ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ اور اس کے مضر اثرات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب دوسری مدت صدارت کے لیے انتخابات جیتا تھا، اسی وقت اہل فکر و نظر نے کچھ خدشات کا اظہار کیا تھا۔ اس نے اپنی پہلی مدت صدارت میں، جو فیصلے لیے تھے، ان سے نہ صرف عالمی برادری کے سنجیدہ لوگ؛ بلکہ امریکی شہری بھی ناراض تھے۔ اس کی حالیہ فتح کے بعد ، جن حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا، ان میں سر فہرست ”فلسطین کا مسئلہ“ تھا۔ مسٹر ٹرمپ

Read more

ٹرمپ کی جیت اور فلسطین کے حوالے سے کچھ خدشات

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات جیت کر، آئندہ سال بیس جنوری کو وائٹ ہاؤس پہنچے والے ہیں۔ اس امریکی صدارتی انتخابات میں، ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار، ہند نژاد امریکی خاتون کملا ہیرس سے تھا۔ کملا ہیرس جو بائیڈن کی حالیہ مدت صدارت میں نائب صدر ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے، انتخابی مہم کے ابتدائی مرحلے میں، جو بائیڈن نے اگلی مدت کے

Read more

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف احتجاج

تقریباً گیارہ مہینے سے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور اس کی کابینہ کے حکم سے اسرائیلی قابض فوج، غزہ کی پٹی میں، نسل کشی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کی ضد ہے کہ وہ اپنی طاقت سے مغویوں کو آزاد کرائے گا۔ وہ حماس کو ختم کر کے رہے گا۔ گیارہ مہینے کی طویل مدت کے بعد ، وہ اپنے مقاصد کے حاصل کرنے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ وہ حماس کے بہانے اپنے مہلک

Read more

رفح پر صہیونی قابض افواج کے تابڑ توڑ حملے

رفح فلسطین کا ایک شہر ہے جو جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع ہے۔ یہ شہر جنوب مغرب میں غزہ شہر سے تقریباً تیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ رفح شہر مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان واحد کراسنگ پوائنٹ ہے جہاں سے فلسطینی مصر میں داخل ہوتے ہیں۔ مگر مصری حکومت عام طور پر اسے صہیونی قابض ریاست اسرائیل کے دباؤ اور اس سے غیر معقول معاہدے کی بنیاد پر بند کیے رہتی؛ تاکہ فلسطینی باشندے آسانی

Read more

عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا مایوس کن اجلاس

عرب لیگ بائیس عرب ممالک کا اتحاد ہے۔ یہ لیگ بنیادی طور پر رکن ممالک کے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے سن 1945 ء میں قائم کی گئی تھی۔ ”اسلامی تعاون تنظیم“ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کے ارکان دنیا بھر کے ستاون مسلم اکثریتی ممالک ہیں۔ اس تنظیم کا قیام 25 / ستمبر 1969 کو، شمالی افریقہ کے ملک مراکش کے دار الحکومت ”رباط“ میں، ایک کانفرنس کے بعد عمل میں آیا۔ اس کانفرنس کے محرک بیت

Read more

فلسطینی عوام پر صہیونی ریاست اسرائیل کی بمباری کا مقصد

عوامی مقامات پر بمباری: اس حالیہ جنگ میں اسرائیل جس طرح عوامی مقامات پر بمباری کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں جس طرح نہتے فلسطینی عوام، معصوم بچے اور خواتین شہید ہو رہی ہیں، اس سے تو یہی پتہ چلتا ہے کہ صہیونی ریاست کا اصل نشانہ فلسطینی عوام ہیں۔ جن عوامی مقامات پر بم برسائے جا رہے ہیں، وہ کوئی ایک جگہ نہیں ہے ؛ بلکہ ان میں اسپتال، اسکول، مدرسہ، مسجد، عام رہائشی علاقے، پناہ گزینوں

Read more

غزہ اسپتال پر وحشیانہ بمباری: عالمی قانون سے کھلواڑ

دن بہ دن صہیونی قابض ریاست اسرائیل کا وحشیانہ اور مجرمانہ کردار، دنیا کے سامنے بے حجاب اور آشکارا ہوتا جارہا ہے۔ یہ دنیا کی واحد ریاست ہے جو مختلف طریقے سے کھلے عام عالمی قوانین سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ شہری علاقوں پر بمباری کرنا، سفید فاسفورس جیسے مہلک بم کا کسی شہری آبادی پر برسانا، عام شہریوں پر حملے کرنا یا ان پر حملے کرنے کی ہدایت دینا، ایک شہر کے لوگوں کو ان کے گھروں سے منتقل

