کے دس فیصد کو بھی عملی جامہ نہ پہنا سکا۔ اس کی بنیادی وجہ وہ چالیس سے پچاس ایم این اے ہیں جو کسی غیبی اشارے پر ہر حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں اور اپنے مفادات سمیٹتے ہیں ہر الیکشن سے پہلے ان کا ضمیر جاگ جاتا ہے اور یہ…

Read more

مریم نواز، لوگ آپ کے ساتھ کب کھڑے ہوں گے؟

جرمن فوجیں تاریخ کی سب سے تیز فاتحانہ یلغار کر رہی تھیں کہ ماسکو آ گیا اور یہ ان کے زوال کانقطہ آغاز ثابت ہوا۔ اس کی کئی وجوہات تھیں جس میں سخت موسم، روس کا انوکھا جغرافیہ وغیرہ شامل تھیں لیکن فوجی تاریخ میں ایک انوکھی چیز پڑھائی جاتی ہے کہ جرمن فوج ڈائریا کا شکار ہو گئی اور مقامی کمانڈر نے یہ مسئلہ برلن لکھ کر بھیجا۔ یہ چھوٹا سا مسئلہ بحران کیوں بنا کیونکہ اگر جرمن اوپن ائیر میں بار بار کپڑے اتار کر حاجت سے فارغ ہوتے تو فراسٹ بائٹ کا شکار ہوتے اور اگر کپڑوں میں ہی فارغ ہوتے تو سخت سردی کی وجہ سے ریشز لگنے کے بعد شدید زخمی ہو جاتے۔ لیکن برلن سے مضحکہ خیز جواب آیا۔ بدقسمتی سے یہ جواب فوج میں پھیل گیا اور مشکل حالات سے لڑتی فوج میں بد دلی پھیل گئی۔

Read more

کیا سگنل توڑنے سے روزہ مکروہ ہو جاتا ہے؟

یہ ایک نازک مسئلہ ہے کہ روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے یا مکروہ ہو جاتا ہے۔ کھانے پینے بد نظری جیسے گناہ سے لے کر روزہ دار کے سامنے کھانے میک اپ کر کے آنے جیسے گناہ صغیرہ تک یہ فہرست بہت طویل ہے۔ لیکن میرے جیسے عام مسلمان تھوڑا مختلف سوچتے ہیں…

Read more

عرب فوجی اہلیت اور اسرائیل

اگر فوجی، ٹینک، فائٹر طیاروں کی تعداد کو دیکھا جائے تو عرب اسرائیل کا کوئی مقابلہ نہیں بنتا یہ عقاب اور ممولے کی لڑائی نظر آتی ہے۔ عربوں کو تزویراتی گہرائی کا فائدہ بھی ہے ان کا وسیع اور غیر آباد رقبہ بھی فوجی اہمیت کا حامل ہے۔ آسان الفاظ میں سمجھا جائے تو پچاس راکٹ اسرائیل میں انتہائی درجے کی تباہی مچا سکتے ہیں وہ عرب اتحاد کے صرف ایک حصے کو جزوی طور پر نقصان پہچائیں گے۔ لیکن زمینی حقائق اس سے متضاد ہیں عرب اسرائیل جنگ میں عرب مٹی کے کھلونے ثابت ہوتے ہیں جنہیں اسرائیل نیست و نابود کر کے رکھ دیتا ہے آخر اس کی کیا وجوہات ہیں۔

Read more

کرپشن کیسے ختم ہو

بنیادی طور پر چار آدمیوں پر مشتمل دکان ہو کوئی فیکٹری ہو یا پورا ملک ہو کرپشن کو ہم دو اقسام میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ ایک حقیقی کرپشن جس میں پورے یا زائد پیسے لے کر غیر معیاری میٹیریل لیا یا پاس کیا جائے۔ دوسری وہ کرپشن جو آڈٹ پکڑتا ہے یعنی ایک ٹھیکے میں اگر تین کوٹیشن آئیں اور سب سے کم کو ٹھیکہ نہ دے کر زیادہ والی کوٹیشن کو منتخب کیا گیا ہو۔

Read more

مذہب اور رواداری

صدیوں پہلے گلیلیو پر مقدمہ چلا کہ اس نے زمین کو سورج کے گرد گھما کر مذہب کی توہین کی ہے۔ گلیلیو نے عدالت میں اپنے گمراہ کن عقائد پر معافی مانگ لی اور تسلیم کر لیا کہ سورج زمین کے گرد گھوم رہا ہے۔ عدالت سے بری ہونے کے بعد اس نے اپنے شاگرد کے کان میں کہا میرے معافی مانگنے کے باوجود گھوم تو اب بھی زمین ہی رہی ہے۔ یہ سرگوشی کتنی اونچی تھی کئی صدیاں گزرنے کے باوجودآج بھی ہمیں سنائی دے رہی ہے۔

ابن رشد کا نمازیوں کے تھوک میں لتھڑا چہرہ ہو یا عمر خیام پر جادو اور بازنظینی تقلید کا الزام یہ تاریخ کے ماتھے پر لگے ہوئے وہ کلنک کے ٹیکے ہیں جن سے سب ہی آنکھیں چراتے ہوئے نکل جاتے ہیں۔

Read more

اصل پی ٹی آئی

میں پی ٹی آئی کا انیس سو اٹھانوے کا رکن ہوں اس وقت پی ٹی آئی کی اصل وجہ شہرت آوٹ آف بک آئیڈیاز تھے۔ مجھے یاد ہے عمران خان نے سیاست کا آغاز اخبارات میں مضمون لکھنے سے کیا تھا۔ بہت سے پڑھے لکھے لوگ جو پاکستان کے سیاسی نظام میں تبدیلی کے خواہاں…

Read more

کامیابی کا راز

اسٹیفن کووے اپنی کتاب کام یاب ترین لوگوں کی سات عادات میں حضرت یوسفؑ کی مثال دیتا ہے۔ میرے خیال میں یہ تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ مثال کچھ یوں ہے کہ کامیاب لوگ بدترین حالات میں بھی بہتری کی راہ نکال لیتے ہیں، جب کہ نا کام لوگ بہترین حالات میں بھی کیڑے…

Read more

ریپ کا مزہب

نادیہ مراد یزیدی لڑکی جسے داعش کی طرف سے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس نے ہمت ہارنے سے انکار کیا اور آج بھی دنیا کے سامنے اس ظلم کو اجاگر کرتی نظر آتی ہے۔ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے بعد کل امن کے نوبل کے لیے نامزد کیا گیا یہاں تک…

Read more