سانحہ سیالکوٹ سے سانحہ سیالکوٹ تک!

ایک دہائی بعد سانحہ سیالکوٹ نے سانحہ سیالکوٹ کی یاد تازہ کردی۔ 4 دسمبر کو سیالکوٹ کی فیکٹری سے انسانیت کا جنازہ جس دھوم سے نکلا اور جس بربریت کا مظاہرہ دیکھا گیا، جس درندگی سے انسانیت کو آگ لگائی گئی بالکل اس ہی طرح اکتوبر 2010 میں بھی سیالکوٹ کے گاؤں بٹر میں ایک جنونی جتھے نے دو سگے بھائیوں پر ڈکیتی کا الزام لگا کر ان کو مار مارکر ہلاک کر کے لاشوں کو لٹکا دیا۔ دل دہلانے

Read more

جنتر منتر کی ایڈہاک حکومت!

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک کی خفیہ ایجینسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (RAW) کا آج کل سربراہ کون ہے؟ کب تبدیل ہو گا؟ کیسے تبدیل ہو گا؟ اس کی تعیناتی کون کرے گا؟ یا پھر ’را‘ کے سربراہ کو تعینات کیسے کیا جائے گا؟ سربراہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کب کون کیسے جاری کرے گا؟ نہیں پتا! اچھا کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اس وقت ’آئی بی‘ چیف کون ہے؟ کب تک رہے گا؟ آئندہ

Read more

انصاف کے نظام پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ

چند روز سے اسلام آباد میں ایک جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو اور خبروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ جس میں لڑکا لڑکی کو نہ صرف بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ایک دوسرے کے سامنے زبانی اور جسمانی تذلیل بھی کی گئی۔ جنسی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر جوڑے کو ہراساں کیے جانے کے ساتھ دونوں کی عزت نفس کو بری طرح مجروح کیا گیا۔ پوری انسانیت کی تذلیل کی گئی۔

Read more

’نئے پاکستان‘ کو بڑے نقصان سے بچانا ہوگا!

وہ جو کہتے تھے کہ مغرب کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا اور فرانس کے سفیر کو نکالنے سے ’نقصان‘ ہمارا ہوگا۔ تو کوئی جاکر ان سے ذرا پوچھے کہ فرانس کے سفیر کو نہ نکالنے سے کیا پاکستان کا نقصان ہونے سے بچ گیا؟ یا پھر ریاست کے وہ معاملات جو افہام و تفہیم اور مذاکرات کی میز پر بات چیت سے حل ہونے چاہیے تھے وہ بے تحاشا مارا ماری، پرتشدد احتجاج، پابندیاں اور ہلڑ بازی کی حکمت علمی اپنانے سے نقصان ہونے سے بچ گیا؟

بقول ہمارے وزیراعظم صاحب انہوں نے تو ملک و قوم کا ’نقصان‘ ہونے سے بچا لیا! بس ہوا کچھ یوں کہ وہ ’مغرب‘ جس کو ہمارے وزیر اعظم سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا اس ہی ’مغرب‘ کے اہم ترین ممالک یعنی کہ یورپی پارلیمنٹ کے 27 ممبر ممالک نے مشترکہ اور متفقہ طور پر پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس سے متعلق قرار منظور کر لی۔

Read more

آگ ابھی بجھی نہیں

دنیا بھرمیں ماہ رمضان کا آغازدعاؤں، نعمتوں اور رحمتوں سے ہوا۔ لیکن پاکستان میں خیر سے اس بابرکت ماہ کا آغاز دے مار ساڑھے چار، ڈنڈے، گولیوں، مظاہروں، گرفتاریوں اور تحفظ ناموس رسالت کے نام پر جنم لینے والی جماعت کے امیر کو گرفتار کرنے کے بعد مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دے کر کیا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے والے وزیرداخلہ (جو کہ سال دوہزارسترہ میں فیض آباد میں دیے جانے والے

Read more

ہمیں اقلیتوں کی خبروں میں کوئی دلچسپی نہیں

ویسے تو سوشل میڈیا کی حیثیت تمام فکری نظریات کو آزادانہ اور بغیر کسی رقم کی ادائیگی کے پیش کرنے والے ایک اسٹیج کی سی ہے۔ جہاں ہر شخص مفکر، ادیب، خبررساں سے لے کر تجزیہ نگار دانشور اور نہ جانے کیا کیا بنا ہوا ہے۔ لیکن پاکستانی سوشل میڈیا کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔ جہاں روز ایک نیا تماشا ٹرینڈ یا ہیش ٹیگ کی صورت میں آپ کو اپنا منتظر ملے گا۔ گزشتہ چند ہفتوں میں کورونا سے

Read more

امریکہ، لاک ڈاؤن اور نیا عالمی اسٹیج

26 دسمبر 2004 کو بِحرہ ہند میں آنے والا سونامی، 14 ممالک میں دولاکھ ستائیس ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا۔ اگر کہا جائے کہ یہ سونامی دنیا کی تاریخ میں آنے والی بدترین قدرتی آفات میں سر فہرست ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ تاریخ شاہد ہے کہ جنگوں، قدرتی آفات اور مہلک امراض نے دنیا بھر میں سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر تباہی پھیر دی۔ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار نہ صرف تیزی