Read more

امریکہ اور عالمی برادری کی ایک بڑی ناکامی

برطانیہ اور امریکہ جیسی وقت کی کچھ بڑی طاقتوں نے مشرق وسطی میں، فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کر کے، زبردستی ایک صہیونی ریاست بنام اسرائیل قائم کروائی۔ مگر اسی موقع پر ، فلسطین نام کی کوئی ریاست قائم نہیں کی گئی۔ دو ریاستی حل اب تک صرف ایک جملہ رہا جس کا زمین پر کوئی وجود نہیں ہے۔ اگر دو ریاستی حل کوئی حقیقی منصوبہ تھا؛ تو اسرائیل کے قیام کے ساتھ ہی، فلسطین نام کی ریاست، اسی وقت

Read more

حماس کے حیران کن حملے سے کھلبلی

ہم نے اپنے بچپن میں، شیخ سعدی شیرازی ( 589۔ 691 ہ) کی کتاب ”گلستاں“ پڑھی تھی۔ اس کتاب کے ”باب اول“ کے شروع میں عربی زبان میں ایک شعر ہے۔ اس شعر کا ترجمہ یہ ہے کہ ”جب آدمی نا امید ہوجاتا ہے ؛ تو اس کی زبان لمبی ہوجاتی۔ جیسے عاجز بلی کتے پر حملہ کرتی ہے۔“ آج کل فلسطین کے معصوم شہریوں مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ وہ عاجز و پریشان ہیں۔ وہ ہر طرف سے نا

Read more

غزہ کی سرزمین سے آپریشن طوفان الاقصیٰ

غزہ کی سرزمین سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف ”آپریشن طوفان الاقصیٰ“ شروع ہو چکا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ آپریشن بلاوجہ شروع ہوا ہے۔ اس کا پس منظر ہے۔ یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ کوئی بھی فلسطینی ”مسجد اقصی“ کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا۔ اس آپریشن کا پس منظر بھی مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینیوں پر ہو رہے ان گنت حملے سے متعلق ہے۔ وہ یہ ہے کہ قابض اسرائیل کے یہودی

Read more

فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کی تجویز

آج کل سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات اور مشرق وسطی میں "امن” کے قیام کے حوالے سے چرچا زور پر ہے۔ جب مشرق وسطی میں امن کی بات ہوگی؛ تو پھر کچھ سوالات ضرور ہوں گے۔ کیا مشرق وسطی میں امن نہیں ہے؟ کیا مشرق وسطی میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے؟ اگر مشرق وسطی میں بدامنی ہے اور یقینا ہے؛ تو اس کا ذمےدار کون ہے؟ اس کی جواب دہی کس کے ذمے ہے؟ ہر باشعور شخص

Read more

افریقی یونین کے اجلاس سے اسرائیلی وفد کا اخراج

افریقی یونین کا سربراہی اجلاس میں اسرائیل کی شرکت: افریقی بر اعظم کے پچپن ممالک کی عظیم تنظیم ”افریقی یونین“ کا چھتیسواں سربراہی اجلاس ایتھوپیا کے دار الحکومت: ”ادیس ابابا“ میں، بہ روز: سنیچر، 18 / فروری 2023 کو منعقد ہوا۔ غاصب اسرائیل کا ایک وفد خاموشی سے اس سربراہی اجلاس کے افتتاحی نشست میں گھس گیا۔ سکیورٹی پر تعینات عملے کو جب معلوم ہوا کہ اسرائیلی وفد، اس اجلاس میں گھسا ہوا ہے ؛ تو وہ فوراً وہاں پہنچے۔

Read more

فلسطینی شہر جنین پر اسرائیلی حملہ، علقم آپریشن اور دنیا کا دوہرا معیار

غاصب اسرائیل کی اس نئی حکومت کی تشکیل کو ابھی ایک ماہ بھی پورے نہیں ہوئے ہیں۔ اس حکومت میں کئی شدت پسندوں کو کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔ اتمار بن گویر کو قومی سلامتی کا وزیر بنایا گیا ہے۔ اس شخص کی شدت پسندی سے ہر کوئی واقف ہے۔ اس شخص نے وزیر بنتے ہی دو دنوں بعد ، مسجد اقصی میں در اندازی کر کے، ماحول کو پراگندہ کیا۔ پھر وہاں سے حالات بگڑنے شروع ہوئے۔ گزشتہ جمعرات،

Read more

اسرائیلی حکومت، عالمی تشویش اور فلسطینیوں کا امتحان

غاصب اسرائیل میں نئی حکومت تشکیل دی جا چکی ہے۔ یہ حکومت ایک بار پھر ”لیکوڈ“ پارٹی کے چیرمین بنجامن نیتن یاہو کی قیادت میں، 29 /دسمبر 2022 کو تشکیل دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی نیتن یاہو نے بحیثیت وزیر اعظم پانچ بار غاصب و قابض اسرائیل کی حکومت کی قیادت کی ہے۔ یہ چھٹی بار اس شخص نے وزارت عظمی کا حلف لیا ہے۔ اس حکومت میں جو خاص بات ہے وہ یہ ہے کہ اس بار

Read more

عالمی یوم اطفال اور فلسطینی بچوں کی گرفتاری کے اعداد و شمار

دنیا بھر میں، ”عالمی یوم اطفال“ نومبر کی بیسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار دار کے ذریعے 20 نومبر کو، ”عالمی یوم اطفال“ کے طور پر منظوری دیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ بچوں کی پرورش، ترقی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات کی جائے اور سماج و معاشرے کے ہر فرد کو بچوں کے حقوق، ان کی

Read more

غیر مسلموں کے ساتھ رسول اکرم ﷺ کی رحمت اور عفو و درگزر

اللہ تعالی نے رسول اکرم ﷺ کو سارے جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ آپ ﷺ کی رحمت و نوازش اور شفقت و مہربانی کا مظاہرہ ہر خاص و عام پر ہوا۔ اس سے بڑی رحمت اور کیا ہوگی کہ آپ ﷺ کی آمد کے بعد ، تاریکی میں بھٹکتے، ظلم و جور کے عادی، اخلاق حسنہ سے عاری اور تہذیب و تمدن سے ناواقف لوگوں نے اسلام کی روشنی پاکر، پوری دنیا کو منور کر کے، انسانیت کا

Read more

مسلمانوں کی عید

زمانۂ جاہلیت میں عرب کے لوگ سال کے دو مخصوص دنوں میں دو تہوار ”نیروز“ اور ”مہرجان“ مناتے تھے۔ یہ دونوں تہوار موسم بہار کی آمد و رفت سے متعلق تھے۔ جب نبی اکرم ﷺ مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لائے ؛ تو لوگوں نے آپ ﷺ سے ان تہواروں کے بارے میں ذکر کیا کہ وہ ان دو مذکورہ دنوں میں زمانۂ جاہلیت میں کھیل کود کرتے اور خوشیاں منایا کرتے تھے، اس پر نبی

Read more

اصل نشانہ قبلۂ اوّل، مسجد اقصی ہے

مشرق وسطی میں واقع غاصب ریاست اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جس کا قیام ظلم و جبر، قبضہ و غصب اور قتل و غارتگری سے ہوا ہے۔ اب اس ریاست کی افواج، پولیس، دفاعی عملے اور ادارے، وزیر و منتری، سپاہی و سنتری، حکمراں و قائدین اور خواص و عوام سب کے سب اگر ظلم و نا انصافی، قتل و غارتگری اور دوسروں کے ملکیت کو قبضہ کرنے کی بات کریں اور اسے عملی جامہ بھی پہنائیں ؛ تو

Read more

نبی اکرمؐ کی مکّی زندگی اور مصائب و آلام

اللہ سبحانہ وتعالی نے نبی اکرم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ کو 40 سال کی عمر میں نبوت ورسالت سے سرفراز فرمایا۔ نبوت سے نوازے جانے کے بعد، آپؐ 13 سال تک مکّہ مکرمہ میں رہے۔ یہ زمانہ آپؐ کی مکی زندگی کہلاتا ہے۔ آپؐ نے مکی زندگی میں، تین سال تک خفیہ طور پر، اپنے قریبی لوگوں کے سامنے اسلام پیش کیا۔ پھر آپؐ نے دس سال تک، کھلم کھلا اشاعتِ اسلام کا کام کیا۔ اس کے بعدآپؐ یثرب ہجرت

Read more

مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی آبادیوں کی تعمیر کا فیصلہ

مقبوضہ مغربی کنارہ: عرب اسرائیل کے درمیان سن 1967 میں، 5 سے 10 جون، یعنی چھ روز تک جنگ جاری رہی۔ بدقسمتی سے غاصب ریاست اسرائیل اپنے آقاؤں کی مدد سے جنگ جیتنے میں کامیاب رہی اور عرب ممالک کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ اس جنگ میں اسرائیل نے فلسطین کے کئی علاقے پر قبضہ کر لیا۔ آج تک وہ علاقے اسرائیل کے قبضے میں ہیں۔ ان میں سے ایک علاقہ ”مغربی کنارہ“ بھی ہے۔ اسے عربی میں ”الضفۃ

Read more

معلم انسانیت ﷺ کی نظر میں اہل علم کا مقام

اگر شرح خواندگی کا منصفانہ جائزہ لیا جائے تو یہ بات بالکل واضح طور پر ہمارے سامنے آئے گی کہ کسی بھی ملک، شہر اور قصبہ میں مسلم قوم دوسری اقوام کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے۔ مسلم و عرب ممالک کی بھی بات کی جائے ؛ تو ان کی بھی صورت حال میدان تعلیم میں کوئی قابل ذکر نہیں ہے۔ ان ممالک میں کوئی بھی ایسی یونیورسٹی یا کالج نہیں ہے، جسے عالمی سطح پر کوئی شناخت حاصل ہو۔