Read more

کورونا کا رونا، دنیا اور ہم

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا۔ گزشتہ سال کے اختتام پرسر اٹھانے والے اس وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔ 180 سے زائد ممالک میں یہ بیماری وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اس بیماری کے باعث دنیا بھر میں اب تک 50 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے نہ صرف تجاوز کرچکی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

Read more

’ہم اچھے ملک میں نہیں رہتے یار، ہم کسی کو نہیں بچا سکتے! ‘

’ہم اچھے ملک میں نہیں رہتے یار، ہم کسی کو نہیں بچا سکتے! ‘ یہ وہ الفاظ تھے جومعصوم نشوا کے والد نے اپنی ننھی پری کے اس دنیا میں نہ رہنے کی تصدیق کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہے لیکن دکھ، درد، اورغم میں ڈوبے یہ الفاظ صرف نشوا کے بے بس والد کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ہر اس شہری کے ہیں جس نے کبھی کسی کی غفلت، کسی حادثے یا کسی سانحے میں اپنے پیارے کو گنوادیا۔

Read more

ہمیں یہ بات سمجھنا ہوگی!

ایسا لگتا ہے جیسے دہشتگردی اورانتہا پسندی کی لہر ’سیکیولرازم‘ کا درس دینے والے یورپ پہنچ گئی ہے۔ 15 مارچ کو نیوزی لیں ڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں نمازِجمعہ کے اجتماع پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں پچاس سے زائد افرادکے لقمہ اجل بن جانے کا غم ابھی تازہ ہی تھاکہ اگلے ہی روز لندن میں ایک مسجد کے باہرگاڑی پرہتھوڑی سے حملہ کرکے نماز پڑھنے کے لیے آنے والوں کو زخمی کردیا۔ کرائسٹ چرچ میں جاں بحق افراد کے خون کے دھبوں کیے نشان ابھی باقی تھے کہ یورپ ہی کے ایک اور ملک ہالینڈ میں ٹرام پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ابھی سانحہ کرائسٹ چرچ میں مرنے والوں کے لواحقین کے آنسو خشک بھی نہ ہوئے تھے کہ یورپین ممالک سے ایک کے بعد ایک دہشتگردی کے واقعات کی خبریں مل رہی ہیں۔

Read more

افضل کوہستانی، قندیل بلوچ اور غیرت

ابھی بھارت کا جنگی جنون اور پاکستانی امن کی آشا کا شورکچھ کم ہی ہوا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا بخارپورے عروج پر پہنچ گیا۔ اس سب کے ساتھ ہی سیاستدانوں کی بیان بازیاں اورشعبدے بازیاں بھی جاری ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھراور پاکستان کے میڈیا اوراین جی اوز میں خواتین کاعالمی دن بھی پر جوش طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پرشہروں میں ریلیاں، سیمینارز، ورکشاپس اور پروگرامز بھی منعقد کیے گئے جن میں خواتین کے حقوق سے متعلق شعوراورآگاہی پر بات توکی گئی، سیاست دان اور این جی ایوزبھی خواتین کے حقوق کا عَلم بلند کرنے میں بازی لے جانے کی جدوجہد میں سب سے آگے نظرآئے لیکن عملی طور پرحقوق دلوانے سے متعلق کوئی لائحہ عمل اور عملی اقدامات منظر سے ہمیشہ غائب ہیں اور غائب ہی رہیں گے۔ مارچ کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم خواتین کے حقوق کا دن تو مناتے ہیں لیکن ان کو جائز حقوق دینے سے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں ہماری خواتین ’باغی‘ نہ ہوجائیں۔ ہمارے فیصلوں اور احکامات پر سوال نہ کرنے لگیں۔

Read more

پاکستان سوچے گا نہیں، جواب دے گا!

چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسزپرہونے والے حملے کے بعد سے بھارت عالمی اور قومی فورم پر پاکستان کےخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے۔ چاہے سفارتی شخصیات ہوں یا بھارت کی ادبی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی سیلیبریٹیز، ہر جگہ سے جنگ کی آوازیں اور نفرت کی آگ بلند ہوتی نظر آ رہی ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی سوچ کی غلاظت بھی سوشل میڈیا پر ہر طرف پھیلی نظر آ رہی ہے۔

Read more

سیلف ڈیفنس میں قتل کرنے کا معاملہ

خبروں اورسوشل میڈیا پر ان دنوں سیلف ڈیفنس کا بڑا چرچا ہے۔ وجہ وہ ویڈیو ہے۔ جس میں کراچی بھینس کالونی کے یوسی چیئرمین کے ہاتھوں ارشاد رانجھانی کو قتل کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ ارشاد رانجھانی۔ قوم پرست جماعت کا رکن۔ جسے ڈاکو قرار دے کر قتل کیا گیا۔ اس کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود تھا۔ یو سی چیئر مین نے پہلے سیلف ڈیفنس کے نام پرفائرنگ کرکے اسے زخمی کیا۔ پھر ہجوم میں موجود افراد میں سے کسی کو بھی اس مبینہ ڈاکو کو اسپتال لے جانے کی بھی اجازت نہ دی۔ یہاں تک کہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے بھی ارشاد رانجھانی کو اسپتال منتقل نہیں کیا۔ اور وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑگیا

Read more