Read more

حضرت مولانا عبد الخالق صاحب سنبھلیؒ، نائب مہتمم دار العلوم دیوبند

استاذ محترم حضرت مولانا عبد الخالق صاحب سنبھلیؒ کئی مہینوں سے علیل تھے۔ رمضان کے بعد ، طبیعت کچھ زیادہ خراب ہوئی۔ آپ کو ماہ جون میں، مظفر نگر کے ایک ہاسپٹل میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ جب وہاں کچھ افاقہ محسوس نہیں ہوا؛ تو دہلی کے ایک اسپتال میں ٹرانسفر کیا گیا۔ طبیعت میں کچھ افاقہ محسوس ہوا اور آپ دیوبند واپس لائے گئے۔ مگر ادھر کچھ دنوں سے صورت حال کچھ زیادہ ہی سنگین ہو

Read more

امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوریؒ

امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوریؒ کی پیدائش 12 /اگست 1944 ء کو آپ کے آبائی گاؤں منصور پور میں ہوئی۔ آپ کا تعلق منصور پور میں آباد سادات حسینیہ بارہہ کی ایک شاخ سے ہے۔ ”منصور پور“ اترپردیش کے ضلع: مظفر نگر کا ایک قصبہ ہے۔ آپ عوام و خواص میں ”قاری صاحب“ سے معروف تھے۔ آپ کے والد ماجد کا نام نواب محمد عیسیؒ تھا۔ قاری صاحب کے والد ماجدؒ: قاری صاحبؒ کے

Read more

حضرت مولانا نور عالم خلیل امینیؒ اور ماہ نامہ الداعی کی ادارت

حضرت مولانا وحید الزماں صاحب کیرانویؒ ( 1930۔ 1995 ) عربی زبان و ادب کے چند مثالی اساتذہ میں سے ایک تھے۔ دار العلوم، دیوبند میں تدریسی خدمات کے دوران، انھوں نے اپنی نگرانی میں، اپنے شاگردوں کو عربی زبان و ادب میں تقریر و تحریر، صحافت و خطابت اور لکھنے بولنے کی مشق کرائی اور ان کو زندگی گزارنے کا سلیقہ بھی سکھایا۔ انھوں نے اپنے شاگردوں کو اس طرح تراشا تھا کہ وہ جہاں بھی گئے نمایاں کارکردگی

Read more

القسام نے باور کرادیا کہ اسرائیل ناقابل تسخیر نہیں

غاصب اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر مسلط کی گئی گیارہ روزہ ہلاکت خیز جنگ، مصر کی ثالثی میں 21 /مئی 2021 کو، جمعہ کی شب میں، مقامی وقت کے مطابق دو بجے بند ہو گئی۔ مصر نے فریقین کو غیر مشروط جنگ بندی کی تجویز پیش کی جسے انھوں نے قبول کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ، اسرائیل کی سکیوریٹی کابینہ کے اجلاس میں، جنگ بندی کی تجویز پر

Read more

قضیہ فلسطین اور ہندوستانی حکومت

رمضان کے مبارک مہینہ میں، ناجائز و غاصب ریاست اسرائیل نے ”مشرقی بیت المقدس“ کے علاقہ ”شیخ جراح“ میں ظلم و زیادتی، بے انصافی و بے رحمی اور زور و زبردستی شروع کی۔ یہ سلسلہ دراز ہوتا ہوا، 10 /مئی 2021 ء کو غزہ کی پٹی میں پہنچ گیا۔ اس دن سے اسرائیلی قابض افواج اپنے لڑاکا طیارے کے ساتھ غزہ کی پٹی میں اپنی مکروہ اور خوفناک آواز کے ساتھ ایک سمت سے دوسری سمت میں چکر لگاتے ہوئے

Read more

امریکی صدر بائیڈن اسرائیلی دہشت گردی پر مہر بلب

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں کام یابی کے بعد ، کچھ لوگ ان سے پر امید تھے کہ وہ مشرق وسطی اور خاص طور پر قضیۂ فلسطین کے حوالے سے کچھ مثبت طریقہ اختیار کریں گے۔ اس کی وجہ یہ تھی سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کھلے طور پر غاصب ریاست اسرائیل کی حمایت میں، امریکی سفارت خانہ کو ”تل ابیب“ سے بیت المقدس منتقل کرنے کا ایک ظالمانہ کام کیا۔ پھر اس

Read more

قبلۂ اول کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں کا قتل

عالمی ادارہ ”ہیومن رائٹس واچ“ کی طرف سے ابھی پچھلے مہینے بروز: منگل، 27 /اپریل 2021 کو 213 / صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ آئی تھی کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں اور اپنے عرب شہریوں کے خلاف ریاستی جبر واستبداد، ظلم وجبر اور نسلی امتیاز کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اس رپورٹ کے آنے کے بعد ، کچھ زندہ دل اور انسانیت پسند لوگ اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے مذمتی بیان دے

Read more

‏‏‏‏غاصب اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز کا مرتکب

غاصب ریاست اسرائیل، اس کی قابض فوجیں اور اس کے غیر مہذب، شدت پسند صہیونی شہری ہر وقت کسی نہ کسی حیلہ اور بہانہ کی تلاش و جستجو میں لگے رہتے کہ کوئی موقع ہاتھ لگے اور بچے کھچے فلسطین پر بمباری شروع کردیں، فلسطین کے معصوم شہریوں پر راکٹ داغ سکیں، فلسطینیوں کے خلاف بے دریغ اپنے اسلحہ کا استعمال کرسکیں، ان کے خون سے اپنی پیاس بجھا سکیں، ان کی سر سبز و شاداب کھیتی اور ہرے بھرے باغات کو نذر آتش کر کے اپنی درندگی کو سکون پہنچا سکیں۔

Read more

قرآن کریم کی تلاوت کے فائدے

جناب نبی اکرم ﷺ کی بعثت ورسالت سے قبل، اللہ پاک نے انسانوں کی ہدایت ورہنمائی کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں پر کئی آسمانی کتابیں نازل کی۔ مگر وہ سب کتابیں کچھ خاص اقوام، کچھ خاص علاقے اور کچھ خاص زمانے تک کے لیے محدود تھیں۔ اللہ پاک نے سب سے آخری میں جس آسمانی کتاب کو نازل فرمایا وہ ”قرآن کریم“ ہے۔ ذات باری تعالی نے اس کتاب کو اپنے فرشتے حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے،

Read more

ملت ٹائمز: ایک کام یاب میڈیا ہاؤس

ملت ٹائمز نیوز پورٹل کا پانچواں سال مکمل ہونے جا رہا ہے۔ جنوری 2016 میں، حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب، امیر شریعت سادس: امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ کی شخصیت پر، عروس البلاد ممبئی میں، ادارہ دعوۃ السنۃ اور جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ کے اشتراک سے ہونے والے سمینار میں، معروف عالم دین حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (دامت برکاتہم) ، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ وناظم ندوة العلماء، لکھنؤ کے ہاتھوں ”ملت ٹائمز“ کا

Read more

غاصب اسرائیل سے امن معاہدے کی کوشش میں مصروف مسلم ممالک

خلافت عثمانیہ کا خاتمہ مسلمانان عالم کے لیے ایک بہت بڑا المیہ تھا۔ خلافت کے خاتمے کے بعد، جہاں مسلمان ٹکڑوں میں بٹ گئے اور ان کی طاقت منتشر ہو گئی، وہیں دوسری طرف بہت ہی سوچی سمجھی سازش کے تحت اسرائیل کے نام سے ایک صہیونی ریاست کے قیام کا منصوبہ تیار کیا گیا اور بالآخر سن 1948 ء میں، فلسطین کی زمین پر یہ صہیونی ریاست قائم کی گئی۔ تاریخ اس بات کو محفوظ رکھے گی کہ آج دنیا جس نا جائز وجود کو ریاست اسرائیل کے نام سے یاد کرتی ہے، وہ در حقیقت فلسطین کا حصہ ہے جو فلسطینیوں کی آبائی زمین پر ، زور زبردستی سے قائم کی گئی۔ ایک صہیونی غاصب و قابض ریاست ہے۔

Read more

کیا صہیونی ریاست بچے کچھے فلسطین کو بھی نگل جائے گی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے حوالے سے جس وقت ”صدی کی ڈیل“ (Deal of the Century) کی بات کی تھی، اسی وقت انصاف پسند لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آ گئی تھی کہ یہ ڈیل کسی طرح بھی فلسطین کی مفاد میں نہیں ہوگی؛ بل کہ یہ یک طرفہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے حق میں ہوگی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی ریلی کے وقت سے ہی، فلسطین واسرائیل کے حوالے جو

Read more

ایم ایم ای آر سی کا پچیس سالہ جشن اور قیام وخدمات

مرکز المعارف (این جی او) : اپنے والد گرامی کے رفاہی وخیراتی کاموں سے تحریک پاکر، دار العلوم، دیوبند کے اس وقت کے نوجوان فاضل مولانا بدر الدین اجمل صاحب قاسمی (حفظہ اللہ) نے سن 1983 میں، ایک تنظیم بنام ”مرکز المعارف“ قائم کیا؛ تاکہ مفلوک الحال لوگوں کے لیے کام کرسکیں۔ اس تنظیم کے قیام کا اہم مقصد سماج کے تعلیمی ومعاشی طور پر پچھڑے ہوئے لوگوں کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کا صدر دفتر آسام

Read more

مسجدِ اقصی کی اہمیت وفضیلت

ہم جسے عام طور پر ”مسجد اقصی“ کہتے ہیں، اسے اور بھی دوسرے ناموں مثلا: ”المسجد الأقصی“ اور ”الحرم القدسی الشریف“ وغیرہ سے جانا جاتا ہے۔ یہ تاریخی مسجد، فلسطین کے شہر یروشلم (القدس) میں واقع ہے، جو ان دنوں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے قبضے میں ہے۔ یہ مسجد مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے تقریبا سولہ یا سترہ مہینے تک مسجد اقصی کی طرف رخ کرکے

Read more

شفیق استاذ اور قابل تقلید مدرس

حضرت الاستاذ مولانا جمیل احمد سکروڈوی صاحبؒ اللہ تعالی کو پیارے ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ کئی مہینوں سے آپ مہلک وموذی بیماری سے دو چار تھے۔ آپ بیمار ہوئے اور پھر صحت یاب نہ ہوسکے۔ آپ مہینوں زیر علاج رہے۔ اخیر میں آپ کو دار السلطنت دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں اڈمٹ کرایا گیا۔ آپ کا وقت موعود آپہنچا تھا؛ چناں چہ 31 /مارچ 2019 کی شام کو اسپتال میں ہی اپنی آخری منزل اور دائمی آرام گاہ کو رحلت کرگئے۔

Read more

مولانا محمد اسرار الحق قاسمی: صحافت وخطابت سے پارلیمنٹ تک

مولانا محمد اسرار الحق صاحب قاسمیؒ ( 1942۔ 2018 ) ایک دینی واسلامی فکر کے حامل قلم کار اور کالم نگار تھے۔ آپؒ کے مضامین اسلامی افکار پر مشتمل ہوتے تھے۔ آپؒ کے مضامین کی زبان بہت سہل اور صاف ستھری ہوتی تھی۔ آپؒ کے مضامین قارئین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ آپؒ نے اپنے مضامین کے ذریعے ایک طویل مدت تک اسلامی احکامات وتعلیمات کی نشر واشاعت کا فریضہ انجام دیا۔ آپؒ نے اپنی تحریر میں جہاں بہت سے

Read more

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی جناب حاجی محمد عبد الوہّاب صاحبؒ

موت ایک ایسی حقیقت کہ کسی فرد نے اس حقیقت کا انکار نہیں کیا ہے چاہے وہ کتنا ہی بڑا بہادر وپہلوان یا ملحد و دہریہ ہی کیوں نہ ہو۔ موت نے سب کو دبوچا ہے اور جو بھی جاندار دنیا میں سانس لے رہا ہے، اسے ایک نہ ایک دن دبوچ کر رہے گی، چاہے کوئی مشہور عابد وزاہد ہو یا معروف متقی وپرہیز گار، چاہے وہ قرآن کریم کی تلاوت میں منہمک ہو یا کسی فرض ونفل میں مشغول، جب موت کا وقت آئے گا؛ تو اسے اس دنیا سے جانا ہوگا۔ چاہے کوئی شخص اللہ کا بہت ہی مقبول ومحبوب بندہ ہو یا پھر بندگانِ خدا کی نظروں میں مقبول ومنظور؛ لیکن اُسے بھی ایک دن موت کا مضبوط آہنی پنجہ اپنی گرفت میں لے لے گا۔ چاہے کوئی دو پہاڑیوں کی وادی میں ہو یا ہمالیہ کی بلند چوٹی پر، شیشے کے مکان میں بند ہو یا پتھر کے قلعے میں محجوب، جب موت کا وقت آئے گا؛ تو موت کے فرشتے اس تک آسانی سے رسائی حاصل کرلیں گے اور بالآخر اسے موت کا مزہ چکھنا ہوگا۔ اللہ سبحانہ وتعالی کا یہ ارشاد اسی حقیقت کو بیان کرتا ہے : (سورہ نساء/ 78 ) ترجمہ: تم جہاں بھی ہوگے (ایک نہ ایک دن) موت تمھیں جا پکڑے گی؛ چاہے تم مضبوط قلعوں میں کیوں نہ رہ رہے ہو۔
موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ کل ہماری باری ہے

Read more

حضرت مولانا محمد اسرار الحق صاحب قاسمیؒ (1942-2018): ملی وسماجی خدمات

معروف اسلامک اسکالر، بے لوث ملی ومذہبی رہنما، مشہور اردو کالم نگار اور مقبول خطیب حضرت مولانا محمد اسرار الحق قاسمیؒ 7 دسمبر 2018 کوتقربیا ساڑھے تین بجے رات اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ اس رات آپ "ٹپو” میں تھے، جہاں انھوں نے اپنے قائم کردہ "دار العلوم صفہ” کے اساتذہ وطلبہ سے دیر رات تک خطاب کیا۔ پروگرام کے بعد، گشن گنج سرکٹ ہاؤس میں آرام کے لیے فروکش ہوئے۔ تقریبا تین بجے رات میں بیدار ہوئے اور

Read more

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محّبت

افضل البشرؐ سے محبّت: قرآن کریم کی مختلف آیات کریمہ اور متعدد احادیث شریفہ سے یہ بات واضح طور پر معلوم ہوتی ہے کہ ایک مسلمان کو اللہ تعالی، سیدنا محمد رسول اللہؐ اور دین اسلام سے بے انتہا محبت کرنی چاہیے۔ در حقیت یہ سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص اللہ تعالی سے محبت کرے، مگر اس کے پیارے رسول محمدؐ سے محبت نہ کرے یا اس کے بھیجے ہوئے دین اسلام

Read more

اُٹھ اُٹھ کے دیکھتی رہی گردِ سفر تجھےؐ

شجاعت وبہادری ایسی قابل ستائش اور لائق تعریف صفت ہے کہ ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ اس صفت سے متصف ہو۔ یہ صفت ایک آدمی کے جسمانی طور پر قوی وطاقتور ہونے پر منحصر نہیں ہے ؛ بل کہ یہ صفت قلب وجگر کی مضبوطی پر موقوف ہے۔ نبی اکرم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ کی شجاعت وبہادری اور دلیری کے متعدد ایسے واقعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپؐ نہایت ہی بہادر، شجاع اوردلیر انسان تھے۔ مشرکین سر پر کھڑے ہیں اور آپؐ غار میں آرام وسکون سے ہیں۔

رات میں کوئی ڈراؤنی آواز آتی ہے ؛ تو آپؐ تنہا اس کا پیچھا کرنے چل دیتے ہیں۔ جب جنگ کے شعلے بھڑکتے ہیں ؛ تو آپؐ پہلی صف میں دشمنوں سے مقابلہ کے لیے حاضر ہیں۔ آپؐ ”أنا النّبی لا کذب، أنا ابن عبد المطلب“ کا نعرہ بلند کرکے، دشمنوں کو متنبّہ کرتے ہیں کہ آپؐ میدان جنگ سے فرار ہونے والے نہیں ہیں ؛ بل کہ ڈٹ کر دشمنوں سے لڑنے والے ہیں۔ آپؐ کی شجاعت وبہادری کے چند نمونے یہاں پیش کیے جاتے ہیں۔

Read more

اُمِّ معبد کا بیاں تو پُر کشش تصویر ہے

اس تحریر میں آفتاب رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و کردار، حسن و جمال، عادت و خصلت، اوصاف و کمالات اور شمائل و خصائل کا وہ نقشہ پیش کرنا مقصود ہے جوآپ کے اصحاب رضی اللہ عنہم کے الفاظ میں نقل ہوتے آیا ہے۔ ہم اس کا آغاز اُمّ معبد رضی اللہ عنہا کے الفاظ سے کرتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے پس منظر پیش خدمت ہے۔

جب کفار و مشرکین پیغمبر انقلاب کے قتل کے درپے ہوگئے ؛ توانھوں نے بحکم خداوندی مکہ مکرمہ سے یثرب، جو بعد میں مدینہ منورہ بنا اور ہمیشہ کے لیے بن گیا، کی طرف اپنے رفیق غار و مزار ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی معیت میں روانہ ہوئے۔ قافلۂ اہل حق کٹھن راستے کو طے کرتے ہوئے مدینہ کی سمت بڑھتا جارہا تھا۔ چلتے چلتے راستہ میں ایک علاقہ سے گزر ہوا جسے ”قدید“ کا علاقہ کہا جاتا ہے۔ اس علاقہ میں ایک چھوٹی سی بستی تھی، جس میں ”قبیلہ خزاعہ“ کے لوگ بود و باش اختیار کیے ہوئے تھے، وہاں ایک خیمہ تھا۔

اُمّ معبد خزاعیہ کون ہیں؟ آپ کا نام عاتکہ بنت خالد بن منقذ الخزاعی اور کنیت اُمّ معبد ہے۔ یہ قبیلہ خزاعہ کی ایک باوقار اور با عفت، نمایاں اور توانا خاتون تھیں ؛ قبیلہ خزاعہ کی طرف منسوب کرکے آپ کوخزاعیہ کہاجاتا ہے۔ گاؤں دیہات کے خیمہ میں رہنے والی غیر مشہور، غیر خواندہ، مگر عقل مند و دانا خاتون تھیں۔ ان کی زبان بڑی ہی فصیح و بلیغ تھی۔ بکری چرانے والے ابو معبد کی رفیقۂ حیات تھیں۔ گوشۂ اسلام میں داخل ہونے سے پہلے بھی راستے سے گزرنے والے لوگوں کا استقبال کرتی تھیں اور جو کچھ میسر ہوتا کھلاتی پلاتی تھیں اور ایسا کرنے سے کیا مانع ہوتا؛ جب کہ وہ ایک عرب خاتون تھیں۔

Read more

ہماری صف میں منافق اگر نہیں ہوتے!

26/اکتوبر 2018 کو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا وزیر اعظم، بنجامن نیتن یاہو نے سلطنت عمان کے سلطان قابوس بن سعید کی دعوت پر عمان کا دورہ کرکے، اپنی سیاسی طاقت مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی قوم کا ہیرو اور مسیحا بن گیا۔ نیتن یاہو کے اس دورے میں، اس کی اہلیہ، اسرائیل کی جاسوسی ایجینسی "موساد” کا ڈائرکٹر، وزارت امور خارجہ وقومی دفاعی کونسل کے اعلی ذمے داران اور فوج کے سکریٹری وغیرہ بھی شامل تھے۔ نیتن یاہو

Read more

ہزاروں ظلم ہوں مظلوم پر تو چپ رہے دنیا

مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے ریاستہائے متحدہ امریکہ کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، فلسطین کے حوالے سے امریکہ کا جو ڈھکا چھپا موقف تھا وہ اب کھل کر سامنے آرہا ہے۔ ٹرمپ حکومت کی اب تک کی حرکت سے یہ واضح ہوتا نظر آرہا ہے کہ اب فلسطین نامی ریاست صرف تاریخ کے حصہ کے طور پر باقی رہ جائے گی؛ نہیں تو خارج میں کوئی وجود باقی نہیں رہے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس شخص سے

Read more

فلسطینیوں کی آہ وفریاد کوئی سننے والا نہیں!

اس سال "قَومی یومُ الارض” کے موقع سے 30 مارچ سے فلسطینیوں نے "تحریک حق واپسی” کے عنوان سے، غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف جو احتجاجی مظاہرے شروع کیے ہیں وہ اب تک جاری ہیں۔ اس مظاہرے میں، اسرائیلی فوج کی دہشت گردانہ کاروائی سے ہر جمعہ کچھ نہ کچھ فلسطینی جام شہادت نوش کرتے ہیں؛ جب کہ درجنوں زخمی ہوتے ہیں۔ آبادی کے اعتبار سے فلسطین کا ایک بڑا حصہ: "غزہ کی پٹی” کے شہریوں کو سن 2007ء

Read more

اعتکاف: اللہ تعالی سے قربت کا ذریعہ

اللہ سبحانہ وتعالی اپنے بندوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے نواز کر، موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ عبادت کے ذریعے اپنے رب کامطیع وفرمانبردار بن جائے، اپنے رب سے وابستہ ہوجائے، اپنے رب سے مغفرت کی درخواست کرے اور خود کو جہنم کی آگ سے آزاد کرالے؛ چناں چہ رمضان کے مہینے کا ہر لمحہ مسلمانوں کے لیے مبارک اور قیمتی وقت ہے۔ ماہ رمضان میں ایک سنت کا ثواب، غیر رمضان کےایک فرض کے برابر ہے؛

Read more

سفارت خانہ کی یروشلم منتقلی اور فلسطینیوں کا قتل عام

جی ہاں، یہاں خفیہ طور پر کچھ بھی نہیں ہورہا۔ سب کچھ دن کے اجالے میں ہورہا ہے۔ غاصب مملکت اسرائیل کے شہر تل ابیب میں واقع، امریکی سفارت خانہ 14/مئی کو مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کردیا گیا۔ اسی یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) میں جس کے اصل حقدار فلسطینی مسلمان ہیں۔ اس عمل سے امریکہ یہ واضح کردینا چاہتا ہے اسرائیل نے جس یروشلم (بیت المقدس) کو ظلم وجبر کے ساتھ 1967ء میں قبضہ کرکے اپنا دار الحکومت بنانا

Read more

شبِ قدر کی حقیقت، علامات اور اعمال

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی بڑی فضیلت واہمیت ہے۔ یہ عشرہ جہنم کی آگ سے آزادی، اعتکاف جیسی عظیم عبادت کے ساتھ ساتھ اسی عشرہ کی کسی طاق راتوں میں سے ایک رات "شبِ قدر”، یا "لیلۃ القدر” ہوتی ہے۔ شبِ قدر یا لیلۃ القدر بڑی بابرکت اور فضیلت واہمیت والی رات ہے۔ اس رات کے فیوض وبرکات کثرت سے حدیثوں میں آئے ہیں؛ جب کہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں،  ایک سورت نازل فرمایا اور اس سورۃ

Read more